Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آئین کے مطابق وزیراعلیٰ اسمبلی توڑ سکتا ہے:مرادعلی شاہ

    آئین کے مطابق وزیراعلیٰ اسمبلی توڑ سکتا ہے:مرادعلی شاہ

    کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے آئین میں گنجائش ہے کہ وزیراعلیٰ اسمبلی توڑ سکتا ہے تاہم بہترہے اسمبلیاں نہ توڑی جائیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں توڑیں گے تو دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے۔

    مراد علی شاہ نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کےسوال پر بڑا سخت جواب دیا۔ کہا سندھ میں نئے صوبے نہیں بنانے جار ہے، کوئی بھی سندھ کو توڑنے کی بات نہیں کرسکتا۔

    عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے:گورنرپنجاب

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ اسمبلیاں توڑنے والا سوال اب کھس گیا ہے، اسمبلیاں توڑنے کیلئے وزیراعلیٰ کو اختیار ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے پیچھے سوچ ہونی چاہیئے، کسی کو خوش کرنے کیلئے اسمبلی نہیں ٹوٹتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی وزیراعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو وہ یا تو سمجھتا ہے کہ اس سے حکومت کا نظم و ضبط نہیں چلتا یا وہ سمجھتا ہے کہ وہ اسمبلی سنبھال نہیں سکتا اس لیے اسمبلی توڑنی پڑتی ہے۔

    یاد رہے کہ کل سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 17 تاریخ کو لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کا اجتماع ہوگا جہاں وہ دونوں اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

    پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے ارکان قومی اسمبلی ایوان میں جاکر دوبارہ استعفے دیں گے جس کے بعد 70 فیصد ملک الیکشن موڈ میں چلا جائے گا، عقل تو یہ کہتی ہے کہ اگر 70 فیصد ملک میں انتخابات کرانے ہیں تو بہتر ہے کہ عام انتخابات ہی کرادیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ قانون کہتا ہےجیسے اسمبلی ختم ہوتی ہے 90 دن کے اندرالیکشن ہو لیکن ان چوروں کا مقصد اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے، پہلے پرویز مشرف اوراب جنرل باجوہ کی بدولت ان کی سلیٹ صاف ہوگی، سلیٹ صاف ہونے کے بعد یہ امید لگا کر بیٹھے ہیں کہ ملک کو لوٹنے کیلئے ان کا راؤنڈ تھری آئے گا، ان چوروں کوالیکشن کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں، ان کو ڈر ہے الیکشن ہارگئے توان کےکرپشن کیسز سامنے آجائیں گے، ان چوروں کا مفاد اور پاکستان کا مفاد مختلف ہے۔

  • پی سی بی سے پشاور زلمی کے مالک ناراض، پی ایس ایل ڈرافٹنگ کا بائیکاٹ

    پی سی بی سے پشاور زلمی کے مالک ناراض، پی ایس ایل ڈرافٹنگ کا بائیکاٹ

    کراچی: پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے چیئرمین پی سی بی کے حالیہ بیان پر احتجاج کرتے ہوئے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب کا بائیکاٹ کردیا ہے

    اس سے پہلے چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ غیر ملکی پشاور جانے سے گھبراتے ہیں، پشاور اب بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ریڈ فلیگ زون ہے۔رمیز راجہ کی بات پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور اب پی ایس ایل کے سربراہ جاوید آفریدی نے بھی اس بیان پر اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔

     

    کراچی میں پی ایس ایل 8 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے اور تمام فرنچائزز کے سربراہان اپنے اپنے تھنک ٹینکس کے ہمراہ موجود ہیں لیکن پشاور زلمی کے ساتھ اس کے مالک ہی موجود نہیں۔پشاور زلمی کے حکام کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی نے ایونٹ میں شرکت نہ کرکے اپنا خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    ادھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جوہان بوتھا کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جوہان بوتھا کو ہیڈکوچ نامزد کرنے کا اعلان کیا، وہ 2017 اور 2020 کے سیزن میں کنگز کے بطور فیلڈنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    اس سے قبل پیٹر مورز نے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی کوچنگ کی تھی تاہم 10 میچز میں سے ایک کامیابی سمیٹ سکی تھی، رواں سیزن میں کوچ کے علاوہ فرنچائز نے کپتان بابراعظم کی پشاور زلمی میں شمولیت کے بعد عماد وسیم کو دوبارہ کپتان بنادیا ہے۔یاد رہے کہ سال 2020 میں کراچی کنگز کی ٹیم نے عماد وسیم کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

  • قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو بلا لیا

    قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو بلا لیا

    قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ کا نواب شیر وسیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین رمیز راجہ اجلاس میں شرکت نہ کر سکے،نماٸندہ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی حکام انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے حکام مصروف ہو تو کمیٹی سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا کریں، قاٸمہ کمیٹی نے چیٸرمین پی سی بی کو آٸندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ، چیئرمین قائمہ کمیٹی نواب شیر وسیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے قاٸمہ کمیٹی کو لاہور مدعو کیا تھا، کمیٹی ارکان کا فیصلہ ہے کہ وہ لاہور نہیں جاٸینگے،

    فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے پاکستان میں سربراہ ہارون ملک نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2021 میں فیفا نے ہمیں ذمہ داریاں شروع کی ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن میں مسائل ہے، فٹبال فیڈریشن کے ریکارڈ میں بھی مسٸلہ ہے، بوگس کلبوں کے ذریعے الیکشن ہوتے رہے، پورے ملک سے فٹبال کلبوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،ماضی میں فٹبال کلبوں کی رجسٹریشن 2162رہی ، آن لاٸن 4ہزار کلبوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے،جنوری میں قومی وویمن ٹیم سعودی عرب چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہی ہے ، مارچ میں پاکستان مینز ٹیم بھوٹان اور نیپال کیساتھ تین ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گا ، ہپیرس اولمپکس کوالیفانگ راونڈکیلٸے قومی ٹیمیں شرکت کریں گی ،

    وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ نے کہا کہ وفاقی وزیر چاہتے ہیں کہ فٹبال فیڈریشن کے الیکشن جلد ہو، چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی نے کہا کہ نارملاٸزیشن کمیٹی کو فٹبال فیڈریشن کے الیکشن فوری کروانے چاہیے ، سیکرٹری وزارت آئی پی سی نے کہا کہ ناملاٸزیشن کمیٹی نے مارچ 2023تک الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرواٸی ہے ،ہارون ملک نے کہ کہ پیپلز اسٹیڈیم کراچی فٹبال کیلٸے بہترین گراونڈ ہے ، وہاں پندرہ سالوں سے رینجرز بیٹھی ہوٸی ہے ، قاٸمہ کمیٹی نے معاملہ پر سندھ حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا، اور کہا کہ سندھ حکومت پیپلز اسٹیڈیم کراچی کو رینجرز سے خالی کروائے،

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • اسمبلی تحلیل کرنا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا آئینی اختیار ہے، گورنر پنجاب

    اسمبلی تحلیل کرنا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا آئینی اختیار ہے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا آئینی اختیار ہے، پتہ نہیں عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسمبلی توڑنے کا کہتے بھی ہیں اور اگر کہتے ہیں تو وہ ان کی بات مانتے ہیں یا نہیں،

    ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ میں عوامی نمائندوں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نے دسمبر کے پہلے ہفتے ریکارڈ بیرونی قرضے واپس کئے ، اور معاشی ماہرین کے تجزیوں کے برعکس ملک کے ڈیفالٹ کا بھی کوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاریکس کی کمی اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ ہے سیالکوٹ کے کاروباری افراد قابل تحسین ہیں جو ایکسپورٹ کے ذریعے ذرمبادلہ کما رہے ہیں ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت میں آنے سے قبل مقبول ترین سیاسی جماعت تھی ،سیاست کی بجائے ریاست کو ترجیح دی، بدتر حالات میں حکومت سنبھالی جسکی سیاسی قیمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2013 میں بھی مشکل حالات کو کنٹرول کیا اور آئندہ بھی حالات کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

  • برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب

    برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب

    لندن:برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب سامنے آیا ہے ، اس سلسلے میں کہا جارہا ہے کہ چینی سفارت کاروں پر شمالی انگریزی شہر میں ہانگ کانگ کے مظاہرین پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔برطانیہ کا کہناہےکہ چین نے مانچسٹر میں اپنے قونصل جنرل سمیت چھ سفارت کاروں کو برطانیہ سے نکل جانے کا حکم دیا ہے ،جب ان پر شمالی انگریزی شہر میں ہانگ کانگ کے ایک مظاہرین پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    لبنان میں آئرش فوجی ہلاک

    برطانیہ کے سکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ چھ سفیروں نے بدھ کے روز لندن کی طرف سے ان کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے اور اکتوبر کے واقعے پر پولیس کی طرف سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن تک ملک چھوڑ دیا۔

     

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک تحقیقات کا آغاز کیا جب ہانگ کانگر باب چان نے الزام لگایا کہ چینی سفارت کاروں نے اسے "وحشیانہ” سلوک کا نشانہ بنایا – اس پر حملہ کرنے کے لئے اسے اپنے کمپاؤنڈ میں گھسیٹتے ہوئے اپنے سفارتخانے میں لے گئے

    کلیورلی نے مزید کہا کہ لندن میں چینی سفارتخانےکو”انہیں کارروائی کرنےکی آخری تاریخ”سےآگاہ کیا گیا تھا۔”اس تفتیش کے ایک حصے کے طور پر، ہم نے چھ چینی حکام سے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست کی تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے،””ہماری درخواستوں کے جواب میں، چینی حکومت نے اب ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا ہے،

    ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    یادرہے کہ جمہوریت کے حامی مظاہرین کے دعووں کی حمایت کرنے والی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ان کے دفتر خارجہ نے اکتوبر میں چین کے ناظم الامور یانگ شیاؤ گوانگ کو لندن میں طلب کیا۔ سینئر حکمران کنزرویٹو قانون سازوں نے قونصل جنرل زینگ ژیوان پر الزام لگایا ہے کہ وہ چین کے سب سے سینئر برطانیہ کے سفارت کاروں میں سے ایک ہیں، مانچسٹر کے جائے وقوعہ پر تھے اور پرامن احتجاج کے دوران پوسٹر پھاڑ ڈالے تھے۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا، "دفتر خارجہ کو اب ان لوگوں کا اعلان کرنا چاہیے جو شخصی طور پر فرار ہو گئے ہیں، اور واضح کریں کہ ان کا برطانیہ میں دوبارہ کبھی خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔”

  • زہریلی شراب پینے سے 38 افراد کی موت، کئی لوگوں کی گئی بینائی

    زہریلی شراب پینے سے 38 افراد کی موت، کئی لوگوں کی گئی بینائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب پینے سے 39 اموات ہو چکی ہیں، جبکہ کئی لوگوں کی بینائی بھی چلی گئی ہے،

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست بہار کے علاقے چھیرہ میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے اب تک 39 اموات ہو چکی ہیں، کئی افراد کی حالت نازک ہے، انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، کئی لوگوں کی بینائی چلی گئی ہے، شراب ایک پارٹی میں سب افراد نے ملکر پی تھی، جس کے بعد سب کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا، اس واقعہ کو لے کر بھارت میں بی جے پی کے رہنما ریاستی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں تو حکمران جماعت شراب پر پابندی کے قانون، اور نقلی شراب کے کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے رہا ہے

    زہریلی شراب پینے سے 39 اموات کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے، بہار اسمبلی میں بھی اموات کا مسئلہ اٹھایا گیا، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی لیڈران کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا، انھوں نے شراب بندی پر سوال اٹھانے والے اپوزیشن لیڈران سے کہا تھا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو شراب بندی ٹھیک تھی، پھر اب غلط کیسے ہو گئی

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

    اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

    زہریلی شراب سے جن لوگوں کی موت ہو چکی ہے ان میں وجیندر رائے، ہریندر رام، رام جی ساہ، امت رنجن، سنجے سنگھ، کنال سنگھ، اجئے گری، مکیش شرما، بھرت رام، جئے دیو سنگھ، منوج رام، منگل رائے، ناصر حسین، رمیش رام، چندرما رام، وکی مہتو، گووند رائے، للن رام، پریم چند ساہ، دنیش ٹھاکر، سیتارام، وشوکرما پٹیل، جئے پرکاش سنگھ، سرین ساہ، جتن ساہ، سرین ساہ، وکرم راج، دشرتھ مہتو، کیسر مہتو وغیرہ شامل ہیں۔ زہریلی شراب پینے سے ایک ہی گھر میں باپ بیٹے کی بھی موت ہوئی ہے

  • پولیس مقابلے کے بعد انتہاٸی مطلوب دو ڈکیت گرفتار

    پولیس مقابلے کے بعد انتہاٸی مطلوب دو ڈکیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    سینٹرل پولیس کا ڈکیتوں کیساتھ مقابلہ ہوا جس کے بعد انتہاٸی مطلوب دو ڈکیت گرفتار کر لئے گئے تھانہ تیمیوریہ پولیس کا ڈکیتوں کیساتھ دو بدو مقابلہ، مقابلے کے بعد دو ملزمان گرفتار ہو ئے جبکہ ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوا اور ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کے نام 1۔ محمد شہزاد ولد محمد رفیق (زخمی) 2۔ اسامہ حکیم عرف فو جی ولد عبدالحکیم کے طور پر سامنے آئے، دونوں ملزمان چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزم اسامہ عرف فوجی تھانہ جو ہرآباد پو لیس پر فائرنگ کر کے ماضی فرار ہو چکا ہے اور اسی مقدمہ میں مفرور/مطلوب تھا، جبکہ اس کے دو ساتھی اسی مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہو ئے تھے۔ اس سلسلے مقدمہ الزام 577/22بجرم دفعہ 353/324/186/34 ت پ تھانہ جو ہرآباد میں درج ہوا تھا ۔ ملزمان سے ایک پستول 9ایم ایم بمعہ 4 گو لیاں اور 6 عدد چھینے گئے مو بائل اور مو ٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

    گرفتارزخمی ملزم محمد شہزاد متعدد بار ڈکیتی کے مقدمات میں بند ہو کر جیل جا چکا ہے۔دونوں ملزمان نے اورنگی ٹاون ، پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ کے علاقوں میں درجنوں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 1182/22بجرم 353/324/34 ت پ RW7ATA اور مقدمہ الزام نمبر 1183/22 بجرم 23(1)اے درج کر دیا گیاہے۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

  • اسٹاک ایکسچینج ؛ انڈیکس میں 613 پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک ایکسچینج ؛ انڈیکس میں 613 پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 613 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے.

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز میں تجارت کے دوران 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کی وجہ تجزیہ کاروں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نویں جائزے میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا۔ صبح 10 بج کر 21 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 613.5 پوائنٹس یا 1.47 فیصد گر کر 41 ہزار 124 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز میں ایکویٹی کے سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ مارکیٹ میں خدشات پائے جارہے ہیں کہ آئی ایم ایف کی قسط کے اجرا میں اگلے سال تک تاخیر ہوسکتی ہے۔ پاکستان نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جسے رواں سال کے شروع میں بڑھا کر 7 ارب ڈالر کردیا گیا تھا، پروگرام کا نواں جائزہ فی الحال ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان زیر التوا ہے جب کہ فریقین کے درمیان بات چیت اور مذاکرات جاری ہیں۔

    قبل ازیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 18 نومبر کو تفصیلی مذاکرات ہوئے لیکن نویں جائزے کے حوالے سے باضابطہ مذاکرات کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی تھی۔ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہونے والی طے شدہ بات چیت کو 3 نومبر کے لیے ری شیڈول کیا گیا تھا جو دونوں فریقین کے درمیان مختلف معاملات واضح نہ ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    دوسری جانب ڈائریکٹر فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ عامر شہزاد نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بنیادی وجہ سیاسی منظرنامے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی ایک وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ تاحال معاملات طے نا ہونا بھی ہے. ملک دیوالیہ ہونے کی باتیں بھی مارکیٹ پر منفی اثر ڈال رہی ہیں.

  • اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے درمیان خفیہ سائبرڈیفنس معاہدہ

    اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے درمیان خفیہ سائبرڈیفنس معاہدہ

    لاہور:اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے درمیان خفیہ سائبرڈیفنس معاہدہ ہوا ہے، ابراہم معاہدے پر دستخط کرنے والے خود کو ‘سائبر آئرن ڈوم’ سے لیس کریں گے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہیکرز کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے ایک مشترکہ سائبر ڈیفنس پلیٹ فارم کے قیام پر بات چیت کے لیے میٹنگیں کی ہیں،

    لبنان میں آئرش فوجی ہلاک

    اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ گیبی پورٹنوئے نے اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر کان کو بتایا کہ "یہ ایک تاریخی میٹنگ ہے۔ مشترکہ دشمنوں کے خلاف سائبر فیلڈ میں تعاون کے حوالے سے فریقین کا اعلان ہوا ہے اور ان کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ بھی ہوا ہے "۔ پورٹنوئے نے اسے "سائبر آئرن ڈوم” قرار دیا۔ رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کے تیار کردہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے حوالے سے اسے عرب دنیا کے لیے بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے

    کہا جارہا ہے کہ دسمبر کے شروع میں اسرائیل اور امریکہ نے ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر اب تک کی سب سے بڑی سائبر مشقیں بھی کی ہیں‌،یہ مشقیں سب سے پہلے امریکی ریاست جارجیا میں واقع یونٹ کے جارجیا سائبر سینٹر میں منعقد کی گئی۔ یہ ساتویں سائبر مشق تھی جو دونوں اتحادیوں نے مشترکہ طور پر شروع کی تھی۔

    ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    اسرائیل کو سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی میں ایک شراکت دار سمجھا جاتا ہے، نومبر کے آخر میں تقریباً 65 مختلف کمپنیوں کے ساتھ اپنے وطن اور سائبر ٹیکنالوجی کی نمائش کرنے والی ایک کانفرنس کی میزبانی بھی اسرائیل نے کی ہے

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    رومانیہ کے سائبر سیکورٹی کے ماہر ایوان کانسٹینٹن ن منعقدہ کانفرنس کے دوران بتایا کہ”میرے نزدیک، اسرائیل ہمیشہ سے بہترین جگہ رہا ہے جب بات سائبر سیکورٹی ٹیکنالوجی میں جدید ترین جدید ترین طریقوں سے آتی ہے۔” اسرائیل کی پرائیویسی پروٹیکشن اتھارٹی نے تصدیق کی کہ جولائی میں ایرانی ہیکرز نے ٹریول بکنگ کی مقبول ویب سائٹس کو نشانہ بنا کر 300,000 سے زیادہ اسرائیلیوں کی معلومات حاصل کیں اور اسے لیک کیا۔

  • پاکستان میں پہلی فائیو جی انوویشن لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا.

    پاکستان میں پہلی فائیو جی انوویشن لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا.

    پاکستان میں پہلی فائیو جی انوویشن لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے. وفاقی سیکریٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام

    پاکستان کی پہلی فائیو جی انوویشن لیب نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹیلی کام انڈسٹری اور اکیڈمیا کے مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انوویشن لیب کا مقصد ’سوشل-ایکو لینز‘ کے ذریعے فائیو جی کی افادیت کا تعین کرنا اور صحت، تعلیم، نقل و حمل اور کاروبار سے متعلق ایسے حل پیش کرنا ہیں جو مقامی صورتحال کے مطابق ہوں۔

    ’انوویشن لیب‘ جاز اور ہواوے ٹیکنالوجیز کے تعاون سے چلنے والا ایک تحقیقی منصوبہ ہے، پاکستانی معاشرے میں فائیو جی ٹیلی کام سروسز کے اثرات اور افادیت کا تعین کرنے کے لیے نسٹ کے مختلف شعبے اس منصوبے میں شریک ہوں گے۔ اپنی بہترین بینڈوتھ، تیز رفتاری اور جدید سیکیورٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ پروجیکٹ محققین کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ورچوئل رئیلٹی، ہیلتھ کیئر سیکٹر، مینوفیکچرنگ، سروس انڈسٹری، زراعت، سیکورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تفریح، اور پبلک سیکٹر جیسے شعبوں میں فائیو جی کے ممکنہ استعمال پر کام کرنے میں مدد کرے گا۔

    وفاقی سیکریٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام محسن مشتاق نے فائیو جی انوویشن لیب کا سنگ بنیاد رکھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ لیب آئی ٹی اور ٹیلی کام ٹیکنالوجیز میں فائیو جی کے استعمال سے ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 4G کے برعکس، 5G کا استعمال صرف ڈیٹا اور ٹیلی فونی تک محدود نہیں تھا، بلکہ دیگر کی ریجنائزیشن کے لیے ایک محرک کے طور پر بڑے پیمانے پر صنعتی عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    فور-جی کے برعکس فائیو-جی کا استعمال صرف ڈیٹا اور فون تک محدود نہیں ہے بلکہ دیگر صنعتوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایک اہم محرک کے طور پر معاون ہے۔ جاز کی پیرنٹ کمپنی ’ویون گروپ‘ کے سی ای او کان تیرزیوگلو نے کہا کہ مواصلات کے مستقبل پر ایک نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جس میں فائیو-جی کا ایک اہم کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جاز کی ترجیح سب کو فور-جی فراہم کرنا ہے لیکن یہ فائی-جی کی مدد سے ملک میں جدت اور کاروبار اور معاشرے کو تبدیل کرنے کے لیے بھی پُر عزم ہے۔