Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سی پیک کے تحت آئی ٹی انڈسٹری اور ڈیجیٹل اکانومی کا ملکی معیشت میں اہم کردار

    سی پیک کے تحت آئی ٹی انڈسٹری اور ڈیجیٹل اکانومی کا ملکی معیشت میں اہم کردار

    سی پیک کے تحت آئی ٹی انڈسٹری اور ڈیجیٹل اکانومی کا ملکی معیشت میں اہم کردار ،2022 2021 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران ٹیلی کام، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات میں 25.45 فیصد اضافہ ہوا. پی بی ایس

    چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کے تحت آئی ٹی انڈسٹری اور ڈیجیٹل اکانومی میں مثبت پیش رفت نے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے، مالی سال-2022 2021 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 25.45 فیصد شرح نمو کے ساتھ 2.381 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.898 بلین ڈالر تھیں۔

    قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سی پیک منصوبے پر مثبت پیش رفت نے پاکستان میں آٹومیشن، ای گورننس، ای کامرس، آئی ٹی پارکس، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، انٹرنیٹ اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر 2023 کے لیے لچکدار ترقی اور پیشرفت کا انداز قائم کیا ۔جولائی 2022 میں پہلی چائنا پاکستان ٹیکنالوجی انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد،سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی، چین میں پاکستانی سفارتخانے، اسلام آباد میں وزارت خارجہ اور ژونگ گوانکون بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا،اس کانفرنس میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل اکانومی پر سی پیک کے تحت تعاون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ 2025 تک پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی کل مالیت 10 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ملک میں اس وقت 2,000 سے زیادہ سافٹ ویئر آر اینڈ ڈی مراکز ہیں، پاکستان دنیا میں مفت آئی ٹی پریکٹیشنرز کے لیے چوتھا بڑا مرکزہے،متعدد سٹریٹجک، ترقی اور تجارتی ضرورتوں کی وجہ سے، سی پیک اور اس سے آگے کے لیے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

    پی بی ایس کا کہنا ہے کہ مالی سال2022 2021 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 25.45 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 2.381 بلین ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.898 بلین ڈالر تھیں۔دونوں ممالک کے درمیان 2022 میں آئی ٹی اور اس سے آگے کے حوالے سے بہت سے وعدے اور معاہدے طے پائے، اب 2023 میں ہمیں آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کو بڑھا کر اپنے سابقہ کام کو مستحکم کرنا چاہیے۔ دنیا میں آئی ٹی کے شعبے میں بہت کچھ ہو رہا ہے،مثلاً ہائبرڈ یا ملٹی کلاڈ مینجمنٹ ٹیکنالوجی، ٹولز اور طریقہ کار مستقبل قریب میں 70 فی صد کاروبار استعمال کریں گے۔ 100 گنا تیز رفتاری کی توقعات کے ساتھ فائیو جی نیٹ ورک کی رفتار فراہم کرے گا جو موجودہ ایل ٹی ای فور جی نیٹ ورکس کے مقابلے میں تقریبا دس گنا تیز ہے۔

    اکتوبر 2022 میں چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے بتایا تھا کہ دونوں ممالک نے تین نئے کوریڈور بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں چائنا پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور بھی شامل ہے جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کئی صنعتوں میں تعاون کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ مارچ 2023 میں مصنوعی ذہانت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس ہوگی جس میں مقامی اور غیر ملکی کاروبار شرکت کریں گے۔نومبر 2022 میں ایک اور بڑی خوشخبری آئی جب چین پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر کا بیجنگ میں افتتاح سفیر معین الحق اورچنگ گوان سن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پرموشن ایسوسی ایشن (زیڈ بی آر اے) کے صدر چنگ شیاو ڈونگ نے کیا جبکہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی پاکستان سے عملی طور پر شامل ہوئے۔

    کراچی کا آئی ٹی پارک گیارہ منزلہ عمارت ہے جس کا رقبہ 106,449 مربع میٹر ہے، ٹیکنالوجی پارک تقریبا 225 سٹارٹ اپس، چھوٹے سے درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور دیگر ذیلی سہولیات جیسے ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کلاس رومز، انڈسٹری اکیڈمیا لنکیج سینٹر اور آڈیٹوریم کو دفتر کی جگہ فراہم کرے گا۔ سرکاری ذرئع کے مطابق یہ چینی کمپنیوں کو مقامی کمپنیوں کے ساتھ تحقیق اور ترقی، ٹیکنالوجی کے اشتراک کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک منصوبہ جون 2026 میں مکمل ہونے کی امید ہے، اس وقت چھوٹے شہروں میں 22 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کام کر رہے ہیں اور حکومت نے دسمبر 2022 تک ٹیکنالوجی پارکس کی تعداد 40 تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

  •  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا ٹیکس کرائم کو منی لانڈرنگ میں شامل کرنے پر اظہار تشویش

     سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا ٹیکس کرائم کو منی لانڈرنگ میں شامل کرنے پر اظہار تشویش

     سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس کرائم کو منی لانڈرنگ میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایک کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کو اینٹی منی لانڈرنگ میں ڈالنا درست نہیں ہے، ہم نے اس وقت بھی اس قانون سازی کی مخالفت کی تھی۔ ڈی جی ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ کرائم پروسیڈ کا فیصلہ کرنا متعلقہ ادارے کا کام ہے، فیٹف کی جانب سے کی گئی سفارشات کی روشنی میں یہ قانون سازی کی گئی ہے، منی لانڈرنگ پروسیڈ آف کرائم سے ہوگی جو ویانا کنونشن کے تحت منی لانڈرنگ میں آتا ہے، ایف بی آر کے 400 کیسز پر عدالتوں نے 200 کیسز کو اپ ہولڈ کیا، ستمبر میں ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آئی وہ ممالک آپ کے حق میں نہیں تھے انہوں نے سراہا۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو یہ خوف ہوگا کہ ان کو منی لانڈرنگ کا نوٹس آسکتا ہے تو ٹیکس پیئرز میں کمی ہوگی۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ امریکا میں آمدنی کو چھپانا منی لانڈرنگ میں نہیں آتا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹیکس چوری جرم ہے اس میں گرفتاری اور سزا ہے لیکن اس کو منی لانڈرنگ نہیں کہا جا سکتا ہے، منی لانڈرنگ کالے دھن کو سفید کرنا ہے اور ٹیکس چوری منی لانڈرنگ نہیں بنتی، اغواء کے معاملات کو بھی منی لانڈرنگ میں لایا جاتا ہے، جس پر سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ پھر تو لاپتہ افراد کے کیسز کو بھی منی لانڈرنگ کے تحت ڈیل کرنا چاہیے۔

    ڈی جی فیٹف نے کہا کہ ہم بہت مشکل سے فیٹف گرے لسٹ سے نکلے ہیں، کوئی بھی ایسی سفارش جو عالمی ذمہ داریوں سے متضاد ہوگی اس سے ملک 10 سال پیچھے چلا جائے گا۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ آپ نے ضرور اس ملک کے لیے جہاد کیا ہوگا ہم بھی عوامی نمائندے ہیں، ہمیں بھی ملکی مفادات کا پتہ ہے اسی کے لیے ہم کام کر رہے ہیں، ہمیں ملکی مفادات پر لیکچر نہ دیا جائے۔ ڈی جی فیٹف نے کہا کہ فیٹف قوانین پر عملدرآمد کے لیے ہم نے ان تھک محنت کی، ہم ایک سال تک سوئے نہیں، اگر اب دوبارہ معمولی سی بھی غلطی کرتے ہیں تو فیٹف کی گرے لسٹ میں چلے جائیں گے۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے اعتبار سے پاکستان پہلے سے ہی بہت پیچھے ہے، اگر اینٹی منی لانڈرنگ والے قانون اپلائی ہوتے رہے تو ہم مزید نیچے چلے جائیں گے، میرا ماننا ہے کہ ہم ٹیکس پیئر کو سہولیات دیں، اگر کسی کے اینٹی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملیں تب آملہ ایکٹ لاگو کرنا چاہیے۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ 60 لاکھ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پر یہ قانون لاگو ہوتا ہے، اس ایکٹ کے تحت گزشتہ چھ سال میں 254 کیسز بنائے گئے۔ ڈی جی فیٹف نے کہا کہ 179 کیسز لاہور ہائیکورٹ میں گئے جس میں سے صرف 29 کیسز واپس ہوئے۔

  • مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین کا مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے۔  وزیر اعظم

    مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین کا مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین کا مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین کا مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‏میں نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں اس وقت بھی لاکھوں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت سردی اوربےسروسامانی کی حالت میں موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں . وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ ہم سب کو مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے.


    مزید یہ بھی پڑھیں.
    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
    بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
    اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
    یاد رہےکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبہ سندھ میں ضلع خیرپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا. وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو ان کے دورہ خیر پور کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دی گئی تھی .وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی.

  • پشاور میں اسٹیڈیم بن رہا ہے ،6ماہ تکمیل  کے لیے درکارہے ،نجم سیٹھی

    پشاور میں اسٹیڈیم بن رہا ہے ،6ماہ تکمیل کے لیے درکارہے ،نجم سیٹھی

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔


    ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔


    انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلی کو خوش آمدید کہنے پر تمام کرکٹ شائقین کا شکریہ۔ ہمیں آپ کی نیک تمناوں کی ضرورت ہے ابھی کرنے کو بہت سارا کام ہے۔اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔

    بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بورڈ میں اب نیا سیٹ اَپ آئے گا جبکہ بڑا ہدف ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنا ہے۔


    قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ گورننگ بورڈ اصل شکل میں بحال ہوگا، اس کے بعد پی سی بی کا نیا سیٹ اپ آئے گا، ڈومیسٹک کرٹ بحال کرکے کرکٹرز کو روزگار فراہم کریں گے تاکہ پلئیرز کے مسائل کا ازالہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے جس سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، کوشش ہوگی کوش اسلوبی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں نیوزی لینڈ کی ٹیم آچکی ہے ،کراچی جاکر پریذنٹیشن دینی ہے-

    بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت کی رائے لیں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم جائیں گے یا نہیں بھارت سے متعلق معاملات پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا-

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ کوشش ہوگی آئندہ 3ماہ میں بہتر کام کریں ،ہمارا بنیادی ایجنڈا ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی بھی ہے ،ہم نے ماضی میں پی ایس ایل کے لیے کوشش کی تھی،پی ایس ایل اب بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے ،ہماری ٹیم کو معاملات چلانے کے لیے آئندہ دنوں میں بہت کام کرنا ہے،ہم نے ماضی میں پی ایس ایل کے لیے کوشش کی تھی، پی ایس ایل اب بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے ،ہماری ٹیم کو معاملات چلانے کے لیے آئندہ دنوں میں بہت کام کرنا ہے-

    نجم سیٹھی نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی، نجفرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی سے کرکٹرز کو روزگار ملے گا، بحران کا خاتمہ ہوگا،کمیٹی کرکٹ معاملات ،مسائل ،بہتری اور دیگر امور کا جائزہ لے گی-

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں رجیم چینج کا عمل شروع ہو گیا گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔

    پی سی بی کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔

    پی سی بی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل، نجم سیٹھی سربراہ، شاہد آفریدی ممبر

  • ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مودی کو بے نقاب کردیا ہے،

    چودھری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھ کر بی جے پی نے شدت پسند ہونے کا ثبوت دیا ہے،کشمیریوں کے خود ساختہ وکیل نے مودی کو ظلم کرنے کا حوصلہ دیا تھا، عالمی میں دنیا بلاول بھٹو زرداری کے مقبوضہ کشمیر متعلق بیانیہ کو پذیرائی ملی ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر میں آباد کشمیریوں کے دل کی دھڑکن ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے ،کشمیری مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں بلاول بھٹو زرداری کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں،

    وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    ترجمانِ بلاول ہاوَس سریندر ولاسائی نے بے جے پی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی پیچھے مودی ہے بلاول بھَٹو زرداری کے محض ایک بیان نے مودی کو دنیا بھر میں ننگا کردیا بے جی پی اور مودی کو پتا ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری جیالوں کی ریڈ لائین ہے بے جے پی یہ بھی مت بھولے کہ جیالے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں بے جے پی بلاتاخیر معافی مانگے، ورنہ مودی بھارت سے باہر نکل نہیں سکے گا مودی جہاں بھی جائے گا، جیالے اس کا گندے انڈوں سے سواگت کریں گے دھمکیوں سے ثابت ہوا، مودی سرکار سفارتکاری کی میز پر منطق کا مقابلہ ہار چکی

  • واردات کر کے پیسے منشیات میں اڑانے والا ملزم گرفتار

    واردات کر کے پیسے منشیات میں اڑانے والا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    گلبہار پولیس نے 3 مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا ، گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جنکے قبضے سے اسلحہ منشیات اور نقدی سمیت موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کی شناخت اطہر عرف سنی ولد اظہر حسین ، غلام مصطفیٰ ولد نصیر احمد اور دانش ولد محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی ملزم اطہر کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 2 راؤنڈ برآمد ہوئے ملزم غلام مصطفیٰ کے قبضے سے پولیس نے 530 گرام چرس، 74900 روپے نقد زرفروخدگی اور 4 عدد موبائل فون برآمد کیا.جبکہ ملزم دانش کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 1 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا ہے

    دوسری جانب رضویہ سوسائٹی پولیس کی مسلسل کاروائیاں جاری، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان ریپیٹیڈ آفینڈر ہیں اور اسٹریٹ کرائم سمیت موٹر سائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث ہیں ملزمان منشیات کا استعمال بھی کرتے ہیں اور واردات کے بیشتر پیسے منشیات میں اُڑا دیتے ہیں گرفتار ملزمان کی شناخت نور خان ولد شیر خان اور فیض علی ولد منور خان کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 80 گرام چرس اور ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل تھانہ سائٹ اے برآمد کی گئی،ملزم نور خان نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ اس بے اپنے ایک اور ساتھی طالب کے ساتھ ملکر رضویہ سوسائٹی, ناظم آباد پاپوشنگر، سائت اے اور پاک کالونی میں متعدد وارداتیں کی ہیں دورانِ تحقیقات انکشاف ہوا کہ ملزم نور تھانہ رضویہ سوسائٹی کے مقدمہ نمبر 616/2022 دفعہ 324/34 ت پ میں مطلوب ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • مودی نا تو مرد لگ رہا ہے اور نا ہی عورت لگ رہی ہے، یہ صرف فیشن کا پجا ری ہے،سابق بھارتی کرکٹر کا تبصرہ

    مودی نا تو مرد لگ رہا ہے اور نا ہی عورت لگ رہی ہے، یہ صرف فیشن کا پجا ری ہے،سابق بھارتی کرکٹر کا تبصرہ

    سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان کرتی آزاد کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلیے پر تبصرے نے نئے تنازع کو جنم دے دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ترینامول کانگریس کے رہنما اور سابق ممبر لوک سبھا کرتی آزاد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے میگھالیہ میں ایک تقریب کے دوران قبائلی انداز اپنانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

    کرتی آزاد کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ایک خاتون ماڈل کی تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں کا لباس ایک جیسا تھا بعد ازاں سابق کرکٹر نے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا-

    سابق بھارتی کرکٹر نے مودی کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ نا تو مرد لگ رہا ہے اور نا ہی عورت لگ رہی ہے، یہ صرف فیشن کا پجا ری ہے۔


    کرتی آزاد کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا اور بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹر کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ کرتی آزاد نے صرف بھارتی وزیراعظم کی توہین نہیں کی بلکہ انہوں نے میگھالیہ کی ثقافت کی توہین کی ہے اور قبائلی لباس کی بے ادبی کی ہے۔


    بی جے پی اور بھارتی صارفین کی جانب سے تنقید پر کرتی آزاد نے آزاد نے فوری جواب دیا اور واضح کیا کہ وہ دراصل مودی کے لباس کو "پسند” کرتے ہیں اور اس کی بے عزتی نہیں کر رہے ہیں۔ "میں یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہمارے وزیر اعظم فیشن بیان کرنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی بھی موقع ضائع نہیں کرتے-

  • خاوند کے ظلم کی وجہ سے نکاح تحلیل،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

    خاوند کے ظلم کی وجہ سے نکاح تحلیل،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے خاوند کے ظلم کی وجہ سے نکاح کے تحلیل کے دعوے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ خواتین ظلم و ستم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا دعوی کر سکتی ہیں، سپریم کورٹ نے خواتین کو خاوند کے ظلم و ستم اور ناروا سلوک کہ بنا پر نکاح کے تحلیل کی اجازت کی توثیق کر دی، عدالت عظمیٰ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ فیملی کورٹ کا خاتون طیبہ عمبرین کا شوہر شفقت کیانی سے ظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا حکم برقرار رکھا جاتا ہے، اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ نے ظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کا دعوی خلاء میں تبدیل کیا تھا، سپریم کورٹ نے اپیلیٹ کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا نکاح تحلیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا،

    تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ازدواجی رشتہ شوہر اور بیوی کے درمیان اعتماد کا ہوتا ہے، بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کہ بنا پع شوہر سے نکاح کے تحلیل کا دعوی دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے، شوہر کا بیوی کے دعوے کے بدلے ازدواجی حقوق پورے نا کرنے کا دعوی مہر کی ادائیگی سے بچنے کا محرک ہو سکتا ہے،

    کے پی کی رہائشی طیبہ عمبرین نے شوہر اور سسرال کے نارروا سلوک پر نکاح کے تحلیل کا دعوی 2014 میں کیا تھا

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیکا کیس،عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیکا کیس،عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،مقدمے میں گرفتار عامر لیاقت کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، عدالت نے کہا کہ درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائیگا،وکیل ملزمہ نے کہا کہ مرحوم عامر نے اپنی زندگی میں کبھی بھی دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شکایت تک نہیں کی تھی، یہ ویڈیو کونسی تاریخ اور مقام میں بنائی گئی کوئی بات واضح نہیں ہے،ویڈیو سے کہیں ثابت نہیں ہو رہا ہے کہ وہ ملزمہ نے ہی بنائی ہوں،بنیادی مسئلہ یہ تھا کہ میاں بیوی کے درمیان تنازعہ ہوا، بیوی غصے سے میاں کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، مرحوم کے بیٹے نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ وہ پوسٹ پارٹم نہیں چاہتے، مرحوم عامر کے بیٹے نے ہی پوسٹ پارٹم کرنے نہیں دیا، بشریٰ اقبال نے ملزمہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں تھی،ملزمہ دانیہ کو کراچی آنے پر سنگین نتائج کے دھمکیاں دیں گئیں، نہ ملزمہ کے موبائل میں ویڈیو پائی گئی نہ ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ملی،

    ایف آئی اے پراسیکوٹرنے عدالت میں کہا کہ ویڈیو کب کہاں بنائی گئی یہ تاحال پتا نہیں چلا، مسئلہ یہ ہے کہ یہ ویڈیو وائرل کی گئی تھی، ملزمہ نے ایک انٹرویو میں بھی کہا ہے کہ یہ ویڈیو میں نے بنائی، ملزمہ نے خود اعتراف کیا کہ مرحوم کے کہنے پر ویڈیو بنائی ملزمہ نے ویڈیو وائرل کی دھمکی بھی دی تھی، ملزمہ کی ویڈیوز عدالت میں مجسٹریٹ کو دکھائیں گئی،عدالت نے ایف آئی اے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ 5 ماہ ہوگئے ایف آئی آر کو سب تک کیا کیا آپ لوگوں نے، ایف آئی اے پراسیکوٹر نے عدالت میں کہا کہ ہمیں ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے کہا کہ آپ کو تین دن کا ریمانڈ تو دیا گیا تھا،آپ جیل میں جاکر بھی تفتیش کر سکتے تھے، وکیل مدعیہ ضیاء اعوان نے کہا کہ یہ ایک مثالی کیس ہے، ہم مرحوم کے اولاد کیلئے لڑ رہے ہیں، ملزمہ کی والدہ مدعیہ کو دھمکیاں دے رہی ہیں، پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا مقصد یہ تھا کہ مرحوم کو مزید تکلیف نہ دیا جائے،ملزمہ کو بہت سے نوٹس دیے گئے لیکن وہ نہیں آرہی تھی، کبھی کہتی تھی بیمار ہوں کبھی کہتی تھی نانی کا انتقال ہوگیا،لیکن ملزمہ گھر میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی، ملزمہ کو ضمانت نہیں دینی چاہیے،اگر ضمانت دی گئی تو ملزمہ فرار ہو سکتی ہیں، جس یوٹیوبر کا ذکر ہے ان کا بھی ایف آئی اے نے بیان نہیں ریکارڈ کیا،

    جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے ایف آئی اے پراسیکوٹر سے استفسارکیا کہ آپ نے کیس کا چالان جمع کرایا، وکیل ملزمہ نے کہا کہ تفتیشی افسر کے خلاف درخواست دائر کر رہا ہوں، تفتیشی افسر نے نہ محکمہ داخلہ سے اجازت لی نہ ہی پنجاب میں راہداری ریمانڈ لیا،جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمارنے کہا کہ اس معاملے پر ہم نے شو کاز نوٹس جاری کر رکھا ہے، عامر لیاقت کی پہلی بیوہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں نے 18 سال عامر لیاقت کے ساتھ گزارے ہیں، عامر نے پوسٹ بھی لگائی تھی،

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

  • عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    گوجرانوالہ:عمران خان حملہ کیس مرکزی ملزم نوید کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا

    عدالت نے ملزم کو جے آئی ٹی ٹیم کےحوالے کردیا ملزم کوجےآئی ٹی نے آج چوتھی بارانسداد دہشتگری عدالت میں پیش کیا تھا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے ملزم کو آئندہ 3 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رانا ذاھد اقبال نے کی ملزم وقاص کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا ملزم نوید نے جس پستول سے فائرنگ کی اپنےماموں وقاص سے لیا تھا

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوید اس وقت پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ایک گارڈ کی فائرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں گارڈ کی شناخت کیلئے کنٹینرپر موجود گارڈز کے اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گا