Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جامعہ کشمیر کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سازوسامان لے کر قافلہ روانہ

    جامعہ کشمیر کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سازوسامان لے کر قافلہ روانہ

    مظفرآباد:آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے حکومت اور اعلیٰ پالیسی ساز اداروں پرزور دیا ہیکہ ملک کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے آبی ذخائر اور ڈیمز کی تعمیر کو اپنی ترجیح بنائیں تاکہ پانی کو انسانوں کے لیے موت کے بجائے زندگی کا ذریعہ بنایا جاسکے۔یہ بات انہوں نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کرنے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔امدادی سامان میں بستر،کمبل،گرم پارچات، ادویات،اشیاء خوردونوش اور نقد امداد شامل ہے۔

     

    بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے

    وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے کہا کہ آخر کب تک ہم بارشوں،سیلاب اور دیگر آفات کی تباہ کاریوں کا سامنا کرتے رہیں گے وقت آگیا ہیکہ اب ہم موثر منصوبہ بندی کے تحت قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیں اور ایسے اقدامات اٹھائیں جن سے متوقع نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ کیا وجہ ہیکہ یورپ کے کئی ایک ممالک جہاں سال بھر بارشوں کا سلسلہ شروع رہتا ہے مگر کبھی وہاں بارشوں سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے واٹر منیجمنٹ کا موثر نظام وضع کیا ہوا ہے جس سے نہ صرف نقصانات کا تدارک ہوتا ہے بلکہ اسی پانی کو محفوظ بنا کرمستقبل میں انسانوں کی بھلائی کے لیے استعمال استعمال کیا جاتا ہے۔

    صدر مملکت نے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

    انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جامعہ کے ملازمین اور طلباء کی طرف سے جوش و جذبے سے مہم چلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہارکیا کہ مستقبل میں بھی جامعہ کے ملازمین اور طلبہ اپنا یہ مذہبی اور سماجی فریضہ اسی جذبے سے ادا کرتے رہیں گے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ جامعہ کے اندر ایک کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو قدرتی آفات کے نتیجے میں جامعہ کے کسی ملازم یاطالب علم کے متاثر ہونے کی صورت میں اور مستحق طلباء کے تعلیمی اخراجات کے لیے مالی امداد جمع کرنے کا موثر نظام قائم کرنے کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹی کیمپس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر واجد عزیز لون نے بتایا کہ یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے لیکر 22تک کے تمام ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ کے علاوہ بھی نقد اور اجناس کی شکل میں عطیات دئیے۔

    سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے:عمران خان نے زبردست فیصلہ کیا::شیخ رشید

    انہوں نے شعبہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر بشیر الرحمان کنٹھ کی کوششوں کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی دواساز کمپنیوں اور اپنے حلقہ احباب سے عطیات حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کی اور اب ان کی قیادت میں شعبہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل ایک وفد صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے متاثرین کو امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہورہا ہے جہاں وہ ایک فری میڈیکل کیمپ بھی لگائیں گے۔ڈاکٹر واجد عزیز لون نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامعہ مسجد سٹی کیمپس کے خطیب اور ممتاز عالم دین مولانا شکیل الرحمان نے قرآن و سنت کی روشنی میں آفات اور حادثات کے شکار افراد کی مدد کی اہمیت پر سیرحاصل روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مظفرآبادکے لوگ اہل پاکستان کے اس جذبہ اخوت اور بھائی چارے کو کبھی نہیں بھول سکتے جب انہوں نے 2005کے زلزلہ کے بعد دل کھول کر متاثرین زلزلہ کی مدد کی تھی۔آخر میں مولانا شکیل الرحمان نے خصوصی دعا کے ساتھ امدادی قافلے کو روانہ کیا۔

  • شمالی کوریا کا ایک بار پھرخطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک بار پھرخطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے سولڈ فیول موٹر راکٹ کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا کے نزدیک ساحلی علاقے میں ایک بار پھر خطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپان کی لگاتار شکایتوں اور عالمی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا کے خطرناک جنگی ہتھیاروں کے تجربات کا سلسلہ تھم نہ سکا شمالی کوریا نے اتوار کے روز اپنے مشرقی ساحل کے پانیوں میں دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، جو کم جونگ اُن کی حکومت کی جانب سے تجربات کے لیے ایک ریکارڈ سال رہا ہے۔

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نےزندگی کیلئے موافق سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کر لیا

    رواں برس اب تک کے سب سے بڑے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو امریکا تک مار کر سکتا ہے جس کے بعد سولٖ فیول موٹر راکٹ کا تجربہ بھی کیا تھا ایک ایسی پیشرفت جس کی وجہ سے کم کی حکومت مستقبل میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کو زیادہ تیزی اور قابل اعتماد طریقے سے فائر کرنے کے قابل ہو سکتی ہے۔

    شمالی کوریا کا آخری معلوم میزائل تجربہ 18 نومبر کو کیا گیا تھا، جب اس نے Hwasong-17 ICBM لانچ کیا تھا۔

    شمالی کوریا ایک بار پھر اپنے ساحلی علاقے میں دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔یہ میزائل جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب گرے۔

    جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کے تجربے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    امریکا نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں کسی قسم کی جارحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

    زمین پر پانی کی پیمائش کیلئےاہم مشن پر روانہ

    جاپانی حکام نے کہا کہ اتوار کو فائر کیے گئے میزائل 550 کلومیٹر (342 میل) کی بلندی پر پہنچے اور 500 کلومیٹر (311 میل) کی دوری تک پرواز کی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک ہتھیار نہیں تھے۔

    جاپان کے نائب وزیر دفاع توشیرو انو نے کہا کہ میزائل سمندر میں گرے اور ابھی تک اس علاقے میں ہوائی جہاز یا بحری جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت نے سفارتی ذرائع سے شمالی کوریا کے ساتھ احتجاج درج کرایا ہے۔

    جنوبی کوریا کی فوج نے ان کی شناخت MRBMs – درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے طور پر کی۔ اس نے لانچوں کو "ایک سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا جو جزیرہ نما کوریا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے اور فائرنگ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

    جنوبی کوریا اور امریکہ دونوں نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے میزائل تجربات کو فوری طور پر روکے۔

    کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے جوہری پالیسی کے ماہر انکت پانڈا نے گزشتہ ہفتے سی این این کو بتایا کہ اس سال ٹیسٹنگ کی رفتار سے پتہ چلتا ہے کہ پیانگ یانگ ایک میزائل طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔

    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی…

    پانڈا نے کہا شمالی کوریا اس سال مختلف سائز کے میزائلوں اور پرزوں کا تجربہ کر رہا ہے بڑی تصویر یہ ہے کہ شمالی کوریا لفظی طور پر بڑے پیمانے پر میزائل قوتوں کے ایک نمایاں آپریٹر میں تبدیل ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا نے 2006 سے 2017 کے درمیان 6 جوہری تجربات کیے تھے اور اب ساتویں ٹیسٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اس وقت طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ایک نئی قسم ہواسونگ-17 تیار کر رہا ہے۔

    ہواسونگ-17 میزائل اپنی طاقت اور صلاحیت کے اعتبار سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے بھی بڑا ہوگا جو متعدد وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جس کا دفاع کرنا کسی بھی ملک کے لیے مشکل ہوگا۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور خطرناک میزائلوں کے تجربات کے پیش نظر جاپان نے گزشتہ روز ہی اپنے دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافے اور بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی سینیٹ میں تاریخ کا سب سے بڑادفاعی بجٹ منظور

  • بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے

    بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے

    لاہور:بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت کچھ ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بابراعظم نے کراچی کنگز کو خیرباد کہا تو اے آروائی کے صحافی نے ان کے اس فیصلے پرسخت قسم کا ردعمل دیا اور پھر بابراعظم کو بدنام کرنا شروع کردیا ہے ، یہ ہی نہیں‌ بلکہ شعیب جٹ توکردارکشی تک جا پہنچا ہے

    اس حوالےسےشعیب جٹ کےمتعلق مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ وہی شعیب جٹ ہے جو اس سال مئی تک شعیب ملک کو بھی تنقید اور طعنے دیتا رہا ۔ ستمبر کے بعد سے انہوں نے اچانک شعیب ملک کی تعریفیں اور مثالی باتیں کرنا شروع کر دیں۔ٹویٹر پر لوگوں کی طرف سے اس تبدیلی پر کافی سوالات کیے گئے تاہم انہوں نے بابراعظم کے خلاف مزید پراپیگنڈہ شروع کریا

    آپ کو معلوم ہوگا کہ محمد عامروہ شخص جس نے خود ریٹائرمنٹ لے لی لیکن بعد میں ہر چیز کو نظر انداز کرنے اور منتخب نہ ہونے کا رنگ دے دیا۔ اسی دوران جب شعیب جٹ نے ٹوئٹر پر اپنی مہم شروع کی توعامر نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اے آر وائی کی طرف سے محمد عامر کےلیے مہم چلائی گئی اور سب نے دیکھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے دوران عامر کے حق میں مہمات اچانک بڑھ گئیں۔
    اس موقع پر یہ بھی سمجھ لینا ضروری ہے کہ محمد عامر اب کراچی کنگز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

    صرف یہ ہی نہیں‌ بلکہ وسیم اکرم بھی بابرکے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کرتے رہے اور یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس کے پیچھے بھی اس بڑے چینل کا ہاتھ ہے ،اس کے ساتھ ساتھ عماد وسیم نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں غلط باتیں کرنا شروع کر دیں ،عماد وسیم کوئی اتنے بڑے باولر اور بلے باز نہیں تھے کہ ان کو یہ حق دیا جاتا ہےکہ وہ دوسرے کرکٹرز پر ایسے برسیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے دوران ایک شو میں تجزیہ کار بھی تھے اور وہاں وہ بہت طعنے دیتے تھے۔اس ساری صورت حال سے یہ چیز سامنے آتی ہے کہ اگرآپ اے آر وائی کے چہتے کراچی کنگز کو چھوڑنے جارہے ہیں تو پھرآپ پر کیچڑ بھی اچھالا جائے گا، کردار کشی بھی کی جائے گی اور دوسروں کو آپ کے خلاف استعمال بھی کیا جائے گا ، جس طرح بابراعظم کی کردار کشی جاری ہے

    اس حوالے سے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کا کہنا ہے کہ اے آر وائی کے اس رویے کوقبول نہ کیا جائے جو وہ استعمال کررہا ہے، بابراعظم کی کردار کشی ناقابل قبول ہے ، اے آر وائی اپنا رویہ بدلے اور قومی کھلاڑیوں کو اپنی انا کی بھینٹ نہ چڑھائے

  • عراق میں بم دھماکہ،کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک،2 شدید زخمی

    عراق میں بم دھماکہ،کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک،2 شدید زخمی

    عراق میں ایک بم دھماکے نتیجے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : دو سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو تیل کی دولت سے مالا مال شہر کرکوک کے جنوب مغرب میں ان کے قافلے پر ہونے والے ایک بم سے کم از کم آٹھ عراقی وفاقی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    عرب نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کرکوک سے 20 کلومیٹر دور ایک گاؤں سفارا کے قریب یہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں کا قافلہ مذکورہ مقام سے گزر رہا تھا۔

    دھماک کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    اس خطے میں اکثر دہشت گرد حملے ہوتے رہتے ہیں اور نومبر میں ایک صحرائی پوسٹ پر ہونے والے حملے میں 4 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

    اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

    اسلام آباد میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش درخت سے لٹکا دی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچےکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا، قتل کرنے کے بعد بچےکی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا۔

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید کی سزا

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گئی ہے، زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچےکی عمر تقریباً 15 سال معلوم ہوتی ہے، بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    قبل ازیں راوالپنڈی میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیو بھی بنا ئیں زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کس کے کام کے لئے لاہور سے روات اپنی کزن کے گھر گئی تھی، پولیس اہلکار نے رات کو گھر کا دروازہ توڑا، زبردستی داخل ہوا اور لڑکی کو ساتھ اپنے فلیٹ پر لے گیا، راجہ سعید نامی اہلکار نے اپنے فلیٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اسکی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں-

    لڑکی اپنی درخواست لے کر سی سی پی او کے پاس بھی گئی لیکن سی سی پی او نے کوئی بات نہ سنی، اور کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا اور درخواست دی جس پر عدالت نے لڑکی کے میڈیکل کا حکم دیا-

    پولیس اہلکار کی لڑکی کے ساتھ فلیٹ میں زیادتی،نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

  • خیبر میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی

    خیبر میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی

    پشاور: خیبر کے تھانہ باڑہ علاقہ نالہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: ایف سی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جبکہ جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    قبل ازیں گزشتہ شب لکی مروت میں تھانہ برگی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے وزیر اعلیٰ کے پی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    محمود خان نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و تحمل کی دعا کی۔ انکا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

  • ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نےزندگی کیلئے موافق سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کر لیا

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نےزندگی کیلئے موافق سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کر لیا

    واشنگٹن: ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر زندگی کے لیے موافق ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ماہرینِ فلکیات نے سات سیاروں پر مشتملTRAPPIST-1 نامی ایک نظام کا مشاہدہ کیا ہے جس میں یہ سیارے ایک سورج جیسے ستارے کے گرد گھوم رہے ہیں۔

    قدیم ترین ڈی این اے سے سائنسدانوں نے 20 لاکھ سال پرانی دنیا دریافت کر لی

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زمین سے 39 نوری سال کے فاصلے پر موجود اس نظام کی نشان دہی کی اور اس کے متعلق اہم تفصلات حاصل کیں۔

    ان تفصیلات میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ سیارے اپنے مرکزی ستارے کے ایک ایسے خطے میں موجود ہیں جو قابلِ سکونت ہے۔ قابلِ سکونت خطہ وہ علاقہ ہوتا ہے جہاں پانی مائع صورت میں موجود رہ سکتا ہے اور ماہرین فلکیات انہیں اس مطالعہ کے لیے سب سے مشہور تجربہ گاہ سمجھتے ہیں کہ نظام شمسی سے باہر کے سیاروں کو زندگی کے لیے کیا موزوں بنا سکتا ہے۔

    یہ ایک ایسی خصوصیت ہوتی ہے جو کسی سیارے پر زندگی کی نشو نما کے لیے انتہائی ضروری ہوتی ہے سائنس دانوں کو امید ہے اس سسٹم سے مستقبل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ یا میتھین پر مشتمل دیگر آثار بھی ہاتھ لگیں گے۔

    یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

    ماہرین کے مطابق یہ ساتوں سیارے اپنے مرکزی ستارے سے اتنے فاصلے پر موجود ہیں جتنا فاصلہ سورج اور نظامِ شمسی کے پہلے سیارے عطارد کے درمیان ہے۔

    اب تک کے نتائج ابتدائی ہیں اور ابھی تک اس بات کی نشاندہی نہیں کرتے ہیں کہ ان سیاروں میں اصل میں کس قسم کے ماحول ہو سکتے ہیں۔ لیکن اگر ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ یا میتھین جیسے دلچسپ مالیکیولز پر مشتمل گھنے ماحول ہیں، تو 10 بلین امریکی ڈالر کی دوربین آنے والے مہینوں اور سالوں میں ان کا پتہ لگانے کے قابل ہو جائے گی۔ کوئی اور رصد گاہ اتنی طاقتور نہیں ہے کہ ان ماحول کو دیکھ سکے۔

    TRAPPIST-1 سیاروں کا نظام، جو 2017 میں تیار کیا گیا تھا، ماہرین فلکیات کو ایک ستارے کے گرد گردش کرنے والی زمین کے سائز کی دنیاؤں کی تشکیل اور ارتقا کو سمجھنے کے متعدد مواقع فراہم کرتا ہے۔ ستارہ نسبتاً ٹھنڈا ہے، اور سات سیارے اس کے قریب مرکری سورج کے مقابلے میں واقع ہیں۔

    شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت

  • گوادر:پاکستان کوسٹ گارڈزکی بڑی کاروائی، 50 ملین سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی

    گوادر:پاکستان کوسٹ گارڈزکی بڑی کاروائی، 50 ملین سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی

    گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی ،935 کلوگرام چرس اور 80 کلوگرام کرسٹل برآمد کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق نامعلوم اسمگلر منشیات کی بھاری کھیپ کو سمندر کے راستے سے بیرون ملک منتقل کرنا چاہتے تھے،برامد شدہ منشیات میں 935 کلوگرام چرس اور 80 کلوگرام کرسٹل شامل ہیں-


    ترجمان کوسڑ گارڈ کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 50 ملین روپے سے زائد ہے.

    قبل ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہورمیں ادویات تیارکرنے والی فیکٹری پرچھاپا مارا ملزمان ممنوعہ کیمیکل کیٹامائن سے منشیات تیار کررہے تھے، فیکٹری سے 50 کلو کیٹا مائن اور دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی،ملزمان دیگر فارما کمپنیوں سے دواسازی کی آڑ میں کیٹامائن خرید کر منشیات بناتے اور اسمگلرز کو بیچتے تھے ادویات کی آڑ میں تیار ہونے والی منشیات تعلیمی اداروں میں طلباء کو فروخت کی جاتی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا فردوس جمال کو فون،کینسرکےعلاج و معالجے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

    وزیراعظم شہباز شریف کا فردوس جمال کو فون،کینسرکےعلاج و معالجے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر میں مبتلا اداکار فردوس جمال کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں علاج و معالجے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    باغی ٹی وی : شہباز شریف نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم نے کہا اِن شاءاللّٰہ آپ کے علاج میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے اداکار فردوس جمال نے مزاج پرسی اور علاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    سلمان خان نے دیں اکشے کمار کو دعائیں

    دوسری جانب فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے بھی انسٹاگرام پر وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی شکریہ کہا۔

    حمزہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے والد کو اس مشکل وقت میں اپنے ساتھ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا میں مشکور ہوں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل حمزہ فردوس نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے،اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں، انشاءاللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے-

    بھارت میں بنے گی فلم جس نے لاہور نہیں‌ دیکھا

    حمزہ نے تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور لکھا تھا کہ انہیں خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا-

  • بابراعظم سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل نصف سینچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

    بابراعظم سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل نصف سینچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

    کراچی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل نصف سینچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ہفتے کےروز کراچی میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بابر اعظم نے رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ میں 23 ویں نصف سینچری اسکور کی بابر کے 23 ففٹی پلس اسکور میں سات سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں نو، ون ڈے میں آٹھ اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 بار پچاس سے زائد رنز اسکور کیے اس سے قبل 2013 میں مصباح الحق نے 22 انٹرنیشنل نصف سینچریاں بنائی تھیں۔ اسکور کی تھیں سری لنکا کے کھلاڑی کمار سنگاکارا نے 2014 میں25 جب کہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس اسکور کیے تھے جبکہ بھارت کے سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23،23 ففٹی پلس اسکور کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز طبیعت ناساز ہونے کے باعث فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہ آئے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں بیٹنگ کر رہی ہےکھیل کے دوسرے روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم طبیعت ناساز ہونے کے باعث فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہ آئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بابر بیٹھ کر تھوڑا آرام کیا اور 14 اوورز کے کھیل کے بعد فیلڈنگ کے لیے میدان میں واپس آئے۔

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان 304 رنز پر آؤٹ:انگلینڈ کا آغازاچھا نہ ہوسکا