Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • منشی نول کشور:ہندوستان کے سب سے بڑے اشاعتی ادارے کے بانی مالک

    منشی نول کشور:ہندوستان کے سب سے بڑے اشاعتی ادارے کے بانی مالک

    منشی نول کشور
    ہندوستان کے سب سے بڑے اشاعتی ادارے کے بانی مالک

    یوم پیدائش : 3 جنوری 1836

    منشی نول صاحب کی پیدائش 03؍جنوری 1836ء کو متھرا اتر پردیش ہندوستان میں ہوئی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کا آغاز مکتب میں فارسی اور اردو پڑھ کر کیا تھا۔ منشی نول کشور ایک کتاب پبلشر تھے۔ انہیں بھارت کا کیکسٹون کہا جاتا ہے۔ 1858ء میں، 22 سال کی عمر میں، انہوں نے ‘نول کشور پریس اور کتاب ڈپو’ لکھنؤ میں قائم کیا تھا۔ آج یہ ادارہ ایشیا میں سب سے پرانی پرنٹنگ اور اشاعت کا مرکز ہے۔ مرزا غالب منشی نول کشور کے وفادار دوست تھے۔ منشی نول کشور کے والد کا نام پنڈت جمونا پرساد بھگاوکا تھا، آپ کے والد علی گڑھ کے زمیندار تھے 1970ء میں ہندوستان کی حکومت نے ان پر اعزاز میں ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

    منشی نول کشورکی نوجوانی کے زمانے میں لاہور سے اخبار ‘کوہِ نور’ نکلتا تھا جس میں آپ کے مضامین شائع ہونے لگے، جو اس قدر مقبول ہوئے کہ اس کے مدیر منشی ہرسُکھ رائے نے انھیں لاہور آ کر اخبار میں کام کرنے کی دعوت دی جو نول کشور نے قبول کر لی۔1857ء کے ملک گیر فسادات شروع ہو چکے تھے، جن میں دوران میں امرا و روسا کے صدیوں پرانے کتب خانوں میں موجود ہزاروں نادر مخطوطے تلف ہو گئے۔ 21 سالہ نول کشور نے تمام صورتِ حال کا گہری نظر سے جائزہ لیا اور انھیں ہم وطنوں کی حالت سدھارنے کا ایک کارگر طریقہ سوجھ گیا۔ آپ نے چند مذہبی رسائل اور بچوں کے قاعدے چھاپے اور انھیں خود ہی بیچنا شروع کیا۔ وہ خود اپنے کندھوں پر طبع شدہ مواد کے گٹھڑ اٹھا کر بازار اور دفاتر تک لے جاتے تھے۔ انگریزوں کو ان کی لگن پسند آئی اور انھیں دفتری سٹیشنری کے ٹھیکے ملنے لگے۔ 26 نومبر 1858ء میں انھوں نے ’اودھ اخبار‘ کا اجرا کیا جو بڑے سائز کے چار صفحات پر مبنی ہوتا تھا۔

    #داستانامیرحمزہ

    اس سلسلے میں غالباً ان کے پریس کا سب سے بڑا کارنامہ داستانِ امیر حمزہ کی 46 جلدوں کی اشاعت ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی داستان کہا جاتا ہے۔

    دیگر کتب کی اشاعت
    ہندو ہونے کے باوجود منشی نول کشور نے کئی اہم اسلامی کتابیں، قرآن کی تفاسیر، احادیث کے مجموعے اور فقہ کی کتابیں شائع کیں۔ مطبع منشی نول کشور لکھنؤ سے 1858ء سے 1950ء تک 6000 سے زیادہ کتابیں شائع ہوئی۔ 1950ء میں منشی نول کشور کا پریس خاندانی جھگروں کی بنا پر بند ہو گیا۔

    نول کشور پریس کی طبع شدہ کتابوں کے چند نام ۔

    فتاویٰ عالمگیری
    سنن ابی داؤد
    سنن ابن ماجہ
    مثنوی مولانا روم
    قصائدِ عرفی
    تاریخِ طبری
    تاریخِ فرشتہ
    دیوانِ امیر خسرو
    مراثی انیس
    فسانۂ آزاد
    داستانِ امیر حمزہ
    دیوانِ غالب
    کلیاتِ غالب فارسی
    الف لیلہ
    آثار الصنادید (سر سید احمد خان)
    قاطعِ ب رہان (غالب)،
    آرائشِ محفل
    دیوانِ بیدل
    گیتا کا اردو ترجمہ
    رامائن کا اردو ترجمہ
    بوستان
    اور دیگر کئی صد کتابیں ہیں۔

    غالب سے دوستی
    منشی صاحب کے ساتھ جن لوگوں نے اس اخبار میں کام کیا ان میں رتن ناتھ سرشار، عبد الحلیم شرر، قدر بلگرامی، منشی امیر اللہ تسلیم اور دوسرے مشاہیرِ اردو شامل ہیں۔ اس اخبار میں جن لوگوں کے مضامین چھپتے تھے ان میں مرزا غالب اور سر سید احمد خان بھی شامل ہیں۔ سرشار کا شاہکار ’فسانۂ آزاد‘ اسی اخبار میں دسمبر 1878ء سے دسمبر 1879ی تک قسط وار چھپتا رہا۔ غالب منشی صاحب کے ذاتی دوستوں میں شامل تھے۔ وہ نول کشور پریس کے بارے میں ایک خط میں لکھتے ہیں: ‘اس چھاپہ خانے نے جس کا بھی دیوان چھاپا، اس کو زمین سے آسمان تک پہنچا دیا۔’ غالب منشی صاحب کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے سے دریغ نہیں کرتے، چنانچہ ایک اور خط میں ان کے بارے میں لکھتے ہیں: ‘خالق نے اسے زہرہ کی صورت اور مشتری کی سیرت عطا کی ہے۔’ غالب کے دوست قدر بلگرامی جب مالی مشکلات کا شکار ہوئے تو غالب نے انھیں خط میں لکھا کہ جا کر لکھنؤ میں میرے دوست سے ملو، تمھارا کام ہو جائے گا۔
    منشی نول کشور 19؍فروری 1895ء کو دہلی میں انتقال کر گئے۔

  • پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف

    پہلی اننگزمیں نیوزی لینڈ کھیلا بھی اچھا:قسمت بھی مہربان نظرآئی:محمد یوسف

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ نتیجہ کن رہنے کا مکان ہے، پہلی اننگ میں برتری لینے میں کامیاب رہے تو نیوزی لینڈ کو پریشانی ہوسکتی ہے، نیوزی لینڈ پر قسمت بھی مہربان نظر آرہی تھی۔

    دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی وکٹ ٹرن کر رہی ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ہمیں سو رنز کی سبقت ملی تو مہمان ٹیم مشکل میں آسکتی ہے، پچز پر بات ہورہی ہے، لیکن ان پچز پر نتاٸج آرہے ہیں، ملتان میں جب پچز دیکھنے گیا تو بتایا گیا کہ ہمارے پاس وہ مٹی نہیں جو درکار ہے، ہمارے دور میں وکٹیں مختلف ہوتی تھیں، وکٹ بنانے کا ماہر نہیں لیکن جس طرح کی ہم ٹرن وکٹیں چاہتے ہیں ویسی ہمارے پاس مٹی نہیں ہے۔

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے زمانے میں باونسی وکٹ ہوتی تھی، پنڈی ٹیسٹ کے بعد ایسی پچز تیار ہوئی جو نتیجہ خیز رہی، مثبت کرکٹ ہوئی، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ بھی اچھا رہا، موجودہ صورتحال میں وکٹ ٹرن کررہی ہے، نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ پر ہم نے زیادہ رنز دے دیے اور انہوں نے سو رنز زیادہ بنالیے،وہ اچھا کھیلے اور کچھ قسمت بھی ان پر مہربان نظر آرہی تھی، وکٹ پر چانس ہے، نتیجہ آسکتا ہے۔

    2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

    محمد یوسف نے کہا کہ کپتان یا کوچ نے اوپنرز کو کوٸی پلان نہیں دیا، کپتان یا مینجمنٹ کیجانب سے بیٹرز کو کوئی ہدایات نہیں دی گئیں، عبد الللہ شفیق اور شان مسعود جیسے کھیل رہے ہیں یہ ان کی اپنی گیم ہے، سب کھلاڑی اپنا نیچرل گیم کھیل رہے ہیں،تاہم حالات کے مطابق بھی کھیلنا چاہیے، ہم کھلاڑی کو اعتماد ہی دے سکتے ہیں، عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کیخلاف سنچری اسکور کی تھی، وہ اس وقت کمرہ امتحان میں ہیں، تکنیکی طور پر اس وقت عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان…

    بیٹنگ کوچ نے کہا کہ عبد الللہ خود بھی اپنی غلطی سمجھ رہا ہے، کچھ اننگز خراب ہوجائیں تو کھلاڑی کو فکر لاحق ہوجاتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تجربہ اہمیت رکھتا ہے، میں صرف بیٹرزسے اتنی بات کرتا ہوں جتنی ضرورت ہوتی ہے، زیادہ بات کرو تو کھلاڑی پریشان اور ڈبل مائنڈ ہوجاتا ہے۔

  • خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

    خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

    خانیوال:خانیوال میں موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق خانیوال میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین خانیوال کے قریب ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ سلطان جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

     

    ایڈیشنل آئی جی کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا ہے اور ٹارگٹ کرکے افسران کو نشانہ بنایا گیا، ایک ساتھی نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس اہلکاروں پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج

     

    2 اکتوبر2022کونصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ نصیر آباد میں نوتال کے قریب پیش آیا، جہاں سی ٹی ڈی پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

     

    چند دن پہلے پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مرکز پرحملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا ہے

    فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ…

     

     

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےخانیوال کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو خراج عقیدت کیاہے اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےشہید افسروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت بھی کیا

    ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا…

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے،فائرنگ کے و اقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،شہید ہونے والے افسروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

     

     

     

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہید ہونے والے افسر دھرتی کے بہادر سپوت تھے۔ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کےخاندانوں کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت،مریضوں کو شدید مشکلات

    لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت،مریضوں کو شدید مشکلات

    لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں انسولین کی قلت پیدا ہوگئی۔ ذیابیطس کے مریضوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔میو اور جناح سمیت متعدد علاج گاہوں میں مفت انسولین کی سہولت معطل کردی گئی۔ سروسز اسپتال اور گنگارام اسپتال میں بھی بلڈ شوگر نارمل رکھنے والی انسولین دستیاب نہیں صرف لاہور کے جنرل اسپتال میں مفت انسولین دستیاب ہے۔

    میو اورجناح اسپتال میں رجسٹرڈ مریضوں کومفت انسولین کی فراہمی معطل کردی گئی۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ہرہفتے انسولین کا خرچہ ایک ہزار روپے سے زائد ہے۔ فراہمی متاثر ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    سیکرٹری صحت پنجاب احمد جاوید قاضی کے مطابق محکمہ صحت انسولین کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہا ہے ادویات کی خریداری کا آغاز کردیا ہے۔

    وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی۔ترجمان وزارت صحت کے بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ زیادہ ترادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

    وفاقی وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ یہ نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد تک اضافہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ میں میرث اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔عوام کی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ھے۔

  • یوکرین کاروس پرامریکی ہتھیاروں سےحملہ:پوتن نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    یوکرین کاروس پرامریکی ہتھیاروں سےحملہ:پوتن نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    یوکرین نے روس کے خلاف امریکہ کے دیئے ہوئے ہیمارس میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ایک ڈرون طیارے نے بریانسک کے علاقے پر حملہ کیا ہے جس میں اس علاقے میں واقع توانائی کی ایک تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔اسی کے ساتھ یہ رپورٹ بھی دی گئی ہے کہ روس کے مغرب میں وورونژ علاقے میں یوکرین کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

    روس میں یہ تمام واقعات ایسی حالت میں پیش آرہے ہیں کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی ڈرون طیاروں اور ان سے متعلق تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ اقدام روس سے متعلق علاقوں پر یوکرین کے حملوں کی روک تھام کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے۔

    ہمارے صرف 63 فوجی مرے,یوکرین غلط پروپگنڈہ کر رہا ہے : روس

    دوسری جانب الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ روسی حکام نے بحیرہ اسود میں جزیرہ نمائے کریمیا کے شہر سواستوپول کے سواحل پر یوکرین کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔یہ بھی بتایا جارہاہےکہ روسی صدر نے یوکرین کی طرف سے امریکی اسلحے کےساتھ حملے کو امریکہ جنگ میں‌ شامل ہوچکا ہے اور یوکرین کی اس حرکت کو روس پر حملے کے مترادف قرار دیا جائے گا

    یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ روس یوکرین کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے لئے طویل مدت حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ادھر روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کوناشنکوف نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے ماکیوکا علاقے میں روسی فوجیوں کے مرکز کی جانب چھے امریکی ہیمارس میزائل فائر کئے ہیں۔

    اس ترجمان نے کہا کہ ان میں سے دو میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تاہم چار میزائل روسی فوجیوں کے مرکز کی عمارت پر لگے اور یہ عمارت تباہ ہو گئی اور آ‎س پاس میں موجودہ ایندھن کے ٹینکر شدید دھماکوں میں تبدیل ہو گئے۔

    فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ…

    کہا جاتا ہے کہ روسی فوجیوں کی جانب سے اپنے گھرانوں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے استمعال ہونے والے موبائل فون سیٹ ان فوجیوں کی تعیناتی کا راز فاش ہونے کی وجہ بنے۔روس کی وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یوکرین کے دو سو سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    روس کی جانب سے پوائنٹ وار ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں دونتیسک اور خارکیف میں ستر سے زائد غیر ملکی آلہ کار فوجی بھی مارے گئے ہیں جبکہ سو سے زائد پٹھو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • سائٹ صنعتی ایریا میں کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹرلائن پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے گا،ناز بلوچ

    سائٹ صنعتی ایریا میں کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹرلائن پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے گا،ناز بلوچ

    سائٹ صنعتی ایریا میں کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، واٹر لائن پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے گا، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ

    پارلیمانی سیکریٹری، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کمبائنڈ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی) اور حب ڈیم سے سائٹ ایریا تک پانی کی لائن بچھانے کا معاملہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں اعلیٰ سطح پر اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کی بہتری باالخصوص سائٹ صنعتی ایریا کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹھوس کچرے کو جلانے سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہٰذا محکمہ کے ذمہ دار ادارے ٹھوس کچرے کو بروقت اٹھانے کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈی سی کیماڑی مختیار علی ابڑو، اسسٹنٹ کمشنرز، سائٹ لمیٹڈ اور سیپا کے نمائندے، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر ریاض الدین، چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ، سابق صدر جاوید بلوانی، سینئر نائب صدر عبدالقادر بلوانی، نائب صدر محمد حسین موسانی، سابق صدور عبدالہادی، عبدالرشید اور چیئرمین ماحولیات کمیٹی محمد ریاض ڈھیڈھی بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ اور پلانٹیشن مہم سے متعلق امور زیر بحث آئے۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن ریاض الدین نے رکن قومی اسمبلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سندھ موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی میں تعاون کے اقدامات یعنی زمین کے استعمال کو تبدیل کرنے کی حوصلہ شکنی کی نیز نامیاتی و غیر نامیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار وضع کرنے،سالڈ ویسٹ کی موجودہ اسکیموں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے، ضرورت کی بنیاد پر نئی اسکیموں اور ساتھ ہی پانی سے متعلقہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت اور بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کمبائنڈ انفلیونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی) کے زیر التوا منصوبوں اور حب ڈیم سے سائٹ ایریا تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کے بارے میں بھی بریفنگ دی جس کے ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے رکن قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ ان دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے کہا کہ صنعتیں اپنی فیکٹریوں کے باہر درخت لگانے کو تیار ہیں۔جس کے لیے پہلے ٹھوس کچرے کو اٹھانا اور علاقے کی صفائی ضروری ہے۔انہوں نے سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والے عوامل کی فہرست بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقے سے اٹھایا جانے والا ٹھوس فضلہ لینڈ فل سائٹس تک نہیں پہنچتا لہٰذا رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ ذاتی طور پر لینڈ فل سائٹس کا دورہ کرکے حقائق کا جائزہ لیں۔

    سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاوید بلوانی نے ایم این اے ناز بلوچ کی توجہ لیاری ندی کی طرف مبذول کرائی جہاں ہر سال کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اس کے جواب میں ناز بلوچ نے کہا کہ ایک پرٹی نے پوری لیاری ندی کی صفائی پر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔جاوید بلوانی نے بتایا کہ سائٹ لمیٹڈ کا 90 فیصد بجٹ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے جس سے سالڈ ویسٹ اٹھانے اور علاقے کی ہریالی کے لیے کوئی رقم نہیں بچتی

  • اسلام آباد، 24 گھنٹوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں میں آٹھ افراد گرفتار

    اسلام آباد، 24 گھنٹوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں میں آٹھ افراد گرفتار

    اسلام آباد، 24 گھنٹوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں میں آٹھ افراد گرفتار

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں کا ر و مو ٹر سائیکل چوری اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ آبپا رہ پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ﺅے کا ر لا تے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے اہم رکن کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ موٹرسائیکل اور پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،تھا نہ نون پولیس نے ملزم غلام خالق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ بہارہ کہوپولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم سلیم عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 3720گرام چرس برآمد کر لی،تھانہ بنی گالہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم قیس خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1230گرام چرس برآمد کر لی،تھانہ سہالہ پولیس نے ملزم رحمان الدین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا،تھانہ پھلگراںپولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم محمد سبطین کو گرفتار کر لیا،تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ملزم صنوبر علی کو گرفتار کر کے 10لیٹر شراب برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران دو ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکے خصوصی احکامات پر سیف سٹی ایگل سکواڈ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ریسپانڈر کا کام کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایگل سکواڈنے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھر پور سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران کل2916مشکوک افراد،موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کو چیک کیا، جس میں 1110مشکوک افراد، 1440موٹرسائیکل او ر366گاڑیاں شامل ہیں،جبکہ  4مشکوک افراد اوراصل دستاویزات نہ ہونے پر 441موٹرسائیکل اور 100 گاڑیوں کومختلف تھانہ جات میں بند بھی کیاگیا،اسلام آباد میں مختلف زونز میں دوران ڈیوٹی ایگل سکواڈز نے پٹرولنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے کل 152گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ،تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہےںکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے ،افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • قومی خزانے کو3 ارب 49 کروڑ کی خطیر رقم کا ایک سال میں ہوا فائدہ

    قومی خزانے کو3 ارب 49 کروڑ کی خطیر رقم کا ایک سال میں ہوا فائدہ

    قومی خزانے کو3 ارب 49 کروڑ کی خطیر رقم کا ایک سال میں ہوا فائدہ
    محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سالانہ کاردگی رپورٹ جاری کردی۔محکمہ اینٹی کرپشن نے میں قومی خزانے میں 17کروڑ9 6 لاکھ38ہزار روپے کی خطیر رقم جمع کروائی اور16 کروڑ روپے کی رقم براہ راست بد عنوان عناصر سے وصول کیے گئے۔ محکمانہ کارروائی کے ذریعے بالواسطہ1ارب17کروڑ8لاکھ 33ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے اور 1ارب61 کروڑ15لاکھ45ہزار روپے سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی بھی سال 2022ء میں قبضہ مافیا اور بااثر افراد سے واگزار کروائی۔ رپورٹ کے مطابق امسال 1205 مقدمات درج کئے اور 4333 انکوائریاں کی گیں جبکہ20930 شکایات کا فیصلہ کیا گیا اور 1194 سرکاری افسران وا ہلکاران کو گرفتار کیا گیا۔ اس دوران سیاستدانوں کے خلاف مختلف نوعیت کے 10مقدمات درج کئے گئے اور سینئر بیوروکریسی کے خلاف 16مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی اور استعدادکار بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کیے گئے جن میں اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور تفتیشی روم کا قیام، انسداد بد عنوانی کے ذمرے میں پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کا اجراء، افسران کی استعداد کارکو بڑھانے کے لئے ایوراڈز کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وا ہلکاران کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ کیش ایوراڈز دیئے گئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور کے مطابق سرکاری ادارون سے متعلق عوام کی شکایات کی شنوائی اور ان شکایات کے ازالہ کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن میں ہیڈ کوارٹر سمیت ریجنل دفاتر میں ہر مہینے کھلی کچہری کا آغاز کیا گیاہے جس میں عوام کی شکایات کا ازالہ موقع پر کیا جاتا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن میں بدعنوانی کے مقدمات کی پیروی اور کرپٹ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے اینٹی کرپشن عدالتوں میں پراسیکیوٹرکی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ بد عنوان عناصر قانون کے شکنجے سے بچ نہ پائیں۔عوامی شکایات کی سیکروٹنی کے لئے پالیسی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس کے لئے ہیڈکوارٹر سمیت ریجنل دفاتر میں سیکروٹنی کمیٹیاں نوٹیفائی کی گئی ہیں جو موصول شدہ شکایات کی سیکروٹنی کا کام سرانجام دیں گی۔

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

    اعتماد کا ووٹ نہ لینے سے جنوری میں پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی

    محکمہ اینٹی کرپشن میں ITڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ہیلپ لائن 1350 کے قیام اورواٹس ایپ، رپورٹ کرپشن ایپ کے ذریعے شکایات کا اندراج بھی ممکن ہوگیا ہے جس سے شہری گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں افسران و اہلکاران کی سہولت کے لئے میس کا اہتمام کیا اور شفافیت اور احتساب کے نظام کو مضبوط کرنے کے لئے اینٹی کرپشن کے تمام پراسسز میں جدت کے لئے ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جارہا ہے۔

  • صوبائی وزیر صحت کا 4 ہسپتالوں کا دورہ ،ناقص کارکردگی پر ایم ایس ٹی ایچ کیومعطل

    صوبائی وزیر صحت کا 4 ہسپتالوں کا دورہ ،ناقص کارکردگی پر ایم ایس ٹی ایچ کیومعطل

    صوبائی وزیر صحت کا 4 ہسپتالوں کا دورہ ،ناقص کارکردگی پر ایم ایس ٹی ایچ کیومعطل
    صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے دورہ منڈی بہاوالدین کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور سٹی ہسپتال منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیاا=۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں جن میں صفائی ستھرائی، ایمرجنسی، لیبارٹری، ایکسرے روم، فارمیسی، زنانہ مردانہ وارڈ کے علاوہ دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور غیر حاضر سٹاف کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

    انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ضلع کے باقی سرکاری ہسپتالوں کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیئے۔ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے۔کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت کی جانب سے صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔مریضوں کیلئے علاج معالجے کیلئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف موجود تھے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کامونکی، ضلع گوجرانولہ کا اچانک دورہ کیا مختلف شعبوں بشمول ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ، ایکسرے روم، لیب، میڈیسن سٹور اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وینٹیلیٹرز اور دیگر مشینری دستیاب ہونے کے باوجود ہائی ڈیپیڈنسی یونٹ فعال نہ ہونے اور ادویات اور ٹیسٹوں سے متعلق مریضوں سے ناروا سلوک پر سخت برہمی کا اظہار کیا

    ۔وزیر صحت نے صفائی کی ناقص صورتحال کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ناقص کارکردگی اور نااہلی کی بناء پر ایم ایس ڈاکٹر نئیر رشید کو معطل کرکے محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر مریضوں اور لواحقین نے ادویات کی عدم دستیابی پر شکایات کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ہسپتال کے مخدوش حالات دیکھ کر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ فارمیسی اور ایمر جینسی کے باہر مفت ادویات کی فراہمی سے متعلق فلیکسز آویزاں کی جائیں تاکہ عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کی اطلاع ہوسکے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ شہریوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا کہ شہری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ہیلپ لائن 1033 پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ بھی موجود تھے۔

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

  • پنجاب کے  14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش

    پنجاب کے 14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش

    پنجاب کے 14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش

    صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب بھر کے 14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز (ایس ایس ایز) اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کو ریگولر کرنے کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس اور سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن موومنٹ کے صدر چودھری محمد سرفراز، کنوینر محمد عمران اور جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے شرکت کی۔

    اس موقع پر چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے حالیہ ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب ریگولرائزیشن کے کیسز پر فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں لہذا یہ سفارشات بھی منظوری کیلئے وزیراعلی اور کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔ ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو ریگولر ہونے کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں امتحان دینے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ یہ اساتذہ 10 سال سے کنٹریکٹ پر تھے لہذا انہیں ریگولر کرنا چاہیئے۔

    وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ریگولر کرنے کا فیصلہ کر کے کنٹریکٹ اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن موومنٹ کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ارکان کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں تنظیم کے نمائندوں نے صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران کا شکریہ ادا کیا۔

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش