Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    دہلی: آئی سی سی بھی آن لائن فراڈیوں کے شکنجے میں پھنس گیا-

    باغی ٹی وی : دنیائے کرکٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ESPNcricinfo کے مطابق آئی سی سی ایک سائبر کرائم کا شکار ہو گیا ہے جس میں کافی رقم تقریباً 2.5 ملین امریکی ڈالر شامل ہیں اگرچہ اس میں شامل صحیح رقم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے مبینہ فراڈ امریکہ میں شروع ہوا اور 2022 میں ہوا تھا۔

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    ڈھائی ملین ڈالرز ہتھیا لیے گئے ہیں، کسی فراڈ کمپنی نے خود کو آئی سی سی کا وینڈر ظاہر کرتے ہوئے 4مختلف مواقع پر اتنی خطیر رقم کی ادائیگی کروائی۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی سے ملتا جلتا ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے جعل سازی کی گئی، کونسل حکام اس معاملے میں خاموش ہیں مگر ایک یورپی ایسوسی ایٹ بورڈ کے رکن کا کہنا ہے کہ چھوٹے رکن ملکوں کیلیے 5سے 10لاکھ ڈالر کی سالانہ گرانٹ بھی ایک بڑی رقم ہوتی ہے، مگر آئی سی سی کی جانب سے جس غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    آئی سی سی اس واقعے کے بارے میں خاموش ہے کیونکہ اس نے امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشتبہ دھوکہ دہی کی اطلاع دی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی بورڈ کو گزشتہ سال اس واقعے کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

    ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جعلسازوں نے آئی سی سی اکاؤنٹ سے رقم کی منتقلی کے لیے کیا راستہ اختیار کیا – آیا وہ دبئی میں ہیڈ آفس میں کسی سے براہ راست رابطے میں تھے، یا کسی آئی سی سی وینڈر یا کنسلٹنٹ کو نشانہ بناتے تھے۔ اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ لین دین ایک ہی ادائیگی میں ہوا تھا یا متعدد وائر ٹرانسفرز تھے۔

    آفریدی لڑکی سمجھ کرفون پر کرتے رہے بات، سامنے آیا تو نکلا لڑکا

  • برف باری  کے دوران مری میں سیاحوں کی تعداد بڑھنے لگی

    برف باری کے دوران مری میں سیاحوں کی تعداد بڑھنے لگی

    برف باری کے دوران مری میں سیاحوں کی تعداد بڑھنے لگی

    ملکہ کوہسار میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،ملکہ کوہسار مری میں برفباری سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں، ڈی پی او مری فراز احمد سیاحوں کو مدد اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں،مری ڈی پی او مری فراز احمد خود فیلڈ میں موجود رہ کرجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ویک اینڈ پر رش کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک افسران،جوان ڈویژن کے ایس ایچ اوز اور اہلکار فیلڈ میں 24/7 مصروف عمل ہیں۔ بہترین حکمت عملی کے باعث مری کی کسی شاہراہ پر رش نہیں بننے دیا جا رہا ہے،تنگ سڑکوں اور دو طرفہ ٹریفک چلنے کے باوجود ٹریفک کی بلاتعطل روانی جاری ہے۔ ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک عملے کے ساتھ ضلع پولیس مسلسل پیٹرولنگ کر رہے ہیں ، سیاحوں کی سہولت کےلئے ان میں آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ دور دراز سے آنے والے سیاح رش کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مری کا سفر کریں۔ مری آنیوالے سیاح کسی قسم کی مدد و رہنمائی کےلئے ہیلپ لائن15اور1757یا آفس نمبر 0519269277اورٹریفک کنٹرول 0519269200پر رابطہ کر سکتے ہیں سیاحوں کے سفر کو محفوظ ،پر سہولت اور خوشگوار بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب محمد عامر ذوالفقار کی ویژن کے مطابق مری میں شہریوں اور سیاحوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    دوسری جانب  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جفاکش ورکرزسخت سردی اورشدید برف باری کے موسم میں بھی مری شہر کی مختلف شاہراہوں اور گلیوں سے کوڑا کرکٹ اوربرف کی صفائی یقینی بنانے میں مصروف ہیں، سکریپنگ کے ساتھ ساتھ نمک کا چھرکاؤ بھی کیا جا رہا ہے.

  • ملکی اورغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش،چینی مسافر گرفتار

    ملکی اورغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش،چینی مسافر گرفتار

    لاہور: کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ائیر پورٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران چینی مسافر سے 35 لاکھ پاکستانی روپے، 1220چینی ین ،28 لاکھ 20 ہزار انڈونیشین اور 44 ہزار ملائشین کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    چائنیز شہری کو لوٹنے والا گرفتار،لوٹا گیا سامان برآمد

    حکام کے مطابق چینی مسافر اومان ائرلائن کے ذریعے انڈونیشیا جا رہا تھا۔ برآمد ہونے والی کرنسی کو کسٹمز حکام نے ضبط کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

    قبل ازیںایف آئی اے بینکگ سرکل پشاور نےکارروائی کرتےہوئےغیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزمان کے قبضے سے 21270 سعودی ریال 72 لاکھ چالیس ہزار روپے برآمد ہوئے –

    ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے ۔تینوں ملزمان کے موبائل فون لے کر فرینزک کے لئے بھجوا دیئےگئے ملزمان کو ضلع دیر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تینوں ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • انٹارکٹیکا میں  7.6 کلوگرام وزنی غیرمعمولی آسمانی پتھر دریافت

    انٹارکٹیکا میں 7.6 کلوگرام وزنی غیرمعمولی آسمانی پتھر دریافت

    براعظم انٹارکٹیکا میں ماہرین نےغیرمعمولی آسمانی پتھر (میٹیورائٹس) دریافت کیا ہے جس کا وزن 7.6 کلوگرام ہے-

    باغی ٹی وی : انٹارکٹیکا ایک دشوار گزار اور سخت سردی میں گھرا مقام ہے لیکن اسی نیلگوں برف میں آسمانی پتھر کی بڑی تعداد نہ صرف یہاں گرتی ہے بلکہ انہیں سفید برفیلی چادر میں باآسانی ڈھونڈ نکالا جاسکتا ہے پھر وہاں موسمیاتی شدت کم ہے اور سیاہ پتھر زیادہ ٹوٹ پھوٹ کے شکار نہیں ہوتے۔

    جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویر جاری کردی

    برف میں گرنے کے بعد آسمانی پتھر عموماً باہر کی جانب نمایاں دکھائی دیتے ہیں اور یوں ان کو تلاش کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ اب ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم نے ایک ساتھ پانچ شہابی پتھر اٹھائے ہیں جن میں سے ایک کا وزن تقریباً 17 پاؤنڈ ہے۔

    اگرچہ انٹارکٹیکا میں شہابیوں کو تلاش کرنا آسان ہو سکتا ہے، لیکن براعظم اس کے منجمد ٹھنڈے حالات اور دور دراز مقام کے ساتھ اس پار سفر کرنا بالکل آسان نہیں ہےاس تلاش میں شامل ٹیم نےکئی دن جنگل میں کیمپنگ کرتےہوئے پیدل اور سنو موبائل سے چلتے ہوئے گزارے۔

    شُترمُرغ کے 4000 سال قدیم انڈے دریافت

    جامعہ شکاگو کے فیلڈ میوزیئم سے وابستہ ماریہ والدیزنے دیگر ممالک کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر یہ شہابی پتھر دریافت کئے ہیں جن کا تجزیہ اب رائل بیلجیئن انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل سائنسِس میں کیا جائے گا۔ تاہم ان کے چھوٹے ٹکڑے کرکے بین الاقوامی ٹیم میں تقسیم کئے جائیں گے اور ہر ایک ٹیم مختلف پہلو سے اس کا مطالعہ کرے گی۔

    الینوائے کے فیلڈ میوزیم سے تعلق رکھنے والی کاسموکیمسٹ ماریا ویلڈیس کہتی ہیں، "جب شہابیہ کی بات آتی ہے تو اس کے سائز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اور یہاں تک کہ چھوٹے مائیکرو میٹیورائٹس بھی سائنسی اعتبار سے ناقابل یقین حد تک قیمتی ہو سکتے ہیں۔” "لیکن یقیناً، اس جیسا بڑا شہابیہ پانا نایاب ہے، اور واقعی دلچسپ ہے۔

    توقع ہے اس پر تحقیق سے مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

    زمین جیسا سیارہ دریافت

  • ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے19نئے کیس رپورٹ

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے19نئے کیس رپورٹ

    قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے19نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار250کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.45 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد می330ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.61فیصد رہی ، اسی طرح لاہور میں 521 ٹیسٹوں میں سے6کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح1.15 فیصد رہی جبکہ فیصل آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 163کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت کیسز کی شرح 0.61فیصد رہی ۔ اسی طرح پشاور میں 257ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک ٹیسٹ مثبت آیا اسطرح مثبت کیسز کی شرح 0.39فیصد ریکارڈ کی گئی۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ 24 جنوری تک جاری رہنے کا امکان
    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی
    رواں برس ہی روسی افواج کو یوکرینی علاقوں سے نکالنا بہت مشکل ہے،امریکا
    بلوچستان مالی بحران:فوری اقدامات نہ کئےتوہم سخت فیصلے کرنے پرمجبور ہوںگے، وزیراعلیٰ بلوچستان
    جوکچھ امریکن انٹرنیشنل اسکول میں طالبہ کے ساتھ سلوک ہوا اس کی مذمت کرتےہیں:سٹی سکول
    نیا پاکستان اورنیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح میں اضافہ

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے کی تعداد میں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بیجنگ کے فراہم کیے گئے کورونا ڈیٹا پر رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 70 فیصد بڑھی۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق 3 سالوں میں پہلی مرتبہ 63 ہزار سے زائد کورونا مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ نیشنل ہیلتھ کمیشن میں بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جیاؤ یاہوی نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک 59 ہزار 938 افراد ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار 503 اموات براہ راست کورونا وائرس کی وجہ سے اور 54 ہزار 435 اموات کورونا اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔

  • آن لائن بینک فراڈ کے بڑھتے واقعات پرصدر مملکت کا نوٹس

    آن لائن بینک فراڈ کے بڑھتے واقعات پرصدر مملکت کا نوٹس

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آن لائن بینک فراڈ اور جعل سازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس

    آن لائن بینکنگ فراڈ کے بڑھتے ہوئے رجحان میں نوسرباز خود کو فون پر بینک کا اہلکار ظاہر کرکے صارفین کی ذاتی بینکنگ تفصیلات حاصل کرکے شہریوں کی رقم آن لائن ذرائع سے نکلوا لیتے ہیں ،صدر مملکت نے آن لائن بینک فراڈ سے متعلق اخبارات میں خبروں پر تشویش کا اظہارکیا، حال ہی میں معروف ناول نگار اور ڈرامہ نگار مرزا اطہر بیگ کو ایک آن لائن نوسرباز نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے 11 لاکھ روپے سے محروم کر دیا تھا ، صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ بینکنگ محتسب کے ذریعے صدر مملکت کی جانب سے سینکڑوں فراڈ کیسز کا فیصلہ کرنے اور آن لائن فراڈ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے باوجود فراڈ کے واقعات میں اضافہ پریشان کن ہے، صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کو تشویشناک رجحان کا سنجیدگی سے اور سخت نوٹس لینے کی ہدایت کی، اور کہا کہ بینکنگ محتسب ہنگامی بنیادوں پر مناسب چیک اینڈ بیلنس اور فول پروف سیکیورٹی سسٹم لاگو کرنے کے لیے ٹھوس، بامعنی اور موثر اقدامات اٹھائے،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تمام بینکوں کو مشترکہ طور پر تمام ذرائع ابلاغ، روایتی اور ڈیجیٹل کے ذریعے آگاہی مہم شروع کرنی چاہیے، بینک صارفین کو آن لائن بینکنگ پلیٹ فارمز کے محفوظ استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے، آن لائن بینکنگ کے حوالے سےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات اور متعلقہ ایس او پیز کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے،صدر کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے مرزا اطہر بیگ سے رابطہ کیا،بینک کی جانب سے مقررہ وقت میں ریلیف نہ ملنے کی صورت میں بینکنگ محتسب کو باضابطہ شکایت درج کرانے کا کہا

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    غیر سنجیدہ اپیل،وقت اور وسائل ضائع کرنے پرصدر مملکت نے کیا جرمانہ

  • ویڈیو:میئر کا جوڑ توڑ،حافظ نعیم تحریک انصاف کے دفتر پہنچ گئے

    ویڈیو:میئر کا جوڑ توڑ،حافظ نعیم تحریک انصاف کے دفتر پہنچ گئے

    کراچی کے میئر کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی کا وفد تحریک انصاف کے دفتر پہنچ گیا،

    جماعت اسلامی کا وفد تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا .پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، شہزاد قریشی اور دیگر نے استقبال کیا ،جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کررہے ہیں وفد میں اسامہ رضی، مسلم پرویز،سلیم اظہراور منعم ظفر شامل ہیں ،پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر علی زیدی کر رہے ہیں پی ٹی آئی وفد میں سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی، بلال غفار، ارسلان تاج، سیف الرحمن، راجہ اظہر اور سعید آفریدی موجود ہیں

    میئر کراچی جوڑ توڑ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف نے چار رکنی کمیٹی بنا دی
    ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نام پر ڈرامہ ہوا، الیکشن سے پہلے بھی ہمارا آپس میں رابطہ تھا،آپس میں بیٹھنے کامقصد ملک کی بہتری ہونا چاہیے، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 4ارکان پر مشمتل کمیٹی بنا دی ،کمیٹی میں 2ارکان پی ٹی آئی اور 2ارکان جماعت اسلامی کے ہونگے الیکشن کمیشن کو خط کے ذریعے بھی آگاہ کیا ہے کہ کیسے ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، فارم 11 پر اکٹھے بیٹھنے پر ہمارا پہلے بھی اتفاق تھا، ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا تحفظ کرنا ہر جمہوری جماعت کا حق ہے، انتخابی عمل میں شفافیت ضروری ہے،اسی نظام کے تحت 15جنوری کو بلدیاتی الیکشن بھی ہوئے،

    میئر کراچی جوڑ توڑ،جماعت اسلامی نے تحریک انصاف سے مدد مانگ لی
    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفد سے تفصیلی ملاقات ہوئی،آر اوز اور ڈی آر اوز پر پہلے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا، بلدیاتی الیکشن ہوا اور لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا،بلدیاتی الیکشن کے نتائج سب کے سامنے ہیں فارم 11 ملے تو نتائج بدلنے شروع کر دیئے گئے،دوبارہ گنتی میں بھی یو سیز کے نتائج بدلے گئے، علی زیدی اور ان کی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، جب ہم احتجاج کر رہے تھے تو وزیراعلیٰ سندھ کا فون آیا، مراد علی شاہ سے کہا ہمارے مطالبات جائز ہیں انہیں تسلیم کریں، دوبارہ گنتی کی درخواستیں دے کر نتائج بدلے جا رہے ہیں، جو اپنا کام صحیح سے نہیں کرے گا اسے غلط ہی کہیں گے،پیپلز پارٹی جائز طریقے سے جیتے تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے، یہ پورے شہر کے مینڈیٹ کا معاملہ ہے،ہمارا فرض ہے شہریوں کے ڈالے گئے ووٹوں کی حفاظت کریں، تحریک انصاف کے ساتھ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے،ہم اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں،اختلاف رائے کے باوجود شہر کی بہتری کیلئے جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرے گی،پی ٹی آئی سے درخواست کی ہے کہ ہماری مدد کریں، جماعت اسلامی سب کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے، جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی تو اصلاح کیلئے تنقید کی، سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے بغیر ممکن نہیں،

    کراچی میں جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں دوسرے نمبر پر آئی ہے، پیپلز پارٹی کے وفد نے دو روز قبل ادارہ نور حق کا دورہ کیا تھا، کراچی کا میئر حافظ نعیم بننا چاہتے ہیں اسکے لئے تگ و دو جاری ہے،پیپلز پارٹی اپنا میئر لانا چاہتی ہے، تحریک انصاف کو کم سیٹیں ملیں اور میئر لانے کی پوزیشن میں نہیں،تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اگر جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو تحریک انصاف حمایت نہیں کرے گی، بحرحال آنیوالے دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا کہ کون بنے گا کراچی کا میئر

    ،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    قبل ازیں پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ مئیر کس جماعت کا ہو،بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے،کراچی میں موجود ہرسیاسی شخص کومہذب اندازمیں بات کرنی چاہیئے ۔ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،

  • بھارت : اذان دینے پرمساجد کوجرمانہ ادا کرنے کا حکم

    بھارت : اذان دینے پرمساجد کوجرمانہ ادا کرنے کا حکم

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر 7 مساجد کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی خبررساں ادارے”انڈیا ٹو ڈے” کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہریدوار میں ہائیکورٹ نے لاؤڈ اسپیکر پر بلند آواز میں اذان دینے پر جامع مسجد ہریدوار، عباد اللہ ہتلہ (ککر والی) مسجد، بلال مسجد، صابری جامع مسجد اور دیگر 3 مساجد پر پر جرمانہ عائد کردیا۔

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    مساجد کی انتظامیہ کو پانچ ہزار فی مسجد جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ڈی ایم پورن سنگھ رانا کی جانب سے کی گئی مساجد کی انتظامیہ نے سماعت کا بائیکاٹ کیا تھا۔

    ایس ڈی ایم رانا نے کہا کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے لیے آواز کی سطح کی حد مقرر کی گئی ہے چند شکایات پر کاروائی کی گئی ہے-

    دوسری جانب مسلم عالم محمد عارف نے کہا کہ ایک میٹنگ میں سب نے آواز کو کم رکھنے کو تسلیم کیا تھااس میں کوئی ہرج نہیں ہے لیکن شور شرابہ اذان سے نہیں بلکہ شادی بیاہ، گانے بجانےگاڑیوں کے ہارن وغیرہ سےہوتا ہے شادیوں میں ڈی جے صبح 1 بجے تک موسیقی بجاتے ہیں پولیس اس قانون کا اطلاق صرف مساجد پر کرتی ہے دیگر کو چھوڑ دیتی ہیں۔ ہم چالان بھر دیں گے اور لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم کرنے کا انا کا مسئلہ نہیں بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ اتر اکھنڈ میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کی سطح کم سے کم مقرر کی گئی ہے جس پر مقامی بی جے پی رہنماؤں نے ان سات مساجد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

    مودی کی جماعت کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا ان مساجد نے لاؤڈاسپیکر پر آواز کی مقرر کردہ حد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اونچی آواز میں اذان دی جس سے بزرگ اور بیمار شہریوں کے آرام میں خلل پڑا۔

    میانمار فوج کی مقامی گاؤں میں منعقدہ تقریب میں فائرنگ،7 افراد ہلاک متعدد زخمی

  • رائیونڈ سندرسٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    رائیونڈ سندرسٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    رائیونڈ سندر سٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ سندر اسٹیٹ میں پیپر مل میں آگ لگ گئی
    اطلاع پر فائر بریگیڈ ، ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، آگ فیکٹری کے گودام میں لگی، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں تاہم گتہ ہونے کی وجہ سے آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جا سکا،صدر سندر اسٹیٹ کا کہنا ہے کہ سندر اسٹیٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیئے قریبی سوسائیٹیوں سے فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں، آتشزدگی سے کتنا نقصان ہوا یہ آگ بجھنے کے بعد ہی اندازہ لگایا جا سکے گا،

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    سندر انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ.ڈی سی لاہور محمد علی نے نوٹس لے لیا.ڈی سی لاہور محمد علی نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی.ریسکیو 1122 کا عملہ اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں.آگ بجھانے کا عمل جاری ہے.ڈی سی لاہور محمد علی نے آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی

  • لینڈ مافیاز کراچی سے اپنا بوریا بسترگول کر دیں،گورنر سندھ

    لینڈ مافیاز کراچی سے اپنا بوریا بسترگول کر دیں،گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں پارکس کو دوبارہ بحال کررہے ہیں،کراچی کو کلین اینڈ گرین بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائینہ فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کردیا ہے ،کراچی کے تمام پارکس لینڈ مافیا سے واپس لے لیے جائیں گے،لینڈ مافیاز کراچی سے اپنا بوریا بسترگول کر دیں،لینڈ مافیا پار ک پر قبضے کا سوچ کر بیٹھی تھی ،ایڈمنسٹریٹر کراچی دن رات کام کررہے ہیں،کراچی میں پارکس کو دوبارہ بحال کر رہے ہیں،بطور گورنر سیاست میں کوئی کام نہیں ،بحیثیت وفاق کا نمائندہ میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں ،

    قبل ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میڈیا کے 11 رکنی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے صحافی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں ہر مشکل مرحلہ پر صحافی برادری نے بڑی دلیری سے جمہوریت کی آبیاری کی اس جدوجہد میں کئی صحافی شہید بھی ہوئے پوری قوم صحافت کے اس جذبہ کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے اس ضمن میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے بل بھی منظور کیا جا چکا ہے اور صحافی برادری کے لئے ہاﺅسنگ سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے صحافی مشکل وقت میں اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں اس ضمن میں صحافیوں کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ صحافی برادری سے میرا بڑا قریبی اور محبت بھرا رابطہ ہے گورنرہاﺅس میں صحافی بھائیوں سے ملاقات کو ترجیح دی جاتی ہے

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج