Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

    حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لی ہیں۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اتحادی جماعتیں وفاقی حکومت سے مطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئیں۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ وفاقی حکومت غیرملکی سرمایہ کاری بل میں ترامیم پر راضی ہوگئی۔

    مجوزہ ترمیم کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری بل صرف بلوچستان میں صرف ریکوڈک تک محدود ہوگا، ترمیم شدہ غیرملکی سرمایہ کاری بل جمعہ کو سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔حکومتی وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ بل میں وعدے کے مطابق ترامیم کیلئے تیار ہیں۔

    وفد میں وفاقی وزیر ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ مذاکرات میں شریک ہوئے، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع مذاکرات میں موجود تھے، بی این پی مینگل سے ہاشم نوتیزائی، پی کے میپ کے سینیٹر شفیق ترین نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

    ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری بل سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا، بطور اتحادی اعتماد میں نہ لینے سے ٹھیس پہنچی، ناراض اتحادیوں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری بل اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کے مخالف ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا قومی اسمبلی فلور پر کی گئی اپنی یقین دہانی پر قائم ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزرا نے ریکوڈک کے معاملے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اس معاملے پر اختر مینگل نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا بھی اشارہ دیا۔

  • بلوچستان: مخصوص بلدیاتی نشستوں پر18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    بلوچستان: مخصوص بلدیاتی نشستوں پر18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    کوئٹہ:مخصوص بلدیاتی نشستوں پر 18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر چناؤ کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی، 18 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ 11 نشستیں پی ٹی آئی نے حاصل کرلیں۔

    بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر پولنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین، کسان اور اقلیت کی 18 مخصوص نشستوں پر کامیابی کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ 11 نشستیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتیں، گوادر حق دو تحریک اور نوری پینل بھی 10، 10 نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔

    بلوچستان کے 32 اضلاف کی مخصوص نشستوں میں بی اے پی 9 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ چوتھے، پشتونخوامیپ اور بی این پی 5، 5 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، پیپلزپارٹی، سنجرانی پینل، گیلو پینل، الفتح پینل نے 4 چار اور ہمدرد پینل، نیشنل پارٹی، جے یو آئی الخالد پینل نے 3 تین نشستیں حاصل کر لیں۔

    دیگر جماعتوں میں جماعت اسلامی، ہندو پنچایت، چاغی پینل، اے این پی بالترتیب دو دو نشستیں اپنے نام کرسکیں، چمن سے تعلق رکھنے والے پینل اولس تحریک نے اب تک ایک مخصوص نشست حاصل کی ہے۔

  • پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔اطلاعات کے مطابق مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن بھی موجود تھے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان دوشنبے اور اسلام آباد کے درمیان سسٹر سٹیز ریلیشنز کے قیام، صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون، ٹرانزٹ ٹریڈ، صدر تاجکستان کے ماتحت ڈرگ کنٹرول ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے درمیان نارکوٹکس ڈرگز اور سائیکو ٹروپک مادوں اور ان کے ماخذوں کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔

    اعلامیہ کے مطابق تاجک حکومت کی ایجنسی آف سٹینڈرڈرئزایشن، میٹرولوجی، سرٹیفکیشن اینڈ ٹریڈ انسپکشن اور حکومت پاکستان کی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے درمیان تعاون، کسٹمز سروس آف تاجکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے درمیان الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔انسٹیٹیوٹ آف واٹر پرابلمز، ہائیڈرو پاور اینڈ ایکولوجی آف دی اکیڈمی آف سائنس تاجکستان اور پاکستان کی کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے درمیان بنیادی تحقیق، یونیورسٹی آف پشاور پاکستان اور تاجک نیشنل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

    تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے تاجکستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا، تاجک صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان سے انہیں ملوایا۔بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجکستان کے صدر کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث فخر ہے، تاجکستان وسطی ایشیا کا اہم ملک ہے، پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔

    قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

  • کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل جنرل کا پیغام

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل جنرل کا پیغام

    کراچی: صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل خانےکے زیر اہتمام افضال تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی، نامور اداکار جاوید شیخ اور افضال فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ افضال تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، صوبے بھر میں افضال فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا جیسے مرض میں مبتلا مریضوں کی خدمت کر رہی ہے۔

    لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار

    شر جیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت اور بالخصوص قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی کے بے حد شکر گزار ہیں جو یو اے ای حکومت کی طرف سے سندھ میں فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔

    سکول پرنسپل کی طالبہ سے زبردستی زیادتی،پھر دی فیل اور قتل کرنیکی دھمکی

    صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی جانب سے آج کی اہم تقریب یو اے ای قونصل خانے کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے،تھیلیسیمیا موذی مرض ہے جو تیزی سے پھیل رہا ہے،ضرورت ہےکہ مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    بیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ،مزاحمت پر بہو کے ساتھ کی گئی زیادتی

    ان کا کہنا تھا کہ افضال فاؤنڈیشن کے سپورٹرز کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی ہمت میں اضافہ کرے تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات مل سکیں۔اس موقع پر قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیثی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، یو اے ای حکومت پاکستان کے عوام کی خدمت جاری رکھےگی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات ہوئی ہے ،جس میں ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

    اس ملاقات کے دوران صوبے میں تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلز ایجوکیشن اور STEAM پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی ہے،ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی

    ملالہ یوسف زئی نے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ اس کے ساتھ پنجاب کے سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی –

    وزیراعلی پرویز الٰہی نے ملالہ کی درخواست پرسکولوں اور مدرسوں میں جسمانی سزا پر پابندی کا قانون لانےکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مدرسوں اور سکولوں میں طلبہ بالخصو ص طالبات کو جسمانی سزا دینا قطعا ًقابل قبول نہیں جسمانی سزا پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنائیں گے – اسی ماہ یہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظورکرایاجائے گا۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ پرائمری کی سطح پر پنجا بی تعلیم کے لئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے-مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں میں شرح خواندگی بڑھے گی-طالبات کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا آغاز کر رہے ہیں ،جنوبی پنجاب کی طالبات کے وظائف میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے – پیف کو (PEEF)کو دبارہ فعال اور موثر بنایاجائے گا-سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) پروگرام جلد نافذالعمل ہو گا-پنجاب حکومتSTEAM پروگرام کیلئے پالیسی یونٹ کھولنے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب میں مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف راغب کر رہے ہیں ،طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے -چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں بھیک مانگنے والے بچوں کو فری رہائش اور تعلیم دی جا رہی ہے-دبئی سے کیمل ریس میں استعمال ہونے والے بچوں کو بھی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رہائش اور فری تعلیم کا اہتمام کیا گیا-سپیکر پنجاب اسمبلی کے طور پر فروغ تعلیم کے لئے نجی یونیورسٹیوں کو بلا تعطل چارٹر دیئے-لاز میں ترامیم کیں اور پراسیکیوشن سروس کو بہتر بنایا-

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس دنیا بھر میں رسپانس ٹائم کے لحاظ سے مثال بن چکی ہے،عام آدمی کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ عمران خان کا تاریخی منصوبہ ہے -ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فری علاج کے لئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔ ہم نے ہیلتھ کارڈ میں کینسر کا علاج بھی شامل کردیا ہے جو اب فری ہوگا۔ لاہور میں شاہی قلعہ، شیش محل اور شاہی گزر گاہ کو بحال کر کے سیاہوں کے لئے کھول دیا گیا ہے- گجرات میں یونیورسٹی بننے سے ماحول بدل گیا، 70 ہزاربچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوئے-
    گجرات میں آسٹریا انجینئرنگ یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی-

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ 2002ء میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بنایا-پنجاب میں آبیانہ سمیت 30 سروسز ایک ہی ایپ پر میسر ہیں – لاہور نالج پارک میں سافٹ ویئرڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے-ملالہ پاکستان کا فخر ہیں، فروغ تعلیم کے لئے ملالہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں – ملالہ یوسف زئی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال ہے۔ملالہ یوسف زئی نے تعلیم کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا۔ملالہ یوسف زئی نے علم کے ذریعے محبت کو عام کیا اور نفرت کو شکست دی۔جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی دوسروں کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نےمزید کہا کہ ملالہ فنڈ ا یسے معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے جہاں ہر لڑکی علم حاصل کر سکے اور مستقبل میں لیڈربن سکے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملالہ فنڈ کی سرگرمیوں کو سراہا،وزیر اعلی پرویز الٰہی نے ملالہ یوسف زئی، ان کے والد ضیاء الدین یوسف زئی، شوہرعصرملک اور وفد کو لاہور کی سیاحت کی دعوت دی

    اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے بارے میں سنتی اور پڑھتی رہتی ہوں -تعلیم دوست اقدامات پر چودھری پرویز الٰہی کی معترف ہوں – وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شعبہ تعلیم میں گراں قدر کام کیا ہے۔ دنیا کے سامنے نمائندگی کرنے کا شرف حاصل ہے، پاکستان کا نام فخر سے لیتی ہوں – چاہتی ہوں کہ پاکستان بالخصوص پنجاب کا کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے -پنجاب کی طالبات کی آواز بننا چاہتی ہوں، ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہوں –

    ملالہ یوسف زئی نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی آپ کو مہلت دے اور بچوں کی تعلیم کے لئے قابل قدر اقدامات کریں – طلبہ میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ تنقیدی سوچ پیدا کرنا ضروری ہے -طلبہ کے لئے نئے آئیڈیاز، اختراحات اور مثبت سیاسی سوچ ترقی کی کلید ہے۔ شاندار مہمان نوازی پروزیر اعلی پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتی ہوں -لاہور او رگجرات میں سسرالی عزیز ہیں، لاہو روالوں نے مثالی پیار دیا۔

    ملاقات میں STEAM(سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اینڈ میتھ میٹکس) پروگرام کو تیز ی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،پروگرام ڈائریکٹر ملالہ فنڈ پاکستان، جاوید احمد ملک نے کہا کہ ملالہ فنڈ پاکستان کیلئے ہمارا ویژن معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنا کر زیادہ سے زیادہ لڑکیو ں کو ان کی صلاحیتوں تک پہنچنے کیلئے با اختیار بنانے پر مرکوز ہے۔

    پروگرام ڈائریکٹر ملالہ فنڈ پاکستان، جاوید احمد ملک نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ لڑکیوں کے ہائی سکول میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) کے اساتذہ اور ایک جدید ترین ماحول موجود ہو۔ ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی، شوہر عصر ملک،کنٹری ہیڈ ملالہ فنڈ پاکستان جاوید احمد، ماریہ قنطینہ، ندا سلطان، شیہرا، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • پی ایس ایل 8 کےلیےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ:کل کا دن بہت اہم قرار

    پی ایس ایل 8 کےلیےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ:کل کا دن بہت اہم قرار

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جمعرات کو ہوگی، ڈیفینس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیرملکی کرکٹرز اپنی آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل ہوگی، یہ پہلا موقعہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کراچی میں ہورہی ہے۔

     

     

    کرکٹ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ڈیفینس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیرملکی کرکٹرز اپنی آمادگی ظاہر کرچکے ہیں، ان میں افغانستان کے راشد خان، مجبیب الر حمان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم بھی شامل ہیں۔

     

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے79غیرملکی کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان

    اسپورٹس رپورٹر کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کیلئے ہالینڈ کے 15 ، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جب کہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی بھی چناؤ کے خواہش مند ہیں۔

     

     

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق ڈارفٹنگ میں تمام چھ فرنچائز کے ذمہ داران اور ان کے نامزد کھلاڑی چناؤ کے عمل میں شریک ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق حاصل ہوگا جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر آئے گی۔

     

     

    قبل ازیں ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند کر دی گئیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، پائول اسٹیرلینگ، کولین منروو، کراچی کنگز میں حیدرعلی، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان، عامر یاسین، قاسم اکرم، لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف، ڈیوڈ وائس، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ہیری بروک، زمان خان، ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، ریلی روسو، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ، عباس آفریدی، پشاور زلمی میں بابراعظم، وہاب ریاض، روتھ فورڈ، محمد حارث، عامر جمیل، ٹام کوہلر، سلمان ارشد جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں محمد نواز، جوسن رائے، افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد، عامر اکمل، نوین الحق، ویل صمد شامل ہوں گے۔

  • مراکش ایئرلائن کی سیمی فائنل کیلیےمتعدد پروازیں منسوخ:اہم وجہ سامنے آگئی

    مراکش ایئرلائن کی سیمی فائنل کیلیےمتعدد پروازیں منسوخ:اہم وجہ سامنے آگئی

    دوحہ: مراکش ایئرلائن کی سیمی فائنل کیلیے متعدد پروازیں منسوخ:اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق مراکش کی قومی ایئر لائن نے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے قطر جانے والے شائقین فٹبال کی متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا میزبان ملک کی جانب سے پابندیوں کے باعث کیا گیا۔

    ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی…

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش اور فرانس کے درمیان سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا جس کے لیے مراکش کی فٹبال فیڈریشن نے 13 ہزار ٹکٹس مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

    جھنگ: آرپی او فیصل آبادکادورہ، پولیس خدمت مرکز شورکوٹ اورسلطان باہو پولیس کمپلیکس…

    ایئرلائن نے قطر میں ہونے والے سیمی فائنل کے لیے اضافی 30 پروازیں دوحہ جانے کی تصدیق بھی کی تھی تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ صرف 14 پروازیں جا سکیں گی۔ بدھ کے روز کی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔مراکش کی قومی ایئرلائن رائل ایئر ماروک کے ترجمان نے صارفین نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔

    گوجرہ :موٹروے پولیس کی کارروائی ،32 پیکٹ افیون اورایک من چرس برآمد،ملزمان گرفتار

    مراکشی ایئرلائن نے پروازوں کی منسوخی کو قطر کی جانب سے پابندیوں کو ٹھہرایا تاہم رائٹرز نے جب اس صورت حال پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو مراکش کی ایئرلائن اور قطر ایئر ویز نے کوئی جواب نہیں دیا۔

  • عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے:گورنرپنجاب

    عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے:گورنرپنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے امیدہے عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے، پرویز الہی اسملبی نہیں توڑنا چاہتے ہیں، اتحادی جماعتیں الیکشن کے لیے تیارہیں لیکن معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ انتخابات اپنے وقت پرہی ہوں، پرویزالہی کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجنے کا آئینی حق ہے جبکہ میرے پاس اختیار ہے جب چاہوں پرویزالہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں

    گورنرہاؤس لاہور میں غیرملکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے ملکی سیاسی صورتحال پر کھل کر بات چیت کی۔ گورنر بلیغ الرحمن نے کہا وزیراعلی کے پاس اسمبلیوں تحلیل بارے سمری بھیجنے کا حق ہے،میں بطور گورنر سمری وصول ہونے کے بعد 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرونگا،مسلم لیگ ن کے پاس تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار ہے،میں کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں

     

    مسلم لیگ ن اوراس کی اتحادی جماعتیں انتخابات سے گھبرانے والی نہیں ہیں،ہم ہر وقت عوام کے پاس جانے کو تیار ہیں۔ تاہم ہماری پہلی ترجیح ملک میں معاشی استحکام لانا ہے۔ مزید چند ماہ میں معاشی صورتحال بہتر ہوجائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر نے کہا

    نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے پر جلد پاکستان آ جائینگے۔انہوں نے کہاعمران خان کا سازش کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے،صدر مملکت اور اسحاق ڈار کے درمیان رابطہ ہوا ہے،
    صدر مملکت میرے مہمان ہیں، ان سے ملاقات ہوتی ہے تو باتیں بھی ہوتی ہیں ، حکومت اوراپوزیشن میں بیک ڈور رابطے بھی ہوتے ہیں تاہم بیک ڈور مذاکرات کی باتیں پبلک نہیں کر سکتا

    گورنرپنجاب نے کہا بھارت سمیت سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیںں،پاک بھارت تجارت کا فیصلہ وفاق حکومت نے کرنا ہےعمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں پہلے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان تو کریں جس کی کوئی امید نہیں

    ہمیشہ دھیمے لہجے میں رہتا ہوں لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جہاں ضرورت پڑی رویہ جارحانہ بھی کر سکتا ہوں،گورنر نے مزید کہا غیرملکی میڈیا کے نمائندے اپنے قلم اور کیمرے سے پاکستان کا پازیٹو چہرہ اور حقائق دنیا کو دکھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں

    یاد رہے کہ یہ خالد باغی میں بھی کرتے ہیں کام کرتے ہیں ، انڈین نیوز ایجنسی کے پاکستان میں بیوروچئف بھی ہیں اور جنگ میں بھی کرتے ہیں

  • اسلام آباد : ایمانداری کی سزا تفتیشی افسرکو اچانک قتل کیس کی تفتیش سےہٹا دیا گیا

    اسلام آباد : ایمانداری کی سزا تفتیشی افسرکو اچانک قتل کیس کی تفتیش سےہٹا دیا گیا

    اسلام آباد : ایمانداری کی سزا تفتیشی افسر کو اچانک قتل کیس کی تفتیش سے ہٹا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے اہم حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسپکٹر سہیل احمد کو نوازش قتل کیس سے کس کی ایما پر ہٹایا گیا

    ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی…

    یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں نوازش قتل کیس درج ھوا جس میں سابقہ تفتیشی نے ملزمان کو بیگناہ کیا ،ورثاء کے مطابق افسران بالا کے دفتروں میں بار بار چکر لگانے کے بعد تفتیش تبدیل کی گئی ۔ انسپکٹر سہیل نے غریب ورثاء کو تسلی دیتے ہوئے پوری ایمانداری سے تفتیش دوبارہ شروع کی ۔

     

     

     

    دوران تفتیش مقتول نوازش کے دوست کو شامل تفتیش کیا جس نے تمام ملزمان کی نشاندھی کرتے ہوئے حقیقت بیان کی ۔ تفتیشی افسر سہیل احمد نے بااثر ملزمان کی کسی سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مزید ملزمان گرفتار کئے ۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    یاد رھے وقوعہ میں ملوث ملزمان عدالت سے ضمانت پر ہیں جن کی ضمانت کینسل کی کل ہائی کورٹ میں ڈیٹ بھی ھے ۔

    ورثاء کے مطابق ملزمان بہت بااثر ہیں جو کیس میں ہر طرح کی رکاوٹ ڈالنے کی طاقت رکھتے ہیں جس کی مثال سابقہ تفتیش ھے جس میں حقیقت سامنے ہونے کے باوجود ملزمان بیگناہ کر دئے گئے ۔

    گوجرہ :موٹروے پولیس کی کارروائی ،32 پیکٹ افیون اورایک من چرس برآمد،ملزمان گرفتار

    ورثاء کے نے مزید کہا کہ بااثر ملزمان کی طرف سے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رھی ہیں امید تھی کہ انسپکٹر سہیل ملزمان کو گرفتار کر لیں گے مگر بااثر ملزمان نے تفتیشی افسر کو ھی تفتیش سے دور کروا دیا تو کیا ہمیں اسلام آباد پولیس کوئی انصاف فراہم نہیں کرے گی ؟؟؟

  • سرکاری کتابیں ردی میں فروخت کرنےوالےمحکمہ تعلیم سندھ کےافسران معصوم عن الخطا قرار دیئے گئے

    سرکاری کتابیں ردی میں فروخت کرنےوالےمحکمہ تعلیم سندھ کےافسران معصوم عن الخطا قرار دیئے گئے

    کراچی: گھوٹکی میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سرکاری کتابیں فروخت ہونے کے معاملہ پر سندھ حکومت کی تحقیقات ٹیم نے محکمہ تعلیم کے افسران کو کلین چٹ دے دی۔محکمہ تعلیم سندھ کےافسران معصوم عن الخطا قرار دیئے گئے

    ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر گھوٹکی میں کتابیں فروخت ہونے کے معاملہ پر محکمہ تعلیم کے افسران کو کلین چٹ مل گئی، اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کا تعلق 2016 سے 2020 کے درمیاں 150 من سرکاری کتابوں کو ردی میں فروخت کرنے کا معاملے سے تھا

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

     

    کراچی سے آنے اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی تحقیقاتی ٹیم نے جاری رپورٹ میں محکمہ تعلیم کے افسران کو معاملے سے بری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے کتابیں فروخت نہیں کی گئیں۔انکوائری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کباڑے میں فروخت کتابیں نجی پبلشر کی ہیں جب کہ یہ کتابیں سیمی گورنمنٹ ادارے چھپواتے ہیں۔

    لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

    انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ کتابیں فروخت کرنے والا شخص محکمہ تعلیم کا ملازم نہیں، تفتیش کے دوران تعلقہ ایجوکیشن افسر نے سرکاری اسکول دی گئی تمام کتابوں کا ریکارڈ دکھایا جب کہ پولیس تفتیش میں بھی محکمہ تعلیم کا عملہ ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

    ٹھٹھہ : ایس ایس پی کے حکم پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-نجم…

    یاد رہے کہ گھوٹکی میں سرکاری کتابوں کو ردی میں فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے بھی نوٹس لے رکھا ہے جب کہ سندھ حکومت نے افسراں کو کلیں چٹ دے دی ہے۔