Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وزیراعلیٰ سندھ  نے نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی

    وزیراعلیٰ سندھ نے نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی

    وزیراعلیٰ سندھ نے نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی

    کراچی میں نئے سال کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے. سال نو کے حوالے سے کراچی میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کل صبح تک لگائی گئی تھی اور اسلحہ لے کر چلنے اورہوائي فائرنگ پر بھي پابندي عائد کی گئی ہے تاہم اب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پریہ پابندی ختم کی گئی ہے.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نوجوان ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کے فیصلے کا احترام کریں گے وزیروزیراعلیٰ سندھ‏ نے نئے سال کے موقع پرصوبےبھرمیں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کیئے اور کہا کہ نئے سال کی آمد کی خوشیاں ضرور منائیں مگر ایک دوسرے کااحترام کرتے ہوئے۔ لہذا امید ہے کہ کوئی بھی نوجوان ون ویلنگ یا اسلحے کی نمائش نہیں کرے گا۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی اور جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا سال ہوگا۔


    خیال رہے کہ وزیر اعلی سندھ کے اعلان کے بعد کراچی میں نئے سال کے حوالے سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نہیں۔ شرجیل میمن نے اپنے پیغام میں عوام سے درخواست کی کہ نئے سال کا جشن منائیں پر ہوائی فائرنگ، سڑکوں کو بلاک اور ون وہیلنگ نہ کریں۔ صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

  • پاکستا ن میں پہلی بار پراسٹیٹ (غدود) کا جدید علاج متعارف

    پاکستا ن میں پہلی بار پراسٹیٹ (غدود) کا جدید علاج متعارف

    پی جی ایم آئی کے ڈاکٹر کا کارنامہ ،پاکستا ن میں پہلی بار پراسٹیٹ (غدود) کا جدید علاج متعارف کرا دیا
    پروفیسر خضر حیات گوندل نے 75سالہ دل کے مرض میں مبتلا شخص کا نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا
    انجیکشن لگا کر کئے جانے والے پروسیجر میں مریض کو بیہوش کرنے کی ضرورت نہیں
    مختلف پیچیدہ امراض بشمول امراض قلب میں مبتلا افراد کیلئے بھی ایک محفوظ طریقہ ہے
    پراسٹیٹ کے نوجوان مریضوں میں REZUM طریقہ سے مردانہ قوت بھی بحال: پروفیسر آف یورالوجی
    پروسیجر کا دورانیہ 30منٹ سے کم، مریض اسی روز گھر منتقل، مہنگی ادویات و درد سے چھٹکارا: پروفیسر خضر حیات گوندل

    بڑھے ہوئے پراسٹیٹ (غدود) کے علاج اور آپریشن کیلئے پاکستان میں پہلی بار جدید طریقہ REZUMمتعارف کروا دیا گیا،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج کے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل نے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں مریض کی اوپن سرجری کی بجائے محض واٹر سٹیم انجیکشن لگا کر بڑھے ہوئے غدود کا پروسیجر کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

    تفصیلات بتاتے ہوئے پروفیسر خضر حیات گوندل نے کہا کہ اس دوران مریض کو بیہوش کرنے کی بجائے مخصوص جگہ کو سن کر کے (لوکل انستھیزیا) پروسیجر مکمل ہوتا ہے۔ جو مختلف پیچیدہ امراض بشمول امراض قلب میں مبتلا فراد کیلئے بھی ایک محفوظ طریقہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمومی طور پر پراسٹیٹ کا بڑھنا بڑی عمر کے افراد کی بیماری ہے۔ تاہم بعض کیسز میں نوجوان افراد بھی پراسٹیٹ انلارجمنٹ کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس سے نہ صرف انہیں پیشاب کرنے میں رکاوٹ ہوتی ہے بلکہ ان کی مردانہ قوت بھی متاثر ہونے سے وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    پروفیسر خضر حیات کا کہنا تھا کہ یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ پراسٹیٹ (غدود) کے روایتی طریقہ سے آپریشن کے بعد مریض میں بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں اور مریض کا پیشاب پر کنٹرول نہیں رہتا اور اکثر کیسز میں مستقل طور پر یورین بیگ بھی لگانا پڑتا ہے جبکہ REZUMجدید طریقہ علاج سے سرجری 30منٹ سے کم وقت میں مکمل ہونے سے مریض کو ایک دن بھی ہسپتال میں قیام نہیں کرنا پڑتا اور نہ ہی ادویات لینے کی ضرورت پیش ہوتی ہے اور وہ روزمرہ کے معاملات زندگی بھی بلا تعطل شروع کرسکتا ہے۔ بالخصوص نوجوان مریضوں میں مردانہ قوت متاثر نہیں ہوتی اور وہ ازدواجی زندگی بھی خوشی سے گزار سکتے ہیں۔

  • لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر جواب طلب

    لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر جواب طلب

    مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب کرلیا عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی ڈیوٹی جج عمر بھٹی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی لیگی ایم این اے پر سرکاری زمین کے کاغذات میں ردبدل کرکے اپنے نام کرانے کا الزام ہے ،ن لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں گرفتار کیا تفتیش مکمل ہوچکی ہے عدالت ضمانت منظور کرے

    گزشتہ روز عدالت نے چودھری محمد اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج انہوں نے درخواست ضمانت دائر کی، آج ہی کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے

    ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن ملزم سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لئے موثر اقدامات کر رہا ہے اور جلد سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو مقدمہ میں متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

     ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    عدالت نے ایم این اے چوہدری اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

  • سال 2022، پنجاب میں سات لاکھ سے زائد مقدمے درج

    سال 2022، پنجاب میں سات لاکھ سے زائد مقدمے درج

    پنجاب پولیس نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    سال رواں کے دوران صوبہ بھر میں 1247212 افراد کے خلاف 756738 ایف آئی آرز درج ہوئیں ۔تمام اضلاع میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 3650 خطرناک گینگز کے 10224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔گینگز کی تفتیش سے 38052 کیسز ٹریس ہوئے اور 2116 ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔سال رواں میں صوبہ بھر میں 93414 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث 26132 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اربوں روپوں مالیت کی 218849 کلو گرام چرس، 578 کلوگرام ہیروئن، 691 کلو گرام افیون اور 40722 لیٹر شراب برآمد کی گئی، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مختلف اضلاع سے 49052 ملزمان گرفتار کئے گئے

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2112 سٹین گن، 1500 کلاشنکوف، 5804 رائفلز، 2598 بندوقیں، 658 ریوالور،33327 پسٹل، کاربین 494، موزر61، رپیٹرز780، ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت ہزاروں گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے،سال رواں میں پولیس نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے 18000 سے زائد چوری اور چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کیے۔:کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر 4002050 شکایات رجسٹرڈ کروائیں جن میں سے 3982331 حل کرلی گئیں۔درج ہونے والی شکایات پر 723026 ایف آرز درج کی گئی

  • نوجوان بیٹے کو انصاف دلانے کی جنگ لڑنے والی سعیدہ خاتون چل بسیں

    نوجوان بیٹے کو انصاف دلانے کی جنگ لڑنے والی سعیدہ خاتون چل بسیں

    نوجوان بیٹے اور سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کی جنگ لڑنے والی سعیدہ خاتون کینسر سے جنگ ہار گئیں

    سانحہ بلدیہ متاثرین ایسوسی ایشن کی چیئرمین سعیدہ خاتون کو گزشتہ روز گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا 2012 کے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں سعیدہ خاتون کا نوجوان اکلوتا بیٹا بھی جانبحق ہوا تھا سترہ سالہ ایان سمیت دیگر متاثرین کو انصاف دلانے کا بیڑا سعیدہ خاتون نے اٹھایا تھا گزشتہ کئی ماہ سے سعیدہ خاتون کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں، سعیدہ کے نماز جنازہ میں مقامی افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے، بعد ازاں مقامی قبرستان میں انکی تدفین کی گئی،

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 260 کے قریب ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ بعد ازاں سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فیکڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔ عبدالرحمان بھولا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر ہی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی،

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    سانحہ بلدیہ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا،رحمان بھولا ،زبیر چریا کو سزائے موت، ایم کیو ایم رہنما بری

    سانحہ بلدیہ فیکٹری ،مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی

    سانحہ بلدیہ،لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا ہے، عدالت

    واضح رہے کہ 22 ستمبر کو اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا،رحمان عرف بھولا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہو گیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی گئی اے ٹی سی کراچی نے ایم کیو ایم کے رہنما روَف صدیقی کو بری کردیا،سانحہ بلدیہ کیس میں 400گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے عدالت نے ادیب خانم ،علی حسن قادری ،عبد الستارکو بھی بری کردیا ،اس کے علاوہ باقی چار ملزمان کو سہولت کاری میں سزا سنائی گئی ہے،سزا پانے والے سہولت کاروں میں ارشد محمود ، فضل، شاہ رخ اورعلی احمد شامل ہیں

    اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ 8سال بعد سنایا گیا تھا،آگ لگانے کی اہم وجہ فیکٹری مالکان سے مانگا گیا بھتہ تھا،رحمان عرف بھولا اورزبیر چریا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہوا،2014میں فیکٹری مالکان ارشد بھائیلہ، شاہد بھائیلہ اورعبدالعزیز دبئی چلے گئے

  • دوسرا ٹیسٹ؛ تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان

    دوسرا ٹیسٹ؛ تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان

    دوسرا ٹیسٹ؛ تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان

     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا تاہم شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا بی فارم لانا ہوگا۔

    قبل ازیں پی سی بی نے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبا و طالبات سمیت معذور افراد، اولڈ ہومز اور یتیم بچوں کو اسٹیڈیم لائے جانے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں، جس سے نیشنل اسٹیڈیم کو بھرا جاسکے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی میں شیڈول ہے جبکہ اسٹیڈیم تک شائقین کرکٹ کو پہنچانے کیلئے شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔ اسٹیڈیم میں کوئی بھی شخص اسلحہ، کھلونا بندوقیں، خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، یا تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے۔ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاء، شیشے کی/پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پچ کی تیاری کے حوالے سے خود میدان میں آگئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی ہی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جن پچز ہر مقابلے ہوئے ان کے معیار پر شائقین ، میڈیا اور سابق کرکٹرز مسلسل سوال اٹھارہے ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے چ
    عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی کے کنوینرہ ارون رشید کے ہمراہ نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچ گٸے۔ اس موقع پر کیوریٹرز نے شاہد خان آفریدی کو پچ سے متعلق بریفنگ دی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ڈیڈ پچ قابل قبول نہیں، ایسی پچ بناٸیں جس پر اچھی کرکٹ ہو، دوسرے ٹیسٹ کے لئے باؤنسی وکٹ کی کوشش کریں گے۔

  • ریسکیو اہلکاروں نے شہری عمران کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    ریسکیو اہلکاروں نے شہری عمران کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    ریسکیو اہلکاروں نے شہری عمران کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ فیصل آباد کی تاریخی عمارت اور مشہور گھنٹہ گھر پر ایک شخص صبح 10 بجے چڑھ گیا، اور تاریخی عمارت پتھر توڑ کر نیچے پھینکتا رہا، اور گنبد کو شدید نقصان پہنچایا، جسے دیکھ کرعوام کا جم غفیر گھنٹہ گھر کے ارد گرد جمع ہوگیا۔ گھنٹہ گھر کے قریب کھڑے عوام نے پولیس کو اطلاع دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور اسے نیچے اتارنے کی کوشش کرتے رہے۔

    جبکہ صحافی ملک رمضان اسراء نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ پولیس کے مطابق شہری کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی اور وہ ذہنی مریض لگتا ہے تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص غربت کے سبب خودکشی کرنا چاہتا تھا۔”


    شہری کو اتارنے کے لئے ریسکیو نے کرین منگوائی اور ریسکیو اہلکار گھنٹہ گھر کی چار منزلہ عمارت کے اوپر والے حصے تک پہنچ گئے، تاہم پہلے سے موجود شہری نے ریسکیو اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی، اور اسے عمارت سے پتھر توڑ کر مارتا رہا۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اور ریسکیو اہلکار کے مابین تقریباً آدھا گھنٹہ ہاتھا پائی ہوتی رہی، اس دوران ریسکیو اہلکار کا حفاظتی لباس بھی نیچے گر گیا، تاہم اہلکار نے دیدہ دلیری کے ساتھ شہری کو قابو کئے رکھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری عمارت سے نیچے چھلانگ مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا، اور عمارت پر بنے گنبد پر ٹانگیں پھنسا کر بیٹھا رہا، تاہم آدھے گھنٹے کی تگ و دو کے بعد شہری کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر عمارت سے نیچے اتار لیا گیا، اور اسے تھانہ کوتوالی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہری کی شناخت عمران بتائی جاتی ہے، اور وہ ذہنی مریض لگتا ہے، جو خود کشی کی غرض سے عمارت پر چڑھا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    واضح رہے کہ قدیم اور تاریخی گھنٹہ گھر کی عمارت 4 منازل پر مشتمل ہے، اور 100 فٹ لمبائی کی حامل اس عمارت کو برطانوی راج میں 1903 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ عمارت کے ارد گرد لوہے کا بنا حفاظتی حصار بھی ہے، جب کہ اس کی نگرانی کے لئے ایک چوکیدار بھی تعینات ہے، لیکن چوکیدار کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسے بھاری پتھر مار کر عمارت کے اندر داخل ہوا، اور چوتھی منزل پر قائم مینار پر چڑھ گیا۔

  • ڈاکٹرز کو سیاست دانوں کا علاج کرنا چاہئے،گورنر سندھ

    ڈاکٹرز کو سیاست دانوں کا علاج کرنا چاہئے،گورنر سندھ

    کراچی کے نجی ہوٹل میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اٹھویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا،

    تقریب میں گورنر سندھ کو شیلڈ پیش کی گئی اور گورنر نے طلباء سے خطاب کیا ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کے ایم ڈی سی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کم بات کروں اور دل سے کی جانی والی بات کروں، پچھتر سالوں سے لکھی ہوئی تقریریں پڑھیں جارہی ہے،میں آج طلباء سے ان کی اپنی بات کرنے آیا ہوں.والدین کی قربانیوں کا ثمر ہے آج کا کانوکیشن،ماں باپ کے محنت سے ڈاکٹر بنے،آج پاس ہونے والے ڈاکٹرز کو سیاست دانوں کا علاج کرنا چاہئے، ہم سیٹوں سے چمٹے ہوئے ہے،عوام مسائل کا شکار ہیں، معیشت کا شہر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے،گورنر سندھ کا مزید کہناتھا کہ یہ شہر مجبور ہے،کراچی شہر کے حالت کی ذمہ دارریاست ہے، ڈاکٹروں نے ملک کو سنبھالنا ہے، ملک سے سب باہر چلے گئے تو اس پاکستان کون دیکھے گا، ہم بے حس ہوگئے ہیں،انسانیت کی کمی آگئی ہے،ہماری سمت کا تعین کرنا لازمی ہے،

    علاوہ ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہم حصوں میں بٹے ہوئے ہیں، سمندر کے قریب رہتے ہیں مگر ایک ایک بوند کیلئے ترستے ہیں،کراچی میں نہ بجلی ہے نا گیس، اور پانی تو ہے ہی نہیں، کراچی میں ہر چیز مافیا کے اختیار میں ہے،آپ کو حق دینے کیلئے کوئی مسیحا نہیں آئےگا، آپ کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ حق کیسے لینا ہے، لوگوں کے حالات خراب ہوگئے ہیں دو کمروں کے فلیٹ والا ایک کمرے کے فلیٹ پر آ گیا، ملک میں بیروزگاری بڑھ گئی ہے،موٹرسائیکل والے کے پاس پیٹرول ڈالنے کے پیسے نہیں ہیں،بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان اپنا حق مانگنے کی بھی جرات نہیں رکھتے، ہم نے اپنی غلطیوں سے اپنی طاقت کو کھودیا ہے،ہم سب کراچی کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں،فاروق ستار سے تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،لوگ ووٹ نہیں دینا چاہتے کیونکہ وہ بیزار ہوگئے ہیں،کراچی میں تعلیم اور صحت کا نظام صفر ہے،

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • کورونا کا خدشہ؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی

    کورونا کا خدشہ؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی

    کورونا کا خدشہ؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکریننگ کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر انٹرنینشل آرائیول لاؤنج میں کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے، جب کہ انٹرنیشنل آرائیول سمیت ایئر پورٹ کو ڈی انفیکیشن کرنے کے لئے اسپرے کیا جا رہا ہے۔

    ہیلتھ کاؤنٹر پر عملے کے ساتھ اے ایس ایف اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، اور سول ایوی ایشن کی درخواست کی ہے کہ مسافر ہیلتھ کاؤنٹر پر موجود عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار899کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.24فیصد رہی۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ26مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں مردان میں69ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسوں کی شرح 2.90فیصد ،لاہور میں351 ٹیسٹ میں سے 3 افراد کا ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.85فیصد رہی جبکہ پشاور میں 451ٹیسٹ میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح0.44فیصد رہی۔

  • ایپل ، سام سنگ ، ہواوے اور ایل جی  سمیت درجنوں ماڈلز واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے

    ایپل ، سام سنگ ، ہواوے اور ایل جی سمیت درجنوں ماڈلز واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے

    ایپل ، سام سنگ ، ہواوے اور ایل جی (LG) سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے درجنوں ماڈلز واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے

    یکم جنوری 2023 سے کروڑوں موبائل فونز پر واتس ایپ کام نہیں کرے گا۔ واٹس ایپ اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن ہے، جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد بتائی جاتی ہے۔ میٹا کی ملکیت والی ایپ جدید ترین سسٹم سافٹ ویئرز کو سپورٹ کرنے اور ان سے مطابقت کے لیے اپ ڈیٹس بھی تیار کرتی ہے چاہے وہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب ہو۔ اسی وجہ سے ہر سال واٹس ایپ پرانے آپریٹنگ ورژنز کے لیے اپنی سپورٹ بند کر دیتا ہے تاکہ صارفین بھی نئی اپ ڈیٹس پر توجہ دے سکیں۔

    اس سال بھی 31 دسمبر کے بعد سے اینڈرائیڈ اور آئی فونز کے ماڈل سمیت پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے کروڑوں پرانے اسمارٹ فونز کے لیے اپنی سپورٹ ختم کررہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری 2023 سے ایپل (Apple)، سام سنگ (Samsung) ، ہواوے (Huawei) اور ایل جی (LG) جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے درجنوں ماڈلز واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ صارفن کی سہولت کے لئے ایپل اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ان ماڈلز کی فہرست پیش کررہے ہیں جن پر یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ سپورٹ نہیں کرے گی۔
    آئی فون
    یکم جنوری 2023 سے آئی فون 5(iPhone 5) اور آئی فون 5سی (iPhone 5c ) واتس ایپ کو سپورٹ نہیں کرسکیں گے۔
    سام سنگ (Samsung)

    سام سنگ کے جو ماڈلز یکم جنوری سے ممکنہ طور پر واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے جن میں گلیکسی ایس 2 (Samsung Galaxy Ace 2)، گلیکسی کور (Samsung Galaxy Core)، گلیکسی S2 (Samsung Galaxy S2)، گلیکسی S3 منی (Samsung Galaxy S3 mini)، گلیکسی ٹرینڈ 2 (Samsung Galaxy Trend II)، گلیکسی ٹرینڈ لائٹ (Samsung Galaxy Trend Lite)، اور گلیکسی ایکس کور 2 (Samsung Galaxy Xcover 2) شامل ہیں۔
    ہواوے (Huawei)

    چین کی سب سے مقبول موبائل فون کمپنی ہواوے کے جو ماڈلز یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کرسکیں گے، ان میں اسسینڈ ڈی (Ascend D)، اسسینڈ ڈی 1 (Ascend D1)، اسسینڈ ڈی 2 (Ascend D2)، اسسینڈ گی 740 (Ascend G740)، اسسینڈ میٹ (Ascend Mate) اسسینڈ پی 1 (Ascend P1) اور کواڈ XL (Quad XL)شامل ہیں۔
    ایل جی (LG)

    انیکٹ (LG Enact)، لوسڈ 2(LG Lucid 2)، آپٹیمس 4X HD(LG Optimus 4X HD)، آپٹیمس F3 (LG Optimus F3)، آپٹیمس F3Q (LG Optimus F3Q)، آپٹیمس F5 (LG Optimus F5)، آپٹیمس F5 (LG Optimus F6)، آپٹیمس F7 (LG Optimus F7)، آپٹیمس L2 II (LG Optimus L2 II)، آپٹیمس L3 II (LG Optimus L3 II)، آپٹیمس L3 II ڈوئل (LG Optimus L3 II Dual)، آپٹیمس L4 II (LG Optimus L4 II)، آپٹیمس L4 II ڈوئل (LG Optimus L4 II Dual)، آپٹیمس L5 (LG Optimus L5)، آپٹیمس L5 ڈوئل (LG Optimus L5 Dual)، آپٹیمس L5 II (LG Optimus L5 II)، آپٹیمس L7 (LG Optimus L7)، آپٹیمس L7 I (LG Optimus L7 I)،آپٹیمس L7 II ڈوئل (LG Optimus L7 II Dual) اور آپٹیمس نائٹرو HD (LG Optimus Nitro HD) پریکم جنوری سے واٹس ایپ فعال نہیں رہ پائے گا۔
    سونی (Sony)

    یکم جنوری 2023 سے سونی کے بھی ہزاروں اسمارٹ موبائل فون ممکنہ طور پر واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کرپائیں گے۔ ان ماڈلز میں ایکسپیریا آرک S(Sony Xperia Arc S)، ایکسپیریا میرو (Sony Xperia miro) اور ایکسپیریا نیو L (Sony Xperia Neo L) شامل ہیں۔
    دیگر

    لینوو A820 (Lenovo A820)، ایچ ٹی سی ڈیزائر 500(HTC Desire 500)، آرکوز 53 پلاٹینئم (Archos 53 Platinum) اور گرینڈ S فلیکس ZTE (Grand S Flex ZTE) میں بھی واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔