Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان

    جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان

    جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی جام پو رکے عوام کی آواز بن گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر راجہ بشارت، رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری، ایم پی اے فاروق امان اللہ دریشک، سردار اویس دریشک،چودھری ظہیر الدین، سابق رکن اسمبلی مینا لغاری،دلدار چیمہ اور علی بہادر دریشک نے شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،قائمقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی، ڈی سی راجن پور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ داجل اور محمد پور کوضلع جام پو رکی تحصیلوں کا درجہ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جام پو رکے عوام کے دیرینہ مطالبے پر ضلع بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ جام پورکو پنجاب کا بہترین ضلع بناؤں گا، یہ میرا عزم ہے۔ ضلع بننے سے جام پو رکے علاقوں میں ترقی ہوگی اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔ نیا ضلع بننے سے جام پو رمیں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جام پور، محمد پور او رداجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ جام پور میں یونیورسٹی بننے سے طلبہ خاص طو رپر طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے۔ جام پور میرے لئے گجرات کی طرح ہے، دل وجان سے ترقی چاہتاہوں۔ رکن قومی اسمبلی نصر اللہ دریشک نے کہاکہ جام پور کو ضلع کادرجہ دینے کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے شکر گزا رہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جام پور کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ محسن لغاری نے کہاکہ جام پور کے عوام وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے اس فیصلے کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیر اعلی آفس میں سپین کے اوورسیزپاکستانی بزنس مین چودھری عبدالغفار گجر نے ملاقات کی، جس میں اوورسیز پاکستانیز کے امور کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی- وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے۔پنجاب میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیاجائے گااورطلبہ کیلئے انڈسٹریزکی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام کریں گے۔ چودھری عبدالغفار گجر نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی صحیح معنوں میں عوامی لیڈرہیں اور انہوں نے 4ماہ کے قلیل عرصے میں کمال کردکھایا۔ پنجاب کے عوام کے لئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیر اعلی آفس میں سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سید صمصام علی بخاری نے ملاقات کی -چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے۔اللہ تعالی نے دین کی خدمت کی بھی توفیق دی ہے -پاکستان کی پہلی بار خاتم النبین ؐ یونیورسٹی لاہور میں بنے گی- پنجاب اسمبلی نے خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کا بل متفقہ طور پر منظور کیا ہے – خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں – خاتم النبین ؐیونیورسٹی سیرت النبیؐپر ریسرچ کے حوالے سے ایک ممتاز ادارہ بنے گی- اپرمال پر واقع سیرت اکیڈمی میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی میں وی سی بلاک، مسجد اور ہاسٹل بنائے جائیں گے – چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مخالفین نے اپنے دور میں عوامی فلاح کیلئے کوئی پائیدار کام نہیں کیا-مخالفین کام کی بجائے ڈرامے کرتے رہے -ہم اپنے پہلے دور کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور پانچ ماہ کے دوران فلاح عامہ کیلئے جتنا کام کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی- پراپیگنڈا کی سیاست مخالفین کا وطیرہ ہے۔تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو عوامی خدمت کے ذریعے جواب دیتے رہیں گے – چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم کام کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے،مخالفین کی پرواہ نہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے-

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے ملاقات کی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں پائینیئر پینل کی کامیابی پر اعظم چودھری کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہصحافی کالونی فیز 2 کیلئے اراضی جلد روڈ ا سے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کر دی جائے گی، اس ضمن میں روڈا کے حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔صحافی کالونی ہربنس پورہ میں پولیس چوکی قائم کی جا رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پہلے بھی پورا کیا، اب بھی کروں گا۔ صحافی کالونی فیز 2 میں پریس کلب ملازمین اور معذور و بیمار صحافیوں کو بھی پلاٹ دئیے جائیں گے۔ اعظم چودھری نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صحافی برادری کے محسن ہیں۔ رانا محمد عظیم نے کہا کہ صحافی برادری کے لئے جو کام آپ نے کئے ہیں، کوئی دوسرا وزیراعلیٰ نہیں کر سکا۔

  • عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر تارڑ

    عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر تارڑ

    اسلام آباد:انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہارکرتےہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا عملی طور پر ممکن نہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ اپیل کا آپشن موجود ہے، استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: ٹکواڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ

     

    سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، حکومت نے بھی اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن تاخیر سے کرانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج…

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101یونین کونسلز پر31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے۔

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس
    اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کرانے کے حکم کے بعدالیکشن کمیشن کاہنگامی اجلاس بلالیا۔ اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم عدالتی فیصلےکی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

  • یوم وفات، شبنم رومانی

    یوم وفات، شبنم رومانی

    مجھے یہ زعم کہ میں حسن کا مصور ہوں
    انہیں یہ ناز کہ تصویر تو ہماری ہے

    شبنم رومانی

    پیدائش: 30 دسمبر 1928ء
    وفات :17 فروری 2009ء

    نام مرزا عظیم احمد بیگ چغتائی اور تخلص شبنمؔ ہے۔ 30 دسمبر 1928ء کو شاہ جہاں پور(ہندستان) میں پیدا ہوئے۔ 1948ء میں بریلی کالج سے بی کام کا امتحان پاس کیا۔ 1949ء کوآپریٹوز کے اکاؤنٹنٹ اور پھر اسسٹنٹ سکریٹری رہے۔ اسی سال ہجرت کرکے پاکستان چلےگئے۔ انھوں نے غزل کے علاوہ نظمیں، افسانے، انشائیے سبھی کچھ لکھا ہے۔ 1973ء سے روزنامہ ’’مشرق‘‘ میں ہائیڈ پارک کے عنوان سے پابندی سے ادبی کالم لکھتے رہے۔ سہ ماہی مجلہ ’’اقدار‘ کی ‘ خوبصورت ادارت کرتے رہے جبکہ وہ متعدد ادبی اور اشاعتی اداروں کے بانی اور مشیر بھی رہے۔ ۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:
    ’مثنوی سیر کراچی‘،’جزیرہ‘ (شعری مجموعہ) ، ’حرفِ نسبت‘ (نعت)، ’ارمغانِ مجنوں‘ (جلد اول۔مرتب)، ’تہمت‘، ’دوسرا ہمالہ‘ (شعری مجموعہ)۔ ” عطر خیال” نعتیہ شعری مجموعہ

    شبنمؔ رومانی کی 17 فروری 2009ء کو کراچی میں وفات ہوئی اور عزیز آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیوہ دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں ۔ ان کے ایک فرزند فیصل عظیم بھی شاعری کرتے ہیں اور ان کا ایک شعری مجموعہ” میری آنکھوں سے دیکھو” شائع ہو چکا ہے۔ فیصل عظیم بسلسلہ روزگار کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سکونت پذیر ہیں ۔ شبنم رومانی کی وفات کے وقت زیر طباعت کتب میں نظموں کا مجموعہ ” نفی برابر اثبات” تنقیدی مضامین کا مجموعہ” حریف ظریف” مزاحیہ و طنزیہ مضامین کا مجموعہ” کہتے ہیں جس کو عشق” اور مزاحیہ شاعری کا مجموعہ” فن ہمارا” شامل ہیں ۔

    بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)
    ویکیپیڈیا
    تلاش و ترتیب : آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.
    شبنم رومانی صاحب کی شاعری چند منتخب اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    درد پیراہن بدلتا ہے یہ ہم پر اب کھلا
    صرف لفظوں کی شاعری کو دھنک سمجھتے تھے ہم

    اب کے بارش ایک ساتھی دے گئی
    ایک چہرہ بن گیا دیوار پر

    مجھے یہ زعم کہ میں حسن کا مصور ہوں
    انہیں یہ ناز کہ تصویر تو ہماری ہے

    تمام عمر کی آوارگی پہ بھاری ہے
    وہ ایک شب جو تری یاد میں گزاری ہے

    ہر آن ایک نیا امتحان سر پر ہے
    زمین زیر قدم آسمان سر پر ہے

    یہ معرفتِ غزل تو دیکھو
    انجان کو جان لکھ رہا ہوں

    میں نے دیکھا ہے بہت غور سے اس دنیا کو
    اِک دلِ آزار مسیحا کے سوا کچھ بھی نہیں

    وہ دور افق میں اڑانیں ہیں کچھ پرندوں کی
    اتر رہے ہیں نئے لفظ آسمانوں سے

    لمحوں کا پتھراؤ ہے مجھ پر صدیوں کی یلغار میں
    گھر جلتا چھوڑ آیا ہوں دریا کے اس پار

    اپنی مجبوری کو ہم دیوار و در کہنے لگے
    قید کا ساماں کیا اور اس کو گھر کہنے لگے

  • سال 22ء کے دوران 102 ملین شجرکاری،35 ملین پودے تقسیم کئے گئے، محکمہ جنگلات

    سال 22ء کے دوران 102 ملین شجرکاری،35 ملین پودے تقسیم کئے گئے، محکمہ جنگلات

    سال 22ء کے دوران 102 ملین شجرکاری، 35 ملین پودے تقسیم کئے گئے۔ محکمہ جنگلات

    محکمہ جنگلات نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر تک پنجاب بھر میں 102 ملین شجرکاری کی گئی۔ سب سے زیادہ شجرکاری بہاولپور میں 2 ملین ہوئی۔ دوسری جانب ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ہونے والی شجرکاری کے مجموعی اعداد و شمار 31 کروڑ ہو چکے ہیں۔

    محکمہ جنگلات کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں 2614 آگاہی پروگرامات منعقد کئے گئے جبکہ شجرکاری کی ترغیب دینے سے متعلق دیگر آگاہی سرگرمیوں کی تعداد 3159 رہی۔ محکمہ جنگلات نے سال 2022ء میں 34 ملین ہدف کے مقابلے میں 35 ملین پودے لوگوں میں مفت تقسیم کئے جبکہ اس سال 23 نئی سرکاری نرسریوں کا بھی اضافہ ہوا جس سے پنجاب بھر میں نرسریوں کی مجموعی تعداد 460 ہوگئی۔ ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق رواں سال نرسریوں میں مختلف اقسام کے 58 ملین پودے تیار کئے گئے جبکہ محکمہ جنگلات کی 556 ایکڑ سے زائد قبضہ شدہ زمین واگزار کروائی گئی۔ اسی طرح درخت کاٹنے کے واقعات کے خلاف محکمہ جنگلات کی مدعیت میں 228 ایف آئی آر درج ہوئیں اور ہزاروں من لکڑیاں برآمد کی گئیں۔

    محکمہ جنگلات سے موصولہ تفصیلات کے مطابق رواں برس 803 ملین کی لاگت سے 3 ترقیاتی سکیمیں مکمل کی گئیں جن میں بھکر فاریسٹ پارک، فاریسٹ اکیڈمی اور فاریسٹ کمپلیکس کی توسیع و تزئین و آرائش شامل پے۔ دوسری جانب جانوروں کی بریڈنگ کے نتیجے میں سفاری زو میں 381 اور چڑیا گھر میں 287 جانوروں اور پرندوں کا اضافہ ہوا۔

    پشاور: خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    آزاد کشمیرکے علاقے میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی

    آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری،چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے،وزیراعلیٰ

    پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

    وزیر جنگلات سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری جنگلات شاہد زمان نے کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 22ء کے دوران فاریسٹ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی کارکردگی میں بہتری جبکہ شجرکاری اور جانوروں کے تحفظ بارے شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے گئے۔ انہوں نے 2023ء میں اسی ویژن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں شجرکاری اہداف کی تکمیل، جانوروں کی بریڈنگ بڑھانے اور وائلڈ لائف کی بقا اور تحفظ کیلئے چڑیا گھروں اور سفاری پارکوں کی ری ماڈلنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر جنگلات اور سیکرٹری جنگلات نے محکمہ کے افسران کی سال 2022ء میں کارکردگی کو بھی سراہا ہے۔

  • گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    گوادر:پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ایک جگہ پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستانی میڈیا ذرا‏ئع کے مطابق گوادر کو حق دو تحریک کی کال پر جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران گزشتہ چار دن میں مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔ بتایاگیا ہے کہ گوادر میں اب تک سو سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے خبردار کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے الزام لگایا کہ پر تشدد مظاہرے کرنے والوں اور خواتین سے انسانی ڈھال کے طور پر کام لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    دوسری طرف گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت اللہ نے پولیس اور انتظامیہ پر طاقت کے استعمال سے مظاہرین کی سرکوبی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موٹروے اور اورینج لائن نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق جیسے پانی بجلی اور نوکریوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک مظاہرے جاری رہیں گے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اپنے سبھی گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

  • دوران ڈکیتی شہری کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوران ڈکیتی شہری کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ویسٹ پولیس نے دوران ڈکیتی شہری کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے 25 دسمبر 2022 کو سیکٹر 50A میں ہارڈ ویئر شاپ پر واردات کے دوران شہری عصمت اللّٰہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔واردات اور قتل کا مقدمہ الزام نمبر 1848/2022 بجرم دفعہ 397/302/34 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔ایس ایچ او سرجانی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرکے واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد‌ کر لی گئی، ملزمان کے زیراستعمال برآمدہ بلا نمبری موٹرسائیکل کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان میں یاسر عرف ناصر عرف گدا سرائیکی ولد احمد بخش اور محمد نواز ولد محمد خان شامل ہیں۔

    دوسری جانب کورنگی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے صنعتی ایریا پولیس نے دوسری کارواٸی میں انتہاٸی مطلوب منشیات فروش ملزم گرفتارکر لیا، تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر انتہاٸی مطلوب بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا, گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زاٸد منشیات چرس اور زرفروختگی کی نقدی رقم برآمد کی, گرفتار ملزم کی شناخت حسن علی ولد بشیر احمد کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزم عادی پیشہ مجرم ہے اور پہلے بھی بیشتر منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے,گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    7 اعشاریہ 7 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن فٹبالز میں چھپائی گئی تھی

    تھانہ مبینہ ٹاٶن پولیس نے منشیات فروش ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے ملزم کو قاعداعظم کالونی رکشہ اسٹاپ سے گرفتار کرلیا۔ملزم منشیات فروخت اور سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 01 کلو 250 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کی گئی ہے، ملزم سے پیکنگ مٹیریل اور زرفروختگی بھی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزم کی شناخت رفیق اوڈ ولد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے ملزم عادی مجرم ہے پہلے بھی تھانہ مبینہ سے دو مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 756/22 بجرم دفعہ *6/9 (c) اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ:کوئی بھی جیت نہ سکا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ:کوئی بھی جیت نہ سکا

    کراچی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، میچ کم روشی کے باعث ڈرا کیا گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 85 رنز بنا لیے تھے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے پانچویں روز جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری جلد ہی دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تاہم بعد میں سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10، نعمان علی 4، کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6 اور محمد وسیم جونیئر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ادھر مہمان ٹیم کی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کو رنز بنانے سے روکے رکھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نے 311 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف ملا، پانچویں دن 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، نیوز لینڈ کو انہی 15 اوورز میں جیت حاصل کرنے کے لئے 138 رنز بنانے تھے۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن ہدف کو حاصل نہ کر سکے، مہمان ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے تاہم کم روشنی کے باعث امپائرز کی مشاورت اور دونوں ٹیموں کی رضا مندی سے میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔

  • مری، نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان تیار

    مری، نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان تیار

    مری ٹریفک پولیس کا نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان تیار

    ۔ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر کا کہنا ہے کہ مری سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لئے 270 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں مری ون ویلنگ کی روک تھام اور ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کیلئے خصوصی پکٹس قائم کی جائیں گی،مری رات 12بجے جی پی او چوک پر ہونے والے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی ڈائیورشن بھی پلان تیار کیا گیا ہے، مری جی پی او چوک پر پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے سیاحوں کوبھرپور رہنمائی فراہم کی جائے گی مری غلط پارکنگ اور ڈبل لائن کے خاتمہ کےلئے اضافی بیٹ انچارج اور لفٹرز تعینات کئے گئے ہیں، مری ون وے اور سنگل لائن کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا مری ہیوی ٹریفک کو رات  1بجے سے پہلے مری میں داخلہ کی اجازت نہ ہو گی مری سیاحوں کی سہولت اور مددکے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، مری سیاح کسی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے9269200پر رابطہ کر سکتے ہیں مری سیاحوں کے سفر کو پر سکون اور محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مری میں برفباری کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں، مری میں سیاحوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ،راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مری کی سربراہی میں کمیٹی کنٹرول روم میں بیٹھ کر فیصلے کرے گی مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی، نیو ائیر نائٹ، ویک اینڈ اور برفباری ایک ساتھ متوقع ، تمام انتظامات مکمل رکھیں، مری میں 13 سہولت مراکز قائم، مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے،سیاح ہیلپ لائن 9269015-051 اور 9269016 پر رابطہ کر سکتے ہیں،چیف سیکریٹری نے محکمہ ہائی ویز کو سڑکیں کلیئر رکھنے کی ہدایت کی،اور کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ رکھیں، ٹورازم ا سکواڈ بھی تعینات ہونگے،پی ڈی ایم اے نے کمشنر راولپنڈی کو 10 ملین روپے ہنگامی طور پر بھجوا دیے،اجلاس میں پنجاب بھر میں 579 پرائس مجسٹریٹس کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی،

  • سال 2022، بزدار گئے ، حمزہ وزیراعلیٰ بنے، پرویزالہٰیٰ بھی چھٹی کے قریب

    سال 2022، بزدار گئے ، حمزہ وزیراعلیٰ بنے، پرویزالہٰیٰ بھی چھٹی کے قریب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی ہوئی، تو حمزہ شہباز نے بھی مختصر ترین عرصے کے لئے وزارت اعلیٰ کے مزے لوٹ لئے، پرویز الہیٰ دوبارہ وزیراعلیٰ بنے تو ہر وقت خدشہ ،کسی وقت بھی کرسی چھن جائے گی، نواز شریف لندن سے واپس نہ آئے، مریم نواز لندن روانہ ہو گئیں، شہباز شریف وزیراعظم بن گئے، پنجاب میں تحریک انصاف کے عثمان بزدار کا بطور وزیراعلی دور اقتدار ختم ہونے پر 88 روز کے لئے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کی مسند پر رہے، اسکے بعد عدالتی فیصلوں کے بعد ق لیگ کے چودھری پرویز الہیٰ کے حق میں قرعہ نکلا اور وہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہو گئے اور سپیکر کی کرسی سبطین خان کو مل گئی جو عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی عہدے سے چھٹی ہو گئی

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    آبادی کے لحاظ سے بڑے اور سیاسی اعتبار سے ملک کے اہم ترین صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں سال 2022 ہنگامہ خیز رہا، پونے چار سال عثمان بزدار کے وزیراعلی رہنے تک ایوان میں عموماً خاموشی چھائی رہی . تاہم ان کی تبدیلی کے ساتھ ہی سیاسی جنگ زور پکڑ گئی .12 اپریل 2022 کو قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی ہوئی ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر حملہ ہوا اور پولیس کو مداخلت کرنا پڑی، اسی روز، تحریک انصاف کے باغی ارکان کی حمایت سے ایوان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنا دیا اسپیکر چودھری پرویز الہی نے ایوان کو تالے لگائے تو ن لیگ کی حکومت کو بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں بلانا پڑا،

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کا معاملہ پہلے الیکشن کمیشن پھر سپریم کورٹ تک پہنچا باغی ارکان نااہل ٹھہرے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی اور پرویزالہی نے بطور وزیراعلی پنجاب کی کمان سنبھالی تحریک انصاف کے اتحادی پرویزالہی کے وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد کچھ ماہ خاموشی رہی لیکن عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا جس پر ن لیگ نے وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی اور گورنر نے اعتماد کے ووٹ کا کہہ دیا ، گورنر نے اسمبلی کے جاری اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کیا، تاہم عدالت نے وزیراعلی پرویز الہی کو دوبار بحال کر دیا، اب نئے سال کا آغاز ہونے جا رہا ہے دیکھتے ہیں پرویز الہیٰ کب تک وزیراعلیٰ رہتے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

  • سال نو کے آغاز پرلاہورمیں 9 مقامات پر آتش بازی کی اجازت

    سال نو کے آغاز پرلاہورمیں 9 مقامات پر آتش بازی کی اجازت

    سال نو کے آغاز پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 مقامات پر آتش بازی کی اجازت مل گئی ہے

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی و سرکاری اداروں کی جانب سے آتش بازی کی اجازت مانگی گئی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو جیلانی پارک میں آتش بازی کی اجازت دی گئی ہے بحریہ ٹاون،پارک ویو سوسائٹی اور نشاط ہوٹل کو بھی آتش بازی کی اجازت دی گئی ہے

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    دوسری جانب لاہور پولیس نے نیو ائرنائٹ پر امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا، سی پی او کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کی قطعی اجازت نہیں سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کے مطابق نیو ائر نائٹ پر چھ ہزار سے زائد پولیس افسران، جوان، پیرو، ڈولفن، ایلیٹ ٹیمیں تعینات ہوں گی ،، چھ ایس پیز، پینتیس ڈی ایس پیز، تراسی ایس ایچ اوز سپر ویژن کریں گے، جبکہ چار سو سے زائد اَپر سب آرڈینیٹس ، اینٹی رائٹ فورس سمیت خواتین پولیس اہلکار تعینات بھی ہوں گی ، سی سی پی او کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کے نیو ایئر نائٹ کے ریکارڈ یافتہ افراد کی ڈور ناکنگ اور ضمانتی مچلکے لئے جا رہے ہیں۔

    نیو ائر نائٹ پر ون ویلرز اور موٹرسائیکل آلٹریشن کرنیوالے مکینک بھی جیل جائیں گے،ٹریفک پولیس لاہور نے خبردار کر دیا، سی ٹی او کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کیلئے نوے مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے،سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کیلئے نوے مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے سی ٹی او لاہور کے مطابق ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کو حوالات میں بند کیا جائے گا، ناکوں پر گیارہ ڈی ایس پیز، بہتر انسپکٹر، تیرہ سو سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے،، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوں گے،، مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہو گی ، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ بغیر سائلنسر موٹرسائیکلوں، رکشوں کو بند کردیا جائے گا، کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بھی بند کر دی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مری میں برفباری کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں، مری میں سیاحوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ،راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مری کی سربراہی میں کمیٹی کنٹرول روم میں بیٹھ کر فیصلے کرے گی مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی، نیو ائیر نائٹ، ویک اینڈ اور برفباری ایک ساتھ متوقع ، تمام انتظامات مکمل رکھیں، مری میں 13 سہولت مراکز قائم، مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے،سیاح ہیلپ لائن 9269015-051 اور 9269016 پر رابطہ کر سکتے ہیں،چیف سیکریٹری نے محکمہ ہائی ویز کو سڑکیں کلیئر رکھنے کی ہدایت کی،اور کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ رکھیں، ٹورازم ا سکواڈ بھی تعینات ہونگے،پی ڈی ایم اے نے کمشنر راولپنڈی کو 10 ملین روپے ہنگامی طور پر بھجوا دیے،اجلاس میں پنجاب بھر میں 579 پرائس مجسٹریٹس کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی،