Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وزیرِاعظم سےگورنر پنجاب کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیرِاعظم سےگورنر پنجاب کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر خزانہ و سابق سینیٹر اسحاق ڈار نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوران ملاقات گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم ،پارٹی اور پوری قوم کی نگاہیں آپ پر ہیں، انشاء اللہ آپ اور آپ کی تجربہ کار ٹیم جلد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالے گی، الحمد للہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

    گورنرسندھ کی کراچی میں لگے بل بورڈ ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کی ہدایت

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں ریکارڈ خسارہ اور بھاری قرضوں کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا، مسلم لیگ ن نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحران سے نکالا، ایٹمی دھماکے کئے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے معاشی پابندیوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اب بھی وہی تجربہ کار ٹیم ملک میں معاشی بحران ختم کرنے اور معاشی استحکام لانے کے لیے پرعزم ہے۔

    دیکھ کرجس کوٹھہرجائیں مسافرکے قدم ایسا منظرتوکوئی راہ میں آیا ہی نہیں: شبانہ زیدی…

  • دوسرا ٹیسٹ؛ 355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز

    دوسرا ٹیسٹ؛ 355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز

    ملتان: دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو 355 رنز کا ہدف ملا۔ملتان میں جاری ٹیسٹ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 355 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اور پاکستان ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹیں گنوا چکا ہے، اور اس نے 106 رنز بنائے ہیں۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    ہیمسٹرنگ انجری کا شکار اوپنر امام الحق کی جگہ پاکستان نے وکٹ کیپر رضوان اور عبداللہ کی جوڑی کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے محتاط طریقے سے اسکور کو بڑھایا، تاہم اوپنر محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جب کہ کپتان بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    عبدااللہ شفیق کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے، اور دونوں نے کچھ مزاحمت کی، تاہم عبدااللہ شفیق بھی 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بناسکی، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مایہ ناز اسپنر ابرار احمد نے دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا اور 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز

    پاکستانی اسپنر ابراراحمد نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ پر11وکٹیں لے کر پاکستانی بالر محمد زاہد کا ریکارڈ برابرکردیا۔ محمد زاہد نے 1996 میں نیوزی لینڈ کیخلاف11 شکار کئے تھے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ بین ڈکٹ 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے 41 رنز جب کہ جوروٹ 21 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔

    ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

  • فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی مراکش سے شکست،رونالڈو کی گرل فرینڈ کوچ پر برس پڑٰیں

    فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی مراکش سے شکست،رونالڈو کی گرل فرینڈ کوچ پر برس پڑٰیں

    پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں مراکش سے ہارنے اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کے کوچ فرنینڈو سانتوس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : ہفتہ کےروز مراکش کی ٹیم نے قطر کے التھمامہ سٹیڈیم میں میچ کے پہلے ہاف کے اختتام سے تین منٹ قبل یوسف النصیری کے واحد گول کی بدولت پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ۔

    مراکش سے شکست کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے:آنسوبہانے کا منظرساری دنیا نے دیکھا

    جورجینا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آج آپ کے دوست اور کوچ کے فیصلے بہت خراب تھے۔ وہ دوست جس کے بارے میں میں نے تعریف اور احترام کے بہت سےالفاظ کہے ہیں جب میں سٹیڈیم میں داخل ہوئی تو میں نے دیکھا کہ سب کچھ کیسے بدل گیا ہے، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا آپ دنیا کےبہترین کھلاڑی اوراپنے سب سے طاقتور ہتھیار کی توہین نہیں کرسکتے ہم کسی ایسے شخص دفاع نہیں کر سکتے جو اس کا مستحق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا زندگی ہمیں سبق دیتی ہے آج ہم ہارے نہیں، ہم نے سیکھا ہے، کرسٹیانوہم تم سے محبت کرتے ہیں.

    فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    پرتگال کے کوچ سانتوس نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے رونالڈو کے متبادل کے طور پر بیٹھنے پر افسوس نہیں ہے۔ میں کچھ بھی تبدیل کرنے والا نہیں تھا۔ جب ٹیم کی بات آتی ہے تو میرا دل ناقابل تصور ہوتا ہے۔

    سانتوس نے کہا میں نے اس ٹیم پر بھروسہ کیا جس نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہذا میرے لیے مراکش کے خلاف تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ میں نے جو سٹریٹجک فیصلہ کیا وہ سب سے مشکل فیصلوں میں سے ایک تھا۔ لیکن میں اپنے دل سے نہیں سوچ سکتا اور مجھے اپنے دماغ سے سوچنا چاہیے اب ایسا نہیں رہا کہ رونالڈو عظیم کھلاڑی نہیں ہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

    مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

  • حکومت کا سیلاب متاثرہ پولیو ورکرزکےلئے25 کروڑ روپےامداد کا فیصلہ

    حکومت کا سیلاب متاثرہ پولیو ورکرزکےلئے25 کروڑ روپےامداد کا فیصلہ

    بریکنگ:وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ پولیو ورکرز کے لئے 25 کروڑ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کوآرڈینیٹر پولیو شہزاد بیگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ سیلاب کے دوران پولیو ورکرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ان ورکرز نے نقصانات کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

    وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان پولیو پروگرام نے نقصانات کا ایک جامع جائزہ لیا، سیلاب کی تباہی سے 33 ملین افراد اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کی ذدمیں تھا، جب کہ تقریباً 12500 پولیو ہیلتھ ورکرز سیلاب سے متاثر ہوئے، اور ان پولیو ورکرز کی اکثریت سندھ اور بلوچستان میں ہے۔

    عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پولیو ورکرز ہیں، کیوں کہ پاکستان کیلئے ان کی بے شمار خدمات ہیں، حکومت ملک بھر کے پولیو ورکرز میں تقریباً 250 ملین (25 کروڑ) روپے کے چیک تقسیم کرے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ٹھٹھہ میں سیلاب سے متاثرہ فرنٹ لائن ورکرز میں چیک تقسیم کیے جاچکے ہیں، ان ورکرز کے گھر یا تو سیلاب میں بہہ گئے تھے یا جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

    کوآرڈینیٹر پولیو شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ورکرز کی شناخت کرنا، اور ان کی فہرست مرتب کرنا بہت مشکل کام تھا، ہمارا 350,000 سے زیادہ فرنٹ لائن عملہ ہے، تمام صوبوں میں ایک وسیع پیمانے پر سروے کیا گیا ہے۔

  • نامورافسانہ نگار خدیجہ مستورکا یوم پیدائش

    نامورافسانہ نگار خدیجہ مستورکا یوم پیدائش

    نامور افسانہ نگار خدیجہ مستور 11 دسمبر 1927 کو بلسر، بریلی میں پیدا ہوئیں۔ 26 جولائی 1982 کو لندن میں وفات پائی۔ گلبرگ لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک کی گئیں۔

    ان کےافسانوں کے 5 مجموعےکھیل، بوچھاڑ، چند روز اور، تھکے ہارے، اور ٹھنڈا میٹھا پانی اور 2 ناول آنگن اور زمین شائع ہوئے۔ آنگن پر 1962 کا آدم جی ادبی انعام ملا۔ افسانوں کے آخری مجموعے ٹھنڈا میٹھا پانی پر اکادمی ادبیات پاکستان نے سال کی بہترین کتاب کا ہجرہ ایوارڈ دیا-

    خدیجہ مستور ممتاز صحافی اور افسانہ نگار ظہیر بابر کی اہلیہ اور ہاجرہ مسرور، اختر جمال، خالد احمد اور توصیف احمد خاں کی بہن تھیں۔خدیجہ اور ہاجرہ، احمد ندیم قاسمی کی منہ بولی بہنیں تو خط کتابت سے ہی بن چکی تھیں-

    قیام پاکستان کے بعد یہ خاندان لاہور پہنچا تو احمد ندیم قاسمی پورے خاندان کے سرپرست بن گئے. خدیجہ کی شادی انہوں نے ہی اپنے بھانجے ظہیر بابر سے کرائی.

  • شاعر اور نثر نگار  نریش کمار شاد کا یوم پیدائش

    شاعر اور نثر نگار نریش کمار شاد کا یوم پیدائش

    نریش کمار شاد کی شخصیت کی مختلف جہتیں تھیں وہ اچھے شاعر بھی تھے ، نثر نگار بھی انہوں نےترجمے بھی کئے اور کئی رسالوں کی ادارت بھی کی ۔ نریش جتنے پرگو شاعر تھے اتنے ہی بڑے بلا نوش بھی ، ان کیلئے شاعری اور شراب دونوں زندگی کی بدصورتیوں کو انگیز کرنے کا ایک ذریعہ تھیں ۔ نریش کی شراب یاد رکھی گئی اور ان کی شاعری بھلا دی گئی ۔ حالانکہ نریش کی غزلیں، نظمیں اور کئی نئی مغربی اصناف میں ان کے تخلیقی تجربے ان کی شاعرانہ اہمیت کو روشن کرتے ہیں ۔

    شاد کی پیدائش ۱۱ دسمبر ۱۹۲۷ کو ہوشیار پور پنجاب میں ہوئی ۔ ان کے والد درد نکودری بھی شاعر تھے اور حضرت جوش ملسیانی کے خاص شاگردوں میں سے تھے ۔ گھر کے شعری ماحول نے شاد کو بھی شاعری کی طرف مائل کردیا اور وہ بہت چھوٹی عمر سے ہی شعر کہنے لگے ۔ شاد کی تعلیم لاہور میں ہوئی انہوں نے گورمینٹ ہائی اسکول چونیاں ضلع لاہور سے فرسٹ ڈویژن میں میٹرک کا امتحام پاس کیا ۔ اس کے بعد بہ سلسلۂ ملازمت راولپنڈی اور جالندھر میں مقیم رہے لیکن جلد ہی سرکاری ملازمت ترک کرکے لاہور آگئے اور وہاں ماہنامہ’ شالیمار ‘ کی ادارت کے فرائض انجام دینے لگے ۔

    تقسیم کے بعد شاد کچھ مدت کانپور میں رہے اور یہاں حفیظ ہوشیارپوری کے ساتھ مل کر ’چندن‘ کے نام سے ایک رسالہ نکالا ۔ اس رسالے کے بند ہو جانے کے بعد دلی اگئے اور بلدیو متر بجلی کے ماہنامہ ’ راہی ‘ سے وابستہ ہوگئے ۔ ایک رسالہ ’ نقوش ‘ کے نام سے بھی نکالا ۔ آخر ہاؤسنگ اینڈ رینٹ آفس میں ملازمت اختیار کی ۔

    شعری مجموعے : بتکدہ ، فریاد ، دستک ، للکار ، آہٹیں ، قاشیں ، آیات جنوں ، پھوار ، سنگم ، میرا منتخب کلام ، میراکلام نو بہ نو ، وجدان ،
    نثری کتابیں: سرخ حاشیے ، راکھ تلے ، سرقہ اور توارد ، ڈارلنگ ، جان پہچان ، مطالعے ، غالب اور اس کی شاعری ، پانچ مقبول شاعر اور ان کی شاعری ، پانچ مقبول طنز ومزاح نگار ۔ ادب اطفال : شام نگر میں سنیما آیا، چینی بلبل اور سمندری شہزادی ۔

    ۲۰ مئی ۱۹۶۹ کو شاد جمنا کے کنارے پر مرے ہوئے پائے گئے۔

    اشعار
    ۔۔۔۔۔۔
    اللہ رے بے خودی کہ ترے پاس بیٹھ کر
    تیرا ہی انتظار کیا ہے کبھی کبھی

    خدا سے کیا محبت کر سکے گا
    جسے نفرت ہے اس کے آدمی سے

    اتنا بھی ناامید دل کم نظر نہ ہو
    ممکن نہیں کہ شام الم کی سحر نہ ہو

    زندگی سے تو خیر شکوہ تھا
    مدتوں موت نے بھی ترسایا

    گناہوں سے ہمیں رغبت نہ تھی مگر یا رب
    تری نگاہ کرم کو بھی منہ دکھانا تھا

    زندگی نام ہے جدائی کا
    آپ آئے تو مجھ کو یاد آیا

    محسوس بھی ہو جائے تو ہوتا نہیں بیاں
    نازک سا ہے جو فرق گناہ و ثواب میں

    محفل ان کی ساقی ان کا
    آنکھیں اپنی باقی ان کا

    خدا سے لوگ بھی خائف کبھی تھے
    مگر لوگوں سے اب خائف خدا ہے

    عقل سے صرف ذہن روشن تھا
    عشق نے دل میں روشنی کی ہے

    کسی کے جور و ستم کا تو اک بہانا تھا
    ہمارے دل کو بہرحال ٹوٹ جانا تھا

    یہ سوچ کر بھی ہنس نہ سکے ہم شکستہ دل
    یاران غم گسار کا دل ٹوٹ جائے گا

    طوفان غم کی تند ہواؤں کے باوجود
    اک شمع آرزو ہے جو اب تک بجھی نہیں

    تو مرے غم میں نہ ہنستی ہوئی آنکھوں کو رلا
    میں تو مر مر کے بھی جی سکتا ہوں میرا کیا ہے

  • نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام  کی میگھن پر تنقید

    نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام کی میگھن پر تنقید

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی دستاویزی سیریز کی اقساط جو "نیٹ فلکس” پلیٹ فارم پر دکھائی گئی ہیں میں برطانوی بادشاہی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اس نظام کو "نسل پرست” قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : دستاویزی فلم میں شاہی جوڑے کی محبت کی کہانی کو آشکار کیا گیا ہے مگر اس دستاویزی فلم میں پیش کردہ بعض مناظر سے برطانوی سخت ناراض دکھائی دیتے ہیں۔


    اس سیریز میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور شاہی خاندان کے افراد کا تمسخر بھی شامل ہے میگھن ایک منظر میں ملکہ کے سلام کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اخبار دی سن کے مطابق وہ ملکہ کا مذاق اڑاتے ہوئے مبالغہ آرائی سے جھکنے کی کوشش کررہی ہیں۔


    سیریز میں امریکی اداکارہ نے شاہی محل کے اندر چلنے والی روایات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر حقیقی ہیں انہوں نے محل کے اندر عشائیہ کی تقریبات کو قرون وسطیٰ کے بے ہودہ نظام سے تشبیہ دی۔

    روسی زبان کے معروف ناول نگار اور مورخ الیکزینڈر سلزینسٹائن کا یوم پیدائش

    میگھن نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ اپنے پہلے عشائیہ کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پھٹی ہوئی جینز پہن رکھی تھی اور میں ان سے ننگے پاؤں ملی تھی مجھے احساس نہیں تھا کہ اس سے بہت سے برطانوی پریشان ہو گئے ہیں۔

    دوسری طرف شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی اپنی اہلیہ میگھن اور ان کے بچے آرچی کے لیے نفرت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اپنے خاندان کو محفوظ رکھنا ہے۔

    برطانوی عوام کی جانب سے ہیری اور میگھن کو ان کے بیانات کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےمشہور صحافی پیئرز مورگن نے جوڑے کو ’قابل نفرت اور منافق‘ قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ فلم کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز سے بھی بدتر ہے۔ ایسا کام جو میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ انسان بنا سکتے ہیں۔


    انہوں نے میگھن کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مارکل اب اپنے والد کا مذاق اڑا رہی ہے جو ابھی حالیہ فالج کے اثر سے صحت یاب ہو رہے ہیں کہ اس بے رحم خاتون نے ان سے رابطہ تک نہیں کیا-

    برطانوی جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا؛1ہلاک اور12 لاپتہ


    صارفین کا کہنا تھا کہ میگھن اور ہیری اپنے خاندان اور ملک کو چھوڑ کر پچھتائیں گے جبکہ میگھن کے رویے کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا آنجہانی ملکہ کے ساتھ ان کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہیری نے اوپرا ونفری کو ایک انٹرویو میں نہیں بتایا تھا کہ ان کے خاندان نے ان کی اہلیہ کا استقبال کیا؟-
    https://twitter.com/RobCHughes/status/1600942594875236352?s=20&t=yjhoJTd-_Q1ZOofbnayvqw
    سیریز کا دوسرا حصہ 15 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

  • پنجاب حکومت کا بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، محمد محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، سید حسین جہانیاں گردیزی، چیف سیکریٹری عبداللہ خان سنبل، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکریٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجراء کا ازسرنو جائزہ لیا گیا سیکریٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر کی موجودہ پوزیشن اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے ہیں جبکہ مالیاتی نظم و ضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کو زرعی صوبہ ہونے کے ناطے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کی آگاہی دی جائے اور عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے-

  • سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز کوئٹہ سے تحویل میں لے کر سکھر منتقل کئے گئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی درخواست پر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں سواتی کو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف اپنے مبینہ قابل اعتراض بیانات پر متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اسی روز سندھ پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

  • ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں

    ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں ملی ہیں-

    باغی ٹی وی : صوبائی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ثمر بلور کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے، اطلاع آئی ہے کہ ایمل ولی کو مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

    ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں،رانا ثنااللہ


    ثمر بلور مزید کہا کہ ہمارا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو ہم اپنی پارٹی کے بڑوں کا تحفظ پھر اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، ہمیں اسلحہ بھی اٹھانا پڑے گا اور قانون کو بھی توڑنا پڑے گا۔

    صوبائی ترجمان اے این پی نے گزشتہ دنوں بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ایمل ولی خان کو دہشتگردوں کی جانب سے بڑی دھمکیاں دی گئی ہیں، ریاست، حکومت اور دہشتگردوں کے ہمدرد جان لیں کہ ایمل ولی خان ہمارے ولی باغ کے سیاسی وارث ہیں، ایمل ولی کو ذرہ برابر بھی نقصان پہنچایا گیا تو ہم سے گلہ نہ کریں۔

    گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرداد حسین بابک کو بھی دھمکیاں موصول ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل