Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کراچی میں کاروائی؛ کروڑوں روپے مالیت کی اسمگلڈ اشیاء برآمد

    اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کراچی میں کاروائی؛ کروڑوں روپے مالیت کی اسمگلڈ اشیاء برآمد

    کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کی کراچی میں کامیاب کاروائی

    کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کی کراچی میں کامیاب کاروائیاں جاری ہیں. پہلی کاروائی میں آر سی ڈی ہائی وے موچکہ چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ بلوچستان سے کراچی پہنچنے والی مسافر بس جس میں خصوصی طور پر خفیہ خانے بھی بنائے گئے تھے اس بس اور اس کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگلڈ اشیاء برآمد کرکے بس اور سامان کو تحویل میں لےکر ضبط کرلیا ھے ضبط شدہ اشیاء میں آئی فونز/اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، سلائی مشینیں، ایرانی کوکنگ آئل ،غیر ملکی سگریٹس، غیر ملکی لیڈیز/جینٹس کپڑا اور دیگر متفرق اشیاء شامل ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    جبکہ دوسری کاروائی میں خفیہ اطلاع ملنے پر ناظم آباد کراچی کے علاقہ سے گزرنے والے مزدا ٹرک جو کہ کچرے سے لدا ہوا تھا روک کر کچرے کے نیچے سے خفیہ طریقہ سے چھپائے گئے(5۔4)ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے اسمگلڈ شدہ انڈین گٹکے کے بورے برآمد کرکے مزدا ٹرک سمیت ضبط کر لیا ہے.
    دونوں کاروایئوں میں ملوث افراد کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے کاراوائی عمل میں لائی جارہی ہے .اور مزید تفتیش جارہی ہے.

  • موٹر سائیکل چھین کرافغانستان اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

    موٹر سائیکل چھین کرافغانستان اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ڈسٹرکٹ سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس نے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر افغانستان براستہ کوئٹہ اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے 5 کارندے گرفتار کر لیے شاہراہِ نور جہاں کی حدود ٹینکی گراؤنڈ پر 18 دسمبر کی رات ہونے والے پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان حنظلہ اور حسنین کے ہوشربا انکشافات کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی حنظلہ اور حسنین زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے جنکے انکشافات اور نشاندہی پر انکے گینگ کے دیگر 3 مزید ملزمان گرفتار کر لیے گئے ملزمان حنظلہ اور حسنین نے 17 دسمبر کو بلاک آئی میں دورانِ ڈکیتی ایک سیکیورٹی گارڈ محمد شریف کو گولی مار کر زخمی کرکے فرار ہونے کا بھی اعتراف کر لیا

    ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ویسٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی سمیت متعدد 125 موٹر سائیکل چھیننے کا اعتراف کیا گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان ولد احمد خان ، عابد علی ولد حضرت منیر اور سمیع اللہ ولد طارق داد خان کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون، 1 عدد پسٹل 32 بور، 1 عدد 125 موٹر سائیکل، 1 عدد 70 موٹر سائیکل نقد رقم اور دیگر کاغذات برآمد کئے گئے چھینے ہوئے موبائل فون کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے ہیں جسکے ریکارڈ اور مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں ملزمان سے شاہراہِ نور جہاں بلاک Q پہاڑ گنج سے ایک شہری شیر علی سے چھینا ہوا موبائیل فون بھی برآمد ہوا جسکا مقدمہ 760/2022 پہلے سے درج ہے ملزمان کو دیگر وارداتوں میں بھی حسبِ ضابطہ گرفتار کیا جائے گا جبکہ تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں بھی مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کا فروغ  روابط میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

    پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کا فروغ روابط میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

    پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا فروغ علاقائی اور عالمی تجارتی انضمام اور روابط میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

    پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف نے دونوں ممالک کے درمیان موجود وسیع تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے اور موجودہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جمعہ کو یہاں کرغزستان ٹریڈ ہائوس کے افتتاح کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاکستانی خریداروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے یہاں کرغزستان کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین خوشگوار تعلقات قائم ہیں لیکن موجودہ دوطرفہ تجارت 8 سے 9 ملین ڈالر ہے جو ان کی حقیقی صلاحیت سے بہت کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک محدود شعبوں میں تجارت کر رہے ہیں جس میں اضافے کیلئے انہیں متنوع شعبوں میں تجارت کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان نے رواں سال پاکستان کو کوئلہ برآمد کیا ہے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان کو مزید مصنوعات فراہم کر سکتا ہے جبکہ پاکستان سے کرغزستان کو فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل اور زرعی مصنوعات سمیت بہت سی اشیاءبرآمد کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان بھارت سے ماربل درآمد کر رہا ہے اور پاکستانی ماربل ایکسپورٹرز بھی اس مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ چین۔

    کرغزستان۔ازبکستان ریلوے منصوبے کو مستقبل میں افغانستان کے راستے پشاور تک بڑھایا جائے گا جو تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ گذشتہ جمعہ کو پاکستان اور کرغزستان نے اقتصادی و تجارتی تعاون اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ کرغزستان ٹریڈ ہائوس (کے ٹی ایچ) کے چیئرمین مہر کاشف یونس، جو وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر اور گولڈ رنگ اکنامک فورم کے نائب صدر بھی ہیں، نے اس موقع پر کہا کہ کے ٹی ایچ دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا اور دلچسپی رکھنے والے پاکستانی تاجروں کو سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے کرغزستان کا دورہ کرنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا فروغ علاقائی اور عالمی تجارتی انضمام اور روابط میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان اور کرغزستان اپنی جیو اکنامک اہمیت کے باعث مختلف خطوں اور عالمی منڈیوں کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان کا جغرافیائی محل وقوع پاکستان کے ساتھ تجارت کے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ روس، کرغزستان، قزاخستان، بیلاروس اور آرمینیا کی 182 ملین آبادی پر مشتمل یوریشین اکنامک مارکیٹس تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلئے مختصر ترین راستہ ہے۔

    مہر کاشف یونس نے کہا کہ سیاحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں مواقع کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کا ایک تجارتی وفد جلد ہی کرغزستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں پاکستان اور کرغزستان کا تجارتی حجم 5.9 ملین ڈالر رہا جس میں پاکستان کی برآمدات 5.3 ملین ڈالر اور درآمدات 0.6 ملین ڈالر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تجارتی حجم کوکئی گنا بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔

  • دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی ،وزیراعظم، وزیر خارجہ و دیگر کی مذمت

    دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی ،وزیراعظم، وزیر خارجہ و دیگر کی مذمت

    دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی ،وزیراعظم، وزیر خارجہ و دیگر کی مذمت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول، مریم اورنگزیب، وزیراعلیٰ سندھ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ و دیگر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے،

    وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا،پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی ،عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،وزیراعظم شہبازشریف نے شہید پولیس اہلکار کو شہدا پیکج دینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن اورعوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہیں گے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں بم دھماکے کی مذمت کی، بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں پولیس کے ایک جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، وزیر خارجہ نے اسلام آباد پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر اپنا فریضہ ادا کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، بلاول بھٹو زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا،اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں شہید عدیل حسین اور ان کے زخمی ساتھی قوم کے ہیرو ہیں، دہشت گردی سے نجات میں ہی پاکستان کی نجات اور خوش حالی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اس دھرتی کا بوجھ ہیں،اتحادی قوت سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے،

    اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ اگر دہشت گرد اسلام آباد پہنچ چکے ہیں تو حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، حکمرانوں اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کو صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا،ہم جب پختونخوا میں دہشتگردی کی بات کررہے تھے تو کسی نے اسے سنجیدہ نہیں لیا،گزشتہ 3سال سے دہشت گرد یہاں پر منظم ہورہے تھے، آج اسلام آبادبھی محفوظ نہیں رہا،آج بھی کہتے ہیں کہ پختونخوا کے کئی علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں، عوام میں خوف پھیلا ہوا ہے

    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،آئی جی اسلام آباد نے اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑی، موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی،کسی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی،شہری دوران سفر شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں،شہری اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کو فوری پولیس کے ساتھ رجسٹر کروائیں،

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، پولیس و سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نیتجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا تو گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

    اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش

  • مسلم لیگ ن نے پرویزالہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

    مسلم لیگ ن نے پرویزالہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

    پنجاب میں وزیراعلی ٰکے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

    مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ،صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے گئی اسیپکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی ا سیپکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی،

    واضح رہے کہ ن لیگ نے پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد پیش کی تھی، پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، جس کے بعد گورنر پنجاب نے گزشتہ شب پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، پرویز الہیٰ عدالت پہنچ چکے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے دی ہے، درخواست پر آج ہی سماعت ہونی ہے، لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے .ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر نےآئین شکنی کی اور قانون کا مذاق بنایا،گورنر عوام کے نمائندے کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتے گورنر کی جانب سے آئین شکنی پر ہم صدر کو ریفرنس بھیجیں گے،اگر مستقبل میں آئین کی پاسداری کی توقع ہے تو آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے،

    :گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

  • عدالتی حکم کی خلاف ورزی، گھروں کی چھتوں پر قد آدم اشتہاری بورڈ آویزاں

    عدالتی حکم کی خلاف ورزی، گھروں کی چھتوں پر قد آدم اشتہاری بورڈ آویزاں

    عدالتی حکم کی خلاف ورزی، گھروں کی چھتوں پر قد آدم اشتہاری بورڈ آویزاں

    شہر کے کئی مقامات پر قدآدم اشتہاری بورڈ آویزاں کردیے گئے۔ عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے رہائشی عمارتوں اور گھروں پر بڑے سائز کے لوہے کے جنگلے لگاکر اشتہار کیلیے استعمال کیا جارہا ہے ،جو تیزہوائیں چلنے کے سبب گرکر کسی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کے کئی مقامات پر دیوہیکل اشتہاری بورڈ عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر لگادیے گئے ہیں .سڑکوں کے قریب گھروں پر لگے بورڈ تیز ہواؤں کے سبب گرنے سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد
    متعلقہ سرکاری حکام نے عدالتی حکم نظرانداز کرتے ہوئے کئی مقامات پر اشتہاری بورڈ لگانے کی اجازت دی ہے۔سڑکوں کے کنار ے لگے اشتہاری بورڈ گزشتہ برسات میں گرچکے ہیں،شہریوں نے چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے بلدیات نجم شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کیاجائے اور غیرقانونی طور پر لگائے گئے اشتہاری بورڈ فوری ہٹوائے جائیں۔

  • عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

    عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

    نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد، عدالت نے درخواست ضمانت پر گزشتہ روز ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا.

    عدالت نے عامرلیاقت کی نازیباویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اور عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ دانیا شاہ پرعامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے، عامرلیاقت کی بیٹی کی شکایت پرایف آئی اے نے کارروائی کی تھی اور ملزمہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا، گزشتہ سماعت پرعدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ 19 دسمبر کو مرحوم عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا بی بی نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ دانیا کے وکیل لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عامر لیاقت کی بیوہ نے اپنے موبائل سے عامرلیاقت کی ویڈیو نہیں بنائی، اور ایف آئی اے نے بھی دانیا کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی۔ لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دانیا عامر لیاقت کی بیوہ ہیں، جائیداد سے حصہ مانگنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات دانیا کو لودھراں سے گرفتار کیاتھا.

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دانیا پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔ عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کی شکایت درج کرائی تھی، جس پر ایف آئی اے کراچی کی نے پندرہ دسمبر کو دانیا شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔17 دسمبر کو ایف آئی اے نے عامر لیاقت مرحوم کی ویڈیو لیک کیس میں ان کی بیوہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی شرقی کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے تفتشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمہ کو 15 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تو 24 گھنٹے کے اندر ریمانڈ کیوں نہیں لیا گیا ؟ 24 گھنٹے کے بعد تو حراست غیرقانونی ہوگئی۔

    جواب میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہمیں گزشتہ روز کو 10 منٹ کی تاخیر ہوگئی۔اس وقت تک جج صاحب جاچکے تھے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے یو ایس بی میں ویڈیو شواہد پیش کیے، جج نے کمرہ عدالت میں لیپ ٹاپ پر ویڈیو کا جائزہ لیا۔ دانیا شاہ نے کہا کہ ان کا لیک کی گئی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ویڈیو انہوں نے بنائی ہے۔ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دانیا کی آواز بھی ویڈیو میں شامل ہے، کئی انٹرویوز میں دانیا نے ویڈیو بنانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیش ہوگی تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

  • عمران خان نے اپنی حکومت کو اپنے جھوٹ، کرپشن اور نااہلی سے ختم کیا. وفاقی وزیر

    عمران خان نے اپنی حکومت کو اپنے جھوٹ، کرپشن اور نااہلی سے ختم کیا. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نواز شریف کا مینڈیٹ چوری کر کے ملک پر مسلط ہوئے تھے.

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نواز شریف کا مینڈیٹ چوری کر کے ملک پر مسلط ہوئے تھے، جو چیز اپنی نہ ہو اصل مالک کو واپس کرنا پڑتی ہے۔ جمعہ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کو پتہ ہے کہ آپ کا اقتدار ایوان میں اکثریت کھونے سے ختم ہوا، عمران خان نے اپنی حکومت کو اپنے جھوٹ، کرپشن اور نااہلی سے ختم کیا، 100 فیصد پاکستانی کہتے ہیں کہ ملکی مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں مگر آئینی مدت پوری ہونے پر اکتوبر 2023ءمیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام دشمنی اور آئین شکنی کی اور ملک کے مفاد کے ساتھ کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ آج 23 دسمبر ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں؟ انہوں نے کہا کہ ملک کو دلدل میں دھنسانے والا پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، ملک کو تاریخی قرضوں کی بھینٹ چڑھا دیا اور کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاشی تباہی کی، عوام کو تاریخی مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا اور اب پوچھتے ہو کہ مجھے کیوں نکالا؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے قومی مفاد سے کھیل کھیلا، اور پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اور عوام کی نہیں عمران خان کی انا تکبر، فساد، سازش اور لوٹ مار کی جنگ ہے۔ عمران خان ! یہ جنگ احتساب سے بھاگنے اور ملک اور توشہ خانہ لوٹے والوں کے خلاف ہے، عمران صاحب! آپ کو ڈیل ملے گی اور نہ ہی ڈھیل۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لوٹ مار کی حکومت کو عدم اعتماد کے ووٹ کے آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، بہروپیے کا اصل چہرہ دیکھ کر ان کے اتحادیوں اور ان کے لوگوں نے اسے ایوان سے باہر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لوٹ مار نے ملک کا روزگار تباہ کیا

  • گوگل نے سرچ کا دائرہ کار وسیع کر دیا، ویڈیو کلپس کےاندر بھی ٹیکسٹ سرچ کیا جاسکتا ہے

    گوگل نے سرچ کا دائرہ کار وسیع کر دیا، ویڈیو کلپس کےاندر بھی ٹیکسٹ سرچ کیا جاسکتا ہے

    گوگل نے سرچ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایک نئے آپشن کی آزمائش کردی ہے جس میں ویڈیو کلپس کےاندر بھی ٹیکسٹ سرچ کیا جاسکتا ہے۔

    گوگل نے سرچ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایک نئے آپشن کی آزمائش کردی ہے جس میں ویڈیو کلپس کےاندر بھی ٹیکسٹ سرچ کیا جاسکتا ہے۔ توقع ہے اس طرح صارفین مطلوبہ ویڈیوز کی بہتر سرچ کرسکیں گے اوراس پر ایس ای اوکی نئے سرے سے تدوین ہوسکےگی۔ ۔ فی الحال اسے بھارت میں آزمایا گیا ہے جو ویڈیو میں شامل کئے جانے والے یا ازخود بننے والے کیپشن کو سرچ کرسکتا ہے اس سے صارفین کسی بھی ویڈیو کا ضروری حصہ دیکھ سکیں گے اور دوسری جانب مارکیٹنگ اور اشتہارات میں بھی بہتری واقع ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    اگرچہ گوگل نے اپنی ایپ یوٹیوب کے لیے سرچ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش ایک عرصے سے شروع کردی ہے لیکن سب سے پہلے 2021 میں ویڈیو کو چیپٹر میں بانٹنا شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ برس اکتوبر میں ویڈیو ٹرانسکرپٹس کی سرچ میں بہتری کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس کے بعد سرچ انجن آپٹمائزیشن (ایس ای او) کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور نت نئے ٹیکسٹ سرچ ٹولز سامنے آئیں گے۔ اس طرح یوٹیوبر بھی اپنے کیپشن اور ٹیکسٹ کو بہتر بناسکیں گے۔ سب سے بڑھ کر یوٹیوب ویڈیو کو گوگل میں سرچ کے قابل بنایا جاسکے گا جس سے بہت اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

  • سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور

    سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور

    احتساب عدالت لاہور نے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت 7 جنوری تک منظور کرلی

    احتساب عدالت لاہور نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی احتساب عدالت لاہور نے سلیمان شہباز کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ،جج نے وکیل کوہدایت کی کہ سلیمان شہباز کا شناختی کارڈ عدالت میں پیش کیا جائے، سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ میرے پاس شناختی کارڈ ابھی موجود نہیں ہے ،جج نے سلیمان شہباز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کی آج ضرورت تھی یہ تو ہر وقت ساتھ ہونا چاہیے شناختی کارڈ ہی ہماری اصل شناخت ہے،

    واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور میں سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،سلیمان شہباز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے ضمانت احتساب عدالت لاہور میں دائر کی تھی منی لانڈرنگ کیس میں نامزد سلیمان شہباز درخواست ضمانت دائر کرنے کے لیے اسپیشل کورٹ سینٹرل پہنچے جہاں انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بلاجواز نامزد کیا عدالت میں طلبی کے نوٹس موصول نہیں ہوئے اور بغیر اطلاع اشتہاری قرار دیا گیا اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، منی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے

    سلیمان شہباز رواں ماہ ہی لندن سے پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے اپنے خلاف دائر منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کیا تھا،پاکستان پہنچنے سے قبل عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت منظور کی تھی،