پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی الیکشن کمیشن نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کر دیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13دسمبر کو مقرر کر دیا ہے، 13 دسمبر کو عمران خان کو طلب کیا گیا ہے
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے نام نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کی ہے،تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پوچھا جائے گا کہ عمران خان کو نوٹس کیوں جاری کیا گیا،الیکشن کمیشن نوٹس کیساتھ تحریری طور پر آگاہ کرے کہ 13 دسمبر کو کیوں بلایا گیا ،پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانا قانونی طور پر ممکن نہیں،
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے
توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے
ڈیرہ اسماعیل خان،جامعہ عثمانیہ مریالی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ عثمانیہ مریالی المعروف مدرسہ قاری محمدنوازفاروقیؒ میں گذشتہ روز سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمانان خصوصی سراٸیکی وسیب کی قدیم و معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ علاقہ ڈھڈیاں والا تحصیل کلورکوٹ کے استاذالحدیث مولاناعطإالرحمان اور وفاق المدارس العربیہ اسماعیل خان کےمسٸول شیخ الحدیث جامعہ معارف الشرعیہ شورکوٹ مولانا جان محمد تھے انکے ساتھ تقریب میں مولانا قاری یحییٰ عمارمہتمم جامعہ مصباح العلوم ظفرآباد ڈیرہ اسماعیل خان کے مشہور نعت خوان محترم شاہد نواز سرپرست بزم حسان نے بھی شرکت فرمائ۔مہمانان خصوصی نے مدرسہ کے خماسی امتحان میں پوزیشن لینے والےطلبا میں انعامات تقسیم کیے اور استاذ الحدیث مولاناعطاءالرحمن نے دینی تعلیم کی اہمیت پر مختصر پر مغز طلبإ کو نصیحت فرمائی۔
جامعہ عثمانیہ مریالی کے مھتمم مولاناقاری محمدعمیرفاروقی نے اپنے خطاب میں مہمان گرامی اور مجلس شوریٰ کا شکریہ ادا کیا اور مدرسے کی تعلیم و ترتیب سے آگاہ فرمایا اس موقع پر انعامات کے سلسلے میں مدرسہ میں اساتذہ کرام اور مدرسے کی خدمت کرنے پر اور صفائی کا خصوصی خیال کرنے پر بھی طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر قاری محمد عمیر فاروقی کا کہنا تھا کہ اس دور کے اندر جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں ادب اور اچھےاخلاق کا بھی فقدان ہے اس لیے طلبإ میں جامعہ عثمانیہ مریالی میں اساتذہ کرام اور دین سیکھنےکیساتھ ساتھ ادب اوراچھےاخلاق پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہےاور ڈسپلن اور صفائی کا بھی خصوصی خیال کیا جاتا ہے۔اسی لئے امتحانات کیساتھ بہترین نظم و ضبط ادب اور ڈسپلن اور صفائی کا خیال کرنے پر بھی طلباء کو خصوصی انعام دیے گئے۔اس تقریب میں جامعہ کے تمام اساتذہ کرام طلبہ کرام اور انتظامی عملے سمیت مجلس شوریٰ کے بزرگ اراکین اور طلبإ کے والدین نے شرکت فرمائی۔
جامعہ کے خماسی امتحان میں پورے جامعہ میں اول نمبر پر آنے والے طالب علم محمد راضی خان سکنہ کوٹ پلک ادب اور خدمت پر محمدذیشان آف مریالی ڈسپلن اور صفائی پر کمرہ نمبر 7 کے امیر جمعہ خان آف درازندہ کو خصوصی انعامات دیے گئے۔تقریب کے آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور مدرسے کی ترقی کے لیے استاد شیخ الحدیث مولانا جان محمدنے خصوصی دعا کی گئی
کینبرا: آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنیس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ انھیں 12 اور 13 دسمبر کو گونیا جانا تھا تاہم معمولی علامات ظاہر ہونے اور سفری شرائط کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں ان تمام لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا ہے جو حال میں اُن سے ملے تھے۔وزیراعظم انتھونی البنیس نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور کورونا ٹیسٹ منفی تک وہ امور مملکت گھر ہی سے چلائیں گے۔
خیال رہے کہ نومنتخب وزیراعظم انتھونی البنیس رواں برس الیکشن مہم کے دوران بھی کورونا کے شکار ہوگئے جس پر انھوں نے آئسولیشن اختیار کی تاہم پارٹی نے ان کی انتخابی مہم چلائی اور وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔تین سال تک اپنی دہشت سے دنیا کو ڈرائے رکھنے والے کورونا وبا کے دوران مجموعی طور پر 66 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جب کہ اس وائرس نے ساڑھے 64 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا۔
یاد رہے کہ 3 سال قبل چین میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہلاکت خیز وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کورونا ویکسین کے مارکیٹ میں آنے اور ویکسینیشن تک دنیا بھر میں تجارتی اور سماجی سرگرمیاں معطل رہیں۔
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس کا دورہ کامیاب رہا ،روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل فراہم کرے گا،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ہمیں ترقی کی شرح میں اضافہ کرنا ہو گا ،ملکی ترقی کے لیے توانائی کی ضرورت ہے معیشت اچھی ہوگی تو ملازمتیں ہوں گی ،وزیراعظم چاہتے ہیں ہر نوجوان کو نوکری ملے،ایل این جی کے لیے بھی ہمارے مذاکرات شروع ہوچکے ہیں ،وزیراعظم چاہتے ہیں ہم زراعت میں خود کفیل ہو،روس پاکستان کو پیٹرول اورڈیزل بھی کم قیمت پر دے گا،صبح 6 سے9 بجے تک گیس گھر میں آنی چاہیے ،آئندہ 10 روز میں ایران سے 2 ملین پاونڈ کی ایل این جی پاکستان پہنچ جائے گی،
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ روس کی پرائیویٹ کمپنیز سے ایل این جی کی خریداری کیلئے بات چیت شروع ہوگئی ہے روسی حکومت ایل این جی بنانے کے نئے کارخانے لگا رہی ہے اور انہوں نے ہمیں دعوت دی ہے کہ آئندہ آنیوالے برسوں کیلئے ابھی سے معاہدے کرنا شروع کردیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
حیدر آباد کے علاقے ہوسڑی پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں، فرار ملزم اور خاتون منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے،
ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ڈی ایس پی فدا حسین لغاری کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ تابڑ توڑ کاروائیاں کیں،دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر مختلف مقامات سے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو بھاری مقدار میں کچی شراب ، چرس اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ،محمد شاہ موری کے قریب سے ملزم عبدالستار پٹھان کو 1 عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرلیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق میں گرفتار ملزم گزشتہ دنوں ہونے والے پولیس مقابلے میں مفرور اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا
گوٹھ لنک روڈ قاسم پنہور کے قریب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے منشیات ڈیلر اعجاز پنہور کو مختلف ڈرم میں 120 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے علی اصغر کالونی ہوسڑی کے قریب سے خاتون منشیات سپلائر نورجہاں سرائی کو 2 کلو 50 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات کے نتیجے میں مزکورہ ملزمان حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں شراب، چرس اور دیگر منشیات کی سپلائی سمیت مختلف وارداتوں میں سرگرم نکلے ،گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے نتیجے میں ملزم عبدالستار پٹھان پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب نکلا ہوسڑی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس، نارکوٹکس اور سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج لیے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
موٹر وے پر سفر کرنے والے ایک شخص کے مطابق گزشتہ روز ایم فور موٹر وے (فیصل آباد سے ملتان )پر سفر کرنے کا اتفاق ہوا ڈرائیونگ کے دوران گوجرہ انٹرچینج سے آگے مجھے ایک گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کا اشارہ کرنا شروع کیا کبھی وہ لائٹیں دیتا رہا کبھی رکنے کا اشارہ کرتا رہا البتہ میں نے گاڑی نہیں روکی وہ گاڑی جب بلکل برابر آئی تو فرنٹ پر بیٹھے دو لوگ بار بار کہنے لگے آپ کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے سائیڈ پر لگا لیں.
متاثرہ سخص کے مطابق حالانکہ میری گاڑی بلکل صحیح چل رہی تھی میں نے پھر بھی گاڑی نہیں روکی وہ گاڑی میں چار لوگ تھے جو بار بار کہتے رہے آپکی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے سائیڈ پر لگائیں جیسے ہی میں نے گاڑی تھوڑا آہستہ کی تو انہوں نے میری گاڑی روکنے کی کوشش کی البتہ میں نے تیز گاڑی بھگا کر آگے ٹوبہ کے قریب قیام و طعام پر گاڑی کی بریک لگائی دیکھا تو کوئی ٹائر پنکچر تھا نہ ہی کوئی اور مسئلہ تھا.
تاہم موٹروے سفر کرنے والوں کا خیال ہے ک یقینا کسی حد تک تو ایسا ممکن ہے کہ انسان کو خود احتیاط کرنا چاہئے مگر پولیس کو بھی ایسے گینگ کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دینی چاہئے.
بہار: بھارت میں ایک اور خاتون کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے بھگل پور میں حملہ آوروں نے ایک پرہجوم بازار میں ایک خاتون کو قتل کردیا اور اس کے جسم کے اعضاء کو تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔
خاتون کو شدید زخمی حالت میں جواہر لال نہرو کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ متوفی کی شناخت نیلم دیوی کے نام سے کی گئی۔
اپنے نزعی بیان میں خاتون نے بتایا کہ حملہ آور اس کا پیچھا کر رہے تھے جب وہ بازار سے واپس آ رہی تھی۔ پھر اچانک محمد شکیل نامی شخص نے اس کے سر اور پیٹھ پر مارا بعد ازاں اس کے چار دیگر ساتھیوں نے اس کے دونوں ہاتھ، چھاتی، آنکھیں اور جسم کے دیگر حصوں کو کاٹ دیا۔
پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد اسکی فیملی کے حوالے کردی ہے۔ پریپینتی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راج کمار پرساد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگرچار ملزمان مفرور ہیں۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خاتون کے جسم کے مختلف حصوں کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا جس میں دونوں کان، چھاتی، اور ٹانگیں شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قتل ہونے والی خاتون نیلم یادو کا شوہر اور ملزم شکیل آپس میں دوست ہیں، نیلم کے شوہر نے اسے شکیل کے گھر جانے منع کیا تھا جس پر ملزم شکیل اس قدر مشتعل ہوا کہ اس نے اپنے دوست کی بیوی پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ ہفتے کے روز مصروف بازار سے گھر واپس آ رہی تھی۔
جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن، سب سے بڑی غلطی۔ مگر کیسے ؟ بے وقوف حکمران کو اقتدار نہیں جیل بھیجو۔یہ ماہرانہ تجزیہ سینیئرصحافی مبشرلقمان کا ہے ، جن کا کہنا تھاکہ عمران خان کا یہ کہنا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی اور یہ انہوں نے عمران ریاض خان کو ایک انٹریو دیتے ہوئے کی ، ان کا کہنا تھاکہ غلطی کا اعتراف کرنا بڑے پن کی نشانی ہے لیکن اس کے باوجود غلطیاں کرنا اورپھرقوم کومختلف مسائل سے دوچار کرنا یہ غلطی نہیں منافقانہ رویہ ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان پہلے غلطی کرتا ہے اور پھرقوم کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کرتا ہے ، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ان کو چاہیے تھا کہ وہ غلطی کے بعد اپنی اصلاح بھی کریں
مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ کوایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی ،قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنا بڑی غلطی تھی،ایم کیوایم کے وفادار کو وزیرقانون بنانا بڑی غلطی تھی، ریحام خان سے شادی کرنا بڑی غلطی تھی،راجہ سکندرسلطان کو چیف الیکشن کمیشنر بنانا بڑی غلطی تھی ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کہاں غلطی نہیں کی،کون سا ٹھیک کام کیا ہے ،
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایمپائر کی انگلی پکڑ کراقتدار میںآئےتو یہ ٹھیک ہے، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص نے وہ کچھ کردکھایا کہ اب اس کو جیل جانا چاہیے تھا ،مگر وہ پھر بھی دوسروں پر الزام دھرتاہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان نے کوئی ایک جرم نہین کیا بلکہ بہت سے جرائم کیے ، جن پر اس کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تھی
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان نے کس کو معاف کیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاں کہاں غلطی کی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سناتا ہوں کہ عمران خان پہلے کیا کہتے تھے ، اب کیا کہتے ہیں
مبشرلقمان نے عمران خان کی پرانی ویڈیوز سے مختلف کلپس چلائے جن میں عمران خان جنرل باجوہ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے ، عمران خان کہتے ہیںکہ جنرل باجوہ جمہوریت کے حق میں ہیں ، پاکستان میں جمہوریت انکی وجہ سے ہے، جنرل باجوہ نے باہر کی دنیا میں پاکستان کے لیے کردار ادا کیا، جنرل باجوہ ہی تھے کہ جہنوں نے کراچی اور سندمیں سیلاب کے دوران بڑی محنت سے کام کیا، جنرل باجوہ پاک ک فوج کی عالمی سطح پر پزیرائی کرنے والے ہیں
ساتھ ہی مبشرلقمان نے عمران ریاض خان کے ساتھ ہونے والی عمران خان کی یہ گفتگو بھی آن ایئر کردی جس میں عمران خان کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ نے اس ملک کے ساتھ اچھا نہیں کیا، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں ملنے چاہیے تھی وہ ڈبل گیم کررہے تھے،
اس گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مبشرلقمان کہتے ہیںکہ دوسری طرف عمران خان کبھی اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کررہے ہیں اور ان کے ایک چہتے یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ اگرحکومت انتخابات وقت پر نہیں کراتی تو پھروہ اسمبلیاں توڑ دیںگے ، اس لیے عمران خان نے ارکان اسمبلی سے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں جائیں اور انتخابات کی تیاری کریں، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب ارکان اسبملی کو بھی نقصان پہنچائے گا اس فیصلے سے
آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہاں جو اکثریت تھی اب اقلیت میں تبدیل ہوگئی ہے، حتی کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی یونین کونسل میں پی ٹی آئی الیکشن ہارگئی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان ایک بیرونی مہرہ ہے ، جس نے امریکہ ،بھارت اور اسرائیل سے پیسے لیکر اس ملک میں حالات خراب کیے،اعظم سواتی جس نے گالیاں دیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے اس سپریم کورٹ کی تعریفیں کرتا تھا جب سپریم کورٹ نے صادق امین قرار دیا ، اب کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھے کہ لانگ مارچ کریں گے اب لانگ مارچ بھی منسوخ ، کرکے دکھائیں ،راناثنااللہ لترماریں گے، اب اگرایسی حرکت کی تو وہ چھتر مارے گا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ رانا ثنااللہ خان کو جانتا ہے وہ اس کی طبعیت ٹھیک کردیں گے ،
مبشرلقمان کاکہنا تھاکہ عمران خان نے اس قوم کی نسل کو تباہ کردیا ہے ،یہ بھی یاد رکھیں کہ جب اس کے مزید کیسز کھل کرسامنے آئیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب یہ صورت حال سامنےآئے گی تو سب کہیں گے کہ یہ کیا مصیبت تھی ، اب اس مصیبت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے ، بہت جلد اللہ تعالیٰ اس سے جان چھڑا دیںگے
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے طلبی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
درخواست میں وفاقی حکومت ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان ایک شریف اور نامور شہری ہیں،ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر نوٹسز جاری کیے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے سائفر میسج معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے ،ایف آئی اے سائفر معاملے پر بیان قلمبند کرانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا،سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا عدالت ایف آئی اے طلبی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے،
عمران خان نے عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا کہ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی اسی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر آڈیو لیک سکینڈل کی انکوائری کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے ،درخواست کے حتمی فیصلے تک سائفر آڈیو لیک سکینڈل انکوائری کو روکا جائے
واضح رہے کہ سائفرکیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کیا تھا.ایف آئی اے کا افسر طلبی کے سمن لے کر زمان پارک گیا تھا، ایف آئی اے نے سائفر کیس میں وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کردیا ،تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلی ٰافسران شامل ہیں،ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے عمران خان کو اس سے قبل 7نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3نومبر کو طلب کیا گیا تھا.
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور اس خط کو انکی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کہا تھا، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کی جائے، عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ابھی تک اسی بیانئے کو لے کر چل رہے تھے تا ہم سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واضح کہا گیا کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی، عمران خان اسی سائفر کو لے کر اپنی تحریک چلا رہے ہیں اور عمران خان کا غیر ملکی سازش و مداخلت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے تا ہم سائفر کے حوالہ سے عمران خان کی دو آڈیو لیک ہو چکی ہیں جس کے بعد سائفر کا بیانیہ پٹ گیا
سائفر کے حوالہ سے 25 اپریل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا
پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے 30 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا،علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن آفس کے ڈپلومیٹ نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط وزیر خارجہ شاہ محمود کو بھجوایا,ڈپلومیٹ سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو خط پہنچایا,اس معاملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے, شاہ محمود قریشی اور فارن آفس اس جعلی سازی کے اصل کرادر ہیں,شاہ محمود قریشی اور فارن آفس لیڑ گیٹ سکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں,ہم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس کیس سے نہیں نکلنے دیں گے,