Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

    جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

    لاہور:دنیااسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں 555 انٹرنیشنل میچزمیں مسلسل ناقابل شکست رہنے والے سابق عالمی چیمپئین کی سالگرہ کے موقع پر پا کستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کیک کاٹنے کی ایک سادہ مگر پرقار تقریب منعقد کی گئی جس میں جہانگیر خان نے کموڈور توقیر احمد خواجہ سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزر آسف عظیم و دیگر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا

    واضح رہے کہ 10 دسمبر 1963 کوکراچی میں پیدا ہونے والے جہانگیر خان نے اسکواش میں ابتدائی تربیت اپنے والدسابق برٹش اوپن چیمپئین روشن خان سے حاصل کی صرف 15 برس کی عمر میں دنیا کے کمسن ترین عالمی امیچر چیمپئین کا اواز اپنے کیا جبکہ 17 سال کی عمر میں اس وقت کے عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کے جیف ہنٹ کو ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے کیا 10 بار برٹش اوپن اور چھ مرتبہ کے ورلڈ اوپن چیمپئین شپ جیتنے کا ریکارڈ بھی بنایا

    1993 میں اسکواش کے خیرباد کہنے والے جہانگیر خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکارگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر بھی رہے اپنی سالگرہ کے موقع پر جہانگیر خان کاکہنا تھا کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ اس مقام تک پہنچوں گا اللہ تعالی نے مجھے میرے خوابوں سے زیادہ مقام عطا کیا خواہش ہے کہ پاکستان اسکواش سرکٹ میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے مگر اس کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو دورحاضر کے مطابق ٹریننگ اور خاص طور پر اپنی فٹنس کو سوفیصد رکھنا ہو گا

    سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید نے جہانگیر خان کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اس عظیم سپوت نے اسکواش کے میدان سے لازوال شہرت حاصل کی مستقبل میں اسکواش کے کھیل میں جہانگیر خان جیسے لیجنڈ تیار کرنے کیلئے ہمارا ادارہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا

  • جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس  کا فائنل ریمنگٹن فارما نے جیت لیا

    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل ریمنگٹن فارما نے جیت لیا

    لاہور :جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعدریمنگٹن فارما نے جیت لیا فائنل میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کیپ 4.5-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پولو میچ کا فائنل دیکھنے کیلئے شاندار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، میر حزیمہ احمد، کلب کے صدر لیفٹینٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور دیگر بھی موجود تھے، فائنل میچ ریمنگٹن فارما اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان انتہائی دلچسپ رہا۔

    ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول کی برتری حاصل تھی مگر میچ کے اختتامی لمحات میں ریمنگٹن فارما کی طرف سے خوبصورت گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے فیصلہ کن گول سکور کیا دیگر میں احمد زبیر بٹ نے دو اور احمد بلال ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔

    قبل ازیں سب سڈری میچ میں ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /نیوایچ کیبلز کو 9-8.5 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بازل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے زبردست محنت کی اور اتنا بڑا کپ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

  • بلوچستان: حب، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم

    بلوچستان: حب، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم

    لسبیلہ:بلوچستان کے ضلع حب، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی۔ابتدائی طور پر ملنے والے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کا پلڑہ بھاری ہے

    تفصیلات کے مطابق ضلع حب 1 میونسپل کارپوریشن اور 3 میونسپل کمیٹیوں دُریجی، وندر، گڈانی اور ضلع کونسل حب پر مشتمل ہے۔

    ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کیلئے حب میں 126 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، ضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 30 وارڈ ز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2 امیدواروں کی وفات کے باعث 2 وارڈز پر الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، اب یہاں 106 وارڈز میں انتخابات ہوں گے۔

    ضلع حب میں 32 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 63 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ضلع لسبیلہ ایک میونسپل کارپوریشن اوتھل، 5 میونسپل کمیٹیوں بیلہ، اوتھل، کنراج، لاکھڑا، لیاری اور ضلع کونسل لسبیلہ پر مشتمل ہے، ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہے،لسبیلہ کے 146 وارڈز میں 27 وارڈز سے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

    لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کیلئے لسبیلہ میں 130 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

    ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں انتخابات کے لئے 13 پولنگ سٹیشن اور 30 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، پشین کی تحصیل حرمزئی میں ووٹرز کی تعداد 10ہزار 890 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے۔میونسپل کمیٹی حرمزئی میں مجموعی طور پر 79 امیدواروں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان

    ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان

    نیویارک:ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں کمپنی کی طرف سے پیغآم باقاعدہ جاری ہے اور یہ پیغام اہم بھی قرار دیا جارہا ہے

    اس بارخاص بات یہ ہےکہ ایپل صارفین کےلیےٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس 11 ڈالرز (2473 پاکستانی روپے) جبکہ ویب ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے 8 ڈالرز (1798 پاکستانی روپے) ماہانہ میں دستیاب ہوگی۔ٹوئٹر بلیو کے اپ ڈیٹ ورژن میں صارفین اپنی ٹوئٹس ایڈٹ کرسکیں گے، 1080p ریزولوشن والی ویڈیوز اپ لوڈ جبکہ اکاؤنٹس پر ویری فائیڈ کا بلیو چیک حاصل کرسکیں گے۔

    ملک پرمشکل وقت ہے،تمام سیاستدان تلخیاں بھلا کرپاکستان کی خاطرآگے بڑھیں:سید مصطفیٰ…

    یہ اعلان ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کیا گیا مگر اس میں وضاحت نہیں کی گئی کہ ایپل صارفین دیگر کے مقابلے میں سبسکرپشن سروس کے لیے زیادہ فیس کیوں ادا کریں گے۔
    کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ ایپل ایپ اسٹور کی 30 فیصد فیس سے ہونے والے نقصان سے بچنا ہے۔ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو کم اشتہارات دکھائے جائیں گے جبکہ وہ زیادہ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔

    او آئی سی کےسیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی وزارت خارجہ آمد:وزیرخارجہ نےاستقبال…

    خیال رہے کہ ٹوئٹر بلیو کو نومبر کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس سبسکرپشن سروس کے تحت صارفین 8 ڈالرز ماہانہ فیس ادا کرکے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتے تھے۔سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے نام کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔اب ایک ماہ بعد اسے پھر سے لانچ کیا جارہا ہے۔

    25 نومبر کو ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ٹوئٹر کے اکاؤنٹ ویری فکیشن سسٹم کے لیے 3 مختلف رنگوں پر مشتمل چیک مارکس متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کے اکاؤنٹس پر گولڈ ٹک، حکومتی اداروں کے اکاؤنٹس پر گرے جبکہ انفرادی اکاؤنٹس کے لیے بلیو ٹک استعمال کیا جائے گا۔ایلون مسک نے کہا کہ تمام اکاؤنٹس پر ویری فائی چیک مارک کو ایکٹیویٹ کرنے سے قبل ان کے مستند ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔

  • اینٹی ڈالر اسمگلنگ آپریشنز:پشاور اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں گرفتاریاں

    اینٹی ڈالر اسمگلنگ آپریشنز:پشاور اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں گرفتاریاں

    پشاور:اینٹی ڈالر اسمگلنگ آپریشنز:پشاور اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں گرفتاریاں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ڈالرکی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی طرف سے آپریشن جاری ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اینٹی ڈالر اسمگلنگ آپریشنز میں ڈالراسمگل کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں، ایل ای ایز نے ڈالر کے اسمگلروں اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا۔

    / چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کاکسٹمز ہاؤس کراچی کا دورہ

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اب تک پیشاور اور ڈی آئی خان میں ہنڈی حوالات کی 110 کے قریب دکانیں سیل کی جا چکی ہیں اور بھاری مقدار میں ڈالر اور دیگر کرنسی برآمد کی جا چکی ہے۔ایل ای ایز ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف ملک بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کا سلسلہ چلائیں گے۔ ایف آئی اے حکام کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

    یاد رہ کہ دو دن قبل بھی کچھ ایسی ہی گرفتاریاں کی گئیں ، جن میں‌ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز کی کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے کارروائیاں کرتے ہوئے گذشتہ ایک ماہ کے دوران لاکھوں ڈالر کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ملک پرمشکل وقت ہے،تمام سیاستدان تلخیاں بھلا کرپاکستان کی خاطرآگے بڑھیں:سید مصطفیٰ…

    پاکستان کسٹمز کے ماتحت اداروں کلکٹریٹ انفورسمنٹ اسلام آباد،کوئٹہ اور پشاور نے اسمگلروں سے برآمد ہونیوالی غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی، کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نومبر 2022کے دوران غیر ملکی کرنسی کی سمگل کے7 کیس پکڑے۔

    کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نومبر میں 94ہزار 358ڈالر کی غیر ملکی کرنسی پکڑی ،کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نومبر کے دوران غیر ملکی کرنسی کی اسمگل کا 1 کیس پکڑا، کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نومبر میں 1 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی پکڑی ہے۔

  • مردان:فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

    مردان:فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

    مردان:فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اطلاعات کے مطابق مردان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک معمر شخص زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پار ہوتی موسم کورونہ میں پیش آیا جس میں تین ہلاکتیں ہوئیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

    فیفا ورلڈکپ، بے ہودہ لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں 30 سالہ فیضان، 14 سالہ حیدر، 55 سالہ رفیق شامل ہیں جب کہ 60 سالہ شخص رفیق زخمی ہے۔

     

    ادھر راولپنڈی میں پانچ ڈاکو بنگلےسےدو کروڑ روپےمالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی،سونےکےزیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔پولیس کےمطابق راولپنڈی کےتھانہ مورگاہ کےعلاقے میں صبح صبح ڈکیتی کی سنگین واردات ہوئی ہےجس میں5مسلح ڈاکو چودھری اورنگزیب کےگھراکبر ہاؤس میں داخل ہوئےاور2 کروڑ روپےمالیت کی نقدی،غیر ملکی کرنسی، سونے کےزیورات ودیگر اشیا لوٹ کرفرارہوگئے۔

    مراکش سے شکست کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے:آنسوبہانے کا منظرساری دنیا…

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےاہل خانہ کواسلحےکی نوک پر یرغمال بناکرایک کمرے میں بند کردیا،ڈاکو گھر کی تلاشی لیتے ہوئے75 لاکھ روپےکی نقدی سمیت9 ہزار یورو5سو ڈالر اور 80 تولہ زیورات لوٹ لے گئے،ڈاکو بریف کیس میں سے پاسپورٹ کی دستاویزات،9 ایم ایم پسٹل نائن ایم بھی لے گئے،پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں۔

  • بھارت: اپنا ناجائز تعلق چھپانے کیلئے باپ نے جوان بیٹے کو قتل کر دیا

    بھارت: اپنا ناجائز تعلق چھپانے کیلئے باپ نے جوان بیٹے کو قتل کر دیا

    بھارت میں باپ نے اپنا ناجائز تعلق پکڑے جانے پر نوجوان بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر اسے بےدردی سے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان بیٹے نے باپ کو کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلق رکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا باپ نے واقعے کو چھپانے کے لیے بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر 400 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیئے۔

    اوکاڑہ :گوجرانوالہ سے شادی میں آئے مہمانوں کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    پولیس کے مطابق ہاتھ کاٹنے کے بعد بھی بے رحم باپ کو رحم نہ آیا اور اس نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو گلادبا کر قتل کر ڈالا اور اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے کھیتوں کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور دوران تفتیش بچے کے باپ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ باپ سمیت متعلقہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، خاتون بچے کی خالہ ہے اور دونوں کا گزشتہ پانچ سال سے تعلق تھا۔

    کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

    قبل ازیں پسند کی شادی کے لئے بہن نے سگے بھائی کو زہر کا انجکشن لگوا دیا تھا گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کی حدود میں بہن نے بھائی کو گولی مروا کر قتل کرنے کی کوشش کی، بھائی زخمی ہوا تو دوران علا ج ہسپتال میں زہر کا انجکشن لگوا دیا جس سے بھائی کی موت ہو گئی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون اور اسکے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے

    ترجمان گوجرانوالہ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کی سول ہسپتال میں اچانک ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا ،ملزمہ عاصمہ نے پسند کی شادی کے لئے پہلے بھائی پر شوٹر کی مدد سے فائرنگ کروائی جس میں مقتول بشارت صرف زخمی ہوا اور اسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں علاج کے دوران اس کی اچانک موت واقع ہو گئی تحقیقات کے دوران چھوٹے بھائی کا کردار مشکوک ہونے پر گرفتار کیا گیا تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے-

    54 بچوں کا باپ چل بسا

    مقتول کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ ملزمہ عاصمہ اکرام سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن مقتول بشارت رکاوٹ تھا جس پر شوٹر تنویر کو 10 ہزار روپے دیکر بشارت کو راستے سے ہٹانا چاہا لیکن وہ زخمی ہوکرہسپتال پہنچ گیاجہاں زیرعلاج بشار ت کو بہن نے چھوٹے بھائی مدثر کی مدد سے زہریلا ٹیکہ لگوایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی پولیس نے مقتول کے بھائی مدثر بہن عاصمہ ، اکرام اور شوٹر کو گرفتار کر لیا ہے-

  • بنگلےمیں ڈکیتی؛ پانچ ڈاکوؤں نے2کروڑکی نقدی وسونا لوٹ لیا

    بنگلےمیں ڈکیتی؛ پانچ ڈاکوؤں نے2کروڑکی نقدی وسونا لوٹ لیا

    راولپنڈی: پنڈی میں پانچ ڈاکو بنگلےسےدو کروڑ روپےمالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی،سونےکےزیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔پولیس کےمطابق راولپنڈی کےتھانہ مورگاہ کےعلاقے میں صبح صبح ڈکیتی کی سنگین واردات ہوئی ہےجس میں5مسلح ڈاکو چودھری اورنگزیب کےگھراکبر ہاؤس میں داخل ہوئےاور2 کروڑ روپےمالیت کی نقدی،غیر ملکی کرنسی، سونے کےزیورات ودیگر اشیا لوٹ کرفرارہوگئے۔

    مراکش سے شکست کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے:آنسوبہانے کا منظرساری دنیا…

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےاہل خانہ کواسلحےکی نوک پر یرغمال بناکرایک کمرے میں بند کردیا،ڈاکو گھر کی تلاشی لیتے ہوئے75 لاکھ روپےکی نقدی سمیت9 ہزار یورو5سو ڈالر اور 80 تولہ زیورات لوٹ لے گئے،ڈاکو بریف کیس میں سے پاسپورٹ کی دستاویزات،9 ایم ایم پسٹل نائن ایم بھی لے گئے،پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں۔

    کراچی: نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ3 بھائی ہلاک۔

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا حکم جاری کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران نے جائے وقوع کا جائزہ لیا اور تفتیشی ٹیم کو ہدایات دیں۔مدعی کے مطابق تین ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور ملکی و غیر ملکی کرنسی و طلائی زیورات چھین کر فرار ہوئے۔

    مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

    ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل شواہد اور ہیومن انٹیلی جنس پر کام کیا جا رہا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

  • گرو رجنیش کا یوم ولادت

    گرو رجنیش کا یوم ولادت

    گرو رجنیش 11 دسمبر 1931 میں مدھیہ پردیش کے ضلع ھوشنگ آباد کچ ودا میں پیدا ھوئے ۔ ان کے والد کپڑے کی تجارت کرتے تھے ۔ رجنیش کا اصل نام چندر موھن جین تھا ۔ ان کے بارے میں مشہور ھے کہ وہ بچپن سے ہی بحث مباحثے کیا کرتے تھے ۔ اس کو اکثر اساتذہ سے شکائتیں رھتی تھیں ۔ بچپن میں ان کے نانا شدید بیمار ہوئے تو رجنیش ان کو بیل گاڑی میں لئے شہر کے کسی ڈاکٹر کی طرف روانہ ہوئے ، راستے میں نانا فوت ہو گئے اس حادثے نے رجنیش کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا وہ اکثر کتھاؤں میں اس کا ذکر کیا کرتے تھے ۔

    1953 میں رجنیش نے جبل پورکے ڈی این جین کے کالج سے ایم اے فلسفہ کا امتحان فرسٹ کلاس میں پاس کیا 1958 میں اسے یونیورسٹی آف جبل پور میں فلسفے کا پروفیسر مقرر کردیا گیا ۔ انہوں نے ہندوستان کے مختلف شہروں میں لیکچر دینے شروع کردئیے ۔ وہ زبردست فصاحت وبلاغت کے مالک تھے ان کی آواز لوگوں پر سحر طاری کردیتی تھی وہ صدیوں پرانے مذہبی عقیدوں کو اپنے فلسفی دلائل سے تہس نہس کردیتے تھے ۔ ھزاروں لوگ جن میں اکثریت تعلیم یافتہ لوگوں کی تھی انکے ھم خیال بن گئے ۔

    1974 میں انہوں نے اپنا پہلا کمیون سنٹر پونا میں کھولا ۔ دیس پردیس کے لوگ وہاں آناشروع ھوگئے اور رجنیش کے پیروکار بننا شروع ھوگئے ۔ وہ صوفیانہ رنگ کے کپڑے اور گلے میں رجنیش کی تصویریں لٹکائے پھرتے ۔

    جب اخباروں اور میگزینوں میں رجنیش کے چیلوں کی ننگے رقص کرتے ھوئے تصویریں چھپی تو وہ ہندوستان میں سیکس گرو (sex guru) کے نام سے مشہور ھوئے ۔ ان کے چیلے انکو بھگوان (خدا) ماننے لگے ۔

    1981 میں اوریگوں امریکہ میں ھزاروں ایکڑ رقبہ پر ایک کمیون رجنیش پورم کے نام سے قائم کیا گیا ۔ امریکی مشہور اور امیر شخصیات پورم میں شامل ھونے لگیں ۔ ایک وقت ایسا آیا جب رجنیش کے پاس کئی مرسڈیز گاڑیوں کے علاوہ 100 سے زیادہ رولز رائس کاریں بھی تھیں ۔

    1985 میں امریکی حکومت نے رجنیش پر دھوکہ دہی ، فراڈ اور چالبازی کے 35 مقدمات درج کئے اور سترہ روز اپنی تحویل میں رکھ کر پھر ملک بدر کردیا رجنیش واپس انڈیا آگئے اور کسی نئے مرکز کی تلاش میں دنیا کے سفر پر روانہ ھوگئے ۔

    دنیا کے 21 ملکوں نے اسے ویزا دینے سے انکار کردیا ، ان کا جہاز کئی ملکوں کے ائرپورٹ پر گھنٹوں کھڑے کھڑے واپس آگیا 1987 میں ایک بار پھر پونا میں کمیون سنٹر کھولا گیا جسے اب اوشو کمیون انٹرنیشنل کہا جانے لگا دراصل اب رجنیش نے اپنے نام سے بھگوان لفظ ختم کرکے جاپانی زبان کاخطاب لفظ اوشو لگادیا تھا ۔

    اوشو میں ,, او ,, کے معنی ھیں پیار محبت احترام ,, شو ,, کا مطلب شعور کا پھیلاؤ آخر میں وہ رجنیش کے نام کو بھی ترک کرکے صرف اوشو کہلوانے لگے ۔

    1988 میں اوشو سخت بیمار پڑ گئے ان کے اپنے خیال کے مطابق امریکہ میں حراست کے دوران انہیں زھر دیا گیا تھا ان کے پیرو بھی اس بات پر یقین رکھتے تھے ۔ وہ ذیابیطس اور دمے کے مریض بن گئے ۔ بہترین علاج کے باوجود ان کا جسم کمزور اور ماند پڑنے لگا اپریل 1989 کو انہوں نے اپنی زندگی کا آخری لیکچر دیا ۔ اپنے خاص اور قریبی چیلوں کو بلاکر کچھ ھدایتیں دیں ۔

    19 جنوری 1990 شام پانچ بجے اوشو نے مرنے سے پہلےآخری جملہ یہ کہا :
    ” I leave you my dream ”
    اوشو نے اپنے پیروکاروں پر سوگ اور رونے کی پابندی عائد کی تھی ، وہ ناچتے گاتے رقص کرتے ھوئے اوشو کی لاش لے کر تلسی رام گھاٹ پہنچے جہاں ان کا اگنی سنسکار ان کے چھوٹے بھائی سوامی وجے بھارتی نے کیا ۔

    اگلے روز انکی راکھ کمیون سنٹر لائی گئی اور اسکے آگے 9 ماہ پہلے اوشو کے اپنے ھاتھ کی لکھی تختی لگائی گئی اس تختی پہ تحریر تھا کہ :

    ” اوشو ۔۔۔۔۔۔۔۔ جونہ کبھی پیدا ھوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ کبھی مرا “

  • یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

    یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

    یو اے ای کا چاند کی سطح پر اترنے والا روور راشد اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے لانچ سینٹر سے خلائی سفر پر روانہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ 11 دسمبر کو فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا، جو عربوں کے بنائے ہوئے پہلے قمری خلائی جہاز کو خلا میں لے گیا۔

    راشد روور کو دبئی کے محمد بن راشد اسپیس سینٹر (MBRSC) نے متحدہ عرب امارات (UAE) میں بنایا تھا، اور اسے HAKUTO-R لینڈر کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے، جسے جاپانی قمری تلاش کرنے والی کمپنی ispace نے انجنیئر کیا ہے۔ اگر لینڈنگ کامیاب ہو جاتی ہے، تو HAKUTO-R چاند پر کنٹرول لینڈنگ کرنے والا پہلا تجارتی خلائی جہاز بھی بن جائے گا۔

    یہ مشن چاند تک کم توانائی کا راستہ اختیار کر رہا ہے اور اپریل 2023 کے آس پاس پہنچنا ہے وہاں پہنچنے کے بعد، روور اپنے اہم کاموں کو انجام دیتے ہوئےسطح پر ایک قمری دن (زمین پر 14.75 دنوں کے برابر) گزارے گایہ دوسرا قمری دن ثانوی آپریشنز کرنے میں گزارے گا، یہ جانچنے کے لیے کہ آیا روور چاند کے رات کے سخت ماحول سے بچ سکے گا، اس سے پہلے کہ وہ ختم ہو جائے۔

    اس راکٹ میں روور کے ساتھ ساتھ ایک جاپانی کمپنی آئی اسپیس کا لینڈر بھی موجود ہے جو چاند کی سطح سے گرد کو اکٹھا کرکے امریکی خلائی ادارے ناسا کو فروخت کرے گا اس طرح یہ پہلی بار ہوگا جب چاند کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    لانچ کے 35 منٹ بعد آئی اسپیس لینڈر راکٹ سے الگ ہوگیا جس کے اوپر یو اے ای کا روور بھی موجود تھا لینڈر کے الگ ہونے کے بعد اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ کامیابی سے واپس زمین پر لینڈ کرگیا۔

    یو اے ای اس سے قبل مریخ پر مشن کو کامیابی سے بھیج چکا ہے مگر پہلی بار وہ چاند کی سطح پر روور کو اتارنا چاہتا ہے اس روور کا وزن 10 کلوگرام ہے اور اگر یہ کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر جاتا ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی مسلم ملک کا مشن وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگا۔

    اس روور میں 2 ہائی ریزولوشن کیمرے، مائیکرو اسکوپک کیمرے، تھرمل امیج کیمرے اور دیگر ڈیوائسز نصب ہیں اور اس کی مدد سے چاند کی سطح پر تحقیق کی جائے گی ویسے تو لانچ کامیاب رہا ہے مگر چاند پر اترنا بھی آسان نہیں کیونکہ ایسے ایک تہائی سے زیادہ مشنز ناکام رہتے ہیں۔

    اب تک صرف امریکا، چین اور روس کے مشن ہی چاند پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، مگر جاپان اور یو اے ای کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہونے والا ہے۔

    حالیہ برسوں میں بھارت اور اسرائیل کے چاند پر بھیجے جانے والے مشنز کو ناکامی کا سامنا ہوا تھا یہ لینڈر اور روور 5 ماہ میں چاند کی سطح پر پہنچیں گے چاند پر کوئی آب و ہوا نہیں تو لینڈرز کو اترنے کے لیے پیچیدہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہوتا ہے۔


    یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ راشد روور یو اے ای کے خلائی پروگرام کا حصہ ہے جس کا آغاز مریخ پر پہنچنے سے ہوا۔