Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ

    اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ

    سیشن کورٹ اسلام آباد، اعظم سواتی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا

    تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا، عدالت اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کرنے کیلئے قائل نہیں 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ اسپیشل سینٹرل جج محمد اعظم خان نے تحریر کیا ، تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اعظم خان سواتی کی جانب سے ایڈووکیٹ بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، بابر اعوان نے بتایا کہ اعظم سواتی کو ان کے سیاسی حریف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں، بابر اعوان کے مطابق اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درج کیا گیا،بابر اعوان کے مطابق پیکا کی سیکشن 20 قابل ضمانت دفعہ ہے وکیل کے مطابق کریمنل پروسیجر کی دفعات مقدمے کو ناقابل ضمانت بنانے کیلئے شامل کی گئیں،

    تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے رضوان عباسی کے مطابق اعظم سواتی نے فوج کے اعلیٰ افسر کیخلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے،پراسیکیوٹر کے مطابق اعظم سواتی نے پاک فوج کو افسران کے احکامات کی خلاف ورزی اور بغاوت پر اکسایا،اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی،اعظم سواتی نے 26 نومبر کو فوج کے ایک اعلیٰ افسر کیخلاف ٹویٹ کیا، اعظم سواتی کے ٹویٹ کو مختلف ٹویٹر اکاؤنٹس سے ری ٹویٹ کیا گیا،اعظم سواتی نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر دیگر اکاؤنٹس کا شکریہ بھی ادا کیااعظم سواتی کیخلاف ریاستی اداروں کیخلاف ٹویٹ کرنے پر پہلے بھی پیکا کی سیکشن 20 کے تحت ایک مقدمہ درج ہے اعظم سواتی کو پہلے مقدمے میں 21 اکتوبر کو ضمانت ملی، 26 نومبر کو انہوں نے پھر وہی جرم دہرایا، اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

  • اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے  مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

    اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے ہیں.

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر PA-212 سے شارجہ جانے والے خیبر کے رہائشی مُلزم کے پیٹ سے 53 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
    دوسری کارروائی میں فیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر FZ 372 سے بحرین جانے والےمُلزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 830 گرام میتھ آئس برآمد کرلی ہے. گرفتار ملزم منڈی بہا الدین کا رہائشی ہے۔ دریں اثنا چمن بائی پاس کے قریب 2 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1604 لیٹر ممنوع کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ ہزار گنجی چوک کے قریب ایک کارروائی میں بس سے 50 کلو چرس برآمد ہوئی ہے. منشیات بس کی چھت میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • سینجنٹا کا  فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز

    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز

    سینجنٹا پاکستان کی جانب سے فصلوں کے انقلابی بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز کردیا گیا ہے.

    سینجنٹا پاکستان لمٹیڈ زرعی اختراعات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے جو لاکھوں پاکستانی کاشتکاروں کو بیج، فصلوں میں اضافہ اور اس کا تحفظ کرنے والی ادویات اورحیاتیاتی اجزاء سمیت دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں سینجنٹا نے سلام تکافل لمٹیڈ کے اشتراک سے موسم اور پیرامیٹرکس انڈیکس کی بنیاد پر فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز کیا ہے۔

    اس پروگرام کے جزو کے طور پر پنجاب میں عارف والا اور وہاڑی کے علاقوں میں موسم خزاں کی فصل کے کاشتکاروں میں،8,500 روپے فی کاشتکارکے حساب سے ادائیگی کے چیک تقسیم کیے گئے۔ مقامی کسانوں نے اس پروگرام کو سراہا اور کہا کہ یہ پروگرام کاشتکار برادری کا معیار زندگی بدل دے گا اور پاکستان کے زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور لچکدار بنانے میں کارگر ثابت ہوگا ۔ فصلوں کے اِس بیمہ پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانا ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے ایک ایسا نظام تشکیل دے کر،جو تمام تکلیف دہ اور اہم معاملات کا حل پیش کرتا ہو، اور اُن کو بااختیار بنانے کی غرض سے سینجنٹا پاکستان کے کاشتکاروں پر مبنی وژن ’’ایک ٹیم، ایک خواب، کاشتکاروں کا مستقبل‘‘ کے مطابق ہے۔

    چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سینجنٹا پاکستان کے جنرل منیجر، ذیشان حسیب بیگ نے کہا کہ زراعت، موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ ہے۔ رواں سال غیر معمولی گرمی اور بارشوں کی وجہ سے گندم، مکئی اور آم کی پیداوارمیں بھی غیرمعمولی کمی واقع ہوئی۔ کاشتکاروں کو درپیش اس چیلنج نمٹنے کے لیے سینجنٹا پاکستان اپنے کاشتکاروں کو موسمی اشارئیے اور پیرامیٹرک کی بنیاد پر فصلوں کا بیمہ فراہم کر کے اُن کے شانہ بشانہ گھڑا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سینجنٹا، جہاں ایک جانب،کاشتکاروں کو فصلوں کے تحفظ کے لیے معیار ی مصنوعات فراہم کر رہا ہے وہیں، دوسری جانب، فصلوں کے بیمے کی صورت میں اوراپنے شراکت دار کی مدد سے اٴن کی فصلوں کو تحفظ بھی فراہم کررہا ہے۔ اس سال، موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی غیر معمولی بارشوں کے باعث مکئی کی فصل کے پائلٹ بیمہ پروجیکٹ کے ذریعے 50 فیصد کاشتکاروں کو ادائیگی کی گئی ہے ۔یہ اقدام سینجنٹا کے کاشتکاروں کی بہبود پر مبنی وژن کا حصہ ہے جس کے ذریعے ہم کاشتکاروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور اٴنھیں درپیش مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

  • سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند

    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند

    ٹام کروز نے مشن امپاسیبل کی ساتویں فلم کے لیے ایک ایسا کرتب فلمایا ہے جسے سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ قرار دیا ہے۔

    مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون کے لیے ٹام کروز کا یہ منظر ناروے میں فلمایا گیا ہے۔ اس میں خاص طور پر ڈیزائن کردہ پھسلی نما ٹریک پر ٹام کو تیزی سے موٹر سائیکل دوڑانی ہوتی ہے اور اس کے بعد نیچے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں دونوں گرتے ہیں اور ایک مقام پر پہنچ کر ٹام کروز اپنا پیراشوٹ (کینوپی) کھولتا ہے۔ لیکن اس ایک منظر کے لیے پہلے برطانیہ میں ایک سال تک مشق کی ہے تاکہ ٹام کروز یہ منظر احسن طور پر انجام دے سکیں۔ ناروے میں ایک خاص پہاڑی پر انجینیئروں نے اوپر اور نیچے اٹھتا ہوا ریمپ بنایا جس میں غیرمعمولی اخراجات آئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
    مسلسل ایک سال تک ٹام کروز کو ایک ایسے ہی ریمپ پر تربیت دی گئی اور اس نے ہزاروں مرتبہ موٹرسائیکل پر کرتب دکھائے۔ چونکہ اسی کرتب کا دوسرا حصہ بھی ہے جس میں انہوں طویل کھائی کی جانب نیچے گرنا تھا اور ایک مقام پر پیراشوٹ کھولنا تھا۔ اس کےلیے ٹام کروز نے کل 500 مرتبہ ہوائی جہاز سے پیرا شوٹ پہن کر چھلانگ لگائی اور اس پر غیرمعمولی مہارت حاصل کی ہے۔ لیکن ٹام کروز نے اصل فلم کے لیے بھی ایک دن میں چھ مرتبہ یہ خطرناک اسٹنٹ کیا اور خود ہدایتکار کو بھی حیران کر دیا۔ فلمی تجزیہ نگاروں نے اس کرتب کو حیران کن، مشکل ترین اور مہنگا ترین اسٹنٹ قرار دیا ہے۔ مشن امپاسیبل سیون 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس وقت عمر 58 سال ہے اور وہ اب بھی اپنے خوفناک اسٹنٹس خود ہی کرتے ہیں۔

  • کویت کوآئل بل ادائیگی کیلیے رقم دستیاب نہیں.پٹرولیم ڈویژن

    کویت کوآئل بل ادائیگی کیلیے رقم دستیاب نہیں.پٹرولیم ڈویژن

    حکومت نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل درآمدات کی مد میں کویت کو ادائیگی کیلیے 17ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی درخواست منظور نہیں کی.

     حکومت نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل درآمدات کی مد میں کویت کو ادائیگی کیلیے 17ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی درخواست منظور نہیں کی تاہم گیس سیکٹر کے 1400ارب روپے مالیت کے گردشی قرضوں کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ شہباز رانا کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے یہ درخواست پاکستان اسٹیٹ آئل کو کویت سے تیل کی درآمد کے سلسلے میں ایکسچینج ریٹ کی مد میں ہونے والے بھاری نقصان سے پیدا شدہ شارٹ فال کو پورا کرنے کی غرض سے کی تھی تاہم وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یہ معاملہ اس کمیٹی کے سپرد کردیا، جو آئل سیکٹر کمپنیوں کو درپیش لیکویڈیٹی بحران سے نمٹنے کے لیے گزشتہ روز ہی تشکیل دی گئی تھی۔

    ای سی سی کو بتایا گیا کہ پٹرولیم ڈویژن، ’پی ایس او‘ کی مشاورت کے ساتھ کویت کو مقررہ تاریخوں پر ادائیگیاں جاری رکھنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ انٹرنیشنل ڈیفالٹ کے خطرے کو ٹالا جاسکے، تاہم لیکویڈیٹی کے مسائل کے باعث صورتحال بے حد تشویشناک ہوگئی ہے۔ پاکستان 2000ء سے کویت پٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے دی گئی ادھار ادائیگی پر ڈیزل کی درآمد کی سہولت سے استفادہ کرتا چلا آرہا ہے۔’پی ایس او‘ ہر شپمنٹ کی بل آف لیڈنگ تاریخ کے 30 روز بعد درآمدی مالیت کے مساوی پاکستانی کرنسی نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کرادیتا ہے اور بل آف لیڈنگ تاریخ کے90 روز بعد نیشنل بینک کویت پٹرولیم کارپوریشن کو کارگو کی قیمت ادا کردیتا ہے۔

    تاہم حالیہ دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کے نرخ میں مسلسل عدم استحکام کے باعث پی ایس او کو بھاری نقصان ہوا ہے کیونکہ وہ جو رقم نیشنل بینک میں جمع کراتا ہے، دو ماہ بعد جب بینک کارگو بل کی ادائیگی غیرملکی کرنسی میں کرنے کے لیے ڈالر خریدتا ہے تو پی ایس او کی اداکردہ رقم اور ڈالرز کے حصول کے لیے اداکردہ رقم میں کافی زیادہ فرق آجاتا ہے۔ چنانچہ پی ایس او کو ایکسچینج ریٹ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان نے حال ہی میں کویت سے درخواست کی ہے کہ ادھار خریداری کی سہولت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی جائے۔

    کویت کو آخری ادائیگی 2 دسمبر 2022ء کو کی گئی تھی، اس وقت تک پی ایس او کا نیشنل بینک اکاؤنٹ ایکسچینج ریٹ کی مد میں 17ارب روپے کا نقصان برداشت کرچکا تھا۔حکومت پاکستان نے رواں برس ستمبر میں پی ایس او کو ایکسچینج نقصانات کی تلافی کے طور پر30 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مزید سبسڈی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے یہ موقف اختیار کیا کہ مذکورہ بالا سبسڈی دینے کے علاوہ پی ایس او کو حکومتی ضمانت پر مارکیٹ فنانسنگ کے ذریعے بھی 50ارب روپے دلوائے جاچکے ہیں۔

    ای سی سی کو بتایا گیا ہے کہ اگر کویت نے ادھار سہولت میں مزید توسیع نہ کی تو اسے ادائیگی کے لیے مطلوبہ فنڈز دستیاب نہ ہوں گے۔ پی ایس او کے اس حالت تک پہنچنے کی سب سے بڑی وجہ گردشی قرضہ ہے، مختلف سرکاری محکموں اور اداروں پر مجموعی طور پر پی ایس او کے 612 ارب روپے واجب الادا ہیں، جن کی عدم وصولی کی بناء پر یہ ادارہ اپنے واجبات ادا کرنے سے قاصر دکھائی دیتا ہے۔ گیس سیکٹر کمپنیوں کے گردشی قرضہ بحران کو حل کرنے کے لیے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ایک کمیٹی تشکیل دی، جس کا کنوینر اشفاق یوسف تولہ کو مقرر کیا گیا ہے۔جون 2022ء کے اختتام پر گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 1400ارب روپے تک جاپہنچا تھا۔

  • لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے لندن میں ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے لندن میں ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔لندن ہائیکورٹ کے جج ماسٹر ڈیگنل نے نجی ٹی وی چینل کو مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیتا، ٹی وی چینل نے اپنے دو پروگراموں میں ناصر بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

    ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کے خلاف مہم سیاسی مخاصمت پر چلائی گئی، ناصر بٹ کو نواز شریف سے قربت پر پی ٹی آئی حکومت اور چند اینکرز نے نشانے پر رکھا، ناصر بٹ کو ارشد ملک کی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی حکومت اور چند اینکرز نے نشانے پر رکھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں.
    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
    بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
    اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

    جج ماسٹر ڈیگنل نے چینل کو نواز شریف، ناصربٹ کے خلاف برطانیہ میں بےبنیاد الزامات لگانے سے روک دیا اور کہا کہ خاندان پر حملے اور الزامات کے باعث ناصر بٹ مناسب ہرجانے کا مستحق ہے۔ ناصر بٹ نے اس موقع پر کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والے بےنقاب ہوئے، یقین تھا فتح سچ کی ہو گی، برطانوی عدالت کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا نیا ثبوت ہے۔

  • طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے اور افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش ودیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے اور افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش ودیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے اور افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش ودیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے۔ خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے۔ چاہتے ہیں افغانستان میں امن واستحکام ہو۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سے انسداد دہشت گردی اور دیگر معاملات میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی ہے.


    دوسری جانب ترجمان دفتر خرجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے یو اے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کے طالبان کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام نے خواتین کو ایک مراعات یافتہ مقام عطا کیا اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا۔

    انہوں نے خواتین کے حقوق کی ضمانت دینے کی ضرورت کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ افغان وزارت تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پر پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام ہو، خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں اور سیلاب سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

  • 21 دسمبر 1982 یوم پیدائش ماہرہ خان

    21 دسمبر 1982 یوم پیدائش ماہرہ خان

    21 دسمبر 1982
    یوم پیدائش ماہرہ خان

    ماہرہ خان ایک پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور وی جے ہے۔ ماہرہ خان کے مشہور ڈراموں میں ہم سفر اور شہر ذات قابلِ ذكر ہیں۔ ٹیلی وژن پر بھرپور کامیابی سمیٹنے کے بعد ماہرہ نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھے ہیں۔

    ماہرہ خان ابھی تک متعدد فلمیں میں کام کر چکی ہیں۔ ان میں سے چار پاکستانی بول، بن روئے ۔ہو من جہاں اور لیجنڈ آف مولا جٹ شامل ہیں جبکہ ان کی ایک بالی وڈ فلم رئیس بھی ریلیز ہو چکی ہے۔ رئیس میں ماہرہ خان مشہور ادارکار شاہ رخ خان کے مقابل کردار ادا کیا ہے۔

  • بلقیس خانم :زندگی یادگار کرگئیں

    بلقیس خانم :زندگی یادگار کرگئیں

    "کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں”

    ,وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا

    "اور”انوکھا لاڈلا”

    جیسے بے شمار مقبول گیت گانے والی گلوکارہ بلقیس خانم کراچی میں انتقال کرگئیں۔بلقیس خانم نے ریڈیو، ٹی وی کے ساتھ فلموں کے لئے بھی یاد گار گیت گائے۔ میوزک انڈسٹری نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
    وہ معروف ستار نواز استاد رئیس خاں کی بیوہ تھیں۔

  • بنجمن ڈزریلی:ناول نگار سے وزیراعظم بننے تک کا دلچسپ سفر

    بنجمن ڈزریلی:ناول نگار سے وزیراعظم بننے تک کا دلچسپ سفر

    پیدائش:21 دسمبر 1804ء
    لندن
    وفات:19 اپریل 1881ء
    مے فیئر
    شہریت:متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ
    مذہب:کلیسائے انگلستان
    (اپنی زیادہ تر زندگی میں)
    یہودی (13ویں سال تک)
    جماعت:کنزرویٹو پارٹی
    رکن:رائل سوسائٹی
    پیشہ:سیاست داں، ناول نگار
    مصنف، سوانح نگار
    زبان:انگریزی
    ملازمت:جامعہ گلاسگو
    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)رائل سوسائٹی فیلو
    ۔ (2)آرڈر آف گارٹر
    وزیر اعظم مملکت متحدہ
    مدت منصب
    ۔ 20 فروری 1874 – 21 اپریل 1880
    حکمراں، ملکہ وکٹوریہ
    مدت منصب
    ۔ 27 فروری 1868 – 1 دسمبر 1868
    قائد حزب اختلاف
    مدت منصب
    ۔ 01 دسمبر 1868 – – 17 فروری 1874
    چانسلر
    مدت منصب
    ۔ 06 جولائی 1866 – 29 فروری 1868
    مدت منصب
    ۔ 26 فروری 1858 – 11 جون 1859
    مدت منصب
    ۔ 27 فروری 1852 – 17 دسمبر 1852

    بنجمن ڈزریلی (پیدائش: 1804ء، انتقال: 1881ء) یہودی نژاد برطانوی وزیر اعظم۔ ابتدا میں ناول لکھتے تھ۔ 1837میں پارلیمنٹ کا رکن بنے۔ 1852ء میں وزیر خزانہ اور 1837ء میں وزیر اعظم بنے۔ کچھ عرصے بعد ان کی پارٹی ہار گئی لیکن نئے انتخابات میں کامیاب ہو کر 1874ء سے 1880ء تک پھر وزیر اعظم رہے۔ ان کے عہدِ وزارت میں مزدوروں کی بہبود کے لیے کارخانوں میں نئی اصلاحات کی گئیں۔ نہر سویز کے حصص خریدے گئے اور ملکہ وکٹوریہ ہندوستان کی ملکہ بنی۔