Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا،وزیراعظم

    سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھنے سکھر پہنچے جہاں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی امین الحق، قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    سکھر پہنچنے پر سکھر ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرِ آبی وسائل سید خورشید شاہ اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم اور انکے ہمراہ وفد کا استقبال کیا-


    وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

    این ایچ اے حکام کے مطابق 306 کلومیٹر کے ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


    پشاور کراچی موٹروے (PKM) کے اس آخری حصے کی تعمیر کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹروے سے منسلک ہوجائیں گے-

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے سے ملک بھرکے شہر منسلک ہوں گے، موٹر وے کے منصو بے سے زمینی فاصلے کم ہوجائیں گے ،آج خوشی کا موقع ہے وہ منصوبہ جوتاخیر کا شکار تھا اس کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ،سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں –

    انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ 30ماہ میں مکمل ہوجائے گا،سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا،سکھر حیدرآباد موٹروے کے سنگ بنیا دکی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی،منصوبے سے سکھر کراچی حیدرآباد کے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوگا-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موٹروے بہترین معیار کا ہوگا جس طرح ملک کے دیگر موٹرویز ہیں، سکھر حیدرآباد موٹروے 306 کلومیٹر 307 ارب روپے کی لاگت سے یہ مکمل ہوگا،سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر اسے مکمل کرے گا،سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پرمراد علی شاہ کو مبارک دیتاہوں-

    انہوں نے کہا کہ ملک کے باقی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو پروموٹ کرنے کو ترجیح دی جائے ،خورشید شاہ علیل ہیں ،ان کی صحت کےلیے دعا کریں، وہ سندھ کی شان ہیں،بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اس کی ترقی کےبغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے،میں نے گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فریٹ کاسٹ بڑھنے کا کہا گیا میں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہم صوبے کو نظر انداز کر دیں گے،افسر شاہی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان صوبوں کو بھی آگے لے کر بڑھنا ہے،میں نے کہا کارٹلز نہیں چاہتے کہ اس صوبے میں ترقی ہو،گندم کی قیمتیں لیں، سب سے کم بولی دینے والے سے بھی ہم نے بات کی-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیر اعظم میرے نزدیک پاکستان کی ترقی پسماندہ علاقوں کی ترقی سے جڑی ہے اچھی عادت ہے یا بری ،میں مجبور ہوں ،معیار کا معائنہ کرنے اچانک پہنچ جاتاہوں ،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دادو، کمبر شہداد کوٹ میں پانی کھڑا ہے، بے پناہ کام کیا گیا، دادو، کمبر شہداد کوٹ میں بے پناہ کام باقی ہے، ابھی بھی لاکھوں لوگ بےسروسامان ہیں،اگلےہفتےسیلابی علاقوں میں جائیں گےسیلاب زدگان کے لیے بہت کچھ کریں گے،سیلاب متاثرین کے لیے جو بس میں ہوا کریں گے، اکیلا نہیں چھوڑیں گے، گھروں کی تعمیر کریں گے آخری وسائل اور پیسے متاثرین کے قدموں میں نچھاور کریں گے،کشتی کو خوشحالی اور ترقی کے کنارے پر لگائیں گے-

  • ڈکیتی ،اسٹر یٹ کرائم کی 550 سے زائد وارداتوں میں ملو ث ملزم گرفتار

    ڈکیتی ،اسٹر یٹ کرائم کی 550 سے زائد وارداتوں میں ملو ث ملزم گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں نورانی بستی کورنگی اور قذافی ٹاؤن سے ڈکیت گروہ کے 4ملزمان عبدا لحفیظ عرف گڈو، زبیر عرف آئی سی، محمد ایوب عرف ڈان اور چنذیب عرف موچڑ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والے 5عدد پسٹلز اور 3عددچوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیے گئے۔

    ملزمان کراچی کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی 550 سے زائد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اے ٹی ایم استعمال کر نے والوں سے رقم چھیننے اور مختلف کمپنیز کی گا ڑ یوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم چنذیب عرف مو چڑ نے مختلف ڈ کیتوں کو اسلحہ فراہم کر نے میں بھی ملو ث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    ترجمان سندھ رینجرزکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکلزمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • خورشید شاہ کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    خورشید شاہ کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    نیب سکھر نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ سکھر کی نیب عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ جج نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں خورشید شاہ کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی خورشید شاہ کو 10 لاکھ روپےمچلکے کے عوض ایک ماہ کے لیے بیرون ملک جانےکی اجازت دی نیب عدالت نے ای سی ایل سے خورشید شاہ کا نام نکالنے کی ہدایت جاری کر دی خورشید شاہ نے نیب عدالت میں بیرون ملک علاج کے لیے درخواست جمع کرائی تھی خورشید شاہ ، بیٹے، 2 بیگمات ،داماد اور اویس شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف ریفرنس تھا نیب نے خورشید شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا منظورکرلی

    قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    کیا خورشید شاہ قید تنہائی میں ہیں؟ سپریم کورٹ

    خورشید شاہ کیس، سب کی حاضری ضروری ،عدالت کا بڑا حکم

    حکومت عوام پر عذاب الہی ہے، خورشید شاہ

    نیب سکھر کی جانب سے خورشید شاہ پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ریفرنس دائرکیا گیا تھا خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ، سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے خورشید شاہ کو18ستمبر2019 کو نیب نے گرفتارکیا تھا۔عدالت نے 70 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد خورشید کو 19 نومبر 2019 کو جیل بھیجا ،خورشید کو این آئی سی وی ڈی میں زیر حراست رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے بعد ازاں سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا

  • آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کوناقص قرار دے دیا

    آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کوناقص قرار دے دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنے، اس اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہیں گے اورمزید ڈی میرٹ پوائنٹس پرپنڈی وینیو کی میزبانی خطرےمیں پڑ سکتی ہے 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پروینیو کو 12 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔

    قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار


    آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پنڈی وینیو کی پچ کا فیصلہ سنایا جبکہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مسلسل دوسری بار اوسط سےکم درجےکی قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لےکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جبکہ ایک اننگز میں 7 سنچریاں بھی اسی ٹیسٹ میچ میں بنائی گئی تھیں اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی پاک آسٹریلیا میچ کے بعد بھی راولپنڈی کی وکٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

    پی سی بی کا ایک اور اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

  • مفتی تقی عثمانی نے ملک کی معیشت میں بہتری کا وظیفہ بتادیا

    مفتی تقی عثمانی نے ملک کی معیشت میں بہتری کا وظیفہ بتادیا

    مفتی تقی عثمانی نے ملک کی معیشت میں بہتری کا وظیفہ بتادیاہے.

    ملک کے معروف عالم دین اور دارالعلوم کراچی کے روح رواں مفتی تقی عثمانی نے ملک کی تباہ حال معیشت کی بحال کے لیے ایک تجویز کردیا۔ مفتی تقی عثمانی نے ملک کے اقتصادی حالات میں بہتری لانے کیلیے مسلمانون سےروز رات قرآن کریم کی ایک مشہور سورۃ پڑھنے کی درخواست کی ہے۔

    مفتی تقی عثمانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ملك كے جو اقتصادی حالات ہیں ان میں بہتری لانے کے لئے مخلصانہ اقدامات تو ارباب اختیار کاکام ہے اللہ تعالی انہیں اسکی توفیق عطا فرمائیں عام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ روزانہ رات کو سورۂ واقعہ پڑھنے کا معمول بنا کر اللہ تعالی سے دعا ضرور کیاکریں کیونکہ سب کچھ اسی کے اختیار میں ہے“۔

    مفتی تقی عثمانی کو ان کے مشورے پر بیشتر ٹوئٹر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف نے لکھاکہ”مفتی صاحب سورہ واقعہ پڑھنےکامعمول بناکر اللہ تعالی سےدعا ضرورکرنی چاہیئےلیکن اسی قرآن میں’ اِن الله ياَمركم ان توَدوا الاَمانات اِلى اَهلها ‘کا حکم بھی دیا گیا ہے،جب تک کرپٹ اورنااہل قسم کےلوگ ہم پرمسلط رہیں گےہماری معیشت درست نہیں ہوسکتی، اس کے لیےویژنری اور الله سےڈرنےوالوں کوبرسراقتدارلانا ہوگا۔

    ایک اور صارف نے لکھاکہ”استاد محترم! جب تک سودی لین دین ہو تب تک ملک کا سنبھلنا ناممکن ہے۔ زندہ مثال افغانستان ہے“۔ ایک صارف نے لکھاکہ”معذرت کے ساتھ آپ ہمارے لئے نہایت قابل احترام ہیں، لیکن کیا حق حکمرانی چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کے لیے ہے اور علمااور دیندار خانقاہوں کے لیے، صرف دعاؤں سے کچھ نہیں ہوگا، علما کو میدان عمل میں نکلنا ہوگا ،مسلکوں کے خول سے نکلنا ہوگا ورنہ تاریخ آپ ہم سے زیادہ جانتے ہیں“۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    ایک صارف نے لکھاکہ”مفتی صاحب ان صاحب اختیار و ارباب اقتدار میں آپ سمیت 5لاکھ علما کا قائد جمعیت بھی ہے ان سے کبھی استفسار کیا ہے؟ اسٹیج پر ان کے مدح سرائی میں آپ اور آپ کے شاگرد زمین و آسمان کے قلابے تو ملاتے ہیں“۔

  • قتل کے 24 سال پرانے قتل کیس میں ملوث ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی

    قتل کے 24 سال پرانے قتل کیس میں ملوث ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی

    لاہور سیشن عدالت ،پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری عنائیت میراں کے قتل کے 24 سال پرانے قتل کیس میں ملوث ملزمان کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی

    عدالت میں چشم دید گواہ کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کر لیا گیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا عدالت نے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کیس پر سماعت کی

    مقدمہ مدعی کے بھائی چوہدری افتخار کی جانب سے وکیل رائے محسن اقبال عدالت دلائل کے لیے پیش ہوئے ،مقدمہ میں ملوث ملزم صابر کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا ،ملزم نزیر برضمانت عدالت میں پیش ہوا،دائر درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ 24 سال پرانا مقدمہ ہے عدالت ملزمان کو سزا کا حکم جاری کرے ،ملزمان کے خلاف تھانہ وحدت کالونی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

  • نوازشریف سیاسی طور پر پاکستان میں میدان سنبھال چکے ہیں،شاہد خاقان عباسی

    نوازشریف سیاسی طور پر پاکستان میں میدان سنبھال چکے ہیں،شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں،ملکی معیشت اگر کمزور ہے تو اس کےذمہ دار سب ہیں۔

    باغی ٹی وی : ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمزور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت سمیت بہت چیلنجزکا سامنا ہے، تکنیکی طور پر پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہے، معاشی معاملات کو مینج کرنا پڑتا ہے جس کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے-

    نزلہ،زکام ،کھانسی، نمونیا اور سانس کے امراض میں تشویشناک اضافہ

    شاہد خاقان نے کہا کہ انصاف کے معیار کے مطابق عمران خان نااہل ہیں، راناثنااللہ کے خلاف بےبنیاد مقدمہ بنایا گیا،عدالت نے راناثنااللہ کو بری کردیا، کس نے کیا کیا اس کی کھوج لگانا چھوڑدیں ،ملکی معیشت پر توجہ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ کا فیصلہ وہ خود کریں گے، نوازشریف سیاسی طور پر پاکستان میں میدان سنبھال چکے ہیں،اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو الیکشن ہوں گے پنجاب میں ہم جیت جائیں گے،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے ، ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سلیمان شہباز سیاست میں نہیں ہیں ان پر بھی نیب نے جھوٹا مقدمہ کیا تھا، سلیمان شہباز عمران خان کے دور میں برطانیہ گئے، گزشتہ حکومت کو معافی مانگنی چاہیے، تسلیم کرنا چاہیے کہ ان کو گمراہ کیا گیا تھا۔

    نواز شریف کے خواب کی تکمیل کا آج اہم دن ہے. مریم اورنگزیب

  • 5 سالہ برطانوی بچی کی پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری

    5 سالہ برطانوی بچی کی پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری

    لاہورہائیکورٹ، 5 سالہ برطانوی بچی کی پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وزات داخلہ، وزارتِ خارجہ، نادرا اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے بچی کی والدہ آسیہ زہرا حسین شاہ کو بھی 20 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ درخواست میں عدالتی اجازت کے بغیر بچی کی منتقلی کا نکتہ قابل غور ہے، برطانوی عدالت کے فیصلے کا اطلاق پاکستانی عدالت میں کرنے کا نکتہ بھی غور طلب ہے، برطانوی عدالتی حکم کے مطابق 5 سالہ بچی کو واپس برطانیہ بھجوانے کا نکتہ بھی قابل غور ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سید مدثر علی شاہ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا

    دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مدثر اور آسیہ زہرا کی مئی 2015ء میں برطانیہ میں شادی ہوئی اور 2017ء میں بیٹی ایمانی زہرا پیدا ہوئی،بیٹی کی پیدائش کے 3 ماہ بعد جولائی 2017ء میں طلاق ہو گئی تھی، والدین دہری شہریت رکھتے ہیں لیکن 5 سالہ بچی ایمانی زہرا صرف برطانوی شہری ہے، طلاق کے بعد بچی کی تحویل کا معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے، برطانوی عدالت نے بچی کو اپنی سرپرستی میں لیتے ہوئے برطانیہ سے لیجانے پر روک رکھا ہے،بچوں سے متعلق پاک یو کے جوڈیشل پروٹوکول کے تحت عدالت بچے کو اسکے ملک واپس بھیجنے کی پابند ہو گی اکتوبر 2022ء سابق اہلیہ بیٹی کو برطانوی عدالت کے فیصلے کر برعکس پاکستان لے آئی پاکستانی اداروں کو بچی کا سراغ لگوا کر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی جائے، برطانوی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں بیٹی کو واپس بھجوایا جائے،

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

  • آج تک حکومت کی جانب سے ہمیں راشن اور ایک خیمہ تک نہیں ملا،سیلاب متاثرین کی دہائی

    آج تک حکومت کی جانب سے ہمیں راشن اور ایک خیمہ تک نہیں ملا،سیلاب متاثرین کی دہائی

    بارش سے متاثرہ مکان کے باعث ہماری زندگیاں خطرے میں ہیں

    آج تک حکومت کی جانب سے ہمیں راشن اور ایک خیمہ تک نہیں ملا

    صوبائی وزرا اور این جی اوز کے افسران ہم سے بھی زیادہ امداد کے مستحق لگتے ہیں

    سیلاب سے متاثرہ شخص سعد الله لہڑی کی میڈیا سے گفتگو
    ڈیرہ مراد جمالی ( محبوب علی مگسی)حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شخص گوٹھ عبدالرحمن لہڑی موضع مانجوٹھی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی سعد الله لہڑی نے ڈپٹی کمشنر نصیر کے دفتر کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث ہمارا سب کچھ بارش کے پانی اور سیلاب کی نذر ہو گیا ہم بے یار و مددگار ہو گئے ہمارے کچے مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جو کہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں جس سے ہمارے خاندان کے تمام افراد کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں کیوں کہ ہمیں حکومت اور این جی اوز کی جانب سے آج تک اپنا سر چھپانے کیلئے ایک خیمہ تک نہیں ملا اور نہ ہمیں راشن دیا گیا ہے ہم سردیوں کی وجہ سے اپنے خطرناک مکان کے اندر سونے کے لیے مجبور ہیں

    سعد اللہ لہڑی نے کہا کہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں بھی کچھ نہیں مل رہا ہے جبکہ این جی اوز کے افسران کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کو امدادی سامان کا ٹوکن دیں گے تو سامان کا نصف حصہ جبکہ نقدی میں 21 ہزار روپے سے فی کس 8 ہزار روپے آپ لیں گے بقیہ رقم ہماری ہوگی انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ صوبائی وزراء سمیت نصیر آباد کے تمام بڑے سیاستدان اور این جی اوز افسران ہم سے بھی زیادہ سیلاب متاثرین ہیں اس لیے وہ سے زیادہ امدادی سامان کے مستحق ہیں اللہ کے سوا نصیر آباد میں غریبوں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے کمشنر نصیر آباد بشیر احمد بنگلزئی سے اپیل کی ہے کہ وہ ہم غریبوں کی داد رسی کے لے کچھ اقدامات کریں اس موقع پر میر احمد لہڑی بھی ان کے ساتھ موجود تھے

  • اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا،سعد رفیق

    اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا،سعد رفیق

    اللہ کا شکر ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے. وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق

    وفاقی وزیرریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے.
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جنہوں نے اسے زمین سے اٹھا کر جھوٹا مہاتما بنایا اس نے ان کے ساتھ احسان فراموشی کی، ہم پر بہت ہی بھونڈے انداز میں مقدمات بنائے گئے تھے، صاف ظاہر تھا سیاسی مخالفت کے باعث مقدمات بنائے گئے تھے، اب حالات مختلف ہیں، عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا، انتخابات کرانے کے لئے پیسے چاہئیں، اس لیے جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں کام کریں۔ وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ہماری 2013 اور 2018 کی کارکردگی کا اس کے چار سال سے موازنہ کریں، ادارے تباہ کر دیئے گئے، حکومت کے پاس کوئی پیسا نہیں، ان 8 ماہ میں تو ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
    نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
    نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
    زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ میرے خیال میں نیب کو ختم کرکے احتساب کا ایک نیا ادارہ بنانا چاہیے ، موجودہ چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں۔