Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • چاند اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ 36 سیکنڈ ظاہر ہوا اور پھر غائب ہوگیا

    چاند اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ 36 سیکنڈ ظاہر ہوا اور پھر غائب ہوگیا

    چاند اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ 36 سیکنڈ ظاہر ہوا اور پھر غائب ہوگیا

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس کی فلم بندی کینیڈا، الاسکا اور روس کی سرحد کے درمیان آرکٹک سرکل کے قریب ہوئی ہے۔ جبکہ یہ نظارہ صرف چند سیکنڈ یعنی 36 تک رہتا ہے. دیکھنے والوں کے مطابق یہ چند سیکنڈ کا شاندار منظر یقینا تعریف کرنے کے قابل ہے. خیال رہے ایسا منظر دیکھنا سال میں صرف ایک بار ممکن ہوتا ہے.


    دیکھنے والوں کے مطابق چاند نکلتا ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے بالکل قریب ہو پھر وہ جیسے سورج کے سامنے آتا اس کے فوراً بعد 5 سیکنڈ کے لیے مکمل سورج گرہن ہوتا ہے جبکہ مکمل اندھیرا سا چھا جاتا ہے۔ اور صرف اسی جگہ ہوکر براہ راست دیکھنا ممکن ہے مگر صرف وہ مقام جہاں چاند زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے. اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے والے نے کہا؛ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم اس عظیم رفتار کا احساس کرسکتے اور قریب سے دیکھ سکتے ہیں. وہ حرکت کررہا ہوتا ہے.

    علاوہ ازیں جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی گلاسز کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اسے براہ راست دیکھ سکتے ہیں، البتہ دوربین سے یہ نظارہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

  • ملتان : پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

    ملتان : پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

    پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش ٹیم کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں ردوبدل پر غور کر کرہی ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم اولی پوپ کو ہی بحیثیت وکٹ کیپرکھلانے پرغور کر رہی ہے، اولی پوپ نے پہلے ٹیسٹ میں بین فوکس کی جگہ وکٹ کیپنگ کی تھی۔

    وکٹ کیپر بین فوکس طبیعت ناساز ہونےکی وجہ سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ انگلش آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اولی پوپ وکٹ کیپنگ کرتے ہیں تو مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ملتان کی کنڈیشنز ٹیم سلیکشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، بین فوکس اور مارک ووڈ دونوں کےکھیلنےکی صورت میں ول جیکس جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن چل رہی ہے اور پچ کے حوالے سے دوپہر کے وقت ٹھیک سے پتہ چلتا ہے ایک میچ کی وجہ سے پوری پلاننگ تبدیل نہیں کرسکتے کیونکہ ہم میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں ہم اپنے فاسٹ باؤلرز کے کمبینیشن پر فوکس کریں گے اور کوشش ہوتی ہے کہ شکست کے بعد پریشر نہ لیں۔ اظہر علی کے مستقبل سے متعلق یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتے۔

    بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے،وریندر سہواگ

    بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے ہر سیشن میں گیم تبدیل ہوتی ہے جبکہ ٹوٹل رنز اور اس کا تعاقب کیسے ہو گا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور میچ میں رہ جانے والی چیزوں پر فوکس کر رہے ہیں۔ کوشش ہوتی ہے تمام کھلاڑی کرکٹ سے محظوظ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ میرا کام ٹیم کو جتوانا ہوتا ہے اور ہم نے کارکردگی دینی ہوتی ہے۔ اگر دھند ہوئی تو راولپنڈی کی طرح کچھ اوورز اوپر نیچے ہوسکتے ہیں بطور کپتان ہر چیز کی پلاننگ کرتا ہوں اور کوئی پریشر نہیں لیتا ہوں۔ کسی کو دکھانا نہیں ہوتا کہ میں کیا کرتا ہوں، جو میرا بیسٹ ہے وہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

  • کوشش ہوتی ہے کہ شکست کے بعد پریشر نہ لیں،بابر اعظم

    کوشش ہوتی ہے کہ شکست کے بعد پریشر نہ لیں،بابر اعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن چل رہی ہے،پچ کے حوالے سے دوپہر کے وقت ٹھیک سے پتہ چلتا ہے،

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک میچ کی وجہ سے پوری پلاننگ تبدیل نہیں کرسکتے،کوشش ہوتی ہے کہ شکست کے بعد پریشر نہ لیں،اظہر علی کا مستقبل یہاں بیٹھ کر ڈی سائیڈ نہیں کر سکتے،ٹیسٹ میچ میں ہر سیشن میں گیم تبدیل ہوتی ہے،ٹوٹل اور اس کا تعاقب کیسے ہوگا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے،میچ میں کمییوں کو دورکرنے پر فوکس کررہے ہیں کوشش ہوتی ہے تمام کھلاڑی کرکٹ سے محظوظ ہوں غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں میرا کام ٹیم کو جتوانا ہوتاہے ، ہم نے کارکردگی دینی ہوتی ہے ،اگر دھند ہوئی تو راولپنڈی کی طرح کچھ اوورز اوپر نیچے ہوسکتے ہیں، بطور کپتان ہر چیز کی پلاننگ کرتاہوں کوئی پریشر نہیں ، نہ کسی کا لیتا ہوں،کسی کو دکھانا نہیں کہ میں کیا کرتا ہوں، جو میرا بیسٹ ہے وہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

     ارشد شریف قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخود نوٹس کیس سیکریٹری خارجہ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں،ہم اپنے فاسٹ باولرز کے کمبی نیشن پر فوکس کریں گے  ہم فاسٹ باؤلرز کی فٹنس کے حوالے سے زیادہ خیال رکھیں گےکرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ہم آگے کی طرف دیکھتے ہیں،اظہر علی اچھے کھلاڑی ہیں، کب تک کھیلنا ہے یہ انکا حق ہے کہ وہ اپنا فیصلہ کریں

  • وزیر خارجہ کی انڈونیشیا میں ملاقاتیں؛ علاقائی، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ کی انڈونیشیا میں ملاقاتیں؛ علاقائی، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ کی انڈونیشیا میں ملاقاتیں؛ علاقائی، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بالی میں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی انڈونیشیائی ہم منصب نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے جو دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ تھے دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو بالی میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات سمیت 15 ویں بالی ڈیموکریسی فورم میں شرکت کررہے ہیں جہاں وہ پاکستان کی ترجمانی کررہے ہیں. جبکہ بلاول بھٹو زرداری بالی میں قیام کے دوران افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی تعلیم کے حوالے بات کررہے ہیں. دوسری جہاں وہ مختلف چیزوں کو اجاگر کریں گے.

    جبکہ وسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بالی میں بوسنیا کی وزیرخارجہ سے سے ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بالی فورم سے خطاب میں کہنا تھا جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مالی وسائل کی بہتر اور منصفانہ تقسیم کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خیالات کا اظہار انڈونیشیا کے دورے کے موقع پر 15 ویں بالی جمہوری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جمہوریت ایک آزاد معاشرے کی بنیاد ہے، پاکستان ہمیشہ سے عوام پر مبنی جمہوریت کے لیے کوشاں رہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا افسانوی جمہوریت کو حقیقی جمہوریت میں بدلنا ہے۔

  • نئےایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ایم کیو ایم اور پی پی میں اتفاق،  ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بن گئے

    نئےایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ایم کیو ایم اور پی پی میں اتفاق، ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بن گئے

    نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا ،ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بن گئے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی کے لیے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل کر لیا گیا ہے سندھ حکومت ایم کیو ایم کے نامزد کردہ سیاسی یا سرکاری ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

    پی ٹی آئی حکومتیں جرائم کی روک تھام،لوگوں کوریلیف دینے میں ناکام ہوگئیں، شرجیل میمن

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی وزیر ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر محنت سعید غنی اور وزیر خوراک مکیش چاولہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے سیف الرحمان اور عبدالوسیم کے نام دیے گئے تھے رہنما ایم کیو ایم عبد الوسیم رکنِ قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

    ڈاکٹر سیف الرحمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے اور وہ اس وقت گورنرسندھ کےپرنسپل سیکریٹری ہیں ڈاکٹر سیف الرحمان بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹروپولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر سیف الرحمان ضلع وسطی، شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں۔

    ڈاکٹر سیف کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور بلوچستان میں کمشنر ژوب بھی تعینات رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر ایک ضلعی میونسپل ایڈمنسٹریٹر کو بھی آج تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں ایم کیو ایم کا نامزد کردہ افسر ایڈمنسٹریٹر مقرر ہو گا۔

    کراچی: نیا ایڈ منسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان

  • بارات سے ایک روز قبل گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو پولیس نے کروایا بازیاب

    بارات سے ایک روز قبل گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو پولیس نے کروایا بازیاب

    بارات سے ایک روز قبل گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو پولیس نے کروایا بازیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عارفوالہ سے لاپتہ ہونے والی تین لڑکیاں لاہور سے بازیاب کروا لی گئی،

    عارفوالہ کی دو بہنیں اور انکی ایک سہیلی لاپتہ ہو گئی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،تھانہ صدر عارفوالا مین محمد رمضان کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ سعید فاطمہ عمر 20 سال،انسا عمر 15 سال.گھر سے لاپتہ ہو گئی ہین، سعید فاطمہ کی شادی طے تھی اور 25 نومبر کو بارات آنا تھی،24 نومبر کو مزمل ہمارے گھر آئی جو میری بیٹی کی دوست تھی،وہ اسکو بیوٹی پارلر لے کر گئی، میری دوسری بیٹئ بھی ساتھ تھی، وہاں سے نامعلوم ملزمان نے ان تینوں کو اغوا کر لیا ہے،

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور لڑکیوں کی تلاش شروع کر دی، چودہ روز کی تگ و دو کے بعد پولیس کو کامیابی ملی اور لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کو لاہور سے بازیاب کروالیا گیا ہے تینوں لڑکیوں کو کرائے کے مکان سے سمن آباد لاہور سے بازیاب کرا گیا،پولیس نے زیادتی کے الزام میں ایک ملزم کوگرفتار بھی کیا ہے، لڑکی جس کی شادی ہونی تھی نے پولیس کو بیان دیا کہ ہمیں نہ کسی نے اغوا کیا اور نہ ہی ہم لاپتہ تھیں بلکہ مرضی سے آئیں، جس جگہ میرا رشتہ کیا جا رہا تھا وہ رشتہ مجھے منظور نہیں تھا اسلئے میں نے گھر سے نکلنے کا فیصلہ کیا اور اس کام کے لئے اپنی بہن اور سہیلی کی مدد لی

    شادی کے خواہشمند 39 سالہ شخص کو لگایا دلہن کے روپ میں "مرد” نے 21 لاکھ کا "ٹیکہ”

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج 

    گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت توانائی مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس ہوااجلاس میں نارویجن کمپنی کے نمائندے کارل فریڈرک نے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔-

    اجلاس میں ناروے کی کمپنی کی جانب سے روزانہ 1250 ٹن سالڈ ویسٹ سے 55 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی پیشکش کی گئی-

    اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور میں 40 ملین ٹن سالڈ ویسٹ موجود ہے، روزانہ 5ہزار ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہو رہا ہے جس سے وافر مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نارویجن کمپنی ابتدائی طور پر 250 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی، سالڈ ویسٹ سے حاصل کردہ انرجی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتوں کو دی جائے گی۔

    معاشی بحران پر علی ظفر کا اسحاق ڈار اور اسد عمر سے سوال؛ کوئی بتائے اتنے سال میں ملک ٹھیک ہوجائے گا؟

    چوہدری پرویز الٰہی نے نارویجن کمپنی کو یقین دلایا کہ لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں قواعد کے مطابق پوری معاونت کریں گے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہیں، رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے، ناروے، جرمنی اور دیگر ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی معاونت کو تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ ماحول دوست متبادل توانائی ملک کا مستقبل مگر پاکستان میں 57 فیصد بجلی فوسلز فیولز سے بنائی جا رہی ہے عالمی بازار میں خام تیل مہنگا، گیس مہنگی، ایل پی جی، ایل این جی اور کوئلہ مہنگا جبکہ ایندھن خریداری کا ڈالر بھی خرید سے باہر ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں برے پیمانے پر بجلی فوسلز فیولز سے بنائی جا رہی ہے۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ سورج اور ہوا سے بنائی جانے والی بجلی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، 20 برسوں میں پانچ ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔

    وہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی عمران سے لاتعلقی کا اظہار کریگی،ناصر شاہ

  • توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

    توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

    اسلام آباد سیشن کورٹ،عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت ہوئی

    توشہ خانہ کیس میں درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا عدالت میں موجود تھے ،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی عدالت میں پیش ہوئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس الیکشن کمیشن مصدق انور کا بیان قلم بند کیا گیا،نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کی بینک اسٹیٹمنٹ کی نقل جمع کروانے کا کہا گیا ہے، عمران خان کی بینک اسٹیٹمنٹس کی نقول 31 صفحات پر مشتمل ہیں، بینک اسٹیٹمنٹس الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں جمع ہیں، عمران خان کی کاغذات نامزدگی کی نقول بھی عدالت میں جمع کروا دی گئیں عمران خان کی کاغذاتِ نامزدگی کی نقول 59 صفحات پر مشتمل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس الیکشن کمیشن مصدق انور کا بیان عدالت میں قلمبند کر لیا گیا

    محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے وکیل ثمن میمن عدالت میں پیش ہوئیں،وکیل محسن رانجھا نے عدالت سے استدعا کی کہ توشہ خانہ ریفرنس میں فریق بننا چاہتے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ ایک ہی رہے گا بہتر ہے آپ گواہ بن جائیں، اگلی سماعت پر پراسیکیوشن کے دلائل تفصیل سے سنیں گے، ثبوت بھی دیکھیں گے، عدالت نے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا تھا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے شکایت میں کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، عمران خان نے اثاثوں کی جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں۔ سیکشن 174 کے تحت جھوٹی تفصیلات جمع کرانے کی سزا بھی ہے، عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔خیال رہے کہ مذکورہ سیکشنز کے تحت تین سال جیل اور جرمانہ کی سزا سنائی جا سکتی ہے الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا اور توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا تھا

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • ارشد شریف قتل کیس،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں سہولت کارکا کردارادا کرینگے،چیف جسٹس

    ارشد شریف قتل کیس،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں سہولت کارکا کردارادا کرینگے،چیف جسٹس

    ارشد شریف قتل کیس،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں سہولت کارکا کردارادا کرینگے،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی،پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور ڈی جی ایف آئی اے کمرہ عدالت میں موجود تھے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے رپورٹ جمع کرائی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی درخواست نہیں ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایک صفحے پر مشتمل وزارت داخلہ کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں 5ممبران ہیں اور ان کیساتھ سپورٹنگ ٹیم ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ سپورٹنگ ٹیم کو متعلقہ فنڈز بھی فراہم کئے جائیں، اس ٹیم کے ساتھ ہر قسم کی معاونت کی جائے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اس کیس میں ہم انٹر پول سے بھی رابطہ کرینگے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی کو کوئی انتظامی ایشوز نہیں آئیں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹیم ارشد شریف کی والدہ سمیت تمام متعلقہ افراد جو اندرون اور بیرون ملک ہیں ،کے بیان ریکارڈ کریگی۔تفتیش ہر رخ سے کی جائے گی۔ اس کیس میں اہم پہلو کینین پولیس کا ہے ،ان کی وزارت خارجہ کے ساتھ بھی رابطہ کرینگے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔ سہولت کار کا کردار ادا کرینگے،اس کیس کے لئے ہم موجود ہیں۔اگر کینیا جانے کے لئے فنڈز جاری نہ ہوئے تو ہم حکومت سے بات کرینگے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جو کینیا کے تین افراد کے ابتدائی رپورٹ میں نام آئے ہیں ان کو سمن کیا گیا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان تینوں کے نام رپورٹ میں ہیں،جو ٹیم کینیا گئی تھی ان کے بیان ریکارڈ کئے تھے۔ اس میں کینیا کے اندر جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کرینگے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اس سپیشل جے آئی ٹی کی میٹنگ کب ہوگی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کی میٹنگ جلد ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہیں ،ہم یہ طے کرینگے کہ ہر پندرہ دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے۔ رپورٹ چیف جسٹس کے چیمبر میں جمع ہوگی،جواب میں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ ڈپلومیٹک میدان میں اس کیس پر کام کریگی۔ اس کیس میں قانونی پہلو اور میوچوئل لیگل اسسٹنس بھی لی جائے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسپیشل جے آئی ٹی پیش رفت کرکے بیان ریکارڈ کریگی، ثبوت اکٹھا کریگی۔ سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہیں،اس دوران جے آئی ٹی کو کوئی انتظامی پریشانی ہو تو وہ براہ راست تحریری طور پرآگاہ کریگی ،ہم امید کرتے ہیں کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹس وقت پرجمع کرائیگی اور آئندہ سماعت سے پہلے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائیگی۔

    ارشد شریف قتل کیس، اسپیشل جے آئی ٹی آئی قائم کردی گئی وفاقی حکومت نے نئی اسپیشل جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ میں پیش کردیا نئی اسپیشل جے آئی ٹی میں اسلام آباد پولیس اور آئی ایس آئی کے نمائندہ شامل ہیں،نئی اسپیشل جے آئی ٹی میں آئی بی اور ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہے

    ارشد شریف قتل کیس، اسلام آباد پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ،اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے گزشتہ روز رابطہ کیا گیا،ارشد شریف کی والدہ نے طبعیت ناسازی کےسبب بیان ریکارڈ نہیں کرایا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کو عدالت میں زحمت پر ہم معذرت کرتے ہیں

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

     ارشد شریف قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخود نوٹس کیس سیکریٹری خارجہ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے

  • آئی سی سی کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو صارفین کی ٹرولنگ کا سامنا

    آئی سی سی کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو صارفین کی ٹرولنگ کا سامنا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : 6 دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں مین اور ویمن کھلاڑیوں کی نازدگیاں شامل تھیں۔

    آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

    پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا۔

    ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کی سدرا امین ، آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کونامزدکیا گیا لیکن یہاں آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غلطی ہوگئی کہ ٹوئٹ میں جاری کردہ خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کے پوسٹر پر مرد کھلاڑیوں کے نام لکھے نظر آئے۔


    پاکستانی سدرا امین کی تصویر کے نیچے انگلینڈ کے جوز بٹلر کا نام، تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی جگہ عادل رشید اور آئیرلینڈ کی گیبی لیوئس کی جگہ شاہین آفریدی کا نام لکھا تھا۔

    غلطی کا احساس ہونے کی کچھ ہی دیر بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کی اور ناموں کو صحیح کرنے کے بعد ٹوئٹ دوبارہ کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے-

    بعد ازاں 7 دسمبر کو بھی بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے ٹاس کے فوری بعد آئی سی سی نے غلطی کی۔
    https://twitter.com/DPThirdCharm/status/1600124062055157760?s=20&t=C6PW-9NxPSKkQm7XmKVSPQ
    آئی سی سی کے تصدیق ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹاس سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں لیکن اس پوسٹ کے ساتھ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کی تصویر لگا دی گئی۔

    ون ڈے سیریز: بھارت کو 5 رنز سے شکست،بنگلہ دیش نے دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    اس غلطی پر کئی اکاؤنٹ سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا، آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔


    https://twitter.com/DPThirdCharm/status/1600124062055157760?s=20&t=C6PW-9NxPSKkQm7XmKVSPQ
    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے-