Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • چینی صدرتین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    چینی صدرتین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورہ پر ریاض پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی شاہی فضائی کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کا ملکی فضا میں استقبال کرکے ریاض کے ہوائی اڈے تک پہنچایا گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی صدر کا ہوائی اڈے میں پرتباک استقبال کیا۔

    چین نے اسلحے میں اضافے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

    اس دوران مہمان صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی، دار الحکومت ریاض کی شاہراہیں سعودی عرب اور چین کے پرچموں سے سجادی گئی ہیں۔

    کروناوائرس کی وبا کےآغاز کے بعد سے شی جن پنگ کا یہ تیسراغیر ملکی دورہ ہے جبکہ 2016 کے بعد سعودی عرب کا یہ ان کا پہلا دورہ ہےاوریہ 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    وہ اس دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ سعودی،چین مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوں گے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چینی صدر کے دورے کے ایجنڈے میں خلیج،چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی اورالریاض عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت بھی شامل ہے۔

    چینی صدر شاہ سلمان کی دعوت پر کل تین روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچیں گے

    ان اجلاسوں میں ’’خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اورعرب ممالک کو چین کے ساتھ جوڑنے والے خصوصی تعلقات‘‘پرغورکیا جائے گا۔سعودی عرب چین کے جی سی سی اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم ذریعہ ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت کمبوڈیا، انڈونیشیا اور سینیگال کے اعلیٰ سطحی وفود بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

    شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی

  • عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی

    عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی

    عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی جبکہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت بھی 13 دسمبر کو ہی ہوگی۔

    بریکنگ،عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ضمنی انتخاب میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنےکیخلاف درخواست پر سماعت بھی 13 دسمبر کو ہوگی، عمران خان کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے کی سماعت بھی 13 دسمبر کو ہی ہوگی۔

    اس کے علاوہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہی ہوگی۔

    خیال رہے کہ آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آ ئی اے) نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سےلاہور ہائی کورٹ میں جمع چار صفحات پر مشتمل جواب میں کہا گیا ہےکہ اکاؤنٹ اوپننگ میں عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا، لاہور میں نجی بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ چلایا جا رہا تھا، الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب اس اکاؤنٹ کو چلا رہی تھی۔

    سائفر آڈیو لیک میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹسز معطل

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کونااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کےخلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے-

    توہین الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ نے عمران خان کو دیا بڑا جھٹکا

  • امریکا نے شیریں ابو عاقلہ قتل کیس بین الاقوامی جرائم کی عدالت لے جانے کی مخالفت کر دی

    امریکا نے شیریں ابو عاقلہ قتل کیس بین الاقوامی جرائم کی عدالت لے جانے کی مخالفت کر دی

    امریکا نے الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ قتل کیس بین الاقوامی جرائم کی عدالت لے جانے کی مخالفت کر دی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس کو بین الاقوامی عدالت لے جانے کے مخالف ہیں، ہم نے مسلسل کہا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات اور احتساب ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب کی اہمیت پر اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، فلسطینی صورتحال پر آئی سی سی کی تحقیقات پر ہمارے دیرینہ اعتراضات برقرار ہیں بین الاقوامی جرائم کی عدالت کو اپنے بنیادی مشن پر توجہ دینی چاہیے۔

    گزشتہ روز الجزیرہ ٹی وی نے رواں سال قتل ہونے والی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) سے رجوع کیا تھا۔

    صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت لے جانے کا فیصلہ ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کی قانونی ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیا ٹی وی کی جانب سے نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

    البانیہ میں سابق وزیراعظم کو حکومت حامی کارکن نے گھونسا دے مارا، ویڈیو وائرل

    الجزیرہ کی جانب سے آئی سی سی سے رجوع کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لپید کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں سے متعلق کوئی تحقیقات نہیں کرےگا، کوئی ہمیں اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتا۔

    واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی پر گولی اسرائیلی فوج نے ہی چلائی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔

    دو ستاروں کی دریافت پر ’ناسا‘ کی طرف سے سعودی خاتون سائنسدان کی ستائش

  • جرمن سکیورٹی فورسز نے بغاوت اورریاستی اداروں پر حملے کرنےکا منصوبہ ناکام بنادیا

    جرمن سکیورٹی فورسز نے بغاوت اورریاستی اداروں پر حملے کرنےکا منصوبہ ناکام بنادیا

    جرمنی میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کے شبے میں سابق فوجیوں سمیت 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن سکیورٹی فورسز نے بغاوت اورریاستی اداروں پر حملے کرنےکا منصوبہ ناکام بنادیا اور سکیورٹی فورسز نے ملک گیرآپریشن کرکے 25 افراد کوگرفتارکرلیا۔

    البانیہ میں سابق وزیراعظم کو حکومت حامی کارکن نے گھونسا دے مارا، ویڈیو وائرل

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کو جرمنی کی 11 ریاستوں میں چھاپوں کے دوران گرفتارکیاگیا، گرفتار افراد کا تعلق انتہائی دائیں بازو اور سابق فوجی شخصیات کے گروپ سے ہے، سابق فوجیوں نے پارلیمنٹ پرحملہ کرکے اقتدارپرقبضہ کرنےکی تیاری کی تھی۔

    ایک پرانے اشرافیہ خاندان سے تعلق رکھنے والے ہینرک XIII کے نام سے ایک شخص پر الزام ہے کہ وہ ان کے منصوبوں میں مرکزی حیثیت رکھتا تھا۔

    وفاقی استغاثہ کے مطابق، وہ 11 جرمن ریاستوں سے گرفتار کیے گئے دو مبینہ سرغنہوں میں سے ایک ہے۔

    رپورٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار 22 افراد کا تعلق جرمنی سے ہے جبکہ دیگر تین افراد میں روسی شہری بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریا اور اٹلی میں بھی دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 2021 میں قائم ہونے والی تنظیم کے حامی جرمنی کے آئین، ریاستی اداروں کو تسلیم نہیں کرتے اور یہ گروپ نسل پرستانہ نظریات کی حامی اور جدید جرمنی کی مخالف ہے۔

    برطانیہ میں اسٹریپ اے نامی انفیکشن پھیلنے لگا

    اس حوالے سے ترجمان جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات کے حوالے سے ہمارا ملک چوکس ہے۔

    وزیر داخلہ نینسی فیزر نے جرمنوں کو یقین دلایا کہ حکام "جمہوریت کے دشمنوں کے خلاف” قانون کی پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

    ایک اندازے کے مطابق 50 مرد اور خواتین اس گروپ کا حصہ تھے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جمہوریہ کا تختہ الٹنے اور اس کی جگہ 1871 کے جرمنی کی طرز پر ایک نئی ریاست قائم کرنے کی سازش کی تھی۔

    فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک اس گروپ کا کوئی نام نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بظاہر ایک تنظیم "کونسل” اور ایک فوجی بازو پر مشتمل ہے۔

    واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    بدھ کی صبح کے چھاپوں کو جدید جرمن تاریخ کی سب سے بڑی انسداد انتہا پسندی کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمنی کی 16 ریاستوں میں سے 11 میں 150 آپریشنز میں تین ہزار افسران نے حصہ لیا جن میں سے دو افراد آسٹریا اور اٹلی میں گرفتار ہوئے۔

    تقریباً نصف گرفتاریاں جنوبی ریاستوں Baden-Württemberg اور Bavaria میں ہوئیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پانچ میں سے ایک سے زیادہ Reichsbürger صرف جنوب مغربی ریاست Baden-Württemberg میں مقیم ہیں۔

  • پاکستان تحریک انصاف  (نظریاتی) کا آئندہ بلدیاتی وعام انتخابات میں جڑواں شہروں کےتمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کا آئندہ بلدیاتی وعام انتخابات میں جڑواں شہروں کےتمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی)نے آئندہ بلدیاتی و عام انتخابات میں راولپنڈی اسلام آباد کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کر دیا ہے –

    باغی ٹی وی : ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی (این) راولپنڈی کے صدر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نصراللہ خان نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پرپارٹی چیئرمین اختر اقبال ڈار کی سالگرہ کاکیک بھی کاٹا گیااور انکی صحت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی-

    جامشورو سےکراچی کوبجلی فراہم کرنےوالے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اڑانے کی کوشش

    اس موقع پر پی ٹی آئی (این) شعبہ خواتین و دیگر شعبوں کے عہدیدار بھی موجود تھے نصراللہ خان نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے ملک و قوم کو لوٹا اور اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،عوام کیلئے یوٹیلیٹی بلزوں اور بچوں کی فیسوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے، عوام کی اس حالت پر توجہ دینے کے بجائے آج بھی اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے-

    اوکاڑہ : سید صمصام بخاری کی رینالہ خورد آمد، پر پرتپاک استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

    انہوں نے کہا کہ اختر اقبال ڈار نے یہ پارٹی عوام کو ریلیف دینے کیلئے بنائی ہے اسی لئے اس میں مزدور کسان محنت کشوں کو شامل کیا گیا ہے-

    انہوں نےکہا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں آئندہ بلدیاتی و قومی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے امیدوار سے درخواستیں ابھی سے وصول کرنا شروع کردی ہیں ہم صرف درخواستیں ہی نہیں بلکہ انکی آمدن و جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر رہے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی این کا منشور ہے کہ کرپشن کی سزا صرف اور صرف سزائے موت ہونی چاہے، اس لئے نیک اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو ہی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

    اوکاڑہ : فون پر لیلہ سے دوستی،کچہ میں اغواء کاروں کو 15 لاکھ تاوان دیکر مجنوں گھر…

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی ملاقات

    پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے خصوصی ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے بتایا کہ حکومت نے قومی سلامتی پالیسی کے تحت ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے تاکہ قومی مسائل پر سیاسی قیادت کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر برائے پارلیمانی امور نے بتایا کہ قومی اداروں کےاحترام پراتفاق رائے پیداکرنے کیلئےملک گیرڈائیلاگ اوربحث ومباحثہ کا آغازکیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی اور بحث و مباحثہ کو فروغ دینے کیلئے منتخب کئے گئے موضوعات میں دیگر پہلووں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

    جامشورو سےکراچی کوبجلی فراہم کرنےوالے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اڑانے کی کوشش

    پارلیمانی امور کے وزیر نے اس پورے عمل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا-انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوامی خواہشات کا مظہر ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ، پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اعلیٰ عہدیدار کی حیثیت سے اس عمل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    وزیر نے کہا کہ ہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شناخت اور اتفاق رائے کے قومی چارٹر کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی، اہم قومی مفادات اور علاقائی سالمیت کے خلاف منفی بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد اور ہم آواز ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    اوکاڑہ : فون پر لیلہ سے دوستی،کچہ میں اغواء کاروں کو 15 لاکھ تاوان دیکر مجنوں گھر…

    انہوں نے کہا کہ مختلف نظریات کے لوگوں، سیاسی وابستگیوں،ماہرین اور دیگر کے ساتھ مشاورتی اجلاس سب کو ساتھ لے کر چلنے کا موقع فراہم کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں اور اہم مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر برائے پارلیمانی اُمور کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کومزید تیز اور مضبوط بنانے کے لیے پرامن بقائے باہمی اور قومی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔

    اُنکا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک قومی مقصد ہے اور مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ یہ کوشش عوام کی فلاح و بہبود، سلامتی، وقار اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

    اسلام آباد میں پشاورموڑ پرواقع اتوار بازارکےاسٹالزمیں آگ لگ گئی،متعدد دکانیں جل…

  • گزشتہ10 برسوں سے عالمی سطح پر خواتین میں غصہ بڑھ رہا ہے،رپورٹ

    ایک سروے کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران دنیا بھر میں خواتین میں غصہ بڑھا ہے اور وہ زیادہ تناؤ کی شکار ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ انکشاف گیلپ کے ایک سروے کے 10 سالہ ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا گیلپ کی جانب سے ہر سال دنیا بھر میں 150 سے زیادہ ممالک میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد سے ان کی جذباتی حالت کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔

    آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

    ہر سال سروے 150 سے زیادہ ممالک میں 120,000 سے زیادہ لوگوں سے یہ پوچھتا ہے کہ دوسری چیزوں کے علاوہ، انہوں نے پچھلے دنوں کے لیے کیا جذبات محسوس کیے تھے۔

    بی بی سی کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ 2012 کے بعد سے مردوں کی نسبت زیادہ خواتین اداسی اور پریشانی کے احساس کی اطلاع دیتی ہیں، حالانکہ دونوں جنسیں مسلسل اوپر کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

    تاہم جب غصے اور تناؤ کی بات آتی ہے تو مردوں کے ساتھ خلیج بڑھ رہی ہے نو سال بعد خواتین زیادہ غصے میں ہیں – چھ فیصد پوائنٹس کے فرق سے – اور زیادہ تناؤ کا شکار بھی۔ اور وبائی مرض کے وقت کے آس پاس ایک خاص فرق تھا۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

    ڈیٹا کے مطابق جب منفی احساسات جیسے غصہ، اداسی، تناؤ اور فکرمندی کا جائزہ لیا جائے تو مردوں کے مقابلے میں خواتین کی جانب سے ان کا اظہار زیادہ کیا جاتا ہے 2012 سے خواتین کی جانب سے مردوں کے مقابلے میں اداسی اور فکرمندی کو زیادہ رپورٹ کیا جارہا ہے مگر یہ فرق بتدریج گھٹ رہا ہے۔

    مگرجہاں تک غصے اور تناؤکی بات ہے تو 2012 میں مردوں اور خواتین میں یہ شرح لگ بھگ ایک جیسی تھی مگر ایک دہائی بعد خواتین زیادہ غصے اور تناؤ کو رپورٹ کررہی ہیں، خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کے دوران یہ فرق مزید بڑھ گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیاکہ کچھ ممالک میں خواتین اور مردوں میں غصہ ظاہر کرنے کا فرق عالمی اوسط سے زیادہ ہے مثال کے طور پر 2021 میں کمبوڈیا میں 17 فیصد، جبکہ بھارت اور پاکستان میں 12 فیصد فرق ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق وبا کے باعث خواتین کی ملازمتوں پر مرتب اثرات سے بھی یہ فرق بڑھا 2020 سے افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کا عمل سست روی سے جاری تھا مگر کورونا کی وبا کے دوران مکمل طور پر تھم گیا۔

    واضح رہے کہ رپورٹ میں گیلپ کے 2012 سے 2021 کے سرویز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

  • جامشورو سےکراچی کوبجلی فراہم کرنےوالے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اڑانے کی کوشش

    جامشورو سےکراچی کوبجلی فراہم کرنےوالے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اڑانے کی کوشش

    جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایک اور ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کا کہنا ہےکہ اہم تنصیبات کو بم اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں 500 کے وی کےاین کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور 463 میں دھماکا ہوا۔

    اسلام آباد میں پشاورموڑ پرواقع اتوار بازارکےاسٹالزمیں آگ لگ گئی،متعدد دکانیں جل گئیں

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دہشت گردوں نے ٹاورکے پلرکے ہر حصے میں 200 گرام بارود مواد نصب کیا تھا ،گذشتہ رات بھی دہشت گردوں نے ایک ٹاور کو بم سے اڑانے کی کوشش کی تھی-

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے ٹاور 467 کو بھی دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی جس میں 400 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

    کراچی:خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    واپڈا حکام کے مطابق ٹاورز کے پلر انٹیکٹ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

  • اسلام آباد میں پشاورموڑ پرواقع اتوار بازارکےاسٹالزمیں آگ لگ گئی،متعدد دکانیں جل گئیں

    اسلام آباد میں پشاورموڑ پرواقع اتوار بازارکےاسٹالزمیں آگ لگ گئی،متعدد دکانیں جل گئیں

    اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے اسٹالز میں آگ لگ گئی –

    باغی ٹی وی : اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے،فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کا عملہ آگ بُجھانے میں مصروف ہے۔

    شادی کے خواہشمند 39 سالہ شخص کو لگایا دلہن کے روپ میں "مرد” نے 21 لاکھ کا…

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بُجھانے میں مصروف ہیں آگ لنڈا سیکشن کی دکانوں میں لگی جس کے نتیجے میں کئی دکانیں جل گئیں۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے بھائی کو قتل کروادیا

    انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

    ایک صارف نے رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب یہ آگ لگائی جاتی ہے۔CCTV کیمرہ کی مدد سے مرکزی مجرم تک پہنچنے میں آسانی ہوتی ہے۔ برائے مہربانی ایسے عناصر کو کڑی سزا دلوائی جائے اور پسماندگان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔


    صارف نے مزید کہا کہ جب کوئی اداکار مر جاتا ہے تو گورنمنٹ 50 لاکھ تک کی امداد کرتی ہے لیکن کاروباری کا کوئی خیال نہیں؟-

    بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کا سرغنہ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

  • ملک میں اس وقت سیاسی اور فضائی آلودگی عروج پر ہے،سراج الحق

    ملک میں اس وقت سیاسی اور فضائی آلودگی عروج پر ہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سیاسی اور فضائی آلودگی عروج پر ہے ہر دوسرا شخص معاشی تنگی سے پریشان ہے۔

    باغی ٹی وی : الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام والنٹیئرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ کرپٹ اور چو ر چوروں کا کبھی احتساب نہیں کریں گے۔سود سے پاک معاشی نظام ہی دراصل پاکستان کی معیشت کی ضمانت ہے۔

    گارڈن ٹاؤن میں ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت عدالتوں میں 31 لاکھ مقدمات التوا کا شکار ہیں جب کہ احتساب کے ادارے خود احتساب کے قابل ہیں 11 لاکھ 75 ہزار تنخواہ لینے والا ایک شخص چلا گیا، مگر ایک عورت کو انصاف نہیں مل رہا۔نیب سربراہ جسٹس (ر) جاوید کہتے تھے کہ آپ 8 سال سے کیوں گھوم رہی ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ایک ملک کفر کے ساتھ تو چل سکتا ہے ظلم کے ساتھ نہیں الخدمت فاؤنڈیشن 10 لاکھ طلبہ رضاکار تیارکررہی ہےجوتمام تفرقات سےبالاترہوکرقوم کی خدمت کریں گےسیلاب کی آفت میں الخدمت کے رضاکاروں نے جس انداز میں کام کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔

    اسلم رئیسانی کی مختلف قبائل کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں کراچی سے بذریعہ سڑک کوئٹہ پہنچا تو وہاں کے حالات دیکھ کر حکمرانوں کے دعوے سنے، جو ٹی وی پر بیٹھ کر محض باتیں کرتے ہیں یہ کورونا اور زلزلے کے نام پر فنڈز لیتے ہیں۔ میں نے بحیثیت سینیٹر،سینٹ میں سوال کیا تو جواب ملا کہ 87 فیصد رقم انتظامی اور 13 فیصد متاثرین کو دی گئی ہے۔

    آرمی چیف سید عاصم منیرکی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری