Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جعلی کرنسی دے کر تاجروں کو لوٹنے 3 ملزمان گرفتار

    جعلی کرنسی دے کر تاجروں کو لوٹنے 3 ملزمان گرفتار

    سمن آباد پولیس نے جعلی کرنسی دے کر تاجروں کو لوٹنے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    شہر قائد کے علاقے سمن آباد پولیس نے جعلی کرنسی چلانے والے پنجاب کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا سمن آباد پولیس نے تاجروں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پانچ ہزار کے جعلی نوٹ چلانے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او سمن آباد کے مطابق اعجاز،حارث،اور فرید نامی ملزمان پر مشتمل تین رکنی گروہ پنجاب کے شہر صادق آباد سے تعلق رکھتا ہے جو کہ شہر کے وسط میں دودھ کی دکانوں،بیکری اور جنرل اسٹورز پر جعلی پانچ ہزار کے نوٹ دے کر تاجروں کو لوٹتا تھا جن کے خلاف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے 5 ہزار کے جعلی نوٹ برآمد کر لئے ہیں تاہم ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    دوسری جانب بنوں میں ایک آپریشن کے بعد چار انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ افغانستان میں قائم، ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک جسے ٹی ٹی پی کہا جاتا ہے۔ کے ٹیپو گل دھڑے کا ایک مرکزی حصہ تھا، جو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مقامی لوگوں سے بھتہ خوری اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ دہشت گردوں کے سیل سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش اور مزید کارروائی کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

  • پاکستان نے سعودیہ سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لیے

    پاکستان نے سعودیہ سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لیے

    پاکستان نے سعودیہ سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لیے

     پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم سطح پر گرنے کے بعد سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ اسے فوری طور پر مزید 3 ارب ڈالر نقد فراہم کیے جائیں۔ پاکستان سعودی عرب سے پہلے ہی بیل آؤٹ پیکیج کے تحت 3 ارب ڈالرقرض لے چکا ہے، مزید3 ارب ڈالر کی درخواست وزیرخزانہ اسحق ڈار نے بدھ کو سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کی۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اسحق ڈار نے کل دوسرے روز بھی غیرملکی سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں جو مالیاتی حمایت کے حصول اور شرائط میں نرمی کیلیے آئی ایم ایف پر اثرانداز ہونے کیلیے ان کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی سعودی سفیر سے ملاقات میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے جلد دورہ سعودی عرب پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ شہباز رانا کے مطابق نئی فوجی قیادت بھی سعودی امداد کے حصول کیلیے اپنا کردار ادا کرے گی ،سعودی امداد کی فوری ضرورت اس لیے ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری 2019 کے بعد پہلی بار 7 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے ہیں۔ موجودہ ذخائر کی سطح تقریباً 6.7 ارب ڈالر ہے جو کہ 18 جنوری 2019 کو تقریباً 6.6 ارب ڈالر کی سطح کے تقریباً برابر ہے۔

    ذرائع کے مطابق6.7 ارب ڈالر کے ذخائر رواں مالی سال کے آئندہ تین ماہ جنوری تا مارچ کے دوران 8.8 ارب ڈالر کے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کیلئے ناکافی ہیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں رکھوائے3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے چین اور سعودی عرب کی جانب سے 13 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کی یقین دہانی حاصل کر لی ہے اس میں 5.7 ارب ڈالر کے نئے قرضے بھی شامل ہیں۔

    مالیاتی پیکج کے تحت سعودی عرب سے 4.2 ارب ڈالر اور چین سے 8.8 ارب ڈالر آنے تھے تاہم گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ الٹا پاکستان نے چین کے دو کمرشل قرضے واپس کئے جن کی مالیت1.2 ارب ڈالر تھی۔ 13 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکج پاکستان کی مالی سال2022-23 کی مجموعی مالیاتی ضروریات 38فیصدکے مساوی ہے اور یہ پیکج ملنے سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکتا ہے کیونکہ اس وقت آئی ایم ایف متعدد سخت شرائط عائد کرنے کے باوجود کوئی بڑا مالیاتی پیکج لے کر نہیں آیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ملاقات میں سعودی سفیر کو سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔

    ملاقات میں فریقین نے موخر ادائیگیوں پر 1.2 ارب ڈالر کی سعودی تیل کی سہولت میں اضافے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کی طرف سے 6.5 ارب ڈالر کا پروگرام بحال کرانے میں ناکامی پر پاکستان مدد کیلئے دوست ممالک کی طرف دیکھ رہا ہے، یہ پروگرام تین سالوں میں چوتھی مرتبہ پٹڑی سے اترا ہے۔ آئی ایم ایف نے ابھی تک سٹاف سطح کے مذاکرات کی تاریخوں کو حتمی شکل نہیں دی ہے جو1.2 ارب ڈالر کی قسط کے حصول کیلئے بہت ضروری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف نے گزشتہ روز رواں مالی سال کے دوران 32ارب ڈالرکے مالیاتی پیکج کے حصول کے امکانات پر بات چیت کی۔ حکومتی ذرائع کے مطالق حکومت کے تخمینوں میں 23 ارب ڈالر کے قرضے اور1.5 ارب ڈالر کی گرانٹس کا حصول شامل ہے۔ حکومت نے توقع ظاہر کی کی پاکستان کو 7.5 ارب ڈالر کے تخمینے کے مقابلے میں 6.2 ارب ڈالر کے غیرملکی کمرشل قرضے مل جائیں گے۔ ان میں سے 3.5 ارب ڈالر چین دیگا جبکہ2.7 ارب ڈالر غیرچینی غیر ملکی تجارتی بینک فراہم کریں گے جن کی میعاد کا عرصہ کم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    اسلام آباد سے خصوصی رپورٹر کے مطابق سعودی سفیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معیشت اور تجارت سمیت مختلف محاذوں پر غیر معمولی تعلقات ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں قیمتی سرمایہ کاری پر سعودی فنڈ برائے ترقی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سعودی سفیر نے طویل المدتی تعلقات کا اعتراف کیا اور بتایا کہ مملکت سعودی عرب کا مقصد پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔ نیوز ایجنسیوں کے مطابق وزیر خزانہ سے سے چین کے سفیر نونگ زونگ نے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے چین کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔

    وزیر خزانہ نے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی حکومت کی امداد کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ چینی حکومت پاکستان سے مسلسل تعاون جاری رکھے گی، ہم پاکستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسحاق ڈار نے مسلسل تعاون اور مدد پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریس نے بھی اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ہالینڈ کی سرمایہ کاری کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروبار دوست ماحول کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

  • آپ کے وزیر بننے کا تو مجھے علم ہی نہیں تھا، عمران خان کا پنجاب کے نئے وزیرسے مکالمہ

    آپ کے وزیر بننے کا تو مجھے علم ہی نہیں تھا، عمران خان کا پنجاب کے نئے وزیرسے مکالمہ

    آپ کے وزیر بننے کا تو مجھے علم ہی نہیں تھا، عمران خان کا نئے وزیرسے مکالمہ ؛ عمران خان نے حلف اٹھانے والے پنجاب کے نئے وزیر کو ڈانٹ پلادی

    وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد خیال کاسترو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو عمران خان نے ان کی کلاس لے لی۔ عمران کے خیالی پلاؤ میں اُبال آگیا۔۔۔۔۔پنجاب کی کابینہ میں خیال آگیا۔۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے نئے وزیر بننے والے خیال کاسترو کی خوشی اس وقت ہوا ہو گئی جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حلف اٹھانے پر انہیں ڈانٹ پلا دی.

    اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرنے والی تحریک انصاف کی ایک بار پھر دوغلی پالیسی سامنے آئی ہے، جہاں ایک طرف حکومت سے مذاکرات کی نفی کرنے والے ایوان صدر کے ذریعے مذاکرات کررہے ہیں اور دوسروں جانب اسمبلیوں سے استعفے دینے کی دعویدار پی ٹی آئی نے پنجاب کابینہ میں توسیع کردی ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خیال کاسترو نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا ہے، اور گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد خیال کاسترو بغیر شیڈول کے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہنچے تو عمران خان نے ان کی کلاس لے لی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیال کاسترو سے کہا کہ مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ آپ کو وزیربنایا جارہا ہے، آپ کے حلف اٹھانے سے ہمارے موقف کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیال احمد کاسترو خاموشی سے سب کچھ سنتے رہے اور ملاقات کے بعد رخصت ہوگئے۔

  • مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز سے28 تارکین وطن فرار

    مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز سے28 تارکین وطن فرار

    مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز کی اسپین کے شہر بارسلونا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تقریباً 28 تارکین وطن فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بدھ کومراکش سے ترکیہ جانےوالے جہاز میں بیٹھی ایک حاملہ خاتون نے بچے کی پیدائش کا بہانہ کرکے اسپین کے شہر بارسلونا میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔

    شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی

    اسپین کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد خاتون کا اسپتال میں معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ بالکل ٹھیک تھی، اس دوران جہاز میں بیٹھے تقریباً 28 تارکین وطن فرار ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق ہسپانوی حکومت نے بتایا کہ پولیس نے فرار ہونےو الے افراد میں سے خاتون سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا جو ترکیہ کی پیگاسس ائیر لائنز کے طیارے میں سوار تھےجبکہ دیگر 14 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

    حراست میں لیے گئے افراد میں سے 5 کو طیارے میں واپس بٹھایا گیا جبکہ دیگر کو مراکش بھیج دیا جائے گا،حکام نے تمام تارکین وطن کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

    چین نے اسلحے میں اضافے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

    حکومت نے مزید کہا کہ بعد میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک کو ہوائی اڈے کے اندر سے پکڑا گیا اور دوسرے کو باہر پایا گیا-

    رپورٹس کے مطابق مراکش کے شہر کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے طیارے میں کل 228 مسافر سوار تھے۔

    ایک سال قبل کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے مسافروں کا ایک گروپ ہسپانوی جزیرے میلورکا کے رن وے پر بہانے سے ہنگامی لینڈنگ کروانے کے بعد طیارہ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تاہم ان میں سے 12 کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ دیگر 12 فرار لاپتہ تھے۔

    اگر امریکی کانگریس نے میڈیا بل منظور کیا تو فیس بک سے خبریں ہٹا دیں گے،میٹا

  • فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں. شیخ رشید

    فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں. شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں.
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو الیکشن میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر مذاکرات سے انتخابات کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں گرانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
    https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1600710958053462016
    انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ خود کھیلیں گے اور نہ کسی کو کھیلنے دیں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    خیال رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں۔ حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بھی بلا لیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے۔ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دے گی۔ حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔

  • افغانستان:طالبان نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار قتل کے مجرم کو سرعام سزائے موت دے دی

    افغانستان:طالبان نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار قتل کے مجرم کو سرعام سزائے موت دے دی

    افغانستان میں طالبان نے دوبارہ اقتدار میں آنےکے بعد پہلی بار ایک قتل کے مجرم کو سرعام سزائے موت دے دی۔

    باغی ٹی و ی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ مغربی صوبے فراہ میں ایک شخص کو موت کی سزا دی گئی جس پر الزام تھا کہ اس نے 2017 میں ایک شخص کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

    جرمن سکیورٹی فورسز نے بغاوت اورریاستی اداروں پر حملے کرنےکا منصوبہ ناکام بنادیا

    ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق مقتول کے والد نے اسٹیڈیم میں بھرے مجمع کے سامنے مجرم کو 3 گولیاں مار کر اپنے بیٹےکا قصاص لیا، مجرم کو طالبان کی 3 عدالتوں نے قصور وار قرار دیا تھا، مجرم کو قتل کے جرم کے اعتراف کے بعد سزا دی گئی۔
    https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1600484237102153737?s=20&t=5kePZezATlavsx7CRO_jUQ
    تاہم ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا اور میڈیا پر اس حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ بدلے میں قاتل نے مقتول کے والد کو تین گولیاں ماریں یہ سچ نہیں ہےجوسوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں بدلہ لینے کےلیےآج قاتل نےمقتول کےوالد کو کلاشنکوف کے وار کر کے قتل کر دیا لنک پر جو ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں وہ حقیقی نہیں ہیں۔

    آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر…

    https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1600438257640087552?s=20&t=5kePZezATlavsx7CRO_jUQ
    سزائے موت کے وقت سپریم کورٹ کے ججز، قائم مقام وزیرداخلہ سراج الدین حقانی، نائب وزیراعظم ملاعبدالغنی برادر، دیگر وزرا سمیت فوجی عہدیدار اور متعدد طالبان رہنما بھی موجود تھے۔
    https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1600412615787675648?s=20&t=5kePZezATlavsx7CRO_jUQ
    رپورٹ کے مطابق سزا سے قبل طالبان کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں عوام سے مقررہ وقت پر اسٹیڈیم میں جمع ہونے کو کہا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے گزشتہ ماہ شرعی قوانین مکمل طور پر نافذ کرنےکی ہدایت کی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ کے ججز نے بھی شرعی قوانین کے نفاذ کی ہدایت کی تھی تاہم طالبان کی جانب سے سرکاری طور پر جرائم اور ان سے متعلقہ سزاؤں کی باقاعدہ وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

  • سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت 13دسمبر تک  منظور

    سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت 13دسمبر تک منظور

    سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت 13دسمبر تک منظور
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت کی جانب سے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے ساتھ ہی سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

    وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ائیر لائن سے وطن واپس پہنچیں گے، وکیل کی جانب سے سلیمان شہباز کے ٹکٹ کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے ملزم کا خود پیش ہونا ضروری ہے، وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ سلیمان شہباز اتوار کو سعودی عرب سے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے، سلیمان شہباز، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے، وہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن آ گئے تھے، سلیمان شہباز والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    یاد رہے کہ سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی طرف سے سلیمان شہباز پر منی لانڈرنگ اور پبلک آفس کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے تھے، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سلیمان شہباز کے خلاف تحقیقات کے بعد انہیں کلین چٹ دی تھی۔ جبکہ سلیمان شہباز کا خیال ہے کہ نئے سیاسی نظام کیلئےجعلی مقدمات بنا کر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی جلا وطن نہیں ہونا چاہتا، انصاف ملنے کی بھی توقع نہیں تھی، مجھ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات سیاسی مخالفت کی بد ترین مثال تھے۔

  • جاپان کا سیلاب زدگان کیلیے مزید 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

    جاپان کا سیلاب زدگان کیلیے مزید 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

    جاپان کا سیلاب زدگان کیلیے مزید 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

    جاپان نے سیلاب زدگان کی زندگی بچانے والی امداد کی فراہمی کے لیے ضمنی بجٹ کے حصے کے طور پر پاکستان کو 3 کروڑ89 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں آنے والے غیر معمولی سیلاب نے ایک کثیر جہتی انسانی بحران کو جنم دیا ہے، جس سے متاثرہ آبادی کو صحت کے بڑھتے ہوئے خطرات اور خوراک کی عدم تحفظ، غیر محفوظ ذریعہ معاش، اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
     اعلامیہ کے مطابق 34.2 ملین امریکی ڈالر کی کل گرانٹ امداد کے لیے، امداد کے مجوزہ شعبوں میں ہنگامی طبی امداد، خوراک کی تقسیم، زراعت اور مویشیوں کی بحالی، معاش کی تفریح، اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خطرے میں کمی اور ردعمل شامل ہیں۔ سب سے زیادہ کمزور لوگوں تک پہنچنے کے لیے تیزی سے رول آوٴٹ کو یقینی بنانے کے لیے یہ منصوبے جنوری 2023 میں شروع ہوں گے۔ حکومت جاپان صحت، زراعت، تعلیم، صنفی اور لچکدار ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں سیلاب سے بحالی کے لیے جائیکاکے ذریعے 4.7 ملین امریکی ڈالر کے مساوی امداد بھی فراہم کرے گی۔

  • مصر کے معروف شاعر ،ادیب اور سیاستدان محمد حسین ہیکل  کا یوم وفات

    مصر کے معروف شاعر ،ادیب اور سیاستدان محمد حسین ہیکل کا یوم وفات

    محمد حسين ہيکل مصر کے ایک شاعر، ادیب اور سیاست داں تھے۔

    مصنف، صحافی، وزیر، سیاست داں محمد حسین ہیکل کی پیدائش20 اگست 1888ء بمطابق 12 ذو الحج 1305ھ میں حنين الخضراء مصر۔ میں پیدا ہوئے۔

    انھوں نے کہا کہ قاہرہ میں لا اسکول الخدویہ میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1909 میں گریجویشن مکمل کی 1912ءمیں فرانس میں سوربون یونیورسٹی سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، 10 سال تک ایک وکیل کے طور پر کام کیا، صحافت میں بھی رہے احمد لطفی کے خیالات سے متاثر تھے۔

    1923 میں اس قانون ساز اسمبلی کے وزیر تعلیم رہے جس نے صدارتی نظام کا قانون تیار کیا جو مصر کا پہلا آئین شمار کیا جاتا ہے اس کے بعد 1940 سے 1942 تک دوبارہ وزیر رہے اور 1945 میں سماجی امور کی وزارت دی گئی۔۔ لبرل پارٹی کے ڈپٹی اور صدر کے عہدوں پر کام کرتے رہے۔ سعودی عرب میں جب عرب ریاستوں کی لیگ کے چارٹر پر دستخط کیے گئے تو اقوام متحدہ میں مصری وفد کے سربراہ کے طور پر شامل تھے۔

    ہیکل کی وفات سوموار 5 جمادی الاول 1376ھ بمطابق 8 دسمبر 1956ء میں ہوئی جب ان کی عمر68 سال تھی۔

    تالیفات

    ۔ (1)روايۃ سہيلہ فی الظلمۃ – 1914ء
    ۔ (2)سير حياۃ شخصيات مصريۃ وغربيۃ
    ۔ – 1929ء
    ۔ (3)حياۃ محمد – 1933ء
    ۔ (4)فی منزل الوحی – 1939ء
    ۔ (5)مذکرات فی السياسۃ المصريہ
    ۔ – 1951 / 1953ء
    ۔ (6)الصديق ابو بکر
    ۔ (7)الفاروق عمر – 1944 / 1945ء
    ۔ (8)عثمان بن عفان – 1968ء
    ۔ (9)ولدی۔
    ۔ (10)يوميات باريس
    ۔ (11)الامبراطوريہ الإسلاميہ
    ۔ والأماکن المقدسہ – 1964ء
    ۔ (12)قصص سعوديہ قصيرہ – 1967ء
    ۔ (13)فی اوقات الفراغ
    ۔ (14)الشرق الجديد
    ۔ (15)روايۃ زينب

  • اردو کے مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی کا یوم پیدائش

    اردو کے مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی کا یوم پیدائش

    اردو زبان کے مایہ ناز شاعر، اردو غزل کو نیا پیرہن عطا کرنے والے تقسیم اور ہجرت کی تکلیف اور اثرات کو موضوع سخن بنایا.

    اردو کے مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی 8 ، دسمبر، 1925ء کو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع انبالہ میں پیدا ہوئے، 1945ء میں ان کا پہلا شعری مجموعہ برگ نے شائع ہوا جس نے شائع ہوتے ہی انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعرامیں لاکھڑاکیا۔ناصر کاظمی غزل کو زندگی بنا کر اسی کی دھن میں دن رات مست رہے۔

    ناصر نے غزل کی تجدید کی اور اپنی جیتی جاگتی شاعری سے غزل کا وقار بحال کیا جن میں میڈیم نور جہاں کی آواز میں گائی ہوئی غزل ’’دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا ‘‘ناصر کاظمی نے پیروی میر کرتے ہوئے ذاتی غموں کو شعروں میں سمویا لیکن ان کا اظہار غم پورے عہد کا عکاس بن گیا۔ ناصر کے اظہار میں شدت اور کرختگی نہیں بلکہ احساس کی ایک دھیمی جھلک ہے جو روح میں اترتی محسوس ہوتی ہے اور جب ان کے اشعار سر اور تال کے ساتھ مل کر سماعتوں تک پہنچتے ہیں تو ایک خوشگوار احساس دلوں میں ہلکورے لیتا ہے۔

    ناصر کاظمی 2 مارچ، 1972ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور مومن پورہ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں، ان کی لوح مزار پر انہی کا یہ شعر تحریر ہے۔ دائم آباد رہے گی۔

    ناصر کاظمی کا یوم وفات پر ان کے کچھ منتخب اشعار بطورِ خراج عقیدت.

    اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
    محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
    ۔۔۔۔۔۔۔
    یاد ہے اب تک تجھ سے بچھڑنے کی وہ اندھیری شام مجھے
    تو خاموش کھڑا تھا لیکن باتیں کرتا تھا کاجل
    ۔۔۔۔۔۔۔
    دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
    وہ تری یاد تھی اب یاد آیا
    ۔۔۔۔۔۔۔
    جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیے
    تجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
    ۔۔۔۔۔۔۔
    تیری مجبوریاں درست مگر
    تو نے وعدہ کیا تھا یاد تو کر
    ۔۔۔۔۔۔۔
    بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
    جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی
    ۔۔۔۔۔۔۔
    دن بھر تو میں دنیا کے دھندوں میں کھویا رہا
    جب دیواروں سے دھوپ ڈھلی تم یاد آئے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    نیت شوق بھر نہ جائے کہیں
    تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانے
    خدا کرے کوئی تیرے سوا نہ پہچانے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائے
    بہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیے
    تجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
    ۔۔۔۔۔۔۔
    کچھ یادگار شہر ستم گر ہی لے چلیں
    آئے ہیں اس گلی میں تو پتھر ہی لے چلیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    دل تو میرا اداس ہے ناصر
    شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    جنہیں ہم دیکھ کر جیتے تھے ناصر
    وہ لوگ آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اس شہر بے چراغ میں جائے گی تو کہاں
    آ اے شب فراق تجھے گھر ہی لے چلیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    وہ دل نواز ہے لیکن نظر شناس نہیں
    مرا علاج مرے چارہ گر کے پاس نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    یہ حقیقت ہے کہ احباب کو ہم
    یاد ہی کب تھے جو اب یاد نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
    پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
    ۔۔۔۔۔۔۔
    زندگی جن کے تصور سے جلا پاتی تھی
    ہائے کیا لوگ تھے جو دام اجل میں آئے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    جنہیں ہم دیکھ کر جیتے تھے ناصر
    وہ لوگ آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    دائم آباد رہے گی دنیا
    ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا.