Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عالمی شہرت یافتہ اداکار،میزبان ضیاء محی الدین کا مختصر تعارف

    عالمی شہرت یافتہ اداکار،میزبان ضیاء محی الدین کا مختصر تعارف

    ضیاء محی الدین 20 جون 1933ء کو لائل پور (فیصل آباد) میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان روہتک (ہریانہ) سے تعلق رکھتا تھا۔ انہوں نے ابتدائی زندگی قصور اور لاہور میں گزاری۔

    آپ وہ واحد ادبی شخصیت تھے جن کے پڑھنے اور بولنے کے انداز کو عالمی شہرت نصیب ہوئی اردو طنزو مزاح کے بادشاہ مشتاق احمد یوسفی نے ضیاء محی الدین کے بارے میں ایک جگہ لکھا تھا کہ ضیاء اگر کسی مردہ سے مردہ ادیب کی تحریر پڑھ لے تو وہ زندہ ہوجاتا ہے۔

    برطانیہ میں 1960ء میں عالمی شہرت یافتہ ادیب ایڈورڈ مورگن فوسٹر کے مشہور ناول ”A Passage to India“ پر بنے اسٹیج ڈرامے میں ضیاء محی الدین صاحب نے ڈاکٹر عزیز کا کردار ادا کر کے عالمگیر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے اس ڈرامے میں ایسی شاندار اور باکمال پرفارمنس دی کہ شائقین حیرت زدہ رہ گئے۔
    اس کے علاوہ ان کے انگریزی ٹی وی ڈراموں میں ”ڈینجرمین، دی ایونجرز مین، ان اے سوٹ کیس، ڈیٹیکٹو، ڈیتھ آف اے پرنسس، دی جیول پرائڈ، ان دی کرائون اور فیملی“ سرفہرست ہیں۔

    ضیاء محی الدین نے اپنے فلمی سفر کا آغام 1962ء میں ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ کلاسیکی فلم ”لارنس آف عریبیہ“ سے کیا تھا۔
    اس فلم میں انہوں نے عربی بدو کا کردار ادا کیا جسے عمر شریف اس بنا پر گولی مار کر ہلاک کر دیتا ہے کیوں کہ وہ غلط کنویں سے پانی پی لیتا ہے۔ اگرچہ انھوں نے اس فلم میں مختصر کردار ادا کیا لیکن یادگار پرفارمنس دی۔
    ان کی مشہور انگریزی فلموں میں ”خرطوم، دی سیلر فرام جبرالٹر، بمبئے ٹاکی اور پارٹیشن‘‘ بھی شامل ہیں۔

    1969ء اور 1973 ء میں انہوں نے پی ٹی وی سے ایک اسٹیج شو ’’ضیاء محی الدین شو‘‘ کا آغاز کیا اور بطور میزبان ایسی پرفارمنس دی کہ مقبولیت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس پروگرام کے ذریعے انہوں نے اردو ادب کی توجیح و تشریح اور پاکستانیوں میں اردو زبان سے محبت بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے قوم کو احساس دلایا کہ اردو زبان دنیا کی سب سے خوبصورت زبان ہے جس کے لہجے میں الہامی کیفیت ہے، اسی لیے ضیاء محی الدین کو اردو زبان کا سب سے حسین و دلکش لہجہ کہا جاتا تھا۔

    اس شو کی خصوصیت یہ تھی کہ اس کے اختتام پر وہ ایک منفرد ڈانس کیا کرتے تھے، جو شائقین کے دلوں کو بہت بھاتا تھا اس کے علاوہ انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے جو پروگرام پیش کیے ان میں پائل، چچا چھکن، ضیاء کے ساتھ اور جو جانے وہ جیتے کے نام سب سے نمایاں ہیں۔

    انہوں نے اردو زبان کے نایاب شاعر و فلسفی مرزا اسداللہ خان غالبؔ کے خطوط جس انداز میں پڑھے، اس سے بھی انہیں بہت شہرت ملی۔
    ضیاء محی الدین نے دو کتابیں ”دی گاڈ آف مائی ایڈولیٹری“ اور ”اے کیرٹ از اے کیرٹ: میموریز اینڈ ریفلیکشنز“ بھی تخلیق کی تھیں۔

    آپ کو 2003ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے ستارۂ امتیاز اور 2012ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا انہیں پیپلز پارٹی دور میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی اور 2004ء میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

  • اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات  برآمد،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) خیبر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں شیخوپورہ ،تورخم ،چمن کے قریب کی گئیں ،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    کراچی: موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

    ترجمان اے این ایف کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے کے قریب مشکوک گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو چیکنگ کے دوران گاڑی سے 186 کلو چرس اور 14 کلو افیون برآمد ہوئی –

    ترجمان اے این ایف کے مطابق زیرو لائن تورخم بارڈر کے قریب تھیلوں سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی،خیبر میں پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کے تھیلوں سے 39 کلو چرس برآمد ہوئی-

    ایک اور کارروائی میں چمن کے قریب کارروائی کےدوران 6020 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا-

  • مذاکرات کا دوسرا دور: پاکستان اور آئی ایم ایف  کے درمیان ورچوئل بات چیت آج سے ہوگی

    مذاکرات کا دوسرا دور: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل بات چیت آج سے ہوگی

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آج سے آن لائن مذاکرات شروع ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان امریکا مذاکرات کا دوسرا دور آج سے واشنگٹن میں شروع ہوگاپاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف کریں گے، امریکی وفد کی نمائندگی انڈر سیکریٹری ڈیفنس کریں گے-

    پاکستان اورآئی ایم ایف میں آن لائن مذاکرات آج سےہوں گےمذاکرات کا دوسر ا دور16فروری تک جاری رہے گا،مذاکرات میں شعبہ دفاع و سلامتی میں تعاون سے متعلقہ امور پر بات چیف کی جائے گی-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں بیرونی قرضوں، زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق بات چیت ہوگی،ٹیکس نفاذ ،منی بجٹ پر امور طے کیے جانے کا معاملہ بھی مذاکرات کاحصہ ہوگا مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021میں پاکستان میں ہوا تھا-

    آن لائن مذاکرات کیلئے 170 ارب کے نئے ٹیکس لگاکر 200 ارب سے زیادہ اضافے کیلئے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کرلی گئی ہیں، منی بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی بجائے آرڈیننس کی صورت میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے،کسان پیکج اور برآمدی شعبے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی منظوری بھی ہو چکی ہے، اس حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

  • اداکار،ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

    اداکار،ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

    کراچی:ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائےگی۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ضیاء محی الدین کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا گورنر پنجاب نے کہا کہ ضیاء محی الدین لیجنڈ آرٹسٹ تھے-


    ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انھوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کیلئے کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

    ضیامحی الدین کو 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا،انھوں نے اس فلم میں ایک یادگار کردار ادا کیا ضیامحی الدین براڈوے کی زینت بننے والے جنوبی ایشیا کےپہلے اداکار تھے 70 کی دہائی میں پی ٹی وی سےضیامحی الدین شو کے نام سے منفردپروگرام شروع کیا اور 1973 میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کےڈائریکٹر مقرر کردیئےگئے۔

    جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے بعد ضیا محی الدین واپس برطانیہ چلےگئے90 کی دہائی میں مستقل پاکستان واپس آنےکا فیصلہ کیا، ضیام حی الدین نے انگریزی اخبار دی نیوزمیں کالم بھی لکھے، ضیامحی الدین کی کتاب”A carrot is a carrot” ایک مکمل ادبی شہہ پارہ ہے۔

    ضیامحی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہےضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

  • عمران خان جیل بھرو تحریک پر بھی  یو ٹرن لے لیں گے. شرجیل میمن

    عمران خان جیل بھرو تحریک پر بھی یو ٹرن لے لیں گے. شرجیل میمن

    عمران خان جیل بھرو تحریک پر بھی یو ٹرن لے لیں گے. شرجیل میمن

    رہنما پیپلز پارٹی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک سے یوٹرن لیں گے۔ ایک بیان میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لے لیں گے، کیونکہ یہ لوگ ایک دن جیل جاتے ہیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ میں گرفتاری دینے کی پیش کش کرتے ہیں، لانڈھی جیل میں ان کی خوب خاطر تواضح کریں گے، البتہ عمران اور اس کے حواری جیل بھرو نہیں، جیب بھرو تحریک کے ماہر ہیں۔ ملکی حالات کا ذمہ دارسابق وزیراعظم کو ٹھہراتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گندم، ادویات، تیل اورچینی اسکینڈلز سے اپنی جیبیں بھریں جب کہ شوکت خانم کے چندے کو بھی نہیں چھوڑا، لہٰذا آج ملکی حالت کے ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان آج بھی لاڈلا بنا ہوا ہے، عدالتوں میں ان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس موجود ہیں، اگر میرٹ پرفیصلے آجائیں تو عمران خان اور سارا ٹبر نااہل ہوجائے۔

  • طارق بشیر چیمہ کے بیٹے پر فائرنگ

    طارق بشیر چیمہ کے بیٹے پر فائرنگ

    وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے بیٹے اور امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 165 چوہدری ولی داد چیمہ پر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے.

    وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے بیٹے اور امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 165 چوہدری ولی داد چیمہ پر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے. فائرنگ کے واقع میں وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے بیٹے اور امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 165 چوہدری ولی داد چیمہ محفوظ رہے . واقع چک نمبر 73 ڈی بی میں پیش آیا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کچرے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر نیپرا نے غور شروع کردیا
    پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کل سے شروع
    لاہور ائیرپورٹ پرجی پی ایس کے سگنل غائب ہونیکا معاملہ، پروازوں کیلئے نیا نوٹم جاری
    دبئی: رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا نام مبینہ طور پر آصف کمبوہ بتا جارہا ہے. فائرنگ کرنے والا مبینہ طور ہر پی ٹی آئی یزمان کا ورکر ہے.

  • اسلام آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ4 افراد زخمی

    اسلام آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ4 افراد زخمی

    اسلام آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ4 افراد زخمی ہو گئے. حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے.

    اسلام آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ4 افراد زخمی ہو گئے. پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے. اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد ذخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے معمولی تنازع کے بعد فائرنگ کی جس سے مطیع اللہ نامی شخص موقع پر جابحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ذخمیوں میں بزرگ شہری بھی شامل ہے جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان دشمنی تھی۔

    علاوہ ازیں اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھا نہ مار گلہ پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے نقدی، مو بائل فون و دیگر قیمتی اشیاءچھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو بائل فون برآمد کر لیا ہے. اورملزم کیخلاف مقدمہ درج،کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر اور سر قہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ ما ر گلہ پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کولو ٹنے کی متعددوارداتوں میں ملوث مطلوب گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھیننے گئے دو قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے گئے ، گرفتار ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے،گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے ، مزید تفتیش جاری ہے، اسلام باد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا تے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا” پکار- "15 پرفوری اطلا ع دیں۔

  • پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان  کل سے شروع

    پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کل سے شروع

    پی ایس ایل 8 کا میلہ کل سے شروع ہوگا. افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا.

    پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کا آغاز کل سے ہوگا۔ پی ایس ایل سیزن 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ملتان اسٹیڈیم ہوگی۔ پہلا ميچ دفاعی چيمپيئن لاہورقلندرز اورملتان سلطانز کے درميان کھيلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ کے سپر میلے کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ گلوکار ساحرعلی بگا، عاصم اظہر، فارس شفیع، شائے گل اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائيں گے۔

    پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی بھی کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں اے آراوروی آرٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا، ٹی وی شائقین کوکرکٹ گراؤنڈ کے اندر سے گرافکس نکلتے دکھائی دیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈرون ایل ای ڈی سے آسمان میں تصاویر بنائی جائیں گی۔ ایونٹ کے میچز ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جائیں گے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ایک ایک بار ٹرافی جیت چکی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 12 کروڑ روپے کا چیک بھی ملے گا جبکہ رنز اپ کے حصے میں 4 کروڑ اسی لاکھ روپے آئیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ سیرزن 8 کا آفیشل گانا ’’سب ستارے ہمارے‘‘ جاری کردیا گیا، جسے شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے گایا ہے۔ پی ایس ایل 8 کا آفیشل گانا عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ پی ایس ایل 8 کے آفیشل گانے کی ویڈیو کے شروع میں گھڑ سواروں کو تمام ٹیموں کے جھنڈے تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ شے گل گانے کا آغاز کرتی ہیں، اس کے بعد عاصم اظہر اور پھر فارس شفیع آتے ہیں۔

  • لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے طیاروں کے جی پی ایس سگنل غائب

    لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے طیاروں کے جی پی ایس سگنل غائب

    لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے طیاروں کے جی پی ایس سگنل غائب

    حالیہ دنوں میں لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے اچانک طیاروں کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) سگنل غائب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے تقریباً 25 یا اس سے زائد طیارے متاثر ہوئے جب کہ پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے سیالکوٹ آنے والی دو غیر ملکی پروازوں کے بھی جی پی ایس سگنل غائب ہوگئے تھے، جس کے بعد کپتانوں نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیاروں کو لینڈ کروایا تھا۔ جی پی ایس سگنل غائب ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پروازوں کے لیے ناٹم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ کے نزدیک 100 کلومیٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    سی اے اے نے اپنے نوٹم میں پائلٹس کو کولینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کریں۔

  • ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لوگ کلمہ شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہ نکل آئے جبکہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 309 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل سوات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 203 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔