Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار

    سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار

    سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار

    سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار. سعودی عرب کے پبلک پراسکیوشن نے مملکت میں بھیک مانگنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گداگری ایک سماجی اور اقتصادی جرم ہی نہیں بلکہ اس میں سلامتی اور صحت کے خطرات بھی مضمر ہیں۔

    پبلک پراسیکیوشن نے "ٹویٹر” پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ گداگری کرنے، بھکاریوں کا انتظام کرنے، دوسروں کواس مکروہ عمل پر اکسانے، اس کی حمایت کرنے یا اس کی مدد کرنے اور بھیک مانگنے میں کسی بھی طریقے سے بھکاریوں کی معاونت کرنےکو بھی جرم تصور کیا گیا ہے اور اس پر کم سے کم ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گداگری میں ملوث غیرملکیوں کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا اور انہیں دوبارہ حج اور عمرہ کے سوا مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ ایسی خواتین جنہوں نے سعودی شہریوں سے شادی کی ہو یا مرد جنہوں نے سعودی خواتین سے شادی کی ہو یا اور ان کی اودلاد کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا البتہ وہ باقی سزا پوری کریں گے۔

  • 6 جنوری مولانا عبدالماجد دریا بادی کا  یوم وفات

    6 جنوری مولانا عبدالماجد دریا بادی کا یوم وفات

    آج چھ جنوری مولانا عبدالماجد دریا بادی کا یوم وفات

    آغا ںیاز مگسی

    جعفر بلوچ ایک ذہین ، بذلہ سنج اور پُرگو شاعر تھے۔ تحسین فراقی نے پی ایچ ڈی کیلئے مولانا عبدالماجد دریا بادی کا موضوع لیا تو جعفر بلوچ نے کہا؛
    جب سے اے تحسین فراقی، تیرے سپرد ہوا
    عبدالماجد دریا بادی ، دریا بُرد ہوا

    یہ تو دو دوستوں کا آپس میں مذاق تھا ورنہ فراقی صاحب محنتی آدمی ہیں، بہت عمدہ مقالہ لکھ کر ڈاکٹر بنے (ورنہ ایسے مقالوں پر بھی ڈگریاں ملیں جنہیں ڈاکٹر صاحبان باقی عمر چھپاتے رہے )

    عبد الماجد دریا بادی 16 مارچ 1892 کو دریا باد،ضلع بارہ بنکی، بھارت میں ایک قدوائی خاندان میں پیدا ہوئے۔ اُن کے دادا مفتی مظہر کریم کو انگریز سرکار کے خلاف ایک فتویٰ پر دستخط کرنے کے جرم میں کالا پانی (جزائر انڈیمان ) بھیج دیا گیاتھا۔ عبد الماجد دریا بادی بہت سی تنظیموں سے منسلک رہے۔ اِن میں تحریک خلافت، رائل ایشیاٹک سوسائٹی،لندن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ، ندوۃ العلماء لکھنؤ، شبلی اکیڈمی، اعظم گڑھ شامل تھیں۔

    عبدالماجد دریاآبادی نے انگریزی کے ساتھہ ساتھہ اردو میں بھی ایک جامع تفسیر قرآن لکھی ہے۔ اُن کی اردو اور انگریزی تفسیر کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ تفاسیر اسلام پرعیسائیت کی طرف سے کیے جانے والے اعتراضات کو سامنے رکھتے ہوئے لکھی اور اعتراضات رد کرتے ہوئے بائبل اور مغربی مستشرقین کی کتابوں سے دلائل دئیے ۔ انہوں نے 6 جنوری 1977 کو وفات پائی۔ انہوں نے تفسیر ماجدی میں سورۃ یوسف کے آخر میں لکھا کہ اٹھاونویں پشت پر جا کر ان کا شجرہ نسب لاوی بن یعقوب سے جا ملتا ہے۔

    مولانا عبدالماجد دریا بادی کی کتابیں :
    فلسفہ اجتماع یعنی جماعت کی دماغی زندگی کی تمثیل و تشریح
    فلسفہ جذبات
    فیہ ما فیہ ملفوظات محمد جلال الدین رومی و تبصرہ
    مردوں کی سیمائی
    مضامین عبدالماجد دریابادی
    محمد علی کی ذاتی ڈائری
    تفسیر قرآن، تفسیر ماجدی، جلد 1، 2، 3 (چوتھی جلد بھی آچکی ہے، لیکن مولانا کے قلم سے نہیں ہے۔)
    وفیات ماجدی یا ناشری مرثیائی
    تفسیر القرآن، انگریزی
    بشریت انبیاء علیہ السلام
    حکیم الامت
    آپ بیتی

  • کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر سی اے اے کی جانب سے نئے احکامات جاری

    کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر سی اے اے کی جانب سے نئے احکامات جاری

    اسلام آباد:دنیا بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 666,903,120ہو چکی ہے،ان میں سے6,704,727 متاثرین وفات پاچکےہیں،جبکہ 638,608,652 صحت یاب ہوچکے ہیں ، امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد اس وقت 102,686,752 ہے جبکہ چین میں 444,828,سے کورونا متاثرین کی تعداد پہنچ چکی ہے

    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل

    دنیا کی طرح پاکستان میں بھی پھر سے کورونا نے سراٹھانا شروع کردیا ہے ،ان حالات کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر ملک بھر کے ایئرپورٹس کےلیے نئے احکامات جاری کردیں۔

    قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبر کی تردید کردی

    حکام کی جانب چین جانے والے مسافروں کے لیے منفی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا لازم قرار دی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں تعینات تمام متعلقہ عملے کو فیس ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط…

    سی اے اے کی جانب سے پاکستان سے چین جانے والے ایئرلائنز کمپنیوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ چین جانے والوں کے لئے پرواز سے 48 گھںٹے قبل کی کورونا منفی رپورٹ لازمی ہو گی۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے کرونا منفی رپورٹ پرہی مسافر کو بورڈنگ کارڈ جاری کیے جائیں گے جبکہ بین بین الاقوامی مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلئیریشن کوڈ، گرین کوڈ منسوخ کر دیا گیا۔

    کورونا کا خطرہ،امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں

    متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹس انٹری پوائنٹس پرڈس انفیکشن اور فیومیگیشن کے اقدامات اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے2 فیصد مسافروں کی کرونا اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔

  • کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا

    کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو ، گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ ثنا اپنے بھائی کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر آئی تھی، بھائی کار سے اترکر میڈیکل اسٹور دوا لینے گیا، اسی دوران ملزمان آئے اور لوٹ مار پر مزاحمت کے دوران فائرنگ کردی۔

    کراچی والے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر، مسلح ملزمان راہ چلتے کسی کو بھی کہیں بھی لوٹ لیتے ہیں اور تھوڑی سی بھی مزاحمت پر گولی مار کے فرار ہو جاتے ہیں۔

    ٹھٹھہ : بجری سے لوڈ ٹریلر ڈرائیوروں کی غفلت سے حادثات بڑھ گئے

    تازہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 17 میں پیش آیا جہاں ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ گولی خاتون کی گردن پر لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    ننکانہ : ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی سے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی…

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرلیے، پولیس نے مقتولہ کی شناخت ثنا زوجہ طارق کے نام سے ظاہر کی ہے۔ مقتولہ ثنا اپنے بھائی کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر آئی تھی، بھائی کار سے اترکر میڈیکل اسٹور دوا لینے گیا تھا اسی دوران ملزمان آگئے اور لوٹ مار پر مزاحمت کے دوران فائرنگ کردی۔

    ٹھٹھہ : بجری سے لوڈ ٹریلر ڈرائیوروں کی غفلت سے حادثات بڑھ گئے

    واضح رہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر سال 2023 کے پہلے ہی ہفتے میں ڈکیتی مزاحمت میں قتل کا یہ دوسراواقعہ ہے۔یاد رہے کہ پہلا قتل 4 جنوری کو کورنگی بلال کالونی میں ہوا تھا۔

  • ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی:درجہ حرارت انتہائی کم ہونےکاامکان

    ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی:درجہ حرارت انتہائی کم ہونےکاامکان

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 6 جنوری سے داخل ہو کر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اور 8 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ چمن اور پشین میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 سے 9 جنوری کے دوران مری، گلیات، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

    گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شِگر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں ہلکی بارش کی توقع ہے، بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی جبکہ اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے باعث دن کے درجہ حرات میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

  • خواہش ہےکہ عمران خان کےساتھ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہو:شیخ رشید

    خواہش ہےکہ عمران خان کےساتھ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہو:شیخ رشید

    لاہور: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، میری خواہش ہے کہ عمران خان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہو۔

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت:بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان سے 20 منٹ ملاقات رہی ہے، ملاقات میں معاشی تباہی کے حالات پر بات چیت ہوئی، موجودہ صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں نہیں ہوں اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

    افغان ریلوے اتھارٹی کے وفد کا وزارت ریلوے کا دورہ

    انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت الیکشن کا راستہ نہیں روک سکتی، پی ڈی ایم کو پتا ہے ان کو ووٹ نہیں ملنا، جس طرح پڑوسی ملکوں کے ساتھ وزیر خارجہ گفتگو کر رہے ہیں اسی طرح کی وزیر داخلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غریب مر گیا ہے، آٹا، گھی کچھ نہیں مل رہا، عمران خان کو قوم کی فکر ہے، وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب دونوں اسمبلیاں توڑنے جا رہا ہے۔

    مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپکو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے،عمران خان

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بھی نیول ہیڈ کوارٹر میں کہا کہ پاکستان سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے، اس لیے میں میں الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں، کل لال حویلی سے 3 بجے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالوں گا۔

  • عمران خان رجیم چینج کی بات امریکا سےایک شخص پرلےآئے:مریم اورنگزیب

    عمران خان رجیم چینج کی بات امریکا سےایک شخص پرلےآئے:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجیم چینج کی بات اب امریکا سے ایک شخص پر آگئی۔

    عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چار حکومتیں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، جھوٹوں پر اعتبار کرنے والے لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ یہ بہروپیا ہے، جھوٹ بولتا ہے، اپنی کہی ہوئی بات سے مکر جاتا ہے، یہ موسم سرما میں ایک بات کرتا ہے اور گرما میں دوسری بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آزاد کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ہیں اور پھر بھی بے بس ہیں، آج پھر عمران خان نوٹنکی، جھوٹ، لفظوں کا ہیر پھیر لے کر ٹی وی پر نمودار ہوئے اور دو جھنڈے رکھ کر جھوٹ بولا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ایک ہی بات بار بار دہراتے ہیں جو اب بے معنے ہے،آج عوام بھی عمران خان کو ٹی وی سکرین پر دیکھ کر حیران ہو گئے کیونکہ وہ سمجھے کہ عمران خان وعدے کے مطابق آج اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں گے کیونکہ کل جمعہ ہے اور انہوں نے جمعے کو اسمبلی کی تحلیل کا وعدہ کیا تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان چار سال ملک پر مسلط رہا، وزیراعظم کی کرسی اور منصب پر براجمان رہا، وہ چار سال بعد کہہ رہے ہیں کہ میں بے بس تھا اور بے بس ہوں، اب اُس نے ایک اور گردان دوہرائی کہ ایک ہی آدمی تھا جس نے میری حکومت بدلی، رجیم چینج کی بات امریکہ سے اب ایک آدمی پر آ گئی ہے۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ پہلے کہا کرتے تھے کہ امریکہ نے رجیم چینج کر دی ہے اور پاکستان کی حکومت بدلی، آج وہی شخص پھر کہہ رہا ہے کہ ایک آدمی نے میری حکومت بدلی، رجیم چینج کی، مجھے قتل کرنے کا پلان بنایا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں وہ ایک ہی آدمی تھا، جس کا نام عمران خان ہے اور اس نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، غریب سے روٹی چھینی، معیشت کو تباہ کیا، کشمیر کا سودا کیا، ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے ڈبوایا اور دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کے اندر مافیاز کو مسلط کر کے چوری اور ڈاکے ڈالے، وہ ایک ہی آدمی ہے جس نے اس ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا، ملک کے نوجوان کو بے روزگار کیا، خواتین، ماﺅں، بیٹیوں، بچیوں کو انگوٹھے پر لائن لگا کر رمضان کے مہینے میں قطاروں میں کھڑا کیا، بجلی کی قیمت تین گنا مہنگی کی، گیس مہنگی کی، کسان کا جینا دوبھر کیا، میڈیا کی زبان بندی کی، میڈیا کو جیلوں میں ڈال کر میسیج دیا کہ میرے خلاف بولو گے تو پیٹ میں گولیاں ماروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اُس آدمی نے صحافیوں کی پسلیاں اور ناک کی ہڈیاں توڑیں، عمران خان وہ ایک ہی شخص ہے جس نے اس ملک کی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، نوجوان کے اندر عدم برداشت کا کلچر ڈالا، جھوٹ بول بول کر نوجوانوں کی محرومیوں سے کھیلا۔

  • برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف بڑتال اور مظاہرے دوبارہ شروع

    برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف بڑتال اور مظاہرے دوبارہ شروع

    لندن:برطانیہ میں احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے چالیس ہزار ملازمین ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق برطانیہ میں ریل ٹرانسپورٹ سیکٹر کے تقریبا چالیس ہزار ملازمین نے ہڑتال کردی ہے۔ نیشنل یونین آف ریلویز اینڈ میرین ٹرانسپورٹ نے اس چار روزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ جبکہ ریل نیٹ ورک سمیت چار دیگر کمپنیوں کے ملازمین نے حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    روڈولف کرسٹوف ائیوکن جرمن زبان کے آدرشی فلسفی

    ہڑتالی ملازمین مہنگائی پر قابو پانے اور اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    برطانیہ میں ہڑتالوں کا تازہ مرحلے ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب اس ملک میں اقتصادی کساد بازاری کا سلسلہ دوہزار چوبیس میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔برطانیہ میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ توڑ اضافہ اور ہوشربا مہنگائی نے عام لوگوں کو معاشی بحران سے دوچار کردیا ہے۔

    چوہدری بلال اصغر وڑائچ ایک بارپھر تحریک انصاف میں شامل

    اگرچہ تمام یورپی ممالک معاشی بحران کا شکار ہیں اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے لیکن آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے جائزے کے مطابق جی سیون کے دیگر ممالک کے مقابلے میں برطانیہ کو ہر لحاظ سے ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے:بلاول بھٹو

  • بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

    بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

    کیوٹو: ایکواڈور کا شہری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا کے عورت بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچوں کی خاطر مرد سے عورت بننے کا حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں رینی سلیناس راموس نامی شخص نے اپنی بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا لی۔

    ننکانہ : ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی سے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی…

    شہری کی سابقہ اہلیہ سے دو بیٹیاں ہیں جن کی تحویل کیلئے وہ عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے، مگر ایکواڈور کا قانون بچوں کی تحویل کے معاملے پر باپ کے مقابلے میں ماں کو ترجیح دیتا ہے، اسی لیے رینی سلیناس نے اپنی مرد سے عورت بننے کا مشکل فیصلہ کیا۔

    جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. وزیراعظم…

    اس حوالے سے ایکواڈور کے شہری رینی سلیناس کا کہنا ہے کہ یہ صرف اپنی بیٹیوں سے محبت کا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ جن حالات سے میں گزر رہا ہوں انہیں حالات سے دیگر کئی باپ بھی گزر چکے ہوں گے یا گزر رہے ہوں گے، میں ان میں بھی اس حوالے شعور بیدار ہونے کی امید کرتا ہوں۔

    بلاول بھٹو اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان:خیبرپختونوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں2 خودکش حملہ آوروں سمیت11 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف طور حافظ بھی مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔