Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ویڈیو: ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    ویڈیو: ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے C-1 ایریا لیاقت آباد سے ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان محمد حمزہ اور شاہ زیب کو گر فتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والے 2 عدد 30 بور پسٹل، 25 موبائل فونز اور 2 چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔

    دورانِ تفتیش ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان پیشہ ورڈکیت ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے عمل میں لائی گئی جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

  • گزشتہ برس 19 دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے،پشاور پولیس

    گزشتہ برس 19 دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے،پشاور پولیس

    پشاور پولیس کی جانب سے گزشتہ سال کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں

    ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق گزشتہ سال قتل کے 508، اقدام قتل کے787 ، اغواء کے32 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ان میں ملوث 6378 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، اغواء میں ملوث افراد کے خلاف32 مقدمات درج کر کے 50ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں ،دہشت گردی کے متعدد منصوبے ناکام بناتے ہوئے4خودکش جیکٹس،131 دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنائے گئے،کوچہ رسالدار خود کش حملہ، کوہاٹی چرچ، حیات آباد امام بارگاہ، قاری منظور قتل کیس، شکیل خان، انسپکٹر سحر گل خان ، حساس ادارے کے اہلکار اور سکھ قتل کیس میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا، دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 19 دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے ہیں،

    پولیس پر فرائض کا انجام دہی کے دوران 18حملے ہوئےٹارگٹ کلنگ میں 6 پولیس اہلکار شہید جبکہ 9 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئےکینٹ ایریا،بڈھ بیر میں رونما ہونے والے بچوں پر جنسی تشد د واقعات کے ملزمان کو ٹریس کیا،سنگین جرائم میں مطلوب 4811 اشتہاری مجرمان جبکہ دیگر جرائم میں ملوث 7525 ملزمان گرفتارکئے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 54 بارودی فیوز، 13 راکٹ شیل، 4 ایل ایم جیز برآمد کیں،کاروائیوں کے دوران670 کلاشنکوف،92 کالاکوف، 667 رائفل، 285 شارٹ گن ،9207 پستول اور 370492 مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے، سال 2022 کے دوران 9 ہزار سے زائد منشیات فروشوں گرفتارکیا گیا،24 آئس اور ہیروئن فیکٹرسیل ملوث 2833 ملزمان گرفتارکئے، ڈکیتی ،چوری، راہزنی میں ملوث 1233 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے 113کلو گرام سونا، 7کروڑ 44لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی،گزشتہ سال 89 عدد قیمتی گاڑیاں ،274عدد موٹر سائیکل،سینکڑوں موبائل فونز برآمد کئے گئے، گزشتہ سال غفلت و لاپرواہی پر 2152پولیس اہلکاروں کو سزا،117پولیس اہلکار نوکری سے فارغ ہوئے ،پولیس نے 3ہزار افراد کو سیلاب کے دوران مدد فراہم کی،

    کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

  • نیو یارک میں بھی لوگوں کو بعداز مرگ قدرتی کھاد میں تبدیل کروانے کی اجازت مل گئی

    نیو یارک میں بھی لوگوں کو بعداز مرگ قدرتی کھاد میں تبدیل کروانے کی اجازت مل گئی

    امریکی ریاست نیو یارک میں بھی لوگوں کو مرنے کے بعد خود کو قدرتی کھاد میں تبدیل کروانے کی اجازت مل گئی

    امریکی ریاست نیو یارک میں بھی لوگوں کو مرنے کے بعد خود کو قدرتی کھاد میں تبدیل کروانے کی اجازت مل گئی ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن سمیت دیگر ریاستوں کی طرح نیویارک میں بھی ریاستی گورنر کیتی ہوکول کی اجازت سے کسی شخص کے مرنے کے بعد اس کے جسم کو قدرتی کھاد میں تبدیلی کا قانون پاس کرلیا گیا ہے جس کے تحت مرنے والے کی تدفین دفنا کر یا جلانے کے بجائے کھاد میں تبدیلی کے ذریعے کروائی جاسکے گی۔


    انتقال کے بعد کسی انسانی جسم کے کھاد میں تبدیلی کے عمل کو ’قدرتی نامیاتی تخفیف ‘ سے جانا جاتا ہے ، اس عمل کے دوران مرنے کے بعد انسان کے جسم کو ایک کنٹینر میں مخصوص مرکبات کے ساتھ کم ازکم ایک ماہ تک رکھا جاتا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم قدرتی مٹی میں تبدیل ہوجاتا ہے. بعد ازاں اس مٹی کو اس کے پیاروں کو دیا جاتا ہے جو کہ پودوں ، درختوں اور سبزیاں اگانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
     رپورٹ کے مطابق ا س عمل کو انسان کی آخری رسومات یا تدفین کے لیے مٹی میں دفن کرنے کے مقابلے زیادہ ماحول دوست قرار دیا جاتا ہے۔ نیویارک چھٹی امریکی ریاست ہے جہاں انسانی جسم کے مرنے کے بعد کھاد میں تبدیلی کی اجازت دی گئی ہے ، واشنگٹن امریکا کی پہلی ریاست تھی جہاں 2019 میں قدرتی نامیاتی تخفیف کو قانونی حیثیت دی گئی تھی۔

  • بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے،

    بلال کالونی پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ،ملزمان کراچی سمیت انٹیریر سندھ، حب بلوچستان، پنجاب کے پوش علاقوں میں میں درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان کی گرفتاری خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کی گئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سے بھی ملزمان کی شناخت ہوئی ،گرفتار ملزمان میں ریاض عرف سندھو عرف راجو ، حماد عرف حمزہ ، بدرو شکارپوری ، ارباز اور ایوب پینٹر شامل ہیں گرفتار ملزمان نے ریکی کے بعد بلال کالونی کی حدود سے ایک شہری سے 3 لاکھ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے تھے ،ملزمان نے انکشاف کیا کہ NKIA کی حدود چاند میڈیکل کے سامنے سے آصف نامی شہری سے 1 لاکھ چھینے تھے جسکا مقدمہ 1165/2022 دفعہ 397/34 ت پ درج ہے

    ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ خواجہ اجمیر کی حدود سے گن پوائنٹ پر 3 عدد موبائل فون نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جسکا مقدمہ 733/2022 دفعہ 392/397/34 ت پ درج ہوا تھا ،گینگ کا مرکزی ملزم ریاض عرف راجو اور بدرو شکارپور سے مختلف ڈکیتی اقدامِ قتل کے مقدمات میں اشتہاری ہے ملزم ریاض اور بدرو چھینے ہوئے موبائل فون بلوچستان حب اور ساکران میں کم داموں فروخت کرتے تھے جو آگے خضدار، وادھ چمن اور افغانستان میں فروخت کیا جاتا ہے ملزمان شکارپور سے کراچی واردات کرنے آتے اور پھر واپس شکارپور چلے جاتے تھے ملزمان واردات کے دوران فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، نقدی اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

  • شہر قائد، پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل لفٹرز,منشیات فروش سمیت 12 ملزمان گرفتار

    شہر قائد، پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل لفٹرز,منشیات فروش سمیت 12 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان میں 2 موٹر سائیکل لفٹرز, 6 منشیات فروش اور 4 گٹکا ماوا سپلائرز شامل ہیں. ملزمان سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکل, 2 کلو سے زائد چرس, آئس, کرسٹال اور 10.5 کلو گرام گٹکاماوا برآمد کیا گیا. ملزمان کی شناخت جہانزیب, شہزاد, محمد احمد, عادل, سجاد عرف جوس, نور شاہ, انیس, صدام حسین, اسداللہ, ثاقب خان, خالد عرف لمبا اور فہیم کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ, بغدادی, کلاکوٹ, گارڈن اور کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا. برآمدہ چوری شدہ رکشہ نمبری KJY- 5737 کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KFL-1019 کا مقدمہ تھانہ پریڈی میں درج ہےملزمان عادی،پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں,

    گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ،ملزم صدام حسین اس سے قبل بھی منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے 7 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم نور شاہ اس سے قبل چھینا جھپٹی اور غیر قانونی اسلحہ کے 4 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم سجاد عرف جوس اس سے قبل بھی گٹکا/ماوا کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم محمد احمد اس سے قبل بھی گٹکا ماوا کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.. ملزم اسداللہ اس سے قبل بھی گٹکاماوا کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم ثاقب خان اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 3 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

  • کوہاٹ انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم؛ 7 افراد جاں بحق

    کوہاٹ انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم؛ 7 افراد جاں بحق

    کوہاٹ انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم؛ 7 افراد جاں بحق

    انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر کے درمیان ہونے والے تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک 7 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہیں، دونوں گاڑیوں میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    یاد رہے کہ اگر مختلف صوبوں میں ٹریفک حادثات کی صورت حال دیکھی جائے تو ادارہ شماریات نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں 2018-2017 کے حادثات کی تفصیل کچھ اس طرح بیان کی۔ صوبہ پنجاب میں 5093 حادثات ہوئے جن میں 3371 لوگ جاں بحق، 6772 افراد زخمی ہوئے۔ سندھ میں 848 حادثات ہوئے، جن میں 802 جاں بحق جبکہ 838 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کل 4425 حادثات ہوئے جن میں 1298 جاں بحق جبکہ 6093 افراد زخمی ہوئے، جبکہ بلوچستان میں 1496 حادثات ہوئے جن میں 313 لوگ جاں بحق اور 624 لوگ زخمی ہوئے۔ اسلام آباد میں 259 حادثات ہوئے جن میں 167 لوگ جاں بحق اور 162 لوگ زخمی ہوئے۔ ان حادثات میں پنجاب سرفہرست ہے کیونکہ وہاں آبادی کا تناسب باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔

  • تین بیٹے فوج میں،قربانی کیلئے تیار ہیں ،شہید کے والد کی صدرمملکت سے گفتگو

    تین بیٹے فوج میں،قربانی کیلئے تیار ہیں ،شہید کے والد کی صدرمملکت سے گفتگو

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاء سے ٹیلی فونک اظہارِ تعزیت کی ہے

    صدر مملکت نے 31 دسمبر کو جانی خیل ، بنوں میں شہید ہونے والے سپاہی محمد وسیم کے والد سے فون پر اظہار افسوس کیا ہے ،شہید کے والد نے صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین بیٹے فوج میں ہیں اور قربانی کیلئے تیار ہیں ، صدر مملکت نے وطن کیلئے شہید کی قربانی اور والد کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا ،صدر مملکت نے 29 دسمبر کو کُرم ایجنسی میں شہید ہونے والے صوبیدار شجاع محمد کے بھائی محمد اشرف سے بات کی ، شہید کے بھائی محمد اشرف نے عزم ظاہر کیا کہ ماں کو اپنے شہید بیٹے پر فخر ہے ، ہم بھی قربان ہونے کیلئے تیار ہیں ،

    صدر مملکت نے سپاہی عبدالرحمٰن کے بھائی گوہر یاسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، شہید کے بھائی نے صدر مملکت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستان پر قربان ، دس بھائی بھی ہوتے تو شہادت کیلئے تیار ہوتے ، صدر مملکت نے نائیک محمد رمضان کے چچا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدر مملکت نے شہداء کو خراج عقیدت ، ورثاء سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی،

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

  • آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی

    آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی

    آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی ہے.

    محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی ڈھائی من منشیات کو قبضے میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سکھر کے قریب قومی شاہراہ پر محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ڈھائی من چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر پشاور سے کراچی جا رہا تھا، اور اس میں بڑی مہارت کے ساتھ منشیات کو چھپایا گیا تھا، تاہم ایکسائز عملے نے بروقت کارروائی کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    حکام نے بتایا کہ قبضے میں لی جانے والی اعلیٰ کوالٹی کی چرس کی قیمت 60 لاکھ روپے زائد ہے، جب کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اکبر اور سراج کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے سمندر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کیا، اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوکشتیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران دو کشتیوں سے 15 سو کلو گرام حشیش اور 143 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کرکے ضبط کرلی گئی تھی، قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا دو ارب روپے ہے۔ ترجمان نے کامیاب آپریشن کو پاک بحریہ کی سمندر میں مثر نگرانی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پاک بحریہ کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

  • مجھے خود نہیں معلوم کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کس طرح بن گیا،پرویز الہیٰ

    مجھے خود نہیں معلوم کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کس طرح بن گیا،پرویز الہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے پنجاب اسمبلی میں نئے عمارت کا افتتاح کردیا

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اسپیکرچیمبر میں 800 افراد کے لیے گنجائش ہے، نئی عمار ت میں 400 گاڑیوں کی پارکنگ رکھی گئی اللہ نے پنجاب کی خدمت کا ایک بار پھر موقع دیا ،پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی دوبارہ اسپیکربنا پنجاب کے عوام کی خدمت کا عزم کیاہےآج کا دن میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،آج کے دن کا پندرہ سال انتظار کرنا پڑا ،مجھے خود نہیں معلوم کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کس طرح بن گیا،وزیراعلی بنا تو خیال آیا کہ جگہ کم ہے نئی بلڈنگ بنائی جائے،جس کے بعد نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا ،

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے نئی عمارت کے افتتاح کے بعد دعا کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا -ہم نے اچھے کاموں میں اپوزیشن کو شامل کیا لیکن ن لیگ والے غلط کاموں کے ماہر ہیں – برے کاموں کے تو ن لیگ والے خود ہی بادشاہ ہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اورانہیں کوئی روکنے والا بھی نہیں ہے -5،10برس کے بعد یہ آتے ہیں اور پچھلی ساری تباہی کر کے چلے جاتے ہیں -یہ جہاں ٹرین چھوڑتے ہیں اسی سٹیشن سے آکر دوبارہ ٹرین پکڑتے ہیں -ن لیگ کی ٹرین تباہی اور بربادی کی ٹرین ہے -جس طرح قیام پاکستان کے وقت آخری ٹرین آئی تھی جو آدھی کاٹی ہوئی تھی، اس طرح کی ٹرین ہے ن لیگ کی پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ قانون سازی ہوئی ہے-دین کی خدمت کے لئے قانون سازی عمران خان،پی ٹی آئی اور ہمارا اعزاز ہے – دنیا کی بے شمار اسمبلیاں 300 برس میں بنی ہیں لیکن کسی بھی اسمبلی میں پولیس نہیں گھسی- برٹش اسمبلی ویسٹ منسٹر میں ایک دفعہ ایک قتل ہوا تھاجو ایک بد نما داغ بن گیا تھا- ہمارے ہاں قتل تو نہیں ہوا لیکن اس سے کم نہیں ہوا- ہمارے بھاگے ہوئے ڈپٹی سپیکر اور ن لیگ کے کرتا دھرتا کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں پولیس آئی- کبھی پولیس اسمبلی کے اندر آ ہی نہیں سکتی اور اس طرح آکر حملہ آور نہیں ہو سکتی – اس حملے کی آڑ میں ن لیگ کے پرائیویٹ ورکراور غنڈوں نے آکر اسمبلی میں اودھم مچایا اور خواتین کو زخمی کیا- ایک رکن اسمبلی آسیہ بی بی شدید زخمی ہوئیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ صحت یاب ہوئیں – پنجاب اسمبلی کے اندر پولیس کے گھسنے کا واقعہ کسی صورت نہیں بھلایا جا سکتا -پنجاب اسمبلی میں پولیس کا گھس آنا اور ہنگامہ آرائی تاریخ کا سیاہ باب ہے –

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے اللہ تعالیٰ نے راہ ہموار کی – اللہ تعالیٰ نے لا کر بٹھا دیا، خدمت کا موقع ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں -ترقی کی ٹرین جہاں چھوڑی تھی دوبارہ وہی سے آکر چلائی ہے- اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل کیلئے 10/15 سال انتظار کرنا پڑا- کام ہو تو شکر ادا کرتے ہیں، نہ بھی ہو تو شکرمیں کمی نہیں آتی- مجھے کیا پتہ تھا کہ اللہ تعالیٰ وزارت اعلیٰ کا منصب عطا کرے گا- 1938 میں پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت بنی، سپیکر بنا تو پہلے مسجد بنوائی- اسمبلی کی نئی عمارت کا سنگ بنیا د رکھا اور افتتاح کا اعزاز بھی اللہ نے عطا کیا اسمبلی کی نئی عمارت کے لئے چیف آرکیٹیکٹ زارا کا ڈیزائن منتخب ہوا- این سی اے کی ٹیم نے سٹیٹ آف دی آرٹ گنبد بنوایا – ترک ماہرین نے اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے گنبد کو عجوبہ قرار دیا – اسمبلی کی نئی عمارت اہم نہیں، قانون سازی اہمیت کی حامل ہے – ختم نبوتؐ، ناظرہ اور ترجمہ قرآن، متحدہ علما بورڈ اور ختم نبوتؐ یونیورسٹی ایکٹ پاس کرائے- خاتم النبین ؐیونیورسٹی میں دینی علوم کے بارے میں چھپنے والی کتابیں مہیا کریں گے – 1122، ایمرجنسی میں مفت ادویات،ڈاکٹروں کی تین گنا تنخواہ اور جوبلی ٹاؤن ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ کے ایکٹ بھی پاس کرائے گئے- جنوبی پنجاب میں بچیوں کا سکالر 100 فیصد بڑھا دیا گیا – پبلک ڈیفینڈر ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ تک عوام کو مفت لیگل ایڈ فراہم کریں گے- اسمبلی میں جتنے اچھے کام ہوں گے وہی ہمارا کریڈٹ ہو گا- 10 سال تک اسمبلی کے نئے بلاک کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا- اچھی سیاسی روایات کو قائم نہ رکھنا بدقسمتی ہے – ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضا اور اچھی سیاسی روایات قائم کی ہیں – بد قسمتی سے ہمارے مخالفین نے ہماری اچھی روایات کو تباہ کیا -اگر کوئی اچھی روایات کو فالو نہیں کرتا تو سیاستدان بدنام ہوتے ہیں –

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل ،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،آئی جی عامر ذوالفقار، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، پریس سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد اقبال چودھری،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی زینب عمر، ارونا زارا، جی ایم سکندر، ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری، رائے ممتاز بابر، عاصم نواز چیمہ، زبیر لطیف، اسد ڈھلوں، ڈاکٹر عابد بودلہ، عمر سعید، ایکسیئن مریم راٹھور، عمیر مقصو د، زبیراحمد، جواد حسن، یاسر کیانی اور دیگر کو حسن کارکردگی شیلڈز دیں۔تقریب سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے بھی خطاب کیا۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، سردار حسنین بہادر دریشک ، سردار آصف نکئی، سردار شہاب الدین،غضنفر عباس چھینہ، مرادراس،دیگر وزراء، ارکین اسمبلی، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، ڈی جی پروٹوکول پنجاب عنصرنذیر اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے باقاعدہ افتتاح کے بعد کہا کہ نئی اسمبلی میں اگلے 100سال کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے500ارکان کی گنجائش موجود ہے۔200افراد کیلئے Ayes Lobby اور 200افراد ہی کے لئے Noes Lobby بنائی گئی ہے۔سپیکر چیمبر افسران،میڈیا اوروزیٹرز کیلئے 800افراد تک کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسمبلی میں وزیراعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزراء اور لیڈر آف اپوزیشن کیلئے سیکرٹریٹ بلڈنگ میں دفاتر بنائے گئے ہیں۔ 3کمیٹی روم اورایک کانفرنس روم کے علاوہ لائبریری اورکیفے ٹیریا کی بھی سہولت موجو دہے۔ 400 گاڑیوں کی پارکنگ رکھی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

    ملک پھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی ریٹ لسٹ جاری کر گئی، جس کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں سادہ نان 25 اور روٹی 20 روپے کی ہوگئی، اب سے تل والا کلچہ 30 ، روغنی نان 50 روپے میں ملے گا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پراٹھہ 50 اور اسپیشل روغنی نان 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی لسٹ کے مطابق اسپیشل پراٹھہ 60 روپے جبکہ روٹی پکوائی کی قیمت 10 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    لاہور میں بھی روٹی اور نان کی قیمت میں 5، 5 روپے اضافے کا امکان ہے، روٹی 15 سے بڑھ کر 20 روپے ہونے کا امکان ہے، جبکہ نان اور خمیری روٹی کی قیمت 25 سے 30 روپے ہو سکتی ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہو چکا ہے، پرانی قیمتوں پر نان روٹی کی قیمتوں پر فروخت ممکن نہیں ہے، گیس، بجلی سمیت دیگر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلے کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے روٹی اور نان کی قیمت بڑھا دیں گے، سرکاری سطح پر روٹی کی قیمت 14 اور نان و خمیری روٹی کے نرخ 22 روپے مقرر کیا گیا ہے۔