ملتان : پاکستان کے نوجوان بولر نسیم شاہ کی ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ دائیں کندھے کی تکلیف کے شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث انہوں نے ملتان میں ٹریننگ سیشن میں بولنگ بھی نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے احتیاطاً بولنگ نہیں کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نسیم شاہ کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ملتان ٹیسٹ میں مضبوط ہو کر آئے گی لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق چلیں گے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین اسٹوکس کا کہنا تھا پاکستان میں بولنگ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں لیکن ملتان کی پچ خشک اور پنڈی سے مختلف ہے، یہاں ریورس سوئنگ ہو سکتی ہے۔
بین اسٹوکس کا کہنا تھا مارک ووڈ کو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے جس سے ہمیں فائدہ ہو گا، مارک ووڈ لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں، مارک ووڈ کے آنے سے 20 وکٹیں حاصل کرنے میں مزید آسانی ہو گی۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا ملتان کی آلودگی سے فکر مند نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم مضبوط طریقے سے آئے گی لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق جائیں گے ہم اپنے لیے 20 وکٹیں لینے کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ برصغیر میں سب ٹیمیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی کوشش کرتی ہیں، ہمارا بھی پلان یہی ہے اور اسی طرح کھیلنے کا پلان ہے لیکن اگر بابر اعظم ٹاس جیت جاتے ہیں تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتا۔
لاہور:بڑی مخبریاں۔اندر کی لڑائی،عمران ریاض کوکس نے رکوایا؟ شہباز گل کی کمال دھلائی ۔رندا پھر گیا،اکڑ غائب یہ ہے آج کا موضوع مگر اس وقت ایک بحث چل رہی ہے کہ پہلے اسد عمر نے سخت ریمارکس دیئے اور اب عدالت سے معافی مانگ لی ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کا یہ حال ہے کہ پہلے وہ بڑی بڑی باتیںکرتیں پھرکھسیانی بلی کی طرح پیروں میں پڑجاتے ہیں ، ایسے ہی عمران خان کا حال ہے اور دیگرپی ٹی آئی رہنماوں نے بھی یہی انداز اپنا رکھا ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان کا میرے ساتھ بھی یہی رویہ تھا ، اب میری طرف بندے بھیج رہا ہے کہ ملاقات کرلیں تو میں نے ملاقات سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے نہیں کسی اصولی موقف پر بات ہوگی
مبشرلقمان نے ایک سوال کا جواب دیا کہ عمران خان سے ذاتی لڑائی نہیں ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس ملک میں ہر حوالے سے بہتری آنی چاہے ،عمران خان کہتا تھا کہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہوں ، چینی مافیا کے خلاف اپریشن کروں گا ، اس کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کروں گا، مگرپھرفرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے جب کرپش کی تو ان سے پوچھ بھی نہ سکے ، اور پھر وہی باتیں ، ایسے تو نظام بہتر نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ میں بھی عمران خان کے ساتھ اسی لیے کھڑا ہوا تھا کہ چلو میرے ملک سے کرپشن اور چوربازاری ختم ہوجائے گی مگرایسے نہ ہوسکا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس قابل نہیں رہا کہ وہ اس ملک میںتبدیلی لا سکے
شہبازگل کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازگل نے جھوٹ اور بہتان اور بتنگڑ کے تیر چلائے ، وہ سب فلاپ ہوگئے ، شہبازگل جیسے شخص کو تمیز ہی نہیں ، کس طرح وہ اپنے مخالفین پر طنز کرتا رہا اور کمرٹیڑھی ہونے کے طعنے دیتے رہا ، مگرجب اداروں کے خلاف زبان درازی کی وجہ سے پکڑا گیا تو وہ کمراور جو جٹ ہونے کا نعرہ لگاتا تھا سب نکل گئے، پھر وہ کیلے کھلانے والی ویڈیو جب باہر آئی تو کہنے لگا کہ یہ مجھے زبردستی کھلائے گئے ہیں
انہوں نے مزید بتایاکہ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے اس قسم کا حلیہ بنایا تھا کہ پتہ نہیں کہ کیا ایسا ہوگیا کہ دنیا کو باورکرارہا تھا کہ وہ تو سخت بمار ہیں لیکن جب عدالت لے جایاگیا تو پھر کلین شیو اور ہشاش بشاش اور پھر جب وکیلوں نے بتایا کہ بابا ایسا نہیں جوآپ سمجھ رہے ہیں توپھر وہیل چیئر بھی آگئی اور وہ ڈرامے پھر شروع ہوگئے
شہبازگل کے حوالےسے کہا کہ یہ مراثی ہے یہ ڈھونگ رچا رہا ہے ، یہ ڈرامے بازی ہے ، یہ پی ٹی آئی میں کیوں گھسا ہوا ہے ، ، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاستددانون کے قول وفعل میں بڑا تضاد ہے ، یہ اس ملک کے سیاستدان ہے جو یہ حرکتیں کررہےہیں
عام انتخابات کےحوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ انتخابات مزید تاخیر کا شکارہوجائیں گے ، وہ عارف علوی جو کھیل کھیلے رہے تھے مذاکرات کا وہ بھی بے سود، اسد عمر نے بڑی جلدی سے معافی مانگ لی اس کو پتہ تھا کہ الیکشن آرہے ہیں تو نااہلی ہوسکتی ہے پھر جلدی سے معافی مانگ لی اور عمران خان بھی یہی کرتا ہے ، پہلے بھی نااہل ہوچکا ہے اور اب پھر ہوگا
فواد چوہدری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی کی کیا جرات تھی کہ وہ دستخط نہ کرتے ، یہ سب اس قسم کی گفتگو کرتے ہیں ، یہ لوگ ہی اصل مسئلہ ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو کچھ حیا نہیں ، چوہدری پرویز الٰٰہی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیںکہ کیا کچھ ہورہا ہے ، عمران ریاض خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ فنڈ ریز نگ کے حوالے سے جارہا تھا تو اس کا ویزہ کینسل کروا دیا تھا ، مونس الٰہی کا کہنا تھا وہ کون ہے کہ جس کا ویزہ کینسل ہوگیا ، تو سب جانتے ہیں کہ مونس الٰہی پی ٹی آئی کے کتنے قریب ہیں اور یہ کون کرسکتا ہے
ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پنجاب میں اور ہوسکتا ہے کہ مرکز میں ن لیگ کی حکومت نہ بن سکے اس کی وجہ پارٹی کے اندر اختلافات ہیں اور ن لیگی امیدواوراحمزہ کو قبول نہیں کرتے تو یہ آگے دیکھیں کیا کیا ہوتا ہے ،
بی آئی ایس پی کے تحت حکومت نے70 ارب روپے تقسیم کیے. وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے رہائشی یونٹس کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور ٹانک میں مخیر حضرات کی مدد سے گھر بنائے گئے ہیں۔ سیلاب سے 20 لاکھ گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
بشریٰ زاہدی کی سیرتِ النبیؐ پر پہلی کتاب شائع
لاہور،بچوں کی مشہوراور مقبول لکھاریہ، کالم نگارمرکزی چیئرپرسن بلومنگ رائٹرز آرگنائزیشن بشریٰ زاہدی کی نبی رحمت صلی الله عليه وسلم کی شان پہلی کتاب”سراپا رحمت خاتم النبیین صلی الله عليه وسلم شائع ہوکر منظر عام پر آچکی ہے۔مستنداحادیت اور حوالہ جات کے ساتھ 112صفحات پر مشتمل اس کتاب پر مصنفہ نے کافی محنت کی ہے۔
مصنفہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کتاب شہرت کے لیے نہیں بلکہ نبیؐ کے غلاموں میں اپنا نام لکھوانے کے لیے لکھی ہے۔سب سے بڑی بات کہ یہ کتاب فی سبیل اللہ ہے اس کا کوئی ہدیہ نہیں، مصنفہ بشریٰ زاہدی بجا طور پر مبارکباد کی مستحق ہے
سپریم کورٹ، نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی
ترامیم کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے نیب سے واضح جواب مانگ لیا ،نیب سے واضح تحریری جواب وفاق کے وکیل مخدوم علی خان کی استدعا پر مانگا گیا ،زیرالتوا تحقیقات میں مقدمات کتنے مالیت کے ہیں؟ عدالت نے نیب سے تفصیلات مانگ لیں
وکیل عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون سازی کی ہدایات دے چکی ہے آرمی چیف تعیناتی کیس میں بھی پارلیمان کو قانون سازی کیلئے وقت دیا گیا،بعض فیصلوں میں عدالت نے مجوزہ قوانین کا مسودہ بھی پارلیمان کو دیا، نیب ترامیم سے وہ کیسز بھی دوبارہ کھلیں گے جن میں عدالتیں فیصلے کر چکی ہیں، این آر او کیس میں بھی صرف وہ مقدمات دوبارہ کھلے تھے جو آرڈیننس کے ذریعے بند ہوئے ،جن ملزمان کو عدالتیں سزائیں دے چکی ہیں انکے کیسز ترامیم کے بعد کیسے ختم ہوسکتے؟ جسٹس منصور علی شاہ نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ دلائل مکمل کرنے کیلئے مزید 2 دن درکار ہیں، سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل کوپیر تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان آئندہ سال جنوری سے دلائل کا آغاز کریں گے عدالت نے کیس کی سماعت سوموار تک ملتوی کردی
واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
پاکستان کے ذمہ ایئرلائنز کے ڈھائی سو ملین ڈالر واجب الادا ہیں. آئی اے ٹی اے
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ ایئرلائنز کے ڈھائی سو ملین ڈالر واجب الادا ہیں جبکہر، آئی اے ٹی اے کے مطابق پاکستان کا نادہندگان میں دنیا میں دوسرا نمبر ہے. اور زرمبادلہ کے ذخائر برقرار رکھنے کیلئے ادائیگیاں روکی گئیں ہیں. انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق؛ مقامی معیشت کو ادائیگیاں روکنے کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں سروس برقرار نہیں رکھی جاسکتی ہے. لہذا حکومتیں بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق تمام رکاوٹوں کو دور کریں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ ، بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو آںے کے بعد برس پڑیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ یہ ہے ایمان دار عمران خان کی کہانی جن کی بیگم صاحبہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر گھڑیوں کا کاروبار کر رہی تھیں۔۔آج بشری بی بی نے نیازی صاحب کو پکا گھڑی چور ثابت کر دیا
یہ ہے ایمان دار عمران خان کی کہانی جن کی بیگم صاحبہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر گھڑیوں کا کاروبار کر رہی تھیں۔۔آج بشری بی بی نے نیازی صاحب کو پکا گھڑی چور ثابت کر دیا pic.twitter.com/wzEflhqq9t
ایک اور ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ مرشد پاک تو گھڑیاں بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ایک اور ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ زلفی بخاری نہ ہو گیا OLX ہوگیا، جسے مرشد پاک کہہ رہی ہیں “سب کچھ بیچ دو”. ایک اور ٹویٹ میں ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ بشری بی بی کی آڈیو نے عمران خان کے گھڑی چور ہونے پر مہر ثبت لگا دی،گھڑی چور اب ذرا بھی شرم باقی ہے تو دوسروں کو چور کہنا بند کر دو کیونکہ تم خود انٹرنیشنل چور ثابت ہو چکے ہو۔
واضح رہے کہ زلفی بخاری اور بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ،آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں انہیں بیچ دیں،:گھڑیاں خان صاحب کے زیراستعمال نہیں، زلفی بخاری نے بشری بی بی کو جواب دیا کہ ضرور مرشد کردوں گا،
ایتھے رکھ، گھڑی چوروں کی منجھی ٹُھک گئی، بشری، زلفی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،آڈیو لیک پرمبشر لقمان نے بینڈ بجا دی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آڈیو آنے کے بعد اب کیا منہ دکھائیں گے کہ ہم نے گھڑی نہیں بیچی، کیا یہ جھوٹا الزام ہے؟ کیا آپ یہ کہیں گے کہ میں جو گھڑی بیچی وہ یہ نہیں تھی، جس کو گھڑی بیچی گئی اس دکان کا نام ہے،آرٹ آف ٹائم، سب رسیدیں موجود ہیں،
سابق وزیراعظم عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار تاجر شفیق کا بیان سامنے آیا ہے۔عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار نے بتایا کہ میرا نام محمد شفیق ہے اور جناح سپر مارکیٹ ایف 7 میں میری دکان ہے، میرے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے کہ میں نے عمران خان کی گھڑی خریدی ہے۔ محمد شفیق کا کہنا ہے کہ نہ میں نے کوئی گھڑی خریدی اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے، نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط ہیں، نہ میری لکھائی ہے۔ میرا نام سامنے آنے پر مجھے پریشانی ہو رہی ہے، مجھے کوئی علم نہیں، میں اس چیز کی تردید کرتا ہوں کہ میں نے وہ گھڑی نہیں خریدی،میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، بار بار میرا نام لیا جا رہا ہے، اگر کوئی دوبارہ مجھے اس معاملے پر گھسیٹے گا تو قانونی کروائی کروں گا،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے ٹیکس ریٹرن اٹھا لیں، محمد شفیق کا ٹیکس آفس پنڈی ہے، ایڈریس انکا جناح سپر کا ہے، یہ 2014 سے فائلر ہیں، انکا ٹیکس ڈیٹا 2018 میں بزنس کیپٹل 14 لاکھ سے اوپر تھا، 2019 میں بزنس کیپٹل اتنا ہی رہا اور کیش چالیس لاکھ ہو گیا، اسکے بعد پھر کم ہو گیا، 2021 میں بزنس کیپٹل 20 لاکھ ہو گیا اور کیش 67 لاکھ ہو گیا، اب جس کا ٹوٹل ایسڈ ہی 88 لاکھ کا ہو ،2019 میں 54 لاکھ کے اثاثے تھے وہ پانچ کروڑ کی گھڑی کیسے خرید سکتا ہے، ہاتھ سے لکھی ہوئی رسیدیں عمران خان کو دے دیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی تاریخ میں دو ہی ایماندار حکمران گزرے، ایک اورنگزیب عالمگیر، جو ٹوپیاں بنا کر گزارہ کرتے تھے، دوسرے عمران خان جن کا پتہ چل گیا ہے کہ وہ گھڑیاں کہاں بیچتے ہیں، دنیا مین کچھ نایاب گھڑیاں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو اسکی اوقات دکھاتی ہیں، جب وہ کسی بے اوقاتے کے پاس چلی گئیں تو پھر تب پتہ چلتا ہے، ہمارے ملک کے صادق و امین کو اسکی اوقات ایک گھڑی نے دکھا دی،
پیرس:فوٹبال بین الاقوامی فیڈریشن فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لئے سبھی بر اعظموں کے کوٹے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوٹبال کا تیئیسواں ورلڈ کپ مشترکہ طور پر امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں سنہ دوہزار چھبیس میں منعقد ہوگا۔
فیفا کے اعلامیے کے مطابق یورپ سے سولہ، افریقہ سے نو، ایشیا سے آٹھ، شمالی امریکا کونکاکاف اور کیریبیئن خطے سے چھے، جنوبی امریکہ سے چھے اور اوشیا یا آسٹریلیا سے ایک ٹیم کو براہ راسٹ داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ امریکہ، ایشیا اور افریقہ سے دو ٹیمیں پلے آف کے بعد ورلڈ کپ میں پہنچیں گی۔
اسی طرح ورلڈ کپ 2026 کے تینوں میزبان ورلڈ کپ کے آخر مرحلے میں موجود رہیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ بیس چھبیس کی تین افتتاحی تقریبات میزبان ملکوں یعنی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوں گی۔
ادھرقطر میں جاری مراکش اور اسپین کے درمیان میچ میں سیکیورٹی پر مامور گارڈ اپنی ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگ رہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو سنسنی خیز میچ میں پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دی تاہم میچ میں مراکش سے تعلق رکھنے والا سیکیورٹی گارڈ فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا اور ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں کررہا تھا۔
فٹبال ورلڈکپ کے دوران جہاں ہمیں شاندار مقابلے دیکھنے کو مِل رہے ہیں وہیں گراؤنڈ سے باہر ہونے والے واقعات بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں، میچ میں فتح کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں سجدہ ریز ہوگئے اور فلسطینی پرچم لہرائے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا. ممتاز زہرہ بلوچ
پاکستان نے امريکا کی جانب سے پاکستان کو اقليتوں کو مذہبی آزادی نہ دينے والے ممالک ميں شامل کرنے پر شدید مايوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ميں اقليتوں کو مذہبی آزادی حاصل نہيں، امریکی کمیشن کی سفارش کے باوجود بھارت کو فہرست میں شامل نہ کرنا زيادتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا امریکا نےاقلیتوں کی مذہبی آزادی کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا، امریکی کمیشن کی سفارش کے باوجود بھارت کا نام فہرست میں نہیں ڈالا گیا، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کو یکطرفہ طور پر فہرست میں شامل کرنے پرپاکستان کو تشویش اور انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔