Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سائفر آڈیو لیک میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹسز معطل

    سائفر آڈیو لیک میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹسز معطل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ،عمران خان کی سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں طلبی کیخلاف ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    سائفر آڈیو لیک میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹسز معطل کر دیئے گئے،لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ نے مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی، دوران سماعت وکیل نے کہا کہ عمران خان کے طلبی کے نوٹسز میں یہ نہیں بتایا گیا کہ بطور ملزم بلوایا ہے یا گواہ، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو لیک ہوئی کیسے؟ کیا اس پر کوئی انکوائری ہوئی ،وکیل عمران خان نے عدالت میں جواب دیا کہ یہ نہیں پتہ چلا یہ آڈیو لیک کیسے ہوئی، عدالت نے کہا کہ آڈیو لیک کی انکوائری ضرور ہونی چاہیے، وکیل عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے نے نیٹ سے آڈیو اٹھائی اور نوٹسز جاری کردیے، اس آڈیو کا کوئی فرانزک نہیں ہوا، درخواستگزار سپریم کورٹ میں جلد درخواست دائر کررہے ہیں،

    قبل ازیں وکیل عمران خان نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے لاہور ہائیکورٹ متعلقہ فورم نہ ہونے کا اعتراض لگایا .بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں بھی سماعت ہو سکتی ہے ،وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان لاہور میں رہائش پذیر ہیں ، ان کا گھر بھی یہاں ہے ایف آئی اے کے نوٹس پر پتہ بھی لاہور کا درج کیا گیا ہے ایف آئی اے نے آج عمران خان کو اسلام آباد طلب کر رکھا ہے ،

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کیطرف سے سائفر آڈیو اسکینڈل انکوائری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت وقفے تک ملتوی کر گئی، رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا ہے کہ،یہ کیس یہاں دائر نہیں کیا جاسکتا،وکیل عمران خان نے عدالت میں جواب دیاکہ تین فیصلے ایسے ہیں جنکی روشنی میں عدالت کیس سن سکتی ہے،

    عمران خان نے طلبی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ,درخواست میں وفاقی حکومت ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان ایک شریف اور نامور شہری ہیں،ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر نوٹسز جاری کیے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے سائفر میسج معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے ،ایف آئی اے سائفر معاملے پر بیان قلمبند کرانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا،سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا عدالت ایف آئی اے طلبی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے،

    عمران خان نے عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا کہ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی اسی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر آڈیو لیک سکینڈل کی انکوائری کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے ،درخواست کے حتمی فیصلے تک سائفر آڈیو لیک سکینڈل انکوائری کو روکا جائے

    واضح رہے کہ سائفرکیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کیا تھا.ایف آئی اے کا افسر طلبی کے سمن لے کر زمان پارک گیا تھا، ایف آئی اے نے سائفر کیس میں وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کردیا ،تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلی ٰافسران شامل ہیں،ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے عمران خان کو اس سے قبل 7نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3نومبر کو طلب کیا گیا تھا.

     لانگ مارچ کا آج دوبارہ سے آغاز پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دیدیا

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور اس خط کو انکی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کہا تھا، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کی جائے، عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ابھی تک اسی بیانئے کو لے کر چل رہے تھے تا ہم سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واضح کہا گیا کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی، عمران خان اسی سائفر کو لے کر اپنی تحریک چلا رہے ہیں اور عمران خان کا غیر ملکی سازش و مداخلت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے تا ہم سائفر کے حوالہ سے عمران خان کی دو آڈیو لیک ہو چکی ہیں جس کے بعد سائفر کا بیانیہ پٹ گیا

    سائفر کے حوالہ سے 25 اپریل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا

  • پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق

    پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق

    نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے.

    اگر آپ خاتون کی حیثیت سے کسی دفتر، اسکول یا ادارے سے وابستہ ہیں تو مکمل گہری نیند نہ صرف اگلے دن آپ کو پرعزم بناتی ہے بلکہ اس سے اپنے شعبے میں آگے بڑھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہ تحقیق واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی نے کی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ جو کارکن خواتین اپنی پوری نیند لیتی ہیں ان کا موڈ بہتر رہتا ہے، اگلے دن دفاتر کے کام بھاری نہیں پڑتے اور وہ اپنے شعبے میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ تاہم عجیب بات یہ ہے کہ مردوں کو اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا ۔

    اس ضمن میں مختلف اداروں میں کام کرنے والی 135 خواتین اور مردوں کا دو ہفتے تک سروے کیا گیا ہے۔ مطالعے سے پہلے ان کا موڈ، آرام کے اوقاتِ کار اور اگلے دن کی یہی تفصیلات جمع کی گئی تھیں۔ پھر خواتین سے کام کی ذمے داریوں اور خود ان کے مستقبل کے عزائم کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔ خلاصہ یہ ہے کہ جب خواتین پرسکون اور پورے وقت کی نیند لیتی ہیں تو ان کا مزاج بہتر ہوتا ہے، وہ قدرے زیادہ پرعزم ہوتی ہیں اور اپنے اہداف مکمل کرنے میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔ بصورتِ دیگر نیند کی کمی ان کے مثبت مزاج کو متاثر کرتی ہے اور وہ اپنے اہداف کی جانب زیادہ توجہ نہیں دیتیں۔

    یہ تحقیق ’سیکس رولز‘ نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس مطالعے میں ہر روز دوپہر کے بعد شرکا سے ان کی نیند اور اس وقت کے موڈ کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے۔ پھر شام کو گھر جانے سے قبل ان کی ذمے داریوں کے احساس، کام میں دلچسپی اور جوش و عزم کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔ مرد اور خواتین، دونوں نے ہی اچھی اور بری نیند کا ذکر کیا لیکن مردوں کے مقابلے میں جس رات خواتین کی نیند متاثر ہوئی ان میں عزم کی کمی، کام سے لگاؤ میں عدم دلچسپی اور مجموعی پھرتی کی کمی محسوس کی گئی جو سوالنامے سے بھی عیاں ہوگئی۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ نیند کی کمی خواتین کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ گھروں تک محدود خواتین بھی اگر اپنی نیند پوری کریں تو وہ گھریلو کام کاج کو بہتر انداز میں کرسکتی ہیں جن میں بچوں کی تربیت جیسے اہم امور بھی شامل ہیں۔

  • ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت

    ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت

    سپین کی رائل نیوی کی طرف سے سعودی عرب کی شاہی بحریہ کے لیے تیار کردہ "ہز میجسٹی کنگ حائل” کے ماڈل "کورویٹ ایونٹی 2200″ بحری جنگی کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ جہاز ” ہز میجسٹی کنگ جبیل” اور "ہزمیجسٹی کنگ الدرعیہ” کے افتتاح اور ان جہازوں کی سعودی نیوی میں شمولیت کے بعد تیسرا جہاز ہے۔ اسے "سراوت پروجیکٹ” کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں 5 جنگی جہازوں کی تیاری شامل ہے۔ اسپانوی شہر سان فرنانڈو میں سعودی رائل نیوی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی نے سعودی اور اسپانوی حکام کی موجودگی میں جہاز کو نیوی میں شمولیت کے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اس پر جہاز پر مملکت کا پرچم لہرایا۔

    انہوں نے اس موقعے پر منعقدہ پروقار تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ جہاز "سروات پروجیکٹ” کے تحت تیار کردہ بحری جہازوں میں سے ایک ہے، جس میں اعلیٰ صلاحیت اور استعداد کے ساتھ مختلف جنگی مشنوں سے نمٹنے کے لیے معیاری صلاحیتوں کے حامل 5 بحری جہازوں کی تیاری اور تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ بحری جہاز بحریہ کی حربی صلاحیت کی سطح کو بلند کرنے، خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو بہتر بنانے اور مملکت کے اہم سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے سعودی قیادت کی طرف سے مسلح افواج بالخصوص بحریہ کے لیے تعاون کو سراہا۔

    ’سراوت پراجیکٹ‘ سعودی کمپنی فار ملٹری انڈسٹریز (SAMI) اور اسپانوی کمپنی Navantia کے درمیان شراکت داری کا نتیجہ ہے۔ یہ شراکت داری منصوبہ 2030ء تک 50 فی صد فوجی صنعتوں کو مقامی بنانے کے مملکت کے وژن کے حصول اور نیوی کو فعال کرنے کے لیے بحری جنگی جہازوں کی فراہمی کا حصہ ہے۔ پراجیکٹ بحری جہاز تمام فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید ترین جنگی نظام کی خصوصیت رکھتے ہیں اور یہ دنیا میں اپنی نوعیت کے جدید ترین جنگی بحری جہاز ہیں۔

  • صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس ہو گئے

    صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس ہو گئے

    کراچی: صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس گزر گئے.

    باغی ٹی وی : عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعداہل خانہ کے ہمراہ لاہور میں سکونت اختیار کی،معروف قوال استاد عبدالوحید سے قوالی کا فن سیکھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے کیا۔

    بھارتی ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی رویش کمار کا یوم پیدائش

    انہیں پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے عزیز میاں کا اصل نام عبد العزیز تھا۔ “میاں” ان کا تکیہ کلام تھا جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔

    عزیز میاں کی قوالیاں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے آج بھی سننے والوں پر وجد طاری کر دیتی ہیں عزیز میاں نے وطن عزیز سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی

    انہوں نے شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پیش کرنے پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ وہ اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے تھے جب کہ انہوں نے علامہ محمد اقبال اور قتیل شفائی کا کلام بھی انتہائی مہارت سے گایا۔

    عزیز میاں کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا حکومت پاکستان نے 1989ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

    58 سال کی عمر میں عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000 کو تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا لیکن ان کی گائی گئی قوالیاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

    انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، 2,000 رہائشی نقل مکانی پر مجبور

  • فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے جاپان کو پری کوارٹر فائنل میں پینلٹیز پر 3-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پانچویں پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے جاپان کو پنیلٹیز پر 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

    کروشین گول کیپر ڈومنِک لِویکووچ نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی تین پینیلٹیز روکیں۔اس سے قبل مقررہ 90 منٹ اور اضافی دو ہاف کے کھیل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

    جاپان کی جانب سے ڈائزین مائڈا نے 43 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو کروشیا کے آئیون پیریسِچ نے 55 ویں منٹ میں برابر کردیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

    اس سے پہلے ایک اور میچ میں انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے سینیگال کو 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے دی۔قطری دارالحکومت دوحہ کے ابلیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے سینیگال کو شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

    انگلینڈ نے حریف پر میچ کے آغاز سے ہی ذہنی دباؤ بناکر رکھا اور موقع ملتے ہی انگلینڈ کی جانب سے جارڈن نے 38 ویں منٹ پر سینیگال کے خلاف پہلا گول داغ دیا جب کہ 45 ویں منٹ پر ہنری کین نے بال کو جال میں پھینک کر ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا اور انگلینڈ کو برتری کو مضبوط کیا۔

    90 منٹ کے میچ کے دوران سینیگال کی جانب سے بارہا بال کو جال میں پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم مخالف ٹیم نے ماہرانہ کھیل پیش کیا اور بال کو جال میں جانے سے روکا۔انگلینڈ کے ساکا نے 58 ویں منٹ پر تیسرا گول داغ کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا، جس کے بعد ٹیم نے میچ کے اختتام تک برتری کو برقرار رکھا۔

    انگلینڈ نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سینیگال کو 1 کے مقابلے 3 گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی مزار قائد پر حاضری

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی مزار قائد پر حاضری

    راولپنڈٰی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی مزار قائد پر حاضری ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزار قائد پر حاضری دی ہے اور اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کی ہیں‌

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مزار قائد پر حاضری کے موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

  • لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید

    لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید

    لاہور: مانگا منڈی کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شامکے بھٹیاں کے مقام پر ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے،ڈاکوؤں نے اے ایس آئی محمد عاصم اور کانسٹیبل محمد شاہد کو دیکھ کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد عاصم موقع پر شہید ہو گیا۔

    کانسٹیبل محمد شاہد کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ پا گیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

     

     

    ادھر پرسوں خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ کے ضلع اکوڑہ خٹک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔نوشہرہ پولیس کے ترجمان درانی نے کہا کہ حملے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے اور مقتولین کو پولیس وین میں نشانہ بنایا گیا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ حملے کے فوری بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے میں گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی۔پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی کا عمل جاری ہے اور ساتھ پولیس واقعے اور مقتولین کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہی ہے۔

    ریسکیو 1122 نے نوشہرہ میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کے بارے میں بتایا کہ کنٹرول روم کو اکوڑہ خٹک سریا خیل پولیس چوکی میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی اور فوری طور ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی شناخت مرزا اکوڑہ خٹک تھانے کے دو کانسٹیبل منظور، امان اللہ اور وین ڈرائیور ایاز کے نام سے ہوئی۔

    ریسکیو 1122 نے بتایا کہ نوشہرہ کی میڈیکل ٹیموں نے تمام جاں بحق اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیا اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

  • بھارتی  ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی رویش کمار کا یوم پیدائش

    بھارتی ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی رویش کمار کا یوم پیدائش

    رویش کمار (پیدائش 5 دسمبر 1974ء) ایک ٹی وی اینکر، مصنف اور صحافی ہیں جو ان موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں جو بھارت کی سیاست اور سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینیر ایگزیکیٹیو ایڈیٹر ہیں جو این ڈی ٹی وی کا ہندی زبان کا چینل ہے۔

    وہ کئی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتے ہیں جن میں چینل کے خاص ہفتے کے کام کے دنوں کے شو پرائم ٹائم، ہم لوگ اور رویش کی رپورٹ شامل ہیں۔ انھیں 2019ء میں رامن میگ سیسے انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں صحافت کے میدان میں ان کی بے باکی اور سچائی کے لیے دیا گیا ہے۔

    ان کے پروگراموں میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ معاصر موضوعات اور عام آدمی کے مسائل کو خاص جگہ دیتے ہیں۔ وہ اپنے شو میں یہ ثابت کر چکے ہیں سرکاری دفتروں میں موجود لال فیتے سے کافی نقصانات ہوتے ہیں۔ اس میں بطور خاص انہوں نے ایک سیریز کے دوران میں بتایا تھا کہ جہاں بھارتی ریلویز میں ملازمت ملنا بے حد مشکل ہے، وہاں چنے گئے امید وار بھی کم سے کم تین سال اس بات کے لیے ٹھہرنے مجبور ہیں کہ انہیں کہیں پوسٹنگ دی جائے۔ رویش کے مطابق یہی حال کئی دیگر سرکاری دفاتر کا بھی ہے۔

    ابتدائی زندگی اور تعلیم:
    رویش کی پیدائش موتیہاری، بہار میں ہوئی۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے دہلی گئے۔ وہ دیش بندھو کالج، دہلی یونیورسٹی سے گریجویٹ بنے۔ اس کے بعد وہ مواصلات عامہ کی تعلیم آئی آئی ایم سی، دہلی سے حاصل کیے۔

    اعزازات:
    رویش نے 2010ء میں باوقار گنیش شنکر ودیارتھی اعزاز برائے ہندی صحافت اور تخلیقی ادب صدر جمہوریہ سے حاصل کیا (یہ 2014ء میں دیا گیا)۔ اس کے علاوہ انہیں دو بار یعنی 2013ء اور 2017ء میں رامناتھ گوئنکا ایکسیلنس ان جرنلزم ایوارڈ ہندی زبان میں نشریات کے زمرے میں حاصل کیا۔ 2016ء میں دی انڈین ایکسپریس نے انہیں سو سب سے بااثر شخصیات میں شامل کیا۔ رویش کو ممبئی پریس کلب کی جانب سے 2015ء کا بہترین صحافی قرار دیا گیا۔ مارچ 2017ء میں کمار کو پہلا کلدیپ نیر صحافتی ایوارڈ اپنے تعاون کی وجہ سے حاصل کیا۔ انہیں 2019ء میں رامن میگ سیسے انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں صحافت کے میدان میں ان کی بیباکی اور سچائی کے لیے دیا گیا ہے۔

    شخصی زندگی:
    رویش کمار نے ناینا داس گپتا سے شادی کی جو لیڈی شری رام کالج میں شعبۂ تاریخ کی صدر ہے۔ اس شادی سے دو بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔

    تصنیفات:

    ۔ (1)عشق میں شہر ہونا
    ۔ (2)دکھاتے رہیے
    ۔ (3)رویش پنتی
    ۔ (4)دی فری وائس
    ۔ آن ڈیموکریسی، کلچر اینڈ دی نیشن

  • انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، 2,000 رہائشی نقل مکانی پر مجبور

    انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، 2,000 رہائشی نقل مکانی پر مجبور

    جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ سیمیرو پھٹ پڑا،جس سے سڑکیں اور مکانات آتش فشاں کی راکھ میں ڈھل گئے اور ملک کے حکام کے مطابق مشرقی جاوا صوبے میں تقریباً 2,000 رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔

    باغی ٹی وی : "سی این این” کے مطابق آتش فشاں پہاڑ کے اطرف رہنے والے 2 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کردیا گیا ہے اور تمام رابطہ سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں۔


    آتش فشاں سے اخراج کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے شہریوں کو آتش فشاں کے اخراج کے مرکز سے 8 کلومیٹردور رہنے کی ہدایت کی ہے آتش فشاں پھٹنے کے بعد اس سے نکلنے والی راکھ 50 ہزار فٹ کی بلندی تک گئی۔

    انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) کی طرف سے اتوار کو ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی زخمی یا موت کی اطلاع نہیں ملی ہے اور انخلا کرنے والوں نے گاؤں کے ہالوں اور اسکولوں سمیت عوامی سہولیات میں پناہ لی ہے۔


    حکام نے علاقے میں دو ہفتوں کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور فضا میں پھیلی راکھ سے حفاظت کیلئے ماسک بھی تقسیم کیے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سرچ اورریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں جبکہ آتش فشاں کے اخراج کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔


    بی این پی بی کے مطابق، دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 640 کلومیٹر (400 میل) جنوب مشرق میں واقع ماؤنٹ سیمیرو، مقامی وقت کے مطابق اتوار کی دوپہر 2:46 پر پھٹنا شروع ہوا۔بی این پی بی کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں آس پاس کے دیہات کو خاکستری راکھ میں ڈھکے دکھایا گیا ہے۔


    انڈونیشیا کے مرکز برائے آتش فشاں اور ارضیاتی خطرات کی تخفیف، پی وی ایم بی جی نے ایک بیان میں کہا کہ آتش فشاں کی سرگرمیوں کی انتباہی سطح کو بلند ترین سطح 4 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    ایجنسی نے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ سیمیرو کے پھٹنے والے مرکز سے کم از کم 17 کلومیٹر (10.5 میل) دور رہیں، اور مزید کہا کہ آتش فشاں کی راکھ زلزلے کے مرکز سے 12 کلومیٹر (7.4 میل) تک پہنچ چکی ہے۔

    جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ پھٹنے سے ہوا میں 15 کلومیٹر (تقریباً 49,200 فٹ) تک پہنچ گیا۔ ایجنسی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ پھٹنے کے بعد سونامی کا کوئی اثر نہیں ہوا آتش فشاں اخراج کےبعد سونامی کے امکان پرنظر رکھی جارہی ہے۔

    3,676 میٹر (12,060 فٹ) پر کھڑا، ماؤنٹ سیمیرو جاوا کا سب سے اونچا آتش فشاں ہے – اور اس کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے۔

    گزشتہ سال بھی اسی مقام پر آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک، 100 زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے۔

  • روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی

    روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی

    روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

    با غی ٹی وی : روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام نے فضائی اڈوں پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے، دونوں روسی شہر یوکرین سے کئی سو میل کےفاصلےپرہیں ایک دھماکا روسی شہر ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے ہوا جب کہ دوسرا دھماکا روسی شہر سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں ہوا جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    انڈونیشیا میں غیرازدواجی تعلقات پر ایک سال قید کی سزا پر غور

    ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جب کہ سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے میں 2 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی اڈوں میں دھماکوں سے شہری علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے فوجی تنصیبات میں دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ادھر بی بی سی کے مطابق روس نے پیر کے روز کہا کہ روسی فضائی دفاع نے روس کے دو فوجی ہوائی اڈوں پر یوکرین کے ڈرون کو روکا، جو دونوں ممالک کی سرحد سے سینکڑوں کلومیٹر دور ہے۔

    وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر پائلٹ گاڑیوں کے ملبے کے گرنے سے دو طیاروں کو ہلکا نقصان پہنچا ریازان اور ساراتوف علاقوں میں ہونے والے واقعات میں تین روسی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

    نائجیریا : مسلح افراد کا مسجد پر حملہ،پیش امام زخمی ،19 نمازی اغوا

    خیال کیا جاتا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک بمبار ہوائی اڈوں پر موجود ہیں۔

    اس سے قبل سراتوف میں اینگلز ایئربیس اور ریازان میں دیاجیلیوو ایئربیس پر بڑے دھماکوں کی اطلاع ملی تھی، لیکن ان کی وجہ کے بارے میں کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا گیا تھا۔

    گھنٹوں بعد، روس نے یوکرین کے آس پاس کے اہداف پر میزائلوں کی ایک لہر شروع کی، حالانکہ کیف کا کہنا ہے کہ اس نے ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔

    یوکرین نے سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم، صدارتی مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے ایک ٹویٹ میں رپورٹ شدہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ گر کسی چیز کو (کسی) دوسرے ملک کی فضائی حدود میں لانچ کیا جاتا ہے، تو جلد یا بدیر نامعلوم اڑن اشیاء روانگی کے مقام پر واپس آجائیں گی۔

    روس یوکرین پر اس سے پہلے بھی اس کی سرزمین پر حملے کا الزام لگاتا رہا ہے لیکن یہ مبینہ حملے پچھلے حملوں کے مقابلے روس میں زیادہ گہرے ہیں۔

    سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کے خلاف اپیل مسترد

    اتوار کو لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں اینگلز ایئربیس پر روسی بھاری بمبار طیاروں کے ایک بڑے بیڑے کو دکھایا گیا ہے Tu-160 اور Tu-95 اسٹریٹجک بمبار ہیں، جو کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں – یوکرین پر حملوں میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں میں سے ایک ہیں-

    گزشتہ ہفتے جاری کی گئی دیگر سیٹلائٹ تصاویر میں اسی ایئربیس پر فوجی طیاروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمی دکھائی دیتی ہے۔

    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو رپورٹ کردہ دو واقعات کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ رواں برس اگست میں روس سے الحاق کرنے والے یوکرینی علاقےکریمیا میں روسی فضائی اڈے میں دھماکے سے7 لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے تھے۔

    ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان