Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • شہر قائد، ایک روز میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    شہر قائد، ایک روز میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    گبول ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز سے مزاحمت مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا ،مقابلہ ندی کنارہ سیکٹر 16B بفرزون گبول ٹاؤن میں ہوا ،پولیس نے مشتبہ جان کر ملزمان کو روکا تو ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،گبول ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے تعاقب کے گھیرا دیکر 1 ملزم کو گرفتار کر لیا دوران گرفتاری ملزم موٹر سائیکل سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا گرفتار ملزم کی شناخت سلیم خان عرف گینڈا عرف رکشے والا ولد بادشاہ خان کے نام سے ہوئی ،گرفتار ملزم کے قبضے سے پولیس نے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور نقد رقم برآمد کر لی ،ملزم سلیم نیو کراچی تھانہ میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ،ملزم نے بلال کالونی کی حدود سے ایک پولیس والے سے 22 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی جسکے مقدمہ میں ملزم مفرور تھا ،گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہے جبکہ ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    دوسری جانب تھانہ سائیٹ سپرہائی وے کے علاقے میں پولیس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا، دوران مقابلہ ایک ملزم زخمی خالت میں گرفتار اور دوسرا موقعہ سے فرار ہو گیا ہے، تھانہ سائیٹ سپرہائی وے پولیس کا دوران پیٹرولنگ 2 ملزمان سے مقابلہ ہوا دوران مقابلہ ملزم نصیب االلہ ولد بادشاہ جان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے ایک پستول 30 بمعہ 3 راؤنڈ زندہ برآمد جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا،

  • الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت قانون اور ہم چار ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار ہیں، لیکن وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مشاورت کرنے کے لئے وقت مانگا ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے، تاحال کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوسکی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کچھ دیر میں ہوگی، اور الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن کرانے پر تیار ہیں تاہم وزارت داخلہ آج مشاورت کے بعد جواب دے گی۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن حکام اٹارنی جنرل کے پاس گئے، اٹارنی جنرل نے وزیر قانون سے رابطہ کیا، تو وزیرقانون نے ابتدائی طور پر چھ ماہ میں الیکشن کا کہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیرقانون سے 120 دنوں میں انتخابات کرانے پر اصرار کیا تو بعد میں وزیر قانون نے چار ماہ بعد الیکشن کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ حکام سے بھی رابطہ کیا، تو وزیرداخلہ کی جانب سے حکام نے جواب سے آگاہ کیا کہ وزیر داخلہ اکیلے وعدہ نہیں کرسکتے، اس کے لئے حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری جواب میں بلدیاتی اخراجات کی تفصیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے 15 کروڑ 72 لاکھ 48 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات پر اب تک 5 کروڑ 52 لاکھ 57 ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس رقم سے بیلٹ پیپرز، الیکشن میٹیریل، اسٹیشنری اور پیٹرولیم چارجز کی ادائیگی کی گئی

    تحریری جواب کے مطابق عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن حکام اٹارنی جنرل کے پاس گئے جبکہ الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ اٹارنی جنرل نے وزیر قانون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جبکہ وزیر قانون نے ابتدائی طور پر چھ ماہ میں الیکشن کا کہا الیکشن کمیشن نے 120 دن کے اندر انتخابات پر اصرار کیا اور وزیر قانون نے بعد میں چار ماہ کے اندر انتخابات پر رضا مندی ظاہر کر دی.

    جواب میں مزید کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ حکام سے بھی رابطہ کیا تو وزیر داخلہ نے معاملے پر آج میٹنگ رکھی جسکے بارے میں وزیر داخلہ کی جانب سے حکام نے جواب سے آگاہ کیا. وزیرداخلہ اکیلے وعدہ نہیں کر سکتے وفاقی حکومت سے مشاورت ضروری ہے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پوچھا کہ کیا الیکشن شیڈول کسی عدالت کے سامنے چیلنج ہوا؟ اگر چیلنج نہیں ہوا تو الیکشن شیڈول تو ابھی بھی موجود ہے ڈی جی الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ نہیں، بلدیاتی انتخابات کو موخر کر دیا گیا تھا.

    وکیل پی ٹی آئی الیکشن کمیشن نے فیصلے کیلئے ایسے قانون کا سہارا لیا جس پر ابھی صدر نے دستخط نہیں کیے. الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہائیکورٹ نے ہمیں الیکشن کرانے سے روک دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہائیکورٹ نے ہمیں الیکشن کرانے سے روک دیا. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا 17 کے بعد آبادی میں اضافہ ہوا، اسی لیے یونین کونسلز کی تعداد مزید بڑھائی گئی. ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ اب قانون سازی ہو گئی جس میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوا.

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب اس الیکشن کے ایک دو ماہ بعد ہی ہونا تھا، اگر الیکشن کے بعد نئی قانون سازی ہوتی تو میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب پانچ سال کے لیے رک جاتا. عدالت نے کہا کیا وجہ تھی کہ الیکشن سے 12 دن قبل یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا عدالت کے سامنے بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی پر کیا کہیں گے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے کنڈکٹ پر سوال اٹھا دیا جہانگیر جدو نے کہا کہ علی نوا ز اعوان رکن اسمبلی ہیں مگر وہاں جا کر اپنا کردار ادا نہیں کر رہے،

  • وفاقی وزیر قانون نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دے دیا

    وفاقی وزیر قانون نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دے دیا

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دے دیا

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں،وقت سے پہلے اسمبلی جاتی ہے تو 90 ،وقت کے مطابق اسمبلی گئی تو 60 روز میں الیکشن ہونگے اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت آئے گی، نگراں حکومت کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں،ٹیکنوکریٹ حکومت کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن عملی طور ایسا ممکن نہیں، ملک کی معیشت کے لیے اقدامات آئین کے اندر رہ کر اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں،منتخب حکومت موجود ہے تو اس نے چیلنجز سے نمبردآزما ہوسکتی ہے،کسی کی خواہش اور سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،پی ٹی آئی سے ٹیکنوکریٹ حکومت کے بارے میں رابطے کی کوئی بات میرے علم میں نہیں ،

    دوسری جانب کہا جا رہا تھا کہ ن لیگ نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت دو برس کے لیے ہے اور ممکنہ طور پر سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ وزیراعظم ہوں گے۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں ، ایسی صورتحال میں معیشت کو سنبھالا دینے اور درست سمت میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔ایسے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ 2 سال کیلئے ٹیکنوکریٹس کی حکومت لاکر ملک کو صحیح سمت میں ڈالا جائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو کچھ ریلیف دیا جاسکے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    وفاقی حکومت کی جانب سے متعددبار کہا گیا ہے کہ یہ سب افواہیں ہیں ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، سابق حکمران جماعت تحریک انصاف بھی کسی صورت بھی ٹیکنوکریٹس کی حکومت کے حق میں نہیں،وہ فوری ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں عمران خان بھی ٹیکنو کریٹ کو مسترد کر چکے ہین تاہم بحث جاری ہے کہ پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام دلانے کے لیے ٹیکنو کریٹ حکومت لائی جائے

  • امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنےلگے

    امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنےلگے

    واشنگٹن:امریکہ میں 2022 میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی۔ گن وائلنس آرکائیو نے پایا کہ کم از کم 6032 بچے، جن کی عمریں 17 سال اور اس سے کم ہیں، امریکہ کی مہلک بندوق کی وبا کا شکار ہوئے۔

    گن وائلنس آرکائیونے 2014 میں بندوق کے تشدد سے ہونے والی ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنا شروع کرنے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ اموات کی شرح تھی۔ یہ اعداد و شمار پچھلے سال کے بعد سے ایک قابل ذکر اضافے کی عکاسی کرتا ہے جب عام شہریوں کی طرف سے آتشیں اسلحہ کی من مانی تعیناتی کو ملک بھر میں تقریباً 5700 ہلاکتوں کا ذمہ دار پایا گیا۔

    کم از کم 306 بچے جن کی عمریں 11 سال یا اس سے کم ہیں، گولیاں لگنے سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 668 زخمی ہوئے ہیں۔ مزید برآں، 12 سے 17 سال کی عمر کے 1325 نوجوان گولی لگنے سے ہلاک اور 3732 زخمی ہوئے۔

    پچھلے مہینےجی وی اے نے کہا کہ 2022 میں ریاستہائے متحدہ میں اب تک مجموعی طور پر 609 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں، سال کے آخر تک یہ تعداد 675 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    کرسمس کے موقع پر کینساس سٹی، میسوری میں ایک تین سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد یہ سنگین اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جس میں پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حادثاتی فائرنگ تھی۔

    2022 میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے بچوں میں 19 طالب علم بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 11 سال یا اس سے کم ہیں، 24 مئی کو یوولڈ، ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں بڑے پیمانے پر فائرنگ میں مارے گئے۔ اس سال گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے سب سے کم عمر افراد میں سے ایک پانچ ماہ کا تھا جسے شکاگو میں 24 جون کو ڈرائیونگ کے دوران کار میں بیٹھتے ہوئے سر میں گولی لگی تھی۔

  • میں عمران خان کی پوتی کی عمر کی ،اس نے مجھے بھی نہیں چھوڑا،عائشہ گلالئی

    میں عمران خان کی پوتی کی عمر کی ،اس نے مجھے بھی نہیں چھوڑا،عائشہ گلالئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان ہے ،

    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ جو بے ہودہ پیغامات عمران خان کی طرف سے ملے وہ قوم کے سامنے لائی ,میں عمران خان کی پوتی کی عمر کی ہوں اس نے مجھے بھی نہیں چھوڑا ،ان آڈیو ویڈیو لیکس کے بعد کرپٹ عمران خان نیازی کو پارٹی عہدے پر نہیں ہونا چاہیے ، عمران خان میں کوئی شرم وحیاء نہیں ،فحاش قوموں پر عذاب آتا ہے ،عمران نیازی قوم کے سامنے اسلامی ٹچ والی تصویر کے کر پھرتا ہے لیکن اصل چہرہ میں بتا چکی ہوں ،اپنے جلسوں میں پروفیشنل خواتین ڈانسر بلواتے ہیں تاکہ مرد جلسے میں زیادہ آئیں ،میری عمران خان نیازی کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد ملک میں انسداد ہراسانی کے ادارے بنے میں نے عوام کو شعور دیا ،عمران خان انتقامی فطرت رکھتا ہے ،

    عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ میری باتوں کی تصدیق نعیم الحق نے کی جس کو انہوں نے ہیک اکاؤنٹ کہا ،اب اپنی آڈیو ویڈیو لیکس آئیں تو کہتا ہے میری باتوں پر پردہ ڈالو میں اسلامک ٹچ والی باتیں نہیں کرتی بلکہ عمل کرتی ہوں اپنے کرائے کے سوشل میڈیا سے میری کردار کشی کی خود نتھیا گلی میں چھپ کے بیٹھا رہا ،عمران خان نے دو روز قبل بنوں میں میری بہن ماریہ طور پکئی کے ہسپتال پر حملہ کروایا ،ڈی پی او نے ہماری مدد کرنے سے انکار کیا ، ائی جی خیبرپختونخوا ہماری بات سنیں ،

    منہ کھولا تو بیٹی کے ساتھ بھی وہی کرینگے جو تمہارے ساتھ کیا،

    میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

  • حافظ محمد یوسف آزاد ،یوم وفات: 30 دسمبر 1979

    حافظ محمد یوسف آزاد ،یوم وفات: 30 دسمبر 1979

    موسیٰ نہیں جو تاب نظارہ نہ لاسکوں
    کچھ دیر اور رہنے دو پردہ اٹھا ہوا

    حافظ محمد یوسف آزاد ،یوم وفات: 30 دسمبر 1979
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تحریر و تعارف : آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو اور ہندی کے معروف ادیب و شاعر تحریک ختم نبوت اور تحریک آزادی اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سرگرم کارکن حافظ محمد یوسف آزاد 1907 کو سکندرہ راو ضلع علیگڑھ ہندوستان ایک زمیندار گھرانے میں اہل قریش کے شیخ ظفر الدین کے گھر میں پیدا ہوئے ۔ وہ فقط شاعر اور ادیب ہی نہیں بلکہ پہلوان، موسیقار، تحریک خلافت، تحریک ختم نبوت، تحریک آزادی پاکستان کے فعال اور سرگرم رکن اور نعت خواں بھی تھے۔ انہوں نے عربی ، فارسی اور اردو کی تعلیم حاصل کی ۔ عربی اور فارسی تعلیم میں الحاج سید محمد ابراہیم ان کے استاذ تھے اور ان ہی سے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ 21 برس کی عمر میں انہوں نے شاعری شروع کی استاد شاعر ” اللہ راضی رہبر” سے اصلاح اور رہنمائی لی جن کا سلسلہ حضرت امیر مینائی سے ملتا ہے ۔ حافظ محمد یوسف صاحب نے ابتدا میں یوسف تخلص استعمال کیا لیکن ہندوستان سے پاکستان منتقل ہونے کے بعد انہوں نے آزاد تخلص اختیار کیا۔ انہوں حمد، نعت ، منقبت، غزل اور نظم سمیت اردو شاعری کی تمام اصناف میں بھرپور طبع آزمائی کی جبکہ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے پسمنظر میں انہوں نے کافی جنگی ترانے بھی لکھے جو بہت مقبول ہوئے ۔ ۔ یوسف آزاد شہنشاہ تغزل حضرت جگر مراد آبادی، علامہ سیماب اکبر آبادی، استاد قمر جلالوی، زیبا ناروی اور احسن مارہروی کے ہم عصر شعراء میں سے تھے بلکہ انہوں نے اپنا پہلا مشاعرہ جگر مراد آبادی کے اصرار پر ان کے ساتھ سرگودھا میں پڑھا۔ سرگودھا میں انہوں نے ” بزم حریم ادب” قائم کی اور اس کے علاوہ دیگر دو ادبی تنظیموں کے بھی بانی اور سرگرم عہدیدار رہے ۔ انہیں ہندی زبان پر بھی عبور حاصل تھا۔ چناں چہ اس ماحول سے متاثر ہو کر انہوں نے دو ہندی سوانگ (منظوم ڈرامے) ” جوگن کی عصمت” اور ” مہا رانی تارا” تصنیف کیے جنہیں بہت مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ اردو زبان میں ان کی تصانیف ” مدح صحابہ کرام رضہ” ” بڑھیا نامہ” اور ” فضیلت ماہ رمضان” بہت مقبول ہوئیں۔ محمد یوسف آزاد صاحب 1950 میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جن میں ان کی اہلیہ محترمہ ایک بیٹی اور تین بیٹے محمد یونس ارشاد ، محمد یاسین اور محمد یامین شامل تھے ہندوستان سے ہجرت کر کے سرگودھا پاکستان میں آباد ہو گئے ان کے یہ تینوں فرزند بھی والد کی طرح شاعر بن گئے جبکہ پاکستان میں آنے کے بعد ان کے ہاں مزید ایک بیٹی اور 3 بیٹے پیدا ہوئے جن میں سے دو بیٹے بچپن میں ہی فوت ہو گئے ایک بیٹا خالد محمود یوسفی ماشاء اللہ بقید حیات ہیں اور یہ بھی ایک بہت اچھے شاعر ہیں۔ یوسف آزاد صاحب کی 30 دسمبر 1979 میں سرگودھا میں وفات ہوئی اور یہیں پہ آسودہ خاک ہیں۔ ان کی وفات کے بعد ان کے فرزند خالد یوسفی نے آزاد صاحب کا ایک خوب صورت شعری مجموعہ” آئینہ آزاد” کے نام سے شایع کروا دیا ہے ۔یوسف آزاد صاحب ہندوستان اور پاکستان میں موجود شاگر شعراء کی تعداد دو درجن کے قریب ہیں جن میں علاوالدین بیکل(انڈیا) عزیز انبالوی، صوفی فقیر محمد، اقبال منظر ، کریم بخش مضطر، رب بخش کلیار، حسن عباس زیدی ، مقصود احمد راہی، شفق بجنوری، محمد عمر عاصم جلیسری، کرنل فریدی، الحاج شیخ محمد یاسین، محمد یامین، محمد یونس ارشاد، خالد محمود یوسفی و دیگر شعراء شامل ہیں۔

    حافظ محمد یوسف آزاد کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    "آزاد ” شب تنہائی میں ایسے بھی گزرتے ہیں لمحے
    دل درد سے بے کل ہوتا ہے اور درد چھپانا پڑتا ہے

    سبنھلنا یہاں شیخ جی میکدہ ہے
    بہک جاتے ہیں ہوشیار آتے آتے

    پھول غیروں کی وہ تربت پہ چڑھاکے آئے
    میری تربت پہ جب آئے تو چڑھائے کانٹے

    دیر و کعبہ میں نہ گلشن نہ بیاباں کے قریب
    میرے محبوب کا مسکن ہے رگ جاں کے قریب
    زندگی گزری ہے پرستش میں بتوں کی ” آزاد”
    شرم اب آتی ہے جاتے ہوئے یزداں کے قریب

    طور نے جل کے کہا غش میں پڑے ہو موسیٰ
    ہوش میں آئو تو پوچھیں کوئی دیدار کی بات

    ہر کوئی بسمل نظر آتا ہے بسمل کے قریب
    جتنے بھی بیٹھے ہوئے ہیں میرے قاتل کے قریب

    آزاد جو کٹ مرتے ہیں ناموس وطن پر
    پیچھے نہیں ہٹتے ہیں وہ انسان ہمی ہیں

    وہ تھامے ہوئے قلب و جگر آئے ہیں آزاد
    میں اپنی دعاؤں کا اثر دیکھ رہا ہوں

    میں وہ مے نوش ہوں ساقی تیرے مے خانے میں
    گھول کر توبہ کو پی لیتا ہوں پیمانے میں

  • سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں افغانیوں کی تصاویر دکھائی گئیں،7 سال سے کم عمر کے بچوں کو جیل میں رکھا تو جاتا ہے لیکن وہ مجرم کے طور پر نہیں رہتے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سبسڈی دے کر 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کیا جارہا ہے،پورے ملک میں سندھ ہے جہاں 65روپے فی کلو آٹا دیا جارہا ہے،سندھ میں سستے آٹے کی سپلائی مارچ تک جاری رہے گی،سندھ حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طورپر مقیم افراد کو واپس اپنے ملک بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ افغانیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے جو ہمارا قانون و آئین کہے گا ہم وہی کرینگے جو بھی کوئی ملک میں غیر قانونی رہ رہا انہیں ڈیپوٹ کرینگے کسی بھی فرد کو اس وقت تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا جب تک عدالت حکم نہ دے پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونا چاہیے عمران خان پاکستان کا ہمدرد نہیں۔ایک ایسے موقع پر جب ساری قیادت سر جوڑ کر بیٹھی ہے، ایسے میں عمران خان نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے،

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

  • فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز کی کارروائی کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،

    اے این ایف کی جانب سے کلیئر کیا گیا سامان کسٹمز نے پکڑ لیا، ہیروئن کی بڑی کھیپ کھیلوں کے سامان میں چھپائی گئی تھی،7 اعشاریہ 7 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن فٹبالز میں چھپائی گئی تھی،پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زائد ہے،منشیات سے بھرا سامان 37 کاٹنز کے زریعے کارگو سے بک کرایا گیا، گرین جے ٹریڈنگ کی جانب سے سامان سیالکوٹ سے بذریعہ مانچسٹر بھجوایا جا رہا تھا،منشیات سے بھرے سامان انسداد منشیات فورس کا کاؤنٹر کلیئر کر چکا تھا،

    محکمہ کسٹمز نے کاٹنز مشکوک جان کر دوبارہ سکین کیے،سکین کرنے پر سامان میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا، سامان کھول کر معائنہ کرنے پر 3 کاٹنز میں رکھے فٹ بالز سے ہیروئن برآمد ہوئی،پاکستان کسٹمز نے ہیروئن قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی، محکمہ کسٹمز نے منشیات سمگلرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • سائیکل پر دنیا گھومنے نکلنے والی برازیلین فیملی ایک رات کیلیے سندھ پولیس کی مہمان

    سائیکل پر دنیا گھومنے نکلنے والی برازیلین فیملی ایک رات کیلیے سندھ پولیس کی مہمان

    سائیکل پر دنیا گھومنے نکلنے والی برازیلین فیملی ایک رات کے لیے سندھ پولیس کی مہمان

    سائیکل پر دنیا گھومنے نکلنے والی برازیلین فیملی ایک رات کے لیے سندھ ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کی مہمان بن گئی۔چرسٹوف نامی سیاح اپنی تین بیٹیوں ، یومی ، سہا عالیہ ، جمانجا کے ہمراہ برازیل سے سائیکل پر دنیا گھومنے نکلا تھا ,اپنے سفر کا آغاز انہوں نے ڈھائی سال قبل کیا تھا ،چرسٹوف ڈھائی سالوں میں دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کر رہا ہے ایران سے پاکستان کا سفر تین دن میں کرکے پاکستان میں داخل ہوا۔مذکورہ برازیلین سیاح بلوچستان سے براستہ حب ریور روڈ آج کراچی پہنچا۔

    کراچی پہنچنے پر ایس ایچ او سعید آباد سب انسپکٹر شاکر حسین نے برازیلین سیاح اور اسکی فیملی کا استقبال کیا۔محمد عاطف قاسمی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سعید اباد اور ایس ایچ او سعید اباد شاکر حسین نے برازیلین فیملی کو سندھ کی ثقافت سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔مہمانوں کے لیے ڈنر کا اہتمام اور رات گزارنے کے لیے تھانہ سعید آباد میں رہائش کا انتظام کیا گیا ،برازیلین سیاح فیملی کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،

    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

  • بھارت میں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی

    بھارت میں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی

    بھارت میں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی

    بھارتی سنیما گھروں میں پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زی اسٹوڈیوز نے 30 دسمبر کو فواد اور ماہرہ خان کی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کرلی تھیں لیکن اب یہ ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن رواں ہفتے سنٹرل بورڈ نے فلم کو ریلیز سے روک دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے فلم کی ریلیز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اسٹار کاسٹ کے بھارتی مداح ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ فلم کی بھارت سے اچھے بزنس کی بھی توقع کی جارہی ہے۔