Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پولیس کو انتہاٸی مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار

    پولیس کو انتہاٸی مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    کورنگی پولیس کی جراٸم پیشہ عناصرکیخلاف کارواٸی انتہاٸی مطلوب خاتون منشیات فروش ملزمہ گرفتار کر لی، تھانہ KIA کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر مہران ٹاٶن کے علاقے سے انتہاٸی مطلوب خاتون منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کرلیا, گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زاٸد منشیات چرس اور زرفروختگی کی نقدی رقم برآمد کی, گرفتار خاتون ملزمہ کی شناخت نسیم عرف سوکی دختر محمود کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمہ عادی پیشہ مجرم ہے اور پہلے بھی دیگر منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے,گرفتار ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں،مومن آباد رحیم شاہ کالونی کے قریب سے ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کیا گیا۔تھانہ مومن آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کر کے ملزم یوسف شریف عرف گلی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور نقدی رقم برآمد کی گئی، ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج، تفتیش جاری ہے

    ضلع ویسٹ پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان عامر اور بابر تھانہ منگھوپیر کے مقدمہ الزام نمبر 33/2022 میں مفرور و مطلوب تھے۔تھانہ منگھوپیر پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے 545 گرام چرس، 290 گرام افیون اور نقدی رقم برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان میں بابر ولد ہارون، شاہد ولد مبارک اور عامر ولد ہارون شامل ہیں۔ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور ملزم بابر قبل از ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • تنویر الیاس نے خود  اپنے عہدے کی تضحیک کرائی،راجہ فاروق حیدر

    تنویر الیاس نے خود اپنے عہدے کی تضحیک کرائی،راجہ فاروق حیدر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کل منگلا میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ واپڈا کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مدعو کیا جانا چاہیے تھا، واپڈابدمست ہاتھی ہے میرپور کے عوام سے دوبار زیادتی کی گئی،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،تنویر الیاس امریکی سفیر کے سامنے شہباز شریف کی بات کاٹ رہے تھے،وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے خود اپنے عہدے کی تضحیک کرائی،میرا بھی عمران خان سے احتلاف رہا لیکن کبھی گفتگو کے دوران نہیں روکا،سینٹورس مال کو ناقص انتظامی معاملات کی وجہ سے سیل کیا گیا ہوگا،اگر سینٹورس کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی تو میں مذمت کرتا ہوں،

    لاہور سے صحافی و اینکر نجم ولی خان نے سماجی رابچے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کشمیر میں دو مرلے جگہ بھی نہیں خرید سکتا مگر ایک کشمیری پاکستان میں کروڑوں اور اربوں کی پراپرٹی بھی بنا سکتا ہے، پاکستانیوں کے کاروبار اور روزگار کے حقوق بھی چھین سکتا اور قوانین کی خلاف ورزی پر کشمیر کارڈ بھی کھیل سکتا ہے۔تنویر الیاس، ہماری محبتوں کا ناجائز استعمال مت کرو

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے مشہور کثیرالمنزلہ شاپنگ مال سینٹورس کو سیل کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی مشترکہ کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی شب عمل میں آئی رات گئے سینٹورس مال سے گارڈز اور دیگر انتظامی اہلکاروں کو باہر نکال کر سیل کر دیا بندش کے بعد سینٹورس مال کے ملازمین نے فیصل ایونیو پر احتجاج کیا  پولیس کی بھاری نفری سینٹورس مال کے اطراف میں تعینات ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

  • شہباز گِل کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

    شہباز گِل کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

    شہباز گِل کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج، مقدمہ ملکی ادارے کیخلاف نفرت،اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف کراچی کے تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بریگیڈ تھانے میں محمد سعید نامی شہری کی مدعیت میں یہ مقدمہ ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ شہباز گل نے ادارے کے سابق سربراہ کیخلاف نفرت انگیز تقریرکی۔

    متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شہبازگل عوام کو ادارے کے افسران کیخلاف بھڑکا رہے ہیں۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز گل کے خلاف متعدد مقدمات درج ہوچکے ہیں. پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری گزشتہ سال آٹھ اگست کو نجی نیوز چینل اے آر وائی پر ملکی اداروں کے خلاف ایک بیان کے بعد عمل میں آئی تھی۔ شہباز گل کے اس بیان کے بعد نہ صرف پیمرا نے اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کا اعلان کیا تھا بلکہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی اسلام آباد میں بغاوت کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ شہباز گل کے خلاف ایسا ہی ایک مقدمہ کراچی میں بھی سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    علاوہ ازیں اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی شہباز گل پر ملک کے اداروں کے خلاف بیان پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 25 اگست کو تھانہ چھاؤنی میں درج کیا گیا مقدمہ ڈی آئی خان کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا.

  • احتساب شروع نہیں ہوا،عمران خان کی چیخیں پہلے نکل رہی ہیں، پیپلز پارٹی

    احتساب شروع نہیں ہوا،عمران خان کی چیخیں پہلے نکل رہی ہیں، پیپلز پارٹی

    وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 1995 میں گملے میں اگائی گئی وائرس کووڈ 18 کی صورت میں سامنے آئی ،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ عمران خان کے گلے میں طوق کی طرح ہے ،عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کا ایجنڈا پوری ایمانداری سے پورا کرنے کی کوشش کی ،پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور ڈیفالٹ کرنا عمران خان کا مشن تھا،فوج کی طرف سے سیاسی مداخلت ختم کرنے کے بیانیہ نے عمران خان کے ہوش اڑا دیئے ہیں،غیر خاندانی لوگ جب سیاست میں داخل کیئے جائیں دھونس، دھمکی اور گالی کی سیاست فروغ پاتی ہے، چور چور کا شور مچانے والے نے سیلاب متاثرین کے پیسے بھی ہڑپ کردیئے ہیں عمران خان احتساب سے بچنے کیلئے شور مچا رہا ہے

    وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل جانے کے خوف سے رو رہا ہے، ابھی تو عمران خان کا احتساب شروع نہیں ہوا ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرنے والا توشہ خانہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،عمران خان کو باقی زندگی سیاسی یتیمی کے طور گزارنی ہوگی پاکستان کی سیاست کو الزام تراشی اور گالی کی سیاست سے پاک کرنے کا وقت آ چکا ہے،

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ قوم نے بھاری قیمت کسی این آر او کی وجہ سے نہیں نالائق حکومت کی وجہ سے چکائی ہے عمران خان نے 18 ہزار ارب سے زائد قرضے لیکر 70 فیصد سے زائد اضافہ کیا، خیبر پختونخوا میں احتساب عدالت پر تالا لگایا، پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس میں پاکستان 117 سے 140 نمبر پر آ گیا،عمران خا ن کس منہ سے کرپشن کی بات کر رہے ہیں ؟ بی آر ٹی، ایل این جی، ادویات، آٹا، چینی، بلین ٹری، مالم جبہ اور دیگر کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان کے نام نہاد بیانیے سے لوگ تنگ آ چکے ہیں،

  • ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج شام تک درج  کرنے کا حکم

    ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج شام تک درج کرنے کا حکم

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنی تھی جو واپس بھی آگئی،معاملے پر ارشد شریف کی والدہ کی چٹھی بھی آئی ،ایک رپورٹ وزارت کی جانب سے آنی تھی وہ ابھی تک کیوں نہیں آئی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں ایک رپورٹ ویک اینڈ پر ملی جو ہم عدالت میں جمع کرائیں گے ، وزیر داخلہ راناثنااللہ فیصل آباد میں تھے ان کے دیکھنے کے بعد جمع کرائینگے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹک کے معاملات کیوں سامنے لارہے ہیں؟ ہم وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو بلالیتے ہیں کینیا میں بہت پاکستانی ہیں ، میں بھی ایک بار وہاں گیا ہوں،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم شہبازشریف کو رپورٹ کا جائزہ لینے دیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی ہے؟اس کا مطلب کے وزیر داخلہ کو رپورٹ پسند آئی تو پھر جمع کرائینگے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ رپورٹ 600 صفحات پر مشتمل ہے،ہمیں اعتراض نہیں کہ رپورٹ کا جائزہ چیف ایگزیکٹو لیں، لیکن عدالت میں پیش کریں،کیس میں ہم 43 دن سے دیکھ رہے ہیں میڈیکل رپورٹ اطمینان بخش نہیں،معاملے کو ہم سنجیدگی سے لے رہے ہیں،صحافی سچ کی آواز ہیں،جو رپورٹ ہے وہ چھپا کر نہیں رکھی جاسکتی،فوری فراہم کی جائے، رپورٹ میں اگر حساس معاملات ہیں تو ان چیمبر بریف کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں، اس کیس کو اہم سمجھ کر پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے، سیکریٹری خارجہ اسد مجید سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سیکرٹری خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی وزارت ہے جس نے کینیا سے کوآرڈینیٹ کرنا ہے،ارشد شریف قتل کیس ، ازخود نوٹس پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی سپریم کورٹ نےارشد شریف قتل سے متعلق رپورٹ آج ہی جمع کرانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق کیس میں کوئی ایف آئی آر پاکستان اور کینیا میں درج نہیں کی گئیں، سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ہمارا کینیا میں سفارتخانے سے اعلیٰ سطح رابطہ ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سیکرٹری خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہ ایف آئی آر کیوں نہیں درج کی گئی؟ اگر کچھ غلط ہے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا،از خود نوٹس پر سماعت کل کرینگے، وقت کا بعد میں بتا دینگے،ارشد شریف پاکستان کا ایک لیڈنگ صحافی تھا ،یہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے ، صحافی معلومات تک رسائی کا ذریعہ ہیں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سیکرٹری خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے سےہی بہت مقبول ہیں، قتل سے متعلق عوام میں بہت خدشات ہیں جن کو سامنے لانا ضروری ہیں،قتل کو لے کر کس کس پر انگلیاں نہیں اٹھائی گئیں، یہ کتنا خطرناک ہے،صحافیوں سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائیگی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملے میں وزرت خارجہ کا لیڈنگ رول ہے، کیا کینیا والے اپنا رپورٹ شیئر کرینگے؟ سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج شام تک درج کرنے کا حکم دے دیا

    صحافی رہنما افضل بٹ کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے کی جانب سے چیف جسٹس کا شکریہ عطا کرتے ہیں ،دو ہفتے پہلے ایک درخواست دی گئی ارشد شریف قتل سے متعلق قوم سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے ،

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    واضح رہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا تھا ، ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے بھی خط لکھ رکھا ہے

  • پنجاب؛ مزدوری کرنے والے ہزاروں بچوں کو اسکول لے جانے والا منصوبہ سیاسی تعصب کی نذر

    پنجاب؛ مزدوری کرنے والے ہزاروں بچوں کو اسکول لے جانے والا منصوبہ سیاسی تعصب کی نذر

    پنجاب میں مزدوری کرنے والے ہزاروں بچوں کو اسکول لے جانے والا منصوبہ بھی سیاسی تعصب کی نذر؛ جبکہ اس سے قبل مزدوری کرنے والے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لئے خاندان کو ایک ہزار روپے ماہانہ دیئے جاتے تھے

    ورلڈومیٹر ویب سائیٹ کے مطابق پاکستان کی موجودہ کل آبادی 23 کروڑ سے زائد اور یہاں 21.9 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جن کی تعداد 5 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ لیکن قومی و بین الاقوامی سطح پر بچوں کے حقوق کے اداروں کے مطابق بچوں سے مشقت نہیں کرائی جا سکتی۔ وہاڑی کے علاقہ 9 ڈبلیو بی کا رہائشی 12 سالہ فیصل (فرضی نام) بتاتا ہے کہ وہ گزشتہ 3 سال سے شہر میں موجود ایک چائے کے ڈھابے پر کام کرتا ہے اس کا کام مختلف دکانوں اور دفاتر میں چائے پہنچانا اور خالی کپ واپس لانا ہے۔ فیصل کے مطابق اس کی 5 بہنیں ہیں اور اس کے والد ایک حادثہ میں 4 سال پہلے وفات پا گئے تھے۔ فیصل کی دو بڑی بہنیں سلائی کرتی ہیں ایک کالج کی طالبہ ہے اور 2 اسکول جاتی ہیں، وہ روزانہ چائے والے سے 4 سو روپے دیہاڑی لیتا ہے اور چائے پینے والے کسٹمر کبھی کبھار اسے دس بیس روپے بخشش بھی دے دیتے ہیں ۔

    فیصل کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اپنی بہن کی پڑھائی مکمل کروانا چاہتے ہیں اور جب وہ پڑھ لکھ کر افسر بھرتی ہوجائے گی تب وہ اسکول جانا شروع کرے گا۔ علیم (فرضی نام) کی عمر 32 سال ہے اور وہ میڈیسن کے شعبہ سے وابستہ ہے۔ علیم نے بتایا کہ جب وہ دس سال کا تھا تو اسے والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے مزدوری کرنا پڑی لیکن ساتھ ساتھ اس نے اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ وہ زندگی میں ایک کامیاب انسان بننا چاہتا تھا اگر وہ پڑھائی کے ساتھ مزدوری نہ کرتا تو ساری زندگی کے لیے مزدور ہی رہتا۔ بچوں سے مشقت کے حوالے سے علیم نے بتایا کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں بچوں کی مشقت کی ممانعت نہیں ہونی چاہیے بلکہ بچوں کے لیے ایسے روزگار کا انتظام کیا جانا چاہیے جس سے وہ چند گھنٹے کام کر کے پیسے بھی کما سکیں اور بعد ازاں اسکول جا کر پڑھائی بھی کر سکیں۔ علیم نے بتایا کہ ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں گھر کا سربراہ وفات پا جاتا ہے، چار سے پانچ بچے اس کے زیر کفالت ہوتے ہیں جبکہ اس کی بیوی بھی کم یافتہ ہونے کے باعث کچھ نہیں کر سکتی۔ ایسی صورت میں وہ فیملی کیا کرے۔ کیونکہ سرکاری سطح پر ایسی فیملیز کے لیے کوئی حکمت عملی موجود نہیں۔

    پنجاب میں لیبر ڈپارٹمنٹ کے تحت 2014 میں Elimination of Bonded and Child Labor کے نام سے 4 اضلاع بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد اور گجرات میں ایک منصوبہ شروع کیا گیا، جس کے تحت لیبر ڈپارٹمنٹ نے اینٹوں کے بھٹوں پر نان فارمل اسکول قائم کیے ان اسکولوں میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو 32 ماہ میں پرائمری تک تعلیم دینی تھی۔

    2017 میں اس پراجیکٹ کو پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں شروع کر دیا گیا، جس کے تحت لیبر ڈپارٹمنٹ مشقت کرنے والے بچوں کی نشاندہی کرتا تھا اور انہیں سرکاری یا نجی اسکول میں داخل کرتا تھا، سرکاری یا نجی اسکول کا تعین بچے کے گھر سے نزدیک ترین اسکول دیکھ کر کیا جاتا تھا جو بچہ اس پراجیکٹ کے تحت نجی اسکول میں داخل ہوتا لیبر ڈپارٹمنٹ ایک بچے کی فیس کے طور پر 550 روپے نجی اسکول کو ادا کرتا تھا۔ اس پراجیکٹ کو پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کی نگرانی میں شروع کیا گیا اس سلسلے میں ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ امپلی مینٹیشن یونٹ قائم کیے گئے جو لیبر ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے۔ اس پراجیکٹ کو موثر انداز میں چلانے کے لیے ضلع بھر میں 2 سوشل موبلائیزر بھی بھرتی کیے گئے جن کا کام مقشت کرنے والے بچوں کی نشاندہی اور بعد ازاں سکولوں میں داخلہ کو یقینی بنانا تھا۔ منصوبے کے تحت ضلع بھر میں 402 بچے مشقت کی جگہ سے ہٹا کر اسکولوں میں داخل کرائے گئے جن میں 4 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ اس پراجیکٹ میں اس وقت مزید تیزی آئی جب اس وقت کی حکومت نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے گھرانوں کی مالی امداد کے سلسلہ میں خدمت کارڈ جاری کیے جس سے ہر ماہ بچے کے والدین کو ایک ہزار روپے مالی امداد دی جاتی تھی۔

    اس حوالے سے خدمت کارڈ بینک آف پنجاب کی جانب سے جاری کیے جاتے اور والدین کو ایک سم بھی دی گئی جس پر ہر ماہ ٹیکسٹ میسج آتا تھا۔ ستمبر 2018 تک وہاڑی ضلع میں کل خدمت کارڈ کے لیے 2169 خاندانوں کے کوالیفائی کرنے والے بچوں کی تعداد 4210 تھی۔ ان میں سے 89.75 فیصد کے حساب سے 3788 بچوں کے والدین کو ہر ماہ ایک ہزار روپے امداد دی جاتی رہی، باقی رہ جانے والے 422 کیسز میں ڈبل انٹری، شناختی کارڈ کا مسئلہ، شہر چھوڑ جانا اور نام کی غلطی جیسی دیگر وجوہات شامل ہیں۔ پنجاب بھر میں کوالیفائی کرنے والے بچوں کی تعداد 80 ہزار تھی۔ جیسے ہی ستمبر 2018 میں نئی حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالیں تو یہ پراجیکٹ روک دیا گیا۔

    مارچ 2022 میں سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب احتشام انور مہار نے اپنے طور پر اسی پراجیکٹ کو صبح نو پروگرام کے نام سے شروع کیا جس کے تحت 23 بچے وہاڑی کے سرکاری اسکول اسلامیہ ہائی اسکول میں داخل ہیں جن کے لیے الگ سے 3 اساتذہ موجود ہیں۔لیبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق تحصیل بوریوالا اور میلسی میں جلد شروع کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ملک محمد شعبان کا کہنا ہے کہ 2017 سے شروع ہونے والے پراجیکٹ سے بڑے پیمانے پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہوا لیکن بد قسمتی سے حکومت کی تبدیلی کے بعد موثر انداز سے نہ چل سکا۔ اگر یہ پراجیکٹ دوبارہ شروع کر دیا جائے تو چائلڈ لیبر میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔ آئین کے مطابق بچے کی عمر 14 سال مقرر کی گئی ہے اس عمر سے چھوٹے بچے سے مشقت کرانا ممنوع قرار دیا گیا۔ خلاف ورزی پر مجسٹریٹ کو یا متعلقہ تھانے میں اطلاع دی جا سکتی ہے۔

    ماہر نفسیات ڈاکٹر ذکیہ سرور کا کہنا ہے کہ جن بچوں سے مشقت لی جاتی ہے ان کی تعلیم، صحت، نفسیات کے علاوہ خود اعتمادی بھی متاثر ہوتی ہے۔ آج کے بچے آنے والے کل کے لیڈر، ڈاکٹر، انجینئر اور ایڈمنسٹرینٹر ہوں گے ان سے مشقت لینے کا سیدھا مطلب ملک کو مستقبل میں کمزور کرنا ہے۔ سماجی رہنما میاں جہانزیب یوسف بتاتے ہیں کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک اور وہاڑی جیسے پسماندہ علاقے میں چائلڈ لیبر کوئی انوکھی بات نہیں۔ ’’میں چائلد لیبر کے حد درجہ خلاف ہوں لیکن وہ غریب خاندان جن کا کوئی اور سہارا نہیں وہ کہاں جائیں‘‘۔ جہانزیب یوسف نے بتایا کہ ضلع کچہری میں موجود ان کے دفتر میں چند مہمانوں کے آنے پر جب انہوں نے کچھ کھانے کو منگوایا تو ایک 10 سال کا معصوم بچہ پلیٹیں اٹھائے دفتر میں داخل ہوا۔ میں نے اسے بٹھایا اور اسکول جانے پر اکسایا۔ اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ پڑھائی کے لیے رقم نہیں۔ میں نے یقین دلایا کہ تمہاری پڑھائی کےلیے ساکول فیس، یونیفارم، کتابیں سب کا خرچہ میرے ذمے ہے تم صبح سے اسکول جاؤ۔

    اگلے روز اس کی والدہ میرے دفتر آگئی اور بولی آپ ہمارے منہ سے نوالہ کیوں چھین رہے ہیں یہ بچہ جس کا والد چند سال پہلے ہمیں چھوڑ کر چلا گیا اور دوسری شادی کر لی، گھر کا واحد کفیل ہے۔ خدا کے لیے ہم پر ظلم نہ کریں ہم بھوکے مر جائیں گے۔ تو میں حیران و پریشان بیٹھا یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ یا تو حکومت کو اس حوالے سے کام کرنا ہو گا کہ ایسی کوئی بھی فیملی جن کا متبادل ذریعہ معاش نہ ہو ان کے لیے وظیفہ مختص کریں یا بچوں کو چند ایک مخصوص قسم کی ملازمت مختصر وقت کے لیے فراہم کی جانی چاہئے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈپارٹمنٹ وہاڑی ملک محمد شعبان نے بتایا کہ بچوں سے مشقت لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے۔ 14 سال سے کم عمر کے بچوں سے کسی بھی قسم کی مشقت لینا جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کی سزا 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت اور The Punjab Restriction on Employment of Children Act 2016 The Punjab Prohibition of Child Labour at brick kiln Act 2016 کے تحت کارروائیاں کی جاتی ہیں۔آر ٹی آئی کے ذریعے لیبر ڈپارٹمنٹ سے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق مارچ سے ستمبر 2022 تک ملتان ڈویژن میں کل 71 مقدمات چائلڈ لیبر کے درج ہوئے جن میں 8 مقدمات وہاڑی کے شامل ہیں جبکہ گزشتہ سال وہاڑی میں 27 مقدمات درج ہوئے۔ رواں سال مقدمات کے اندراج میں واضح کمی کی بڑی وجہ وہاڑی میں موجود 2 ہزار بھٹہ خشت میں سے اکثر کا بند رہنا ہے۔ بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے ممبر شیخ خالد مسعود کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا واضح اثر کاروبار پر ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ بھٹہ خشت پر کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

    لیبر آفس کے مطابق بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کی نشاندہی کی صورت میں مقدمہ ناصرف بھٹہ مالک پر ہوتا ہے بلکہ بچے کے والد یا سرپرست کو بھی نامزد کیا جاتا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں چائلڈ لیبر کی صورت میں مقدمہ صرف دکان یا کاروبار کے مالک پر ہی درج ہوتا ہے۔ ملک محمد شعبان بتاتے ہیں کہ چائلڈ لیبر کے مقدمات میں بڑی رکاوٹ بچے کے والدین ہوتے ہیں کیونکہ جب بھی چائلڈ لیبر کے خلاف کاروائی کی جا تی ہے تب یا تو والدین بچے کا زائد العمر ’ب‘ فارم پیش کر دیتے ہیں یا لیبر ڈپارٹمنٹ کے سامنے سے بچے کی مشقت سے انکار کر دیتے ہیں۔ چائلڈ لیبر کے مقدمات کی سزا عام طور پر امپلائر کو اس کے حیثیت کے مطابق جرمانہ کی صورت میں دی جاتی ہے حیران کن بات ہے کہ پنجاب بھر میں چائلڈ لیبر کے کسی بھی مجرم کو آج تک جیل کی سزا نہیں سنائی گئی ۔

    انہوں نے بتایا کہ بچوں کو مشقت کرانے کے حوالے سے والدین کی ترجیحات بھی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ایک ہی بھٹے پر کام کرنے والے ایک خاندان کے سب بچے اینٹیں بناتے ہیں جبکہ دوسرے خاندان کے بچے سکول جاتے ہیں اس لیے تعلیم کی اہمیت اور مستقبل بارے آگاہی بہت ضروری ہے تاکہ انہیں یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہو کہ بچے کو مشقت کے لیے ملازمت پر بھجوایا جائے یا اچھے مستقبل کے لیے سکول روانہ کیا جائے۔ سینئر قانون دان راؤ شیراز رضا سے جب اس حوالے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے تو یہ بچے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اس کے علاوہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے اور یہیں سے بچوں پر تشدد کے واقعات جنم لیتے ہیں اور بات یہیں تک محدود نہیں رہتی بلکہ بچوں سے بدفعلی جیسے انسانیت سوز واقعات کا موجب بھی ایسی صورت حال بنتی ہے کیونکہ مشقت کرنے والے بچوں کو عام طور پر لاوارث سمجھا جاتا ہے اور معاشرے میں موجود نفسیاتی مریض انہیں آسانی سے اپنی ہوس کا نشانہ بنا سکتے ہیں راؤ شیراز رضا کا کہنا تھا کہ بچوں میں جرائم کی طرف رغبت کی بڑی وجوہات میں چائلڈ لیبر بھی شامل ہے۔ اگر معاشرے میں جرائم کی شرح کو کم کرنا ہے تو ہمیں یا تو چائلڈ لیبر کو مکمل طور پر ختم کرنا ہو گا یا پھر اسے ریگولیٹ کیا جانا چاہئے۔

    پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں چائلڈ لیبر کو ختم کرنا انتہائی مشکل نظر آتا ہے۔ اگر حکومت چائلڈ لیبر کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب ہو بھی جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں دیگر کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ خودکشیوں کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اگر حکومت کی جانب سے بچوں سے مقشت کے قانون پر 100 فیصد عمل درآمد کروا دیا جاتا ہے تو بہت سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے اور بات خود کشیوں تک پہنچ سکتی ہے۔ وہاڑی سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں چائلڈ لیبر کا تناسب رپورٹ ہونے والے مقدمات سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ مالکان کی چشم پوشی، بچوں کی ملازمت کا ڈاکومنٹڈ نہ ہونا، بے تحاشا غربت، والدین کا لالچ جیسے بہت سے عوام ایسے ہیں جس کی وجہ سے اس فعل کو چھپایا جاتا ہے۔ اس کے بچائے اگر چائلڈ لیبر کو ریگولیٹ کر دیا جائے یعنی بچوں کو مخصوص اوقات کے دوران مخصوص قسم کی آسان مشقت کی اجازت دے دی جائے جس کے ساتھ انہیں تعلیم جاری رکھنے میں بھی آسانی ہو تو کسی طور پر بہتری کے آ سکتی ہے۔

  • شریف فیملی کی انتہائی اہم شخصیت کا رواں ہفتے پاکستان واپسی کا امکان

    شریف فیملی کی انتہائی اہم شخصیت کا رواں ہفتے پاکستان واپسی کا امکان

    شریف فیملی کی انتہائی اہم شخصیت کا رواں ہفتے پاکستان واپسی کا امکان
    وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی وطن واپسی کا امکان ہے

    سلمان شہباز کا ہفتے کی رات کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے سلمان شہباز کے ہمراہ ا اہلخانہ کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان شہباز کی اسلام آباد لینڈنگ کا فیصلہ وفاق میں ن لیگی حکومت کے باعث کیا گیا، سلمان شہباز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کرنے کا امکان ہے سلمان شہباز کا پیر کولاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے

    سلمان شہباز پر رمضان شوگر اور العریبیہ ملز کے ذریعے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے عدالت نے2019میں سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا گزشتہ سال احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے رواں سال جولائی میں لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے سلمان شہباز کے دائمی وارنٹ جاری کیے تھے سلمان شہباز 27 اکتوبر 2018 کو لاہور ایئرپورٹ سے برطانیہ چلے گئے تھے سلمان شہباز نے گزشتہ چار سال سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

  • قحبہ خانے چلانے والے دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار

    قحبہ خانے چلانے والے دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر نارووال میں قحبہ خانے چلانے والے دو مرد، دو خواتین گرفتار کر لئے گئے

    ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ خود کو انٹیلی جنس آفیسر کہتے تھے،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم نے شہر کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قحبہ خانہ بنا رکھا تھا اور خود کو انٹیلی جنس اہلکار ظاہر کرتے تھے، ملزمان نے جعلی شناختی دستاویزات بھی بنا رکھی تھیں ملزمان علاقے مین شہریوں کو دھمکاتے بھی تھے، پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شامل ایک خاتون ایک سرکاری ہسپتال میں ملازمت کرتی ہے پولیس نے قحبہ خانے سے شراب اور دیگر ممنوعہ اشیا بھی برآمد کی ہیں،

    پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزمان شراب کے نشے میں تھے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، ملزمان کے خلاف اہلیان علاقہ نے شکایت کی تھی جس پر انکے خلاف کاروائی کی گئی، ملزمان کے قبضے سے لڑکیوں کے نمبر بھی ملے ہیں جنہیں وہ قحبہ خانہ میں بلاتے تھے،

    10 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا اوباش ،قحبہ خانے سے مردوخواتین گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے مقامی پولیس کے ہمراہ تھانہ درابن کے علاقے میں آپریشن کیا جس تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فورسز نے گاؤں گرہ مستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت منیب، جنید اور شوکت کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے کلاشنکوف،دو پستول ، دستی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
    خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کئی بار دھتشگردی کا شکار ہوچکا ہے جبکہ گزشت سال اپریل میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق کلاچی میں پولیس موبائل پر حملہ راکٹ حملہ کیا گیا تھا اور ڈی ایس پی کلاچی کی وین کو چوک یادگار کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس وقت پولیس کا کہنا تھا کہ راکٹ حملے میں 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں ڈی ایس پی فضل سبحان بھی زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق شہید اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اس جیسے متعدد واقعات کا یہ شہر شکار ہوچکا ہے.

  • ایل پی جی گیس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،25 مقدمے درج

    ایل پی جی گیس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،25 مقدمے درج

    ضلعی انتظامیہ لاہور کا غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    سول ڈیفنس محکمہ نے بھرپور کارروائیاں کی ہیں 25 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا.ایل پی جی شاپس کا غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا.طاہر اقبال، سیف اللہ، محمد اکرم، عبداللہ، محمد جاوید، افتخار، زمان اختر، سلیم مسیح، تاج محمد، ساجد رفیق اور اسرار حسین کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا.دوران چیکنگ ایل پی جی کا غیر قانونی طور پر کاروبار کرتے پائے گئے.ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر کارروائیاں کی گئیں ہیں.غیر قانونی طور پر ایل بی جی کا کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.

    دوسری جانب ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر نے شرکت کی ڈی سی لاہور محمد علی کو ڈینگی مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی.ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.ڈی سی لاہور محمد علی نے ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی.ڈی سی لاہور محمد علی کا کہنا تھا کہ افسران ڈینگی ورکرز کی فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنائیں اور سخت مانیٹرنگ کریں.ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کرنے کی ہدایت کی گئی.جہاں کہیں ڈینگی لاروا برآمد ہوتا ہے، ڈینگی سپرے کیا جائے.ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے مقامات اور اردگرد بھی ڈینگی سپرے کو یقینی بنایا جائے.ڈینگی مہم کے معاملے میں تمام متعلقہ محکمے متحرک ہوں. ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے. شہری بھی ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اپنائیں.گھروں کے اندر، باہر اور اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور پانی کھڑا نہ ہونے دیں.

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار