Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کوئٹہ: بس اسٹاپ  پر دھماکہ  ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی

    کوئٹہ: بس اسٹاپ پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی

    کوئٹہ: بیلہ منی بس اسٹاپ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: کے مطابق ریسکیو ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پٹھنے سے ہوا فائربریگیڈ کے عملے نے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

    خضدار میں دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، 13 زخمی ہسپتال منتقل

    قبل ازیں بلوچستان کے شہر خضدار میں عمر فاروق چوک کےقریب زور دار دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوگئے پولیس کےمطابق ڈبل روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقےکو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

    سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

  • کینیڈا: ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

    کینیڈا: ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : ٹورنٹو پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ٹورنٹو کے نواحی علاقے میں موجود ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا جہاں ملزم نے داخل ہوکر پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولین کی لاشیں عمارت کے مختلف فلیٹوں سے برآمد ہوئیں، حملہ آور بھی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

    ٹیچر نے طالبعلم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کرہلاک کر دیا

    فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہواہے، پولیس نے فائرنگ کے واقعےکا سبب واضح نہیں کیا۔

    ریجنل پولیس چیف جم میکسوین نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا، ٹورنٹو کے بالکل شمال میں، وان میں رہائشی عمارت میں، پولیس کو "ایک خوفناک منظر ملا جہاں متعدد متاثرین ہلاک ہو گئے تھے-

    چیف نے بتایا کہ 73 سالہ مرد بندوق بردار کو ایک افسر نے تصادم کے دوران گولی مار دی اور وہ ہلاک ہو گیا۔

    کانسٹیبل لورا نکول نے سی این این کو بتایا کہ یہ واقعہ "سب سے خوفناک کال ہے جو میں نے اپنے پورے کیریئر میں دیکھی ہے۔”

    حکام نے بتایا کہ پولیس نے شوٹر کا نام جاری نہیں کیا ہے اور متاثرین کا نام عوامی طور پر نہیں بتائے گا جب تک کہ ان کے اہل خانہ کو اطلاع نہیں دی جاتی۔ نکول نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ متاثرین ایک سے زیادہ کنڈومینیم یونٹ سے تھے۔

    ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

    رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا جب کہ ایمرجنسی رسپانس اہلکاروں نے عمارت کو خالی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا کہ مزید کوئی متاثرین نہ ہوں۔ رہائشیوں نے انتظار کیا جب پولیس نے عمارت کول صاف کیا، بالآخر آدھی رات کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

    فائرنگ کے ہنگامے کا محرک ظاہر نہیں کیا گیا ہے اور پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاکتوں کی وجہ کیا ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ کمیونٹی کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    کابل: طالبان کے ایک سینئر رہنما نے والد کےقاتل کو معاف کرکے پھانسی سے بچا لیا

  • ایف آئی اے کے پی زون کا کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون جاری

    ایف آئی اے کے پی زون کا کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون جاری

    راولپنڈی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے پی زون کا کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ، راولپنڈی میں کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے ملزم سے 1 لاکھ امریکی ڈالرز برآمد کرلیے۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے نے یادگارچوک پر چھاپہ مار کارروائی میں ملزم عرفان اللہ سے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی میں خیال نور نامی افغانی باشندے اور شاہ نواز کو بھی حوالہ ہنڈی کے الزام میں گرفتارکیا اور دونوں ملزمان کے قبضے سےمجموعی طور پر 40 لاکھ روپے نقدی، ہنڈی حوالہ کی رسیدیں بھی برآمد کیں گرفتار ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

    ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ڈیرہ غازی خان نے غیرقانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والے شخص کے قبضے سے 2000 سعودی ریال، 100 یواے ای درہم، 168000 روپے اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کاظم شاہ بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھا جسے صرافہ بازار ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    خضدار میں دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، 13 زخمی ہسپتال منتقل

  • فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن سے شکست،فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن سے شکست،فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    پیرس: فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کے ہاتھوں فائنل میچ میں پینلٹی ککس پر شکست سے فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دفاعی چیمپئن فرانس کے شائقین اپنی ٹیم کی فتح کے لیے کافی پُرامید تھے فرانس بھر میں جشن کی خوب تیاریاں بھی کر رکھی تھیں ارجنٹائن کی دو گول سے سبقت کے باوجود فرانس کی ٹیم نے کم بیک کیا اور امباپے نے دو گول کرکے اسکور برابر کرکے ٹیم کو واپس میچ میں لے آئے۔

    مداح کی میسی کے حوالے سے 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت

    اضافی وقت میں میسی نے گول کرکے ایک بار پھر ارجنٹائن کو برتری دلادی لیکن امباپے نے پھر اسکور برابر کردیا۔ بعد ازاں فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں فرانس نے دو گول ضائع کردیئے اس پر فرانسیسی شائقین بپھر گئےاور پیرس، لیون اور نائس میں سڑکوں پر نکل آئے۔

    مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کی اور تھوڑ پھوڑ کی حالات کو قابو پانے کے لیے 15 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئیں جس میں 50 کے قریب شہری زخمی ہوئے جب کہ 10 پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں۔

    کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    پولیس نے ہاتھا پائی، توڑ پھوڑ اور پنگامہ آرائی پر ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے امباپے کے سوا پوری ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی۔

  • ٹیچر نے طالبعلم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کرہلاک کر دیا

    ٹیچر نے طالبعلم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کرہلاک کر دیا

    بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیچر نے طالب علم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کر جان لے لی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں میں سرکاری اسکول میں استاد نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کو بری طرح پیٹنے کے بعد پہلی منزل سے پھینک کر جان لے لی۔

    کابل: طالبان کے ایک سینئر رہنما نے والد کےقاتل کو معاف کرکے پھانسی سے بچا لیا

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کیا،اس سے قبل بچے کو تشدد کرکے جان سے مارنے والا استاد فرار ہوگیا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاملہ گھریلو تنازعہ کا نتیجہ ہے، ٹیچر نے مارپیٹ کے دوران اسکول میں پڑھانے والی بچے کی ماں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق مدھاپا سرکاری اسکول میں کنٹریکٹ ٹیچر تھا،استاد کے تشدد سے مرنے والے بچے کی عمر دس سال اور اس کی شناخت بھارت کےنام سے ہوئی۔

    قبل ازیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی اسکول کی ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، یہ واقعہ جمعہ کی صبح 11 بجے پیش آیا تھا جس کے بعد اسکول کے دیگر طالبعلم اور اساتذہ وہاں جمع ہوگئے تاہم پولیس موقع پر پہنچی اور ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

    بچی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے زخموں پر مرہم پٹی کی گئی تھی پولیس سے بات کرتے ہوئے بچی نے بتایا تھا کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا تھا، ٹیچر نے پہلے اسے کاغذ کاٹنے والی قینچی سے مارا پھر بال کھینچے پھر ٹیچر نے اسکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، اس کے علاوہ ٹیچر کو اسکول سے نکال کر واقعے کی تحقیقات شر وع کردی ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کل سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی سینیٹر شریک نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کی قیادت نے تمام سینیٹرز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 21 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

    مشترکہ اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل منظوری کے لیئے پیش کیا جائے گا جو ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پیش کریں گی۔ جب کہ مرتضیٰ جاوید عباسی پیپرا ترمیمی بل 2022 پیش کریں گے اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

    اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان گلوبل چینج ایمپکٹ سٹڈی سینٹر ترمیمی بل منظوری کے لیئے پیش کریں گی جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ والدین کے تحفظ کا بل پیش کریں گے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (گورنینس اینڈ آپریشنز) منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا اور وزیر تعلیم رانا تنویر پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ بل 2022 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

    پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں نجی قرضوں پر سود کی ممانعت کا بل منظوری کے لیے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی ٹیکہ جات لازمی قرار دینے اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل بھی پیش ہوگاجبکہ مہرین رزاق بھٹو فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2021 کو ختم کرنے کا بل پیش کریں گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا تھا حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان کی اسمبلیاں تحلیل کے فیصلے کے بعد حکمت عملی بنائی جائے گی۔

    وفاقی حکومت نے اس موقع طے کیا تھا کہ عمران خان کے فیصلے پر اجتماعی حکمت عملی بنائی جائے گی اور قوم کو پی ٹی آئی چیئرمین کے فیصلوں سے ملک پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے،آصف زرداری

  • گورنر پنجاب  نے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی

    گورنر پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی

    لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی-

    باغی ٹی وی : پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کافی دنوں سے یہ بات گردش کر رہی ہے کہ وزیراعلی چودھری پرویز الہی اپنے پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین اور اپنی پارٹی کے اراکین کا اعتماد کھو چکے ہیں

    گذشتہ کچھ ہفتوں سے دونوں حکومتی اتحادی جماعتوں کے مابین سیاسی سٹریٹیجی، اسمبلی کی تحلیل، ترقیاتی سکیموں اور سرکاری افسروں کی ٹرانسفر کے حوالے سے سنجیدہ نوعیت کے اختلافات ہو چکے ہیں

    وزیراعلی نے ایک رکن پنجاب اسمبلی خیال احمد کو کابینہ میں شامل کیا لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا جس سے دونوں جماعتوں میں اختلافات صاف ظاہر ہیں

    کابینہ کے ایک رکن سردار حسنین بہادر دریشک کی کابینہ اجلاس کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر وہ مستعفی ہو گئے، یہ بھی اختلافات کا شاخسانہ ہے

    وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے 4 دسمبر کو ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ آئندہ مارچ تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے وزیراعلی کا یہ بیان پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کے خلاف تھا جس پر 2 اراکین مستعفی بھی ہو گئے-

    17 دسمبر کو وزیراعلی نے عمران خان کی جانب سے سابق آرمی چیف کیخلاف کمنٹس دینے پر انٹرویو میں عمران خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن اتحاد میں بہت کم عددی فرق ہے-

    گورنر پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ میں بطور گورنر اس بات پر متفق ہوں کہ وزیراعلی چودھری پرویز الہی ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں اس لئے آئین کے آرٹیکل 130 (7) کے تحت میں بدھ 21 دسمبر کو سہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرتا ہوں جس میں وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں-

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا بھی کہنا ہےکہ عدم اعتماد کے بعدگورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتمادکا ووٹ لینےکا بھی کہہ دیا ہے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتمادکا ووٹ لینےکا کہا گیا ہے، ہم انتخابات کے لیے بھی تیار ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں، آئین میں درج ہےکہ تحریک عدم اعتماد جمع ہوجائے تو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی، وزیراعلیٰ پنجاب کو بدھ شام 4 بجے اعتمادکا ووٹ لینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • بارڈرپرکشیدگی کم کرنےکیلئےعلما، عمائدین اور تاجروں پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان روانہ

    بارڈرپرکشیدگی کم کرنےکیلئےعلما، عمائدین اور تاجروں پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان روانہ

    چمن بارڈر پر پاک افغان صورتحال میں بہتری کیلئے مقامی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی : مقامی انتظامیہ کے مطابق ممتاز علما، عمائدین اور تاجروں پر مشتمل 16 رکنی جرگہ افغانستان روانہ ہوگیا جہاں افغان حکام سے بات کی جائے گی علماء کرام اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں افغان حکام سے مذاکرات اور بات چیت کریں گے۔

    افغانستان جانے سے قبل نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جرگہ رکن مفتی قاسم کا کہنا تھاکہ صلح، امن اور دوستی کا پیغام لے کر افغانستان جارہے ہیں، افغان حکام سے رابطوں میں مثبت ردعمل ملا ہے عام شہریوں کا مالی وجانی نقصان کسی کے مفاد میں نہیں۔

    ملک عبدالخالق اچکزئی کا کہنا تھا کہ امید ہے مذاکرات اور رابطوں کے نتیجے میں سرحدی تناؤ ختم ہوجائے گا۔

    خیال رہے کہ 15 دسمبر کو افغان فورسز کی گولہ باری سے چمن میں ایک شہری شہید اور 15 زخمی ہوگئےتھےجبکہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 افغان سرحدی پوسٹیں تباہ ہو گئی تھیں اس سے قبل 11 دسمبر کو بھی افغان فورسز کی پاکستان کے شہری علاقوں پر گولہ باری سے 7 افراد شہید اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

    پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے-

    باغی ٹی وی: ن لیگ کی جانب سے میاں مرغوب، خلیل طاہرسندھو، خواجہ عمران نذیرنے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جبکہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ بھی ن لیگ اراکین کے ہمراہ تھےاپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

    اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو 90 روز کے اندر انتخابات ہوسکتے ہیں،اسحاق ڈار

    پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعلیٰ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہےہم پارلیمان کوبچانےاورپارلیمان کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اور 186 نمبرز حکومت کو دکھانے پڑیں گے آصف زرداری ممکنات کے کھلاڑی ہیں وہ جسے چاہیں گے وہ اگلا وزیراعلیٰ آئے گا۔

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل پرویز الٰہی کی مستعفی ہونےکی اطلاعات

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاتارڑنے کہا کہ ا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ،وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے مشاورت کی ہے، اتحادیوں کا ماننا ہے کہ تمام اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے-

    عطا تارڑ نےکہاکہ ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں ، ہمارے اتحادیوں نے مشاورت کی ،ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں ، ہمارے اتحادیوں نے مشاورت کی ہےحکومت کے پاس 190ارکان کی اکثریت ہےایک آزاد رکن کی حمایت کیساتھ حکومت کےپاس 190ارکان کی اکثریت ہے گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کاحکم دیا گورنر پنجاب نے وزیراعلی ٰ کو حکم دیا ہے بدھ کو4 بجے اعتماد کا ووٹ لیں-

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    دوسری جانب وفاق میں حکمران جماعتوں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے 3 بڑوں وزیراعظم شہباز شریف، آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

    سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

  • پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے،آصف زرداری

    پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے،آصف زرداری

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا

    آصف زرداری نے ارکان کو وزیر اعظم اور چودھری شجاعت سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا ،اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں آنے والا وقت انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا،پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی، پارلیمان کی بقا کیلئے جہدوجہد جاری رکھے گی،سیاسی نظام کی بقاء کے بھٹو مشن کو پورا کریں گے، پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،

    قبل ازیں ق لیگی رہنما سالک حسین کی لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات ہوئی، ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی، ملاقات میں سالک حسین نے اپنے والد کا خصوصی پیغام آصف زرداری کو پہنچایا. ، سابق صدر آصف زرداری نے سالک حسین سے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی معاملہ فہمی اور سیاسی بصیرت کی تعریف کی سالک حسین آصف زرداری کا جواب لے کر بلاول ہاؤس سے روانہ ہو گئے،اگلے 48 گھنٹے میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

     وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں

    اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے،وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو