Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے10 ارکان کا چوہدری پرویز الٰہی پراظہاراعتماد

    ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے10 ارکان کا چوہدری پرویز الٰہی پراظہاراعتماد

    لاہور:ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے10 ارکان نےوزیراعلیٰ‌ چوہدری پرویز الٰہی پراظہاراعتماد پاکستان مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی میں شامل تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

    مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے پرویزالٰہی کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکو ووٹ دیں گے۔

    وانا، وزیرستان : وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا،

    پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجان ہے، پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ق لیگ پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔

    حکومت کے ساتھ قوم کی بھی ذمہ داری ہے کہ وسائل کی بچت کرے. وفاقی وزیر

    اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ق متحد ہے اور رہے گی، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

    پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ادھر اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گورنر نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر کو خط لکھ دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی، سپیکر نے صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی، گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

    صوبائی وزیر قانون نے سپیکر کی جانب سے صدر کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف سپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھ کر گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • گورنر پنجاب نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر نے صدر کو خط لکھ دیا

    گورنر پنجاب نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر نے صدر کو خط لکھ دیا

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گورنر نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر کو خط لکھ دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی، سپیکر نے صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی، گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

     

    وانا، وزیرستان : وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا،

    صوبائی وزیر قانون نے سپیکر کی جانب سے صدر کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف سپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھ کر گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    راجہ بشارت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے، آئین کے آرٹیکل 101سب آرٹیکل 3 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار حاصل ہے کہ وہ گورنر کو گھر بھیج دیں۔

    پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ادھر اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گورنر جب چاہیں وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جو مرضی کر لے آئین سے مزاحمت نہیں کر سکتی، بلیغ الرحمان گورنر راج کے نفاذ کیلئے وزیراعظم کو درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں اگر ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں، حمزہ شہباز ہی وزیر اعلیٰ کے متفقہ امید وار ہیں، میرے علم میں نہیں کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

  • صدرمملکت عارف علوی سےاوآئی سی کے نمائندہ برائےسائنسی تکنیکی تعاون کی ملاقات

    صدرمملکت عارف علوی سےاوآئی سی کے نمائندہ برائےسائنسی تکنیکی تعاون کی ملاقات

    اسلام آباد:صدر عارف علوی سے او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ملاقات کی ہے ، اس ملاقات میں صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آو ائی سی کایہ پلیٹ فارم کامسٹیک افغانستان میں طلباء کو آن لائن اور ریکارڈ شدہ تعلیم فراہم کرے،

    70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

    اس موقع پر او آئی سی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ریکارڈ شدہ اسباق اور تربیتی کورس افغان طلباء کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے مفید ثابت ہو سکتے ہیں،پاکستان ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی ماڈیولز اور آن لائن تعلیمی خدمات بھی پیش کر سکتا ہے ، اقدامات سے افغانستان کو درپیش تعلیمی سہولیات کی کمی پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے،

    فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن سے شکست،فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    صدر مملکت عارف علوی نے اس موقع پر دیگر اسلامی ممالک میں سائنس و زراعت کے شعبوں میں بہترین طریقوں کو مثال بنانے اور پاکستان میں ان کی نقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل سکلز پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے اور روزگار حاصل کرنے کے قابل بنانے کا ایک کامیاب ماڈل ہے،

    عارف علوی نے مزید کہا کہ ڈیجی اسکلز پروگرام کو دوسرے مسلم ممالک میں نقل کیا جا سکتا ہے ، صدر مملکت نے قازقستان کے طلباء کو 20 فیلو شپس/اسکالرشپس دینے کے اقدام کو سراہا،صدر مملکت نے فلسطین کے طلباء کے لیے 500 خصوصی اسکالرشپس/فیلو شپس کے اقدام کی بھی تعریف کی

  • کراچی:پولیس پر ڈاکووں کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید،ایس ایچ او بن قاسم  زخمی

    کراچی:پولیس پر ڈاکووں کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید،ایس ایچ او بن قاسم زخمی

    کراچی:سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایس ایچ او بن قاسم زخمی ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں پولیس پر فائرنگ ہوئی ہے اور اس فائرنگ کے نتیجے میں‌ ایس ایچ او بن قاسم زخمی ہوگئےہیں،پولیس کی طرف سے فائرنگ کرنے والے ڈاکووں کوپکڑتے ہوئے ایس ایچ او کو گولی لگی ہے.

    اوکاڑہ : پولیس بے بس،شہر وگردونواح ڈاکوؤں کے حوالے۔شہری اور زرعی بینک کے MCO کو…

     

    ایس ایس پی بن قاسم کا کہنا ہے کہ ادریس بنگش کسی کام سے پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں موجود تھے ، ڈاکو ڈکیتی کے لیے دفتر میں داخل ہوئے ، ایس ایس پی ایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ادریس بنگش نے ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی

    ننکانہ : پولیس نے شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر ہزاروں لیٹر شراب برآمد،…

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ اس دوران ڈاکووں کوپکڑنے کے دوران فائرنگ ہوئی اور پھر فائرنگ سے آصف چانڈیو اور ادریس بنگش زخمی ہوئے ، ایس ایچ او نے ملزم کو زخمی حالت میں پکڑ لیا، ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں بھی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل منظور شہید ہوچکے ہیں ،جبکہ ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں‌

    ڈی آئی خان:ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن اور ڈمپر میں ٹکر،4 خواتین سمیت 18 افراد…

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ اس دوران زمان ٹاؤن 51سی میں پولیس نے مشتبہ افراد کو روکا ، ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اہلکار زخمی ہوا،ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا تھا کہ کانسٹیبل منظور کو آغا خان اسپتال منتقل کیا جہاں وہ شہید ہوگیا

  • رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو اعلان کردہ ہدف سے3 یا 4فیصد سے کم رہے گی.رپورٹ

    رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو اعلان کردہ ہدف سے3 یا 4فیصد سے کم رہے گی.رپورٹ

    درآمدات میں کمی سے جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 4.6فیصد سے نیچے رہنے کا امکان ہے.رپورٹ

    مالی سال 2021-22 کی سالانہ معاشی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو اعلان کردہ ہدف 3سے 4فیصد سے کم رہے گی جبکہ مہنگائی کی شرح 20فیصد سے بلند رہنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2021-22 کی سالانہ معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں اور انفراسٹرکچر کی تباہی ملک کی نمو کے امکانات کو شدید متاثر کرسکتی ہے جبکہ سیلاب کے اثرات اور بیرونی عوامل کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا. رپورٹ کے مطابق سبسڈیز کے خاتمے اور ایندھن کے ٹیکس میں اضافہ سے مہنگائی کا رجحان آئندہ بھی برقرار رہے گا۔ رواں ماسال ٹیکس وصولیوں کے ساتھ نان ٹیکس آمدن میں اضافہ متوقع ہے۔

    مالی سال 22ء میں حقیقی معاشی شرح نمو مسلسل دوسرے سال لگ بھگ 6 فیصد رہی، درآمدات میں کمی سے جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 4.6فیصد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے بعد مالی کھاتے کا منظر نامہ بہتر ہوگیا ہے، آئی ایم ایف کے علاوہ کثیر فریقی اور دوطرفہ قرض داروں سے بھی بیرونی فنانسنگ ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام اور بیرونی فنانسنگ سے زرمبادلہ کے خائر کی صورتحال خاصی مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022 کے دوران منفی عالمی اور ملکی حالات کے نتیجے میں دوبارہ معاشی عدم توازن کا سامنا کرنا پڑا۔ مالیاتی صورتحال، اجناس کی عالمی قیمتوں اور روس یوکرین تنازع جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں بگاڑ کا سبب بنا، آئی ایم ایف پروگروم کی بحالی میں تاخیر اور سیاسی بے یقینی نے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سبب بنے۔ روپے کی قدر میں کمی نے عالمی قیمتوں کے اضافے کے اثرات کو بڑھا کر مہنگائی کے دباؤ کو بہت بلند کر دیا۔مالی سال 22ء میں مہنگائی کی شرح اسٹیٹ بینک کے 9سے 11فیصد اندازے سے زیادہ 12.2فیصد رہی جبکہ بیرونی اور مالیاتی کھاتے میں بڑھتے ہوئے عدم توازن کے مطابق سرکاری قرضے کا بوجھ بھی بڑھ گیا۔

    ملک کی ساختی کمزوریوں کو دور کرنے، زرمبادلہ کی آمدنی کو بڑھانے اور سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے۔ معیشت پر توانائی کے بوجھ کو کم کرنے کا مربوط طرزِفکر درکار ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور فوڈ سیکیوریٹی کے لیے دانشمندانہ حکمت عملی تشکیل دینے کی فوری ضرورت ہے۔ موسموں کے مطابق نئے بیجوں کی تیاری اور زرعی پیداواریت بڑھانے، آبی انتظام کا فریم ورک تشکیل دیا جائے۔

  • تین ہفتوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 17 ہزار600 روپے کا اضافہ

    تین ہفتوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 17 ہزار600 روپے کا اضافہ

    تین ہفتوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 17 ہزار600 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ سونا مہنگا ہونے کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

    اس دوران عالمی مارکیٹ کا جائزہ لیا جائے تو رواں ماہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 68 ڈالر بڑھ چکی ہے۔ صرافہ مارکیٹوں کے زرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں رواں ماہ سونے کی قیمت میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس کے تناسب سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت زیادہ بڑھی ہے جس کی وجہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ بتایا جارہا ہے لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ انٹر بینک یا اوپن کرنسی مارکیٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے لحاظ سے کیا جارہا ہے۔

    20 دسمبر کی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کا تجزیہ کیا جائے تو اس روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1808 ڈالر فی اونس تھی جس کو مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 234 روپے سے ضرب دیا جائے تو مقامی کرنسی میں ایک اونس کی قیمت 423,072 روپے بنتی ہے اس رقم کو 31.1 سے تقسیم کیا جائے تو ایک گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 603 روپے بنتی ہے اور ایک تولہ سونے میں 11.664 گرام ہوتے ہیں ایک گرام قیمت کو 11.664سے ضرب دیا جائے تو ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار672 روپے بنتی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 800 روپے بنتی ہے جو ایک لاکھ 58 ہزار672 روپے سے 20 ہزار 128روپے زیادہ ہے جس کا مطلب ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ اوپن کرنسی مارکیٹ کے 234 روپے کے بجائے بلیک مارکیٹ کے 250 روپے سے بھی زیادہ بلکہ 260 روپے کے قریب کے حساب سے کیا جارہا ہے۔

    جیولرز کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے اس کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار ڈالر یا سونے میں اپنے سرمائے کو منتقل کررہے ہیں لیکن ڈالر خریدنا چونکہ مشکل ہے اسلئے سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
    چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
    ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم
    پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں
    ذرائع کا کہنا ہے کہ زیورات کے بجائے سونے کی خریداری کی جارہی ہے دوسری جانب جن شہریوں کو شادی بیاہ کے لیئے زیورات بنوانے ہیں وہ اس صورتحال سے شدید زہنی ازیت سے دوچار نظر آرہے ہیں جب کہ زیورات کے کاریگر بھی گاہک نہ ہونے کا رونا روتے نظر آرہے ہیں۔

  • کروڑ پتی روسی خاتون کا رشتے کیلئے بل بورڈ پر اشتہار، یوکرینی بزنس ٹائیکون نے بھی اپنا بل بورڈ لگادیا

    کروڑ پتی روسی خاتون کا رشتے کیلئے بل بورڈ پر اشتہار، یوکرینی بزنس ٹائیکون نے بھی اپنا بل بورڈ لگادیا

    روس کی کروڑپتی خاتون ماریہ مولونوا نے رشتے کیلئے بل بورڈ پر اشتہار لگادیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی ویب سائٹ نیو یارک پوسٹ کے مطابق ایک روسی خاتون جس نے ایک بہت بڑے بل بورڈ پر اپنی محبت کی تلاش کا اشتہار دیا تھا، اس کا اشتہار وائرل ہونے کے بعد یوکرین کے ایک امیر ٹائیکون کی طرف سے اس کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کے باعث روس میں کئی ڈیٹنگ ایپ غیر فعال ہیں، پابندیوں کے پیش نظر روس کی26 سالہ کروڑ پتی بزنس ویمن نے بل بورڈ پر اشتہار لگادیا ہے۔

    ماریہ مولونووا کی ایک تصویر کئی ہفتے قبل اس کے آبائی شہر اولان-اودے میں ایک بل بورڈ پر نمودار ہوئی تھی، جس میں ایک اقتباس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ مسٹر رائٹ کی تلاش میں ہیں۔

    یہ تلاش تیزی سے شہ سرخیوں کی خبر بن گئی، اس اشتہار پر جب ورلڈ ٹور پر نکلے یوکرین کے 26 سالہ بزنس مین کارخوشا کی نظر پڑی جو فوری طور پر خوبصورتی کی طرف راغب ہو گئی اس حقیقت کے باوجود کہ اس کا ملک اس وقت اس کے ساتھ جنگ ​​میں ہے۔

    یوکرینی بزنس مین نے خاتون کو سادہ نوٹ لکھ کر شادی کی خواہش کا اظہار کردیا اور بورڈ پر لکھا کہ ملینیئر ادھر دیکھو میں یہاں ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ میں جنگ کا حمایتی نہیں ہوں اور نہ ولادمیر کی عزت کرتا ہوں، نہ ہی میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہاں کیا ہوالیکن مجھے روسی خاتون پسند ہیں اور جب میں نے یہ اشتہار دیکھا تو مجھے روسی خاتون اپنی آئیڈیل لگی لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں جواب کیلئے ایک بل بورڈ لگواؤں گا کیوں کہ میں ابھی ماریہ کے شہر نہیں جاسکتا لیکن انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔

  • شمالی وزیرستان:قبائل کے درمیان 80 سالہ خونریز تنازع حل

    شمالی وزیرستان:قبائل کے درمیان 80 سالہ خونریز تنازع حل

    وزیرستاب :شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے خدی اور مچی خیل قبائل کے درمیان 80 سال پرانا پانی کا تنازع حل کرادیا۔شمالی وزیرستان کے ضلعی انتظامیہ کی مخلصانہ کوششیں رنگ لے آئیں، خدی اور مچی خیل اقوام کے درمیان پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا

     

    میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر…

    ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار میرعلی غنی الرحمان اور دیگر ذمہ داران کی سربراہی اور قبائلی مشران ملک رب نواز خان، ملک شیر خان سرحدی، مصباح الدین اور ملک قادر خان و دیگر کی موجودگی میں مچی خیل اور خدی اقوام کے درمیان پانی کا 80 سالہ تصفیہ طلب اور مشکل مسئلہ بالآخر حل ہوگیا۔

    ٹھٹھہ:مسلح افراد کی فائرنگ،سوئیٹ مارٹ کا منیجر شدید زخمی،کراچی ہسپتال ریفر

    قبائلی جرگہ 23 دسمبر کو دونوں اقوام کے ذمہ داروں کی موجودگی میں باقاعدہ فیصلہ سنائے گا۔دونوں اقوام کے درمیان پانی کے مذکورہ معاملے پر کئی بار خونریزی بھی ہوچکی ہیں۔

    گوجرہ: ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے…

    اہلیان شمالی وزیرستان اور بالخصوص خدی اور مچی خیل اقوام نے مسئلے کے پرامن حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مختلف اقوام کے درمیان دیگر حل طلب مسائل بھی جلد ہو جائیں گے۔

  • ڈالر کی قیمت 226 روپے سے تجاوز کرگئی

    ڈالر کی قیمت 226 روپے سے تجاوز کرگئی

    روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 226 روپے سے تجاوز کرگئی ہے.

    ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 1 روپے 46 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 58 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 225 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے سے 39873 پر آگیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
    چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
    ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم
    پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں
    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملکی قرض کی انتظام کاری کیلئے مینجمنٹ آفس فوری طور پر قائم کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے قرضوں کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنے اور بہتر قرض مینجمنٹ کیلئے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کیا جس کیلئے حکومت نے ترمیمی ایکٹ نافذ کیا ہے۔

    ڈیبٹ مینجمنٹ آفس ڈیبٹ لمیٹیشن (ترمیمی) ایکٹ 2022 کی دفعہ 6 کے تحت وفاقی حکومت نے آفس قائم کرنے کی منظوری دی۔ وزارتِ خزانہ نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ونگ سے آفس کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

  • بیک وقت 9 بچوں کو پیدا کرنے والی خاتون کا نام گنیز بک آف  ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    بیک وقت 9 بچوں کو پیدا کرنے والی خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش دینے والی خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی خاتون کے ہاں ڈیڑھ سال قبل بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کیلئے شرط رکھ دی


    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سوشل میڈیا پیج پر مالی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں جس میں خاتون اور ان کے شوہر کے ہمراہ بچوں کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

    بچوں کے والدین کے مطابق حمل کی شروعات میں ہمیں 9 بچوں کے بجائے 7 بچوں کی پیدائش کا علم تھا لیکن جب ہم مراکش آئے اور یہاں سرجری ہوئی تب ہمیں معلوم ہوا کہ اللہ نے ہمیں 9 بچوں 4 بیٹیوں اور 5 بیٹوں سے نوازا ہے۔

    رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    ان کی والدہ، 27 سالہ حلیمہ سیس نے انکشاف کیا کہ ان سب کو ایک ساتھ سلانا آسان نہیں ہے۔ ہم انہیں گلے لگاتے ہیں تاکہ وہ سو سکیں۔ وہ واقعی سونا پسند کرتے ہیں-

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، 9 بچوں کی پیدائش کا عمل بہت نایاب ہے اور مراکشی خاتون کے ہاں ان بچوں کی پیدائش کے وقت تک کوئی ایسا ریکارڈ دنیا میں موجود نہیں تھا۔