Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    تہران :روس اور ایران کے درمیان دفاعی تعلقات کی مضبوطی نے مغرب کو پریشان کردیا ہے ، اور اب تازہ ترین اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہے کہ ایران میں ہونے والی 13 ویں بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش کے دروان ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی جزیرے کیش میں ہونے والے بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش میں ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں مشترکہ تحقیقات، سیٹلائٹ ڈیزائن، مشترکہ پروڈکشن، لانچ اور سیٹلائٹ ٹیسٹنگ کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں.

    خلائی شعبے میں تعاون کی اس تقریب میں ایرانی خلائی ایجسنی کے سربراہ حسن سالاریہ اور روسی خلائے ایجنسی روس کاسموس کے سربراہ یوری بورسوو موجود تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روس اور ایران مستقبل قریب میں مزید معاہدے کرنے جارہےہیں

    یاد رہے کہ جزیرہ کیش میں ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش میں 90 ایرانی کمپنیوں کے علاوہ روس، چین، ایتھوپیا کی مختلف کمپنیاں بھی شریک ہیں۔ یہ نمائش 13 دسمبر کو شروع مہوئی جو 16 دسمبر تک جاری رہے گی۔

  • محبوبہ کو تحفہ دینے کے لئے نوجوان نے 75 سالہ خاتون کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    محبوبہ کو تحفہ دینے کے لئے نوجوان نے 75 سالہ خاتون کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    محبوبہ کو تحفہ دینے کے لئے نوجوان نے 75 سالہ خاتون کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محبوبہ کو تحفہ دینے کے لئے نوجوان نے 75 سالہ خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام کر ڈال

    واقعہ بھارت کا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع مندسور میں ایک 75 سالہ خاتون کی لاش ملی،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو 12 گھنٹوں میں ہی اندھے قتل کیس کو پولیس نے حل کر لیا، جس خاتون کی لاش ملی اسکے جسم پر زخم تھے اور اسکے زیورات بھی غائب تھے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو حیران کن انکشافات سامنے آئے، پولیس نے تحقیقات کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس نے اپنی محبوبہ کو تحفہ دینے کے لئے خاتون کو قتل کر دیا، اور زیورات لوٹ کر اپنی محبوبہ کو تحفہ دیا،

    پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ایک دوست کے ساتھ ملکر خاتون کو قتل کیا، ملزم کملا پورہ گاؤں کا رہنے والا ہے، جس خاتون کو قتل کیا گیا اسکی شناخت ریما کے نام سے ہوئی وہ بائی کو گاؤں کی رہائشی تھی، ملزمان ناگیشور اور سنیل نے گلا دبا کر خاتون کو قتل کیا، خاتون نے مزاحمت کی تو اس پر تشدد بھی کیا گیا، خاتون کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے، ملزمان نے خاتون کو قتل کر کے اسکے چاندی کے کڑے اور چین اتاری اور پھر فرار ہو گئے، ملزم ناگیشور نے خاتون کی لاش سے اتارے گئے چاندی کے کڑوں اور چین کو فروخت کر کے محبوبہ کے لئے گفٹ خریدا اور اسے دے دیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

  • ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا،سردار ایاز صادق

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا،سردار ایاز صادق

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا،سردار ایاز صادق

    وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔جمعرات کوایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے حوالے سے اپنی سیاست میں لگے ہوئے ہیں لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہاکہ اے ڈی بی کے ساتھ اکنامک افیئرز ڈویژن اور حکومت کچھ پراجیکٹ پر دستخط کررہی ہے، رواں سال تقریباً9 ماہ میں 2.67ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں اور اے ڈی بی آسان شرائط پرقرضہ فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل سے لے کر اب تک 2.3 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں جن میں کیپٹل مارکیٹ بجٹ سپورٹ کے تحت300 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

    ایاز صادق نے کہا کہ بی آر اے سی ای(براس) پروگرام کے تحت 1.5 ار ب ڈالر خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کےلئے 100 ملین ڈالر،فلڈ ریلیف کےلئے 3 ملین ڈالر ، کے پی کے میں واٹر ریسورس کےلئے3.6 ملین ڈالر،نولنگ ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی کےلئے 5 ملین ڈالر اور ایمرجنسی فلڈ لون کےلئے 475 ملین ڈالر دیئے جائیں گے جس پر صرف ایک فیصد مارک اپ ہوگا جو 40 سال کی مدت میں واجب الادا ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    انہوں نے مزید کہا کہ پاور سٹیشن کےلئے 1.89 ملین ڈالر، پنجاب ایمپروو ورک فورس ریڈلینس کے لئے 100 ملین ڈالر اور پنجاب کے دیگرپراجیکٹس کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی ادارے پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

  • پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی کی یقین دہانے ہونے تک افغانستان نہیں جائیں گے.ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی کی یقین دہانے ہونے تک افغانستان نہیں جائیں گے.ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی کی یقین دہانے ہونے تک افغانستان نہیں جائیں گے۔

    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ چمن واقعے پر پاک افغان حکام رابطے میں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں پاکستانی سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ افغانستان کے لیے پاکستانی ناظم الامور تاحال پاکستان ہی میں ہیں اور جب تک سکیورٹی معاملات پر یقین دہانی نہیں کروائی جاتی، تب تک وہ پاکستان ہی میں رہیں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تاجکستان کے صدر نے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کیا۔ آج انہوں نے وزیر دفاع اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کیں۔ اس دورے میں تجارت، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کاسا 1000 سنگ میل منصوبہ ہے۔

    وزیراعظم کے دورے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ شہباز شریف آئندہ سال دوشنبے کا دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورۂ امریکا پر ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جب کہ وزیر خارجہ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل او آئی سی نے دورۂ پاکستان میں وزیراعظم سے ملاقات کی اور لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ آئندہ برس جنوری میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس جنیوا میں ہو گی، جس کی صدرات وزیراعظم پاکستان اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کریں گے۔

  • پی ایس ایل8: پشاورمیں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی حکام کے فیصلے پر جاوید آفریدی کا خاموش احتجاج کا فیصلہ

    پی ایس ایل8: پشاورمیں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی حکام کے فیصلے پر جاوید آفریدی کا خاموش احتجاج کا فیصلہ

    کراچی: پشاور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے فیصلے پر پشاور زلمی کے کے چئیرمین جاوید آفریدی نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے کراچی میں شیڈول ڈرافٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ پشاور کے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین نے اشارہ دیا تھا کہ شہر اور صوبے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی کرکٹرز مطمئن نہیں اور وہاں کھیلنا نہیں چاہتے اس پر پشاور میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور صوبائی اپوزیشن پارٹیز نے بھی رمیز راجا کے بیان کی مذمت کی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ آج کراچی میں ہوگی جس میں ٹیمیں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کو مکمل کریں گی پاکستان کرکٹ بورڈ کیجانب سےپہلی بار پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کراچی میں منعقد کروائی جارہی ہے۔

    ڈرافٹ میں 517 غیر ملکی اور 491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ایکشن سے بھرپور پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیمیں جمعرات کو کراچی میں اپنے اسکواڈ کو مکمل کریں گی۔

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کیلئے ہالینڈ کے 15 ، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جب کہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی بھی چناؤ کے خواہش مند ہیں۔

    پی ایس ایل ڈرافٹ میں ملکی و غیر ملکی ایک ہزار کے لگ بھگ کرکٹرز میں سے 6 فرنچائزیں مجموعی طور پر 61 پلیئرز کا چناؤ کریں گی۔

    ڈارفٹنگ میں تمام چھ فرنچائز کے ذمہ داران اور ان کے نامزد کھلاڑی چناؤ کے عمل میں شریک ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق حاصل ہوگا جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر آئے گی۔

    پلاٹینم کیٹیگری

    پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پِک لاہور قلندرز کی ہوگی، جس کے بعد اس راؤنڈ میں کوئٹہ، ملتان، کراچی کنگز، اسلام آباد اور پشاور زلمی اپنے پلیئرز کا انتخاب کریں گی لاہور قلندرز پلاٹینم میں شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان کو ری ٹین کرچکا ہے جس کے بعد وہ مزید ایک پلاٹینم پلیئر کا انتخاب کرے گا دیگر ٹیمیں پلاٹینم میں دو، دو پلیئرز منتخب کریں گی۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری
    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز ڈائمنڈ راؤنڈ میں کوئی پِک نہیں کریں گے۔ دیگر ٹیمیں اس کیٹیگری میں ایک ایک پلیئر پِک کریں گی۔

    گولڈ پِک
    گولڈ میں کراچی کنگز تین، پشاور اور لاہور دو، دو جبکہ ملتان اور کوئٹہ ایک ایک پلیئر پِک کریں گی۔ اسلام آباد نے اپنے تینوں گولڈ پلیئرز ری ٹین رکھے ہیں۔

    سلور
    سلور کیٹیگری میں ملتان پانچ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ تین ، تین جبکہ کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی دو، دو پلیئرز پِک کریں گے۔

    ایمرجنگ کیٹیگری
    ایمرجنگ راؤنڈ میں ملتان نے اپنے دونوں پلیئرز برقرار رکھے ہیں، لاہور اور کراچی اس کیٹیگری میں مزید ایک پلیئر ڈرافٹ کرسکتی ہے جبکہ دیگر ٹیمیں دو، دو پلیئرز ڈرافٹ کریں گی۔

    تمام ٹیمیں دو دو سپلیمنٹری پلیئر بھی ڈرافٹ کرسکتی ہیں۔

    ڈرافٹ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں فخر زمان پلاٹینم جبکہ محمد حفیظ اور نسیم شاہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں دستیاب ہیں احمد شہزاد، عابد علی، احسن علی، انور علی، فواد عالم ، سہیل تنویر، موسیٰ خان، محمد عرفان ، عثمان قادر اور ظفر گوہر گولڈ کیٹیگری میں ہیں۔

    پلاٹینم غیر ملکی پلیئرز میں ایرون فنچ، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، ایلیکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، معین علی، تیمال ملز، روسی ون ڈر ڈوسن، راجا پکسا، ڈاسن شناکا، ہسارنگا، کیرون پولارڈ، ایوین لیوز، عادل رشید، ریس ٹوپلی، مارٹن گپٹل، جمی نیشم، تبریز شمسی اور کولن انگرم جیسے پلیئرز شامل ہیں۔

    ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند کر دی گئیں ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، پائول اسٹیرلینگ، کولین منروو شامل ہوں گے-

    کراچی کنگز میں حیدرعلی، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان، عامر یاسین، قاسم اکرم شامل ہوں گے-

    لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف، ڈیوڈ وائس، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ہیری بروک، زمان خان شامل ہوں گے-

    ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، ریلی روسو، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ، عباس آفریدی شامل ہوں گے-

    پشاور زلمی میں بابراعظم، وہاب ریاض، روتھ فورڈ، محمد حارث، عامر جمیل، ٹام کوہلر، سلمان ارشد شامل ہوں گے –

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں محمد نواز، جوسن رائے، افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد، عامر اکمل، نوین الحق، ویل صمد شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

  • مساج سروس تلاش کرنیوالے کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر ملیں بیوی اور بہن کی تصویر

    مساج سروس تلاش کرنیوالے کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر ملیں بیوی اور بہن کی تصویر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

    واقعہ بھارت کا ہے، انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کا 31 سالہ شخص دوران سفر انٹرنیٹ پر مساج سروس کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچنگ کر رہا تھا، اسی دوران اسکو جسم فروشی کی ایک ویب سائٹ پر اپنی بیوی اور بہن کی تصویر نظر آ گئی جس کو دیکھ کر اسکے پیروں تلے سے زمین نکل گئی،تصویروں کے ساتھ ایک فون نمبر بھی دیا گیا تھا ، اس نے نمبر چیک کیا تو وہ نمبر انکی بیوی اور بہن کا نہیں تھا،

    آدمی نے پولیس کو بتانے سے قبل اور بہن اور بیوی سے بات کرنے سے قبل خود ہی تحقیقات کرنے کی ٹھان لی، اس نے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کیا، وہ نمبر ایک خاتون کے پاس تھا جس نے اس آدمی کو ہوٹل پہنچنے کا کہا اور وقت گزارنے کی قیمت بھی بتا دی، آدمی خاتون کے بتائے ہوئے ہوٹل پہنچا تو وہاں اسکی خاتون سے ملاقات ہو گئی، جب کمرے میں گئے تو اس آدمی نے خاتون سے ان تصویروں کے بارے میں پوچھا تو خاتون سیخ پا ہو گئی ، اس دوران دونوں کی آپس میں لڑائی ہوئی، آدمی نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا،

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    خاتون نے دوران تحقیقات اعتراف کیا کہ وہ جسم فروشی کا اڈہ چلاتی ہے اور اسے انٹرنیٹ سے جو اچھی تصاویر ملتی ہیں انکو اپلوڈ کر کے نئے کسٹمر ز کو پھنساتی ہے،خاتون کی شناخت ریشما یادو کے نام سے ہوئی، اور وہ کئی برسوں سے جسم فروشی کا نہ صرف خود کام کر رہی تھی بلکہ اڈہ بھی چلا رہی تھی، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پرپرسنل تصاویر اور ویڈیوز کبھی نہ دیں، خواتین خصوصا اس چیز کا خیال رکھیں کیونکہ تصاویر کو کوئی بھی کہیں بھی استعمال کر سکتا ہے، تصاویر ویڈیو شیئر کرنے کا کتنا نقصان ہو گا، اسکا کسی کو اندازہ ہی نہیں ہوتا، جب کوئی کرائم ہوجاتا ہے تو اسکےبعد صرف پچھتاوا ہی ہاتھ آتا ہے

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

  • پشاور میں بھتہ خوری،تاجر پریشان، انصاف ٹریڈرز ونگ نے عمران خان کو لکھا خط

    پشاور میں بھتہ خوری،تاجر پریشان، انصاف ٹریڈرز ونگ نے عمران خان کو لکھا خط

    پشاور میں بھتہ خوری،تاجر پریشان، انصاف ٹریڈرز ونگ نے عمران خان کو لکھا خط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، ایک طرف چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں تو دوسری جانب تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں

    پشاور میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے پر وہاں کی حکمران جماعت تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم ٹریڈر ونگ بھی پھٹ پڑی ہے، اور انہوں نے بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات سے پریشان ہوکر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، انصاف ٹریڈرز ونگ کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں سابق وزیر حاجی جاوید اور سینیٹر ہدایت اللہ کے گھروں پر بم پھینکے گئے پشاور میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانےکے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے پشاور کے شہری بھتے اور اغوا کی وارداتوں پر پریشان ہیں ہ گزشتہ دنوں گلبہار میں کسٹم افسرکو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا تاجر رہنما کے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016 میں قتل کیا گیا تھا، صورتحال درست کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں پی ٹی آئی کے تاجر ونگ نے خط میں عمران خان سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • تاجک صدر امام اعلی رحمان پاکستان کے دو ر ے کے بعد وطن واپس روانہ

    تاجک صدر امام اعلی رحمان پاکستان کے دو ر ے کے بعد وطن واپس روانہ

    تاجک صدر امام اعلی رحمان پاکستان کے دو ر ے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے.

    تاجکستان کے صدر امام اعلی رحمان پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں. جمعرات کو وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے انہیں ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، موسمیاتی تبدیلی اور ٹرانسپورٹ ، سرمایہ کاری، توانائی ، ثقافت سمیت اہم شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے اور کاسا 1000 منصوبہ کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ تاجکستان کے صدر نے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات بھی کی۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے تاجک صدر امام علی رحمٰن نے ’ون آن ون‘ ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا اور مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی۔ بعدازاں دونوں سربراہان نے وفود کی سطح پر بھی ملاقات کی تھی.

    علاوہ ازیں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیاتھا. صدر امام علی رحمٰن نے تینوں افواج کے دستے کی طرف سے پیش کیے گئے ’گارڈ آف آنر ’ کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں اپنے ہاتھوں سے ایک پودا بھی لگایاتھا . وزیر اعظم شہباز شریف کے دعوت نامے پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے.جہاں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر تاجک صدر کا استقبال کیاتھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی. دو روزہ دورے کے دوران تاجک صدر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا. اور دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے. پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں۔ یہ تعلقات باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پر مبنی ہیں، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کا نکتہ نظر یکساں ہے۔ تاجکستان وسطی ایشیا میں پاکستان کا سب سے قریبی پڑوسی ملک ہے.دونوں ممالک کے درمیان محض واخان راہداری واقع ہے، یہ قربت تاجکستان کو وسطی ایشیا میں پاکستان کا ایک اہم شراکت دار بناتی ہے۔

  • پیرو میں صدر کی معزولی کے بعد پرتشدد مظاہرے،نئی حکومت کا 30 روزہ ہنگامی حالت نافذ کر نے کا اعلان

    پیرو میں صدر کی معزولی کے بعد پرتشدد مظاہرے،نئی حکومت کا 30 روزہ ہنگامی حالت نافذ کر نے کا اعلان

    صدر پیڈرو کاسٹیلو کی معزولی کے بعد پیرو کی نئی حکومت نے پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کے لیے 30 روزہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی دی گارجئین کے مطابق وزیر دفاع نےاعلان کیا ہے کہ پولیس، مسلح افواج کے تعاون سے، ذاتی املاک، اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور تمام پیرو باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی ہنگامی حالت کے دوران شہری ایک جگہ جمع یا نقل و حرکت نہیں کر سکتے۔

    کیمبرج ڈکشنری نے "مرد” اور "عورت” کی تعریف بدل دی

    اعلامیہ میں پولیس کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ بغیر اجازت یا عدالتی حکم کے لوگوں کے گھروں کی تلاشی لے۔ اوتارولا نے کہا کہ رات کا کرفیو بھی لگایا جا سکتا ہے۔

    پیرو کے وزیر دفاع لوئس اوٹرولا نے کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹ کیا کہ اس اقدام کے ساتھ، ہم نظم و ضبط، اقتصادی سرگرمیوں کے تسلسل اور لاکھوں خاندانوں کے تحفظ کی ضمانت چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کرفیو لگایا جائے گا یا نہیں۔

    مظاہرین نے پیرو کے دارالحکومت اور بہت سی دیہی علاقوں میں راستوں کو بند کر دیا ہےمظاہرین نے سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کی آزادی، نئی صدر ڈینا بولوارتے کے استعفے، نئے صدر کے انتخاب اور کانگریس کے تمام اراکین کو تبدیل کرنے کے لیے عام انتخابات کے فوری شیڈولنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

    پیرو کی نئی صدر دینا بولوارتے نے مظاہرین سے پرسکون رہنے کی التجا کی ہے۔ انہوں نے فوری انتخابات کے مطالبے سے متعلق کہا ہے کہ انتخابات ایک سال بعد ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے تعاون سےقومی پولیس ذاتی املاک اور سب سے بڑھ کر، سٹریٹجک انفراسٹرکچر اور تمام پیرو باشندوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے قومی سرزمین پر کنٹرول کو یقینی بنائے گی۔

    چینی حکومت نے مانچسٹر قونصل جنرل سمیت 6 اہلکاروں کو ہٹا دیا

    یہ اقدام پیرو کے نئے صدر دینا بولارتے کے خلاف ایک ہفتے کی مہلک بدامنی کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں مظاہرین نے تمام قانون سازوں کی تبدیلی اور کاسٹیلو کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا، جنہیں کانگریس کو تحلیل کرنے اور حکم نامے کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کے بعد جبری طور پر نکال دیا گیا تھا۔ کرپشن کے الزامات پر مواخذے سے گریز کریں۔

    پیرو کے وسطی اینڈیس کے شہر جنین سے دارالحکومت لیما میں مظاہرے کیلئے آنے والے 32 سالہ تعمیراتی کارکن رونال کیریرا نے کہا کہ سب سے پہلے، ہم دینا بولوارٹ کو نہیں پہچانتے وہ ایک بغاوت کی رہنما ہیں، آج تک ہمارے صدر پیڈرو کاسٹیلو ہیں اب ہم ان کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    پہلے ہفتے میں کم از کم آٹھ افراد جن میں سے پانچ نوعمر تھے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کے قومی گروپوں کی جانب سے پولیس کے جبر کے الزامات کے درمیان ان سب کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔

    امریکا کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ

    "پیرو خون سے بہہ نہیں سکتا،” بولوارتے نے بدھ کو کہا کہ ہم پہلے ہی 80 اور 90 کی دہائیوں میں اس تجربے سے گزر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس تکلیف دہ تاریخ کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے ہیں۔” وہ شائننگ پاتھ گوریلوں کے ساتھ ملک کے خونریز اندرونی تنازعہ کا حوالہ دے رہی تھیں جس میں پیرو کے لگ بھگ 70,000 شہری مارے گئے تھے۔

    بولوارتے نے مزید کہا کہ عام انتخابات دسمبر 2023 میں ہو سکتے ہیں۔ ایک سابقہ ​​اعلان کہ انتخابات دو سال آگے اپریل 2024 تک کرائے جائیں گے، پیر کے روز ہونے والے مظاہروں کو کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا، جس نے بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے درمیان ملک بھر میں سڑکیں اور ہوائی اڈے مفلوج کر دیے، جس میں تھانوں، ریجنل پراسیکیوٹرز اور ٹیکس دفاتر کو نذر آتش کیا گیا ہے۔

  • بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 اہم کارندے گرفتار

    بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 اہم کارندے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی کی بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 اہم کارندے گرفتار کر لئے، ملزمان نے شہر کے دو بڑی ڈکیتیوں کی واردات سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزمان میں عقیل احمد ولد اخلاق احمد، محمد عادل ولد منشاء ، اویس صالحین ولد صالحین اور حسن ولد شمس الدین شامل ہیں ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 5 راؤنڈ، 5 عدد موبائل فون، 4 عدد والٹ، 75 گرام آئس اور 2 عدد چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ مورخہ 2 اکتوبر 2022 کو فیروز آباد کی حدود میں بینک سے کیش لیکر نکلنے والے ایک شہری سے نقدی اور موبائل فون چھینا تھا

    واردات کے دوران شہری سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور ملزمان شہری پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے واقعے کی CCTV فوٹیج موجود ہے ملزمان نے ایک معمر شہری سے منی ایکسچینج سے کیش لیکر نکلنے کے بعد لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے جسکی CCTV فوٹیج بھی موجود ہے ،ملزمان نے دورانِ تحقیقات انکشاف کیا کہ بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے سے قبل عقیل بینک کے اندر ریکی کرتا ہے اور پھر اپنے دیگر ساتھی جو بینک کے باہر موجود ہوتے ہیں فون پر بتاتا ہے گرفتار ملزمان نے ڈیفینس، گذری، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ٹیپو سلطان، فیروز آباد سمیت بہادر آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جنکی نشاندہی کے بعد متعلقہ تھانہ جات سے رابطہ کرکے متعلقہ مقدمات میں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں جنکا کریمنل ریکارڈ موجود ہے ملزمان تھانہ سی ٹی ڈی، ایس آئی یو، فیروز آباد، گبول ٹاؤن، گذری، الفلاح، سولجر بازار، پریڈی، سپر مارکیٹ، گلشن اقبال اور درخشاں میں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ ملزمان کی دیگر متعلقہ تھانہ جات میں علیحدہ سے ضابطے کے مطابق گرفتاری عمل میں لائی جائے گی

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    دوسری جانب ویسٹ، گلشن معمار سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، تھانہ گلشن معمار پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے ملزم حضرت خان ولد حاجی عبدل کو گرفتار کیا۔ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کر لی گئی، ملزم کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے۔

    ضلع ویسٹ پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے،تھانہ سرجانی پولیس نے منشیات سپلائیر ملزم ابو بکر ولد لال میاں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی گئی، ملزم کی گرفتاری سرجانی ٹاؤن سیکٹر 36 تیسر ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،

    کورنگی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا،مختلف کارواٸیوں کے دوران دو منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے،تھانہ زمان ٹاٶن پولیس نے کورنگی چکرا گوٹھ کے علاقے سے انتہاٸی مطلوب بدنام زمانہ دو لسٹڈ منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا,گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو کے قریب منشیات چرس اور زرفروختگی کی نقدی رقم برآمد کی, گرفتار ملزمان کی شناخت جواد حسین اور عبدالجبار عرف پنجا جسکا نام فہرست میں بھی شامل ہے اور آٸی آر بھی تھانے کو موصول ہوچکی ہے, گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں اور پہلے بھی بیشتر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔