Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان مبینہ حملہ کیس میں ہوئی اور ایک گرفتاری

    عمران خان مبینہ حملہ کیس میں ہوئی اور ایک گرفتاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد کے موقع پر مبینہ حملہ کیس میں ن لیگی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

    ن لیگ گوجرانوالہ کے سیکرٹری اطلاعات مدثر ناز کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، سیکورٹی اداروں کے مطابق مدثر نذیئر سوہدرہ کا رہائشی ہے، گرفتاری کے بعد اسے لاہور منتقل کر دیا گیا، مدثر کا ایک بھائی جس کا نام احسن ہے پہلے ہی جے آئی ٹی کے پاس ہے، جس روز عمران خان پر حملہ ہوا تھا اس روز احسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس کو بنیاد بنا کر احسن کو گرفتار کیا گیا تھا، اگرچہ احسن نے بعد میں پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی لیکن وہ اسی پوسٹ کی وجہ سے گرفتار ہوا، احسن کی جانب سے کی جانیوالی پوسٹ میں لکھا ہوا تھا کہ ” آج کچھ بڑا ہونے والا ہے”

    اس کیس میں پولیس نے وقاص کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، وقاص مرکزی ملزم نوید کا دوست ہے، وقاص نے ہی ملزم کو اسلحہ فراہم کیا تھا،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب بارے فیصلہ کر لیا گیا

    گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب بارے فیصلہ کر لیا گیا

    گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب بارے فیصلہ کر لیا گیا

    پی ڈی ایم لیگل ٹیم نے گورنر کو  وزیراعلیٰ پنجاب کو برخاست کرنے سے روک دیا

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعلی ٰپنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کرتے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا ،اگر بغیرڈیو پروسیجر ڈی نوٹیفائی کیا گیا تو عدالت وزیراعلیٰ کو ریلیف دے دی گی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ آئین کے منافی،اسے پہلے عدالت میں چیلنج کیا جائے، لیگل ٹیم کی تجاویز پر پی ڈی ایم کے قائدین نے سر جوڑ لئے،پی ڈی ایم کی خواہش کے باوجود گورنر پنجاب نے وزیراعلی ٰ پرویزالہٰی کو تاحال ڈی نوٹیفائی نہیں کیا ،

    پنجاب میں گورنر ہاؤس اور پنجاب اسمبلی سیاست کا مرکز بن چکی ہے، تحریک انصاف اسمبلی تحلیل کرنا چاہتی ہے،ن لیگ اور اتحادی اسکو روکنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کس طرف جاتے ہیں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، ن لیگ کا طویل ترین اجلاس آج پھر گورنر ہاؤس میں جاری ہے، جس مں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو نوٹیفائی کرنے اور اس کے بعد کی سیاسی صورتحال کیلئے مشاورت اور مختلف قانونی و آئینی پہلووں پر غور کیا گیا،قانونی ماہرین کی رائے کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے معاملے پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا

    علاوہ ازیں گورنر ہاؤس پنجاب کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایف سی کی 8 گاڑیاں گورنر ہاؤس پہنچ گئی ہیں، تحریک انصاف نے گورنر ہاؤس کے باہر آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان کردیا تھا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر خاردار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں

    علاوہ ازیں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے پیپلز پارٹی سے حسن مرتضیٰ، علی حیدر گیلانی جبکہ ن لیگ سے ملک احمد خان اور اویس لغاری دوڑ میں شامل ہیں ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملک احمد خان کو ن لیگ سے وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے، حمزہ شہباز لندن میں ہیں تا ہم اب وہ بھی لاہور واپس پہنچ رہے ہیں.

    عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم جوائے لینڈ‌ کو بین کئے جانا بہت ہی افسوسناک ہے

    ہ پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی ہے معیشت اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    ہ پرویز الہٰی اب اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز نہیں دے سکتے،

  • قومی ادارہ صحت  نے لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ بخار کے غیرمصدقہ ٹیسٹ کرنے سے روک دیا

    قومی ادارہ صحت نے لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ بخار کے غیرمصدقہ ٹیسٹ کرنے سے روک دیا

    قومی ادارہ صحت نے لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ بخار کے غیرمصدقہ ٹیسٹ کرنے سے روک دیا

    قومی ادارہ برائےصحت، این آئی ایچ نے ملک بھرکی لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ کے غیرمصدقہ ٹیسٹ سے روک دیا۔ این آئی ایچ نے کہا کہ ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق کے لئے وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ نہ کیے جائیں، ٹائیفائیڈ کےکیسز سیلاب زدہ علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں کچھ لیبارٹری اور اسپتال اب بھی یہ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

    این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ کی تصدیق کے لئے مصدقہ ٹیسٹ صرف بلڈ کلچر ہےاور وہی کیا جائے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی لیبارٹریوں اوراسپتالوں کووڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ سے روک دیا. سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیرمصدقہ ٹیسٹ کرنےوالی لیب اوراسپتالوں کے خلاف ایکشن ہو گا۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اداروں نے بھی وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ سےمنع کردیا گیا ہے.

    علاوہ ازیں کورونا کے حوالے سے قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ کل 4423 ٹیسٹ کیئے گئے جس میں مثبت کیسز کی تعداد 19 رہی جبکہ 24 کورونا مریضوں کی تعداد تشویش ناک ہے تاہم مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
    بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
    اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

  • زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں نے کنگ خان کو جلانے کی دھمکی دینے والے پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان فلم پٹھان کےگانے’بے شرم رنگ‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کےزعفرانی رنگ کےغیر مناسب لباس پرتنازع سامنے آیا جس کےبعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کیجانب سےاسےہندو مذہب کی بےحرمتی قرار دے کرفلم پر پابندی کے مطالبے کے بعد اب اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اس حوالے سے ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

    ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم پٹھان کے معاملے پر شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی وہ خود لڑیں گے-

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آگئے اور مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا جس کے بعد ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا ۔


    رتھن کلیتا نامی صارف نے پنڈت کی دھمکی پر اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کیسے کھلم کھلا دھمکی دے رہا ہے۔


    آئی ایم اونیر نامی صارف نے لکھا کہ اس شخص کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ نفرت انگیز تقاریر کے احتساب کے مکمل فقدان اور اس پر قانون ساز اداروں کا آنکھیں بند کیے رکھنا عجیب لگاجب کہ ایک طالب علم کارکن برسوں سے جیل میں بند ہے ۔

    صبح اُٹھتےہی مارننگ شوزمیں ناچ گانےشروع ہوجاتے ہیں،گھروں میں بیٹھی خواتین اوربچیوں کوکیا پیغام دے…زندہ


    https://twitter.com/Rahulku10935191/status/1605401432236380161?s=20&t=-2yMygeqECIcSAqLkycd1Q

  • اداروں میں بغاوت اکسانے کا کیس؛ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    اداروں میں بغاوت اکسانے کا کیس؛ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    اداروں میں بغاوت اکسانے کا کیس؛ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل پر فرد جرم کی کارروائی 6 جنوری تک موخر کردی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شہباز گِل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا کیس تاہم شہباز گِل اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ وکیل علی بخاری کی جانب سے عدالت میں سماعت میں وقفہ کرنے کی استدعا کی گئی کہ شہبازگِل کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، سماعت میں وقفہ کیاجائے. تاہم اداروں میں بغاوت اکسانے کے کیس میں سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل پر فرد جرم کی کارروائی 6 جنوری تک موخر کردی جبکہ عدالت نے شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے.

    علاوہ ازیں سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں خیال رہے کہ یڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے. جج نے حکم دیا کہ شہباز گل 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے دیں تاکہ وہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں.
    کیس کا پس منظر

    سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کےسربراہان کے خلاف بیانات کے الزام میں 9 اگست کو بنی گالا کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اداروں اور ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
    بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
    اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

  • وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرائیں ایسا لگتا ہی نہیں ہے کہ شہرمیں ٹریفک پولیس ہے،عدالت

    وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرائیں ایسا لگتا ہی نہیں ہے کہ شہرمیں ٹریفک پولیس ہے،عدالت

    وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرائیں ایسا لگتا ہی نہیں ہے کہ شہرمیں ٹریفک پولیس ہے،عدالت
    ہیوی ٹریفک پر پابندی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے، ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام چیک پوسٹ پر بورڈز آویزاں کردئیے گئے ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ ایم نائن ٹول پر کیوں انتظام نہیں کرتے کہ پابندی کے اوقات میں ہیوی ٹریفک داخل نا ہو؟ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ایم نائن ٹول پلازہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے،عدالت نے اسفسار کیا کہ شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکنے کے لیے کسی کو ہدایت جاری کرنا پڑے گی ،ڈی آئی جی ٹریفک نےکہا کہ موٹر وے پولیس کو ہدایت جاری کرنا پڑے گی

    درخواست گزار نے کہا کہ نادرن بائی پاس ملیر اور حب سے ہیوی ٹریفک آرہی ہے دائر اختیار سے متعلق شہر میں ایشوز موجود ہیں ڈی آئی جی ٹریفک نے اپنی رپورٹ میں صیح کہا ہے ،حادثات میں کتنے کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں وہ بھی پتہ چلانا چاہیے ،عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے ؟ ڈی آئی جی ٹریفک نے عدالت میں کہا کہ جی بالکل عدالتی احکامات پر من و عن عمل درآمد ہورہا ہے ،ریڈ لائن پر کام ہورہا ہے ڈمپرز وغیرہ وہاں کام کررہے ،دو ہزار کے قریب کیمرے لگے ہوئے ہیں وہاں سے ٹریفک کا مونیٹر کیا جارہا ہے سمینٹ مکسر کی گاڑیوں کا کچھ ایشو تھا وہ دیر سے نکلی تھیں ،جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ایک دو پیشوں کی بات نہیں ہے جب تک عدالتی کا فیصلہ موجود ہے ہیوی ٹریفک پر پابندی پر عمل درآمد کرائیں ،ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈیڑھ سو اہلکار ہیوی ٹریفک کے معاملے پر ڈیوٹی کررہا ہے ،

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

    جسٹس ندیم اختر نے ڈی آئی جی ٹریفک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پریشر ہارن پر آپ کو کوئی کنٹرول ہے ہی نہیں،ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ہم نے کاروائی کی ہے ان گاڑیوں کے اڈے پر جاکر پریشر ہارن نکالے ہیں ،428 پریشر ہارن دس دن نکالے ہیں،جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رات کو دو بجے رہائشی علاقوں سے گزرتے ہوئے پریشر ہارن بجاتے ہوئے جاتے ہیں یہ نہیں سوچتے لوگ سو رہے ہوں گے ،سڑکوں پر وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرائیں ،ایسا لگتا ہی نہیں ہے کہ شہر میں ٹریفک پولیس ہے،لوگوں نے فینسی نمبر پلیٹس لگائی ہوئی ہیں کسی نے نام تو کسی نے ذات لکھی ہوئی ہے،قانون صرف کتابوں کی حد تک ہے آپ کے پولیس والے سے کوئی نہیں ڈرتا ہے شہریوں میں قانون پر عمل درآمد کا ڈر ہونا چاہیے ،

  • مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    قطر فٹبال ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی مراکش پہلی عرب اور افریقی ٹیم ہے، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کے لیے بس پریڈ کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں مراکشی شائقین فٹبال اپنے ہیروز کی جھلک دیکھنے کیلیے سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے ٹیم کو پُرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا۔

    بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی


    بس کی چھت پر موجود کوچ ولید ریگاریگوئی نے بھی مداحوں کے نعروں کا جواب ہاتھ لہرا کر دیا جبکہ مراکشی فٹبالرز نے اپنی ماؤں کے ہمراہ بادشاہ کے استقبالیے میں شرکت کی، تقریب کے دوران بادشاہ نے مراکشی رائل فٹبال فیڈریشن کے صدر فوزی لقجع اور قومی کوچ ولید الرکراکی کو آرڈر آف دی تھرون سے نوازا۔


    مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی، اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔


    سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

    تیسری پوزیشن کے میچ میں انہیں کروشیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا،رمیز راجہ کا آئی سی سی…

  • اوور سیز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے. ساجد طوری

    اوور سیز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے. ساجد طوری

    اوور سیز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے. ساجد حسین طوری

    وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ نئے پراجیکٹ میں اوور سیز کا حق بنتا ہے، اوور سیز کے مسائل بہت زیادہ ہیں اور ان کے حل کیلئے ہماری وزارت دن رات کام کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن(او پی ایف)ہا ئوسنگ سکیم فیز (ون) خیابان جناح میں ہائی رائز کمرشل بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ذوالفقار بدر، سیدہ فاطمہ حسن ، ڈاکٹر عالم شیر اور او پی ایف کے افسران نے شرکت کی۔

    وفاقی وزیرساجد حسین طوری نے کہا کہ اوورسیز کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارا عملہ دن رات کوشاں ہے ،اوورسیز کے کیسز حل کرنے کیلئے سپیشل کورٹس کی سمری منظور ی کیلئے پارلیمنٹ بھیج دی ہے تاکہ 6ماہ میں ان کے مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ او پی ایف کی سکیموں میں اوورسیز کو سرمایہ کاری کیلئے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں اوورسیز کو این او سی دینے کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز کے بچوں کو درپیش تعلیمی مسائل بھی حل کئے جائیں گے، انہیںایچ ای سی کے ذریعے سکالرشپس اور بیرون ممالک تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے جبکہ سکولوں اور کالجز میں مقابلے کے امتحانات منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان، کوریا، رومانیہ و دیگر ممالک میں ہم اپنے ہنرمند افراد کو بھیجیں گے، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں دس لاکھ لوگوں کو باہر بھیجنے کا ٹارگٹ ہے،او پی ایف سکیموں میں ترقیاتی کاموں کو جنوری2023 تک مکمل کرلیا جائے گا، گلبرگ میں او پی ایف کی پراپرٹی پر مزدور طبقہ کیلئے منصوبے تیار کریں گے، ٹیکسلا میں 500فلیٹس تیار کرکے پنجاب حکومت کے حوالے کر دیئے ہیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
    بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
    اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
    وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں بھی فلیٹس تعمیر کئے گئے ہیں، ملک بھر میں ساڑھے پانچ ہزار فلیٹس فروری میں ورکرز کے حوالے کر دیئے جائیں گے جبکہ ورکرز کیلئے ہسپتال ، سکول و دیگر فلاحی منصوبے بھی بنا رہے ہیں ۔آخر میں وفاقی وزیر نے بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔

  • سپیکرسبطین خان کے دھماکہ خیزانکشاف۔ اسمبلی کب تحلیل ہونگی، نئی تاریخ آگئی

    سپیکرسبطین خان کے دھماکہ خیزانکشاف۔ اسمبلی کب تحلیل ہونگی، نئی تاریخ آگئی

    لاہور:گورنرپنجاب نے جواعتماد کو ووٹ لینے کا کہا ہے اس کی آئینی طور پر کوئی حیثیت نہیں ،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے گورنر کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا لیٹر ملا اورپھر گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا پیغام بھی آگیا ،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے انکشاف کیا کہ جن وجوہات کی بنیاد پر گورنرپنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے ان وجوہات کا وجود ہی نہیں ، پنجاب میں آئینی بحران کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بڑے دلچسپ انکشافات کیے ہیں،

    https://www.youtube.com/watch?v=Aupo1yumN0Y

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان کا کہنا تھاکہ جن وجوہات کی بنیاد پر گورنر نے اجلاس بلایا ہے ان میں پہلی وجہ یہ بیان کی گئی ہےیہ چونکہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان اب معاملات درست نہیں ہیں ، دونوں ق لیگ کے مرکزی رہنما ہیں اس لیے اب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کو ووٹ لینا ہوگا اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ق لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہے،سبطین خان نے انکشاف کرتےہوئے کہا کہ کل سب نے دیکھ لیا کہ ق لیگ کے تمام دس کے دس ارکان صوبائی اسمبلی نے چوہدری پرویز الہی پر اعتماد کا بھرپور اظہارکردکھایا،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سنیئرصحافی مبشرلقمان کو گورنر کی طرف سے بھیجی گئی ریکوزیشن کی دوسری خامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد سے ایک صوبائی وزیرہیں جن کی وزارت پر عمران خان خوش نہیں ہیں، اس لیے چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں، اس کا جواب دیتے ہوئے اسپیکرسطبین خان نے کہا کہ اس جگہ پر بھی گورنر پنجاب کو غلطی لگی ، آئینی اور اخلاقی طور پر اس صوبائی وزیرکو کوئی تحفظات ہیں تو وہ چوہدری پرویزالٰہی سے بیان کریں‌،کابینہ میں‌اپنا مسئلہ رکھیں گورنر تو مجاز نہیں کہ وہ اس قسم کے مسائل کو ڈیل کریں‌، یہ پارٹی کا مسئلہ ہے ،پہلے پارٹی سربراہ یا وزیراعلیٰ سے اپنا مسئلہ بیان کریں ، گورنرکسی پارٹی کے اندرونی معاملات کونہیں چھیر سکتے

     

    https://www.youtube.com/watch?v=Aupo1yumN0Y

    اسپیکر سطبین خان نے کہا کہ تیسرا جواز پیش کیا گیاکہ چونکہ کابینہ اجلاس میں ایک صوبائی وزیرحسنین دریشک اور وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان گرما گرمی ہوگئی تھی اور حسنین دریشک کو چوہدری پرویز الٰہی سے شکوہ تھا ، اس لیے اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہے ، اس کو جواب دیتے ہوئے اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ یہ بھی کایینہ کے اجلاس کے دوران بدمزگی پیدا ہوئی ، جس کا اسی وقت ازالہ ہوگیا تھا ، چوہدری پرویز الٰہی نے معاملہ رفع دفع کردیا

    اسیکر سبطین خان نے کہا کہ دوسری دلچسپ کہانی یہ ہے کہ پچھلے دنوں گورنرپنجاب نے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا تھا اور ابھی تک وہ اجلاس ریکارڈ پر موجود ہے نیا اجلاس ہی بلایا ، دوسری طرف اس دوران پنجاب اسمبلی میں حکومت کا اجلاس جاری تھی ، وہ اجلاس ختم ہوگیا اور نیا سیشن جاری ہے ، جب تک وہ جاری ہے اس وقت تک گورنر پنجاب نیا اجلاس نہیں بلا سکتے ، یوں یہ سب پہلو ہی غیر آئینی ہیں‌

    سینیئرصحافی مبشرلقمان نے پوچھا کہ اگر گورنر رات کوکچھ کردیں،وزیراعلیٰ‌ کو ڈی نوٹیفائی کردیں تو پھر،اس کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ پھر ملک میں یہی کچھ ہی چلنا ہے توپھرایسے تو صدر گورنر کو ہٹا دیں‌گے اورپھر ملک میں یہی کچھ رہ جائے گا،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چونکہ اب اعتماد کے ووٹ کی ریکوزیشن آچکی ہے اس لیے اب اسمبلی اس معاملے کے بعد تحلیل کردی جائے گی اور یہ یکم جنوری کو بھی ممکن ہے ، کیونکہ گورنر کی طرف سے بھیجے گئے پیغام کےلیے دس دن کا وقت درکار ہوتا ہے ،

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن اجلاس ہوگا ، کنیٹینرز کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ان کو نہیں پتہ کہ کس نے لگائے ہیں‌مگریہ طئے ہےکہ وہ جمعہ کے دن اسمبلی کا جاری سیشن پھر شروع کریں گے اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کے موقف پر موقف دیتے ہوئےسابق صدرسپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ پنجاب میں واقعی آئینی بحران ہے اگریہ اسمبلی کےفورم پر حل نہ ہوا تو پھر عدالتیں ہی اس کو حل کرسکتیں‌ہی

  • چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز دریافت

    چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز دریافت

    چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کے بہت زیادہ متعدی نئی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اومیکرون بی ایف 7 نامی کوویڈ ویرینٹ کے باعث چین کو وبا کی تباہ کن لہر کا سامنا ہے کوویڈ کی اسی قسم کے 4 کیسز اب تک بھارت میں بھی سامنے آچکے ہیں-

    بھارتی دوا ساز کمپنی پرگیمبیا میں 69 بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت،انکوائری کمیٹی کا…

    بھارتی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر ملک میں کورونا وائرس کے10 ویرینٹس موجود ہیں، جس کے باعث بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوام کو کوویڈ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اب تک، دو کیس گجرات سے، دو اڈیشہ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں بی ایف 7 قسم کا پتہ چلا ہےامریکہ اور برطانیہ اور یورپی ممالک جیسے بیلجیئم، جرمنی، فرانس اور ڈنمارک سمیت کئی دوسرے ممالک میں پہلے ہی اس کا پتہ چل چکا ہے۔

    کورونا کی اس نئی قسم کے کیسز دریافت ہونے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اسی طرح کورونا کی نئی اقسام کی مانیٹرنگ کو بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو کورونا کے مثبت کیسز کیے جینیاتی تجزیے کاحکم دیا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے 22 دسمبر کو ایک اجلاس میں کوویڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اسی طرح اترپردیش اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں میں کورونا کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔

    چین میں کوویڈ 19 کے عالمی خاتمے کا اعلان کرنا قبل از وقت ہوگا،ڈبلیو ایچ او

    22 دسمبر سے بیرون ملک سے بھارت پہنچنے والے مسافروں کےکورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے، یہ پابندی پہلے ختم کردی گئی تھی بھارت کی جانب سے 22 دسمبر کو 185 نئے کووڈ کیسز کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

    حکومت، اگرچہ لوگوں کو ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کا مشورہ دے رہی ہے، لیکن کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے – یہ تجویز ویکسین بنانے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) کے ادار پونا والا نے دہرائی ہے-

    بدھ کو ایک جائزہ میٹنگ کے بعد، وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ٹویٹ کیا کہ کوویڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ میں نے تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور نگرانی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    مرکزی حکومت نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جینوم کی ترتیب کے لیے نمونے لیبارٹریوں کو بھیجیں، جس سے مختلف یا ذیلی قسم کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔

    یوکرین کو اب بھی بردار ملک کے طور پردیکھتے ہیں،روسی صدر

    جاپان، ریاستہائے متحدہ امریکہ، جمہوریہ کوریا، برازیل اور چین میں کیسوں میں اچانک اضافے کے پیش نظر، مختلف حالتوں کو ٹریک کرنے کے لیے مثبت کیسوں کے نمونوں کی پوری جینوم ترتیب کو تیار کرنا ضروری ہے-

    بدھ کو وزیر کی زیر صدارت کوویڈ جائزہ اجلاس میں، ماہرین نے کہا کہ اگرچہ ہندوستان میں ابھی تک کوویڈ کیس لوڈ میں مجموعی طور پر کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے، لیکن موجودہ اور ابھرتی ہوئی مختلف حالتوں پر نظر رکھنے کے لیے مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا کی اس نئی قسم میں ایسی جینیاتی تبدیلی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہ لوگوں میں بہت تیزی سے پھیلتی ہے ایک تخمینے کے مطابق بی ایف 7 سے متاثر فرد اپنے اردگرد 10 سے 18 افراد کو اس بیماری کا شکار بناسکتا ہے۔

    بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار