Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ہمیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہو گا جو ہمیں منفی ہیڈ لائنز دیتی ہے،رمیز راجہ

    ہمیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہو گا جو ہمیں منفی ہیڈ لائنز دیتی ہے،رمیز راجہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجا نے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں منفی باتیں نہ کرنے پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہو گا جو ہمیں منفی ہیڈ لائنز دیتی ہے، پچز دیکھیں تو دونوں میچز نتیجہ خیز تھے، ہماری کرکٹ ایک برانڈ بن چکی ہے، اگر ہم اس برانڈ کا خیال نہیں رکھیں گے منفی باتیں پھیلانے کے لیے 10 ہزار چیزیں موجود ہیں مثلاً پانی ٹھیک نہیں یا پھر کرسیاں ٹھیک نہیں ہر ایک پر کام ہونا ہے لہٰذا صبر سے کام لیں۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نےمراکش کو ہرادیا


    کھلاڑیوں کی انجریز سے متعلق کیے گئے سوال پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ دنیا میں اتنی کرکٹ ہو رہی ہے، ہر جگہ کھلاڑی انجرڈ ہوتے ہیں، ہر پلیئر ٹیسٹ کرکٹ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آتا ہے لیکن ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے پلیئرز کو ٹیسٹ میں لا رہے ہیں اور اس حوالے سے فاسٹ بولرز سے بات کی جا رہی ہے کہ پہلے فائیو ڈے کرکٹ کی فٹنس حاصل کریں تاکہ ان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ آسان ہو جائے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ فٹنس کے مسائل ہیں اسی لئے فٹنس کے مسائل کی وجہ سے ہم ایبٹ آباد اور لاہور میں دنیا کے بہترین ری ہیب سینٹر بنا رہے ہیں، کرکٹ کے علاوہ ہاکی اور فٹبال کے تمام کھلاڑی فٹنس کے لیے اس ری ہیب سینٹر میں آسکیں گے۔

    پی ٹی آئی صوبائی وزیر کامران بنگش اپنے لگائے گئے رمیز راجہ پر برس پڑے

    گزشتہ دو ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ شکست کے باوجود اس ٹیم کے ڈریسنگ روم ماحول ابھی تک خراب نہیں ہوا جس کا کریڈٹ اس ٹیم کو جاتا ہے اور اس ٹیم کی خاص بات یہی ہے کہ یہ ٹیم فائٹ کرتی ہے، اگر پچھلے دو میچز میں ہماری آخری کی پانچ وکٹیں نہ گرتیں تو نتائج بہت مختلف ہوتے-

    رمیز راجہ نے کہا کہ ہماری ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پول لمیٹڈ ہے اگر آپ ڈیبیو کروائیں گے تو گھر میں ہی کروائیں گے آپ نت دیکھا سعود شکیل نے بہت اچھی پرفارمنس دی چیئرمین پی سی بی نے شکوہ کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کا متنازع آؤٹ نہ دیا جاتا تو ہم جیت جاتے، اظہر علی کو ریٹائرمنٹ لینے کیلیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلیںڈ کے آنے سے ہم نے بھی مثبت کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم آخری لمحے تک مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے۔

    رمیز راجا کو ہٹا کر نجم سیھٹی کودوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ

  • لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 51 واں یوم شہادت

    لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 51 واں یوم شہادت

    راولپنڈی: لانس نائیک محمد محفوظ شہید، نشان حیدر کی 51 ویں برسی آج محفوظ آباد، پرانے پنڈ ملکان میں منائی گئی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل شعیب بن اکرم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

    لانس نائیک محمد محفوظ 25اکتوبر1944 کو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں (محفوظ آباد)میں پیدا ہوئے انہوں نے1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،71ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران لانس نائیک محمد محفوظ 10پنجاب رجمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھے۔

    انہوں نے بڑی شجاعت اور دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے18دسمبر1971ء کو جام شہادت نوش کیا انہیں بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے اعلیٰ ترین اعزازنشان حیدر سے نوازا۔

  • پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے،شیخ رشید

    پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس لیے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 560 سےزائدسیٹوں پرانتخابات ملک کی سیاست کی درو د یوارہلادیں گےجوکہتےتھےوہ اسمبلیاں نہیں توڑے گااُن کومنہ کی کھانی پڑی اکیلےعمران خان نےسارےسیاست دانوں کوچت کردیا

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی


    شیخ رشید نے کہا کہ جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پر گر گئی ہے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے اور نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ایئر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کریں اور پاکستان آئیں۔


    شیخ رشید نے کہا کہ کے پی کے میں دوتہائی اکثریت ہےپنجاب میں سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہےاس لیےتحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہےقوم الیکشن کی تیاری کرے-

    سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے:عمران خان نے زبردست فیصلہ کیا::شیخ رشید

  • میچ کے دوران خود سے بیلز گرنے اور اسٹمپ روشن ہونے پر پلیئرزاور کمنٹیٹرز سمیت سب دم بخود

    میچ کے دوران خود سے بیلز گرنے اور اسٹمپ روشن ہونے پر پلیئرزاور کمنٹیٹرز سمیت سب دم بخود

    میلبورن: بگ بیش میچ کے دوران خود سے بیلز گرنے اور اسٹمپ روشن ہونے پر سب دم بخود رہ گئے۔

    باغی ٹی وی : برسبین ہیٹ سے میچ میں میلبورن رینیگیڈز کے نک میڈنسن نے نویں اوور کے دوران مارک اسکیٹی کی گیند کو پل کرنا چاہا مگر اس میں وہ ناکام رہے، یہ واقعہ نویں اوور میں پیش آیا، میڈنسن نے 25 گیندوں پر 42 اسکورز کئے-

    رمیز راجا کو ہٹا کر نجم سیھٹی کودوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ

    جب برسبین ہیٹ کے مارک سٹیکیٹی نے ایک شارٹ گیند پھینکی جیسے ہی انھوں نے مڑ کر دیکھا تو حیران رہ گئے کیونکہ نہ صرف ایک بیل گری ہوئی تھی بلکہ اسٹمپ بھی روشن تھی، وہ سمجھے کہ ہٹ وکٹ کا شکار ہوئے ہیں، اس لیے میدان سے رخصت ہونے لگے –

    فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا مدمقابل

    تاہم، امپائرز کی طرف سے اسے ریویو ہونے کے بعد انتظار کرنے کو کہا گیا، اور یہ واضح طور پر میڈنسن کو اسٹمپ سے کچھ فاصلے پر دکھائی دے رہے تھے ری پلیز میں واضح ہوا کہ میڈنسن کے بیٹ یا پاؤں نے اسٹمپس کو بالکل نہیں چھوا جبکہ گیند بھی کافی دوری سے گزری، اس مسٹری نے تمام پلیئرز، کمنٹیٹرز اور شائقین کو دم بخود کردیا جبکہ سوشل میڈیا پر اسے کسی بھوت کی کارروائی قرار دیا جانے لگا-


    بعد ازاں نک میڈنسن نے 33 گیندوں پر باؤنڈری کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کی، 12 گیندوں میں 38 رنز کا سلسلہ شروع کیا۔ وہ بالآخر 87 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس سے میلبورن رینیگیڈز کا مجموعی اسکور 166-7 تھا۔

    ہماری وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، ثقلین مشتاق نے ایسا کیوں کہا؟

  • ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز اورماہرین صحت کاحکومت سے سگریٹ پر ہیلتھ لیوی ٹیکس فوری عائد کرنے کا مطالبہ

    ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز اورماہرین صحت کاحکومت سے سگریٹ پر ہیلتھ لیوی ٹیکس فوری عائد کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک ٹرسٹ کے زیر اہتمام مری میں کانفرنس کا انعقاد، پاکستان بھر سے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کی شرکت کی مقررین نے کہا کہ میڈیا انفلوئنسرز تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے معاشرےڈیجیٹل میں شعور اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں-

    باغی ٹی وی : سگریٹ کے متبادل کے طور پر مارکیٹ میں دستیاب دیگر پراڈکٹس کے نقصانات اور سگریٹ پر ہیلتھ لیوی کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کرومیٹک ٹرسٹ کے زیراہتمام مری کے مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

    جولائی تا نومبر:پاکستان میں‌ غیرملکی سرمایہ کاری نصف رہ گئی

    کانفرنس میں پاکستان بھر سے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز اور ماہرین صحت شریک ہوئے۔اس موقع پر کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تمباکو مصنوعات سستی اور آسانی سے دستیاب ہونے کی وجہ سے بچوں اور نوجوانوں میں تمباکو نوشی کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، حکومت فوری طور پر سگریٹ پر ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرے جس کے نفاذ سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم کو ملک بھر میں طبی سہولیات پر خرچ کرکے تمباکو کی صنعت کی جانب سے صحت کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    شارق محمود خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں روزانہ 1200 سے زائد بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں اور ہر سال 1لاکھ 70ہزار سے زائد افراد تمباکو سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اوران اعداو شمار میں ہر سال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔

    مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

    شارق محمود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمباکو پر ٹیکس لگانے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے نیچے درجے کے ممالک میں سے ایک ہے ۔ تمباکو کی مصنوعات ہماری صحت اور مالی نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ لیوی کا نفاذ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے اور صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے ایک ضروری و دیرپا حل ہے۔

    شارق محمود خان نے کہا کہ دور حاضر میں ڈیجیٹیل میڈیا انفلوئنسرز تمباکو نوشی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے ساتھ تمباکو کی جدید اقسام کے استعمال سے صحت کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے عام لوگوں کی بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں

    کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے (سی ٹی ایف کے) کے پاکستان میں نمائندے ملک عمران احمد نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کے باعث صحت پر اخراجات کی لاگت تقریبا 615 ارب روپے ہے جو کہ پاکستان کی جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے جبکہ تمباکو کی صنعت سے حاصل ہونے والی آمدنی کل لاگت کا صرف 20 فیصد ہے۔

    عمران خان نے نجی ٹی وی پر یو اے ای میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا

    انھوں نے کہا کہ 2019 میں، وفاقی کابینہ نے تمباکو کی مصنوعات پر ہیلتھ لیوی لگانے کے بل کی منظوری دی تاکہ تمباکو نوشی کو کم کیا جا سکے اور سالانہ 60 ارب روپے حاصل کیے جا سکیں ۔ تاہم تمباکو کی صنعت کے دباؤ کی وجہ سے یہ بل پارلیمینٹ میں منظوری کیلئے پیش نہیں کیا جا سکا۔

    ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام، کنٹری لیڈ وائٹل سٹریٹیجیز، نے ذکر کیا کہ تمباکو کی صنعت کے دعووں کے برعکس، جدید مصنوعات نقصان دہ ہیں کیونکہ ان میں نکوٹین ہوتی ہےجو کہ نشہ آوراشیا کےاستعمال کی بہت سی دوسری اقسام کےلیے پہلی سیڑھی کا کام کرتی ہےاور نو جو انوں میں جسمانی اورذہنی صحت کےسنگین مسائل کاباعث بن سکتی ہےان پراڈکٹس کوسگریٹ نوشی ختم کرنےمیں مدد دینےوالی مصنوعات ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن درحقیقت یہ محظ نشے کی نئی اقسام ہیں۔

    جن تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مصنوعات سگریٹ کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہیں وہ سب تمباکو کی صنعت نے فنڈز کی ہیں۔ آزاد تحقیقات نے ان مصنوعات کے نقصانات کے بارے میں تفصیلی خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کابینہ سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کی منظوری نہ دے جس میں نئی مصنوعات کو قانونی حیثیت دی جائے-

    ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی گئی

    مسلم لیگ ن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کی ممبر اور ماہر قانون آمنہ شیخ نے کہا کہ بچے اور کم آمدنی والے لوگ تمباکو کی صنعت کا بنیادی ہدف ہیں تمباکو کی نئی مصنوعات پرپابندی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےآمنہ شیخ نے کہا کہ شیشہ، ای سگریٹ اور نکوٹین پائوچز جیسی مصنوعات نوجوان نسل کے لئے تباہ کن ہیں، دنیا بھر میں تمباکو کی صنعت سے وابستہ بزنس مین ہمارے نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے کے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے۔

    کینسر کا باعث بننے والے کیمیکل سے جڑی یہ مصنوعات نکوٹین پائوچز، اور چیونگم کے طور پر پاکستان کی مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن کے سدباب کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    کانفرنس میں شریک ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز اور ماہرین صحت نےتمباکو نوشی کےخلاف موثر آواز اٹھانے پر کرومیٹک ٹرسٹ کی کوششوں کو سراہنے کے ساتھ اس ناسور کے خاتمہ میں اپنا کردارکرنے کےعزم کا اظہار کیا،ساتھ ہی ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ لیوی بل کو فوری طور پر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے تاکہ یہ ایکٹ بن کر پورے ملک میں نافذ ہو سکے ۔

    پاکستان میں پہلی مرتبہ جانوروں کی ویکسین مقامی طور پر تیار کرنے کا فیصلہ

  • لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    لکی مروت کے تھانا برگئی پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانابرگئی پر دستی بم او راکٹ لانچر سے دو اطراف سے حملہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    شمالی وزیرستان، خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

    پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے، شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیرالرحمان اور سبز علی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے تھےڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا خودکش حملے میں حولدارمحمد امیر شہیدہو گئے محمد امیر کی عمر 30 سال اور تعلق میانوالی سے ہے،حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے،سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو حصار میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے-

    راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار محمد امیر اور شہری کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا –

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں-

  • یوکرین کے تنازع میں دنیا ایک اہم موڑ پر آ سکتی ہے،سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کیسنجر

    یوکرین کے تنازع میں دنیا ایک اہم موڑ پر آ سکتی ہے،سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کیسنجر

    سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کیسنجر نے یوکرین کے تناظر میں ایک اور جنگ عظیم روکنے کیلئے اپنا فارمولہ دے دیا کہا ہے کہ یوکرین کے تنازع میں دنیا ایک اہم موڑ پر آ سکتی ہے اور امن کے حصول کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یوکرین صورتحال کا حل مذاکرات سے نکالنے پر زور دیتے ہوئے ہنری کیسنجر نے کہا ہے کہ علاقے میں جو اسٹریٹیجک تبدیلیاں آچکی ہیں ان کی بنیاد پر نیا عالمی نظام بنایا جائے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار ایک مہمان مضمون میں کیا جو جمعہ کو برطانیہ کے ایک ہفتہ وار اسپیکٹیٹر نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا۔

    امریکی سینیٹ میں تاریخ کا سب سے بڑادفاعی بجٹ منظور

    کیسنجر نے لکھا کہ موسم سرما یوکرین میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کو روک رہا ہے، اس کا موازنہ اگست 1916 کی صورت حال سےکرتے ہیں جب پہلی عالمی جنگ کے اہم مغربی جنگجوؤں نےتنازعہ کو پرامن طریقے سے ختم کرنے کے لیے امریکی ثالثی کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت کے امریکی صدر ووڈرو ولسن نے آئندہ امریکی صدارتی انتخابات کا سامنا کرتے ہوئے وہ لمحہ گنوا دیا جب سفارت کاری قتل عام کو روک سکتی تھی اور لاکھوں جانیں بچا سکتی تھی۔

    کیسنجر نے لکھا کہ کیا آج دنیا خود کو یوکرین میں ایک موازنی موڑ پر پا رہی ہے کیونکہ موسم سرما وہاں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کو روک دیتا ہے؟ میں نے بارہا یوکرین میں روس کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے اتحادی فوجی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ لیکن وقت قریب آ رہا ہے۔ ان اسٹریٹجک تبدیلیوں کو آگے بڑھانا جو پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں اور انہیں مذاکرات کےذریعے امن کے حصول کے لیے ایک نئے ڈھانچے میں ضم کرنے کے لیے-

    بھارتی حکومت چین کیجانب سےجنگ کے خطرے کو نظراندازکرکے سورہی ہے،راہول گاندھی

    برطانوی میگزین میں لکھے اپنے مضمون میں ہنری کیسنجر نے کہا کہ یوکرین پہلی بار وسطی یورپ کا اہم ملک بن چکا ہے، یوکرین نے روس کی روایتی فورسز کو بڑھنے سے روکا ہے، ساتھ ہی چین سمیت عالمی نظام روس کے ممکنہ ایٹمی حملوں کی مخالفت کر رہا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ امن عمل سے یوکرین کی نیٹو رکنیت کو جوڑا جائے کیونکہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کے بعد یوکرین کا نیوٹرل رہنا بے معنیٰ ہو چکا ہے۔

    ہنری کیسنجر نے کہا کہ روس نے یوکرین کےجن حصوں پر قبضہ کیا ہے، اس پر جنگ بندی کے بعد بات ہو، روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقے واپس نہ لیے جا سکیں تو حق خودارادیت دینے پر بات کی جائے اور وہاں عالمی نگرانی میں ریفرنڈم کرایا جائے، امن کے دو اہداف ہوں، یوکرین کی آزادی اور وسطی اور مشرقی یورپ کا نیا اسٹرکچر۔

    ہنری کیسنجرنے زور دیا کہ روس کو بھی نئے عالمی اسٹرکچر کا حصہ بنایا جائے کیونکہ نصف صدی سے روس نے طاقت کے عالمی توازن میں کردار ادا کیا ہے اور فوجی نقصان نے بھی یوکرین کے خلاف روسی جارحیت بڑھنے کا خطرہ کم نہیں کیا۔

    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی…

    ہنری کیسنجر نے کہا کہ یہی نہیں عالمی سطح پر نیوکلیئر ہتھیاروں سے روسی حملے کی صلاحیت بھی ختم نہیں ہوئی روس ٹوٹا تو 11 ٹائم زونز پر پھیلے ملک میں نئے تنازعات جنم لیں گے، دیگر ممالک طاقت کے ذریعے اپنےعلاقوں کو وسعت دینے کی کوشش کریں گے۔

    ہنری کیسنجر نے خبردار کیا کہ یوکرین تنازعہ بڑھا تو مصنوعی ذہانت پرمبنی ہتھیاروں کا استعمال شروع ہو سکتا ہے، خطرے کوبھانپ کرہدف بنانے والے ہتھیار چلے تو نئی جنگ چھڑ جائے گی اور کمپیوٹروں نے حکمت عملی پرعمل کیا تو تہذیب کا تحفظ ناممکن ہو جائے گا۔

    سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین معاملے پر سفارتکاری کا رستہ بظاہر پیچیدہ ضرور ہے تاہم بصیرت اور حوصلے سے سفارتکاری کی جانب سفرممکن ہے۔

    برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب

  • خوشاب:ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم،دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

    خوشاب:ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم،دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

    خوشاب کے قریب سرگودھا روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں دولہا اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب بھوسے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی اوروین میں ٹکرہوگئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے ماں اور بہن کو قتل کردیا

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ خوشاب کا رہائشی عمرفاروق ولیمہ کے بعد اپنے سسرالیوں کے ساتھ منڈی بہاؤالدین جا رہا تھا۔

    دوسری جانب رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا متعلقہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق سفاک ملزم اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا جب کہ ملزم کی والدہ اور ہمشیرہ شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے اسی تنازع پر ملزم کامران نے اپنی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

    لاہور: اے این ایف کا ادویات کی آڑ میں منشیات تیار کرنےوالی فیکٹری پر چھاپہ،مالک…

    اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، رائیونڈ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کیے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • صدر مملکت نے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

    صدر مملکت نے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے 20 دسمبر کو ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس کارروائی کے اختتام پر ملتوی کردیا، اجلاس پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت ملتوی کیا گیا ہے۔

     

     

    اس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل 20 دسمبر5.30 بجے قومی اسمبلی اجلاس طلب کرلیا ہے۔یاد رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی منگل کو سہ پہر 3 بجے شیڈول ہے

    ادھر

    اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں 23 دسمبر کو کی تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر اہم مشاورتی اجلاس کل (اتوار کو) لاہور میں طلب کرلیا گیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ اسمبلیاں بچانے کیلئے مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔وزیراعظم آئینی و قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد اتحادیوں سے بھی مشاورت کریں گے۔

     

  • کراچی:ڈاکوؤں نےمزاحمت پربیٹےکوباپ کےسامنے گولی مارکرقتل کردیا

    کراچی:ڈاکوؤں نےمزاحمت پربیٹےکوباپ کےسامنے گولی مارکرقتل کردیا

    کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ایک اور نوجوان کو ڈاکوؤں نےمزاحمت پر باپ کےسامنے گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کورنگی پانچ نمبر مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر والد کے سامنے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے والد سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد ایک ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

    گجرات قتل عام کے ماسٹر مائند اہم سرکاری عہدوں پر فائز. دفتر خارجہ

    مقتول کی شناخت بائیس سالہ اظہر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی والد کی شناخت پچاس سالہ مسعود اور 25 سالہ راہگیر اسامہ کے نام سے ہوئی۔واقعے کے بعد چھیپا کے رضا کاروں نے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا جبکہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈکیت کو موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

    آج شام عمران خان کی کال پر لبرٹی چوک لاہور میں جلسہ ہوگا،ترجمان پنجاب حکومت

    ایس ایچ او عوامی کالونی جمال لغاری نے بتایا کہ عوام کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال لیجائی گئی جس کی بائیو میٹرک کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

    خود کو پولیس اہلکار ظاہرکر کےکار سوارمسلح ملزمان بزرگ شہری کو لوٹ کر فرارہو گئے

    واقعہ کی اطلاع مقتول کے اہل خانہ کو ملی تو کہرام مچ گیا اور خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اظہر اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

    دریں اثنا سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے نیو سبزی منڈی ناردرن پل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ انار گل کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منقتل کیا۔ علاوہ ازیں شاہ لطیف رزاق آباد در محمد مارکیٹ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 27 سالہ شفیق نامی شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔