Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

    ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

    ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

    ہم 2023 میں داخل ہونے والے ہیں۔ایک طرف بھارت اور افغانستان کی طرف سے وطن عزیز میں دوبارہ دہشت گرد ی خودکش حملوں کا سلسلہ جاری ہے فوجی افسران ،فوجی جوان، پولیس اور عام شہری شہید ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب سیاسی انتشار اپنے عروج پر ہے ۔ اقتدار حاصل کرنے اور اقتدار کو طول دینے کی سیاست ہو رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ بے یقینی کے ایسے خوفناک وقت میں ہم کیسے پُر امید ہو سکتے ہیں کہ ان حالات میں ہماری معیشت ، ملک میں امن ، دہشت گردی کا خاتمہ ۔ آنے والے سال میں ملک ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرے گا؟ ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے ۔سیاسی جماعتیں ریاست ااور اس میں بسنے والے عوام کے لئے متحد ہو جائیں۔ سیاسی انتشار میں کوئی معاشرہ اور ریاست ، اور معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ قومی سلامتی کے لئے نئی حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی ۔ ترقی کے لئے پُرامن ماحول میں بہت ہی ضروری ہے۔

    21 ویں صدی میں مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں ۔ وطن عزیز کے وسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مگر کیا کیاجائے ہمارے سیاستدانوں کو اقتداراور صرف اقتدار چاہیئے۔ انہیں ریاست اور عوام کے مسائل سے دلچسپی نہیں ۔آج سیاسی گلیاروں میں اخلاقی اقدار کے معیار گر گئے۔ آج سیاست میں عوام کی موجودگی نہیں ۔ عوام کے بنیادی مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ۔ ہر طرف اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ ایک دوسرے کو چور ڈاکو سمیت غیر اخلاقی الزامات لگائے جارہے ہیں ۔سیاستدان سیاسی گلیاروں میں ایک دوسرے کی مائوں ، بہنوں ،بیٹیوں اوربیویوں کی سوشل میڈیا پر توہین کرتے نظر آرہے ہیں ان حالات میں سیاست اور ریاست کی حالت کیا ہوگی ؟ ۔

    زمینی حقائق سے کوسوں دورسیاست میں شوروغل مچا ہوا ہے۔ محسوس ہوتا ہے سیاست عوام اور ریاستی مسائل سے بے بہرہ ہو کر تماشوں تک محدود ہو گئی ہے ۔ موجودہ شور شرابے میں وطن عزیز کی معیشت مستحکم کیسے ہو سکتی ہے ؟۔اقتدار حاصل کرنے والے اوراقتدار کوطول دینے والے ہوش کے ناخن لیں ہمارے اطراف میں دہشت گردی کی آگ دوبارہ لگا دی گئی ہے ۔پاک فوج ،قومی سلامتی کے ادارے ، پولیس اس نئی آگ کو ملک و قوم کو محفوظ رکھنے کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ سیاستدان بھی ملک وقوم کی خاطر انتشار کی سیاست کو دفن کرکے ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کریں۔

  • پاکستانی لالہ چمن لعل کا منفرد اعزازبین الاقوامی فیلوشپ کی ڈگری لینے والے پہلے پاکستانی ہندو

    پاکستانی لالہ چمن لعل کا منفرد اعزازبین الاقوامی فیلوشپ کی ڈگری لینے والے پہلے پاکستانی ہندو

    پاکستانی لالہ چمن لعل کا منفرد اعزاز، بین الاقوامی فیلوشپ کی ڈگری لینے والے پہلے پاکستانی ہندو

    پاکستان میں موجود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے لالہ چمن لال، رحیم یار خان کے رہائشی ہیں اور 2016 سے مختلف مذاہب کے نوجوانوں کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق مختلف تربیتیں مکمل کر چکے ہیں۔

    لالہ چمن ملٹی کلچرل ازم کے فروغ کے لیے مختلف تنظیموں کے ساتھ "یوتھ یونایٹڈ فار سوشل چینج” اور "پیس از پوسیبل ٹوگیدر” جیسے پراجیکٹس میں کام کر چکے ہیں۔ قبولیت اور ملٹی کلچرل ازم کے فروغ کے لیے مختلف مذاہب میں موجود مماثلتوں کو اجاگر کرنے کے لیے وہ مختلف مذاہب کے نوجوانوں کے ساتھ مصروف عمل ہیں جبکہ اس وقت سماج سیوا فاونڈیشن کے چیرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ حال ہی میں سعودی ولی عہد شہزادہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بین الاقوامی مرکز برائے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمہ (کائیسڈ) میں لالہ چمن لال کو ایک سالہ گریجویٹ کی ڈگری سے نوازا گیا- چمن لعل سعودی عرب کی تنظیم کائیسڈ سے بین الاقوامی فیلوشپ کی ڈگری لینے والے پہلے پاکستانی ہندو ہیں۔ کائیسڈ ایک بین حکومتی تنظیم ہے جو مملکت سعودی عرب، جمہوریہ آسٹریا، کنگڈم آف اسپین اور ہولی سی کے فاونڈنگ آبزرور کے طور پر چلتی ہے۔

    لالہ چمن لال کو اس سال شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بین الاقوامی مرکز برائے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمہ میں 2022 کے بین الاقوامی فیلوز پروگرام کی فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا جبکہ فیلوشپ میں دنیا سے کل 56 مندوبین بلائے گئے- ان مندوبین کا دنیا کے آٹھ مختلف مذاہب سے تعلق تھا- وہاں پرتگال میں مختلف مذاہب کے عبادتی جگہوں کا دورہ کروایا گیا- تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل المیڈا ریبیرو اور تمام سینئر عہدیداران کو چمن لال نے سندھی اجرک پہناتے ہوئے اپنے پاکستانی کلچر کو فروغ دیا اور سبز ہلالی پرچم کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشوں کو دنیا تک پہنچایا- لالہ چمن نے تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل المیڈا ریبیرو کویقین دلایا کہ تنظیم کا ہر پیغام بین المذاہب اور بین الثقافتی جو کہ امن، پیار اور بھائی چارے کا ہے ملک کے طول و عرض میں پہنچایا جائے گا

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

  • عمران خان نے کعبہ ماڈل والی گھڑی کو بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا. وزیراعظم شہباز شریف

    عمران خان نے کعبہ ماڈل والی گھڑی کو بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا. وزیراعظم شہباز شریف

    عمران خان نے کعبہ ماڈل والی گھڑی کو بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا. وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں تباہی ہوئی. ڈیرہ اسماعیل خان میں جنوبی خیبرپختونخوا کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ چند ماہ قبل یہاں آیا تھا تو ہر طرف پانی نظر آتا تھا، سیلاب متاثرین نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، کالام، کوہستان اور ٹانک میں بدترین تباہی دیکھی، سوات میں تو دریا کے بیچوں بیچ ہوٹل تعمیر کئے گئے تھے جو کہ سیلاب کی نذر ہوئے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، گزشتہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبرپختونخوامیں تباہی ہوئی، سیلاب سے پیدا ہونے والے بنیادی مسائل حل ہوگئے، جب تک یہ مسائل حل نہ ہوجائیں ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا، تحائف کسی شخصیت کو نہیں بلکہ ملک کو ملتے ہیں، عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی کو بیچا، یہ تحفے آپ کونہیں پاکستان کو ملے تھے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ تحائف تعلق بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں بیچنے کیلئے نہیں ،تحائف بیچ کر پیسے جیب میں ڈال لیے گئے، ایسی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کی بےتوقیری ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے بھی جب حلف اُٹھایا تو احساس نہیں تھا کہ معیشت کا اتنا بُرا حال ہے، حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ کے قریب تھا، مخلوط حکومت نےپاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچالیا،پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ہم پہرہ دیں گے اور عوام سکون سے رات کو سوئیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 8 ماہ باقی ہیں اس میں ہم بھرپور کام کریں گے، اس کے بعد ملک کے 22 کروڑ عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ حکومت ووٹ گھڑی بیچنے والوں کو دیں گے یا خدمت کرنے والوں کو، اگر ہمیں اگلے 5 سال موقع ملا تو ملک کی تقدیربدلیں گے، پاکستان نعروں سے نہیں محنت اور کام سے آگے بڑھے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پھر سر اُٹھارہے ہیں، بنوں میں آپریشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہادت پانے والے قومی ہیرو ہیں، دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر اجلاس بلارہا ہوں، حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا سر کچل دے گی۔

    دوسری جانب سربراہ پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔ ڈی آئی خان میں جنوبی خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق حکومت نے بین الاقوامی برادری کا اعتماد تباہ کردیا۔ ہمیں ملک کی ترقی کےلیے خود اعتمادی کے ساتھ پالیسی بنانا ہوگی۔

    مولانافضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ہوئی مگر سابقہ دورمیں معیشت تباہی کی طرف چلی گئی۔سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان جغرافیائی لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ معیشت کی تباہی کا ایجنڈا لانے والے مایوس ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے دور میں ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے تھے۔

  • بلوچستان میں شروع ترقیاتی منصوبے کسی صورت بھی بند نہیں ہونگے،ترجمان

    بلوچستان میں شروع ترقیاتی منصوبے کسی صورت بھی بند نہیں ہونگے،ترجمان

    ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کوہلو ،ثووب اور بارکھان میں حملے ہوئے ، 16 افراد زخمی ہوئے، بلوچستان میں شروع ترقیاتی منصوبے کسی صورت بھی بند نہیں ہونگے، بلوچستان میں ریکوڈک کی منظوری ہوئی جو بڑی بات ہے،ریکوڈک منصوبے کی منظوری سے اربوں کی فنڈنگ پاکستان آئے گی،بلوچستان جلد ہی ٹریڈ حب کہلائے گا،ہمیں بیرونی کے ساتھ اندورنی سازشوں سے بھی خطرہ ہے،ترجمان بلوچستان کےوسائل پر سب سے پہلا حق صوبے کا ہے،جنوری میں ریکوڈک منصوبے کی تقریب ہوگی،ریکوڈ ک منصوبہ شروع ہوا تو 75 فیصدشیئربیرون ملک کمپنیوں کے تھے،اب بلوچستان کو بغیر کسی خرچے کے 25فیصد حصہ ملے گا،بلوچستان کو ملنے والی رائیلٹی 2فیصد سے بڑھا کر5 فیصد کردی گئی،

    فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں وفاقی حکومت کو بلوچستان پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے،حکومت کے مثبت اور بہتر اقدامات اور پالیسیوں کی تشہیر ممکن بنانے کیلئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

    ریکوڈک منصوبے کے مال کی بقیہ 15فیصد ادائیگی منزل پر پہنچ کر مارکیٹ ریٹ کےمطابق ہوگی

  • سیاحت کی ترقی کیلئے سعودی عرب کے 10 نئے ضوابط جاری

    سیاحت کی ترقی کیلئے سعودی عرب کے 10 نئے ضوابط جاری

    سیاحت کی ترقی کیلئے سعودی عرب کے 10 نئے ضوابط جاری

    سعودی وزارت سیاحت نے اتوار کو سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے اور مختلف شعبوں میں نشاۃ ثانیہ کی رفتار کو برقرار رکھنے سے متعلق 10 نئے ضوابط جاری کردئیے۔ نئے ضوابط کا مقصد سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ میں کاروبار میں آسانی، جدت اور پائیداری کو مدنظر رکھا جا سکے۔ العربیہ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق؛ خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے اور سیاحوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اسی طرح ان ضوابط کے مقاصد میں شعبہ سیاحت کو سپورٹ کرکے روزگار کےمواقع پیدا کرنا بھی شامل ہے۔ نئے ضوابط سیکٹر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مختلف سٹیک ہولڈرز کے خیالات اور مشاہدات کے وسیع جائزے کے بعد تیار کیے گئے ہیں۔ وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ نئے ضابطے ان اقدامات کی تکمیل کرتے ہیں جن پر وزارت سیاحت قومی سیاحت کی ترقی کے لیے عمومی حکمت عملی کے اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت سیاحت کے شعبے میں قومی قابلیت کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ سسٹم کی بنیاد پر جاری کردہ ضوابط میں ہر قسم کی سیاحتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحتی منڈی میں نئی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اسی طرح ان ضوابط میں خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کنٹرول اور انسپکشن کے انتظامات کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ضوابط بین الاقوامی طریقوں کے مطابق تیار کئے گئے ہیں، ان کا انتخاب ورلڈ اکنامک فورم کی جاری کردہ سیاحت اور سفر کی مسابقت میں سرفہرست دس ممالک کے انڈیکس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    انہوں نے کہا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سیاحت کے شعبہ کی بے انتہا حمایت کی ہے۔ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سعودی عرب کے ’’ویژن 2030‘‘ کے ستونوں میں سے ایک ہے۔ وزارت نے سیاحت کے شعبے کے ڈیلرز کو اپنی شرائط نئی ضروریات اور معیارات کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کے لیے 90 دن کا وقت دے دیا۔ سیاحت کے شعبے کے ڈیلرز وزارت کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ٹورازم کمیونیکیشن سینٹرز میں وزارت کے آفیشل چینلز کے ذریعے نئے ضوابط کی آگاہی لے سکتے اور اس حوالے سے سوالات کا جواب لے سکتے ہیں۔

  • عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،خواجہ سعد رفیق

    عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،خواجہ سعد رفیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم صرف کاغذوں میں آزاد ہوئے ہیں

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین اور قانون کی بات کرنی چاہیے،ہم اپنی ہر ناکامی کاالزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگا سکتے ،جنہوں نے ملک میں مارشل لا لگایا انہوں نے جرم کیا ،سیاسی جماعتیں کیوں خود اپنے پاوں پر کھڑی نہیں ہونا چاہتیں ،کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے،نظریہ ضرورت کے تحت متنازعہ فیصلے کیے جاتے ہیں،22کروڑ کاملک ایک دوسرے سے بدلے لینے کیلئے نہیں بنا،جھوٹ ہی جھوٹ کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟عمران خان اور ان کے لانے والوں سے سوالات تو ہونگے سیاسی جماعتیں رحم کریں، جماعتوں میں الیکشن کروائیں، عدم اعتماد کی تحریک کو اون کرتے ہیں اقتدار میں رہنے کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے،ذمہ داری اب سیاستدانوں پر 100فیصد پڑگئی ہے،سمجھ نہیں آتی کہ عمران خان کو اب کس بات کاڈر ہے،ملک کو ترقی کی طرف لے جانا کیا نوازشریف کا قصورتھا ؟عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ بڑی خوش بختی ہے کہ ایک اتحادی حکومت بنی ہے اب سیاست دانوں پر ذمہ داری 100فیصد پڑ گئی ہے اگلوں نے ثابت کردیا ہے ہم غیر سیاسی ہیں، خان صاحب جمہوریت اور سیاست کی ریڈ لائن کراس نہ کریں خان صاحب آنا آپ نے ہمارے پاس ہی ہے لیکن آئیں گے آپ ٹکریں کھا کر ، عمران خان صاحب آپ کہتے ہیں کسی کی عیب جوئی نہیں کرنی چاہیے آپ کو اب یاد آیا ہے بیٹی کو باپ کے سامنے پکڑتے تھے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

  • لاہور میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

    لاہور میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

    لاہور میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

    انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول 2022 کا افتتاح سیکرٹری محکمہ سیاحت، حکومت پنجاب، آسیہ گل نے کیا۔ انہوں نے ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا محمد علی، کے ہمراہ فوڈ فیسٹیول کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت پنجاب نے پنجاب کی ثقافتی اور تاریخی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شہری بھرپور اور صحت مندانہ سیاحت سے لطف اندوزہوں، لاہور کے بعد اب مری میں بھی فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیں گے،

    سیکرٹری سیاحت آسیہ گل کا کہنا تھا کہ لاہور میں منعقدہ دو روزہ فوڈ فیسٹول میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے، الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں شہری فیسٹول میں کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، فوڈ فیسٹیول میں بچوں کے لیے بھی روایتی کھیل اور انٹرنیشنل فوڈ کے اسٹالز لگائے گئے تھے، فوڈ فیسٹول میں دو روز میں ہزاروں شہری شریک ہوئے،

    سیکرٹری سیاحت آسیہ گل کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اس طرح کے مزید منصوبے لائیں گے پنجاب میں کلچرل، مذہبی اور تاریخی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے چکوال میں متعدد جھیلیں ہیں، اس شہر کو لیک سٹی کے طورپر متعارف کرائیں گے۔ عوام کو سیروتفریح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب کے مختلف دریاؤں اور جھیلوں پر ریزارٹس قائم کئے جا رہے ہیں پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے

     معروف اداکار فیروز خان نے پندرہویں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی

    16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، کون رہا فاتح

    سیکرٹری ٹورزم پنجاب آسیہ گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے عملی طور پر کام کر رہے ہیں

  • پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا اسپیس ایکس اسٹار لنک پروگرام پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا اسپیس ایکس اسٹار لنک پروگرام پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسپیس ایکس اسٹار لنک پروگرام پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسپیس ایکس اسٹار لنک پروگرام پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا ہے. پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹر کہدہ بابر کی زیرصدارت سینٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران پی ٹی اے حکام نے اسپیس ایکس اسٹار لنک پروگرام پر بریفنگ دی۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ اسپیس ایکس ایک جدید ٹیکنالوجی اور تیز ترین انٹر نیٹ فراہمی کاذریعہ ہے،اس ٹیکنالوجی سے پسماندہ علاقوں میں انٹر نیٹ پہنچایا جاسکتا ہے۔

    بریفنگ کے دوران پی ٹی اے حکام نے اسپیس ایکس اسٹار لنک پروگرام پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے اسپیس ایکس پروگرام کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کردی جس کے ارکان افنان اللہ اور ذیشان خانزادہ ہوں گے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے گوادر میں انٹرنیٹ سروس فراہمی سے متعلق مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ سینیٹر افنان اللہ نے ہدایت کی کہ گوادر میں سرمایہ کار آرہے ہیں وہاں بہترین انٹرنیٹ پہنچائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ گوادر میں ہمارے بچےکورونا وبا کے دوران میں انٹرنیٹ نہ ہونے سے پڑھ نہیں سکے۔ پی ٹی اےحکام نے کہا کہ بعض علاقوں میں سیکیورٹی وجوہات پر سروس بند ہے، وزیر اعظم نے گوادر میں انٹرنیٹ بہتری کی خصوصی ہدایت کی ہے، انٹرنیٹ سروس بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں, گوادر میں 4 ارب روپے کے انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 5800 کلومیٹر فائبر آپٹک پراجیکٹ مکمل ہوچکے، گوادر کے لئے پونے 2 ارب روپے کے فائبر آپٹک منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

  • قومی ٹیم کے کپتان نے 16 برس بعد محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے کپتان نے 16 برس بعد محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے کپتان نے 16 برس بعد محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ میچ کے دوران بابر اعظم نے ایک اور اچھی اننگز کھیلی ہے، اسی دوران انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر ک اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔


    ایک کیلنڈر سال میں بین الاقوامی مقابلوں کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اس وقت قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے پاس تھا۔ محمد یوسف نے 2006 میں 2435 رنز بنائے تھے۔ اس طرح بابر اعظم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ توڑا ہے۔ محمد یوسف سے قبل 1996 میں سعید انور نے ایک سال میں 2296 رنز بنائے تھے۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے بازوں میں چوتھا نام بھی محمد یوسف کا ہے ، جنہوں نے 2002 میں 2226 رنز بنائے تھے۔ بین الاقوامی مقابلوں کے دوران 2000 میں انضمام الحق نے 2164 رنز بنائے تھے۔

  • کراچی؛ 38 نجی و سرکاری کالجز کے طالب علم فیل مگر کیسے؟

    کراچی؛ 38 نجی و سرکاری کالجز کے طالب علم فیل مگر کیسے؟

    38 نجی و سرکاری کالجز کے طالب علم فیل مگر کیسے؟

    انٹر بورڈ امتحانات میں کراچی کے 25 سرکاری اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے تھے جنکی کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے تمام کالجز کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کردی تھی تاہم اس حوالے سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کررہے ہیں. ایک صارف نے لکھا کہ 14 سال مسلسل سندھ پر حکمرانی کرنے والے زرداری مافیا کے کارنامے چیک کریں کہ ان کے صوبے میں 38 نجی و سرکاری کالجز کے تمام طلبہ وطالبات انٹرمیڈیٹ امتحانات میں فیل ہو گئے.
    https://twitter.com/Ansar23215/status/1606562206690181121
    جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کالجز کی کارکردگی پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی معطل کردیئے ہیں، مذکورہ کالجز میں پرنسپلز طلبہ کی تعداد بھی بڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ پری میڈیکل ،پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ کا ایک طالب علم بھی پاس نہیں ہوسکا. انٹر بورڈ کی رپورٹ کے مطابق امتحانات میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ سے کوئی ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہوسکا۔ 25 سرکاری کالجز اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے۔ خیال رہے کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کالجز کی کارکردگی پر سیکرٹری کالجز ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کو خط بھی لکھ دیا تھا جبکہ چیئرمین انٹر بورڈ نے کہا تھا کہ کسی کی رجسٹریشن معطل نہیں کی ،خراب کارکردگی والے اداروں کو تنبیہ کی جائے گی.

    اس حوالے سے انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی تھی کہ کسی کالج کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کالجز کو تنبیہ کی جائے گی اور اس حوالے سے متعلقہ افراد سے بازپرس کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ سیکریٹری کالجز کو خط کے ذریعے باور کروایا گیا ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔

    ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی کے مطابق جاری کردہ فہرست میں ہائر سیکنڈری اسکولز بھی شامل ہیں، سارا ملبہ کالجز پر نہیں گرایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر سائنس گروپ کے طلبہ کی تعداد دیگر گروپس کے مقابلے میں کم ہونے کی وجہ سے سائنس گروپ کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب بھی کم ہوتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ و اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کی کوشش کریں گے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی بھرتیاں شروع کردی جائیں گی۔
    https://twitter.com/Khi_Alerts/status/1606633207549624320
    کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہا کہ بس 38 کالجز کے طالب علم فیل ہوگئے کوئی بات نہیں مگر بھٹو کو زندہ رکھنا ہے جبکہ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ آخر کیا وجہ تھی کہ اتنی تعداد میں لوگ فیل ہوگئے لہذا اس سے ظاہر ہوتا کہ پورا نظام ہی کرپٹ ہے اور صوبائی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ہے.