Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ حافظ نعیم

    جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ حافظ نعیم

    جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس میں سازشیں کی جا رہی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی خود ایک سوالیہ نشان ہے۔ گورنر وہ کام کررہے ہیں، جو ان کا نہیں ہے۔ ان جماعتوں کو سوچنا ہوگا کہ جس نے گورنر کی تعیناتی کرائی ہے، وہ کیا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو بھی کامران ٹیسوری کو تعینات کرتے وقت سوچنا چاہیے تھا کہ ان پر کون کون سے کیسز چل رہے ہیں۔ الیکشن کیشن کے فیصلے کے بعد بھی گورنر ہاؤس میں سازشیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری باز آجائیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ عوام سے خوف زدہ کیوں ہیں؟۔ جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ 5 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اور فوج کو تعینات ہونا چاہیے۔وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ آرمی چیف کو بھی خط لکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ فورس نہیں ہونی چاہیے جو پُر امن انتخابات نہ کراسکے۔ رینجرز کو اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لیے اختیارات دیں تاکہ شہر میں سکون ہو سکے۔ اگر حکومت رینجرز کو اختیار دینا نہیں چاہتی تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت خود ملوث ہے۔ شہر میں اسٹریٹ کرائمز رکنے کا نام نہیں لے رہے، حکومت اس معاملے میں ناکام ہو چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شرجیل میمن کو کیا جواب دوں، انہیں کچھ معلوم ہی نہیں۔ آپ کی حکومت کا کوئی وزن نہیں۔ آپ نے سندھ تباہ کردیا۔ آپ ترقیاتی کاموں کے 6 ہزار ارب کا حساب دیں۔

  • گھڑ سواری مقابلہ: سعودی خواتین کی شاندار پرفارمنس

    گھڑ سواری مقابلہ: سعودی خواتین کی شاندار پرفارمنس

    سعودی عرب میں ہونے والےگھڑ سواری کے مقابلے میں خواتین نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں ہونے والے شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان گھڑ سواری مقابلے میں 12 خواتین گھڑ سوار شریک ہوئیں۔

    فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان دوڑ کے آغاز سے قبل گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سعودی خواتین نے لوک فنون کا بھی مظاہرہ کیا۔

    شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن دوڑ میں شرکا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو ارغوانی اسکارف سے نوازا گیا۔

    دوسری جانب سعودی ’’ڈاکار ریلی‘‘ 2023 کا چوتھا ایڈیشن رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہوا تھا اور یہ 15 جنوری تک جاری رہے گا جس کا پہلا مرحلہ یبنع سے شروع ہوا تھا سعودی ’’ڈاکار ریلی‘‘ کا ٹریک تعارفی مرحلے کے علاوہ 14 مراحل پر مشتمل ہے۔ آج 10 جنوری منگل کو ریلی کا 9 واں مرحلہ جاری ہے۔

    پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

    اس سال کے ایڈیشن میں نئے ٹریکس پیش کیے گئے ہیں جو شرکا کو بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع یبنع سے، سعودی صحرا کی ریت سے ہوتے ہوئے، ساحل پر دمام تک لے جاتے ہیں خلیج عرب میں جہاں ڈرائیور ینبع میں البحر کیمپ کے تعارفی مرحلے کے ساتھ ریلی کا آغاز کیا گیا۔ یہ علاقہ شمال مغربی پہاڑی علاقوں میں واقع ہے۔

    جنوب مشرق کی طرف جانےسےپہلےریلی العلاء،حائل، داودمی، ریاض، حرض،ربع الخالی،شیبہ، ھفوف اور دمام سےگزر رہی ہے ’’ڈاکار ریلی‘‘ 2023 کا ٹریک سب سے طویل ہے اس کا تخمینہ 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ ہے خصوصی مراحل 350 سے 500 کلومیٹر تک ہوتے ہیں۔ تمام کیٹیگریز میں 455 گاڑیوں میں سے 89 گاڑیوں کی "ڈاکار کلاسک” ریس میں شرکت ہوتی ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب نے گزشتہ جنوری میں مسلسل تیسری بار ڈاکار ریلی مقابلوں کی میزبانی کی جس میں دنیا کے 63 ممالک کی نمائندگی کرنے والے ممتاز ترین بین الاقوامی ڈرائیوروں کے ایک گروپ نے 14 دنوں کے دوران شرکت کی 12مراحل کے دوران ڈرائیوروں نے 6 کیٹیگریز میں مقابلہ کیا ڈاکار ریلی اپنے پیمانے اور ایونٹس کے لحاظ سے موٹر سپورٹس کی سب سے باوقار ریسوں میں سے ایک ہے۔

  • عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    پشاور ہائی کورٹ نے آٹے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے صوبائی اور وفاقی حکام کو کل طلب کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس میں کہا کہ عوام آٹے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

    شاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی سیکریٹری فوڈ اور ڈائرکٹر فوڈ کوکل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی وزیر خوراک ہے؟ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔

    خیال رہے کہ دوسری جانب ملک بھر میں آٹا بحران کیوں پیدا ہوا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا وسیع اسٹاک ہونے کے باوجود آٹا بحران پیدا ہوا۔ ذرائع نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق ملک میں گندم کا 44 لاکھ 37 ہزار میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے، گندم کا موجودہ اسٹاک اپریل کےآخرتک کیلئے کافی ہے، 13لاکھ میٹرک ٹن درآمدی گندم موجودہ اسٹاک کے علاوہ موجود ہو گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پاس 106دن کا 22 لاکھ 5 ہزار میٹرک ٹن اسٹاک ہے، سندھ کے پاس 98 دن کی 8 لاکھ 37 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی کے پاس 152 دن کی 6 لاکھ 46 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے، صوبےکی جانب سے ملز کو وعدوں کے باوجود کم گندم جاری کی جارہی ہے، سرکاری گندم کم جاری ہونے سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ یومیہ 10 ہزار کی بجائے 8 ہزار میٹرک ٹن گندم فلار ملز کو دے رہا ہے، پنجاب سرکاری گندم 25 ہزارکی بجائے 20 ہزار میٹرک ٹن گندم ملز کو جاری کرتا رہا.

    جیو کے مطابق بلوچستان ایک ہزارکی بجائے 350 میٹرک ٹن گندم ملوں کو جاری کر رہاہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی سرکاری گندم 6 ہزارکی بجائے4500 میٹرک ٹن یومیہ جاری کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر ہونے سے ذخیرہ اندوزی بڑھ گئی، صوبے پاسکو کے پاس موجود اپنے کوٹے کی گندم اٹھانے سے گریزاں ہیں، بلوچستان بھی پاسکو کی گندم مہنگی قرار دے کر اٹھانے سے گریزاں ہے۔

  • سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی

    سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی

    سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔

    سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ میں اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ریفرنس پانچ سو ملین سے کم ہے۔ سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دیدی۔

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار نے یقین دھانی کرواٸی ہے کہ وہ سو فیصد ٹراٸل کا حصہ بنے گا، عدالت امید کرتی ہے کہ متعلقہ عدالت ٹراٸل کے عمل کو تیز کرے گی، امید ہے دو ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ ہوجاٸیگا۔ خاتون گواہ مدیحہ ملک نے بتایا کہ ٹراٸل کورٹ میں میرا بیان قلمبند ہو چکا ہے لیکن دھمکیاں دی جا رہی ہے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ان سے کہا کہ آپ کے کوٸی خدشات ہیں تو پولیس سے رابطہ کریں، آپ کا کوٸی اور مسلٸہ ہے توالگ سے درخواست داٸر کریں۔ واضح رہے کہ اعجاز جاکھرانی نے 311ملین کے نیب ریفرنس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست داٸر کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں کرلیں تھی. جبکہ سابق رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب نے چھاپہ مارا، نیب کی پانچ رکنی ٹیم کی گھر کی تلاشی کے دوران مختلف فائلیں قبضے میں لے لیں تھی نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جب کہ نیب تحقیقات کی وجہ سے اعجاز جاکھرانی نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔

  • پاکستان کی مدد کرنے پرسیکرٹری یو این بین الاقوامی برادری کے مشکور

    پاکستان کی مدد کرنے پرسیکرٹری یو این بین الاقوامی برادری کے مشکور

    اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےمظاہرے کے لیےبین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی: گزشہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کی بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینےکا وعدہ کیا۔

    امریکا کا پاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امداد کا اعلان

    اس حوالےسے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کے وعدے ہوئے ہیں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےمظاہرے کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


    دوسری جانب ڈونر کانفرنس میں پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی رقم 11 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے،منتظم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اچم اسٹینر نے کہا کہ ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد واہداف سے کم ہوتا ہے لیکن پاکستان کےلیے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہوناغیر معمولی ہے۔

    خیال رہےکہ 350 ارب ڈالرکی معیشت والے پاکستان کو ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد سے شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچانے کے ساتھ معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچایا، سیلاب میں جہاں 1700 انسانی جانوں کا ضیاع ہوا وہیں 16 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ، جس میں سے آدھی رقم پاکستان اپنے وسائل سے حاصل کرے گا۔

    روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    عالمی اداروں اور ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے امداد کے وعدے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افرادکی بحالی کے لیے 8 ارب ڈالرکی امدادکی اپیل کے بعد کیےگئے ہیں۔

    عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد فراہم کرنےکا وعدہ کیا گیا ہے۔

    اسلامی ترقیاتی بینک نے وعدہ کیا ہےکہ وہ آئندہ تین سالوں میں4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرےگا جب کہ عالمی بینک نے پاکستان کو دو ارب ڈالر دینےکا اعلان کیا ہے، ان کے علاوہ امریکا، چین اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

    جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب ڈالر،یوایس ایڈ 10 کروڑ ڈالر،جاپان نے 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر،جرمنی نے 8 کروڑ 40 لاکھ یورو،یورپی یونین نے 50 کروڑ یورو، فرانس نے ایک کروڑ ڈالر، چین نے 10 کروڑ ڈالر، سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر،ایشین انفرااسٹرکچر نے انویسٹمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر اور برطانیہ نے90 لاکھ یورو کی امداد فراہم کی-

    وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مِچل نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب زدگان کی بحالی میں برطانیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-

    وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ازبکستان تجارت بڑھانے اور تجارتی راہداری پرکام تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم سے چیئرمین چائنا انٹرنیشنل کو آپریشن نے بھی ملاقات کی جس میں ایم ایل ون اورکراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر جلد کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    سینیگال میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم،40 افراد ہلاک اور 87 زخمی

  • ملک بھرمیں عوام سستےآٹےکےحصول کیلئےدردرکی ٹھوکریں کھانےپرمجبور

    ملک بھرمیں عوام سستےآٹےکےحصول کیلئےدردرکی ٹھوکریں کھانےپرمجبور

    ملک بھر میں عوام سستے آٹے کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں گندم کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی لیکن آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی ، شہر میں چکی کے آٹے کی قیمت 155 روپے سے 160 روپے کلو برقرار ہے۔

    کے پی میں گندم کا کوٹہ بڑھادیا گیا، حکومت کا زیادہ سبسڈی کا دعویٰ کیا محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گندم کا یومیہ کوٹہ 5 ہزارسے بڑھا کر ساڑھے 6 ہزارمیٹرک ٹن کردیا ہے جس سے صوبے میں آٹے کی قیمت میں استحکام آرہا ہے۔

    صوبائی وزیر خوراک خیبرپختونخوا عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سستے آٹے کی فراہمی کے لیے حکومت زیادہ سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے ہمارے پاس گندم کا کافی اسٹاک موجود ہے،سستا آٹا صوبے کی غریب عوام کے لیے ہے مہنگائی سےجہاں دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھیں وہیں آٹے کی قیمت بھی بڑھی ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں گندم کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے اور بحران کی وجہ سے آٹا سرکاری نرخوں پر نہ ملنے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔

    موبائل فون کمپنیاں بے لگام،چارجز بڑھا دیئے

    مظاہرین نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ جانے والی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، سستے آٹے کی تلاش میں سرگرداں شہریوں کو جب دو روز سے آٹا نہ ملا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ جانے والا زرغون روڈ بلاک کردیا ۔

    آٹا لینے آیا ایک معمر شخص سڑک پر لیٹ کر دہائی دیتا رہا اور کہتا رہا کہ ہم پر گاڑی چڑھا دو،ہمیں ختم کردو،نہ ہم ہوں گے،نہ آٹا لینے آئیں گے۔

    شہریوں کا کہنا ہےکہ ہم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، خواتین اور بچوں کے ساتھ آئے ہیں، حکومت سے معافی چاہتے ہیں ہمیں آٹا دیں، آٹا نہیں مل رہا۔

    دوسری جانب فلور ملزمالکان گندم کی نقل وحمل پر بین الصوبائی پابندی کے باوجود تھوڑی بہت گندم اور آٹا لا رہے ہیں جس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    رمضان شوگر ملز کو 2 روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل کا حکم

  • بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

    بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

    بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

    ترجمان الیکشن کمیشن سندھ علی اصغر سیال کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کی خدمات حساس پولنگ اسٹیشنز کے لئے ہوں گی، کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد دڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل اور عملےکی تربیت ہوچکی ہیں،پولنگ کا سامان ڈی آر او کی نگرانی میں رکھاگیاہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 4 ہزار 990 اور حیدرآباد ڈویژن میں 3 ہزار 864 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولیس نے سیکیورٹی پلان فائنل کردیا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز میں فوج،رینجرزکی خدمات حاصل ہوں گی، بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست جسٹس جنید غفار نے درخواست پرسماعت سے انکار کردیا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    درخواست دوسرے بینچ کو بھیجنے کے لئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ھائیکورٹ کو ارسال کردیا ۔ طارق منصور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کے فوری سماعت سے متعلق دوبارہ درخواست آج ہی دائر کریں گے۔ درخواست گزار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کے الیکشن کمیشن نامکمل ہونے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے نہیں تھے ۔

  • مرحوم ماں کو گالی دینے والوں کیخلاف قانونی طور پر ہرحد تک جاؤں گا. سلیم صافی

    مرحوم ماں کو گالی دینے والوں کیخلاف قانونی طور پر ہرحد تک جاؤں گا. سلیم صافی

    معروف صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ میری شکایت پرایف آئی اے نےعمرانی دور کی طرح اسی روز سابق دپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنماء پی ٹی آئی قاسم خان سوری کےگھر پرحملہ آورہونے کے بجائے جواب کے لئے دس دن کا وقت دے دیا ہے. انہوں نے دعوٰی کیا کہ قاسم سوری اورایف آئی اے حکام یادرکھیں کہ میں اپنی زات کے بارے میں بہت کچھ معاف کرسکتا ہوں لیکن مرحوم ماں کو گالیاں دینے والے سے حساب لینے کے لئے (قانونی راستے سے) ہرحد تک جاؤں گا.

    واضح رہے کہ سلیم صافی نے ایک دستاویز بھی اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں ایف آئی اے حکام نے محمد قاسم خان سوری کو 2 جنوری 2023 کومطلع کیا تھا جس میں انہیں دس دن کیلئے 11 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 دسمبر 2022 کو سلیم صافی نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "سابق ڈپٹی اسپیکراور تحریک انصاف کے رہنماء قاسم خان سوری نے ٹویٹرپرمیرے ان مرحوم والدین کوگالی دی جنہوں نے مجھے گالی دینا نہیں سکھایا لہذا اسلئے قانونی راستہ اپنایا ہے. انہوں نے مزید کہا "عمرانی دورمیں ایک ایم این اے کی شکایت پر(حالانکہ صفحہ 73پرانکا ذکرنہیں تھا) ایف آئی اے عمران خان کی ایما پرمحسن بیگ کے گھرپرحملہ آورہوئے لہذا اب دیکھنا یہ ہےکہ میری شکایت پرکیا کاروائی ہوتی ہے؟”


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مغلظات پر قاسم سوری کیخلاف سلیم صافی کی قانونی کاروائی
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست میں جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بتایا تھا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیئے لہذا قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

  • امریکا کا پاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امداد کا اعلان

    امریکا کا پاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امداد کا اعلان

    امریکا نےپاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امدادکااعلان کر دیا ۔

    باغی ٹی وی: امریکا نے پاکستان کیلئے دس کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے 20 کروڑ ڈالر دیں گے-

    روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم سیلاب سے حفاظت، وبا کی روک تھام اور فوڈ سیکورٹی کیلئے استعمال ہو گی ۔ فنڈنگ سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور تعیر نو میں مدد ملے گی۔

    نیڈ پرائس نے کہا کہ امداد پاک امریکا گرین الائنس کے تحت آئے گی ۔گزشتہ برس کے سیلاب کے بعد سے پاک امریکا قریبی تعاون چلا آ رہا ہے۔

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے،پولی گرافک ٹیسٹ کی درخواست منظور

    دوسری جانب ڈونر کانفرنس میں پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی رقم 11 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے،منتظم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اچم اسٹینر نے کہا کہ ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد واہداف سے کم ہوتا ہے لیکن پاکستان کےلیے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہوناغیر معمولی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کسی بھی پاکستانی سے بڑھ کر پاکستان کا مقدمہ پیش کیا، توقعات سے بڑھ کرامداد ملی۔

    وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کی توجہ ایک مرتبہ پھر اپنی جانب مبذول کرالی۔

    آسٹریلوی حکومت کا میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار

  • عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

    عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

    عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

     الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کارِسرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابراعوان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے کیس کی آئندہ سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی تھی. انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ

    بابر اعوان کی جانب سے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔