Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مقدمہ کے اخراج کیلئے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے منظور

    مقدمہ کے اخراج کیلئے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے منظور

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے مری میں درج مقدمہ کے اخراج کیلئے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

    عدالت نے تھانہ مری میں درج مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی عدالت نے ایس ایچ اور تھانہ مری اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی

    دوسری جانب سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی سیشن جج نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کو بھجوا دی جج طاہر عباس سپرا شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کریں گے، شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی معاونت سے پراسیکیوشن نے شیخ رشید پر الزامات لگائے ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس معطل ہونے کے باوجومقدمہ درج کیا گیا، عدالت شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرے،

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدد نے اپنے خلاف مری میں درج مقدمے کے اخراج کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، شیخ رشید احمد نے وکیل سردار عبدالرازق خان کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں مقدمے کے اخراج کی درخواست دائر کی درخواست میں آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ مری کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم اور دو فروری کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے 150 کے قریب پولیس اہلکاروں نے گھر پر دھاوا بولا، پولیس بغیر کسی وارنٹ کے گھر میں زبردستی داخل ہوئی اور شیخ رشید کو گرفتار کیا، پولیس اہلکاروں کی جانب سے شیخ رشید کے ملازموں پر تشدد بھی کیا گیا، پولیس نے نقدی، موبائل فون، قیمتی گھڑیاں، لائسنسی اسلحہ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ لپولیس کی جانب سے اپنے اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے شیخ رشید کیخلاف ہی ایف آئی آر دے دی گئی، مری میں درج کی گئی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی اور پولیس کی جانب سے اختیارات کا تجاوز ہے، مری میں درج مقدمہ آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مری میں درج کی گئی ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دے کر مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے

  • ترکیہ زلزلے پر بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا

    ترکیہ زلزلے پر بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا

    ترکیہ زلزلے پر بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا

    ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امداد کیلئے جانے والے بھارتی فوج کے سی 17 طیارے کو پاکستانی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ درحقیقت پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایسی کوئی درخواست موصول ہی نہیں ہوئی۔ بھارت میں ترکیہ کے سفیر نے بھی بھارتی طیارے کی پاکستان سے گزرنے کی درخواست سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت پاکستان کو بدنام کرنے سے باز نہ آیا اور بھارتی میڈیا نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ، حقیقت میں پاکستان کو بھارت کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،

    ترکی میں زلزلے کے بعد کئی ممالک کی امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں تا ہم سخت سرد موسم اور برف باری کی وجہ سے انہیں ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق 70 ممالک کی ٹیمیں ترکی پہنچی ہیں، پاکستان سے بھی امداد ترکی پہنچ چکی ہے جبکہ بھارت نے چار سی 17 طیارے بھیجے ہیں جن میں امدادی سامان اور بھارتی فوج گئے ہیں،

    واضح رہے کہ ترکیہ اورشام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7ہزار800سے تجاوزکرگئی ہے، شام میں ہلاک ہونےوالوں کی تعدادایک ہزار900 سے زائد ہوگئی، ترکیہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد5 ہزار 800 سے زائد ہو گئی،ترکیہ میں زلزلے سے 31 ہزار777 افرادزخمی ہوئے، زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں5 ہزار775عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 10ہزارخیمےلگا دیے گئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کردیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا۔

    ترکی اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد آٹھ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، زلزلے کو 48 گھنٹے گزر گئے تا حال ملنے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں، ریسکیو کا کام جاری ہے، زلزلہ کے بعد امریکی نیوز چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے ترکی کے اجمارن باشندہ فرہاد کا کہنا تھا کہ زلزلہ کے دوران اس کی آنکھوں نے جو دیکھا اور سنا شاید وہ نظارہ زندگی بھر اس کے سامنے گھومتا رہے گا۔ زلزلہ کا اندازہ رات تقریباً 4 بجے ہوا، شیشہ ٹوٹنے کی آواز آئی تو لگا کہ کسی نے پتھر مارا ہے۔ لیکن جب دیکھنے کے لیے اٹھا اور زمین پر پیر رکھا تو پیر سنبھل ہی نہیں رہے تھےمیں سمجھ گیا کہ زلزلہ آ گیا ہے فیملی کے باقی لوگوں کو جگایا اور باہر نکالنے لگا بزرگ والدین بھی ساتھ تھے لیکن وہ کچھ پیچھے رہ گئے تھوڑی سی دیر کا نتیجہ یہ ہوا کہ گھر کا ایک حصہ والدین پر گر گیا بڑی مشکل سے ان کی لاشیں ملبہ سے نکالی گئیں ماں باپ کی لاشوں کو جب وہ ملبہ سے نکال رہا تھا تو بیوی اور بیٹے باہر روڈ پر کنارے میں کھڑے تھے اچانک زلزلہ کا دوسرا جھٹکا آیا اور چند سیکنڈ میں ہی قریب کی ایک عمارت منہدم ہو گئی دیکھتے ہی دیکھتے میری آنکھوں کے سامنے سب کچھ ختم ہو گیا۔ پہلے والدین اور بعد میں بیوی بچے ختم ہو گئے اب سمجھ نہیں آ رہا میں کس کے لیے زندہ رہوں ،زلزلہ متاثرہ علاقوں سے جو ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں ان میں ہر طرف ملبہ میں تبدیل عمارتیں اور لاشیں ہی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں بڑی تعداد میں زخمی افراد تڑپتے نظر آ رہے ہیں

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

    ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہ

    ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

    ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں-

     ترکی و شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری

  • کراچی : فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی

    کراچی : فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی

    کراچی کے علاقے فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

    باغی ٹی وی: فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کالا پانی کی برتھ نمبر سات اور آٹھ پر لگی،آگ لگنے سے ایک لانچ مکمل جل گئیں جبکہ 3 لانچوں کا نقصان پہنچا-

    فشری سکیورٹی حکام کے مطابق مختلف سینٹروں سے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، تیز ہوا کی وجہ سے آگ پھیل گئی تھی۔

    اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق

    دوسری جانب عید گاہ میں فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کی بجلی بند ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی فائر بریگیڈ آپریٹر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر میں فائر ٹینڈرز میں پانی نہیں بھرا جا سکتا، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نیوی سے بھی مدد لی گئی ہے تاہم کچھ دیر بعد فشری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    لانچ مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف لوگوں سے ادھار لیکر لانچ تیار کی تھی،ہماری 20سال کی محنت ضائع ہوگئی ،حکومت مدد کرے ، پہلے بھی آگ لگی تھی ،اس وقت بھی کچھ نہیں کیا گیا تھا۔

    وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

  • ترکی و شام میں زلزلہ، اموات 8 ہزار کے قریب،پاک فضائیہ،این ڈی ایم اے کی امداد روانہ

    ترکی و شام میں زلزلہ، اموات 8 ہزار کے قریب،پاک فضائیہ،این ڈی ایم اے کی امداد روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی و شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے

    پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیا لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوا، سی ون تھرٹی ساڑھے 18ہزار پاؤنڈز امدادی سامان لے کر جا رہا ہے پاک فضائیہ پاکستانی طلباکو وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے درمیان رابطے جاری ہیں

    دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شام زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے، شام زلزلہ متاثرین کیلئے سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں ،سامان اسلام آباد سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا زلزلہ سے متاثر ین کیلئے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا ، پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں شام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، امدادی سامان شام میں تعینات پاکستانی سفیر شاہد علوی وصول کریں گے مزید امدادی سامان براستہ روڈ شام اور ترکیہ کیلئے جلد روانہ کیا جائے گا،

    وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کے لیے مستقل ریلیف کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ نہیں رکنا چاہیے،ترکیہ اور شام کے بھائی بہنوں کی امداد کو قومی کاوش بنائیں،

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی،ترکیہ میں 7ہزار108،شام میں2 ہزار530 افراد جاں بحق ہوئے،،ترکیہ میں زلزلے سے 31 ہزار777 افرادزخمی ہوئے، زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں5 ہزار775عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 10ہزارخیمےلگا دیے گئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کردیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا۔

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    علاوہ ازیں ترک سفارتخانے نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے فوری بعد پاکستان جانب سے فوری امداد اور بھرپور حمایت پر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ کے سفارتخانے کے ایک ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کی یو ایس اے آر ٹیموں کو لے کر پاک فضائیہ کا ایک طیارہ امدادی سامان لے کر بحفاظت اڈانا پہنچ گیا ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم زلزلہ کے بعد فوری امداد پر پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

    ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہ

    ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

    ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں-

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا  کمانڈر گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار،

    مخبر کی اطلاعات پر سی ٹی ڈی کراچی نے ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ کمانڈر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے عبدالمالک ولد ابراہیم کو گرفتار کرکے 30 بور پستول بلا لائسنس برآمد کی، ملزم ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ 2011 سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ رہاہے، سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدرکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغان باشندہ ہے اور کافی عرصہ سے کراچی میں مقیم پزیر ہے،ملزم رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی سے چندہ جمع کرکے افغانستان میں داعش کو دیا کرتا ہے ملزم حوالہ ہنڈی کے کام سے وابستہ ہے، اور لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے زریعے افغانستان بھیج چکا ہے، گرفتار ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات حاصل کرلی گی ہیں جسکا فرانزک معائنہ کرایا جارہاہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں،

    دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ سے قتل، اقدام قتل، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ڈ کیت گروہ کے 2ملزمان عالم خان محسود اور عادل محسود کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ و ایمونیشن اور مو ٹر سا ئیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ملزمان نے دسمبر 2022میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہنگورہ گو ٹھ میں ڈ کیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا، ابنِ زمان ہسپتال فقیرہ گوٹھ کے سیکیورٹی گارڈ اور جنجا ل گوٹھ میں بھی شہری کو قتل کیا جس کی آیف اَئی آرز تھانہ سائیٹ، تھانہ گلشن معمارمیں درج ہیں۔جنوری 2023میں ملزم عالم خان محسود اپنے ساتھی احسان با جوڑی کے ساتھ مل کر چا ند بنگلہ فقیرہ گو ٹھ میں ڈ کیتی مز احمت پرشہری کو قتل کیا اورکے ڈی اے لنک روڈ پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جس کی آیف اَ ئی آر تھا نہ سا ئیٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 300سے زائد ڈکیتی اور اسٹر یٹ کر ائم کی وارداتوں میں ملو ث ہو نے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان اپنے گروہ کے دیگرساتھیوں کے ساتھ ملکرگزشتہ2سالوں سے کراچی گلشن معمار، جنجال گوٹھ، احسن آباد، ہنگورہ گو ٹھ، فقیرہ گو ٹھ، کے ڈی اے لنک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی سیکٹروں وارداتوں میں ملو ث ہونے کا اعتراف کیا اور ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر کئی معصوم شہر یوں کو قتل اور زخمی بھی کیا۔ملزمان نے مزید انکشا ف کیا کہ انکے ڈکیت گروہ کا سر غنہ شمس محسود عر ف صُلّے ہے جو ملزمان کو ڈکیتی کے لیے اسلحہ وایمو نیشن فراہم کر تا ہے اور چھینے ہو ئے مو با ئل فونز اور مو ٹر سائیکلوں کو ٹھکانے لگا نے کا کام بھی کر تا ہے۔ ملزمان کاساتھی بلال افغانی مورخہ 26دسمبر2022کو اکا خیل گراؤنڈ نزد فقیرہ گو ٹھ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا جبکہ آفتاب عرف با بو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتار

    آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو کیا جہنم واصل

  • آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو کیا جہنم واصل

    آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو کیا جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 12دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور افغان کرنسی برآمد ہوئی ہے، انٹیلی جنس اطلاعات پرآپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیز دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا ایک ماہ سے جائزہ لے رہی تھیں،منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے گاڑی فراہم کی گئی،دہشتگردوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا،لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں،

    دوسری جانب ڈی آئی خان، ہتھالہ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا، پولیس حکام کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں سے 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، کوئیک رسپانس فورس کے پہنچنے پر حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت ہیش کرتی ہے،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی،

  • لاوارث لاشوں کی شناخت سے متعلق کیس،محکمہ صحت کا جواب مسترد

    لاوارث لاشوں کی شناخت سے متعلق کیس،محکمہ صحت کا جواب مسترد

    نشتر اسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کی شناخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے سیکریٹری صحت پنجاب کی جانب سے جواب مسترد کردیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاوارث لاشوں سے متعلق کوئی بھی ادارہ سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا سالوں سے دئیے حکم پر عمل کیوں نہیں ہورہا؟ عدالتی فیصلے پر عمل کرنا ہےیا تمام متعلقہ سیکریٹریز کو بلالیا جائے،جب تک ایم او یو پر دستخط نہیں ہوتے اس وقت تک عمل درآمد کیسے ہوگا؟ وکیل سیکرٹری صحت نے کہا کہ محکمہ داخلہ اور نادرا کو لیٹر لکھ دئیے گئے ہیں،اسپتالوں کی انتظامیہ کو نادرا کے پورٹل تک رسائی نہیں ہے،

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    ہسپتال کی چھت سے ملنے والی انسانی لاشوں کی تدفین کر دی گئی

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

     پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا

    قبل ازیں ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے نادراکے ساتھ ایم او یو سائن کیاجائے گا۔ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ پولیس اور محکمہ ہوم بھی سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے سلسلہ میں اہم سٹیک ہولڈرزہیں۔ کسی بھی لاوارث لاش کی شناخت کرنا محکمہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالہ سے پی آئی ٹی بی نے ایک اچھا سوفٹ وئیرڈیزائن کیا ہوا ہے محکمہ ہوم کی جانب سے لاوارث لاشوں کی شناخت کے جاری شدہ نوٹیفکیشن پرعملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ لاوارث لاشوں کی شناخت کے بعد لوکل گورنمنٹ تدفین کے عمل کا آغازکرے گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے سلسلہ میں صحت کے دونوں محکمہ جات نادراسے مکمل تعاون کریں گے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرنے ایم او یو پر سو فیصد عملدرآمد کیلئے فوکل پرسنزمقررکردئیے گئے ہیں ایم اویوکے بعدپنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کاریکارڈ مزیدمربوط طریقے سے جمع کیاجائے گا۔ ایم او یو کے بعد پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکولیگل کیسزمیں بھی معاونت حاصل ہوگی

  • عدالت نے  پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کردیا۔ جسٹس شاہد کریم نے 43 سابق ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے-

    عمران خان کی متوقع گرفتاری، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس زمان پارک پہنچ گئی

    جسٹس شاہد کریم نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا؟،بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی ارکان اسمبلی استعفے منظور کرانے کے لیے اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے، ارکان کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتے۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات

    واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لئے تھے ،ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے،درخواست میں سپیکر کا 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا-

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا پی ٹی آئی کے ان 43 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر کے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی الیکشن کمیشن نے اس سمری پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا تحریک انصاف نے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا-

  • چینی صدر پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صدر جوبائیڈن

    چینی صدر پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صدر جوبائیڈن

    امریکی صدرجوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کیا-

    باغی ٹی وی: اپنے خطاب میں صدر جوبئایڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز مل کر امریکہ کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، ڈیمو کریٹس اور ری پبلیکنز مل کر امریکہ کو بحرانوں سے نکالیں گے،40سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع پیدا کیے،بیروزگاری کی سطح3.4ہوگئی،جو تاریخ کی کم تریں سطح ہے-

    اپنے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں اور نوکریوں کے مواقع پیدا کر رہے ہیں،کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے توانائی اور خوراک کے مسائل پیدا ہوئے،امریکہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے،دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں،ابھی بہت کچھ کرنا ہے،امریکہ میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،امریکہ میں گزشتہ6ماہ میں مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے،بیروزگاری کی شرح 3.4ہوگئی،جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے-

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں گیس کی قیمتو ں میں 1.50ڈالر فی گیلن کمی ہوئی،گزشتہ2سال میں ایک کروڑ امریکیوں نے کاروباہ شروع کیے جوریکارڈ ہے،اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھاکہ چین کی قوت بڑھ رہی ہے،امریکہ کمزور ہو رہا ہے،چین صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں میں غالب آنا چاہتا ہے،صدرشی پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں پرسرمایہ کاری مستقبل کی ضمانت ہے،امریکہ کو نمبرون بنانے کیلئے انفراسٹرکچر مضبوط بنانا ہوگا،امریکہ انفراسٹرکچر میں پہلے نمبر پر تھا، پھر 13ویں پر آگیا-

    صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 20ہزارمنصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے ہیں،منصوبوں میں ہائی ویز،پلوں،پٹڑیوں،سرنگوں ،زمینی اور فضائی اڈوں کی تعمیر شامل ہے،گھروں اور اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کیلئے پائپ تبدیل کرا رہے ہیں،استحکام کو یقینی بنانے،جارحیت کو روکنے کیلئے فوج کو جدید کررہے ہیں،امریکہ میں صاف پانی،تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت کیلئےفنڈزجاری کیے،دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں،ابھی بہت کچھ کرنا ہے،امریکا میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،امریکا میں گیس کی قیمتو ں میں 1.50ڈالر فی گیلن کمی ہوئی،امریکا میں لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے،اب امریکا دنیا میں نیچے نہیں جا رہا،فنڈز کی منظوری کیلئےحمایت پر ریپبلکن دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں فنڈز کی منظوری کے مخالفت میں ووٹ کرنے والے ریپبلکن پریشان نہ ہوں،منصوبوں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

  • شام زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ

    شام زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شام زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: این ڈی ایم اے کے مطابق شام زلزلہ متاثرین کیلئے سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں ،سامان اسلام آباد سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا،امدادی سامان شام میں تعینات پاکستانی سفیر شاہد علوی وصول کریں گے-

    پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

    ترجمان کے مطابق زلزلہ سے متاثر ین کیلئے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں شام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،مزید امدادی سامان براستہ روڈ شام اور ترکیہ کیلئے جلد روانہ کیا جائے گا-

    دوسری جانب ترجمان ریسکیو کے مطابق پاکستانی ریسکیوٹیم نے ترکیہ میں آپریشن شروع کردیا ہے،پہلا آپریشن سیکٹر آدیامن میں قائم کردیا گیا ہے،اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے ٹیم کمانڈر رضوان نصیر ہیں،دوسری جانب 51رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کا حصہ ہیں-

    ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

    ترجمان ریسکیوکے مطابق ریسکیو ٹیم کے ارکان اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے ا سپشلائزڈ ہیں،اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ریسکیو، ترک بھائیوں کیساتھ ہے-