Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • صومالیہ : دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

    صومالیہ : دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

    صومالیہ کے شہر مہاس میں دو کار بم دھماکوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 35 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    باغی‌ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاس پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے جبکہ ہلاک شدگان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    نو افراد پر مشتمل خاندان میں سے صرف ایک بچہ زندہ بچا۔ دیگر خاندانوں نے بھی اپنے آدھے افراد کو کھو دیا۔ دو خودکش کار بم دھماکوں نے بہت سے شہریوں کے گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔

    پولیس چیف کے مطابق ایک کار بم دھماکہ ان کے گھر کے باہر انہیں نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ وفاقی قانون ساز اسمبلی کے رکن کے گھر کے باہر کیا گیا۔

    منہاس کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ مرکزی صومالیہ کے شہر مہاس میں ہونے والے دھماکے القائدہ سے منسلک دہشتگرد گروہ الشباب کی جانب سے کیے گئے ہیں۔

    الشباب کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے "مرتد ملیشیا اور فوجیوں” کو نشانہ بنایا اور مرنے والوں کی تعداد 87 بتائی۔

    الشباب اکثر مقامی حکام اور رہائشیوں سے زیادہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار دیتا ہے۔

    الشباب 2007 سے صومالیہ کی حکومت کے خلاف بغاوت کر رہا ہے ، گزشتہ سال حکومتی فورسز اور مکاویسلی کے نام سے جانے جانے والی اتحادی قبائلی ملیشیاؤں نے اسے ہیران سے باہر دھکیل دیا گیا تھا، اس علاقے میں جہاں مہاس واقع ہے

    فوجیوں اور ملیشیاؤں کو ان کے حملے کے دوران ریاستہائے متحدہ اور افریقی یونین کے فوجیوں کی حمایت حاصل رہی ہے۔

    صدر حسن شیخ محمد کی حکومت کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں الشباب کے سینکڑوں جنگجو مارے گئے ہیں اور درجنوں بستیوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا گیا ہے، حالانکہ میدان جنگ کے بہت سے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکتی۔

    جارحانہ کارروائیوں کے باوجود، الشباب نے حالیہ مہینوں میں متواتر حملے کیے ہیں، جن میں دارالحکومت موغادیشو میں کئی سرکاری تنصیبات اور ہوٹل بھی شامل ہیں۔

  • گوروں کے دیس میں رہتے ہوئے پانڈا کی کئی برس تک کوئی اولاد نہ ہوئی

    گوروں کے دیس میں رہتے ہوئے پانڈا کی کئی برس تک کوئی اولاد نہ ہوئی

    گوروں کے دیس میں رہتے ہوئے پانڈا کی کئی برس تک کوئی اولاد نہ ہوسکی.

    برطانیہ میں صحت کے حکام نے حاملہ ہونے میں ناکامی کے بعد پانڈوں کے ایک جوڑے کو چین بھیج دیا کیونکہ برسوں تک برطانیہ میں ان کی موجودگی کے دوران ان کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں بانجھ پن کے علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنا پڑا۔ امید ہے کہ آنے والی دنوں میں ان کے ہاں ایک بچہ کی پیدائش ہو جائے گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کی شائع کردہ اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذریعہ سے احاطہ میں لائی گئی معلومات کے مطابق پانڈوں کی جوڑی یانگ گوانگ اور تیان تیان 2011 سے شمالی برطانیہ کے ایڈنبرا چڑیا گھر میں ایک گھر میں رہ رہے ہیں۔

    امید کی جا رہی تھی کہ اس جوڑے کے ہاں بچے پیدا ہوں گے اور معدومی کے خطرے سے دوچار اس نایاب نسل کے پانڈوں میں اضافہ ہو جائے گا تاہم 10 سال گزرنے کے باوجود ان کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہ ہو سکا۔ ماہرین نے اس کے بعد سے اعتراف کیا ہے کہ تیان تیان ٹھیک سے حرکت نہیں کرتی جس کی وجہ سے وہ حاملہ نہیں ہو سکی۔ پھر دونوں جانوروں کو چین واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    رائل زولوجیکل سوسائٹی آف سکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ فیلڈ نے کہا ہے کہ بے بی پانڈے صرف خوبصورت ہوتے ہیں۔ وہ پیارے اور شاندار ہوتے ہیں اور وہ ان لوگوں کے لیے بہترین سفیروں میں سے ایک ہیں جو فطرت سے پیار کرتے ہیں۔ سکاٹش چڑیا گھر نے چینی حکومت سے پانڈوں کا ایک جوڑا "یانگ گوانگ” اور "تیان تیان” حاصل کیا تھا جس کی سالانہ قیمت یا کرایہ 6 لاکھ پاؤنڈ تھا۔

    دونوں پانڈے اگست 2003 میں پیدا ہوئے تھے۔ پانڈوں کی افزائش ان کی پیچیدہ فزیالوجی کی وجہ سے سست ہوتی ہے۔ مادہ پانڈہ سال میں ایک مرتبہ بچہ پیدا کر سکتی ہے۔ تیان تیان نے اپنے آبائی ملک چین میں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا لیکن ایڈنبرا میں اس کو مناسب موسم نہ مل سکا اور وہ حاملہ ہونے سے قاصر رہی۔ اس کے بعد ماہرین کی ایک ٹیم نے آٹھ بار "تیان تیان” کو مصنوعی طور پر حاملہ کرنے کی کوشش کی تاہم یہ کوششیں بھی ناکام رہی تھیں۔

  • وزیر خزانہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، حماد اظہر

    وزیر خزانہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، حماد اظہر

    لاہور:پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اسحاق ڈار ابھی تک نمبروں کی ہیر پھیر سے باہر نہیں آسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے کے پاکستان کی معیشت کو پی ڈی ایم نے دیوالیہ کر دیا ہے، اسحاق ڈار بتائیں کہ صنعتیں کیوں بند ہو رہی ہیں۔

    حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کئی گنا کیوں بڑھ گئی، عالمی ادارے کیوں ہماری معیشت کو ڈاؤن گریڈ کر رہے ہیں؟ زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں اور وزیر خزانہ جھوٹے نمبر لے کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ ملک کو سنجیدہ معاشی فیصلہ سازی کی ضرورت ہے کسی فنکاری کی نہیں۔

  • ہمیں ریسکیو 1122 کےافسروں اور اہلکاروں پر فخرہے:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی

    ہمیں ریسکیو 1122 کےافسروں اور اہلکاروں پر فخرہے:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی

    لاہور:پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھنے والے شخص کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیو1122 کے عملے کو اپنا مہمان بنا لیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے دعوت پر فیصل آباد کے ریسکیورز کی وزیراعلیٰ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیورز کو شاباش دی

    اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی نے ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے والے ریسکیور عبدالرحمن کو 5لاکھ روپے کا انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ چودھری پرویزالہٰی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے و الے دیگر ریسکیورز ارسلان احمد،رفاقت بیگ، فہد امین اور انجینئر احتشام کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کا انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ آپ نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کر کے اپنے پیشہ وارانہ ہونے کا ثبوت دیا ہے،ریسکیو1122 کو آفات یا مشکل وقت میں ہمیشہ سب سے پہلے پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    چودھری پرویزالہٰی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد کے ریسکیورز نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد سے میں نے یہ ادارہ بنایا تھا جو آج سایہ دار درخت کی مانند ہے۔

    ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیراور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • البرٹ کامو یا البیغ کامو:ایک فرانسیسی فلسفی

    البرٹ کامو یا البیغ کامو:ایک فرانسیسی فلسفی

    پیدائش:07 نومبر1913ء
    الذرعان
    وفات:04 جنوری 1960ء
    ولیبلوین
    وجۂ وفات:کار حادثہ
    مدفن:لورمارین
    رہائش:فرانس
    شہریت:فرانس
    رکن:امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون
    زوجہ:فرانسائن فیئر
    مادر علمی:جامعہ الجزائر (1935-مئی 1936)
    تخصص تعلیم:فلسفہ
    تعلیمی اسناد:ماسٹر آف آرٹس
    دائرۂ عمل: مصنف، فلسفی، ناول نگار
    صحافی، مضمون نگار، ڈراما نگار
    منظر نویس، شاعر
    مادری زبان:فرانسیسی
    زبان:فرانسیسی
    کارہائے نمایاں:موت کی خوشی
    مؤثر:نطشے
    عسکری خدمات
    لڑائیاں اور جنگیں:دوسری جنگ عظیم
    اعزازات:
    نوبل انعام برائے ادب (1957)

    البرٹ کامو یا البیغ کامو (فرانسیسی: Albert Camus) ایک فرانسیسی فلسفی تھے جنھوں نے بے شمار مشہور کتب لکھیں۔ ان کوادب پر 1957 میں نوبل پرائز دیا گیا تھا۔ آپ الجزائر میں 1913 میں پیدا ہوئے جس وقت فرانسیسوں کی سربراہی تھی۔
    موجودیت
    ۔۔۔۔۔۔
    البیغ کامو کی کتابوں کو موجودیت کی مثالیں سمجھی جاتی ہیں۔
    مذہبی خیالات
    ۔۔۔۔۔۔
    البرٹ خدا و مذہب پر یقین نہیں رکھتا تھا مگر پھر بھی یہ سمجھتا تھا کہ وہ ملحد نہیں ہے۔ خدا کو جھٹلانے کا انسانی زندگی کے لیے کیا منطقی نتیجہ نکلتا ہے، کیمس نے اسے ان الفاظ میں بیان کیا: You will never live if you are looking for the meaning of life یعنی اگر تم زندگی کے معنی جاننے کی کوشش کرو گے تو زندہ نہ رہ سکو گے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عالمی ادبی شخصیات کا تعارفی سلسلہ
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • سینٹ لوئیس امریکا میں پیدا ہوا،تعلیم برطانیہ میں حاصل کی

    سینٹ لوئیس امریکا میں پیدا ہوا،تعلیم برطانیہ میں حاصل کی

    پیدائش: 26 ستمبر 1888ء
    وفات : 04 جنوری 1965ء
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    انگریزی زبان کا مشہور شاعر اور نقاد سینٹ لوئیس امریکا میں پیدا ہوا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں انگریزی شاعری کا پروفیسر مقرر ہوا۔ 1915ء میں برطانیہ چلا گیا اور وہیں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ 1922ء میں ایک ادبی رسالہ Criterionجاری کیا۔ جو 1929ء میں بند ہو گیا۔ 1948ء میں ادب کا نوبل پرائز ملا۔ بعد میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں شاعری کا پروفیسر ہوا اور او۔ ایم کا اعلی برطانوی خطاب پایا۔ متعدد منظوم ڈراموں کا مصنف ہے۔ آخری دنوں میں فیر اینڈ فیر پبلشر کا اڈیٹر رہا۔ تنقیدی نظریات بھی بہت زیادہ مشہور ہوئے۔ رومانیت کے سخت خلاف تھا۔ اور اس کے خلاف شخصیت سے گریز اور معروضی تلازمے کے نظریات پیش کیے۔ اس کا نظریہ روایت اردو ادب پر بھی اثر انداز ہوا اور کئی اردو نقاد مثلاً محمد حسن عسکری، ڈاکٹر جمیل جالبی، ڈاکٹر سید عبد اللہ اور ڈاکٹر عابد علی عابد ان سے متاثر نظر آتے ہیں۔

    ایلیٹ ادب اور زندگی‘ دونوں میں معیارات کے نفوذ اور غیر شخصی و غیرذاتی‘ میلانات و رجحانات کا قائل ہے۔ اسی لیے وہ‘ احساس رفتہ اور احساس روایت کو ضروری سمجھتا ہے۔اس کی نظر میں‘ تمام ادبی فن پارے ایک سلسلہ میں‘ تنظیم و ترتیب پاتے ہیں۔ اس کے خیال میں‘ روایت کے یہ معنی نہیں ہیں‘ کہ ادب کو محض چند تعصبات سے پاک رکھا جائے۔ تعصبات روایت کے تشکیلی عمل کے دوران‘ وجود پکڑتے ہیں۔
    ایلیٹ کے روایت سے متعلق خیالات کا‘ لب لباب کچھ یوں ٹھہرے گا:
    1- روایت لکیر کےفقیر ہونے کا نام نہیں۔
    2- روایت کے حصول کے لیے‘ محنت و کاوش سے‘ کام لینا پڑتا ہے۔
    3- تاریخی شعور کا مطلب یہ ہے‘ کہ شاعر کو احساس ہو‘ کہ ماضی صرف ماضی ہی نہیں‘ بلکہ اس کے اعلی اور آفاقی عناصر‘ ایک زندہ شے کی طرح‘ نشوونما پاتے ہوئے‘ حال میں پہنچ گیے ہوتے ہیں۔
    4- شاعری کی ادبی حیثیت کا اندازہ‘ کسی شاعر کی‘ دیگر شعرا کے کلام ہی سے لگایا جا سکتا ہے۔ اس کی مجرد طور پر‘ قدروقیمت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا‘ کیوں کہ وہ پورے ادبی نظام کا‘ حصہ ہوتا ہے۔
    5- ہر نیا فن پارہ‘ اپنے نئے پن سے تمام فن پاروں کی قدروقیمت کو متاثر کرتا ہے۔ اس کی روشنی میں گزشتہ کے فن پاروں کا‘ پھر سے جائزہ لینا پڑتا ہے۔
    6- ایمان دارانہ تنقید‘ شاعر پر نہیں‘ شاعری پر ہونی چاہیے۔ یہ اس لیے ضروری ہے‘ کہ کسی ایک نظم کا تعلق‘ دوسری نظموں سے ہوتا ہے۔
    7- نظم صرف ایک مفہوم ہی نہیں‘ اپنا زندہ وجود رکھتی ہے۔ اس کے مختلف حصوں سے‘ جو ترکیب بنتی ہے‘ وہ واضح حالات کی فہرست سے مختلف ہوتی ہے۔ وہ احساس یا جذبہ یا عرفان جو نظم سے حاصل ہوتا ہے‘ وہ شاعر کے ذہن میں ہوتا ہے۔
    اس مضمون کی تیاری میں درج ذیل کتب سے استفادہ کیا گیا ہے

    مغرب کے تنقیدی اصول پروفیسر سجاد باقر رضوی مطبع عالیہ 1966
    ارسطو سے ایلیٹ تک ڈاکٹر جمیل جالبی نیشنل فاؤنڈیشن 1975ء
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • 24 ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کون حتمی ون ڈے اسکواڈ میں ہوگا؟ کل پتے لگ جان گے

    24 ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کون حتمی ون ڈے اسکواڈ میں ہوگا؟ کل پتے لگ جان گے

    لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ون ڈے سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی نے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن حتمی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

    پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر ون ڈے ٹیم کا اعلان کریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ سپرلیگ میں پاکستان ابھی چھٹے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9, 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    کراچی ٹیسٹ؛نیوزی لینڈ 449 رنزکےجواب میں پاکستان کے154رنزپر3کھلاڑی آوٹ بھی ہوگئے

    فخر اور حارث نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ، اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف شامل ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی، احسان اللہ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

    شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود ، شرجیل خان، طیب طاہر ، محمد حسنین، فخر زمان اور حارث سہیل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔فخر زمان، خوشدل شاہ ، شاہین آفریدی (انجرڈ) اور زاہد محمود جو نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شامل تھے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

  • جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت سے معذرت کرلی

    جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت سے معذرت کرلی

    کراچی: جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کی ملاقات بے نتیجہ رہی، حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا، جماعت اسلامی کی توجہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنے اور 8 جنوری کے جلسے پر ہے۔

    جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے سوال کیا کہ حکومت نے آپکی بات نہ مانی تو کیا کریں گے کیا حکومت سے باہر آئیں گے؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا پھر ہم اس وقت صورتحال پر غور کریں گے، جواب میں حافظ نعیم نے کہا اس سے لگتا ہے کہ آپ سنجیدہ ہیں نا اگلی حکمت عملی ہے۔

    جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو کہا کہ آپ کو بلدیاتی امور سے متعلق مطالبات تسلیم کرائے بغیر حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہئیے تھا، جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال جنرل ورکرزاجلاس میں کارکنان کوریلی میں شرکت کےلیے اعتماد میں لیں گے۔ پی ایس پی کا بھرپور قوت سے ایم کیوایم کی ریلی میں شرکت کا قوی امکان ہے۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کیخلاف 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ مقاصد پورے نہ ہوئے تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں، حلقہ بندیوں سے پری پول رگنگ ہوچکی ہے۔

  • سعودی ائیر لائن کی پرواز منسوخ، درجنوں عمرہ زائرین جدہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

    سعودی ائیر لائن کی پرواز منسوخ، درجنوں عمرہ زائرین جدہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

     

    اسلام آباد:سعودی ائیر لائن کی پرواز کے منسوخ ہونے سے جدہ ائیرپورٹ پر درجنوں کی تعداد میں پاکستانی عمرہ زائرین پھنس گئے۔ائیر لائن ایس وی 738 نے 350 عمرہ زائرین کو 3 جنوری کو پاکستان لیکر آنا تھا لیکن سعودی حکام کی جانب سے پاکستان میں خراب موسم کے باعث پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

     

    عمرہ زائرین نے بتایا کہ دو دن سے جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، بیشتر مسافروں کے پاس کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں، حکام نے تاحال نہیں بتایا کہ پرواز کب روانہ ہوگی۔

     

    مسافروں نے مزید بتایا کہ بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔

     

    پرواز پر 330 مسافر سوار تھے، جو کئی گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر پریشان بیٹھے تھے،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے فیول پمپ میں فنی خرابی کے باعث جدہ جانے والی عمرہ پرواز میں 19 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کے بعد بالآخر مسافروں کو سعودی عرب روانہ کردیا گیا۔

    کراچی:لائنز ایریا میں 2دن سے بجلی کی فراہمی معطل:علاقہ مکین رُل گئے:احتجاج بھی کام…

    کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کو منگل کی رات 2 بجے 300 سے زائد مسافروں کو جدہ لے جانا تھا۔رپورٹ کے مطابق پرواز سے کچھ وقت پہلے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران طیارے کے فیول پمپ میں خرابی کی نشاندہی ہوئی، جس کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

    برطانوی خواتین پرحملے:قتل کے واقعات سےہرطرف خوف وہراس

    متاثرہ پرواز کے اکانومی اور بزنس کلاس کے 330 مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں اکثریت نے احرام باندھ رکھا تھا۔

    آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا فضا میں تصادم،4 افراد ہلاک 3 کی حالت تشویشناک

    بزرگ اور خواتین سمیت دیگر مسافر رات سے ایئرپورٹ کے بین الاقوامی لاؤنج میں موجود رہے،جبکہ پرواز کی روانگی میں مسلسل تاخیر کے باعث مسافروں کی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔بالآخر پی آئی اے کی پرواز 19 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمرہ زائرین کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔

    پرواز میں تاخیر کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیارے کے مسافروں کو رات میں کھانا اور صبح میں ناشتہ پیش کیا گیا، ہوٹل منتقل کرنے کی پیشکش مسافروں نے قبول نہیں کی۔

  • مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے رضا مند

    مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے رضا مند

    کراچی :پی ایس پی رہنماؤں نےایم کیو ایم پاکستان کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلےرضا مندی ظاہرکردی۔ذرائع کےمطابق سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال جنرل ورکرزاجلاس میں کارکنان کوریلی میں شرکت کےلیے اعتماد میں لیں گے۔ پی ایس پی کا بھرپور قوت سے ایم کیوایم کی ریلی میں شرکت کا قوی امکان ہے۔

    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کیخلاف 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

    پی ایس پی کے رہنماؤں نےایم کیوایم میں باوقارطریقےسے واپسی کی شرط رکھ دی

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ مقاصد پورے نہ ہوئے تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں، حلقہ بندیوں سے پری پول رگنگ ہوچکی ہے۔

    رانا ثناءاللہ میرا وعدہ ہے تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکتے،عمران خان کی دھمکی

    دوسری طرف ایم کیوایم کے سنیئررہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے سنیئرصحافی مبشرلقمان کےساتھ ایم کیوایم کے انضمام کے حوالےسے کہا ہےکہ وہ پچھلے تین سال سے اس کوشش میں تھے کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑے آپس میں مل جائیں تاکہ کراچی کی تعمیر ترقی کے امور بہتر انداز سے نمٹائے جاسکیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سید مصطفیٰ‌ کمال بہت جلد ایم کیوایم کا حصہ بن جائیں گے،آج کے اس اعلان کے بعد جس میں کہا جارہاہےکہ مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے احتجاجی مظآہرے میں کارکنوں سمیت شامل ہوں گے ،ڈاکٹرفاروق ستار کا دعویٰ درست ثآبت ہورہا ہے