Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی.شیری رحمان

    آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی.شیری رحمان

    عمران خان دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا ،آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی،شیری رحمان

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج کل عمران خان دعویٰ کر ر ہے ہیں کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا جبکہ آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی،ان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں23 ویں نمبر پر چلا گیا پھر بھی عمران خان اپنی حکومت کی کرپشن کا دفاع کرتے رہے۔


    اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کرپشن سکینڈلز کی طویل فہرست موجود ہے، یہ خود بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہوئے، سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، بیرونی سازش کا بیانیہ ناکام ہونے کہ بعد ایک بار پھر اپنا کرپشن کا کھوکھلا بیانیہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان سابق آرمی چیف پر مسلسل الزام تراشی جبکہ اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں اپنے ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں، ذاتی سیاسی مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے ہی ارکان کا سیاسی مستقبل دائو پر لگایا ہوا ہے۔

  • اسلامیہ کالج کے طلبہ کی سڑکوں پر ڈیسک لگا کر کلاس شروع

    اسلامیہ کالج کے طلبہ کی سڑکوں پر ڈیسک لگا کر کلاس شروع

    اسلامیہ کالج کے طلبہ نے سڑکوں پر ڈیسک لگا کر ہی کلاس شروع کردی، جب کہ کالج میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

    اسلامیہ کالج کے طلبہ نے سڑکوں پر ڈیسک لگا کر ہی کلاس شروع کردی ہے. کراچی کے اسلامیہ کالج میں صبح سویرے طلبہ پہنچے تو پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے کالج کو خالی کرالیا جب کہ عدالتی کالج خالی کرانے پہنچ گیا۔ دوسری جانب طلبہ نے احتجاج شروع کردیا ار کہا کہ کالج کسی صورت خالی نہیں ہونےدیں گے، تعلیم دشمن فیصلے کو نہیں مانتے۔ کالج کے طلبہ سڑک پر ڈیسک لگا کر کلاس شروع کردی، اور اس دوران دیگر مختلف کالجز کے طلباء بھی سڑک پر جمع ہونا شروع ہوگئے، اور طلبہ طالبات کی بڑی تعداد نے سڑک بلاک کرکے عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

    طلبہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج کالج کو سیل کر دیا جائے گا، ہماری آدھی پڑھائی کا آدھا سال گزر چکا ہے اور چند ماہ بعد امتحانات ہیں، اگر کالج خالی کرایا گیا تو ہمارا سال ضائع ہوجائے گا اور ہم سڑکوں پر آجائیں گے۔ طلبہ کے احتجاج کے بعد عدالتی بیلف واپس چلا گیا، اور اس کے واپس جانے کے بعد طلباء نے احتجاج ختم کر دیا، اور سڑک کھول دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    کالج پرنسپل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامیہ کامرس کالج میں 26 سو، اسلامیہ سائنس میں 3 ہزار 500 سے زائد طلباء زیرتعلیم ہیں، جب کہ اسلامیہ آرٹس کالج میں 60 تدریسی اورغیرتدریسی عملہ تعینات ہے۔ عدالتی حکم کا احترام کرتے ہیں اور اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی،پی ٹی‌آئی کے صوبائی وزیر مستعفیٰ

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی،پی ٹی‌آئی کے صوبائی وزیر مستعفیٰ

    لاہور: پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہوگئے،جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلی پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی صوبائی وزیر احتجاجا کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے-

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کیساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا اور ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے۔

    سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی وزیر اعلی نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے اور دھمکی دی کہ میں پھر استعفی دے دیتا ہوں اور اجلاس سے چلا جاتا ہوں یہ کہہ کر صوبائی وزیر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے ۔

    واقعہ کے بعد حسنین بہادر دریشک نے کابینہ سے مستعفی ہوتے ہوئے استعفی ارسال کر دیا سردار حسنین بہادر دریشک نے میڈیا کو تصدیق بھی کی ہے کہ استعفی بھجوا دیا ہے۔

  • کھلاڑیوں کو ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی

    کھلاڑیوں کو ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پوری دنیا کے کرکٹرز انجری کا شکار ہوتے ہیں.

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلیںنڈ کے آنے سے ہم نے بھی مثبت کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم آخری لمحے تک مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے۔رمیز راجا نے کھلاڑیوں کی انجریز پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پوری دنیا کے کرکٹرز انجری کا شکار ہوتے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو ٹی20 سے ٹیسٹ کرکٹ میں لے کر جارہے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھلاڑی ٹی20 میں آتے ہیں انہوں نےمزید کہا کہ فاسٹ بولرز کو پانچ روزہ کرکٹ کی فٹنس برقرار رکھنے کا کہا ہے، قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے البتہ کھلاڑیوں کو ابھی بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    چیئرمین پی سی بی رمیز راجانے شکوہ کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کا متنازع آؤٹ نہ دیا جاتا تو ہم جیت جاتے اور اظہر علی کو ریٹائرمنٹ لینے کیلیے کسی قسم کاکوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا ہے.

  • ہیٹڈ ٹوبیکومصنوعات پر ایس آر او کی منظوری دیدی گئی

    ہیٹڈ ٹوبیکومصنوعات پر ایس آر او کی منظوری دیدی گئی

    وفاقی حکومت نے وزارت صحت کی درخواست پر ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات پر ایس آر او کی منظوری دے دی ہے۔

    صحت کے شعبہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور ڈاکٹروں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے، اعلامیہ کے مطابق پرعزم پاکستان(ڈیٹرمائنڈ پاکستان) عوام کی صحت عامہ کے وسیع تر مفاد میں سگریٹ کے متبادل کے طور پر ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات (ایچ ٹی پیز)کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی حکومتی کوششوں کو سراہتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس تاریخی فیصلے کے تحت سائنسی طور پر سگریٹ کے مقابلے میں 95 فیصد کم نقصان دہ ہیں۔ برطانیہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، سپین، سویڈن، جاپان، نیوزی لینڈ سمیت متعدد ترقی یافتہ ممالک کی حکومتوں نے سگریٹ کے برعکس غیر آتشگیر کم خطرے کے حامل متبادل جیسے ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات، ویپس، سنف اور دیگر کے حق میں تحقیق اور قانون سازی کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    انہوں نے بتایا کہ جاپان کبھی تمباکو نوشی کرنے والوں کی بڑی تعداد کے لیے بدنام تھا لیکن اب وہاں کی منڈیوں میں ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات کی فروخت کے آغاز کے بعد سے وہاں بھی سگریٹ کی فروخت اور استعمال میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ برطانیہ کی حکومت بھی ای سگریٹ کو ریگولرائز کرنے کے عمل میں ہے جو کہ دھویں سے پاک مصنوعات کی ایک اور قسم ہے۔

  • اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع

    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع

    اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع کردی ہے.

    سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد محسن شاہنواز رانجھا پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے پیش ہوکر میڈیکل گراؤنڈز پر اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت نوجنوری تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا.اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) دفتر کے باہر لیگی رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    ن لیگی رہنما کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھاجس میں اعانت جرم کی دفعہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا. ایف آئی آر میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات شامل کی گئیں اور مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق محسن شاہنواز نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا، جیسے ہی ای سی پی سے باہر نکلا، پی ٹی آئی قیادت کی ایما پر مجھ پہ قاتلانہ حملہ کیا گیا. ایف آئی آر کے متن کے مطابق ن لیگی رہنما کا کہناتھا کہ میری گاڑی پر حملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی۔

  • گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سےپاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دی

    گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سےپاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دی

    پاکستان نے گجرات میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے 2002 میں گجرات میں بڑے پیمانے پر کی گئی قتل و غارت چھپانے کی کوشش کی۔

    اسامہ بن لادن مرچکا مگر گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے. وزیر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی گجرات میں 2002 میں ہونے والی خونریزی، عصمت دری اور لوٹ مار شرمناک واقعات ہیں، حقیقت یہ ہے گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد عدالتی انصاف سے بچ گئے گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد بھارتی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں ہونے والے اجلاس میں کہا تھا کہ اسامہ بن لادن تو مر گیا لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن گیا ہے،مودی آر ایس ایس کے وزیرِ اعظم ہیں جس کا تصور ہٹلر کی نازی جماعت سے لیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔

    انہوں نے عالمی برادری کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، لاہور کے جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

    بلاول بھٹوکے مودی کو’قصائی‘ کہنے اور عالمی دنیا کو بھارت کی اصل تصویر دکھانے پرہندو انتہا پسند بھڑک اُٹھے اور انہوں نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر شدید احتجاج کیا 17 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوئٹریس سےملاقات

  • امریکی سینیٹ میں تاریخ کا سب سے بڑادفاعی بجٹ منظور

    امریکی سینیٹ میں تاریخ کا سب سے بڑادفاعی بجٹ منظور

    واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے تاریخ کا سب سے بڑا 858 ارب ڈالر کادفاعی بجٹ منظور کرتے ہوئے اس کی سمری صدر بائیڈن کو بھجوا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ نے 858 ارب ڈالر کا امریکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ منظور کرلیا ہے یہ رقم صدر بائیڈن کے تجویز کردہ دفاعی بجٹ کی رقم سے 45 ارب ڈالر زیادہ ہے جبکہ اس میں فوج کے لیے لازمی کووڈ ویکسین کے مینڈیٹ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    جمعرات کو پیش کئے جانے والے اس بل یا نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی حمایت میں 83 جبکہ مخالفت میں 11ارکان نے ووٹ ڈالا جبکہ اس بجٹ میں فوج کے لیے لازمی کووڈ ویکسین کے مینڈیٹ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان اور اب سینیٹ سے منظوری کے بعد اس بل کو وائٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا جہاں صدر بائیڈن اس بل پر دستخط کریں گے۔

    مذکورہ بل میں مالی سال 2023 کے فوجی اخراجات کے لیے 858 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جن میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 4.6 فیصد اضافے سمیت ہتھیاروں، بحری جہازوں اور جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے بھی رقم رکھی گئی ہے جب کہ چین اور روس کے خطرات کا سامنا کرتے تائیوان اور یوکرین کی مالی مدد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ کی دفاعی پالیسیوں کے لیے سالانہ بنیادوں پر دفاعی بجٹ کا پاس کیا جانا ضروری ہے امریکی کانگریس 1961 سے ہر سال یہ بل پاس کرتی ہے جو صدر کے دستخط سے قانون کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔

    برطانیہ کی 106 سالہ تاریخ میں پہلی بار نرسیں بھی ہڑتال کرکے سڑکوں پر آ گئیں

    واضح رہے کہ اس بل کے تحت سال2023 میں یوکرین کو کم از کم 800 ملین ڈالر کی اضافی سکیورٹی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ چین کے خلاف تائیوان کو مضبوط کرنے کے لیے تائیوان کو بھی اربوں ڈالر کی سکیورٹی معاونت فراہم کی جائے گی۔

    اس بل کے تحت اگلے سال یوکرین کو کم از کم 800ملین ڈالر کی اضافی سکیورٹی امداد فراہم کی جائے گی اور اس میں چین کے ساتھ تناؤ کے درمیان تائیوان کو مضبوط کرنے کے لیے کئی دفعات شامل ہیں، جن کے تحت تائیوان کو بھی اربوں ڈالر کی سکیورٹی معاونت فراہم کی جائے گی۔

    اس بل میں ہائپرسونک ہتھیاروں کو تیار کرنے، ہوائی میں ریڈ ہل بلک فیول سٹوریج کی سہولت کو بند کرنے اور لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ایف 35لڑاکا طیاروں اور جنرل ڈائنامکس کےتیار کردہ بحری جہازوں سمیت ہتھیاروں کے نظام کی خریداری کے لیے مزید فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ امریکا کی دفاعی پالیسیوں کے لیے سالانہ بنیادوں پر دفاعی بجٹ کا پاس کیا جانا ضروری ہے۔

    برطانیہ کے بیشتر حصوں میں برف جمنے کی وارننگ جاری

    رپبلکن ارکان جنہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کووڈ 19سے بچاؤ کے مختلف اقدامات شخصی آزادیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، نے اس مینڈیٹ کو نہ ہٹانے پر بل کی مخالفت کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    اس بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے والوں میں وہ لبرل ارکان شامل تھے، جنہیں ہر سال بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ پر اعتراض ہے جبکہ وہ معاشی قدامت پسند بھی اس بل کی مخالفت کرتے ہیں جو اخراجات میں کمی لانے کے حامی ہیں۔ کوئی ووٹ ان لبرلز کے اختلاط سے نہیں ملے جو مسلسل بڑھتے ہوئے فوجی بجٹ اور مالیاتی قدامت پسندوں پر اعتراض کرتے ہیں جو اخراجات پر سخت کنٹرول چاہتے ہیں۔

  • لاہور: اے این ایف کا ادویات کی آڑ میں منشیات تیار کرنےوالی فیکٹری پر چھاپہ،مالک گرفتار

    لاہور: اے این ایف کا ادویات کی آڑ میں منشیات تیار کرنےوالی فیکٹری پر چھاپہ،مالک گرفتار

    لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی ، ادویات کی آڑ میں منشیات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی-

    باغی ٹی وی : اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پرلاہورمیں ادویات تیارکرنے والی فیکٹری پرچھاپا مارا گیا ملزمان ممنوعہ کیمیکل کیٹامائن سے منشیات تیار کررہے تھے، فیکٹری سے 50 کلو کیٹا مائن اور دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔

    لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

    ترجمان کے مطابق ملزمان دیگر فارما کمپنیوں سے دواسازی کی آڑ میں کیٹامائن خرید کر منشیات بناتے اور اسمگلرز کو بیچتے تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ادویات کی آڑ میں تیار ہونے والی منشیات تعلیمی اداروں میں طلباء کو فروخت کی جاتی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ننکانہ : ایک خاتون سمیت 5 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    قبل ازیں لاہور پولیس نے جعلی نوٹ بناکر ملک بھر میں پھیلانے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کرلیاتھا ملزموں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی تھی جعلی کرنسی بنانے میں مہارت رکھنے والا گینک 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں اس مہارت سے بناتا تھا کہ نوٹوں کی پہچان رکھنے والے بھی اسے پکڑ نہیں پاتے تھے۔

    پولیس کے مطابق پرنٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ملزمان نے اتنی بڑی تعداد میں جعلی نوٹوں کی چھپائی کی کہ خود بھی نہ گن سکے ہ گرفتار ملزمان گزشتہ 2 سال سے جعلی نوٹوں کا دھندا کررہے تھے، گینگ جعلی نوٹ سپلائی کرنے کیلئے ملک کے پسماندہ علاقوں کا انتخاب کرتا تھا۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

  • عمران خان اور پرویز الہٰی کی نیت ایک دوسرے کے لیے صحیح نہیں،چودھری سالک

    عمران خان اور پرویز الہٰی کی نیت ایک دوسرے کے لیے صحیح نہیں،چودھری سالک

    اسلام آباد: چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ نے وزارت اعلیٰ کے لیے خاندان کے 2 ٹکڑے کیے۔

    باغی ٹی وی : رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیےہمیں اسٹریٹجی کی ضرورت نہیں کیونکہ پنجاب حکومت خود بھی جانا نہیں چاہتی روزانہ زمان پارک جا کر قائل کیا جا رہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو نہ توڑا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی وزارت اعلیٰ کا منصب حاصل کرنے کے لیے ساری تگ و دو کی گئی اور میرا نہیں خیال کہ چودھری پرویز الہٰی اتنی جلدی جائیں گے جبکہ چودھری پرویز الہٰی نہیں چاہیں گے کہ وزارت اعلیٰ ان کے ہاتھ سے چلی جائے پرویزالہٰی آخری وقت تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کے لیے عمران خان کو قائل کریں گے اسمبلی تحلیل کرنے سے پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کا ہی نقصان ہو گا۔

    چودھری سالک حسین نے کہا کہ عمران خان صرف اپنا معاملہ دیکھتے ہیں اور وہ صرف اپنا ہی سوچتے ہیں اور اس وقت بھی عمران خان صرف اپنا ہی سوچ رہے ہیں جبکہ پرویز الہٰی بھی اپنی اسٹریٹجی دیکھ رہےہیں سیاست میں کوئی چیز بھی حتمی نہیں ہوتی-

    چودھری سالک نے کہا کہ عمران خان اور پرویز الہٰی کی نیت ایک دوسرے کے لیے صحیح نہیں ہے جبکہ مونس الہٰی نہیں چاہیں گے کہ عمران خان اور پرویزالہٰی کے درمیان اختلافات ہوں کیونکہ مونس الہٰی اپنا مستقبل عمران خان کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ مونس الہٰی نے پرویز الہٰی کو بھی قائل کیا کہ آپ بار بار اپنی تقریروں میں عمران خان کا ذکر کریں اور اپنی تقریروں میں عمران خان کو اپنا قائد بولیں تاکہ عمران خان کو ہمارے اوپر یقین ہو۔

    آل پاکستان انٹربورڈ گرلز والی بال چیمپیئن شپ میں ڈی آئی خان اور لاہور کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

    انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ معاملے کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے اور اب مزید 2 تحائف ایسے آگئے ہیں جو ڈکلیئر ہی نہیں تھے۔ عمران خان سوشل میڈیا کی حد تک مقبول ضرور ہیں لیکن عمران خان کے صاف شفاف والے بیانیے کو ضرور دھچکا پہنچا ہے۔

    مسلم لیگ ق کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ کے آفس میں میٹنگ کال کر کے انہوں نے اوچھی حرکت کی تھی جبکہ اجلاس میں چودھری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو فارغ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 5 سے 6 دنوں میں پارٹی الیکشن کرائیں گے لیکن کیس الیکشن کمیشن کے پاس گیا اور انہوں نے اس کارروائی کو روکا۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے حوالے سے پرویز الہٰی اور عمران خان کا بیانیہ بالکل برعکس ہے اور جنرل باجوہ کی طرف سے مجھے کوئی کال آئی نہ ہی کوئی پیغام لیکن پی ڈی ایم کی طرف جانے کا فیصلہ چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی کا ہی تھا۔

    پٔنجاب:یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اورزیادہ قیمت پر فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،150 افراد گرفتار