Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا،یوم پیدائش، ثاقب لکھنوی

    زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا،یوم پیدائش، ثاقب لکھنوی

    زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
    ہمی سوگئے داستان کہتے کہتے

    ثاقب لکھنوی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یوم پیدائش : 2 جنوری 1869
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اردو کے ایک اہم ترین شاعر ثاقب لکھنوی جن کا اصل نام مرزا ذاکر حسین قزلباش ہے وہ 2 جنوری 1869ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ 24 نومبر 1949 میں ان کی وفات ہوئی۔ ان کے بہت سے اشعار ضرب المثل کا درجہ حاصل کر چکے ہیں ۔

    کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے
    جوانی نہ رہتی تو پھر ہم نہ رہتے

    نشیمن نہ جلتا نشانی تو رہتی
    ہمارا تھا کیا ٹھیک رہتے نہ رہتے

    زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
    ہمی سوگئے داستان کہتے کہتے

    کوئی نقش اور کوئی دیوار سمجھا
    زمانہ ہوا مجھ کو چپ رہتے رہتے

    مری ناؤ اس غم کے دریا میں ثاقب
    کنارے پہ آہی گئی بہتے بہتے
    …..
    باغ باں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
    جن پہ تکیہ تھا، وہی پتے ہوا دینے لگے
    ……
    مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفن
    زندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
    ……
    کہنے کو مشت پر کی اسیری تو تھی،
    مگر خاموش ہوگیا ہے چمن بولتا ہوا

    دل کے قصے کہاں نہیں ہوتے ہاں،
    وہ سب سے بیاں نہیں ہوتے

  • چپ تو پہلے بھی جھیلتے تھے مگر،یوم وفات خادم رزمی

    چپ تو پہلے بھی جھیلتے تھے مگر،یوم وفات خادم رزمی

    چپ تو پہلے بھی جھیلتے تھے مگر
    مگر اس قدر کب تھے بے زباں ہم لوگ

    خادم رزمی

    اصل نام:خادم حسین

    تاریخ ولادت:2 فروری 1932ء
    کبیر والا خانیوال، پاکستان
    تاریخ وفات:2 جنوری 2006ء
    خانیوال، پاکستان
    مذہب:اسلام

    خادم رزمی ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا جنوبی پنجاب کے ایک مشہور شاعر ہیں۔ خادم رزمی کا اصل نام خادم حسین ہے۔
    ولادت
    ۔۔۔۔۔۔
    خادم رزمی کبیر والا کے ایک چھوٹے سے گاؤں محمود والا میں 02 فروری 1932ء کو پیدا ہوئے۔
    معلم
    ۔۔۔۔۔
    خادم رزمی ایک پرائمری اسکول ٹیچر کے طور پر کبیروالا کے مختلف قصبات میں تعینات رہے۔ سروس ریکارڈکے مطابق خادم رزمی 63 سال 8 ماہ ملازمت کرنے کے بعد 1991ء میں گورنمنٹ ماڈل مڈل اسکول دار العلوم کبیروالا میں ریٹائر ہوئے ۔
    شاعری
    ۔۔۔۔۔
    مولوی فضل دین اور لالہ رام لعل سرگباشی جیسے اساتذہ کی رہنمائی سے خادم رزمی کا شعری ذوق پروان چڑھا۔ ملازمت کا زیادہ تر عرصہ تاریخی شہر تلمبہ میں گزرا۔ جہاں کی اساطیری فضا نے ان کے شعری ذوق کو پروان چڑھانے اور قدیم تہذیبوں سے دلچسپی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ تلمبہ جیسے قدیم تاریخی حیثیت والے شہر میں بزمِ ادب تلمبہ کے زیرِاہتمام ایک ماہانہ مشاعرہ ہوتا تھا ،جس میں خادم رزمی باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے۔ اس کے علاوہ غنضنفر روہتکی، صادق سرحدی ،جعفر علی خان، اسلام صابر دہلوی ،دلگیر جالندھری ،ڈاکٹر مہر عبدالحق، کیفی جامپوری ،وفا حجازی ،اسماعیل نور، بیدل حیدری، ساغر مشہدی، عاصی کرنالی ،جعفر طاہر، شیر افضل جعفری ،اور ضیغم شمیروی جیسے شعرا کی صحبت میسر آئی جنھوں نے ان کی علمی اور ادبی صلاحیتوں کو جلا بخشی ۔
    مجموعہ کلام

    ان کا اردو شعری مجموعہ ”زرِخواب“ یکم فروری 1991ء اور پنجابی شاعری مجموعہ ”من ورتی“1994ء میں شائع ہوا۔ ان کی وفات کے بعد ایک اور پنجابی شاعری مجموعہ ” اساں آپے اُڈن ہارے ہو“ کے نام سے چھپا۔ ان کا کافی غیر مطبوعہ کلام ہے جس میں آشوبِ سفر اور جزائے نعت شامل ہیں۔ طباعت کے مراحل میں ہے خادم رزمی کا زیادہ تر کلام اوراق، فنون ،سیپ، الکلام اور ادب لطیف میں شائع ہوتا رہا ہے۔ انہیں اکادمی ادبیات کی طرف سے پنجابی شعری مجموعہ ”من ورتی“ پر ”وارث شاہ ہجرہ ایوارڈ 1994ء “اور خواجہ فرید ایوارڈ 1998ء بھی مل چکا ہے۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے 2008ء میں ڈاکٹر ممتاز کلیانی کی زیرِ نگرانی امتیاز احمد نے ”خادم رزمی۔ بحیثیت شاعر“” ایم۔ اے کے لیے مقالہ لکھا ۔2006ء میں قلندر عباس نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈاکٹر روبینہ ترین کی زیرِنگرانی ”خادم رزمی۔ شخصیت و فن“ کے نام سے ایم۔ فل کے لیے مقالہ لکھا۔
    وفات
    ۔۔۔۔۔۔
    خادم رزمی 02 جنوری 2006ء کو وفات پا گئے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    آن پہنچے ہیں یہ کہاں ہم لوگ
    اب زمیں ہیں نہ آسماں ہم لوگ

    کل یقیں بانٹتے تھے اوروں میں
    اب ہیں خود سے بھی بد گماں ہم لوگ

    کن ہواؤں کی زد میں آئے ہیں
    ہو گئے ہیں دھواں دھواں ہم لوگ

    چپ تو پہلے بھی جھیلتے تھے مگر
    اس قدر کب تھے بے زباں ہم لوگ

    کب میسر کوئی کنارہ ہو
    کب سمیٹیں گے بادباں ہم لوگ

    بن گئے راکھ اب نجانے کیوں
    تھے کبھی شعلۂ تپاں ہم لوگ

    ہم کو جانا تھا کس طرف رزمیؔ!
    اور کس سمت ہیں رواں ہم لوگ

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    ہاتھ کٹتے ہیں جہاں سینہ و سر کھلتے ہیں
    ایسے ماحول میں ہم اہل ہنر کھلتے ہیں

    دن نکلتا ہو جہاں خوف کا نیزہ بن کر
    ایسی بستی میں کہاں رات کو در کھلتے ہیں

    کیسے آسیب کا سایہ ہے مرے رستے پر
    گرد چھٹتی ہے نہ اسرار سفر کھلتے ہیں

    ہم نے اک عمر گزاری ہے انہی خوابوں میں
    اب قفس ٹوٹتا ہے اور ابھی پر کھلتے ہیں

    رخ پہ گلشن کے کھلیں جس کے دریچے اکثر
    سوئے صحرا بھی اسی شہر کے در کھلتے ہیں

    جن زمینوں پہ کھرے لوگ بسا لیں خود کو
    راستے سیل بلا کے بھی ادھر کھلتے ہیں

    اہل ساحل سے کہو کشف کی صورت رزمیؔ
    موج کھلتی ہے کبھی ہم پہ بھنور کھلتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • گزشتہ  سال 2023 کے مقابلے میں زیادہ سخت ثابت ہوگا.  آئی ایم ایف سربراہ

    گزشتہ سال 2023 کے مقابلے میں زیادہ سخت ثابت ہوگا. آئی ایم ایف سربراہ

    2023 گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ سخت ثابت ہوگا. آئی ایم ایف سربراہ

    گزشتہ سال 2023 کے مقابلے میں زیادہ سخت ثابت ہونے والا ہے۔ یہ انتباہ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ یکم جنوری کی شب امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹین لیگارڈ نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ عالمی معیشت کے ایک تہائی حصے کو کساد بازاری کا سامنا ہوگا، جو ممالک اس سے محفوظ رہیں گے وہاں بھی کساد بازاری کے منفی اثرات محسوس ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی شرح نمو کے لیے اہم ترین خطوں یعنی امریکا، یورپ اور چین سب کو معاشی سست روی کا سامنا ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی معاشی شرح نمو 2022 کے دوران ممکنہ طور پر 40 سال میں پہلی بار عالمی شرح نمو سے کم رہے گی جس کی وجہ کووڈ 19 کی نئی لہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ چین کے لیے سخت ہوں گے اور اس کے منفی اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے۔ آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ امریکی معیشت کساد بازاری کو ٹالنے میں کامیاب ہوجائے مگر اسے بھی منفی اثرات کا سامنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا مہنگائی اور کساد بازاری سے تو بچ سکتی ہے لیکن موسمیاتی بحران سے نہیں۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے مصر میں جاری COP27 کانفرنس میں العربیہ نیٹ سے گفتگو میں کہا تھا کہ ‘ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم چلانےکی ضرورت ہے کیونکہ اگر لوگ اس بات کا خیال نہیں رکھیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے وجود کیلئے خطرہ ہے تو وہ اس کی بہتری کیلئے سست روی کا مظاہرہ کریں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
    بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
    رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
    عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

  • قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

    قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

    قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر

    قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے منسلک مختلف یونٹس کے تقریباً30 کوہ پیماؤں نے تین شعبوں،سپیڈ، بولڈرنگ اور لیڈ میں حصہ لیا۔ ابو زر فیض، ظہیر احمد، سیف الدین، حذیفہ عمران، مشاہد شاہ، عمر بلال ظفر اور یاسر شہزاد نے چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پوزیشنیں حاصل کیں۔ چیمپئن شپ میں ابو زر فیض نے4 تمغے حاصل کیے۔

    انہوں نے جونیئر کیٹیگری کے چند دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ اوپن کیٹیگری میں بھی حصہ لیا اور گولڈ میڈل حاصل کئے ۔ انہوں نے 7:31 سیکنڈ کی رفتار کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا ۔چیمپئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب ایمز یجوکیشن سسٹم میں منعقد ہوئی جہاں بولڈرنگ ڈسپلن کی چیمپئن شپ نئی تعمیر شدہ بولڈرنگ وال پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پرایمز ایجوکیشن سسٹم کے چیئرپرسن الماس صابر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کوہ پیماؤں میں میڈلز تقسیم کئے ۔ انہوں نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں کو کوہ پیمائی اور دیگر بیرونی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق نےکوہ پیماؤں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےیقین دلایا کہ اے سی پی فیڈریشن کو درپیش مالی چیلنجوں کے باوجود کھلاڑیوں کے لیے مقابلوں اور تربیت کا انعقاد جاری رکھے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لڑکوں کی کڈزنیشنل سپورٹ کلائمبنگ چیمپئن شپ 15 جنوری 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔تقریب میں کرار حیدری، رحمت اللہ قریشی، اکرم اعوان، نجیب خٹک، ساجد اسلم، طارق عباسی، افراہیم ستی، زاہد بشیر ڈار، مجتبیٰ احمد، عبدالواحد بھی موجود تھے۔

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ،سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں پر سماعت ہوئی

    سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے میاں روف ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن روسٹرم پر آ گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ڈی جی صاحب پہلے آپکے وکیل کو سن لیں پھرآپکو بھی سن لینگے ، وفاقی حکومت کی جانب سے قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ، الیکشن کمیشن کا الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سنگل بینچ نے کلعدم قرار دیا ، سنگل بینچ نے کہا اگلے روز ہی الیکشن کروائیں ،

    میاں عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 27 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات موخر کیے،الیکشن کمیشن کا 28 دسمبر کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا گیا، ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ اٹھائیس دسمبر کو یونین کونسل سے متعلق فیصلہ دیا گیا، اٹھائیس دسمبر کا فیصلے کا انحصار 27 دسمبر کے فیصلے پر تھا ،الیکشن کمیشن کے وکیل میاں عبد الرؤف اور ڈی جی لا کا آپس میں تضاد دیکھنے میں آیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے اپنے آپ کو کو کلیئر کرلیں ،ہم پھر اندر چلے جاتے ہیں ، الیکشن کمیشن نے ایک فیصلہ کیا اُسے کالعدم قرار دیا گیا ، ہم نے فیصلے کو میرٹ پر دیکھنا ہے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا 27 دسمبر کو صدر نے بل پر دستخط کر دیے تھے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نے بل بغیر دستخط واپس کردیا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی نے بھی 19 دسمبر کا نوٹیفیکیشن چیلنج نہیں کیا؟سنگل بنچ نے 19 دسمبر کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے، نوٹیفیکیشن چیلنج ہوا ہے، الیکشن کمیشن اور وفاق کیس کے لیے تیار نہیں ہیں،آپ دونوں کیس کی تیاری کر کے آئیں، میں وقت دیتاہوں،حکومت نے آخری وقت میں بل لایا اور یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کیا،حکومت یہ سب پہلے بھی کرسکتی تھی، منور دنگل نے کہا کہ یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج نہیں کیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے ، پٹیشن ہمارے سامنے ہے ، جو مدعا ہے اُس پر آپ دلائل دے ہی نہیں رہے ، تیاری کرکے آئیں،جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بے بنیاد قسم کی باتیں کررہے ہیں ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے تیس دن میں سماعت مکمل کرنے کا کہا تھا،دو رکنی بینچ نے ابزرویشن دی ہوئی ہے کہ باڈی کو ڈائریکشن نہیں دی جاسکتی ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارلیمنٹ سے یونین کونسل بڑھانے کا بل پاس ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل تو ابھی تک ایکٹ بنا ہی نہیں ہے،کیا الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل یہ بل پاس ہو چکا تھا، سوال یہ ہے کہ ایک بل کی بنیاد پر تو الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتا، الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ ہدایات جاری نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں یہ اصول طے ہوا تھا،

    الیکشن کمیشن ووفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے ایک بات تو ٹھیک ہی لکھی ہے، الیکشن کمیشن کو معاملہ جس نکتے پر ہم نے بھیجا تھا اسے نہیں دیکھا گیا،الیکشن کمیشن نے قانون سازی کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کر دیئے،
    کیا 101 یونین کونسلز پر الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے؟ڈی جی الیکشن کمیشن کچھ آدھے دل سے بات کر رہے ہیں،
    ہم کل صبح الیکشن کا نہیں کہتے، ایک پریکٹیکل وقت میں تیار ہیں؟

  • فیصل واوڈا خالی سینیٹ نشست؛ پولنگ 25 جنوری کو ہوگی

    فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی

    تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔ دوہری شہریت کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت نشست پر پولنگ رواں ماہ 25 تاریخ کو ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک حاصل کیے جائیں گے، اور اسکروٹنی 12 جنوری جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جنوری کوجاری ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشست کیلئے سندھ اسمبلی میں پولنگ 25 جنوری صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 2022، 28 دسمبر کو فیصل واوڈا نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا تھا انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا تھا  وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔ فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر ان کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
    بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
    رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
    عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

  • میں پنجاب جاؤں گا کسی میں ہمت ہو تو ہاتھ لگا کر دکھائے،شرجیل میمن

    میں پنجاب جاؤں گا کسی میں ہمت ہو تو ہاتھ لگا کر دکھائے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اکثریت ہوتی نہیں لیکن اسد قیصر بل پاس کرتے تھے،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں ہوتی مگر آرڈی ننس لے کر آتے تھے ،پی ٹی آئی کا غیر جمہوری رویہ رہا ہے،یہ ہمیشہ پروپیگنڈ ہ کرتی ہے عمران خان کے پاس اکثریت نہیں ہوتی مگر آرڈیننس لے کر آتے تھے،میرے خلاف من گھڑت بیانات پرآج قانونی نوٹس فواد چودھری کو جائے گا،نوٹس میں ہم نے کہا کہ جو جھوٹے من گھڑت بیانات کا جواب دیں،فوادچودھری کے پاس اگر جواب نہیں ہے تو عوام کے سامنے آکر معافی مانگیں ،کہا جارہا ہے کہ مجھ پر پنجاب پر پابندی لگائی جائے گی ،چیلنج کرتا ہوں پابندی لگائیں میں پنجاب جاوں گا کسی میں ہمت ہے تو روک کر دکھائیں،کسی بھی شہری کو ایک سے دوسرے صوبے جانے پر پابندی نہیں لگا سکتے،میں پنجاب جاوں گا کسی میں ہمت ہو تو ہاتھ لگا کر دکھائے، پاکستان پیپلزپارٹی نے سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا اور کررہے ہیں

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

  • عمران خان پرمقدمات کا فیصلہ نہیں آتا تواگلا الیکشن بھی متنازع ہوگا،جاوید لطیف

    عمران خان پرمقدمات کا فیصلہ نہیں آتا تواگلا الیکشن بھی متنازع ہوگا،جاوید لطیف

    شیخوپورہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیئر رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے نادرا ایگزیکٹو آفس شیخوپورہ کا افتتاح کر دیا

    نادرا ایگزیکٹو آفس کے افتتاح پر پر مسلم لیگ نون کی ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی ،نادرا آفس کے افتتاح کے بعد میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ کی عوام کو شناختی کارڈ بنوانے کے لیے دھکے کھانا پڑتے تھے شیخوپورہ کی عوام کی آسانی کے لئے اس آفس کا افتتاح کیا نوازشریف 2023 میں آئینگے اور پارٹی کے معاملات سنبھال لیں گے۔ پہلے جو مقدمات عمران خان کے خلاف ہیں ان کا فیصلہ ہو پھر انتخابات ہونے چاہیے۔ پہلے انصاف پھر انتخابات،

    وفاقی وزیر جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا اربوں کھربوں روپے لگا کر نتائج اپنی پسند کا لینا چاہتا ہے اگر نتائج اپنی پسند کے لینے ہیں تو قوم کے کھربوں لگانے کا کوئی فائدہ نہیں انتقام کی خواہش نے ملک کو اس صورتحال سے دوچار کیا،عمران خان آج بھی 2018والی سہولت کاری کے خواہاں ہیں ملک کو اس حالات تک لانے والوں کو سزا ملنی چاہیے عمران خان پر مقدمات کا فیصلہ نہیں آتا تو اگلا الیکشن بھی متنازع ہوگا،2017 میں ترقی کرتے پاکستان میں آج کیا حالات ہیں ہم نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا اب بھی مشکلات سے نکالیں گے ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

  • مونس الہیٰ کے فرنٹ مینز کیخلاف کاروائی شروع

    مونس الہیٰ کے فرنٹ مینز کیخلاف کاروائی شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کے فرنٹ مینز کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے،

    نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے مبینہ فرنٹ مینز کو طلب کیا ہے، ایف آئی اے نے پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین، ارشد اقبال کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق متعلقہ افراد کے اکاﺅنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن پر انکوائری کا آغاز کیا گیا ارم امین وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں تینوں افراد کے اکاﺅنٹس سے مونس الٰہی اور فیملی کے افراد کے اکاﺅنٹس میں پیسے منتقل ہوئے تینوں افراد کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتیں

    قبل ازیں پنجاب میں ایک اور فرح گوگی سامنے آ گئی۔ایف آئی اے حرکت میں، سائرہ انور کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ،سائرہ انور کو ایف آئی اے نے مزید تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔سائرہ انور مبینہ طور پر پنجاب کی اہم ترین شخصیت کی تیسری بیوی ہیں۔اس طاقتور ترین شخصیت کا تعلق پنجاب کے بہت بڑے سیاسی خاندان سے ہے۔ایف آئی اے نے سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے، ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں میں اضافے کی تحقیقات شروعات کردی ہے۔حالیہ دور میں سائرہ انور کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ سائرہ انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کے حوالہ سے بھی نوٹس کیا گیا ہے۔سائرہ انور کا پنجاب میں فرح گوگی کے کردار سے موازنہ کیا جارہا ہے۔جس وجہ سے پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بےچینی شروع ہوگی ہے۔

    مونس الہی اپنے فرنٹ مین کے ہمراہ خصوصی جہاز پر کیا کر رہا ہے؟ صحافی کا سوال

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

    چودھری سرکار کا کمال،قیمتی اراضی پر قبضے کا پروگرام،اربوں مالیت کا پلازہ گرا دیا گیا

  • شہر قائد میں وارداتیں کرنیوالا جنوبی پنجاب کا گروہ گرفتار

    شہر قائد میں وارداتیں کرنیوالا جنوبی پنجاب کا گروہ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    سمن آباد پولیس کی خفیہ اطلاع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کی شناخت اللہ وسایا عرف واسو ولد فقیر بخش اور بلال ولد امیر بخش کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 4 عدد چھینے ہوئے موبائل فون اور 1 رکشہ برآمد کر لیا گیا ملزمان اور گینگ کے دیگر کارندوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے جو واردات کے بعد جنوبی پنجاب فرار ہوجاتے ہیں گروہ کا سرغنہ غفار ہے جو اس وقت جنوبی پنجاب میں روپوش ہے جبکہ گروہ کے 2 کارندے اس وقت جیل میں ہیں ملزمان وارداتوں کے لئے رکشہ کا استعمال بھی کرتے تھے

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ غفار رکشہ میں بینک یا اے ٹی ایم سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے سائیڈ دیکر روکتا تھا اور پیچھے موٹر سائیکل پر سوار ملزمان شہریوں کو لوٹ لیتے تھے ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا 1 موبائل فون سمن آباد کی حدود سے چھینا گیا تھا جسکا مقدمہ نمبر 461/2022 دفعہ 397/34 ت پ درج ہے واردات میں غفار اور واسو موجود تھے ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے گلشنِ اقبال، عزیز بھٹی، جوہر آباد اور ملیر سٹی تھانوں کی حدود میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان نے سمن آباد کی حدود میں سپر برگر پر ایک شہری سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون چھینا تھا جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف