Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان کے ساتھ نکاح پہلے ہوا بعد میں جھوٹی تقریب کی گئی،جھوٹ بولنے والا اہل ہو سکتا؟ریحام خان

    عمران خان کے ساتھ نکاح پہلے ہوا بعد میں جھوٹی تقریب کی گئی،جھوٹ بولنے والا اہل ہو سکتا؟ریحام خان

    لاہور:عمران خان کے ساتھ نکاح پہلے ہوا بعد میں جھوٹی تقریب کی گئی۔جھوٹ بولنے والا اہل ہو سکتا؟ریحام خان نے اپنی شادی کے اہم رازوں پرسےپردے اٹھانے شروع کردیئے ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سے میرا نکاح پہلے ہوا اورپھر اس نکاح کی تقریب دو ماہ منعقد کی گئی یہ اس بات کا قوی ثبوت ہے کہ یہ شخص صادق وامین نہیں ہے

    اظہرصدیق سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھاکہ اس کے عمران خان سے نکال اکتیس اکتوبردوہزار چودہ کوہوا تھا لیکن اس نکاح کی تقریب کا اہتمام جنوری 2015 کے پہلے ہفتے میں کیا گیا ،ریحام خان کامزید کہنا تھا کہ جب عمران خاں سے نکاح ہوا تھا تو پہلے پلان یہ تھا کہ جلد شادی کی تقریب منعقد کی جائے گی مگربعد ازاں دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کےبعد تقریب کی گئی حالنکہ کہ کی مرتبہ تقریب کاپروگرام منعقد کرنے کی بات ہوئی لیکن پتہ نہیں کیوں یہ تقریب تاخیر کا شکار ہوئی

    اظہرجاوید سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ اس نکاح کے تو قاضی صاحب بھی گواہ تھے ، کب تک یہ نکاح چھپایا جاسکتا تھا، آخر تو یہ نکاح سامنے لانا ہی تھا ،ریحام خان نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص کیسے ریاست مدینہ کا دعویدار ہوسکتا ہے ، جو خود جھوٹ بولتا ہو،ریحام خان کا کہنا تھا کہ اس شخص نے دنیا کے سامنے جھوٹ بول کر کیا حاصل کیا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کس طرح صادق امین بن سکتا ہے جبکہ وہ خود چور تھا

  • عمران خان قبل ازوقت الیکشن کی صورت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے،بلاول بھٹوکاامریکی ٹی وی کوانٹرویو

    عمران خان قبل ازوقت الیکشن کی صورت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے،بلاول بھٹوکاامریکی ٹی وی کوانٹرویو

    اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دو طرفہ تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، ماضی میں ہمارا تعاون دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں بہت محدوداور مخصوص تھا تاہم اب ہم ایک وسیع البنیاد شراکت داری قائم کررہے ہیں، عمران خان قبل از وقت الیکشن کی صورت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، اپنی نشستوں پر ضمنی انتخابات جیتنے کو پاکستان بھر میں ان کی مقبولیت کے جھوٹے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور امریکہ کے لئے یہ بات سب سے زیادہ اہم ہے کہ ہم ایسے شعبے تلاش کریں جن میں ہم ایک ساتھ کام کرنے پر متفق ہوں، ہم ماحولیات اور صحت پر مل کر کام کر رہے ہیں، ہم خاص طور پر خواتین کے لیے کاروباری اور اقتصادی مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا پڑوسی ملک ہے، اس کے ساتھ ہماری ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبہ سمیت دیگر شعبوں میں ہمارا بہت تعاون ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پاک۔امریکہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارا تاریخی رشتہ ہے جو 1950 کی دہائی سے قائم ہے اور ہم نے تاریخ کے دوران شراکت داری کی ہے، جب بھی امریکہ اور پاکستان نے مل کر کام کیا ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور جب بھی ہمارے درمیان کوئی فاصلہ پیدا ہوا ہم نے اس سے نقصان اٹھایا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ اور پاکستان کے لئے یہ بالکل ممکن ہے کہ دونوں چین اور امریکہ کے ساتھ جڑے رہیں، جہاں تک روس کا تعلق ہے، ہم کسی بھی رعایتی توانائی کا تعاقب نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی حاصل کر رہے ہیں لیکن ہمیں انتہائی مشکل معاشی صورتحال، افراط زر، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا سامنا ہے، توانائی کے عدم تحفظ کے پیش نظر ہم اپنے علاقوں کو وسعت دینے کے لیے مختلف راستے تلاش کر رہے۔

    پاکستان کے آئندہ سیاسی منظر نامے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، ہم نے اسے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا، یہ پہلا موقع ہے جب جمہوری آئینی طریقہ کار کے ذریعے کسی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے ہٹایا گیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عمران خان کی مقبولیت کے بارے میں ایک غلط تاثر پیش کیا گیا، ان کی اپنی نشستوں پر ضمنی انتخابات جیتنے کو پاکستان بھر میں ان کی مقبولیت کے جھوٹے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا۔

  • پی ٹی آئی نے استعفوں کی تصدیق کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

    پی ٹی آئی نے استعفوں کی تصدیق کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

    پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بڑی مشکلات میں گھری ہوئی اور اسے کوئی سمجھ نہیں آرہی ، شاید یہی وجہ ہے جوسوچتے ہیں وہ الٹ ہوتا ہے ، زمان پارک لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپریل میں جب سازش کے ذریعے مداخلت کے نتیجے میں ہماری حکومت ختم کی گئی تو ہم نے اسمبلی اور نظام سے لاتعلق ہونے کا فیصلہ کیا۔

    پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں…

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے انہوں نے اسمبلی کے فلور پر پارٹی فیصلہ بتایا، اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ہمارے استعفے منظور کرکے انہیں الیکشن کمیشن بھجوانے کی ہدایت کی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ اسپیکرنے ہمارے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کا حکم صادر کیا، اگر ہم نے اجمتماعی طور پر استعفوں کا اعلان کیا تھا تو استعفے بھی ایک ساتھ ہی منظور کئے جانے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

    اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی کے وائس چیئرمین اور قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے میں اسپیکر کو استعفوں کی منظوری کے لئے دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔ وہ ہمیں بلائیں، ہم اجتماعی طور پر آجائیں گے اور اگر وہ اپنی تسلی کے لئے الگ الگ بلانا چاہتے ہیں تو ہم فرداً فرداً بھی پیش ہوجائیں گے۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ فی لٹر قیمت

    پٹرول کی فی لٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے

    ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے

    مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 83 پیسے

    لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 189 روپے 78 پیسے

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز یعنی یکم سے 15 دسمبر تک برقرار رہیں گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 15 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔

    اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی جو آج سے نافذالعمل ہیں۔اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے پٹرول 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سمری پیٹرولم ڈویژن کو ارسال کی تھی

    ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے جس میں 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔

  • راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

    راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

    راولپنڈی :خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار،اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے نومبر 2009 میں سول لائنز راولپنڈی میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے نومبر 2009 میں سول لائنز راولپنڈی میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انسداد دہشت گردی فورس نے 2009 میں راولپنڈی خود کش حملے میں 36 افراد کی ہلاکت کی واردات میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

    ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب دعویٰ کیا کہ راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد اکمل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جس میں بارودی مواد، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز شامل تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد کی گرفتاری سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفشیش میں مبینہ دہشت گرد نے راولپنڈی میں 2009 کے دوران خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

    نومبر 2009 میں سول لائنز راولپنڈی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوئے تھے۔ زیر حراست دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا پانے کے بعد جیل کاٹ رہے ہیں

    گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے بقول پنجاب بھر میں دہشت گردی میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔سی ٹی ڈی پنجاب نے بدھ کو بھی ساہیوال میں دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

    اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد خرم علی کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضہ سے ایک آئی ای ڈی، 30 بور کا ایک پستول اور چھ گولیاں برآمد ہوئیں-

    ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں-

  • ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی تیسری ایلیہ دانیہ شاہ گرفتار

    ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی تیسری ایلیہ دانیہ شاہ گرفتار

    لودھراں:ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی تیسری ایلیہ دانیہ شاہ گرفتارلودھرا ں سے پولیس ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے اور معروف اینکر مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ (دانیہ ملک) کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔ دانیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں میں دانیہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

    خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے جنوری میں دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی تاہم جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے حوالے سے عامر لیاقت انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھے، انہوں نے ان ویڈیوز پر روتے ہوئے ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

    یاد رہے کہ جولائی کے مہینے میں دانیہ شاہ کے خلاف ایک کیس کی سماعت بھی ہوئی تھی ،جس میں‌ کراچی کی سٹی کورٹ دانیہ شاہ کو طلب کیا تھا ، جس میں ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دانیہ شاہ کو طلبی کا خط ارسال کر دیا ہے اور عامر لیاقت کے اہل خانہ کو بھی مقدمے کی تفتیش کے لئے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔

    عدالت کو رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایف آئی اے دفعہ 154 کے تحت دانیہ شاہ کا بیان لینا چاہتی تھی ۔ اس کے علاوہ خط میں عامر لیاقت کی بیوہ سے مذکورہ ویڈیو لانے کا کہا گیا تھا ۔ دانیہ شاہ کا بیان ریکارڈ ہونے پر عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی ۔

  • وزارت ریلوے کا فرید ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

    وزارت ریلوے کا فرید ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:وزارت ریلوے نے فرید ایکسپریس بحال کرنے اور ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں فرید ایکسپریس کو 18 کوچز کے ساتھ 22 دسمبر سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزارت ریلوے کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس بھی رواں ماہ چلائی جائے گی، ٹرین میں مسافروں کے لئے صفائی، ٹائمنگ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ مینجمنٹ کی تنظیم نو پر بھی غور کیا گیا، وزیر ریلوے نے اس سلسلہ میں سفارشات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزارت ریلوے کے مطابق ریلوے پولیس میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے گریڈز کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزارت ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل…

    ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد اور کراچی جاتی ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ سکھر ایکسپریس کو کراچی سے روہڑی کے درمیان چلایا جاتا ہے۔وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کراچی اور کوئٹہ کو ملانے والے ہیروک برج پر کام کا جائزہ لیا گیا تھا

    قبل ازیں، 5 اکتوبر کو کراچی اور لاہور کے درمیان تین ٹرینیں بحال کی گئی تھیں جبکہ پہلے سے چلنے والی دو ٹرینوں کو بھی روہڑی سے کراچی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریکس شدید متاثر ہوئے تھے جس کے باعث ریلوے کو ڈیڑھ ماہ قبل ٹرین آپریشن بند کرنا پڑا تھا۔

  • اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کا دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

    اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کا دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

    لاہور: اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے دوبارہ سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کیا ہوگا ؟ تحریک انصاف نے سیاسی روڈ میپ طے کرلیا، عمران خان کے زیرصدارت سینئر لیڈرشپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد ہم کیا سیاسی لائحہ عمل اختیار کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ سب سے بڑا ایشو مہنگائی ہے ہمیں اس پر پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ آواز بلند کرنا ہے۔

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ این آر او ٹو کو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی احتجاجی اور انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنایا جائے گا، حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کے کیسز پر ملنے والے ریلیف پر قانونی لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیاجائے گا، نیب کے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے کیسز پر رویے کو بھی انتخابی اور احتجاجی مہم میں اٹھایا جائے گا، پی ڈی ایم کے خلاف بند ہونے والے تمام کیسز کو عوامی مہم میں دوبارہ سے اجاگر کیا جائے گا۔

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل…

    اجلاس کی اندرونی کہانی کے بارے ذرائع کا کہنا تھا کہ جیتنے والے حلقوں کے بعد پی ٹی آئی کے ہارنے والے حلقوں میں بھی ریلیوں کی کال دینے کی تجویز دی گئی، بجلی، گیس کے یوٹیلٹی بلز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملات بھی پی ٹی آئی قیادت اجاگر کرے گی، پی ڈی ایم قیادت کے خلاف کرپشن کے بیانیے کو دوبارہ شدت سے منظر عام پرلانے پر بھی اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔

    تحریک انصاف نے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دوبارہ سے سڑکوں پر آنے کے لئے بھی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔

  • افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید، 15زخمی

    افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید، 15زخمی

    چمن: افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید، 15زخمی ہوچکے ہیں، اطلاعات کے مطابق افغان فورسزنے ایک بار پھر پاکستان کی شہری آبادی کونشانہ بنانا شروع کردیا، فائرنگ و گولہ باری میں ایک شہری شہید اور 15 زخمی ہوگئے، فائرنگ کا سلسلہ 7 گھنٹے سے جاری ہے۔

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    ڈپٹی کمشنر حمید زہری کے مطابق چمن میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر ایک بار پھر گولے فائر کئے گئے جبکہ کئی گھروں پر گولیاں بھی لگی ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور خواتین و بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    لیویز حکام کے مطابق سرحد پار سے جارحیت کے ایک اور واقعے میں افغان فورسز نے چمن بارڈر پر پاکستان پر مارٹر گولے داغے، 15 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے:گورنرپنجاب

    لیویز حکام نے بتایا کہ گولے سرحد کے ساتھ موسیٰ کلی میں شہری بستی پر گرے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔

    لیویز حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے، فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ 7 گھنٹے سے جاری ہے۔

    اس سے قبل گیارہ دسمبر کو بھی افغان فورسز کی پاکستان کے شہری علاقوں پر گولہ باری سے 7 افراد شہید اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی:ایچ پی ایل پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ جاری

    کراچی:ایچ پی ایل پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ جاری

    کراچی: ایچ پی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے، جس میں فرنچائز مختلف کیٹگریز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کررہی ہیں۔پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کایہ عمل دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والے دیکھ رہےہیں

    ڈائمنڈ کیٹگری

    ڈائمنڈ کیٹگری میں سب سے پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا موقع لاہور قلندرز کو ملا جس نے فخر زمان کو چنا، پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکن کھلاڑی ونڈو ہرا سنگا اور ملتان سلطانز نے ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ملر کو منتخب کیا۔
    پلاٹینم کیٹگری

    کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری کی پہلی پک میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کو چنا، پشاور زلمی نے پہلی پک میں سری لنکا کے راجا بکسا کا انتخاب کیا۔نسیم شاہ کو پلاٹینیم کیٹگری میں ملتان سلطانز نے منتخب کیا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا جبکہ اسلام آباد نے ایلکس ہیلز کو برقرار رکھا۔

     

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیرملکی کرکٹرز نے اپنی آمادگی ظاہر کی، جن میں افغانستان کے راشد خان، مجبیب الر حمان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، ہالینڈ کے 15 ، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جب کہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی بھی چناؤ کے خواہش مند ہیں۔

    ڈارفٹنگ میں تمام چھ فرنچائز کے ذمہ داران اور ان کے نامزد کھلاڑی چناؤ کے عمل میں شریک ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق دیا گیا ہے جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر آئے گی۔

    ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند کر دی گئیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، پائول اسٹیرلینگ، کولین منروو کو برقرار رکھا گیا ہے۔

     

     

    کراچی کنگز میں حیدرعلی، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان، عامر یاسین، قاسم اکرم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف، ڈیوڈ وائس، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ہیری بروک، زمان خان کو برقرار رکھا جبکہ ڈرافٹنگ میں نسیم شاہ کو بھی برقرار رکھا،

    ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، ریلی روسو، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ، عباس آفریدی

    پشاور زلمی میں بابراعظم، وہاب ریاض، روتھ فورڈ، محمد حارث، عامر جمیل، ٹام کوہلر، سلمان ارشد

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں محمد نواز، جوسن رائے، افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد، عامر اکمل، نوین الحق، ویل سمد شامل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے چیئرمین پی سی بی کے حالیہ بیان پر احتجاج کرتے ہوئے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب کا بائیکاٹ کردیا ہے۔چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ غیر ملکی پشاور جانے سے گھبراتے ہیں، پشاور اب بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ریڈ فلیگ زون ہے۔

    رمیز راجا کی بات پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور اب پی ایس ایل کے سربراہ جاوید آفریدی نے بھی اس بیان پر اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔کراچی میں پی ایس ایل 8 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے اور تمام فرنچائزز کے سربراہان اپنے اپنے تھنک ٹینکس کے ہمراہ موجود ہیں لیکن پشاور زلمی کے ساتھ اس کے مالک ہی موجود نہیں۔

    پشاور زلمی کے حکام کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی نے ایونٹ میں شرکت نہ کرکے اپنا خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔