Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارت: ایک اور دلخراش واقعہ،بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل،لاش کے 32 ٹکڑے کر کے کنوئیں میں پھینک دیئے

    بھارت: ایک اور دلخراش واقعہ،بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل،لاش کے 32 ٹکڑے کر کے کنوئیں میں پھینک دیئے

    بھارت میں ایک بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش کے 32 ٹکرے کیے اور انہیں کنویں میں پھینک دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک شہر میں پیش آیا جہاں ایک سفاک بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کر کے اس کی لاش کے 32 ٹکرے کر ڈالے اور ٹکڑے کنوئیں میں پھینک دیئے-

    چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد کیا گیا قتل،غیرآباد گھر سے لاش برآمد

    6 دسمبر کو، 20 سالہ وٹھلا نے مبینہ طور پر اپنے والد پرشورام کلالی (53) کو غصے میں آ کر لوہے کی سلاخ کا استعمال کرتے ہوئے قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق مرنے والا باپ نشے کا عادی تھا اور روزانہ کی بنیاد پر بیٹوں کو مارتا پیٹتا تھا، بیٹے نے روز روز کی مار پیٹ سے تنگ آکر پہلے لوہے کی راڈ سے باپ کا قتل کیا اور پھر اس کی لاش کے 32 ٹکرے کرکے اپنے فارم میں بنے کھلے کنویں میں پھینک دیئے۔

    پولیس کے مطابق قتل کا انکشاف ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور بیٹے کو گرفتار کر کے لاش کے ٹکرے ریکور کرنے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔

    قتل کے 24 سال پرانے قتل کیس میں ملوث ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی

    قبل ازیں گزشتہ ماہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے خاتون پونم اور اس کے بیٹے دیپک کو شوہر کو قتل کرکے اس کی لاش کے 10 ٹکڑے کرکے کچرا کنڈی میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا پولیس کا کہنا تھا قتل کا واقعہ 30 مئی کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے اب تک مقتول کی لاش کے 6 ٹکڑے برآمد کرلیے ہیں جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے پونم نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر انجن داس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد فریج میں رکھے اور انہیں آہستہ آہستہ ٹھکانے لگانا شروع کیا۔

    پولیس کے مطابق 5 جون کو علاقے میں گندی بدبو پھیلنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور 3 سے دن 4 کی تلاش کے بعد پولیس نے کھوپڑی سمیت دیگر انسانی اعضا برآمد کرلیے تھے تفتیش کے دوران پونم نے پولیس کو بتایا تھا کہ 7 سے 8 دن سے ان کے شوہر لاپتا ہیں جس کے لیے پولیس میں کوئی آیف آئی بھی درج نہیں کروائی گئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیپک اور پونم بیگ سمیت کئی بار گھر سے نکلتے اور باقیات پھینکتے دیکھا تھا پولیس نےدونوں مجرمان کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزمان کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کرلیا گیا تھا-

    ڈکیتی ،اسٹر یٹ کرائم کی 550 سے زائد وارداتوں میں ملو ث ملزم گرفتار

    قبل ازیں ھارتی شہر دہلی میں ایک شخص کو گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھے اور پھر 18 دن تک ہر رات وہ ٹکڑے شہر کے مختلف حصوں میں پھینکتا رہا یہ واقعہ بھی مئی 2022 میں پیش آیا تھا مگر 6 ماہ بعد لڑکی کے والدین کی شکایت پر اس کا علم ہوا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ 26 سالہ شردھا کے والدین کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ کے بعد اس کے بوائے فرینڈ آفتاب امین پونے والا کو حراست میں لیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے لاش کے 35 ٹکڑے کیے تھے۔

  • پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے،سپریم کورٹ

    پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے،سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی کے رکن ہیں یا نہیں؟ وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے استعفے دے چکے ہیں، کچھ نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے اور پی ٹی آئی کامیاب ہوئی، سیاسی حکمت عملی کے تحت اسپیکر استعفے منظور نہیں کر رہے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی حلقے کو غیر نمائندہ اور اسمبلی کو خالی نہیں چھوڑاجا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ا سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا، وکیل نے کہا کہ جن کے استعفے منظور ہوئے وہ کونسا اسپیکر کے سامنے پیش ہوئے تھے، اسپیکر ایک دن سو کر اٹھے اور چند استعفے منظور کر لیے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر ایک ساتھ تمام استعفے کیوں منظور نہیں کرتے؟ جس رکن کو مسئلہ ہوگا اسپیکر کے فیصلے پر اعتراض کر دے گا، اگر سپیکر کو 4 دن میں استعفے منظور کرنے کا حکم دیں تو کیا پی ٹی آئی تیار ہے؟ وکیل نے کہا کہ عدالت ایسا حکم جاری کرتی ہے تو اس کیلئے مکمل تیار ہیں،پی ٹی آئی تو انتخابات کرانے کا ہی مطالبہ کر رہی ہے،حکومت کرپشن اور عوامی اعتماد توڑنے کے نتیجے میں آئی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا حق ہے کہ وہ اسمبلی سے استعفے دے یا نہ دے،وکیل نے کہا کہ موجودہ اسمبلی عوامی اعتماد توڑ کر بنی ہے اور نامکمل ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا جانبدار نکتہ نظر ہے کہ اسمبلی نامکمل ہے، زبانی باتیں نہ کریں، اسمبلی نہیں پسند تو سیٹیں بھی چھوڑیں،وکیل نے کہا کہ میں تو روزانہ انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہوں،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سیاسی بحث ہے جس کو سیاسی مقام پر ہونا چاہیے،جب عوامی مفاد کی بات ہو تو پی ٹی آئی کا اسمبلی میں نہ ہونے کا سوال غیر موثر ہو جاتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استعفوں کا سوال سیاسی نہیں آئینی ہے، استعفے منظور نہیں ہو رہے تو پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتی؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں پی ٹی آئی سے متعلق کئی درخواستیں زیر التوا ہیں، وکیل نے کہا کہ میرا مطالبہ عوام میں جانےاور عام انتخابات کا ہے اس سے زیادہ اور کیا کروں؟ سیاسی سوالات کا قانونی جواب نہیں دیا جا سکتا،

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملے پر عدالت کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، امر بالمعروف ونہی عن المنکر اسلام کا بنیادی اصول ہے، غلط کام کو غلط اس وقت ہی کہا جا سکتا ہے جب وہاں موجود ہوا جائے، اسمبلی جانا یا نا جانا پی ٹی آئی کا سیاسی فیصلہ ہے، اداروں کو فعال کرنا ہوگا، پارلیمان ایک بنیادی ادارہ ہے،بڑی سیاسی جماعت اسمبلی سے باہر ہو تو وہ فعال کیسے ہوگی یہ بھی سوال ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں عوام اعتماد کرکے بھیجتے ہیں، اسمبلی اسی صورت چھوڑی جا سکتی ہے جب رکن جسمانی طور پر جانے کے قابل نہ رہے،ارکان اسمبلی کو اپنی آواز ایوان میں اٹھانی چاہیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا سینیٹ میں نیب ترامیم پر بحث ہوئی تھی؟ وکیل نے کہا کہ سینیٹ سے بھی ترامیم بغیر بحث منظور کرائی گئیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں قانون پر بحث ہی نہ ہو تو استعفے کے علاوہ کیا حل ہے؟ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ہ عدالتی فیصلوں کے باوجود کرپشن ختم نہیں ہوسکی

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے

    ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : 2021 سے ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیئے جارہے تھے اور یہ اعزاز انہوں نے ایمازون کے بانی جیف بیزوس سے لیا تھا تاہم اب فوربز اور بلومبرگ دونوں کی امیر ترین افراد کی رئیل ٹائم فہرست میں ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے برنارڈ آرنلٹ کے اثاثوں میں حالیہ مہینوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، وہ اکتوبر میں 137 ارب ڈالرز کے مالک تھے۔

    جوہری فیوژن توانائی کے حصول میں انتہائی اہم پیشرفت

    فوربز کی فہرست میں پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ نے پہلے 7 دسمبر اور پھر 8 دسمبر کو کچھ گھنٹوں کے لیے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا مگر ٹیسلا کے بانی دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

    فوربز کی رئیل ٹائم بلین ائیر لسٹ کے مطابق اس وقت 73 سالہ برنارڈ آرنلٹ 188.6 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اس کے مقابلے میں ایلون مسک اس وقت 176.8 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

    اسی طرح بلومبرگ کی بلین ائیر لسٹ کے مطابق برنارڈ آرنلٹ 171 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 164 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں تیسرے نمبر پر بھارتی بزنشس مین گوتم ایڈنی چوتھت نمبر پر ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور لسٹ میں پانچویں نمبر پر بل گیٹس ہیں-

    انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

    ایلون مسک ستمبر 2021 سے فوربز جبکہ جنوری 2021 سے بلومبرگ کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھے نومبر 2021 میں ایلون مسک کے اثاثے 340 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے تھے مگر ایک سال سے زائد عرصے کے دوران ان کی دولت میں 58 فیصد تک کمی آئی ہے۔

    ایلون مسک کی دولت میں 2022 کے دوران 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی آچکی ہے جس کی وجہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا ہے اسی طرح ٹوئٹر کی 44 ارب ڈالرز سے خریداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی آئی۔

    سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط:ایران کوسخت تشویش

  • فیفا ورلڈ کپ 2022 آخری فائنل ہو گا،لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی

    فیفا ورلڈ کپ 2022 آخری فائنل ہو گا،لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی

    ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ ان کے ملک کے لیے آخری میچ ہوگالیونل میسی رواں سال اکتوبرمیں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکےہیں جس کی تصدیق انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جیت کے بعد دوبارہ کی ہے۔

    10 سال قبل میسی کے ساتھ تصویر بنوانے والا مداح،میسی کا ہیرو بن گیا

    اکتوبر میں ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔ تاہم اب انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل ہی انک ی انٹرنیشنل گیم کا آخری میچ ہوگا۔

    میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022میں سب سے زیادہ پچیس میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ فائنل کھیل کر میسی سب سے زیادہ 26 میچ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔

    انہوں نے ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 11 گول اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے میسی کے پاس ورلڈکپ جیتنے کا یہ آخری موقع ہےمیسی کا یہ اپنے کیرئیر کا پانچواں ورلڈ کپ ہے، انہوں نے 2005 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ ارجنٹائن کے لیے 164 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور 90 گول کے ساتھ ملک کے سب سے زیادہ ریکارڈ سکورر ہیں۔

    فیفا ورلڈ کپ،ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    2005 میں ہنگری کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میسی کے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز کا دورانیہ صرف دو منٹ تک رہا لیکن انہوں نے فوری طور پر قومی ٹیم کے سیٹ اپ میں اپنے لیے جگہ بنائی اور 2006 میں اپنے پہلے ورلڈ کپ کے لیے جرمنی کا سفر کیا انہوں نے جنوبی افریقہ میں 2010 ایڈیشن، 2014 میں برازیل، جہاں ارجنٹائن فائنل تک پہنچا اور روس میں 2018 میں ٹورنامنٹس کھیلے۔

    فیفا ورلڈ کپ میں میسی نے بڑا اعزا اپنے نام کر لیا

  • نیوزی لینڈکابڑا قدم،سگریٹ نوشی پرپابندی

    نیوزی لینڈکابڑا قدم،سگریٹ نوشی پرپابندی

    نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے انسداد سگریٹ نوشی کے نئے سخت ترین قوانین منظور کیے ہیں، جس کے تحت نئی نسل پر تمباکو خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔نئے قوانین کے مطابق یکم جنوری 2009 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کسی بھی شخص کو تمباکو فروخت کرنے پر ایک لاکھ 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکے گا، یہ پابندی اس شخص کی پوری زندگی کے لیے ہوگی۔

    ٹیکس کی عدم ادائیگی،جعلی سیگریٹس سے بھرے دو ٹرک ضبط

    رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی کی اشیاء میں نیکوٹین کی مقدار کو کم کرنا بھی قانون کا حصہ ہے، جس سے تمباکو فروخت کرنے والوں کی تعداد میں 90 فیصد تک کمی ہو جائے گی۔ایسوسی ایسٹ وزیر صحت ڈاکٹر عائشہ ویرال نے بیان میں بتایا کہ اس قانون کے بعد مستقبل کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے میں نمایاں پیش رفت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ طویل اور صحت مند زندگی گزار سکیں گے، جبکہ صحت کے نظام کو 5 ارب ڈالر کی بچت ہوگی کیونکہ تمباکو نوشی کی وجہ سے کینسر، دل کے دورے و دیگر بیماروں کا علاج نہیں کرنا پڑے گا۔

    سیگریٹ نوشی ایک لعنت ہے اسکو کیسے روکیں تحریر    اکرام اللہ نسیم

    ڈاکٹر عائشہ ویرال نے بتایا کہ تمباکو و سگریٹ بیچنے کی تعداد 6 ہزار سے کم کرکے 2023 کے آخر تک 6 سو کر دی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے ہی آرگنائزیشن آف اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) کے 38 ممالک میں سے نیوزی لینڈ میں بالغ افراد میں سگریٹ پینے والوں کی شرح کم ہے، وہ انسداد سگریٹ نوشی کے قوانین کو مزید سخت کررہا ہے کیونکہ حکومت ملک کو 2025 تک ’تمباکو نوشی سے پاک‘ کرنا چاہتی ہے۔

    سیگریٹ نوشی روح کا کینسر تحریر : فرزانہ شریف

    رپورٹ کے مطابق صرف بھوٹان میں انسدادی سگریٹ نوشی کے سخت قوانین ہیں، جس نے 2010 میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی تھی۔

  • 31 دسمبر؛  اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سیکرٹری الیکشن کمیشن چھٹیوں پر

    31 دسمبر؛ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سیکرٹری الیکشن کمیشن چھٹیوں پر

    دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سیکرٹری الیکشن کمیشن چھٹی پر چلے گئے.

    سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید چھٹیوں پر امریکا چلے گئے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عمر حمید 21 دن کی چھٹی پر امریکا چلے گئے ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن اپنی فیملی کے پاس امریکا گئے ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات جنوری میں ہوں گے۔

    ذرائع کاکہناہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید 21 روز کی چھٹیوں پر امریکا چلے گئے ہیں . ذرائع کاکہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سیکرٹری عمر حمید کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔ ذرائع کا مزید کہناہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ہیں،الیکشن کی تیاری کیلئے کئی کمیٹیوں کی سربراہی سیکرٹری الیکشن کمیشن خود کررہے تھے ،
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
    زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
    وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
    آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
    ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت
    بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر
    اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے
    تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سرکاری دورہ پر امریکا پہنچ گئے
    الیکشن کمیشن نے نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تلاش شروع کردی ۔ ذرائع کاکہناہے کہ عمرحمید کی چھٹیوں کے دوران ہی نیا سیکرٹری الیکشن کمیشن تلاش کئے جانے کا امکان ہے۔

  • سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط:ایران کوسخت تشویش

    سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط:ایران کوسخت تشویش

    ریاض :سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور برطانوی وزیردفاع بن والیس نے فوجی اور دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔

    دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل شنگھائی…

    سعودی وزیر دفاع نے بی اے ای سسٹمز کمپنی کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہیں ٹائیفون جنگی طیاروں اور اس میں استعمال ہونے والے مختلف ہتھیاروں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

    ایک سال میں 2 ارب 33 کروڑ روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے سال 2020 میں ڈھائی بلین ڈالر کے ہتھیار دوسرے ممالک سے خریدے تھے، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دوسرے ممالک سے بھی کئی بلین ڈالر کے ہتھیار ہر سال خریدے جاتے ہیں۔

    بتایا جائے نیشنل پارک کی زمین پرکرشنگ پلانٹس کیسے لگے؟ سپریم کورٹ

    اعداد و شمار اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب نے 2014ء میں یمن جنگ کے آغاز سے اب تک دفاعی میدان میں نہ صرف بڑے عسکری معاہدے کئے ہیں بلکہ اپنے جنگی جنون سے ملکِ یمن کو آٹھ سال کی مسلسل جنگ میں جھونک کر اُسے بھوک پیاس، ویرانی اور صدی کے سب سے بڑے انسانی بحران سے دوچار کیا ہے۔

    دوسری طرف ایرانی حکام اس معاہدے پر نظر رکھے ہوئےہیں اور ایرانی وزارت دفاع کی طرف سے اس معاہدے کو خطے عدم استحکام سے تعبیر کیا ہے

  • پاکستان کی مورف شیف شیریں انورکےساتھ اسٹریٹ کرائم کی واردات

    پاکستان کی مورف شیف شیریں انورکےساتھ اسٹریٹ کرائم کی واردات

    پاکستان کی معروف شیف شیرین انور کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کی واردات ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : شیرین انور نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انکشاف کیا جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ اسٹریٹ کرائم کا واقعہ پیش آیا جس نے مجھے بہت زیادہ خوفزدہ کیا، ڈکیت مجھے پہچان گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ شیرین آپا ہیں نا مصالحہ ٹی وہ والی-

    پاکستانی شیف نے کہا کہ انہوں نے مجھے 2 سے 3 تھپڑ مارے اور دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو ہماری شکایت کی تو تمہیں ٹی وی پر آکر گلا کاٹ کر مار ڈالیں گے۔

    لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

    شیرین انور کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے ان پر اتنا گہرا اثر ڈالا کہ اب کوئی بھی موٹر سائیکل ان کے قریب سے گزرتی ہے تو وہ کانپنے لگتی ہیں، انہیں خوف آتا ہے کہ کہیں وہی لوگ دوبارہ ان کے سامنے تو نہیں آگئے۔

  • تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر

    تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر

    تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں.

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث ہونے والے بڑے نقصانات اور واضح مشکلات کے دوران سخت مالیاتی پالیسی، بلند افراط زر اور غیر سازگار عالمی ماحول کے باعث پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی کی نمو سست رہنے کی توقع ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی بدھ کے روز جاری کردہ ’ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک 2023‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا جون 2023 میں ختم ہونے والے مالی سال کے لیے اکنامک آؤٹ لک تاریخ کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے خراب ہو گیا ہے جب کہ معیشت پہلے ہی میکرو اکنامک اور مالیاتی استحکام کی بحالی کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہی تھی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بڑے مالی بحران سے نبرد آزما، بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے عدم توازن اور ڈبل ڈیجٹ مہنگائی سے نمٹنے جیسے چیلجنز کے دوران معاشی استحکام کی کوششوں میں مصروف تھا۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں گندم کی کاشت عام طور پر اکتوبر کے وسط سے شروع ہوتی ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصان سے آنے والے زرعی سیزن کو بھی خطرات کا سامنا ہے ہے،اس کے علاوہ سیلاب سے ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، فوڈ سروسز، ہول سیل تجارت، نقل و حمل کی صنعتوں کے خاص طور پر متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

    اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب نے کپاس، چاول اور دیگر اہم فصلوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے مالی سال 2023 کی پیشن گوئی پر کمزور کرنسی، توانائی کی بلند قیمتوں، سیلاب سے فصلوں اور لائیو اسٹاک کو ہونے والے نقصانات، سپلائی چین متاثر ہونے کے تناظر میں نظر ثانی کی گئی ہے، سپلائی چین متاثر ہونے کی وجہ سے سے خوراک کی عارضی قلت پیدا ہوئی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، نقل و حمل کی مشکلات نے خوراک کی قلت کو مزید بڑھایا اور دیگر مقامی سپلائی چینز کو بھی متاثر کیا، مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ کیا اور پیداواری چیلنجز مزید سنگین کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا 2022 میں 6.5 فیصد کی شرح نمو کی پیش گوئی کو پورا کرنے کی سمت میں گامزن ہے لیکن 2023 کی پیشن گوئی کو 6.5 فیصد سے کم کرکے 6.3 فیصد کر دیا گیا ہے، 2023 کے لیے علاقائی نظرثانی بڑی حد تک بنگلہ دیش اور پاکستان کے لیے کم پیشی گوئیوں کی عکاس ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
    زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
    وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
    آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
    ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت
    بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر
    اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے
    ترقی پذیر ایشیا میں بحالی میں تین اہم رکاوٹیں حائل ہیں، ان میں چین میں بار بار لاک ڈاؤن، یوکرین پر روسی حملہ اور عالمی ترقی کی رفتار میں کمی شامل ہیں، 2022 میں خطے کے لیے ترقی کی پیشن گوئی 4.3 فیصد سے کم کر کے 4.2 فیصد اور 2023 میں 4.9 فیصد سے کم کر کے 4.6 فیصد ہو گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی بدھ کے روز جاری کردہ ’ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک 2023‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے نقصانات اور واضح مشکلات کے دوران سخت مالیاتی پالیسی، بلند افراط زر اور غیر سازگار عالمی ماحول کے باعث پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی کی نمو سست رہنے کا امکان ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،ساہیوال سے مبینہ دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،ساہیوال سے مبینہ دہشتگرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے،

    سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ، ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی ہے اور اس دوران دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی نے 135/9L نہر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ،دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی سے تھا ،دہشت گرد کی شناخت نام خرم علی ولد عمار علی قوم ببر جٹ کے نام سے ہوئی ، دہشتگرد کا تعلق چوٹی زیریں ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے دہشتگرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا

    قبل ازیں 23 نومبر کو سی ٹی ڈی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو اہم کاروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے راولپنڈی،اسلام آباد میں دو اہم کاروائیاں کیں، اورکالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد ، محمد نبی سمیت دو دہشت گرد گرفتار کر لئے، سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد محمد نبی کو گرفتار کر لیا۔مبینہ دہشت گرد کمانڈر خالد، محمد نبی نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا ۔مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا،دھماکہ خیز مواد کو راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار