Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جہاں لفظ ڈی جی آ جائے اس سے تو بس اللہ بچائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جہاں لفظ ڈی جی آ جائے اس سے تو بس اللہ بچائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    سپریم کورٹ میں نان کسٹم پیڈ گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے کل ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس کو طلب کرلیا ،دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تیاری کے افسران عدالت کیوں آتے ہیں ؟ گاڑی کسٹم کے پاس ہے یا ریلیز ہوگئی کسی کو پتہ ہی نہیں، اسلام آباد میں کسٹم کا سب سے بڑا افسر کون ہوتا ہے،وکیل کسٹم نے عدالت میں کہا کہ ڈی جی کسٹم بڑا عہدہ ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جہاں لفظ ڈی جی آ جائے اس سے تو بس اللہ بچائے، یہ نان کسٹم گاڑیاں ملک میں آتی کیسے ہیں، کیا کوئی گاڑیوں کو جیب میں رکھ کر لے آتا ہے، وکیل کسٹم نے کہا کہ عدالت جو حکم کرے گی اس پر عمل کریں گے،

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرکے احسان نہیں کریں گے، آئینی طور پر سب سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، میں شکر گزار ہوں گا اگر آپ یا اپکے افسران سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے،

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

  • اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کا عمل تیز

    اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کا عمل تیز

    اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کا عمل تیز

    اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کا عمل تیز کرتے ہوئے وزیر اعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی. پلاننگ ڈویژن کی جانب سے ایئرپورٹ آوٹ سورسنگ سے متعلق ہدایت سول ایوی ایشن کو موصول ہوگئی، ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے بین الااقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حکومت نے ایئر پورٹ آوٹ سورسنگ میں دوست ممالک کو ترجیح دینے کا پلان بنایا ہے جس کے لیے سعودی عرب، یو اے ای، قطر، چین اور ترکیہ کی کمپنیوں کو ترجیح بنیادوں پر مدعو کیا جائے گا۔

    آوٹ سورس سے سالانہ ڈھائی سے تین سو ملین ڈالرز حاصل ہوں گے اور معاہدے کے تحت ایئرپورٹ 25 سال کے لیے آوٹ سورس ہوں گے۔

    ایئر پورٹ ٹرمینل سروسز، پارکنگ، اسٹوریج، کارگو، ہینڈلنگ اور صفائی کے شعبے بھی آوٹ سورس کیے جائیں گے جبکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے۔ جبکہ تینوں بڑے ایئر پورٹس سے سالانہ 30 ارب آمدن حاصل ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ایئرپورٹس غیرملکی آپریٹرز کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ  وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاﺅس میں ایوی ایشن کے امور پر اہم اجلاس ہوا تھا جس میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اجلاس میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا اور انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد، لاہوراورکراچی کے ہوائی اڈوں کوچلانے میں معاونت فراہم کریں گے۔ علاوہ وزیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ ایئرپورٹس کو غیرملکی آپریٹرز کو 20 سے 25 سال کے لیے دیا جائے گا۔

  • آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کرینگے، ممبر الیکشن کمیشن

    آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کرینگے، ممبر الیکشن کمیشن

    عمران خان سفر کے قابل نہیں، فواد چودھری کی امی بیمار، اسد عمر کی فلائٹ لیٹ، توہین الیکشن کمیشن کیس میں کوئی بھی پیش نہ ہوا

    الیکشن کمیشن میں عمران خان توہین الیکشن کمیشن کا معاملہ،ممبر سندھ ناصر درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ کیس کی سماعت کی

    پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، اور کہا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ وہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو سکتے،فواد چوہدری کی والدہ شدید علیل وہ ہسپتال میں ہیں عمران خان اور فواد چوہدری کو حاضری سے استثنی دیا جائے ،اسد عمر کی فلائیٹ لیٹ ہو گئی جس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے

    ممبر الیکشن کمیشن حکام نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چاہ ماہ ہوگئے ہیں وہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہورہے آپ عمران خان کا میڈیکل سرٹفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں آپ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں،وکیل علی بخاری نے کہا کہ جواب سینئر کونسلز جمع کرائے گی ،انور منصور نے کہا کہ اگلی سماعت سے پہلے جواب جمع کرادیں گے ،الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے الیکشن کمیشن نے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

    واضح رہے کہ اس کیس کیخلاف عمران خان و دیگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ بعد ازاں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تا ہم عدالت عظمیٰ نے بھی اس کیس کو نمٹا دیا تھا اور عدالت نے حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی کاروائی جاری رکھے،عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اوراسد عمر کیخلاف سماعت جاری رکھے، لاہور اور سندھ ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا،الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی آرڈر جاری نہ کرے، ہائیکورٹس میں زیر التوا درخواستوں پر جلد سماعت مکمل کی جائے،الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف حکم دینے سے روک رکھا ہےلاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی سے نہیں حتمی فیصلے سے روکا ہے، قانون کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی

  • مسلم لیگ پاکستان کے نام سے نئی پارٹی رجسٹرڈ نہ کرنے پر شہری پہنچا عدالت

    مسلم لیگ پاکستان کے نام سے نئی پارٹی رجسٹرڈ نہ کرنے پر شہری پہنچا عدالت

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے "مسلم لیگ پاکستان” کے نام سے نئی پارٹی رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئئ

    عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ،سہیل اصغر اعوان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی گئی کیس کی سماعت اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی ،درخواستگزار کی جانب سے غلام محمد خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کرانے کی درخواست کی. الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کرنے سے انکار کیا.دوبارہ مسلم لیگ پاکستان کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی. الیکشن کمیشن کے کہنے پر پارٹی آئین میں ترامیم بھی کیںپارٹی رجسٹر نہ کرنا آرٹیکل 45 کی خلاف ورزی ہے.مسلم لیگ کے نام سے پہلے بھی بہت سی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں.جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے رجسٹرڈ نہیں کر رہے ہونگے تاکہ ووٹرز کنفیوز نہ ہوں.عدالت نے درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی.

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات نا کرانے پر دائر توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کر دیئے گئے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہو سکتی ہے ؟ پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی ہے ،چیف الیکشن کمشنر ، چار ممبران ، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکریٹریز کے خلاف درخواست دائر ہے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم نے درخواست دائر کی ،درخواست میں31 دسمبر بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر توہین عدالت کاروائی کی استدعا کی گئی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنانے کیلئے کوشاں ہیں

    ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنانے کیلئے کوشاں ہیں

    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے کہا کہ ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنائیں گے۔

    باغی ٹی وی :اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن نے بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو فوجی جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے عالمی محاذ بنائیں گے اسرائیل اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے پر بھی کام کرے گا۔

    یوکرین کا میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کی طرف سے کسی بھی ممکنہ منظر نامے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی "آزاد” فوجی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرے گا۔


    اسرائیلی وزیرخارجہ دعویٰ کیا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون تیار کررہا ہے ۔ ایران کی فنانسنگ سرگرمیاں دنیا میں دہشتگردی کا باعث بن رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

    آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا فضا میں تصادم،4 افراد ہلاک 3 کی حالت تشویشناک

    خیال رہے اس بیان سے ایک روز قبل نئے اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے اتوار کو کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    اخبار "یروشلم پوسٹ” کے مطابق نیتن یاھو کی سربراہی میں نئی اسرائیلی حکومت کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا عہد کیا۔ اس سے قبل اسرائیلی حکام بار ہا کہ چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔

    تیونس میں تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی میں تاخیرپرہڑتال

  • قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبر کی تردید کردی

    قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبر کی تردید کردی

    قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبر کی تردید کردی

    قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبر کی تردید کردی گئی ہے کہ اور قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے قسم کا تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں سربراھ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے حوالے سے انتطامات مکمل ہیں.

    خیال رہے کہ اس سے قبل مختلف میڈیا پر یہ خبر چلی تھی کہ "قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کی جانب سے چین میں پائے جانے والے ”ایکس بی بی ویرئینٹ“ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد اور آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے منگل 3 جنوری کو ”ایکس بی بی“ ویرئینٹ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔

    این آئی ایچ اور آغا خان یونی ورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ویرئینٹ کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک پاکستان میں “ بی ایف۔7 “ ویرئینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غالب امکان ہے کہ بی ایف۔7 ویرئینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔ جب کہ جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فیصل محمود نے بھی ڈاکٹر سلطان کے دعوے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بھی سو فیصد یقین ہے کہ دونوں ویرئینٹس پاکستان آچکے ہیں۔

    حکام اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ان دونوں نئے ویرئینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، پاکستانیوں کی قوت مدافعت بہت بہتر ہے۔
    3 جنوری کو موصول رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج صرف 15 کرونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ مثبت کیسز کی شرح صرف اعشاریہ چالیس فیصد تھی۔

    ماہرین صحت نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا سے چین جیسے حالات پیدا ہونے کا قطعاً کوئی امکان نہیں۔
    واضح رہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں کرونا کی نئی لہر نے ہنگامی صورت حال پیدا کردی ہے، جہاں یومیہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث طبی سہولیات کے اداروں پر دباؤ بڑھ گیا اور عملے کی کمی کا سامنا ہے۔

    چین میں کرونا کی نئی شکل کا ویریئنٹ تیزی سے دیگر ممالک میں بھی پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی ممالک چین پر سفری پابندیوں کے قوانین کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں۔
    گزشتہ سال 2022 دسمبر میں ہونے والے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے اجلاس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ آئندہ سال کے اختتام تک چین میں کرونا سے مزید 10 لاکھ سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔”

  • معاشی بحالی اور منی بجٹ کے لئے ابتدائی تجاویز کی تیاری پر کام شروع

    معاشی بحالی اور منی بجٹ کے لئے ابتدائی تجاویز کی تیاری پر کام شروع

    حکومت نے معاشی بحالی اور منی بجٹ کے لئے ابتدائی تجاویز کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

    ملک کے موجودہ معاشی حالات کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے اور جی ایس ٹی لگانے پرغورشروع کردیا ہے۔ حکومت نے معاشی بحالی اور منی بجٹ کے لئے ابتدائی تجاویز کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔ تجاویز کی روشنی میں ملک کی پائیدار معاشی ترقی کے لئے 10 سالہ منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر سمیت دوست ممالک سے مدد لی جائے گی جب کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کے مطابق ہوگا۔

    اس وقت مٹی کے تیل پر 4 روپے 34 پیسے، لائٹ ڈیزل پر 8.56 روپے فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 32.50 روپے جب کہ پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔ رواں مالی سال حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن یہ ہدف پورا ہوتا نظر نہیں آرہا جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس صارفین پر لیوی بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی وصول نہیں کیا جارہا لیکن لیوی نہ بڑھانے کی صورت میں جی ایس ٹی عائد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پیٹرول، بجلی اور گیس کی راشننگ کے ذریعے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پورا کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ صوبوں کو منتقل ہونے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں نقصانات سے منسلک کرنے کی تجویز ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک سے 3 فیصد فلڈ لیوی لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ٹارگٹڈ سبسڈی صرف کم آمدن والے غریب طبقے کو دی جائے گی جب کہ عام دکانداروں اور تاجروں کو فکسڈ ٹیکس کے ذریعے نیٹ میں لانے کے پلان پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

  • ملائیشین وزيراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    ملائیشین وزيراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    ملائیشین وزيراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت ملائیشیا کے ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب نے قبول کرلی۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ملائیشیا کے ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب سے منگل 3 جنوری کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، جب کہ تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ دوران گفتگو وزیراعظم پاکستان نے ملائیشین ہم منصب کو جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کيلئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرائی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کے پاس وزیر خزانہ کا قلمدان بھی ہے۔ ملائیشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو بھي ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، جب کہ شہباز شریف کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت ملائیشین وزيراعظم نے قبول کرلی۔

  • سوزوکی اورانڈس موٹرز کےبعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    سوزوکی اورانڈس موٹرز کےبعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    کراچی: پاک سوزوکی اور انڈس موٹرز(ٹیوٹا)کے بعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ایک اور کمپنی نے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا، لسٹڈ کمپنی نے پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط پلانٹ کی بندش کے متعلق آگاہ کر دیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پلانٹ بند کر رہے ہیں۔

    انڈس موٹر کمپنی کا اپنا پلانٹ دس روز کے لیے بند کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ کے ایس بی کا یہ پلانٹ حسن ابدال میں قائم ہے، جسے بند کردیا گیا ہے۔ یہ پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا ہے۔

    کے ایس بی دنیا بھر میں اعلی معیار کے پمپس بناتے ہیں۔ کے ایس بی سیال کیمیکلز، پانی، بلڈنگ کیمیکلز، کان کنی، توانائی و دیگر صنعتوں کے لیے پمپس اور والوز بناتی ہے۔

    قبل ازیں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ پیداواری پلانٹ 2 جنوری بروز پیر سے 6 جنوری بروز جمعہ تک بند رہے گا تاہم یکم جنوری کو اتوار جبکہ 7 اور 8 جنوری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پلانٹ کو غیراعلانیہ طور پر 8 دن کے لئے بند کیا گیا ہے۔

    پاک سوزوکی نے بھی اپنا پلانٹ بند کردیا

    بیان میں کہا گیا تھا کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پاک سوزوکی کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یہ بھی علم نہیں یہ پابندیاں مزید کتنے عرصے تک جاری رہیں گی ڈیمریجز اور کیبور کی بلند ترین سطح ہماری صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہمارے ڈیلرز اور وینڈرز بھی بالترتیب فروخت اور پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

    کمپنی نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اس صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گفت و شنید کریں۔

    دریں اثنا ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ 30 دسمبر تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کرچکی ہے کمپنی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمپنی اور اس کے وینڈرز کو خام مال اور پرزہ جات کی کلیئرنس میں دشواری درپیش ہے،انوینٹری کی کمی، سپلائی چین کے تعطل سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کے سبب وہ کاروں کی پروکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔

    ہنڈا ، سوزوکی اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے لیٹر میں مزید کہا گیا تھا کہ ’تمام حالات کی روشنی میں کمپنی نے 20 دسمبر سے 30 دسمبر 2022 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف

    پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف

    پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال ہر جائزہ اجلاس ہوا اجلاس کو خطے سمیت پوری دنیا اور پاکستان میں اس وقت کووڈ کی صورتحال، کووڈ کی نئی اقسام، ان کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات اور ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ کووڈ کی نئی قسم سے پاکستان کو بظاہر کوئی خطرہ نہیں کیونکہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی مکمل طور پر اور 95 فیصد آبادی جزوی طور پر ویکسینیٹڈ ہے. 5 سے 12 سال کے تین کروڑ 50 لاکھ بچوں میں ویکسینیشن کی شرح 25 فیصد ہے جبکہ اس کو آئندہ مہینوں میں 100 فیصد کر دیا جائے گا. پاکستان میں انفیکشن کی اوسط شرح 0.2 سے 0.5 فیصد ہے اور گزشتہ 15 ہفتوں سے کووڈ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی.

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ کووڈ-19 کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے باڈر پر مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈوں پر رینڈم سامپلنگ کی شرح بڑھا کر 2 فیصد کر دی گئی ہے اور متاثرہ ممالک سے آنے والے ہوائی جہازوں کی فیومیگیشن کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سکریننگ بھی مزید مؤثر بنائی گئی ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کے اقدامات اور وزیرِ اعظم کی خصوصی توجہ کی بدولت پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس میں جینوم سرویلنس یقینی بنائی گئی ہے جسکی بدولت بہت جلد وائرس کی نئی قسم کی نشاندہی ممکن ہوتی ہے.

    وزیرِ اعظم نے وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، NCOC حکام اور سول ایوی ایشن حکام کے کووڈ-19 کی روک تھام کے اقدامات کی تعریف کی. علاوہ ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے جبکہ پانچ سے بارہ سال کے بچوں کی 100 فیصد ویکسینیشن کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے.اور پاکستان کی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر آمدورفت پر سکریننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر سکریننگ کے نظام کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کی جائے.

    وزیرِ اعظم کے مطابق پاکستان میں پچھلے 15 ہفتوں میں کووڈ-19 سے ایک بھی موت نہ ہونا خوش آئند امر ہے. جبکہ مجھ سمیت پوری قوم ویکسین عطیہ کرنے والے ممالک کے شکرگزار ہے. اور کووڈ-19 انفیکشن کی کم شرح خوش آئند ہے مگر ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے والے تمام عہدیداران اور NCOC کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں.

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی امن پر کوئی سمجھوتا نہیں ، دہشت گردی ناقابل برداشت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ این ایس سی نے کئی گھنٹے طویل مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے، جن میں سے دو نمایاں ہیں۔


    دہشت گردی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ پاکستان کی رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے لیے ریاست زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی اور قیام امن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی روڈ میپ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے ریلیف کے اسباب بھی پیدا کرے گا۔ دریں اثنا وزیراعظم شباز شریف نے ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری یعقوب سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے ملائیشین ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ وزیراعظم نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا ، جس پر ملائیشین وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرا دی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے ملائیشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے شہباز شریف کو بھی ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔