Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • فیفا نے قطر فٹبال ورلڈکپ کے بہترین گول کا اعلان کردیا

    فیفا نے قطر فٹبال ورلڈکپ کے بہترین گول کا اعلان کردیا

    دوحہ:قطر میں ہوئے فٹبال ورلڈ کپ میں اسکور کیے گئے بہترین گول کا اعلان کردیا گیا۔ا،طلاعات کے مطابق فیفا کی جانب سے ’گول آف دی ٹورنامنٹ‘ کیلئے ووٹنگ میں 10 گول شامل تھے مگر شائقین کو سب سے زیادہ برازیل کے ریچارلیسن کا بائی سائیکل کک پر کیا گیا گول پسند آیا۔

    برازیل نے قطر فٹبال ورلڈ کپ مہم کا آغاز سربیا کے خلاف میچ سے کیا اور کھیل 73 ویں منٹ میں ونیش جونیئر کے پاس پر ریچارلیسن نے بائی سائیکل کک مار کر گیند کو جال میں پہنچادیا۔دنیا بھر کے شائقین فٹبال کو یہ گول بھا گیا، ہاٹ فیورٹ برازیل ورلڈ کپ تو نہ جیت سکی لیکن اس گول کا سحر ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد بھی شائقین پر طاری رہا۔

    10 بہترین گول کے درمیان ووٹنگ میں ریچارلیسن کا بائی سائیکل گول سب سے زیادہ مقبول رہا۔ فیفا نے یہ سلسلہ 2006 ورلڈ کپ سے شروع کیا ہے۔

     

    ادھرغیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں جاری ورلڈ کپ میں چار ٹیموں پر مشتمل گروپ والے فارمیٹ کی کامیابی کے بعد گورننگ باڈی 2026 کے ورلڈ کپ کے فارمیٹ پر نظر ثانی کرے گی۔

    قطر میں جاری ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں شریک تھیں جنہیں 4 ٹیموں پر مشتمل 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس میں ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ ورلڈ کپ میں یہ فارمیٹ 1998 سے چلا آرہا تھا۔

    تاہم رواں ورلڈکپ اس فارمیٹ کا آخری ورلڈ کپ ہے کیوں کہ فیفا کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول 2026 کا فٹبال ورلڈ کپ سابقہ عالمی کپ کے ایونٹس سے زیادہ طویل ہوگا کیونکہ اس میں پہلی بار 32 کے بجائے ریکارڈ 48 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

     

    فیفا نے ٹیموں میں اضافے کے بعد ہی 2026 کے ورلڈ کپ فارمیٹ کو تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے ورلڈ کپ میں 16، سولہ ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

    تاہم فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ میں 4 ٹیموں کے گروپ والے فارمیٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 2026 کا ورلڈ کپ بھی اسی فارمیٹ پر کرائے جانے کا امکان ہے۔

     

    رپورٹس کے مطابق جمعہ کو دوحہ میں فیفا کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فیفا کے صدر نے کہا کہ چار ٹیموں کا گروپ شاندار رہا ہے۔ آخری میچ کے آخری لمحات تک آپ کو معلوم نہیں تھا کہ کون آگے جائے گا جس وجہ سے ٹورنامنٹ میں دلچسپی پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اگلی میٹنگ میں ورلڈکپ 2026 کے فارمیٹ پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

  • بلوچستان میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد گھروں کونقصان،لاکھوں ایکڑ پرکاشت فصلیں تباہ ہوئیں:سرکاری سروے رپورٹ

    بلوچستان میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد گھروں کونقصان،لاکھوں ایکڑ پرکاشت فصلیں تباہ ہوئیں:سرکاری سروے رپورٹ

    ڈیرہ مراد جمالی ( محبوب مگسی) بلوچستان حکومت کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلو ں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کروایا جانے والا سروے مکمل ہوگیا صوبے میں مجموعی طور پر 321019 مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ پانچ لاکھ90 ہزار 439ایکٹر پر کھڑی فصلات تباہ ہوئیں، 2لاکھ 92ہزار 526 مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوئے۔

    بھارتی اسٹیٹ بینک سے چوروں نے سرنگ کھود کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا چرا لیا

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں رواں سال یکم جون سے 25اگست تک ہونے والی مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ان نقصانات کے ازالے کیلئے بلوچستان حکومت نے محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام صوبے کے 32 اضلاع میں جوائنٹ سروے کرایا جس کی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔

    اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 336افراد جاں بحق جبکہ 187 زخمی ہوئے،صوبے میں مجموعی طور پر 321019 مکانات کو نقصان پہنچا250137 مکانات مکمل طور پر گرے جبکہ 96166کو جزوی نقصان پہنچا،سب سے زیادہ94578 مکانات ضلع نصیر آباد میں نقصان پہنچا جبکہ سب سے کم نقصانات ضلع زیارت میں ہوا وہاں 223مکانات گرے، سروے رپورٹ کے مطابق صوبے میں پانچ لاکھ90 ہزار 439ایکٹر پر کھڑی فصلات تباہ ہوئیں سب سے زراعت کو نقصان ضلع جھل مگسی میں ہواجہاں،ایک لاکھ 73ہزار 908ایکٹر پر فصلات تباہ ہوئیں۔

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ یوکرین روس جنگ میں‌ اب براہ راست شریک ہوچکا:روس

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2لاکھ 92ہزار 526 مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوئے جن میں نوے ہزار سے زائد جھل مگسی اور 85ہزار نصیر آباد میں مارے گئے۔محکمہ ریونیو کی جانب سے یہ رپورٹ جلد صوبائی حکومت کو پیش کی جائے گی جس کے بعد متاثرین کی بحالی کاکام شروع کیا جائے گا۔*

  • کرپٹو اسکینڈل؛میرے خلاف تحقیقات جاری ہیں کہ باہرسے پاکستان پیسے کیوں اور کیسے منگوائے؟وقارذکا

    کرپٹو اسکینڈل؛میرے خلاف تحقیقات جاری ہیں کہ باہرسے پاکستان پیسے کیوں اور کیسے منگوائے؟وقارذکا

    کراچی :مشہور ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقار ذکا نے کرپٹو کرنسی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ک

    نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر بھائیوں نے بھائی کو مار کر سر دھڑ سے کیا الگ

    و مسترد کردیا ہے۔وقار ذکاء نے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے منی لانڈرنگ کرنی ہوگی تو وہ بینکنگ چینل سے پاکستان میں پیسے کیوں لائے گا؟۔

    وقار ذکا نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورٹ آرڈر میں کرپٹو کا کوئی ذکر نہیں، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے یہ کیس بنایا ہے کہ وقار ذکا کے بینک میں باہر سے پیسے آئے ہیں۔ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستانی بینک میں باہر سے پیسے نہیں لانے چاہئیں؟۔وقار ذکا کے مطابق ان کی تمام ٹرانزیکشن ایف بی آر کے پاس ظاہر کی گئی ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ قانونی چینل کے ذریعے پاکستان لائی گئی رقم غلط تھی۔

     

    کراچی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 173 ملین روپے کے کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔وقار ذکاء کے خلاف فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی رپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی تھی۔وقار ذکاء نے ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں عدالت میں پیشی کیلئے کوئی نوٹس یا فون کال موصول نہیں ہوئی۔

    بھارتی اسٹیٹ بینک سے چوروں نے سرنگ کھود کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا چرا لیا

    واضح رہے کہ وقار ذکاء اس وقت کرپٹو کرنسی سے متعلق اپنی کمپنی کی رجسٹریشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔وقار ذکا نے اپنے خلاف جعلی خبریں پوسٹ کرنے پر تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور نجی میڈیا ادارے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • اعتماد کا ووٹ لیکر پنجاب اسمبلی تحلیل کردینگے:سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی بات نہیں ہوئی::مونس الٰہی

    اعتماد کا ووٹ لیکر پنجاب اسمبلی تحلیل کردینگے:سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی بات نہیں ہوئی::مونس الٰہی

    لاہور:اعتماد کا ووٹ لیکر پنجاب اسمبلی تحلیل کردینگے،اطلاعات کےمطابق ق لیگ کے رہنما اور چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کہتے ہیں کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، جب سے سیاست میں آیا ہوں بتایا گیا کہ شریفوں نے ہمیشہ دھوکا دیا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نمبرز پر ابھی تک پی ٹی آئی سے بات نہیں ہوئی۔

    پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ ماضی میں شجاعت حسین اور پرویز الہٰی بتاتے رہے کہ شریفوں نے ہمیشہ دھوکا دیا، ن لیگ نے جو کچھ کیا وہ ان کو الٹا پڑا ہے، سندھ ہاؤس اور اسلام آباد میں جو منڈی لگی وہ سب کو پتہ ہے، ہمارے بندے توڑنے کیلئے منڈی تو ن لیگ نے لگانی ہے۔رہنماء ق لیگ نے کہا کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے تیار ہیں، اعتماد کا ووٹ کب لیں گے یہ فیصلہ عمران خان کریں گے، ہوسکتا ہے 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں، کوئی پاگل ایم پی اے ہی ہوگا جو اس صورت حال میں غائب ہوجائے گا۔

    ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پرلیونل میسی کی تصویرہوگی

    مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت ہے کہ اسمبلیاں توڑنی ہیں، ہم نے اپنی رائے دی عمران خان نے اپنا فیصلہ بتایا، اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلیاں توڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل سیٹلمنٹ اسٹیبشلمنٹ کرواسکتی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا، عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی جس کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نمبرز پر ابھی تک پی ٹی آئی سے بات نہیں ہوئی، اس وقت سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات کر رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پروہ بھی طعنے دینے لگےجن سےتوقع نہیں تھی

    مونس الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے 2018ء میں مجھے الیکشن لڑنے نہیں دیا کہ یہ پی ٹی آئی کی نشست ہے، جب الیکشن لڑنے نہیں دیا گیا تو میں نے کہا یہ تو ہمارے خاندان کی سیٹ ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ ضمنی الیکشن لڑ لیجئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کے پاس معاشی مسائل کا حل نہیں، بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے، جنرل باجوہ کے ساتھ ہماری ڈیل الگ اور عمران خان کی الگ تھی، ہم اور پی ٹی آئی جنرل باجوہ سے تعلقات کے خود ذمہ دار ہیں، اس کنڈیشن پر ہمارا اتحاد نہیں ہوسکتا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھ جائیں۔

  • عوامی رابطہ مہم کیلئے تحریک انصاف پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالے گی

    عوامی رابطہ مہم کیلئے تحریک انصاف پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالے گی

    لاہور:دنیاپاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی کے مقامی ذمہ داران ریلیوں کی قیادت کریں گے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 25 دسمبر کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد کرے گی، 26 دسمبر کو بہاولپور،27 دسمبر کو شیخوپورہ اور 28 دسمبر کو جہلم، 29 دسمبر کو ساہیوال، 30 دسمبر کو ڈی جی خان، 31 دسمبر کو گوجرانوالہ میں تحریک انصاف ریلیاں منعقد کرے گی۔

    یکم جنوری کو دوبارہ سے ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد ہوگا، 2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری اٹک، 4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال، 6 جنوری کو ڈی جی خان،7 جنوری کو شیخوپورہ میں ریلیاں نکالی جائیں گے۔

    8 اور 15 جنوری کو ایک بار پھر ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، 9 جنوری کو سیالکوٹ، 10 جنوری گجرات، 11 جنوری جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ ، 13 جنوری کو ساہیوال اور 14 جنوری کو بہاولپور، 16 جنوری کو سرگودھا میں میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری پیشگوئی ہے عام انتخابات مارچ یا اپریل 2023 میں ہوں گے، حالیہ دہشتگردی سے نمٹنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، زرداری، پی ڈی ایم کے پاس ارکان کی منڈی لگانے اور گندی سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں۔

    سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا، پرویزالہٰی گروپ ہمارے ساتھ بہتر چل رہا ہے، مجھے ابھی تک ان پر اعتماد ہے، پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے جائیں گے، حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں میں اس وقت مفاد پرست لوگ موجود ہیں، عدالت نے ہمیں موقع دے دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں، کسی کو موقع نہیں دوں گا کہ اقتدار کیلئے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے، ملک کا سیاسی اور معاشی استحکام نئے الیکشن میں ہی ہے۔

  • کراچی:بجلی پانی و گیس کی عدم فراہمی پر کراچی میں جگہ جگہ احتجاج

    کراچی:بجلی پانی و گیس کی عدم فراہمی پر کراچی میں جگہ جگہ احتجاج

    کراچی:حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث عوام زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترس گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی ، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ماڑی روڈ دعا ہوٹل کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کے دونوں ٹریک پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا جس کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئے اور دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

     

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق علاقہ مکین پانی ، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر احتجاج کر رہے تھے جبکہ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک اور علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جو دستیاب متبادل راستے تھے وہاں سے گاڑیوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا تاہم احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل واقع ہوا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھروں میں نہ تو بجلی آرہی ہے اور نہ ہی گیس جبکہ رہی سہی کسر پانی کی عدم فراہمی نے بھی پوری کر دی ہے، گرمیوں کے ساتھ ساتھ اب سردیوں میں بھی بجلی کی بندش اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

     

     

    شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہری گیس سلنڈر خرید کر اس میں مہنگی ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں اور گیس سلنڈر کی خریداری میں بھی ناقص میٹریل کے گیس سلنڈرز کے پھٹنے کے بھی ممکنہ واقعات جنم لے رہے ہیں جس کے وجہ سے گھروں میں موجود مکینوں کی زندگی بھی داؤ پر لگی ہے۔

     

    ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک پر ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاج نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا جس کی وجہ سے مال بردار سمیت دیگر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، پولیس نے مظاہرین کو مذاکرات کے بعد پرامن طور پر منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔

     

    لیاقت آباد کے علاقے غریب آباد کے قریب بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔احتجاج کی وجہ سے لیاقت آباد اور غریب آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔لیاری کے علاقے میراں ناکہ چوک پر بھی علاقہ مکینوں نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔

     

    ماڑی پور روڈ پر احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی سے واجبات مجموعی طور پر 7 ارب 90 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں، بجلی کی سپلائی بلوں کی بروقت ادائیگی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

  • شاہین شاہ آفریدی نےبابراعظم کےحمایت میں کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

    شاہین شاہ آفریدی نےبابراعظم کےحمایت میں کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

    لاہور:فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی تنبیہ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش اور بدترین شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، جس پر فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بابر کی حمایت میں ٹوئٹس کئے تھے۔

    فرانسیسی وزیر نے فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار دے دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ کرنیوالوں کو خبردار کیا تھا، جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کی حمایت میں کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ممبر مینجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ نے ’’سوچنا بھی منع ہے‘‘ کا ٹرینڈ چلانے والے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا۔

    شکیل شیخ کی وارننگ کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کیلئے کی گئی ’’سوچنا بھی منع ہے‘‘ کی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

    پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں فوری طور پر تبدیلی نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوری طور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی نہ کرنےکا فیصلہ منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعدکوچنگ اسٹاف کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ اپنے عہدے کی مدت پوری کریں گے، دونوں کوچز کے عہدے کی مدت فروری 2023 تک ہے۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

  • الیکشن پیشگوئی پرنہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں:مریم اورنگزیب

    الیکشن پیشگوئی پرنہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن پیش گوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔اسلام آباد سے کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مارچ یا اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے 2024ء مارچ اور اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی کی ہے؟

    وفاقی وزیر نے میڈیا کو جاری بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل تو آپ جنرل (ر) باجوہ سے تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو ایف آئی اے کے ڈی جی اور طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے کرنا چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، کشمیر، قومی مفادات، تاریخی قرضے، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو جتنی ٹھیس پہنچائی ہے اس کا درد آج تک جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن پیش گوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری پیشگوئی ہے عام انتخابات مارچ یا اپریل 2023 میں ہوں گے، حالیہ دہشتگردی سے نمٹنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، زرداری، پی ڈی ایم کے پاس ارکان کی منڈی لگانے اور گندی سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل

    سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا، پرویزالہٰی گروپ ہمارے ساتھ بہتر چل رہا ہے، مجھے ابھی تک ان پر اعتماد ہے، پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے جائیں گے، حکومت میں آنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں میں اس وقت مفاد پرست لوگ موجود ہیں، عدالت نے ہمیں موقع دے دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں، کسی کو موقع نہیں دوں گا کہ اقتدار کیلئے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے، ملک کا سیاسی اور معاشی استحکام نئے الیکشن میں ہی ہے۔

    الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 1500 مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف تقسیم

  • صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیئے

    صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیئے

    اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیئے،بتایا جارہا ہےکہ صدرمملکت کی طرف سے لکھے گئے ان خطوط میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی جعلی ایف آئی آر سے متعلق شکایت کے ازالے کا کہا گیا ہے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو الگ الگ خطوط لکھ کر مستعفی رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جعلی ایف آئی آر سے متعلق شکایت کے ازالے کا کہا ہے۔

    صدر مملکت نے وزیر اعظم محمد اور چیف جسٹس کے نام خطوط میں مراد سعید کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا بھی حوالہ دیا، مراد سعید نے الزام لگایا کہ مسجد نبویﷺ، مدینہ شریف میں پیش آنے والے واقعے پر ان کے خلاف جعلی، بوگس، غیر سنجیدہ ایف آئی آر درج کی گئی۔

    صدر کے خط کے مطابق مراد سعید نے الزام لگایا کہ ان کے پاکستان میں ہونے کے باوجود ان کیخلاف پورے پاکستان میں ایک ہی الزام کے تحت متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے مالاکنڈ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے الزام لگایا کہ معاملہ اٹھانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، اسلام آباد پولیس ان کی ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔

    خط کے مطابق مراد سعید نے یہ بھی بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کا پیچھا کرتے ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل

    لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل،اطلاعات ہیں کہ پی سی بی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان سے کراچی منتقل کردیا۔ون ڈے سیریز کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا، پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کا دن اوروینیو تبدیل کردیا، ملتان ٹیسٹ کو دھند کی وجہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا

    دوسرا ٹیسٹ میچ اب 3 جنوری کے بجائے 2 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں ہی 26 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ون ڈے میچزکا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے جس کے بعد میچز 11،9 اور 13 جنوری کو ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ وہی رہے گا تاہم نئی سلیکشن کمیٹی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کی سابقہ انتظامیہ نے چند روز قبل اٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

    ادھر اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ آج ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے غور کرےگی ، یہ بھی خیال رہے کہ پی سی بی نے آج عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی سربراہی میں بننے والی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر غور کرے گی۔

    پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان پہلےکیا جاچکا ہے، سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

    یاد رہےکہ کل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیاتھا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔