Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • گورنر پختونخوا کا اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ؟

    گورنر پختونخوا کا اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ؟

    گورنر پختونخوا کا اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ؟

    گورنر خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد حمید کی خبر کے مطابق پنجاب کے گورنر کی طرح خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے بھی صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہ بننے کافیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی جانب سے کل (منگل 17 جنوری کو) صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس پرمشتمل سمری گورنر کو ارسال کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق گورنر پختونخوا سمری پر دستخط کیے بغیر48 گھنٹے انتظار کریں گے تاکہ آئین میں درج وقت مکمل ہونے پر صوبائی اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے۔اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے قریبی ذرائع نے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل سے متعلق سمری پردستخط نہ کرکے گورنر اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اوراسمبلی کے ازخود تحلیل ہونے کاانتظارکیاجائے گا۔

    ذرائع نے بتایاکہ گورنر پختونخوا، صوبے میں نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے سلسلے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے اورجونہی صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگی تو وہ وزیر اعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کو لیٹر ارسال کریں گے، جس میں اُن سے کہاجائے گاکہ وہ آئین کے مطابق آپس میں مشاورت کے ذریعے نگراں وزیر اعلیٰ کاتقررکریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈرکے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں تحلیل شدہ اسمبلی کے اسپیکر، اِسی اسمبلی سے حکومت اوراپوزیشن ارکان پرمشتمل 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے، جسے ان ناموں میں سے 4 نام ارسال کیے جائیں گے، جو وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈرکے زیربحث آئے ہوں، تاہم اگرکمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہواتوپھر یہ معاملہ 2018ء کی طرح الیکشن کمیشن کو ان 4 مجوزہ ناموں کے ساتھ ارسال کردیاجائے گااورالیکشن کمیشن ازخود نگراں وزیراعلیٰ کاتقرر کرے گا جوحتمی ہوگا.

  • برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری ترجیح. اسحاق ڈار

    برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری ترجیح. اسحاق ڈار

    برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری ترجیح. اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی صنعت کی ترقی ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کو ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے برآمدکنند گان کی ضرورت کے مطابق خام مال ،پرزوں اور دیگرمتعلقہ سامان کی درآمد کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔


    وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری حکومت ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز مسترد کردی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    سازشیں ناکام ہوئیں تو سب کو ساتھ لیکر چلیں گے. حافظ نعیم الرحمان
    عمران خان بہادر بنیں اور کے پی اسمبلی بھی توڑیں. احسن اقبال

     پٹرول کی قیمت 31 جنوری تک 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل 227.80 ، مٹی کا تیل 172.01 اور لائٹ ڈیزل آئل 169 روپے فی لیٹر رہیگا،۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

  • سازشیں ناکام ہوئیں تو سب کو ساتھ لیکر چلیں گے. حافظ نعیم الرحمان

    سازشیں ناکام ہوئیں تو سب کو ساتھ لیکر چلیں گے. حافظ نعیم الرحمان

    سازشیں ناکام ہوئیں تو سب کو ساتھ لیکر چلیں گے. حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سادہ اکثریت کی طرف جارہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں 25 فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں سادہ اکثریت کی طرف جارہے ہیں، جماعت اسلامی 100کے قریب نشستوں پر کامیاب ہوگئی ہے، 10 سے 15 یوسیز میں ابہام ہے۔

    رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نتائج میں گڑبڑ کرنے کی کوشش ہورہی ہے، اکثریت کو کم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، آر اوز بلدیاتی انتخابات کے نتائج روک کر بیٹھے ہیں، سازشیں جیسے پہلے ناکام ہوئیں اب بھی ناکام ہوں گی۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر نتیجہ زبردستی تبدیل کرادیاگیا ہے، فارم 11 نہ لیتے تو ہمیں کنارے لگا دیا جاتا، جو آر اوز نتیجہ تبدیل کرنےکی کوشش کررہے ہیں انہیں روکا جائے، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کسی کو اس کےحق سے محروم نہ کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کا نتیجہ فارم 11کے مطابق آنا چاہیے، جماعت اسلامی نے بہت محنت کی ہے، جماعت اسلامی کے میئر کو آنے سے زبردستی روکا گیا تو سارے آپشن موجود ہیں. جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سی جماعتوں کے سپورٹرز نے بھی ہمیں ووٹ دیا، سازشیں ناکام ہوئیں تو سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، ہم عوام کے مفاد کو سامنے رکھیں گے

  • عمران خان بہادر بنیں اور کے پی اسمبلی بھی توڑیں. احسن اقبال

    عمران خان بہادر بنیں اور کے پی اسمبلی بھی توڑیں. احسن اقبال

    عمران خان بہادر بنیں اور کے پی اسمبلی بھی توڑیں. احسن اقبال

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ عمران خان ہمت کریں، بہادر بنیں اور  خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں۔

    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان صاحب اب آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، پنجاب اسمبلی توڑکرآپ حماقت کربیٹھےہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمت کریں، بہادربنیں اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں، جنرل الیکشن، سوشل میڈیا الیکشن نہیں ہوتے، پی ٹی آئی کی جھوٹ، مکر، فریب کی سوشل میڈیا فلم کاڈراپ سین ہونے والاہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے خاتمے سے عوام کو نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات ملی۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہر حکمران باہر مانگنے جاتا ہے اور عمران خان بھی مانگنے جاتے تھے۔ لاہور میں خلافتِ راشدہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ مدینے کی ریاست بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی ہو گی، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، محاذ آرائی سے کیا حاصل ہوا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جو انصاف کی بات کرے گا، اس کو ووٹ دیں گے، اس حکومت نے کچھ اقدامات کیے ہیں، اللہ کرے اس کے اثرات نظر آئیں۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں، غریب عوام کی بات کوئی نہیں کر رہا۔

  • راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

    راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

    راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

    راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ایڈووکیٹ شیخ عمران اسلام آباد میں وکلالت کرتے تھے۔ ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

    تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے۔

    تھانہ سول لائن کے علاقہ میں فائرنگ سے وکیل شیخ عمران کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیا ہے اور ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی،جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں، تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور جرائم پیشہ افراد کھلے عام وارداتیں کرنے لگے۔ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں، پولیس ریکارڑ کے مطابق فرنٹ ڈیسک پر روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اوسطاً 250 کے قریب ہے جب کہ مقدمات کے اندراج کے تعداد اوسطاً 100 سے زائد ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    جنوری میں اب تک شہری 165 موٹر سائیکلوں، 32 گاڑیوں ، لاکھوں روپے کے موبائل فونز، نقدی اور زیورات سے محروم ہوئے، رواں ماہ چوری کی وارداتوں میں مزاحمت پر 3 افراد جان سے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز تیز کردیے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی نئی لہر سے باخبر ہیں، متعدد جرائم پیشہ گینگز کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

     اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 47 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ملزم چارسدہ کا رہائشی ہے۔ علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد ائرپورٹ ہی پر مشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر KA 4506 سے بشکیک جانے والے مسافر سے 62 گرام چرس برآمد ہوئی، جو سوہن حلوے کے ڈبے میں چھپائی گئی تھی۔ ملزم ہری پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

    حکام کے مطابق سی ایم ایچ چوک اٹک کے قریب ایک اور کارروائی کرتے ہوئے کار سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب پشاور سے ٹیکسلا منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر وے پارک کے قریب کارروائی میں 6 کلو چرس برآمد کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 23 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اُدھر لاہور گلبرگ 3 میں واقع نجی کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 295 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی جو کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے تمام تمام کارروائیوں میں منشیات برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • چین میں کورونا وائرس سے نو سو ملین لوگ متاثر

    چین میں کورونا وائرس سے نو سو ملین لوگ متاثر

    چین میں کورونا وائرس سے نو سو ملین لوگ متاثر

    چین میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں تقریباً 60 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چین کی حکومت نے دسمبر میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیاں ہٹانے کے بعد پہلی مرتبہ اموات کی تعداد بتائی ہے. نیشنل ہیلتھ کمیشن میں بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جیاؤ یاہوی نے سنیچر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک 59 ہزار 938 افراد ہلاک ہوئے. جبکہ ممکمل طور 9 سو ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں.

    جبکہ اس میں کچھ تعداد سرکاری ہسپتالوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی ہے اور یہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے پانچ ہزار 503 اموات براہ راست کورونا وائرس کی وجہ سے اور 54 ہزار 435 اموات کورونا اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔ گذشتہ برس دسمبر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کے بعد چین پر الزام لگایا جاتا رہا تھا کہ اس نے اموات کی درست تعداد نہیں بتائی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    چین نے اس سے قبل کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ صرف انہی افراد کی ہلاکت کو شمار کرے گا جو کورونا کی وجہ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوں گے۔ تاہم عالمی ادارہ صحت نے اس پر تنقید کی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانم نے کہا تھا کہ ’ان کا ادارہ چین سے کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کا قابل اعتبار ڈیٹا فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے۔

    چینی محکمہ صحت کے حکام نے سنیچر کو کہا کہ ’ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمر 80.3 برس ہے جن میں سے 90 فیصد افراد ایسے تھے جن کی عمر 65 برس سے زیادہ تھی۔ واضح رہے کہ چین میں 60 برس سے زائد عمر کے لاکھوں افراد کو ویکسین نہیں لگائی گئی۔

  • جماعت اسلامی کے بانی مولانا سیّد مودودی کی بیٹی انتقال کر گئیں

    جماعت اسلامی کے بانی مولانا سیّد مودودی کی بیٹی انتقال کر گئیں

    جماعت اسلامی کے بانی مولانا سیّد مودودی کی دوسری بیٹی اسماء خاتون 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں.

    جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلی مودودی مرحوم کی دوسری بیٹی اسماء خاتون 78 برس کی عمر میں وفات پا گئی ہیں.جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلی مودودی مرحوم کی دوسری بیٹی اسماء خاتون 78 برس کی عمر میں وفات پا گئی ہیں۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اسماء خاتون نے سرطان جیسے موزی مرض کا مقابلہ کیا تاہم دو روز قبل وہ نمونیہ کا شکار ہوگئیں تھیں۔ آج بروز پیر ماڈل ٹاؤن جی بلاک کی مسجد میں ایک بجے نماز ظہر کے بعد مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    ترجمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان و دیگر رہنماؤں نے سید ابوالاعلیٰ مودودی مرحوم کی دوسری بیٹی اسماء خاتون کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی

    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی

    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی، مسجد حرام کے راستے عربی خطاطی سے مزین دیواریں

    مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر روشن رنگوں میں عربی خطاطی سے مزین دیواروں نے شاندار جمالیاتی ذوق پیدا کر دیا ہے۔ عربی خطاطی کے فن کی مختلف شکلوں اور نمونوں کے ساتھ ان دیواروں نے زائرین کی زبردست توجہ حاصل کرلی ہے۔ کیپیٹل سیکریٹریٹ نے مکہ مکرمہ میں محبس الجن میں کنگ عبدالعزیز سٹریٹ پر دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بنا ڈالی ہے۔ رنگ و حروف سے تخلیق کردہ فن سے آراستہ یہ دیوار مقدس ترین مقام مسجد حرام کی طرف جاتی ہے۔ کنگ عبد العزیز سٹریٹ وہ خوبصورت نظارہ پیش کر رہی ہے جو لوگوں کے ورثہ، نظریات، تاریخ اور ثقافتی پیغام کو اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔

    دیوار وں پر ایک جمالیاتی پیغام ہے جو اچھے ذوق والی نظروں کو اپنی طرف مائل کر لیتا ہے۔ یہ دیواریں دستاویزی کاموں میں سے ایک کام کی نمائندگی کرتی ہیں جو خوشبو دار ماضی اور اصلیت سے متعلق ہیں۔ یہ ماضی کے تمام معانی کی حالت میں بات کر رہی ہیں ۔ یاد رہے دیوار آرٹ کو انسانی فن کی قدیم ترین شکلوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اس کی نشاندہی دنیا بھر کی قدیم ترین انسانی بستیوں میں غار کی پینٹنگز سے ہوتی ہے۔ قبل از تاریخ دور میں بھی دیواروں پر فن کا اظہار کیا جاتا تھا۔ قدیم انسانوں کی جانب سے دیواروں پر خاکہ کو مجسم کیا گیا تھا۔ تاریخ میں دیواروں پر ڈیزائن ہی اولین انسانی فنون میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

    یاد رہے مکہ مکرمہ کی میونسپلٹ مجسمہ سازی اور جمالیاتی نمونوں کی سرگرمی کے اندر دیواروں پر خاکے بنانے اور عربی حروف بنانے کے مقابلے کا انعقاد کرتی ہے۔ عربی خطاطی عرب اور اسلامی تہذیب کے اہم ترین مظاہر میں سے ایک ہے۔ عربی خطاطی کی بڑی وابستگی قرآن کریم سے بھی ہے۔ عربی خطاطی سب سے اہم تحریری اور بصری فنون میں سے ایک ہے ۔

  • سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ

    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ

    سعودی عرب میں دسمبر کے دوران افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد،مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ

    سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں افراط زر کی شرح 3.3 فی صد رہی ہے۔نومبر میں یہ شرح 2.9 فی صد تھی۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں قیمتوں میں 0.3 فی صد اضافہ ہوا جبکہ نومبرمیں 0.1 فی صد ماہانہ اضافہ ہوا تھا۔ مکانات، پانی، بجلی، گیس اور دیگرایندھن کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.9 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نومبر کے مقابلے میں 0.9 فی صد زیادہ تھا۔یہ تمام اشیاء صارفین کی کل ماہانہ خریداری کا 25.5 فی صدہیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ افراط زرکی شرح میں یہ اضافہ ‘گھروں کے اصل کرایوں میں 1.1 فی صد اضافے کے نتیجے میں ہوا ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتیں، جو 2022ءکے زیادہ تر عرصے کے دوران میں افراط زر کا بنیادی محرک تھیں، ماہانہ بنیاد پر0.1 فی صد گر گئیں، حالانکہ دسمبر2021ء کے مقابلے میں ان میں اب بھی 4.2 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

    جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے ایک علاحدہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2022ء کے سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 2.5 فی صد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 3.7 فی صد اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں (کرایوں) میں 4.1 فی صد اضافہ ہے۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2022 میں مکانات کے زمرے میں 1.8 فی صد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ ہاؤسنگ کے اصل کرایوں میں 2.0 فی صد اضافہ ہے۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت خزانہ نے مالی سال 2023 کے بجٹ بیان میں کہا تھا کہ اسے 2022 کے آخر تک اوسط افراط زر کی شرح 2.6 فی صد رہنے کی توقع ہے۔