Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    دنیا بھر میں مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب اپنے تھری ڈی اواتار بناسکیں گے یہ فیچر پہلے ہی میٹا کی دیگر ایپس فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر میں دستیاب تھا اور اب اسے واٹس ایپ میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

    ایس ایم ایس کی سہولت کے 30 برس مکمل ہو گئے

    واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان تھری ڈی اواتار کو پروفائل فوٹو کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا اسی طرح صارفین کے اواتار کے مطابق 36 کاسٹیوم اسٹیکرز بھی دستیاب ہوں گے جن کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

    فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےآئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو بتدریج یہ فیچر دستیاب ہوگا۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر سرچ کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی فون ہیکر کی خدمات حاصل کرلیں

    اس فیچر کے استعمال کیلئے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو سے سیٹنگز میں جائیں تو وہاں Avatars کا سیکشن آپ کو نظر آئے گا (اگر فیچر آپ تک پہنچ گیا ہو تو) اس سیکشن پر کلک کرے آپ اپنی پسند کے تھری ڈی اواتار کو تیار کرسکتے ہیں۔

    اسی طرح آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر کسی چیٹ باکس میں اسٹیکر کے آپشن پر جاکر اس اواتار کے اسٹیکرز دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔

    گوگل نے رواں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اشیا کی فہرست جاری کردی

  • آرمی چیف سید عاصم منیرکی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری

    آرمی چیف سید عاصم منیرکی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا آرمی چیف کوآپریشنل، سیکیورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور بشمول سندھ بالخصوص اندرون سندھ میں حالیہ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے ملک میں حالیہ بے مثال سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں اور سندھ کے لوگوں تک پہنچنے پر فوج اور رینجر کے دستوں کو سراہا۔

    آرمی چیف سید عاصم منیر نے صوبے خصوصاً میگالو پولیٹن سٹی کراچی میں محفوظ اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن، اتحادی تنظیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

    قبل ازیں کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • کراچی:خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    کراچی:خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    کراچی: بلدیہ ٹاؤن سے مبینہ طور پر خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    تازہ ترین: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچی چھینے جانے کا بے بنیاد دعویٰ کرکے پولیس کو گمراہ کیا، دعویٰ کرنے والی خاتون نے بچی اپنی سابقہ کرائے دار سے لی تھی جسے وہ اس کی حقیقی ماں کو واپس کر آئی تھی، جھوٹا دعویٰ کرنے پر خاتون اور اس کے اہلخانہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج

    منگل کو مدینہ کالونی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب سے مشرف کالونی کی رہائشی خاتون عینی بیگم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی 11 روز کی نومولود بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد مغوی بچی کے اہلخانہ اور پولیس کی جانب سے بچی کو تلاش کیا گیا لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا جس پر پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کرنے والی مغوی بچی کی مبینہ والدہ عینی بیگم زوجہ شاہد کی مدعیت میں بچی کےاغوا کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    مغوی بچی کی مبینہ والدہ عینی بیگم نے پولیس کو بتایا تھا کہ نومولود بیٹی کو اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس لیکر گئی تھی، واپسی میں بس میں سوار ہو کر بلدیہ روبی موڑ کے قریب بس سے اتری تو نومولود بیٹی سدرہ سلیپنگ بیگ میں موجود تھی اور بیگ میرے ہاتھ میں تھا، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان میری نومولود بچی کو چھین کر فرار ہوگئے۔

    ڈی ایس پی بلدیہ ٹاؤن مصرور احمد جتوئی نے بتایا کہ رات گئے جب پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو پولیس کو کہیں سے بھی بچی کے اغوا کے شواہد نہیں ملے، جس پر پولیس کو شبہ ہوا اور جب تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ بچی کی ولادت ایک دائی کے گھر پر ہوئی ہے اور جب پولیس اس دائی کے گھر پہنچی تو دائی نے بھی انکار کر دیا کہ ایسی کسی بچی کی ولادت نہیں ہوئی ہے جس سے یہ یقین ہوگیا کہ خاتون نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

    ڈیجیٹل سگنیچر کیلئے سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا اجرا

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس جب خاتون کے گھر پہنچی تو خاتون عینی بیگم کی والدہ نے ساری حقیقیت بتا دی اور مزید بتایا کہ بچی ان کی امبرین نامی خاتون کی تھی اور عینی نے امبرین سے بچی گود لی تھی اور چند روز گھر میں رکھنے کے بعد منگل کو ہی بچی اس کی حقیقی ماں کو واپس کر آئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون عینی بیگم کے شوہر شاہد نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور شوہر دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ خاتون نے شوہر کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹ دعویٰ کیا، پولیس نے خاتون اور اس کی والدہ کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا ہے، ویڈیو بیان میں خاتون کی والدہ نے من و عن تمام واقعہ بتایا ہے۔

    بعدازاں پولیس نے امبرین نامی خاتون، عینی بیگم، شوہر شاید اور ساس کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

    تھانے میں امبرین نامی خاتون نے بتایا وہ عینی بیگم کی سابقہ کرائے دار ہے اور چار ماہ کرائے پر رہ کر جا چکی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ انھوں نے اپنی بچی خود عینی کو دی تھی اور منگل کو انہیں بچی کی ضرورت محسوس ہوئی تو انھوں نے اپنی بچی واپس لے لی انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ عینی نے اپنے شوہر کو کیا بتایا تھا۔

    قتل، اندھے قتل، تیزاب گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 25 ملزمان گرفتار

    عینی بیگم کے شوہر شاہد نے بتایا کہ 11 روز قبل بیوی عینی نے فون کال کر کے بتایا کہ اس کی طبعیت خراب ہے اور آپ رقم کا بندوبست کرلو اور کچھ گھنٹے کے بعد دوبارہ بیوی عینی بتایا کہ بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور ہم گھر آگئے ہیں جس کے بعد میں گھر پہنچا اور بچی کو دیکھ کر میں خوش ہوگیا، دوسرے دن بازارجا کر بچی کے لیے کپڑے اوردیگر سامان خریدا، تقریباً 10 سے 11 بجے نومولود بچی میرے گھر میں رہی، منگل کو بچی گھر میں موجود تھی اور بچی کو دیکھ کر گھر سے کام پر نکل گیا تو سوا بارہ بچے کے قریب بیوی عینی کا فون آیا کہ فوری روبی موڑ آجاؤ ہماری جان کو خطرہ ہے اور جب میں روبی موڑ پہنچا تو بیوی رو رہی تھی اور بتایا کہ دو نامعلوم ملزمان بچی چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

    شوہر شاہد نے بتایا کہ سارا واقعہ بیوی اورساس کے علم میں تھا، میں اورسسر معاملے سےلا علم تھےانھوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر روزانہ آیا کرتے تھے اور بیوی بتاتی تھی اس کی طبیعت خراب ہے تو اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ بیوی کو ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا کرتا تھا۔

    کراچی :ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے

    عینی بیگم نے بتایا کہ چند روز قبل امبرین کا نکاح ہونے والا تھا اور نکاح سے پہلے امبرین سے فون کال کرکے بتایا کہ وہ بہت پریشان ہے، میرے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے تو میں نے امبرین سے کہا کہ یہ بچی میری گود میں ڈال دو تو امبرین نے رضا مندی ظاہر کر دی اور بچی میری گود میں ڈال دی تھی-

    عینی بیگم نے بتایا کہ امبرین جس شخص سے نکاح کر رہی تھی اس شخص سے امبرین یہ بات چھپائی تھی کہ اس کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور امبرین کا رشتہ جس خاتون نے کروایا تھا امبرین نے یہ بات اس خاتون سے بھی چھپائی تھی انھوں نےبتایا کہ امبرین کی عزت بچانے کے لیے انھوں نے بچی گود لی اور اپنے شوہر سے جھوٹ بول کر غلطی کی۔

    عینی بیگم نے بتایا کہ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ امبرین کا تیسرا نکاح تھا، امبرین نے ان کے ساتھ ایسا کیوں کیا مجھے نہیں معلوم، جس دن امبرین کا نکاح ہوا تھا اسی دن بچی کی ولادت ہوئی تھی۔ امبرین نے بچی واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بچی واپس تمہارے پاس پہنچ جائے گی اس لیے میں نے جھوٹا ڈراما رچایا جو کہ میری غلطی تھی۔

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا

  • آئی سی سی نےانڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نےانڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کے مطابق آئی سی سی نے بہت اہم فیصلہ لیا ہےعروب شاہ کو آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا


    اسکواڈ میں شامل ہونے والی دیگر کھلاڑیوں میں علیزہ خان، انوشا ناصر،عریشہ نور، ایمان فاطمہ، حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب، قرۃ العین احسن اور ردا اسلم شامل ہیں۔

    دیگر کھلاڑیوں میں شوال ذوالفقار، وردہ یوسف، زیب النسا، زامینہ طاہر، اقصیٰ یوسف، دینا رضوی، ماہم انیس، مسکان عابد اور تہذیب شاہ بھی شامل ہیں۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکش کو فتحیاب کروانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟


    اسماویہ اقبال کے مطابق ٹیم میں منتخب ہونے والی 15 کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتی ہوں اور کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہونے والے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کریں گی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ 14 سے 29 جنوری تک ساؤتھ افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم 15 جنوری کو روانڈا، 17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔

  • آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی اور اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشنز برقرار ہے.


    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جو روٹ سے تیسری پوزیشن چھینے میں کامیاب ہو گئے ہیں, بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
    https://twitter.com/s57007270/status/1600414345153851393?s=20&t=xWSKfxAkICcH13FUNoQzrg
    ٹیسٹ فارمیٹ کے بالرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں مین اور ویمن کھلاڑیوں کی نازدگیاں شامل تھیں۔

    پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا۔

    ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کی سدرا امین ، آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کونامزدکیا گیا لیکن یہاں آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غلطی ہوگئی کہ ٹوئٹ میں جاری کردہ خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کے پوسٹر پر مرد کھلاڑیوں کے نام لکھے نظر آئے۔

    پاکستانی سدرا امین کی تصویر کے نیچے انگلینڈ کے جوز بٹلر کا نام، تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی جگہ عادل رشید اور آئیرلینڈ کی گیبی لیوئس کی جگہ شاہین آفریدی کا نام لکھا تھا۔

    غلطی کا احساس ہونے کی کچھ ہی دیر بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کی اور ناموں کو صحیح کرنے کے بعد ٹوئٹ دوبارہ کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے-

  • دوپٹوں سے ڈھکے چہروں کو تو محفوظ رکھنا

    دوپٹوں سے ڈھکے چہروں کو تو محفوظ رکھنا

    جلیں جب گھر تو یا رب تجھ سے اتنی التجا ہے
    دوپٹوں سے ڈھکے چہروں کو تو محفوظ رکھنا

    رفیعہ شبنم عابدی

    پیدائش:07دسمبر 1943ء
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تحریر و تعارف :. آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    رفیعہ شبنم عابدی صاحبہ کا شمار بیسویں اور اکیسویں صدی کی بہترین اردو خواتین شاعرات میں ہوتا ہے وہ شاعرہ بنت شاعر ہیں۔ ان کا تعلق اہل سادات و علمی اور ادبی گھرانے سے ہے۔ ڈاکٹر شبنم عابدی صاحبہ 7 دسمبر 1943 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ وہ اردو کے ایک صاحب دیوان شاعر سید ساجد علی شاکر اور اعلی تعلیلم یافتہ خاتون سیدہ زینب کی صاحبزادی ہیں۔ سیدہ رفیعہ شبنم نے 1960 سے اپنا تخلیقی سفر افسانہ نگاری سے شروع کیا اس کے بعد شاعری شروع کی اس وقت وہ رفعیہ شبنم منچری کے نام سے لکھتی تھیں ۔ منچری وہ اپنے واکد صاحب کے پیدائشی قصبہ منچر کی نسبت سے کہلاتی تھیں مگر سید حسن عابدی سے شادی کے بعد رفیعہ شبنم عابدی کا قلمی نام اختیار کیا۔ رفیعہ شبنم نے تمام تر تعلیم ممبئی میں حاصل کی اور وہیں شعبہ تعلیم سے وابستہ ہو گئیں ۔ وہ لیچرر سے ترقی کرتے ہوئے پروفیسر کے عہدے پر پہنچیں وہ کالج اور یونیورسٹی میں اردو اور فارسی پڑھاتی تھیں. ممبئی یونیورسٹی میں شعبہ اردو کی صدر کے عہدے پر فائز ہو کر 38 سال علمی خدمات سے 31 دسمبر 2003 میں سبکدوش ہوئیں۔ ان کی اولاد میں 2 بیٹیاں اور 3 بیٹے شامل ہیں اور سبھی بچے شادی شدہ ہیں۔ بڑی بیٹی سیدہ شاداب ممبئی میں مقیم ہیں دوسری بیٹی سیدہ سیماب دوبئی میں مقیم ہیں۔ دو بیٹے سید دانش رضا اور سید شارق رضا امریکہ میں مقیم ہیں اور سید کاشف رضا کینیڈا میں مقیم ہیں۔ رفیعہ شبنم عابدی نے شاعری کے علاوہ تنقید، تحقیق اور تراجم کے میدان میں بھی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ تعلیم بمبئی میں حاصل کی اوربمبئی یونیورسٹی میں ’کرشن چندر چیر‘سے وابستہ پروفیسر اور شعبہ اردو اور فارسی کی صدر رہیں۔ رفعیہ کی کتابوں کی ایک طویل فہرست ہے۔

    شعری مجموعے : ’موسم بھیگی آنکھوں کا‘۔’اگلی رت کے آنے تک‘ ۔’آنگن آنگن پروائی‘۔’نئی گھٹائیں اتر رہی ہیں‘۔
    فکشن: افسانوی مجموعہ ’سپنے جاگے‘ اور دو ناول ’میں پاگل میرا منوا پاگل‘ ا ور ’دل ٹوٹے نا‘۔
    تنقید: ’نظر نظر کے چراغ‘۔ ’نظر و نقطۂ نظر‘۔
    تراجم: ’شاخ ِ بنات‘ حافظ کی غزلوں کا ترجمہ اور ’دھنک‘ مراٹھی نظموں کا ترجمہ۔
    اس کے علاوہ ان کے بہت سے تحقیقی مقالے مختلف رسائل میں شائع ہوئے ہیں
    ان کے فن و شخصیت پر کتابی سلسلہ ’تریاق‘بمبئی نے ایک خصوصی شمارہ ”رفیعہ شبنم عابدی نمبر‘‘، جون،2017 میں شائع کیا ہے۔ رفیعہ شبنم عابدی کی خوب صورت شاعری سے انتخاب قارئین کی نذر

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مئی کا آگ لگاتا ہوا مہینہ تھا
    گھٹا نے مجھ سے مرا آفتاب چھینا تھا
    بجا کہ تجھ سا رفوگر نہ مل سکا لیکن
    یہ تار تار وجود ایک دن تو سینا تھا
    اسے یہ ضد تھی کہ ہر سانس اس کی خاطر ہو
    مگر مجھے تو زمانے کے ساتھ جینا تھا
    یہ ہم ہی تھے جو بچا لائے اپنی جاں دے کر
    ہوا کی زد پہ تری یاد کا سفینہ تھا
    ندی خجل تھی کہ بھیگی ہوئی تھی پانی میں
    مگر پہاڑ کے ماتھے پہ کیوں پسینا تھا
    تم ان سلگتے ہوئے آنسوؤں کا غم نہ کرو
    ہمیں تو روز ہی یہ زہر ہنس کے پینا تھا
    تمام عمر کسی کا نہ بن سکا شبنمؔ
    وہ جس کو بات بنانے کا بھی قرینا تھا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    بسنتی رت ہے سب پھولوں کو تو محفوظ رکھنا
    میرے اللہ کھلی سرسوں کو تو محفوظ رکھنا
    سروں کو کاٹنے کی فصل پھر سے آ گئی ہے
    ان افشاں سے بھری مانگوں کو تو محفوظ رکھنا
    جلیں جب گھر تو یا رب تجھ سے اتنی التجا ہے
    دوپٹوں سے ڈھکے چہروں کو تو محفوظ رکھنا
    فضاؤں میں ہزاروں باز منڈلانے لگے ہیں
    ہر آنگن کی سبھی چڑیوں کو تو محفوظ رکھنا
    ابھی خیمے بھی ہیں کوزے بھی ہیں پانی نہیں ہے
    قسم عباس کی بچوں کو تو محفوظ رکھنا
    بزرگوں کی دعائیں آج کتنی لازمی ہیں
    جوانوں کے لئے بوڑھوں کو تو محفوظ رکھنا
    سوا نیزے پہ سورج آ رہا ہے آ نہ جائے
    ہواؤں کے خنک جھونکوں کو تو محفوظ رکھنا
    سلگتی رت میں شبنمؔ یہ ترا ہی فرض ٹھہرا
    چمن میں اب کے سب کلیوں کو تو محفوظ رکھنا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    ذات کے کرب کو لفظوں میں دبائے رکھا
    میز پر تیری کتابوں کو سجائے رکھا
    تو نے اک شام جو آنے کا کیا تھا وعدہ
    میں نے دن رات چراغوں کو جلائے رکھا
    کس سلیقے سے خیالوں کو زباں دے دے کر
    مجھ کو اس شخص نے باتوں میں لگائے رکھا
    میں وہ سیتا کہ جو لچھمن کے حصاروں میں رہی
    ہم وہ جوگی کہ الکھ پھر بھی جگائے رکھا
    شاید آ جائے کسی روز وہ سجدہ کرنے
    اسی امید پہ آنچل کو بچھائے رکھا
    چوڑیاں رکھ نہ سکیں میری نمازوں کا بھرم
    پھر بھی ہاتھوں کو دعاؤں میں اٹھائے رکھا
    جانے کیوں آ گئی پھر یاد اسی موسم کی
    جس نے شبنمؔ کو ہواؤں سے بچائے رکھا

  • گارڈن ٹاؤن میں ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح

    گارڈن ٹاؤن میں ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح کر دیا۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ لاہور میں پہلے ٹرانسجینڈر سکول کا آغاز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن لاہور سے کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں پہلے ٹرانسجینڈر سکول کا آغاز گزشتہ سال ملتان سے کیا گیا اور آج ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تین بڑے شہروں ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں ٹرانسجینڈر سکول مکمل طور پر فعال ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرانسجینڈر طبقہ پاکستان میں ہمیشہ سے مشکلات اور پریشانیوں کا شکار رہا ہے۔

    مراد راس نے بتایا کہ ٹرانسجینڈر سکولوں میں اساتذہ بھی اسی طبقے سے تعلق رکھنے والے ہوں گے۔ اب تک لاہور میں بنائے جانے والے ٹرانسجینڈر سکول میں 36 ٹرانسجینڈر داخلہ لے چُکے ہیں۔ لاہور میں قائم کردہ ٹرانسجینڈر سکول میں دو اساتذہ جبکہ ٹرانسجینڈر طبقے سے تعلق رکھنے والے دو کنسلٹنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔ وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے بتایا کہ ٹرانسجینڈر سکول میں زیر تعلیم طلبا کو پہلی سے بارہویں جماعت تک تعلیم دی جائے گی اور سکول کے اوقات کار صبح 10 سے دوپہر 12:30 تک ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لاہور میں زیر تعلیم ٹرانسجینڈرز کو کھانہ پکانہ، سلائی، اور میک اپ کورسز کے ذریعے فنی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ انہیں باعزت روزگار کمانے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرانسجینڈر طبقے کے زیرِ تعلیم طلبا کو کتابیں، یونیفارم، سکول بیگ اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات بھی محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے بلکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

    مراد راس نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں ٹرانسجینڈر سکول کے لئے دیوار بنا کر الگ جگہ بنائی گئی ہے۔ ٹرانسجینڈرز کے حقوق کا مکمل تخفظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور معاشرے کا کوئی بھی طبقہ امتیازی سلوک کا حقدار نہیں ہوتا۔ مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے معاشرے کے اس طبقے کے لئے کام کیا ہے کیونکہ معاشرے کے بہت سے حلقے آج تک ٹرانسجینڈر طبقے کے نام پر صرف فائدے اٹھاتے رہے ہیں۔ مراد راس نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں مزید ٹرانسجینڈر سکول بھی کھولے جائیں گے۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈرز طبقے سے تعلق رکھنے والی رہنما علیشا شیرازی پاکستان کی پہلی پی ایچ ڈی ٹرانسجینڈر بننے جا رہی ہیں اور اس مد میں مکمل مالی و دیگر معاونت محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

    لاہور میں ٹرانسجینڈر سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسجینڈر رہنما نیلی رانا نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں ٹرانسجینڈر سکول کھولنے کا بہترین فیصلہ کیا ہے۔ انسان سے آپ سب کچھ چھین سکتے ہیں لیکن وہ نہیں جو اس نے پڑھا لکھا ہو۔ ٹرانسجینڈر رہنما علیشا شیرازی کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ آج ہم پاکستان کی تاریخ بدلتے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہمارے طبقے کے لوگوں کو معاشرے نے ہمیشہ سے پیچھے دھکیلا ہے۔ ٹرانسجینڈر رہنما زناعیہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے ان سکولوں میں پڑھنے لکھنے کے لئے تڑپتے رہے ہیں لیکن اب ہم یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت بھی حاصل کریں گے اور یہ سب کچھ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کی کاوشوں کے بدولت ہے۔ تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن لاہور میں کیا گیا اور اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)، رہنما ٹرانسجینڈر کمیونٹی و دیگر موجود تھے

     

  • فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی تھی۔

    فیفا ورلڈ کپ: پینالٹی شوٹ آؤٹ پر مراکش کی جیت پر شہباز شریف کی ٹوئٹ


    مراکش کے پہلی بار کوارٹرفائنل میں پہنچنے پر کھلاڑی جہاں سجدہ ریز ہوئے وہیں انھیں اسرائیلی فوج کے جبرو تشدد سہتے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے میدان میں فلسطین کا جھنڈا لہراتے ہوئے تو کہیں اس جیت کو اللہ کا کمال قرار دیتے بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-


    وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں کھلاڑیوں کو فلسطین کا جھنڈا لہراتے اور سجدہ ریز ہوتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، اس دوران کھلاڑیوں کے علاوہ مداح بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے دیکھے گئے۔

    پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ کرکے اللہ کا شکر بھی ادا کیا تھا۔

    گوگل کی 2022 کی مقبول سرچز میں نسیم شاہ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سرفہرست


    ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی۔


    مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھربرابر ہوگیا۔

    جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی ککس دی گئیں، مراکش کی ٹیم چار پینالٹی ککس میں سے تین پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اسپین کی ٹیم ابتدائی تینوں پینالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہی ۔یوں مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکش کو فتحیاب کروانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟

  • اسلم رئیسانی کی مختلف قبائل کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت

    اسلم رئیسانی کی مختلف قبائل کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے مختلف قبائل کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

    اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ جمعیت کے ساتھ بہت پرانا دوستانہ تعلق ہے،بلوچستان میں جے یوآئی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے،جے یو آئی کے لوگوں نے ماضی میں ہماری بہت ساتھ دیا،عوام کی بہتری کے لیے ہم سب ملکر جدوجہد کریں گے،

    اس موقع پر جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے خوشی کے لمحات ہیں،نواب اسلم رئیسانی کوجے یوآئی میں خوش آمدیدکرتے ہیں،نواب اسلم رئیسانی سے کوئی پہلی بار ملاقات نہیں ہوئی،ماضی سے کوشش کر رہا تھاکہ اسلم رئیسانی ہمارے ساتھ چلیں،بلوچستان میں مسائل کے انبار ہیں،انہیں حل کرنا ہے،بلوچستان کے عوام کو اپنے صوبے کے وسائل کا مالک سمجھتےہیں،بلوچستان میں اپنی حکومت قائم کرنے کے لیے محنت کرنا پڑے گی بلو چستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے،صوبے کے عوام مقامی وسائل کے مالک ہیں،بیرونی قوتوں ہمارے سیاسی اور پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کرتی ہیں، بیرونی قوتیں ہم پر مسلط ہوتے ہیں تو ہمارے اپنے ان کے وفادار بن جاتےہیں،امریکا اور دیگر ممالک کو کہتےہیں غلامی قبول نہیں،آپ کے دوست رہیں گے،

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری کردار ہے،مولانا فضل الرحمان

  • وزیراعلیٰ پنجاب  پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول (Mr.William K. Makaneole) کی ملاقات ہوئی ہے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب گفگتو کی ہے جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.

    علاوہ زیں انہوں نے کہا پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کثیر الجہت نوعیت ہیں لہذا زراعت، ماحولیات، واٹر شارٹیج اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا بلاشبہ اس وقت معاشی اوردیگرچیلنجز درپیش ہیں لیکن ہمارا عزم ان چیلنجز سے بلند ہے۔ گفگتو امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے کہا کہ؛ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے. امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    اس ملاقات کے موقع پر وزیر اعلی آفس کے اہم عہدران بھی شامل تھے. خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر پرویزالہٰی کو مبارکباد دی تھی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں۔امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسایہ ممالک سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پرویزالہٰی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوآئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں،ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کریکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔جب کہ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔