Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • دعا زہرہ کیس،ملزم ظہیر کی کیس منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    دعا زہرہ کیس،ملزم ظہیر کی کیس منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    سیشن عدالت شرقی،ملزم ظہیر کی کیس منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی
    فاضل جج کے رخصت کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہو سکی عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی ملزم ظہیر نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے مبینہ مغویہ عدالتی احکامات پر شیلٹر ہوم میں ہے مقدمے میں ملزم ظہیر، شبیر سمیت 5 ملزمان ضمانت پر ہیں واقعے کا مقدمہ کراچی کے تھانہ الفلاح میں درج ہے

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

     دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

  • سال 2022 میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری

    سال 2022 میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری

    سال 2022 میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی کارکردگی رپورٹ

    سال2022 میں سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ماتحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے متعدد سنگ میل عبور کیے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد اور ان کے ماتحت افسران نے امن و امان کے نفاذ اور عوام کی خدمت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔سال 2022 میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے

    ایس ایس یوکی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشنز

    سال 2022 کے دوران اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ چھاپہ مارکاروائیوں میں 23 ملزمان کو گرفتار کیااور ان کے قبضے سے 47 موبائل فونز، 07 لیپ ٹاپ، 03 ڈی وی آر، مصنوعی زیورات سے لدے09 ٹرک، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا۔اس کے علاوہ خفیہ اطلاع پر ایس ایس یو کمانڈوز نے میمن گوٹھ میں جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں 105 ملزمان کو گرفتار کرکے 22 موٹر سائیکلیں اور دیگر جوئے کا سامان برآمد کیاگیا۔

    آئیڈیاز 2022 میں پہلی بار شرکت؛ بہترین اسٹال کا ایوارڈ جیتا

    سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے سندھ پولیس کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹر میں 15سے 18 نومبر 2022 تک منعقد ہونے والے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2022 کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ بین الاقوامی نمائشی تقریب میں سندھ پولیس کی یہ پہلی شرکت تھی۔ ایس ایس یو کے ڈسپلے نے ایونٹ میں بہترین اسٹال کا ایوارڈ جیتا۔

    یوم پاکستان پریڈ اور ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں شرکت

    اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے خصوصی دستوں نے 23 مارچ 2022 کو 82 ویں یوم پاکستان پریڈ اور اسلام آباد میں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے انتظامات اور اہلکاروں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد کا دورہ بھی کیا۔

    کرکٹ میچوں کے دوران فول پروف اور موثر حفاظتی انتظامات

    سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے کرکٹ کے متعدد مقابلوں کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کیے اوران کاپرامن انعقاد یقینی بنایا۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا ایک دہائی کے بعد پاکستان کا دورہ کامیابی سے مکمل ہوا۔

    فلڈ ریلیف آپریشن

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کو فلڈ ریلیف آپریشنز کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کیا گیاجو چوبیس گھنٹے فعال رہا۔فلڈ ریلیف کیمپوں کا قیام، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم، دادو اور کنڈیارو میں مفت گرینڈ میڈیکل کیمپس، فلاحی تنظیموں کو رضاکار اور سیکیورٹی کی فراہمی، سیلاب متاثرین کے لیے رہائشی کیمپوں میں ناشتے کی تقسیم، سیلاب متاثرین کو اسٹیڈیم لانے اور سیلاب متاثرین کی ان کے گھروں کو محفوظ واپسی ریلیف آپریشن کے قابل ذکر اقدامات تھے۔

    شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی

    ایس ایس یو کمانڈوز نے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج، پی این ایس بہادر، کراچی میں منعقدہ شوٹنگ مقابلے کی مختلف کیٹیگریز میں 04 سونے، 07چاندی اور 05 کانسی کے تمغے حاصل کیے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس یو اور سندھ پولیس کا نام روشن کیا۔اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے اسلام آباد میں چوتھے پولیس شہداء میموریل شوٹنگ مقابلے میں 08 میڈلز حاصل کئے۔سیکورٹی ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر منعقدہ یوم آزادی شوٹنگ مقابلے میں بھی SSU کمانڈوز نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔

    ایس ایس یوکمانڈوز کی کرائم ہاٹ سپاٹ پر تعیناتی

    کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی ہدایات پر بڑی تعداد میں ایس ایس یو کمانڈوز بمعہ موٹرسائیکل اسکواڈز کوشہر کے مختلف کرائم ہاٹ اسپاٹ اور حساس مقامات پر تعینات کیا گیا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کراچی کے تمام اضلاع میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز تعینات کیے گئے۔

    ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کا کوریا اور دبئی کی نمائشوں میں شرکت

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے GITEX (گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش)کی سالانہ نمائش میں شرکت کی۔ نمائش دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر، دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر مقصود احمد نے دبئی پولیس جنرل ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور سمارٹ سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا مشاہدہ کیا۔ دبئی پولیس کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف آپریشنز کے ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر محمد الرزوقی نے ڈاکٹر مقصود احمد کو دبئی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں بتایا جو انسانی مداخلت کے بغیر ایک مربوط سیکیورٹی نظام کے طور پر کام کرتے ہیں۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کو کوریا پولیس ورلڈ ایکسپو 2022 میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا جسےK-COPبھی کہا جاتا ہے جس کی میزبانی کورین نیشنل پولیس ایجنسی اور انچیون میٹروپولیٹن سٹی نے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں 77ویں پولیس کے قومی دن پر کی تھی۔ جنوبی کوریا کے صدریون سک ویول ایکسپو کے مہمان خصوصی تھے۔

    ایس ایس یو S.W.A.T ٹیم کی یو اے ای S.W.A.T چیلنج میں شرکت

    اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم نے دبئی پولیس کی جانب سے الروایہ رینج میں یواے ای S.W.A.T چیلنج 2022 کے بین الاقوامی ایڈیشن میں شرکت کی اور اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ایس ایس یوہیڈکوارٹرزمیں یوم شہدائے پولیس منایا گیا4 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ایس ایس یو کمانڈوز کے خصوصی دستے نے پولیس کے شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے سینئر افسران کے ہمراہ یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

    ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی ڈویژن کے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا شہداء کی رہائش گاہوں کا دورہ

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے شہید ایس ایس یو کمانڈوز فرح مسرت اور زاہد جعفری کے اہل خانہ میں عید کے تحائف تقسیم کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔

    میرٹ پر مبنی بھرتی کا عمل

    اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) میں کلاس IV عملے BS-01)سے(BS-04کی آسامیوں کے لیے میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا عمل کامیابی سے انجام پایا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تقرری کے احکامات تقسیم کئے۔مزید برآں، کراچی رینج میں بھرتی کا عمل اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں مکمل کیا گیا جس میں کراچی رینج میں اعلان کردہ 165 مختلف آسامیوں کے لیے 2400 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔

    مذہبی اجتماعات کے دوران حفاظتی انتظامات

    ایس ایس یو کمانڈوز کی بڑی تعداد نے یوم عاشور، شہدائے کربلا کے چہلم، یوم علی، عید میلاد النبیﷺ، عیدالفطر اور دیگر مذہبی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔اس کے علاوہ ایس ایس یو کی جانب سے کراچی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں اینٹی ڈرون جیمر کی جدید ترین ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی۔

    کرمنل سائیکولوجی کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے ویبنارکا انعقاد

    انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے پاکستان کے آئی پی او ممبران کے ساتھ ایس ایس یو کانفرنس ہال میں ایک ویبنار میں شرکت کی جس میں کرمنل سائیکولوجی کا مطالعہ کیا گیا جس کا مقصد مجرموں کے نظریات، خیالات، ارادوں، ردعمل اور مجرمانہ رویے کو بہترطورپر سمجھنے کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    وفود کا ایس ایس یوہیڈکوارٹرزکادورہ
    چین کے قونصل جنرل، چینی پولیس کے 11 رکنی وفد، صدر روٹری انٹرنیشنل مسٹر گورڈن آرمیکلنلی اور ان کی اہلیہ ہیتھر میکلنلی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM)کراچی میں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) میں شرکت کرنے والے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے 35 افسران، کراچی میں 32ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) میں زیرتربیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے گریڈ 19 کے (39) سینئر افسران، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، 34ویں مڈکیریئرمینجمنٹ کورس کے زیر تربیت پاکستان کسٹمز اکیڈمی کے افسران، 49ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت ASPs اور دیگر مختلف وفود نے سال 2022 کے دوران اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور یونٹ کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔

    ایس ایس یوکمانڈوزکوفراہم کی گئیں پیشہ وارانہ تربیت

    ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ (SSU) کی جانب سے کمانڈوز کو جدید پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کا عمل اس سال بھی جاری رہا۔ کمانڈوزنے ملک کے مختلف تربیتی مراکز سے جدید پیشہ وارانہ تربیت حاصل کی۔ کمانڈوزنے ا سپیشل سروسز گروپ (نیوی) کے اہلکاروں سے بھی08 ہفتوں کے انسداد دہشت گردی کورس کی تربیت حاصل کی۔

    ایس ایس یو کمانڈوز کی جانب سے فراہم کی گئی تربیت

    کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی 21 لیڈی سیکیورٹی گارڈز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 54 اہلکاروں بشمول 40 مرد سپاہی اور 14 لیڈی سپاہی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سے دو ہفتوں کی ’سیکیورٹی اویئرنیس اینڈویپن سیفٹی ٹریننگ‘ کامیابی سے مکمل کی۔ SSU کے پیشہ ور اساتذہ کی ٹیم نے اہلکاروں کو تربیت دی۔

    سیلف ڈیفنس اور فائر آرمز سیفٹی کورس

    ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سال بھر سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس کا انعقاد جاری رہا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی اورمستفیدہوئے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایس ایس یو افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ سال بھی اسی جوش و جذبے سے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

    رینجرز ہیڈکواٹرمیں ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو سالانہ رپورٹ پربریفنگ دی ہے،

     طالب علم بلال قتل کیس کا ملزم جمعہ خان پولیس مقابلے میں ہلاک

  • ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنیوالے طالبعلم بلال کا قاتل جمعہ خان انجام کو پہنچ گیا

    ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنیوالے طالبعلم بلال کا قاتل جمعہ خان انجام کو پہنچ گیا

    اردو یونیورسٹی این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال قتل کیس کا ملزم جمعہ خان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا

    ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی عدیل افضال و دیگر پولیس پر حملے کا ایک ملزم بھی ہلاک ہو گیا ہے، ملزم جمعہ خان عرف لالی ولد شاہ محمد ملزم مقدمہ الزام نمبر 719/2022 بجرم دفعہ 397 302 34 پی پی سی تھانہ مبینہ ٹاؤن انتہائی مطلوب مجرم ہے ،ڈکیتی کا ایک افسوسناک واقعہ مورخہ 15.12.2022 کو پیش آیا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مبینہ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ میں روڈ کے کنارے شہرام باغ ہوٹل میں بیٹھے چند شہریوں کو لوٹ لیا۔ اس دوران این ای ڈی کے طالب علم بلال نے انتہائی بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جنہوں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کر گئے۔ ایف آئی آر نمبر 719/2022 یو سیکشن 397 302 34 پی پی سی تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کی گئی۔پولیس نے ایک ساتھی ملزم نظام الدین کو 16.12.2022 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ملزم جمعہ خان عرف لالی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    خفیہ اطلاع پر اردو یونیورسٹی کے قریب جمعہ خان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا ملزم نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے مجرمانہ قوت سے فاٸرنگ کی۔ اپنے دفاع میں پوزیشن لینے والی پولیس پر ملزمان نے سیدھی فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک ملزم جمعہ خان فائرنگ کے تبادلے دوران ہلام ہوگیا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزم سے ایک 30 بور پستول بمع راٶنڈ برآمد کر لیا گیا ہلاک ہونے والا ملزم جمالی گوٹھ کا رہائشی اور انتہاٸی مطلوب مجرم ہے

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    رینجرز ہیڈکواٹرمیں ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو سالانہ رپورٹ پربریفنگ دی ہے،

  • ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عابد آباد بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان علی خان اور حسین کو گر فتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عددپسٹل، ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملز م علی خان جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے اور چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سا ئیکلوں میں اپنا کمیشن وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔جبکہ ملزم حسین نے اعتراف کیا کہ وہ دوران ڈکیتی عابد وکیل نامی شہری کو گولی مارنے، نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھیننے میں ملوث ہے۔ ملزم نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان پیشہ ور ڈکیت ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • دو سال تک اقتدار، بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ مریم اورنگزیب

    دو سال تک اقتدار، بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمیٹمینٹ پوری نہیں ہوئی

    ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے باہر پھینکا تھا دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کروانے کی "کمٹمنٹ” کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے کی کمٹمنٹ” کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ آپ "کمٹڈ” صرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں آپ کی "کمٹمنٹ” صرف فارن فنڈنگ لینے، توشہ خانہ کی چوری، پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنے کی تھی آپ کی "کمٹمنٹ” صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی آپ کی "کمٹمنٹ” صرف کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے سے تھی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا، عدالتی فیصلے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی ٹیم ’بی‘ ہے، عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے

    دوسری جانب بلدیاتی الیکشن کا معاملہ،وفاقی حکومت کی جانب سے بھی انٹراکورٹ اپیل دائرکر دی گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے اپیل دائر کی، انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا کہ کل کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اپیل پر حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے،

    وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟ پی ٹی آئی دانستہ الیکشن کمشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے الیکشن کمشن کو متنازعہ بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے،عدالتوں میں قانونی موقف پیش ہوگا،2020 میں بلدیاتی الیکشن ہونا تھے جو آج تماشا کر رہے ہیں کیوں نہیں کروائے؟

    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے

  • ہرشخص اپنی ڈومین میں رہ کرکام کرے گا تو بہتری کی طرف جائیںگے،شاہد آفریدی

    ہرشخص اپنی ڈومین میں رہ کرکام کرے گا تو بہتری کی طرف جائیںگے،شاہد آفریدی

    عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچ گئے

    سلیکشن کمیٹی کے کنوینئر ہارون رشید بھی شاہد آفریدی کے ہمراہ موجود تھے، کیوریٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی کو پچ پر بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ڈیڈ پچ قابل قبول نہیں ہے،ایسی پچ بنائیں جس پر اچھی کرکٹ ہو، 8 ماہ سےکرکٹ اکیڈمی بند پڑی ہے میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے ہرشخص اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرے گا تو بہتری کی طرف جائیں گے،کوشش ہوگی کہ جاتے جاتے 2 ٹیمیں دے کر جائیں،سلیکشن کمیٹی نے خود ہمیں کہا کہ پلیئرز کے ساتھ ون ٹو ون رابطہ ہونا چاہیے، کھلاڑی سے بات کر کے خود ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا،فخرزمان اور ہارث سہیل سے ڈائریکٹ رابطہ کیا،انہوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا ،کمیونی کیشن گیپ بہت ہے ،سب کے ساتھ رابطے میں رہنا ہوگا،کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری ہوتی ان کو اپنی فٹنس کا خیال رکھیں،

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں ،گزشتہ روزان کا چیلنج اچھا لگا ،الزام تراشی کی عادت نہیں ،غلطی کرتا ہوں تو تسلیم بھی کرلیتا ہوں،رمیز راجہ نے اپنے دور میں اچھے کام کیے ہیں سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اچھی سلیکشن کی محمد وسیم کی سلیکشن میں کئی کھلاڑی ملے ہیں ،کپتان بنانے کا اختیار چیئرمین پی سی بی کا ہے،

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پیر سے شروع ہوگا

  • ڈکیتی وارداتوں کی بڑھتی وجہ منشیات کا استعمال اور بےروزگاری ہے،ترجمان سندھ رینجرز

    ڈکیتی وارداتوں کی بڑھتی وجہ منشیات کا استعمال اور بےروزگاری ہے،ترجمان سندھ رینجرز

    رینجرز ہیڈکواٹرمیں ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو سالانہ رپورٹ پربریفنگ دی ہے،

    ترجمان رینجرزنے بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گردی ، قتل ، بھتہ خوری ، اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان اور منشیات کے خلاف آپریشن کیے گئے،سال بھر میں مختلف 2292 آپریشن کے دوران 4213 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، دہشت گردی کے خلاف 181 آپریشن کے دوران 60 دہشت گرد گرفتار اور 11 جدید اسلحہ برآمد کیے گئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے 10 آپریشن میں 6 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے گئے بھتہ خوری کے خلاف 48 آپریشن میں 65 بھتہ خور گرفتار کیے گئے 64 عدد اسلحہ برآمد کئے گئے،ڈکیتوں کے خلاف 506 آپریشن میں 725 ڈاکوں گرفتار کرکے 406 اسلحے برآمد کئے گئے منشیات فروشوں کے خلاف 659 چھاپوں کے دوران 738 ملزمان گرفتار 216 چھوٹے بڑے اسلحے برآمد کئے گئے، غیر قانونی اسلحے کے خلاف 18 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور 2 ملزمان گرفتار اور 1091 اسلحہ برآمدکئے گئے سندھ رینجرز کی 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، 5 رینجرز جوان زخمی ہوئے ،

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    ترجمان رینجرز کے مطابق سال نوکے موقع پرسیکیورٹی اقدامات کے لیے موٹرسائیکل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے،شہربھرمیں ڈکیتی کی وارداتوں کی بڑھتی وجہ منشیات کا استعمال اوربے روزگاری ہے،کراچی اور اندرون سندھ میں منشیات فروشی کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 60,000.577 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔جس میں 1969.16 کلو گرام حشیش، 128.703 کلو گرام ہیروئن، 133.914 کلو گرام آئس / کرسٹل، 8.46 کلو گرام افیم، 6056 کلو گرام گٹکا اور 51705 کلو گرام چھالیہ شامل ہے۔ مختلف کاررائیوں کے دوران 6ہائی پروفائل منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 1719 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں سے 1056 افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 663 افراد کو بلوچستان حکومت کی مدد سے واپس اپنے ملک روانہ کردیا گیا۔پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی اور اندرونِ سندھ میں لاء اینڈ آرڈر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ایونٹس کے انعقاد خاص طور پر الیکشن، IDEAS، پی ایس ایل، غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان، مسلم اور دوسری کمیونٹیز کے مذہبی تہواروں کے دوران فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے حالیہ سیلاب کے دوران بھر پور کردار ادا کیا اورمخیر حضرات کے تعاون سے اندرون سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے خوراک، کمبل، کپڑے،2223.617ٹن اشیائے خوردونوش اور 240.813 ملین روپے بھی تقسیم کیے گئے۔پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے قائم رینجرز مدد گار سیل میں مجموعی طور پر 1580 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1307 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 17 افراد کو زیر حراست لیا گیا۔

  • وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کا تھانہ ریس کورس پولیس کے ساتھ مل کر نجی کمپنی کے دفترچھاپہ

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کا تھانہ ریس کورس پولیس کے ساتھ مل کر نجی کمپنی کے دفترچھاپہ

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کا تھانہ ریس کورس پولیس کے ساتھ مل کر نجی کمپنی کے دفترچھاپہ

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کا تھانہ ریس کورس پولیس کے ساتھ مل کر نجی کمپنی کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ و راولپنڈی پولیس کے یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں کی دفتر میں داخل ہونے اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں ایف آئی اے کے سب انسپکڑ سطح کے باوردی اہلکار کو لیڈ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جیسے ہی اہلکار دفتر کے اندر پہنچتے ہیں تو راولپنڈی پولیس کی یونیفارم میں ملبوس اہلکار دوسرے ساتھی کے ساتھ مل کر کمپنی ملازم کو زمین پر گرا کر تھپڑوں، مکوں اور ٹھڈوں سے مارتے ہوئے دیکھائی دے دہے ہیں جبکہ ایف آئی اے آفیسر بھی موجود رہتا ہے اور دیگر اہلکاروں سے موبائل وغیرہ لے لیتا ہے۔

    دفتر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور نقدی و کمپیوٹر و لیپ ٹاپ سمیت سی سی ٹی وی کی ڈی وی آر اٹھا لے جانے کے خلاف متاثرہ شہریوں نے ڈائریکڑ جنرل ایف آئی اے اور سی پی او راولپنڈی کو درخواستیں دیں۔ موجودہ کمپنی مالکان عاصم الیاس اور خواجہ ظہیر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور اسکے ساتھ راولپنڈی پولیس کی وردیوں میں اہلکاروں نے سابق کمپنی مالکان کی ایما پر سب کچھ کیا، سابق مالکان نے اسے قبل راولپنڈی پولیس کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کے جھوٹے مقدمے میں پھانسایا تھا، جس مقدمے میں عدالے نے ہمیں بری کردیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور ریس کورس پولیس کے اہلکاروں کے خلاف دفتر میں گھس کر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے، دفتر سے قیمتی اشیاء اور 3 لاکھ روپے سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر اکھاڑ لے جانے پر قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے شہریوں کی درخواست وصول کرکے انکوائری کے احکامات کردیئے ہیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے 79 برس پرانا جائیداد تنازع حل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے 79 برس پرانا جائیداد تنازع حل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے 79 برس پرانا جائیداد تنازع حل کردیا

    عدالت نے درخواست گزار کی 1952 میں سول کورٹ سے ہونے والی ڈگری پر عملدرآمد کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے فراڈ کرنے پر نجیب اسلم کی اپیل 2 لاکھ جرمانے کے ساتھ مسترد کردی ،جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل بینچ نے 14صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار 1952 کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کم ازکم 4 دہائیوں بعد عدالت آیا عدالت نے اپنا اطمینان کرنے کےلیے 1952 کا ریکارڈ طلب کیا ،عدالتی ایلحمد کے مطابق متعلقہ ریکارڈ ٹریس نہیں ہو سکا ریکارڈ کے مطابق قیام پاکستان کے وقت مزکورہ اراضی کو کرتار سنگھ سمیت دیگر نے چھوڑ دیا تھا ،مرکزی حکومت نے دعوا دائر کرنے سے پہلے 1947میں مزکورہ ارضی کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حکومت پاکستان نے قیام پاکستان کے وقت چھوڑی گئی جائیدادوں کو جعلسازوں سے بچانے کےلئے اتھارٹی بنائی،قیام پاکستان کے وقت کسی بھی مسنگ غیر مسلم کو مہاجر تصور کیا جاتا ہے ،غیر مسلموں کی چھوڑی گئی اراضی کو ایڈمنسٹریشن اف اویکیو پراپرٹی آرڈینس کے تحت تحفظ دیا جاتا تھا درخواست گزار نے متعلقہ فورم پر جانے کی بجائے سول کورٹ میں دعوی دائر کردیا ،دعوے میں دوسرا فریق بھارت ہجرت کر چکا تھا سول کورٹ کو چھوڑی گئی جائیدادوں پر فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا سول کورٹ کو 1952 کا فیصلہ غیر قانونی تھا جسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے درخواست گزار کے وکیل کے مطابق فضل محمود اور محمد اسلم نے 1944 میں۔ فیصل آباد میں موجود 219کنال 9مرلے اراضی کرتار سنگھ سمیت دیگر کو فروخت کی ،18اگست 1944 کو فروخت کی گئی اراضی کو باقاعدہ رجسٹرڈ کیا گیا اکتوبر 1951 میں فضل محمود کے بیٹے خالد محمود نے اراضی کی واپسی کےلیے دعوی دائر کیا٫دعوے میں موقف اختیار کیا کہ آبائی جائیداد ہونے کے باعث سے فروخت نہیں کیا جاسکتا لہزا وہ جائیداد واپسی کا حق دار ہے 19 اپریل 1952کو سول جج نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے خالد محمود کے حق میں ڈگری جاری کردی ،ارضی فروخت کرنے والے دوسرے فریق محمد اسلم کے بیٹے نجیب اسلم نے خالد محمود کا حق ملکیت ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی 1963 میں عدالت نے نجیب اسلم کی درخواست منظور کرلی خالد محمود نے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمشنر لائل پور کے روبرو اپیل دائر کی جسے منظور کر لیا گیا درخواست گزار نے 1952 کے ڈگری جاری کرنے اور 1965 کے سیٹلمنٹ کمشنر ک فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے2018 ہائیکورٹ سے رجوع کیا .021 میں سنگل بینچ درخواست گزار کی درخواست مسترد کردی درخواست گزار نے سگنل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی   الیکشن  پر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے.  طارق فضل چودھری

    پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن پر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے. طارق فضل چودھری

    پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن پر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے. طارق فضل چودھری

    مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن پر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے. ا سلام آباد بلدیاتی الیکشن آج نہیں ہوسکا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز عدالت نے آج ہی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی شام کو آیا لہذا عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر ایک دن میں انتظامی سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں. ان کا کہنا تھا کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 20 سے 25 افراد بھی ہوں تو ان کو موبائل کرنا تھا جبکہ انٹر اکورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے ،عدالت کا جو بھی حکم ہوگا من و عن عمل کریں گے اور عملی طور پر آج الیکشن ممکن نہیں تھا، آدھی تعداد خواتین کی ہے، پھر سامان کی ترسیل بھی مسئلہ ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے، جو بھی حکم آئے گا من عن عمل ہوگا. انہوں نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب بھی عوام کریں گے لہذا پی ٹی آئی کو کہنا چاہتاہوں رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا.

    دوسر جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے۔ یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن اپریل 2020 میں ہونے تھے، عمران خان نے دو سال تک بلدیاتی انتخابات سے کیوں بھاگتا رہا، اقتدار میں رہتے ہوئے الیکشن کیوں نہیں کرائے، جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہوں گے، دو سال تک الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے، مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے۔ یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے، چند گھنٹے میں شفاف الیکشن نہیں صرف جھرلو الیکشن ہوسکتا ہے، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں حق رائے دہی سے محروم کر دیا جائے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے