Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم؛ نشے کی سہولت میسر نہیں ہوگی

    جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم؛ نشے کی سہولت میسر نہیں ہوگی

    جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم؛ نشے کی سہولت میسر نہیں ہوگی، کارکنان کیلئے ضروری نوٹ

    پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم میں نجی معلومات اور جیل جانے کے تجربہ بارے پوچھتے ہوئے ساتھ میں ضروری نوٹ بھی جس میں کارکنان کو بتایا کہ جیل میں نشہ کی سہولت موجود نہیں ہوگی بس پھر اس کے بعد تو سوشل میڈیا صارفین نے اس فارم پر جی بھر کر تنقید کی کسی نے لکھا کہ کیا تحریک انصاف جہاز یعنی نشئی لوگوں کی رجسٹریشن کررہی جو نشہ پر پابندی بارے نوٹ میں بتایا گیا.


    ایک صارف نے تو بندروں کی لائن والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ ابھی تک بیس عمرانڈو لائن میں لگے نظر آرہے ہیں جبکہ ابھی تک کوئی انسان رجسٹریشن کیلئے پیش نہیں ہوا ہے. جبکہ ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ "جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن نہیں کرانی پڑتی پہلے لیڈر خود گرفتاری دیتا ہے بزدلوں کی طرح چھپتا نہیں ہے.
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    پیسے دینے کے بہانے خاتون کے ساتھ جنگل میں تین ملزمان نے کیا گھناؤنا کام
    اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق
    https://twitter.com/MuhibRizvi7/status/1622996270234370048
    تاہم پی ٹی آئی کارکنان کا دعوٰی ہے کہ اب تک کئی کارکنان نے رجسٹریشن فارم جمع کروا دیئے اور کئی لوگ کروا رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے ناقدین کا کہنا ہے اگر عمران خان میں اتنی جرات ہے تو پہلے خود کو گرفتار کروائے پھر کسی اور کو گرفتار کروائے. واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ رضاکارانہ طور پر جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا۔
    https://twitter.com/MuhibRizvi7/status/1622996270234370048
    محب نامی صارف نے لکھا کہ "بہت دن سےجیل بھرو تحریک کےلیے رجسٹریشن ہورہی تھی کسی بندے نےنام نہیں لکھوایا تو عمران خان نےکہا میں سب سے پہلےجیل جاؤں گا تاکہ لوگ نام درج کروائیں مگر دوسری طرف فوادچودری وغیرہ سے کہلوا کرکہ قیادت کو جیل نہیں جاناچاہئے لہذا خود جیل نہیں جائے گا. اب اور کارکنان بیچارے کہیں گےدیکھو ہمارا لیڈر.

  • پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب یادگار بنانے کی تیاری

    پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب یادگار بنانے کی تیاری

    افتتاحی تقریب سب کو حیران کردے گی. پی ایس ایل انتظامیہ کا دعویٰ

    انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کی تیاری کرلی۔ پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب سب کو حیران کردے گی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، مینجمنٹ نے افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کا پلان بنالیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تقریب سب کو حیران کردے گی، جس میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کرکٹ میں پہلی مرتبہ کیا جائے گا، اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی سے ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین ڈیجیٹل تھری ڈی اینیمیشن سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحٰ تقریب میں شائقین کرکٹ کو انکلوژرز میں زولو بینڈ بھی پہنائے جائیں گے، جو کم روشنی میں چمچمائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرونز کی مدد سے فضاء میں ایل ای ڈی تصاویر بنائی جائیں گی جب کہ شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب پی ایس ایل 8 کے ترانے کو پسوری سے مقبول ہونے والی شے گل اور نوجوانوں میں مقبول عاصم اظہر گا رہے ہیں۔ اس سے پہلے خبریں تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کے آفیشنل گانے کے لئے علی سیٹھی کا نام لیا ہے۔ تاہم نجم سیٹھی کے پی سی بی کے چیئرمین میجمنٹ کمیٹی بننے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ ان کا بیٹا پی ایس ایل 8 کے لئے گانا گائے ۔ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہوگا اسی لئے جب میں پی سی بی میں نہیں ہونگا تو علی سیٹھی پی ایس ایل کے لئے گانا گا سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل 8 کے گانے کے لئے بہت سے لوگوں کی بہت سی قیاس آرائیاں ہیں، کوئی علی ظفر کا نام لے رہا ہے ، تو فارس شفیع کا ، شے گل کا نام بھی سننے میں آیا تھا۔ اب تمام تر قیاس آرائیاں ختم ہوئیں۔ پی ایس ایل 7 سیزن کے لئے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گانا گایا ۔ پی ایس ایل 6 کا گانا نصیبو لعل اور آئمہ بیگ نے گانا گایا۔ عاصم اظہر پی ایس ایل 5 کے لئے بھی آفیشل ترانہ گا چکے ہیں۔

  • ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 73083 بیرل جبکہ گیس  کی پیداوارمیں 3 فیصد کمی ریکارڈ

    ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 73083 بیرل جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصد کمی ریکارڈ

    ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر 2.2 فیصد کی نمو جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر 2.2 فیصد کی نمو جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پٹرولیم انفارمیشن سروس اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق 31 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 73083 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 31 جنوری کوختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3312 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34420 بیرل جبکہ گیس کی 763 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

    پیوستہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداور 34087 بیرل جبکہ گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 741 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے میں پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 12878 بیرل ریکارڈ کی گئی جو اس سے پچھلے ہفتے میں 12761 بیرل تھی۔ پی پی ایل کی گزشتہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 639 ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ اس سے قبل 684 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    پی او ایل کی گزشتہ ہفتے میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5108 بیرل جبکہ پیوستہ ہفتے میں 5146 بیرل ریکارڈ کی گئی اسی طرح پی او ایل کی گزشتہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 68 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتےمیں بھی 68 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ ماڑی گیس کی گزشتہ ہفتے میں تیل کی اوسط پیداوار 1374 بیرل تھی جو پیوستہ ہفتے میں 1088 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماڑی گیس کی گزشتہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 828 ایم ایم سی ایف ڈی اور پیوستہ ہفتے میں 852 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ہے.

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ہے تھا نہ پھلگر اں پولیس نے بر وقت کاروائی کر تے ہو ئے شہر ی اور اس کی فیملی کوہو ائی فائر نگ کرکے ہر اساں کر نے والے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اورزیر استعما ل گا ڑ ی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیاگیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیاگیا ہے. اورمزید تفتیش بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہری نے اطلا ع دی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمر اہ تھانہ پھلگراں کی حدود سے گزر رہا تھا کہ تین ملزمان نے گا ڑ ی کو روک کر ہراساں کیااور ہو ائی فائر نگ کی،اطلاع ملنے پر تھانہ پھلگراں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.

    گرفتار ملزمان کی شناخت دانیا ل، محسن اور دانی کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتارملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ان کے زیر استعما ل گا ڑ ی کو قبضہ پولیس میں لے لیاگیا ہے. اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے. شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-”15پر فوراً اطلاع دیں۔

  • نیویارک  کے سرد خانے میں مردہ خاتون زندہ ہو گئی

    نیویارک کے سرد خانے میں مردہ خاتون زندہ ہو گئی

    امریکی ریاست نیویارک کے تدفین کے ایک سرد خانے کے عملے کو اس وقت زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب ایک ‘مردہ’ خاتون زندہ ہوگئی۔

    ریاست نیویارک کے علاقے سفوک کاؤنٹی کی پولیس کے مطابق 82 سالہ خاتون کو 4 فروری کو ایک نرسنگ سینٹر نے مردہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اسے تدفین کے لیے ایک سرد خانے میں منتقل کیا گیا۔مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہونے کے بعد پھر انتقال کر گئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس خاتون کو صبح 11 بج کر 15 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا تھا اور دوپہر ڈیڑھ بجے سرد خانے میں پہنچایا گیا۔ اس جگہ پہنچنے کے 40 منٹ بعد یا مردہ قرار دینے کے لگ بھگ 3 گھنٹے بعد سرد خانے کے عملے نے دریافت کیا کہ خاتون سانس لے رہی ہے۔

    اس کے بعد خاتون کو ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت کیسی ہے، یہ واضح نہیں۔ پولیس نے بتایا کہ نیویارک اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے اس واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جبکہ نرسنگ سینٹر کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک مؤقف جاری نہیں کیا گیا۔ یہ امریکا میں ایک ماہ کے دوران اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل جنوری 2023 کے شروع میں امریکی ریاست آئیووا میں ایک 66 سالہ خاتون کو مردہ قرار دیا گیا تھا جو بعد میں زندہ نکلی۔

    جس وقت اس خاتون کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں اس وقت وہ سانس لینے لگی۔ اس کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 2 دن بعد چل بسی۔ دوران تفتیش اسپیشل کیئر سینٹر کے ایک ملازم نے بتایا کہ 3 جنوری کو خاتون بالکل بھی سانس نہیں لے رہی تھی اور اس کی نبض بھی حرکت نہیں کر رہی تھی تو اس وقت اس کی اطلاع ایک نرس کو دی گئی۔ نرس نے بھی دعویٰ کیا کہ اس نے بھی پوری رات خاتون کی نبض میں کسی قسم کی حرکت نوٹ نہیں کی، جس کے بعد کیئر سینٹر نے خاتون کو مردہ قرار دیکر لاش کو بیگ میں بندکر کے مردہ خانے بھجوا دیا۔

  • انتخابات کے انعقاد میں57 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے. آئی جی کے پی

    انتخابات کے انعقاد میں57 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے. آئی جی کے پی

    آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے انتخابات کے دوران دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے متعلق اجلاس ہوا۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ صوبے میں انتخابات کیلئے 57 ہزاراہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے۔ معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سال 2022 میں پولیس پر494،رواں سال اب تک 46حملے ہوچکے جبکہ رواں سال اب تک 93پولیس اہلکارشہید ہوچکے ہیں۔ خدشہ ظاہرکیا ہے انتخابات کے دوران مزید حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق انتخابات مکمل پرامن ہونے کا یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوج اور ایف سی کیلئے وزارت داخلہ سے رابطے میں ہے۔ انتخابات کےدوران غیرجانبدارافسران کی تعیناتی ضروری ہے، شفاف انتخابات کیلئے فوری طور پر ضروری تقررو تبادلے کئے جائیں۔

    دوسری جانب موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد کی سربراہی میں تھانہ ناصرباغ میں دربار منعقد کیا گیاخصوصی دربار میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، چوکی انچارجان اور پولیس اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایس پی رورل ظفر احمد نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس جانثاروں اور دلیروں کی فورس ہے اس فورس کا مورال ہمیشہ بلندرہا ہے

    انہوں نے کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں نے ملک و قوم اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں جس کی بدولت مثالی پولیس کا درجہ رکھتی ہے، ایس پی رورل نے کہا کہ پولیس جوانوں کے مسائل کے حل کی خاطر تمام دستیاب وسائل کو بروئےکار لایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس جوانوں کا کردار قابل صد تحسین ہے

  • پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان میں اسمگل کیے جا رہے ہیں. بلوم برگ کا دعوی

    پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان میں اسمگل کیے جا رہے ہیں. بلوم برگ کا دعوی

    امریکی جریدے بلوم برگ نے ہر روز لاکھوں ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کو پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ قرار دے دیا ہے۔

    بلوم برگ کے مطابق پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان میں اسمگل کیے جا رہے ہیں، اسی اسمگلنگ کی وجہ سے امریکا اور یورپ کی پابندیوں کے باوجود طالبان کی حکومت کو سہارا مل رہا ہے جب کہ پاکستان کا معاشی بحران بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں کرنسی ایکسچینج کی نمائندہ تنظیم ایکسچینج کمپنیز ایسویسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری محمد ظفر پراچہ کے مطابق تاجر اور اسمگلرز ہر روز پاکستان نے 50 لاکھ ڈالر افغانستان لے جارہے ہیں۔ غیر ملکی کرنسی کا غیر قانونی بہاؤ یہ ظاہر کرتا ہے کہ افغان طالبان کس طرح بین الاقوامی پابندیوں سے بچ رہے ہیں۔ جب کہ پاکستان کے لیے یہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر میں بتدریج کمی کا باعث بن رہا ہے جب کہ معیشت تباہی کے دہانے پر آگئی ہے۔

    اس حوالے سے ظفر پراچہ نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سے غیر ملکی کرنسی اسمگل ہورہی ہے اور یہ کافی منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ اگست 2021 میں جب طالبان نے دو دہائیوں کے بعد کابل پر دوبارہ قبضہ کیا تو امریکا اور یورپ نے افغان مرکزی بینک کے 9 ارب ڈالر سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائر کو عسکریت پسند گروپ دہشت گردی کے لیے استعمال کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر منجمد کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کے دباؤ پر امریکا نے افغان معیشت کی مدد کے لیے اس کا نصف حصہ جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن طالبان کی جانب سے افغان خواتین پر تعلیم اور روزگار کے حوالے سے پابندی لگانے کے بعد اسے روک دیا۔

    17 ماہ گزرنے کے بعد بھی افغانستان بدستور تشویشناک حالت میں ہے اور انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ مالیاتی شعبے کو مشاورت فراہم کرنے والے نجی ادارے الفا بیٹا کور سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ افغانستان کو روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے، اندازہ ہے کہ اس میں آدھی رقم پاکستان سے جارہی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے مرکزی بینک ’’دا افغانستان بینک‘‘ کے ترجمان حسیب نوری کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کے وافر ذخائر ہیں۔

    حسیب نوری نے کہا کہ افغان حکومت کو گزشتہ برس سے اقوام متحدہ کی جانب سے ہر ہفتے تقریباً 40 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ چونکہ افغانستان عالمی بینکنگ سسٹم سے کٹا ہوا ہے، اس لیے رقم کو نقدی میں کابل منتقل کیا جاتا ہے، اور اس کے آنے کے بعد اسے مقامی کرنسی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دا افغانستان بینک کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگرچہ اس امداد سے طالبان کو براہِ راست فائدہ نہیں پہنچتا، لیکن بالآخر ڈالر مرکزی بینک کے خزانے میں پہنچتے ہیں۔ اقوام متحدہ فوری طور پر تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے سابق مشیر طورق فرہادی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ افغان کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی فراہمی اور اس کے بدلے افغانی کرنسی کی حمایت کرتا ہے۔اس طرح افغانی (افغان کرنسی)کی طلب دراصل اقوام متحدہ اور ڈالر کے اسمگلروں سمیت دیگر ذرائع سے پیدا ہوتی ہے۔

    گزشتہ چند ماہ کے دوران افغان کرنسی کی قدر میں گراں قدر اضافہ ہوا ہے۔ افغان کرنسی کی قدر طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد دسمبر 2021 میں افغان کرنسی 124.18 کی کم ترین سطح کو چھونے کے بعد بڑھ کر تقریباً 89.96 افغانی فی ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
    اسی عرصے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر امریکی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 37 فیصد کم ہوئی ہے۔ جنوری کے آخر میں اس میں ایک دن میں تقریباً 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو کم از کم دو دہائیوں میں سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ یہی وجہ تھی کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 27 جنوری کو 3.09 ارب ڈالر کی سطح تک گر گئے۔

    افغانستان کی وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال کے وسط میں پاکستان کو افغانستان سے کوئلے کی برآمدات میں اضافے کے بعد کرنسی کی اسمگلنگ کا آغاز ہوا۔ اس کو طالبان کی جانب سے پاکستانی کرنسی کو افغانستان میں قانونی ٹینڈر کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی سے بھی تقویت ملی ہے۔ حاجی محمد رسول ایسے ہی ایک تاجر ہیں جو پاکستان کو کوئلہ برآمد کرتے ہیں۔جو افغان کرنسی میں کوئلہ خرید کر اسے پاکستانی روپے میں بیچتے ہیں اور اس کے بعد اسی روپے کو ڈالر میں تبدیل کرکے واپس افگانستان میں بھجوادیتے ہیں۔ حاجی محمد رسول کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر تلاش کرنا مشکل ہے، اس لیے وہ پشاور جیسی جگہوں پر سرحد کے قریب گرے مارکیٹس کا استعمال کرتے ہیں، جہاں وہ سرکاری شرح سے 10 فیصد زیادہ پر ڈالر خریدتے ہیں۔ ایسا صرف وہ نہیں بلکہ تقریباً تمام تاجر ہی کرتے ہیں کیونکہ ہمیں طالبان نے پاکستانی کرنسی ملک میں واپس لانے سے منع کیا ہے۔

    افغان وزارت خزانہ کے ایک ترجمان احمد ولی حقمل نے کہا کہ طالبان حکومت کسی بھی غیر ملکی کرنسی کے بجائے ڈالر کو لانے کی ترغیب دیتی ہے لیکن زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالر ہی افغانستان سے بھیجے جاسکتے ہیں۔ ایکسچینج کمپنیز ایسویسی ایشن آف پاکستان کے محمد ظفر پراچہ کے مطابق مسئلہ پاکستان کی ”ناقص“ امیگریشن، تجارتی پالیسیوں اور بارڈر کنٹرولز کا ہے۔ روزانہ ہزاروں لوگ بغیر ویزے کے سرحد پار کر رہے ہیں۔ اور ان میں سے کئی ڈالر لے کر جا رہے ہیں۔

  • پی سی بی نے کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پی سی بی نے کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پاکستانی کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپنر آصف آفریدی پر پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ برائے شرکا کے تحت دو خلاف ورزیوں کے الزام میں جرم قبول کرنے کے بعد تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ آرٹیکل 2.4.10 کی خلاف ورزی پر آصف آفریدی کو دو سال کی نااہلی کی سزا دی گئی تھی، جب کہ آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ نااہلی کی دونوں مدتیں ایک ساتھ چلیں گی اور ان کی عارضی معطلی کے دن سے شروع ہوں گی، جس کا آغاز 12 ستمبر 2022 کو ہوا تھا۔

    پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ’’ایک بین الاقوامی کرکٹر کو دو سال کیلئے معطل کرنے سے پی سی بی کو کوئی خوشی نہیں ہوتی لیکن ہم اس طرح کے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کا رویہ رکھتے ہیں۔ کھیل کی گورننگ باڈی کے طور پر ہمیں مثالیں بنانے، ایسے معاملات کو مضبوطی سے سنبھالنے اور تمام کرکٹرز کو مضبوط پیغامات بھیجنے کی ضرورت ہے۔‘‘ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ "یہ تلخ حقیقت ہے کہ بدعنوانی ہمارے کھیل کیلئے خطرہ ہے کیونکہ خود غرض بدعنوان کرکٹرز کو مختلف طریقوں اور طریقوں سے لالچ دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی تعلیم پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ وہ چوکس رہیں اور رپورٹنگ اپروچ کے ذریعے پی سی بی کو اس لعنت کو ختم کرنے میں مدد کر سکیں اور اگر بیداری پیدا کرنے کی ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی کھلاڑی اس لالچ کا شکار ہو جائے تو پی سی بی کو کوئی ہمدردی نہیں ہے۔‘

    خیال رہے کہ پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 بدعنوان طرز عمل میں ملوث ہونے کیلئے موصول ہونے والے کسی بھی نقطہ نظر یا دعوت نامے کی مکمل تفصیلات پی سی بی سکیورٹی اور انسداد بدعنوانی کے محکمے کو ظاہر کرنے میں ناکامی سے متعلق ہے۔ پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اور پی سی بی نے 13 ستمبر 2022 کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

  • رسیوں سے باندھ کر 13 سالہ لڑکے کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    رسیوں سے باندھ کر 13 سالہ لڑکے کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

    پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 13 سالہ نوجوان کو رسیوں سے باندھنے کا معاملہ,ملزم گرفتار کر لیا گیا، تھانہ موترہ کے علاقہ علی ٹاون میں گھریلو ناچاقی پر راحت علی نے اپنے 13 سالہ سگے بھتیجے عبدالرحمان کو زبردستی کمرے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ، اور اسے رسیوں سے جکڑ کر کمرے میں بند کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد ذیشان رضا نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دیا موترہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم راحت علی ولد محمد یعقوب کر گرفتار کر کے نوجوان عبدالرحمان کے والد راشد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے

    دوسری جانب ملتان میں خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے انسداد تشدد برائے خواتین سینٹر بنایا گیا لیکن سینٹر کی کارکردگی صرف متاثرہ خواتین کو ٹرخانے کی حدتک محدود رہ گئی ہے جس کی وجہ سے رواں سال خواتین پر تشدد کے واقعات گزشتہ سال کی نسبت دو گنا ہوچکے ہیں قانونی ماہرین کے مطابق خواتین پر تشدد ختم کروانے کے لئے اگر موجودہ قوانین پر سختی سے عمل کروایا جائے تو واقعات میں کمی آ سکتی ہے،

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • چیئرمین سینیٹ  سے بین الپارلیمانی یونین کے صدرکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سے بین الپارلیمانی یونین کے صدرکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوآرتے پاشیکونے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الپارلیمانی یونین کو مزید متحرک بنانے اور ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی پی یو کے صدر انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے 8 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔انہوں نے آئی پی سی کے اس اقدام کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ روڈ سیفٹی جدید دور میں انتہائی اہم ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اس وقت علاقائی سطح پر رابطہ کاری کو بڑھانے اور زمینی راستوں کے ذریعے کاروبای و معاشی نقل وحمل پر زور دے رہا ہے۔ روڈ سیفٹی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے لئے سب کو مل کر کام کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی سی نے اس موضوع کی اہمیت کومحسوس کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی سیاسی قیادت اور ماہرین کے تجربات سے بھی استفادہ کیاجائے اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے حکمت عملی تیار اور سفارشات مرتب کی جائیں۔
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان آئی پی یو کے مشن کے مطابق امن، جمہوریت، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جن چیلنجز کا سامنا ہے ان میں روڈ سیفٹی بھی خاصی اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔روڈ سیفٹی مجموعی ترقیاتی عمل میں کافی اہمیت رکھتی ہے اور مسئلہ عالمی نوعیت کا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹرینز عوام کو آگاہی دے سکتے ہیں۔ چیئر مین سینیٹ نے مہمان کو ایوان بالا کے آئینی اور قانونی کردار، انتخاب کے طریقہ کار اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئی پی یو ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ بین الپارلیمانی تعاون،قومی اور علاقائی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو IPU جیسی تنظیم پر مکمل اعتماد ہے اور اس کے ذریعے مضبوط بین الپارلیمانی تعاون، ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔پاکستان عوامی بھلائی کی خاطر پائیدار ترقی کا عزم رکھتا ہیں اور اسی مقصد کے لئے کوشاں ہے۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آئی پی یو کے فورم سے تنازعات کے پرامن حل کی جانب بڑھا جا سکتا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں توجہ طلب ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ صدر آئی پی یو کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور عالمی امن کو فروغ دینے میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ادارہ جاتی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور صحیح سمت میں آگے بڑھنے کیلئے رنگ، مذہب، جغرافیہ یا معاشیات کی تفریق کو ختم کرنا ہوگا۔ صدر آئی پی یو نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے آئی پی یو میں کردارکے معترف ہیں