Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ پر شازیہ مری،شیری رحمان و دیگر کے پیغام

    ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ پر شازیہ مری،شیری رحمان و دیگر کے پیغام

    وفاقی وزیر اور ترجمان پی پی پی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں، کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، شھید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کی گئی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،قائد عوام نے ملک کے عوام کو اپنے حقوق کے حصول اور ظلم کیخلاف بات کرنے کی طاقت دی، شھید قائد عوام نے اپنے دور کے بدترین آمروں سے عوام اور آئین کی بالادستی کی خاطر بہادری سے مقابلہ کیا، شھید محترمہ بینظیر بھٹو نے قائد عوام کے نظریات اور مشن کو بہادری سے آگے بڑھایا، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شھید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر گامزن ہے، پیپلزپارٹی شھید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے ہمیشہ اپنی جدوجھد جاری رکھے گی،

    وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر پیغام میں کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، شہید بھٹو نے ملک کی سیاست میں ایک انقلاب برپا کیا ،شہید بھٹو کی تعلیمی اور سیاستی زندگی ہمارے جوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں، شہید بھٹو کتابوں کا بہت مطالعہ کرتے تھے، دنیا کے انقلابیوں، عظیم رہنماؤں کی بایوگرافی، معیشت، قانون، سیاست اور تاریخ شہید بھٹو کے پسندیدہ مضامیں تھے، نوجوانوں کو تعلیم کی طلب اور کتابوں کا مطالعہ کی طرف راغب کرنے کے لئے شہید بھٹو کی زندگی سے سبق سیکھنا ہوگا شہید بھٹو عظیم رہنما، بھادر لیڈر اورر عوام سے محبت کی مثال تھے،

    عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 95 ویں جنم دن کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے 95ویں جنم دن کے موقعے پران کے خاندان، پارٹی قیادت، کارکان اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، 5 جنوری 1928 کے دن لاڑکانہ میں جنم لینے والے ذوالفقار علی بھٹو تاریخ میں پاکستان کے پہلے آئینی طور منتخب والے وزیراعظم، پیپلز پارٹی کے بانی، آئین پاکستان اور ایٹمی پروگرام کے خالق بنے ان کے عوامی وژن، سیاست، جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے لوگوں نے ان کو قائد عوام کا خطاب دیا، ان کی سیاست کا بنیادی مقصد کچلے ہوئے نچلے طبقے اور مزدور کو بااختیار بناناتھا،انہوں نے پاکستان میں عوامی سیاست اور پارلیمانی جمہورت کی بنیاد رکھی،شہید بھٹو عوام کو انتخابی سیاست مرکزی طاقت اور اقتداردیا جو ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا،شہید بھٹو نے اکائیوں کو متحد رکھنے کیلئے ایک سماجی معاہدہ دیا سماجی اور اقتصادی انصاف کے ساتھ غریب، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا،انہوں نے پاکستان کو عالمی دنیا میں اہم شراکت دار کے طور پر متعارف کروایا اور ملکی دفاع اور سالمیت کے لئے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا، شہید بھٹو کا عدالتی قتل کر کے ان نے دشمنوں نے سمجھا کہ ملک سے آئین، جمہوریت اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا،اس مائنڈسیٹ کی تمام تر کوششوں، ظلم و جبر کے باوجود شہید ذوالفقار علی بھٹو کا آئین، جمہوریت اور پیپلز پارٹی قائم و دائم ہیں، آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن پر عمل پیرا ہے، اعلی عدالت سے گزارش اور مطالبہ کرتی ہوں کہ ان کے عدالتی قتل متعلق دائر ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کرے اور تاریخی غلطی کودرست کرے،

  • دنیا کا سب سے بڑا ڈیم سوکھنے لگا، توانائی بحران کا خدشہ

    دنیا کا سب سے بڑا ڈیم سوکھنے لگا، توانائی بحران کا خدشہ

    پانی کی کم سطح نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم میں توانائی کا بحران پیدا کر دیا ہے، زیمبیا اور زمبابوے میں لاکھوں لوگوں کو کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    باغی ٹی وی : کریبا آبی ذخائر میں پانی کی سطح 1 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کم ہو گئی، جس سے زیمبیا اور زمبابوے کو بجلی کی فراہمی میں کمی آئی اور سیاحت اور ماہی گیری کی صنعتیں بند ہو گئیں۔

    چین کا ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

    زمبیزی ریور اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کےمطابق، ڈیم، جو پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر دنیا کا سب سے بڑا انسانی ساختہ ہے، میں 28 دسمبر کو 0.97 فیصد قابل استعمال ذخیرہ تھا، جو ایک سال پہلے 20 فیصد تھا یہ تقریباً تین دہائیوں پہلے کے پچھلے کم سیٹ سے کم ہے عام طور پر، پانی کی سطح جنوری میں بڑھنا شروع ہوتی ہے۔

    کریبا ڈیم میں پانی میں کمی کی وجہ بارشوں میں کمی بتائی جارہی ہے، پانی کی سطح کم ہونے سے ان ممالک میں دن کے بڑے حصے میں بجلی نہیں ہے، ڈیم عام طور پر زیمبیا کے لیے ایک ہزار اسی سے زائد میگاواٹ اور زمبابوے کے لیے ایک ہزار پچاس سے زائد میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔

    ون ڈے ایشیا کپ:پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    تاہم اب دونوں ممالک کو چار سو میگاواٹ سے کم تک بجلی فراہم کی جارہی ہے، زیمبیا میں بجلی کی بندش چھ گھنٹے سے بڑھا کر 12 گھنٹے جبکہ زمبابوے میں 19 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

    کریبا ڈیم میں ملک کے اہم ہائیڈرو پاور پلانٹ کو چلانے کے لیے ناکافی پانی ہے صنعت کی طرف سے مانگ میں کمی کی وجہ سے صرف تہوار کے موسم میں کٹوتیوں میں آسانی ہوتی ہے، جو عام طور پر اس مدت کے دوران اپنے سالانہ شٹ ڈاؤن کے لیے بند ہو جاتی ہے۔

    دبئی کا آئندہ دہائی کیلئے 87 کھرب ڈالر کا اقتصادی منصوبہ تیار

  • لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج،احتیاط کریں ورنہ..

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج،احتیاط کریں ورنہ..

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

    لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے لاہور میں مجموعی طور پر ائر کوالٹی انڈیکس کی شرح 183 ریکارڈ کی گئی،لاہور میں سب سے زیادہ 361 اے کیو آئی ایف سی کالج پل پر ریکارڈ کی گئی، :کوٹ لکھپت، خانہ سلیم روڈ، شاہدرہ بھی آلودہ ترین علاقے قرار پائے،لاہور اور اطراف میں سردی کی شدت برقرار ہے کم سے کم درجہ حرارت 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری رہے گا آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے

    سردی کی شدت میں اضافہ ، فوگ اور سموگ مکس ہوکر صحت کیلئے شدید خطرہ بن چکا ہے ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا ہے کہ دھند اور سردی نزلہ زکام ، فلو ، چیسٹ انفیکشن ، بچوں و بوڑھوں میں نمونیہ کا باعث بن رہا ہے ۔ آلودگی و سردی سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور ماسک ضرور استعمال کریں ۔سرد موسم میں عارضہ قلب ،ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض بڑھ جاتے ہیں ، دھند میں جوگنگ ، ورزش سے اجتناب برتیں ۔ شدید موسمی اثرات سے بچانے کیلئے چھوٹے بچوں اور بڑی عمر کے افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے ، گرم کپڑوں ، گرم مشروبات کا استعمال کریں سخت سردی اور دھند میں کھلے میدانوں ، گراؤنڈ میں جوگنگ ، ورزش ، واک سے اجتناب کیا جائے کیونکہ ورزش کرنے سے سانس تیز ہوتا ہے اور دھند میں موجود آلودگی پھیپھڑوں میں جاتی ہے جو respiratory پرابلمز پیدا کر سکتی ہے ۔ سردی میں پانی اور مشروبات کا استمعال کم ہوجاتا ہے جس سے خون گاڑھا اور خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس سے بلڈ سرکولیشن متاثر ہوتا ہے جو بلند فشار خون ، ہارٹ اٹیک اور فالج کا سبب بن سکتا ہے ۔عوام میں موسم کی شدت اور بیماریوں سے بچاؤ بارے آگاہی پیدا کر کے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے لوگ اپنی صحت کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں

    سموگ کا خاتمہ۔ کمشنر لاہور نے اہل لاہور سے تعاون کی اپیل کی ہے، کمشنر لاہور محمد عامر جان نے شہریوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر لاہور کو سموگ کا سامنا ہے۔ملکر جدو جہد کرنا ہوگی ۔43فیصد سموگ گاڑیوں کے دھویں کیوجہ سے ہے۔شہری ذاتی گاڑیوں کااستعمال کم سے کم کریں ۔گرین ویسٹ ۔کوڑے کچرے کو آگ نہ لگائیں ۔کوڑے دان میں کچرا ڈالیں ۔سموگ کے خاتمے کیلئے فیکٹریوں میں ایمشن کنٹرول سسٹمز کی تنصیب لازمی ہے سموگ خاتمے کیلئے ٹریفک دھویں کی چیکنگ کیلئے 20سکواڈز کام کر رہے ہیں۔ مختلف فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا مقصد محض سموگ خاتمے کیلئے ضروری ہدایات پر عملدرآمد کرانا ہے ۔انتظامیہ اور شہریوں کا تعاون ہی سموگ کی زمینی وجوہات کو ختم کرسکتا ہے

    دوسری جانب جاڑے میں گیس کے پائپ ٹھنڈے پڑ گئے شہر کے متعدد علاقے گیس سے محروم، کئی علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہو گیا، گیس نہ ہونے پر شہری ناشتہ اور کھانا بنانے سے محروم رہے، اعوان ٹاؤن،اچھرہ، مسلم ٹاون، جوہر ٹاؤن کے علاقوں میں گیس کی بندش کا سامنا ہے ،

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے،احسن اقبال

    جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لئے نجی شعبہ کے نمائندوں کا اجلاس ہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی 30 سال سے کم ہے پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے 30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ” باصلاحیت نوجوان انٹرنشپ پروگرام ” کا آغاز کیا جا رہا ہے انٹرن شپ کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا، 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا وزارت منصوبہ بندی کا اصل کام نوجوانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی ہے پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں اورنجی شعبہ کے فعال کردار پہ ہے اس پروگرام کے تحت 30 ہزارنوجوانوں کو انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملے گا ہمیں اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ملکر کام کرنا ہے

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبادی کے ملک کی معیشت 8 ماہ میں نہیں ڈوبتی جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے کس نے آگ لگائی اس کا فیصلہ بعد میں کر سکتے ہیں ہر پاکستانی کو اس وقت ٹرن آراونڈ پاکستان مہم کا چیمپین بننا ہو گا

    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

  • اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی،

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل چنیوٹ نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں کہا ہے کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کوگھریلو تشدد کی 110سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں سال 2022میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو جنسی ہراسگی کی 60 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں لین دین کے معاملات سے متعلق 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں چائلڈ ایبوز،ورک پلیس پر ہراسگی وغیرہ سے متعلق 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تمام درخواستوں پر خواتین کی دادرسی،قانونی راہنمائی کو یقینی بنایاگیا خواتین کے مسائل حل کئے گئے

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے مختلف سکول ،کالجز کے سٹوڈنٹس کو ویمن سیفٹی ایپ سے روشناس کروایا جارہا ہے ویمن سیفٹی ایپ کی افادیت،استعمال کے طریقہ کار،ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود سے 17 سالہ لڑکی اغوا کر لی گئی، مغوی کے اغوا کا مقدمہ والد غلام رسول کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ساجد ۔محسن اور نامعلوم عورت نے ثناء کو اغوا کیا، صبح لڑکی کی والدہ نے دیکھا ثناء گھر موجود نہیں تھی گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور الماری سے 3 لاکھ 25 ہزار بھی غائب تھے ملزم ساجد اکثر مغوی کا پیچھا کیا کرتا تھا آج صبع نامعلوم اغوا کار عورت ملزمان محسن اور ساجد گھر باہر آئے ملزمان نے مغوی کو اغوا کیا جن کے خلاف کاروائی کی اپیل ہے،

  • چین کا ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

    چین کا ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

    بیجنگ: چین نے ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ تین سال سے بند تھی۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق چینی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ 8 جنوری کو ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھول دے گی، تقریباً تین سال بعد جب اسے کووِڈ کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش میں بڑے پیمانے پرپابندیوں کا سامنا ہے-

    پاکستان میں نئے ویرینٹ کی موجودگی؛ ایئرپورٹس پر جراثیم کش اسپرے

    چینی سرزمین کا سفر کرنے والے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو پہنچنے کے بعد قرنطینہ یا کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی مسافروں کو روانگی سے قبل کوویڈ 19 کی منفی ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا ہوگی جو 48 گھنٹوں سے پرانی نہ ہو جبکہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی مکمل کرنا ہوگا۔

    ہانگ کانگ جانے والے مسافروں کو چین کی جانب سے دوبارہ سفری اور کاروباری ویزے بھی فراہم کیے جائیں گے چین وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے ایئر لائنز پر عائد متعدد کوویڈ پابندیوں کو ختم کر دے گا۔

    یہ تبدیلیاں ملک گیر احتجاج کے بعد بیجنگ کی جانب سے کوویڈ کنٹرول کو اچانک ختم کرنے کے درمیان آئی ہیں۔ مین لینڈ کا بظاہر دوبارہ کھلنا تین سال کی خود ساختہ عالمی تنہائی کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے دوران ہانگ کانگ کے ساتھ باقاعدہ ٹرانزٹ دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں میں بار بار تاخیر ہوئی تھی۔

    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ

    ہانگ کانگ اور مین لینڈ چین کے درمیان پہلے سے زیادہ ہلچل مچانے والی سرحدی گزرگاہیں 2020 کے اوائل سے ہی بند کر دی گئی تھیں، جس سے دونوں طرف کے تعلقات والے خاندانوں اور کاروباروں پر بہت زیادہ بوجھ پڑا تھا۔

    چین کی ریاستی کونسل کے ایک بیان کے مطابق، ہانگ کانگ سے آنے والے اب پی سی آر ٹیسٹ سے مشروط نہیں ہوں گے، حالانکہ انہیں روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر منفی ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

    دوسری طرف، ہمسایہ ملک مکاؤ سے آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کے منفی نتائج پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ ان کی سرزمین میں داخلے سے پہلے سات دن میں کوئی غیر ملکی سفری تاریخ نہ ہو۔

    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل

    ہانگ کانگ اور مکاؤ سے سرزمین چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی اور مسافروں کی گنجائش ختم کر دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کی تعداد "مرحلہ وار اور منظم” انداز میں بڑھے گی۔

    سرزمین چین اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان زمینی اور سمندری سرحدی کنٹرول پوائنٹس بھی "مرحلہ وار اور منظم” انداز میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ چین ہانگ کانگ کا سفر کرنے والے مین لینڈ چینی باشندوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزا جاری کرنا بھی دوبارہ شروع کر دے گا۔

    واضح رہے کہ تین سال قبل وبائی مرض کورونا کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا تھا جسے اب اتوار 8 جنوری سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

  • کے پی میں چھ ماہ میں ترقیاتی کاموں پر بجٹ کا صرف 17 فیصد خرچ ہوا

    کے پی میں چھ ماہ میں ترقیاتی کاموں پر بجٹ کا صرف 17 فیصد خرچ ہوا

    خیبرپختونخوامیں جاری مالی سال 2022-23 ءکی پہلی ششماہی کے دوران 418 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کا صرف 17.08 فیصد حصہ خرچ کیا جاسکا ۔

     خیبرپختونخوامیں جاری مالی سال 2022-23 ءکی پہلی ششماہی کے دوران 418 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کا صرف 17.08 فیصد حصہ خرچ کیا جاسکا ۔ حکومت کی جانب سے 418 ارب میں سے 144 ارب کے فنڈز جاری کیے گئے جب کہ اخراجات 71 ارب41 کروڑ روپے تک محدود رہے۔جاری مالی سال کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ کے بندوبستی اضلاع کے لیے 118 ارب کے فنڈز جاری کیے گئے جن میں سے 62 ارب64 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ضم قبائلی اضلاع کے لیے 25 ارب98 کروڑ کے فنڈز جاری اور8 ارب77 کروڑ خرچ کیے گئے ۔

    صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نصف سال کے دوران صوبہ کے بندوبستی اضلاع میں جو اخراجات کیے گئے ان میں زراعت 4 ارب، مذہبی واقلیتی امور 19 کروڑ ،بورڈ آف ریونیو 20 کروڑ ،پینے کے پانی اور نکاسی کے لیے ایک ارب 89 کروڑ ،ابتدائی وثانوی تعلیم 2 ارب48 کروڑ ،انرجی اینڈ پاور 4 ارب 26 کروڑ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ماحولیات ایک کروڑ ،اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن 8 کروڑ ،ایکسائز اینڈٹیکسیشن 3 کروڑ ،خزانہ 10 کروڑ ،خوراک 4 کروڑ ، صحت 3 ارب 48 کروڑ ،اعلیٰ تعلیم 2 ارب47 کروڑ ،داخلہ 56 کروڑ ،ہاؤسنگ 19 کروڑ 41 لاکھ ،صنعت ایک ارب 24 کروڑ ،اطلاعات 16 کروڑ ،لیبر میں پونے 7 کروڑ کے اخراجات کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق قانون وانصاف 60 کروڑ ،بلدیات 99 کروڑ ،معدنیات 9 کروڑ ،ملٹی سیکٹورل ڈیویلپمنٹ 12 ارب 83 کروڑ ،بہبود آبادی 5 کروڑ ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ 25 کروڑ ،ریلیف وبحالی 65 کروڑ ،روڈز 15 ارب ،سماجی بہبود 25 کروڑ ،کھیل وسیاحت ایک ارب 95 کروڑ ،سائنس اینڈٹیکنالوجی 23 کروڑ ،تحصیل اے ڈی پی 37 ارب میں سے 20 کروڑ ،ٹرانسپورٹ 26 کروڑ ،شہری ترقی ایک ارب 64 کروڑ اور شعبہ آب میں 4 ارب 74 کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ صوبے کے ضم قبائلی اضلاع میں کیے گئے 8.77 ارب کے اخراجات میں دیگر صوبوں سے 3 فیصد این ایف سی ریونیو کی مد میں 34 ارب میں ایک پائی بھی موصول نہ ہوئی۔ زراعت 77 کروڑ ،مذہبی واقلیتی امور صفر ،بورڈ آف ریونیو 9 کروڑ74 لاکھ ،پینے کے پانی و نکاسی 59 کروڑ،ابتدائی وثانوی تعلیم 67 کروڑ شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    اس کے علاوہ انرجی اینڈ پاور 49 لاکھ ،ماحولیات صفر ،اسٹیبلشمنٹ اینڈایڈمنسٹریشن صفر ،ایکسائز اینڈٹیکسیشن صفر،خزانہ 26 لاکھ ،خوراک صفر، جنگلات 9 کروڑ 64 لاکھ ،صحت 75 کروڑ ،اعلیٰ تعلیم 15 کروڑ ،داخلہ 12 کروڑ ،ہاؤسنگ صفر ،صنعت 23 کروڑ ،اطلاعات 24 لاکھ ،لیبر صفر، قانون وانصاف 2 کروڑ 36 لاکھ کے اخراجات جاری کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق بلدیات 2 کروڑ ،معدنیات 58 لاکھ ،ملٹی سیکٹورل ڈیویلپمنٹ ایک ارب ،بہبود آبادی صفر ،ریلیف وبحالی 19 کروڑ ،روڈز 2 ارب 72 کروڑ ،سماجی بہبود ڈھائی کروڑ ،کھیل وسیاحت 27 کروڑ ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایک کروڑ ،تحصیل اے ڈی پی 4 ارب میں سے صفر ،ٹرانسپورٹ ایک کروڑ 37 لاکھ ،شہری ترقی 33 کروڑ اورشعبہ آب میں 58 کروڑ روپے کے اخراجات کیے گئے ۔

  • 6 لاکھ ٹن گندم خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی. حکام

    6 لاکھ ٹن گندم خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی. حکام

    6 لاکھ ٹن گندم خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی، حکام

    ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے، اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثرآڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔ ملک بھر میں گندم بحران شدت اختیار کر گیا ہے، عوام آٹے کیلئے پریشان ہیں، مل مالکان اورآڑھتیوں کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں اور منافع خور دو ارب روپے اضافی جب کہ ذخیرہ اندوز 30 ارب روپے منافع کما چکے ہیں۔

    وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ صوبے21 فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے، جب کہ خیبرپختونخوا حکومت گندم کی اسمگلنگ روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، اور 6 لاکھ ٹن گندم خیبر پختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامناہے، جب کہ بااثر آڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔ اور رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے دو ماہ میں 30 ارب روپے اضافی منافع کمایا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہاتھا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں۔صوبوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔فلور ملز مصنوعی طور پر قیمتوں میں اضافی کرتی ہیں۔فلور ملز اپنی صلاحیت کے مطابق آٹا نہیں بناتی۔

    طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس چار ہزار مقرر کی ۔سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے پہلے کسان کی لاگت کو دیکھا جاتا ہے۔چار ہزار سپورٹ پرائس پر مزدور آٹا کیسے خریدے گا۔بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جس دن ملاقات ہو جائے گی اس دن گندم کی قیمت پر مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی ،ابھی تک ایک کلو چینی برآمد نہیں کر سکے۔عالمی منڈی میں چینی سستی ہو چکی ہے ۔

  • عمران خان پر مبینہ حملے کے گرفتارملزم نوید کی رہائی کا مطالبہ

    عمران خان پر مبینہ حملے کے گرفتارملزم نوید کی رہائی کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد ایڈوکیٹ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ہے

    میاں داؤد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کہہ دیا کہ یہ ہمارا ملزم نہیں ہے بیان کے بعد ملزم نوید کو رہا کیا جانا چاہیے،عمران خان کی پسند کو دیکھتے ہوئے جے آئی ٹی ممبران تبدیل ہوئے ہیں ،کیس کو پہلے دن سے دیکھا ہے ویڈیوز کو سب نے دیکھا ،گولی کہاں سے چلی ، سب واضح ہے،شہری معظم گولی لگنے سے جاں بحق ہوا اس کیس کو نظر انداز کیا جارہا ہے،معظم عمران خان کے گارڈ کی گولی سے جاں بحق ہوا،جے آئی ٹی کا مقصد ہے کہ عمران خان اور انکے گارڈ کو بچایا جائے، جے آئی ٹی اگر درست تفتیش کرے تو ثابت ہوگا کہ معظم کا قاتل گارڈ ہے ،عمران خان کو بچانے کے لیے جے آئی ٹی نے سارا واقعہ ہی الٹا دیا ہے ،جے آئی ٹی نے پولیس اہلکاروں کے بیان غائب کر د یئے ہیں ذاتی مفادات کے لیے جے آئی ٹی نے کیس کا رخ تبدیل کردیا ہے فرانزاک رپورٹ کے تحت ملزم نوید بے قصور ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش ہونے کی بجائے عمران خان کے پاس کیسے پہنچ گئی اس جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے قاتلانہ حملے کا ڈرامہ لانگ مارچ کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کیا گیا ،سارا ڈرامہ تحریک انصاف نے خود کیا،

    میاں داؤد ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ نوید کا آخری ریمانڈ کے دوران فرانزک رپورٹ آئی ہے، فواد چودھری نے ملزم نوید کو بے گناہ قرار دیا ،نوید پر کوئی چارج نہیں متاثرہ فریق بھی کہہ چکا وہ ملوث نہیں ،جے آئی ٹی نے بھونڈے طریقے سے تحقیقات کیں ، پہلے جے آئی ٹی عمران خان کو پسند نہیں آئی پھر وزیر اعلی نے تبدیل کردی، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر جے آئی ٹی کے سربراہ بنے ہیں پہلے زمان پارک فائل جاتی ہے کیس کو ٹوئسٹ کرنے کی کوشش کی جاتئ ہے، جے آئی ٹی سے زیادہ اچھی تحقیقات میڈیا نے کی ہے، بدقسمتی سے جے آئی ٹی ویڈیو کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنا رہی ،فرانزک رپورٹ کے بعد نوید کو بے بنیاد پر جے آئی ٹی نے ناجائز حراست میں رکھا ہوا ہے، معظم عمران خان کے گارڈ کی گولی سے جاں بحق ہوا اس ویڈیو بھی نظر انداز کی گئی،سکیورٹی گارڈ پر بھی مقدمہ درج ہونا چاہئیے کنٹینر سے معظم پر فائرنگ ہوئی، وقوعہ کے بنیادی حقائق چھپائے جا رہے ہیں ،جے آئی ٹی آج بھی درست طریقے سے کرے تو معظم کا قاتل عمران خان کا گارڈ ثابت ہوگا، ملزم نوید کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا فائرنگ کنٹینر سے ہوئی ہے، معظم کو گولی لگنے کی زاویہ وہی ہے جو سیدھا عمران خان کے گارڈ تک پہنچتا ہے، تیس نومبر تک نوے پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے گئے لیکن جے آئی ٹی نے اس کا غائب کر دیا، پولیس اہلکاروں کے بیانات ہیں کہ ایک ہی شخص تھا دوسرا یا تیسرا کوئی شخص نہیں تھاعمران خان کی ملی بھگت سے جے آئی ٹی حقائق کو تبدیل کررہی ہے، ماں کے سامنے ملزم نوید سے سردی سے تشدد کے ذریعے مرضی کے لوگوں کے نام کہلوانا چاہتے ہیں،اعجاز چوہدری ٹوئٹ سے کیسے پتہ چلا کہ عمران خان کے ساتھ واقعہ رونما ہوگا کیوں ان کا بیان ریکارڈ نہیں کروایا گیا،سیاسی مقاصد کے لئے عمران خان پر حملہ کیا گیا،پی ٹی آئی وزراء اور عمران خان کے پاس جے آئی ٹی رپورٹ کیسے پہنچ گئی، پی ٹی آئی سمجھتی واقعہ اصل ہےتو اپنا مقدمہ درج کروائیں ،سانحہ وزیر آباد پی ٹی آئی کا ڈرامہ خود رچایا گیا تاکہ عمران خان کو دوبارہ سیاسی طورپر زندہ کیا جائے، عمران خان کو کوئی زخم نہیں آیا دونمبری سے خود کو زخمی کیا، اگر عمران خان فرنٹ پر کھڑے تھے تو کنٹینر پر فائرنگ سے پنڈلی کے پیچھے حصہ پر کیسے لگی، پسندیدہ گولیاں کپڑوں کو تو لگیں لیکن جسم کو نہیں چھوا کبھی کہتے عمران اسماعیل کو چار پھر آٹھ گولیاں لگیں ،معظم گوندل کے قتل کا استغاثہ عمران خان اور ان کے گارڈ کے خلاف درج کروایا جائے گا، فرانزک رپورٹ نے سانحہ وزیر آباد کا رخ موڑ دیا ہے،کوئی عدالت یا متاثرہ فریق ویڈیو کو تسلیم کر لے تو پی ٹی آئی والوں کے بیان کو مان لیں گے، معظم کا قتل ملزم نوید پر نہیں ڈال سکتے تیسرا یا دوسرا شوٹر صرف عمران خان نے دیکھا باقی موقع پر کسی شخص نے نہیں دیکھا، پی ٹی آئی والے ایسی مخلوق جس سے شیطان بھی پناہ مانگتا ہے،معظم کو قتل کرنے والا اسلحہ فرانزک لیبارٹری کو دیا ہی نہیں ہے، جے آئی ٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج تو لیں لیکن ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، جے آئی ٹی سارے ثبوت کو عدالت میں پیش کرے ،جناح ہسپتال میڈیکل ٹیم کی کوئی اہمیت نہیں سرکاری ہسپتال سے عمران خان کو چیک اپ کیوں نہ کرایا ، عمران خان کے زخم جو دکھایا جا رہا ہے ایسے زخم بغیر درد کے کئی زخم لگائے جا سکتے ہیں پی ٹی آئی والے اگر مقدمہ درج نہیں ہو رہا تو استثغانہ ملزم کے خلاف جمع کروا دیں، ایک نشان ہے تو آٹھ گولیاں کیسے عمران خان کو لگ گئیں،
    ایسا کوئی بیان جو پولیس حراست میں لیا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،پی ٹی آئی گرفتاری کی ویڈیو کو تسلیم کرے ،
    مجھے کہیں عمران خان پر فائرنگ کا مقدمہ درج کروا سکتا ہوں،صحافت چھوڑ کر وکالت کررہا ہوں ، مذہبی جنونیت کا شوق سے الزام لگائیں ،فواد چودھری نے پہلے تحریک لبیک اور اب ن لیگ کا ورکر قرار دیا ، اگر حملہ کا پہلے پتہ چل گیا تو سکیورٹی کیوں سخت نہیں کی، سانحہ وزیر آباد پی ٹی آئی کا خود ڈیزائن کردہ ہے،پورے واقعہ کا بینی فشری عمران خان ہے لانگ مارچ ناکامی پر پلان سے فائرنگ کروائی ، عمران خان کے جعلی زخم کی مارکیٹنگ ہوتی رہی،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

    کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

    کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سمیت تمام ارکان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : انہوں نے نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور چیف سلیکٹر فرینک کیمرون کے انتقال کا سوگ مناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا فرینک کیمرون 2 جنوری کو چل بسے تھے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے بطور فاسٹ باؤلر 19 ٹیسٹ کھیلے۔

    انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران ایک اننگز میں تین پانچ وکٹیں حاصل کیں، ان میں سے دو 1961-62ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے دورے کے دوران، جہاں نیوزی لینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-2 سے ڈرا کی تھی۔ اس سیریز کے دوران، وہ نو اننگز میں ایک بار آؤٹ ہوئے، اور 17 کی بیٹنگ اوسط کے ساتھ ختم ہوئے۔

    30 ٹیسٹ اننگز میں، وہ ان میں سے دو تہائی میں ناٹ آؤٹ رہے، جس سے ان کے کیریئر کی بیٹنگ اوسط 11.6 ہو سکتی ہے اس نے صرف بلے سے تین بار ڈبل فیگر میں جگہ بنائی۔ تاہم، واروکشائر کے خلاف ٹور میچ میں 32–5–122–0 کے باؤلنگ کے اعداد و شمار کے بعد، کیمرون کو تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

    پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

    انہوں نے اسکاٹ لینڈ آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے خلاف آخری تین ٹور میچ کھیلے، 19 وکٹیں حاصل کیں، لیکن دوبارہ کبھی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے منتخب نہیں ہوئے، اور 1966-67ء کے سیزن کے بعد ریٹائر ہوگئے۔

    انہوں نے 1968ء سے 1986ء تک نیوزی لینڈ کے سلیکٹر اور 1975ء سے 1986ء تک سلیکشن پینل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں انہوں نے تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں۔ایک اسکول ٹیچر،کیمرون اوٹاگو بوائز ہائی اسکول کا ڈپٹی پرنسپل بن گیا۔

    1983ء میں، انہوں نے لنلے روز واٹرس سے شادی کی 1987ء کے نئے سال کے اعزاز میں، کیمرون کو کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا ممبر مقرر کیا گیا۔