Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

    سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

    سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے.

    ملک کے بازاروں میں سبسڈی والے آٹے کی فروخت میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا وجیہ قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ اعتراضات 2018-19 کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ شیخوپورا اور گجرانوالہ میں سبسڈی والا آٹا بازار میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا، کروڑوں روپے کا آٹا صرف کاغذوں میں خریدا اور بیچا گیا جبکہ عملی طور پر فلور مل موجود نہیں تھی۔

    سیکریٹری صنعت و پیداوار کے مطابق عملے کی انکوائری کی گئی اور بے ضابطگیاں ثابت ہوئی، شیخوپورا اور گجرانوالہ میں ریجنل منیجر کو معطل کیا گیا، معاملے کی دوبارہ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ کنوینیئر کمیٹی نے کہا کہ دن کی روشنی میں ڈاکے پڑھ رہے ہیں مگر ابھی تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    نزہت پٹھان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بدنامی کا دھبہ بن چکی ہے جبکہ محکمے کے افسران ارب پتی بن چکے ہیں، حکومت اربوں روپے کی سبسڈی دیتی ہے مگر عوام کو فائدہ نہیں ملتا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور نے 99کروڑ روپے کی تین کمپنیوں سے برانڈڈ چینی خریدی اور چینی کی خریداری میں قوائد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔ کمیٹی نے دو ماہ میں انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

  • سانحہ بلدیہ کیس،ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل، نوٹسز جاری

    سانحہ بلدیہ کیس،ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل، نوٹسز جاری

    سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس ،ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی

    سندھ حکومت کی سابق وزیر داخلہ روف صدیقی و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل پر بھی سماعت ہوئی،سندھ حکومت کی اپیل پر رؤف صدیقی و دیگر پری ایڈمیشن نوٹسز جاری کر دیئے گئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ میں 260 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ،کیس میں 6ملزمان کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی ہیں رحمان بھولا اور زبیر چریا نے سزا موت کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے چار ملزمان نے عمر قید کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے اپیلوں میں پراسکیوشن کے 400 گواہ شامل ہیں ،کیس میں ملزمان کی جانب سے گواہ پیش نہیں ہوئے ہیں فریقین سے گواہان کو بیجز میں تقسیم کرنے پر اتفاق ہوا ہے وقوعہ کے وقت موجود گواہوں کا الگ بیچ بنایا جائے گا لاشوں کی شناخت،پوسٹ مارٹم کرنے والوں کا الگ الگ بیچز بنائے جائیں ، عدالت نے مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    سانحہ بلدیہ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا،رحمان بھولا ،زبیر چریا کو سزائے موت، ایم کیو ایم رہنما بری

    سانحہ بلدیہ فیکٹری ،مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی

    سانحہ بلدیہ،لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا ہے، عدالت

    واضح رہے کہ 22 ستمبر کو اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا،رحمان عرف بھولا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہو گیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی گئی اے ٹی سی کراچی نے ایم کیو ایم کے رہنما روَف صدیقی کو بری کردیا،سانحہ بلدیہ کیس میں 400گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے عدالت نے ادیب خانم ،علی حسن قادری ،عبد الستارکو بھی بری کردیا ،اس کے علاوہ باقی چار ملزمان کو سہولت کاری میں سزا سنائی گئی ہے،سزا پانے والے سہولت کاروں میں ارشد محمود ، فضل، شاہ رخ اورعلی احمد شامل ہیں

    اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ 8سال بعد سنایا،آگ لگانے کی اہم وجہ فیکٹری مالکان سے مانگا گیا بھتہ تھا،رحمان عرف بھولا اورزبیر چریا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہوا،2014میں فیکٹری مالکان ارشد بھائیلہ،شاہد بھائیلہ اورعبدالعزیز دبئی چلے گئے

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 260 کے قریب ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ بعد ازاں سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فیکڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔ عبدالرحمان بھولا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر ہی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی،

  • 165 سال پرانی جینز ڈھائی کروڑ روپے میں نیلام

    165 سال پرانی جینز ڈھائی کروڑ روپے میں نیلام

    نارتھ کیرولینا: دنیا میں سب سے پرانی جینز کو نایاب ترین قرار دیتے ہوئے اسے کل 114,000 ڈالر میں نیلام کیا گیا جو پاکستانی روپوں میں ڈھائی کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکا میں نیلام ہونے والی اس جینز کو امریکن کلیکشن نامی نیلام گھر کے ایک کان کن کے لیے بنائی گئی تھی، یہ جینز 1857 میں ملنے والے ایک بحری جہاز کے ملبے سے ملی تھی۔

    فیفا ورلڈ کپ:ماہرین نے ’کیمل فلو‘ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    جینز کی فلائی میں پانچ بٹن لگے ہیں۔ بعض افراد نے کہا کہ یہ لیوائی جیز ہے لیکن مشہور لیوائی اسٹروس اینڈ کمپنی 1873 میں قائم ہوئی تھی اور یوں کمپنی قائم ہونے سے پہلے ہی جینز بنانا ممکن نہ تھا کیونکہ یہ 1857 میں ملنے والے ایک بحری جہاز کے ملبے سے ملی ہے۔

    ہولا برڈ سے وابستہ تاریخ کی ماہر، ٹریسی پینک نے بتایا کہ اس لباس کا لیوائی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ اسے بطورِ خاص کسی کان کن کے لیے بنایا گیا تھا۔

    انسانوں کی وجہ سے کرۂ ارض میں تبدیلیاں

    یہ جینز ’ایس ایس سینٹرل امریکا‘ نامی بحری جہاز سے ملی ہے جو 12 ستمبر 1857 میں ایک خوفناک سمندری طوفان کا شکار ہوگیا تھا۔ اس بحری جہاز میں کئی مسافر سان فرانسسکو سے براستہ پناما ، نیویارک جارہے تھے۔

    کچھ دیر بعد یہ سمندر میں ڈوب گیا اور ایک صدی کے بعد 2195 میٹر گہرائی سے اس کا ملبہ ملا جس میں سونے کے لاتعداد سکے بھی ملے تھے اس کے تمام زیورات اور سونے 1998 سے ہی نیلام ہوگئے اور اب بقیہ نوادرات بیچے جارہے ہیں۔

  • چھوٹابچہ اسپتال کی ایمبولینس لیکر شہر میں گھومتارہا

    چھوٹابچہ اسپتال کی ایمبولینس لیکر شہر میں گھومتارہا

    تریسور:بھارت میں اپنے والد کے ساتھ اسپتال آنے والا نوعمر لڑکا ایمبولینس لیکر شہر میں گھومنے نکل گیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے علاقے تریسور میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب اپنے والد کے ساتھ بخار کے علاج کیلئے آنے والا 15 سالہ لڑکا اسپتال کی ایمبولینس کو گھومنے کیلئے پر ہجوم شہر میں لیکر نکل گیا، کم عمر لڑکا گاڑی چلانا نہیں جانتا تھا اسکے باوجود وہ 8 کلومیٹر تک ایمبولینس چلاتا رہا لیکن کوش قسمتی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔

     

    سی اے اے نےاسکائی ونگز ایوی ایشن کو ایریئل ورکس لائسنس جاری کردیا:ایئرایمبولینس…

    ایمبولینس کا تعلق تریسور ضلع اسپتال سے تھا اور اطلاعات کے مطابق لڑکا اسپتال میں ملازم کا بیٹا ہے اور بخار کے علاج کے لیے آیا تھا، لڑکا چونکہ سب کو جانتا تھا اس لیے وہ آسانی سے ادھر ادھر ہونے میں کامیاب ہو گیا، اس نے ہسپتال کے احاطے میں کھڑی ایمبولینس کو دیکھا جس میں چابی دیکھی، کچھ ہی دیر میں وہ گاڑی میں بیٹھا اور اسے شہر میں لے گیا۔

    پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال…

    جب گاڑی اچانک رک گئی تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد کیرالہ اسٹیٹ میڈیکل سروس کارپوریشن کے اہلکار ایمبولینس کا پتہ لگانے کے بعد وہاں دوڑتے ہوئے آئےتریسور ایسٹ پولیس اسٹیشن نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایمبولینس کے ڈرائیور سے واقعے کی وضاحت طلب کی گئی ہے اور اسے نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔

  • دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی  نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم

    دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے کہا ہے کہ دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی :العربیہ ڈاٹ نیٹ کودیئےگئےانٹرویو میں شنگھائی تعاون تنظیم کےسیکرٹری جنرل انکشاف کیاکہ بعض عرب ملکوں کی جانب سے شنگھائی تنظیم میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    ملازمت کی جگہ دائمی جوڑوں کی بیماری کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے،تحقیق

    انہوں نے کہا کہ کچھ عرب ممالک جیسے سعودی عرب، کویت، امارات، بحرین، مصر اور قطر ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے خاندان کے رکن بن چکے ہیں اور دیگر بعض نے تنظیم میں بطور رکن الحاق کا عمل شروع کرنے کی منظوری حاصل کرلی ہے۔

    ژانگ منگ نے کہا کہ شنگھائی کوآرڈینیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کھلے پن کے اصول پر قائم ہے یعنی اس تنظیم کے دروازے خطے کے تمام ملکوں کیلئے اس وقت تک کھلے ہیں جب تک یہ ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر اور شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے اصولوں کا خیرمقدم کرتے یا اسے تسلیم کرتے ہیں۔

    ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ترکیہ بھی شنگھائی خاندان کا ایک ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر رکن ہے تاہم کوئی بھی رکن جو شنگھائی تنظیم میں مکمل رکن کے طور پر شامل ہونا چاہتا ہے اسے پہلے الحاق کی درخواست جمع کرانی ہوگی ہم نے تاحال ترکیہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونے کی درخواست موصول نہیں کی ہے۔

    بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا

    ایس سی او نیٹو کےایک رکن ملک ترکیہ کی درخواست وصول کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ژانگ منگ نےکہا کہ تنظیم تمام اراکین کی منظوری کے اصول پر کاربند ہے۔ اس لیے شنگھائی تنظیم میں شامل ہونے کی کسی بھی درخواست پر تنظیم کے اراکین کی طرف سے بحث کرکے طے کرنا چاہیے کہ یہ درخواست تنظیم کے اصولوں کے موافق ہے یا نہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے کسی بھی سربراہی اجلاس کے آغاز سے پہلے میڈیا میں جو کچھ گردش کر رہا ہے، خاص طور پر سمرقند میں آخری سربراہی اجلاس کے وقت جو باتیں سامنے آئیں اور شنگھائی گروپ کے فریم ورک کے اندر نیٹو کے خلاف ایک نئے فوجی اتحاد کے طور پر ملٹری بلاک کے قیام کی بات کی گئی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایس سی او نے کہا تنظیم کے چارٹر پر واپس آنا ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چارٹر میں اعلان کرتے ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم کوئی سیاسی یا فوجی اتحاد نہیں ہے اور تنظیم کے ارکان اس اصول پر کاربند ہیں اور آج دنیا کو کسی فوجی اتحاد نہیں تعاون کی ضرورت ہے۔

    رطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ

    ایس سی او کے رکن ممالک کو درپیش اہم ترین خطرات کے بارے میں بات کرتے ہوسے ژانگ منگ نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کو دہشت گردی، اقتصادی اتار چڑھاؤ اور عدم استحکام جیسے بڑے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے تنظیم کے ارکان عالمی خاندان کے رکن ہیں اور وہ عالمی خاندان کے رکن ممالک کو درپیش تمام چیلنجز یا خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔

  • چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد کیا گیا قتل،غیرآباد گھر سے لاش برآمد

    چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد کیا گیا قتل،غیرآباد گھر سے لاش برآمد

    چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد کیا گیا قتل،غیرآباد گھر سے لاش برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواتین اور کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    شہر قائد کراچی میں ایک اور کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افگان کیمپ پولیس چوکی کے قریب سے کمسن بچی کی لاش ملی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا، مبینہ طور پر کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تا ہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چھ سالہ بچی حسینہ دختر موسیٰ مغرب کے وقت سے غائب تھی، ہر جگہ تلاش کیا، نہیں ملی، پھر پولیس کو بھی اطلاع دی، تلاش کا سلسلہ جاری رکھا تو ایک گھر سے جو غیر آباد ہے، بچی کی لاش ملی ،بچی کی لاش موجود ہونے کے حوالہ سے پولیس کو اطلاع دینے والے شہری پہلوان خان کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا بچی کو ٹارچ کی روشنی میں مختلف مقامات پر تلاش کرتے رہے ، اسی اثناء میں بچی کے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک غیر آباد گھر میں جا کر دیکھا تو اندر کمرے میں بچی کی لاش پڑی ملی جس پر فوری طور پر مدد گار 15 پر کال اور تھانے جا کر بھی پولیس کو اطلاع دی

    جس گھر سے بچی کی لاش ملی بارشوں کی وجہ سے اس کی چھت کا کچھ حصہ اور دیواریں گر گئی تھیں جس کے باعث گھر خالی تھا ،مبینہ اطلاعات کے مطابق درندہ صفت ملزم یا ملزمان نے بچی کو خالی گھر میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

     

  • نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوئے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوئے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے گئے،وکیل نے کہا کہ ایگزیکٹو اپنا کام نہ کرے تو لوگ عدالتوں کے پاس ہی آتے ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیم اس اسمبلی نے کی جو مکمل ہی نہیں،اس پر قانون نہیں ملا کہ نامکمل اسمبلی قانون سازی کر سکتی ہے یا نہیں سیاسی حکمت عملی کے باعث آدھی سے زیادہ اسمبلی نے بائیکاٹ کر رکھا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم سے فائدہ صرف ترمیم کرنے والوں کو ہی ہوا،چند افراد کی دی گئی لائن پر پوری سیاسی پارٹی چل رہی ہوتی ہے،لائن کو فالو کریں تو اس کا فائدہ صرف چند افراد کی ذات کو پہنچتا ہے نیب ترمیم کی ہدایت کرنے والوں کو اصل میں فائدہ پہنچا، کیا ایسی صورتحال میں عدلیہ ہاتھ باندھ کر تماشا دیکھے؟نیب ترامیم کو بغیر بحث جلد بازی میں منظور کیا گیا،ترامیم کی نیت ہی ٹھیک نہ ہو تو آگے جانے کی ضرورت ہی نہیں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود کرپشن ختم نہیں ہوسکی، مسئلہ صرف کرپشن کا نہیں سسٹم میں موجود خامیوں کا بھی ہے سسٹم میں موجود خامیوں کو کبھی دور کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی،پارلیمان کا کام ہے سسٹم میں بہتری کیلئے قانون بنائے اور عمل بھی کرائے،ہر صوبے میں پانچ ماہ بعد آئی جی اور تین ماہ بعد ایس ایچ او بدل جاتا ہے،ایگزیکٹو فیصلے کرتے وقت قانون پر عمل نہیں کیا جاتا، ماضی میں ریکوڈک اور اسٹیل مل کے فیصلے عدالت نے اچھی نیت سے کیے،حکومت سسٹم کی کمزوری کے باعث منصوبوں میں کرپشن پکڑ نہیں سکی، نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں،کرپشن پر کسی صورت معافی نہیں ہونی چاہیے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن غلط ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن ہونی نہیں چاہیے،سوال یہ ہے کہ کرپشن کا سدباب کس نے اور کیسے کرنا ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کرپشن ختم کرنا ایگزیکٹو کا کام ہے، اگر وہ نہیں کر سکی تو عدالت مداخلت کرتی ہے، عدالت نے ہمیشہ عوامی عہدوں پر کرپشن کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت سے معاملات میں بہتری بھی آئی ہے،خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے اور سچ سامنے لاتا ہے، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ پاکستانی میڈیا ورلڈ رینکنگ میں 180 میں سے 157 نمبر پر ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی رینکنگ میں پاکستان اسی نمبر پر ہے جو نیب ترامیم سے پہلے تھا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد اب جو رینکنگ جاری ہوگی اس میں پاکستان یقینا 100 نمبر نیچے جا چکا ہوگا ،جب سسٹم تباہ ہو رہا ہو تو عدلیہ مداخلت کرتی ہے،عدالت کس اختیار کے تحت نیب ترامیم کو مفادات کے ٹکراو پر کالعدم قرار دے سکتی ہے؟ وکیل نے کہا کہ خود کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی قانون سازی کیلئے ریگولیٹری کیپچرکی اصطلاح استعمال ہوتی ہے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پھر ہم حالیہ نیب ترامیم کو پارلیمنٹری کیپچر کہیں گے؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ پارلیمنٹری کیپچر کسی اور معنی میں استعمال ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • بیٹا پیدا نہ ہونے پر تین کمسن بیٹیوں کو قتل کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    بیٹا پیدا نہ ہونے پر تین کمسن بیٹیوں کو قتل کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیٹا پیدا نہ ہونے پر کمسن بیٹیوں کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سزائے موت سنا دی

    سابق وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر تین کمسن بیٹیوں کو قتل کرنے والے باپ کو تین بار سزائے موت سنا دی ،عدالت نے مجرم کو 15 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ،2 مئی 2021 کو داﺅدخیل میں سفاک ملزم نادر خان نے چار سالہ ارفہ فاطمہ، تین سالہ علیشہ فاطمہ اور 15ماہ کی عائشہ فاطمہ کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کردیا جب وہ سورہی تھیں ،پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا

    پولیس کے مطابق باپ نے بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر فائرنگ کرکے تینوں بچیوں کو قتل کیا قاتل کو گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا تا ہم اس نے مشکل سے جان بچائی

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

  • بینک ڈکیتی میں گرفتارملزم نے رہائی کے بعد پھر ڈکیتی شروع کر دی

    بینک ڈکیتی میں گرفتارملزم نے رہائی کے بعد پھر ڈکیتی شروع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    رضویہ سوسائٹی پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی 2 اسٹریٹ کریمنل گرفتار کر لئے،ملزمان نے شہری آصف سے ناظم آباد نمبر 1 PSO پمپ پاس ڈکیتی کی واردات کی تھی رضویہ سوسائٹی پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان ولد فیض خالق اور عادل خان شہباز خان کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 1 عدد موبائل فون VIVO برآمد کیا گیا، ملزمان کے خلاف اسلحہ کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا گیا جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، دوسری کاروائی میں رضویہ پولیس نے منشیات فروش ملزمان محمد شہریار ولد عبدالرحمن اور فرحان ولد ندیم کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 170 گرام چرس اور 150 گرام چرس برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    دوسری جانب پاپوشنگر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے، مقابلہ پاپوشنگر نگر کی حدود ناظم آباد نمبر 5 میں ہوا ،ملزمان شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ وہاں پولیس پہنچ گئی ،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر 2 ملزمان اندھیرا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ذیشان ولد یونس کے نام سے ہوئی.جبکہ دیگر فرار ساتھیوں کی شناخت آصف پٹھان اور عارف بہاری کے ناموں سے ہوئی ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ابتدائی انٹیروگیشن میں معلوم ہوا کہ ملزمان 2021 میں 2 منٹ چورنگی پر ایم سی بی بینک ڈکیتی کیس میں حال ہی میں جیل سے آئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

  • سیلاب متاثرین کو درست طور پر سروے میں شامل نہ کرنے پرتوجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی میں پیش

    سیلاب متاثرین کو درست طور پر سروے میں شامل نہ کرنے پرتوجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی میں پیش

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    حلقہ 249 سمیت پورے ملک میں گیس کی کمی سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کیا گیا،قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاو نوٹس پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل نے پیش کیا ، پارلیمانی سیکریٹری حامد حمید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پورے ملک میں گیس کا شیڈول دیا ہے،ملک میں گیس کی مانگ موجودہ مقدار سے زیادہ ہے، گیس حاصل کرنے کے لیے متعدد نئے کنوئیں کھودے جا رہے ہیں، کچھ حاصل شدہ گیس نیشنل گریڈ میں آ گئی ہے، پچھلے 4 سال سے انفراسٹرکچر پر کوئی کام نہیں ہوا،سعید آباد میں پائپ لائن پر کام شروع کردیا گیا ،بیس کلو میٹر کی پائپ لائن پر کام جلد شروع ہوگا،امید ہے ایک سال میں پائپ لائن پر کام مکمل کریں گے،ہمارے پاس جو وسائل ہیں اس کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے،عمران خان نے نئے کنکشن پر پابندی لگائی تھی،قادر خان مندو خیل نے کہا کہ میرے حلقے میں گیس کے کنکشن نہیں دئیے جا رہے، پارلیمانی سیکریٹری حامد حمید کا کہنا تھا کہ نئے کنکشن کیلئے نئی پالیسی وضع کی جائے گی ،

    قومی اسمبلی اجلاس،ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2022 منظورکر لیا گیا،بل وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پیش کیا ،ٹیکس قوانین دوسری ترمیمی آرڈیننس 2022 کی مدت میں 120 دن توسیع کی قرارداد منظورکرلی گئی ،قرارداد وزیرپارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی

    سیلاب متاثرین کو درست طور پر سروے میں شامل نہ کرنے پر تشویش سے متعلق توجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا،ریاض مزاری اور محمد افضل نے توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں پیش کیا ،ریاض مزاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ متاثرہ علاقوں میں غلط سروے کیا گیا،جن کے گھر تباہ ہوئے ان کے نام سروے میں شامل نہیں کیے گئے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی ٰجاوید عباسی کا کہنا تھا کہ بارہ ستمبر کو مشترکہ سروے شروع کیا گیا تھا،تیس نومبر کو سروے مکمل کرلیا گیا ،صوبوں نے ابھی تک اپنی رپورٹ این ڈی ایم اے کو نہیں بھیجی،

    اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سروے سے متعلق کسی بھی علاقے کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لیا جائے،

    وفاقی وزیر ایازصادق نے کہا کہ پرویز الہٰی کی صدارت میں کابینہ اجلاس ہوا ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے جو پیسے آتے ہیں وہ پاکستان کے ہوتے ہیں ،ڈونر وفاقی حکومت اور صوبوں کیساتھ ملکر استعمال کا فیصلہ کرتا ہے 2021 میں تھر کینال پراجیکٹ پر سائن ہوا ،پنجاب کابینہ سے التجا کروں گا کہ پراجیکٹ کے کنڈیشنز پڑھیں پنجاب حکومت سندھ کے ساتھ بیٹھے اور ملکر فیصلہ کریں ،وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ بیٹھنے کو تیار ہیں سیکریٹری آبپاشی نے کہا کہ وزیر کو 200 ملین ڈالر بچانے کی فکر ہے پنجاب حکومت نے قرض کی توسیع سے متعلق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو نہیں لکھا ،یہ پنجاب حکومت کا کام تھا ،ہم ابھی بھی مسئلہ حل کرانے کو تیار ہیں ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے دروازہ بند نہیں کیا پنجاب حکومت کا آڈٹ کرانا چاہیے کہ پتہ چلے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا کیا پنجاب حکومت کو کچھ کرنا پڑے گا ،وفاقی حکومت سے پیسہ نہیں روکا یہ غلط تاثر ہے عمران خان احسان کرنے والے پرہی وار کرتے ہیں،

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت