Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون،ایک ماہ میں 27 گرفتار

    قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون،ایک ماہ میں 27 گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹی ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا

    پولیس نے کارکردگی رپورٹ ماہ نومبر جاری کی ہے جس کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے ایک ماہ کے دوران 4361 ملزمان کو گرفتار کیا ، سٹی ڈویژن پولیس نے 152 خطرناک مفرور اشتہاری گرفتار کیے ۔ عدالتی مفرور 757 جبکہ عادی ریکارڈیافتہ 332 ملزمان کو گرفتار کیا گیا .ٹاپ رابر کی فہرست میں شامل 123 ملزمان کو گرفتار کیا گیا سنگین واردات کرنے والے 31 گینگز کے 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 49 لاکھ سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 148 مقدمات درج کیے گے ۔ملزمان کے قبضہ سے 145 سیمی جبکہ 3 آٹو میٹک رائفل برآمد ہوئی,منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 192 مقدمات درج کیے گے ملزمان سے کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد ہوئی, ملزمان کو خصوصی کریک ڈاون کرتے تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کیا..

    10 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا اوباش ،قحبہ خانے سے مردوخواتین گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

    شراب کے نشے میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم گرفتار،باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ

    قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 143 ملزمان کو گرفتار کیا گیا نیشنل ایکشن پلان کو ملحوظ خاطر رکھتے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 149 مقدمات درج کیے ،لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 168 جبکہ حساس مقامات کی خلاف ورزی پر 97 مقدمات کا اندراج کیا گیا انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے ڈویژن بھر میں کڑی نگرانی کرتے 176 مقدمات کا اندراج کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے پر 21 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،ون ویلنگ کرنے پر 50 مقدمات کا اندراج کر کیا گیا جبکہ 75 گداگروں کو گرفتار کیا گیا قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے 27 ملزمان کو گرفتار کیا پابندی کے باوجود بلیو لائٹ اور کالے شیشے استعمال کرنے پر 39 مقدمات کا اندراج کیا گیا,انسدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 1649 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے,

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    دوسری جانب اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس ان ایکشن ،48 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کیں، اس دوران مفرور وعدالتی اشتہاری۔عادی مجرمان۔منشیات فروشوں۔ڈکیت گینگ سمیت 111 ملزمان گرفتار کر لئے، 34 ملزمان کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی .سنگین نوعیت ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 03 ارکان گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکر لیا،09 منشیات فروشوں کے قبضہ سے 06 کلوگرام سے زائد چرس’01 کلو گرام سے زائد آئس’65 لٹر شراب برآمد کی گئی،نیشنل ایکشن پلان کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی ،ناجائز اسلحہ کے مرتکب 14 ملزمان گرفتار کئے گئے،

  • فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    دوحا: قطر میں جاری فیفا ولڈکپ میں جاپان کا اسپین کے خلاف متنازعہ گول جائز قرار دینے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ا،طلاعات کے مطابق خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے اسپین کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی تاہم اس میچ میں جاپان کے اسٹرائیکر نے گیند کو گراؤنڈ کی لائن کے قریب سے ساتھی کھلاڑی کو پاس دیا تھا اور گول ہوا۔

    دنیا کے معروف فٹبالررونالڈو نے سعودی کلب جوائن کرلیا

    اس گول کو امپائرز نے جائز قرار دیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ میں جاپان فتحیاب رہا، البتہ فیفا نے اپنا موقف دیا ہے کہ امپائرز کا فیصلہ درست تھا کیونکہ گیند گراؤنڈ کی حدود سے باہر نہیں گئی تھی بلکہ کچھ حصہ میدان کے اندر کی طرف موجود تھا۔

    فیفا ورلڈکپ: فرانس کو تیونس سے اپ سیٹ شکست

    جاپان کے گول جائز قرار دینے کے باعث جرمنی کی ٹیم کوسٹاریکا کو شکست دینے کے باوجود فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 16 مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔اگر جاپان اور اسپن کا میچ برابر ہوتا تو جرمنی راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرجاتا کیوں کہ انہوں نے کوسٹاریکا کو 2-4 سے شکست دی تھی۔

    جاپان اور اسپین کے درمیان ہونے والے میچ میں جاپان نے اسپین کو 1-2 سے شکست دے دی۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے اسپین کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

    ایران کے فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر جشن منانے والے شخص کو قتل کر دیا گیا

    اسپین کی جانب سے الوارو موراٹا نے 11 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو 48 ویں منٹ میں جاپان کے رِٹسو ڈوان نے برابر کردیا۔برتری کو برابر کرنے کے تین منٹ بعد 51 ویں منٹ میں آؤ ٹاناکا نے جاپان کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن میں موجود جاپان نے ناک آؤٹ مراحلے کے کوالیفائی کر لیا۔

  • اسمبلیاں توڑنے کی بھڑکیں بہت سنیں ایسا کچھ نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان

    اسمبلیاں توڑنے کی بھڑکیں بہت سنیں ایسا کچھ نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے حالات کے مطابق جراتمندانہ فیصلہ کیا،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ملک کو گرے لسٹ سے نکالا ،معیشت کی بہتری کے لیے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگاملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،ہم نے مشکل فیصلے کیے،پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کےلیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے تاجر برادری معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کرے ،کن کے حکم اور اشاروں پر فیصلے اورسیاست بدلتی ہے،انتخابات وقت پر کرانے کی بجائے ایک سال آگے بھی جاسکتے ہیں ، اسمبلیاں توڑنے کی بھڑکیں بہت سنیں ایسا کچھ نہیں ہے،جتنی بھڑکیں انہوں نے ماری کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراتفری پیدا کی گئی ،ہم بڑے بحران سے نکلے ہیں،دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا،پاکستان کو بچانے کے لیے ہم کو آنا پڑا ،سرمایہ کاری کا راستہ بند کر دیا گیا تھا، ہم ایک بڑے بحران سے نکل آئے ہیں،ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی ہے،ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا ،ہم نے اپنے سیاسی مفاد کو نہیں ملکی مفاد کو دیکھا، آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے،

    قبل ازیں سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی ایس ایم منیر کے گھر آمد ہوئی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایس ایم منیر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

  • پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں. یونیسیف

    پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں. یونیسیف

    گلوبل ڈائریکٹر یونیسف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں، اس وقت پاکستان کے 6 اضلاع میں پولیو وائرس موجود ہے.

    یونیسف کے انسداد پولیو پروگرام گلوبل ڈائریکٹر سٹیون لائوویریئر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سےپولیو کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں، ہمارے پاس اس وقت پاکستان کے 6 اضلاع ایسے ہیں جن میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے جس کیلئے ہمیں ان اضلاع پر زیادہ توجہ دینی ہے ۔ آج جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے ہیں تاہم یہ اتنا آسان کام نہیں ہیں لیکن ہم اس کے باوجود بھی ان اضلاع سے پولیو کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیو کے خاتمہ کے قریب ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنے کیلئے ہمیں مزید کوششوں کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ گماں کیا جاسکتا ہے کہ ہم دنیا سے اس بیماری کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام میں چیلنجز یہ ہیں کہ ہمیں ہر بچے تک پہنچنا ہے اس لئے ہم کسی بھی بچے کو باہر نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ایک ایسی بیماری کو ختم کرنا اتنا بھی آسان کام نہیں ہے ، اس کے خاتمہ کیلئے کافی محنت کرنا پڑتی ہے جس کیلئے سب سے مشکل کام لوگوں کو اس بات پر آمادہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں تاکہ اس بیماری کو دنیا سے ختم کیا جا سکے۔

  • امریکا سمیت دنیا بھر میں کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا گروہ  شیخوپورہ سے گرفتار

    امریکا سمیت دنیا بھر میں کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا گروہ شیخوپورہ سے گرفتار

    لاہور: امریکا، کیینڈا اور دیگر ممالک میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے 24 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ نے سسٹم ہیک کر کے فراڈ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کوشیخوپورہ سے گرفتار کرلیا۔ گروہ میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔گروہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، برطانیہ امریکہ کینیڈا سمیت دیگر ملکوں میں سرمایہ کار اور لاٹری سکیم کی آڑمیں فراڈ کرتا تھا اوراب تک تقریبا ایک ارب روپے کے قریب فراڈ کر چکا ہے۔

    ایف آئی اے کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر ونگ چودھری سرفراز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال کی سربراہی میں شیخوپورہ میں چھاپہ مار کرگروہ کو گرفتار کیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گروہ کے زیادہ تر افراد روانی سے انگریزی، عربی فارسی اور یونانی زبانیں بول لیتے ہیں۔ گروہ کسی کو امریکا اور برطانیہ میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکلنے یا پرکشش سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کررہے تھے۔

    گرفتار خاتون نے عربی، فارسی انگریزی زبان میں فون کالز کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم منگوائی۔گروہ پاکستان میں سسٹم ہیک کر کے مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس سے کروڑ روپے نکال لیتا تھا جبکہ کچھ افراد عزیز واقارب کو حادثات میں زخمی بتا کر کال کرتے اور موبایل بینکنگ کے زریعے رقم منگواتے۔

    گروہ کے ارکان متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ماسکنگ کے ذریعے کال کرکے اور فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر پرکشش عہدوں پر ملازمت دلانے سے لیکر امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک میں خوبصورت خواتین اور مرد حضرات کے رشتہ کرانے کی آڑ میں بھی درجنوں افراد کو لاکھوں پاؤنڈز ڈالر اور یورو سے محروم کر چکے ہیں۔

    اس گروہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر ونگ کو لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں 500 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی تھی۔

    ایف آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فراڈ کرنے والے گروپ میں شامل ہو کر ان کو ٹریس کیا اور شیخو پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف سائبر قوانین کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، جدید ماڈل کی مختلف گاڑیوں سمیت دیگر سامان قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

     گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا

  • پنجاب اور کے پی حکومتیں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں، نظام ایسے ہی چلے گا. فیصل واؤڈا

    پنجاب اور کے پی حکومتیں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں، نظام ایسے ہی چلے گا. فیصل واؤڈا

    فیصل واؤڈا نے دعوٰی کیا ہے کہ پنجاب اور کے پی حکومتیں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں، نظام ایسے ہی چلے گا.

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈ کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آرہی ہے اور نہ کے پی حکومت، نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ سر آپ کے حکم، خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت، نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔


    انہوں نے کہا کہ سر بند گلی سے نکلیں، ٹیبل پر بیٹھیں اورسسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں، منفی سیاست جو آپ کے ارد گرد سانپ کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں، یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ؛ تمہاری سیاست تو ختم ہوگئی ہے باقی رہی پی ٹی آئی کی بات اسکی تم فکر نہ کرو خان جانتا ہے اسے کب کیا کیسے کرنا ہے اب تم جیسے لوگ چپ کرکے خان کی سیاست دیکھتے جاو اور ہوسکے تو کچھ سیکھ لینا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    ایک اور صارف نے کہا؛ فیصل صاحب آپ باہر ہیں تو اب باہر ہی رہیں۔ عمران خان نے ان کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا اسی لئے آج قوم اس کے پیچھے کھڑی ہے۔ جبکہ علاوہ ازیں بہت سارے صارفین نے فیصل واؤڈا کی اس بات سے تائید بھی اور کہا یقینا ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہونے والا ہے لہذا یہ خواہ مخواہ انہوں نے باتیں چھوڑی ہوئی ہیں.

  • جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ کے سوشل میڈیا کے ذمہ داران کا تقرر

    جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ کے سوشل میڈیا کے ذمہ داران کا تقرر

    امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ نے سوشل میڈیا کے ذمہ داران کا تقرر کر دیا۔
    امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ پروفیسر طاہر ملک صاحب نے احمد حسین اعوان کو سوشل میڈیا ڈائریکٹر ضلع تلہ گنگ اور عادل حسنین کو ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔
    سوشل میڈیا تحصیل تلہ گنگ کے لیے فیصل شہزاد کو ڈائریکٹر اور ملک فاروق کو ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا ہے جبکہ تحصیل لاوہ کے لیے ثنا اللہ ملک کو ڈائریکٹر، جاوید اقبال اور محمد عدنان کو ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔تلہ گنگ شہر کے لیے نعمت اللہ کو ڈائریکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    قبل ازیں امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ پروفیسر محمد طاہر ملک صاحب نے اراکین کی رائے کے بعد ضلعی ذمہ داران کا اعلان کر دیا۔ مولانا عبدالستار صاحب، مولانا سلطان العارفین صاحب اور احسن بھٹی صاحب کو نائب امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مقبول حسین صاحب قیم ضلع اور ملک اقبال صاحب ناظم بیت المال ہوں گے۔مجلس شوریٰ کے لیے اراکین نے صفی الرحمان (چینجی)، ظہیر الحسن عاطف (چینجی)، ملک محمد خان (سنگوالہ)، ڈاکٹر مسعود احمد اعوان (تلہ گنگ)، محمد عمران (بھگٹال)، ملک علی احمد (دربٹہ)، ارشد محمود فردوسی (بھلوال)، حافظ عبدالرؤف (لیٹی)، طارق محمود (لیٹی) کا انتخاب کیا ہے۔اراکین کی رائے کے بعد تحصیل تلہ گنگ کے امیر ملک محمد خان صاحب (سنگوالہ) اور امیر تحصیل لاوہ حافظ عبدالروّف (لیٹی) مقرر کیئے گئے ہیں۔

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

  • فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ ،3 افراد گرفتار

    فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ ،3 افراد گرفتار

    فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ ،3 افراد گرفتارہوچکے ہیں ، اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقے گھرڑیانوالا میں بیٹی سے تعلقات کے شبے میں لڑکے کے گھر پر چار سے زائد افراد نے حملہ کرکے لڑکے کی والدہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈيو بناکر عام کردی، تشدد کرنے والوں میں خاتون بھی شامل تھی۔

    فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں پیش آئے واقعے پر خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلی اگیا ہے جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پانچ افراد نے اپنی ایک عزیزہ کے گھر میں داخل ہو کر اسے تشدد کانشانہ بنایا اور اس دوران اس کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کر دیا۔

    ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کے نوٹس پرتشکیل دی جانےوالی ٹیموں نے کارروائی کی۔ پولیس نے جدیدوسائل بروئےکارلاتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ساجد، عثمان اور فہد شامل ہیں۔

    ملزمان اس دوران شرمناک واقعے کی ویڈیو بھی بناتے رہے جو کہ بعدازاں وائرل کردی گئی۔ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او خالد ہمدانی کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے۔اس دوران واقعہ میں ملوث تین ملزمان ساجد ،عثمان اور فہد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک خاتون سمیت دو مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

     گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا

  • جنرل اسپتال میں ایک بیڈ پر دو مریض تھے جبکہ افضال احمد کو بھی مریض کے ساتھ لٹایا گیا. منیجر

    جنرل اسپتال میں ایک بیڈ پر دو مریض تھے جبکہ افضال احمد کو بھی مریض کے ساتھ لٹایا گیا. منیجر

    جنرل اسپتال میں ایک بیڈ پر دو مریض تھے، افضال احمد کو بھی مریض کے ساتھ لٹایا گیا: منیجر

    جنرل اسپتال انتظامیہ کی جانب سے لیجنڈ اداکار افضال احمد کو الگ بیڈ بھی نہ دیا گیا۔ اداکار افضال احمد کے منیجر رضوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام افضال احمد کو برین ہیمریج کی وجہ سے جنرل اسپتال لایا گیا تھا، اداکار کے علاج کیلئے اسپتال انتظامیہ سے ایک پرائیوٹ کمرہ مانگا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے فراہم نہیں کیا گیا۔

    منیجر نے کہا کہ جنرل اسپتال میں ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض لیٹے ہوئے تھے اور افضال صاحب کو بھی ایک مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 25 سال پہلے افضال احمد کو جسم کے دائیں حصے پر فالج ہوا تھا وہ بول نہیں سکتے تھے اور نہ چل سکتے تھے۔ منیجر کےمطابق بہن کے امریکا سے آنے کے بعد افضال احمد کی تدفین کل کی جائے گی جب کہ ان کے سوگواران میں تین بیٹیاں ہیں جوبیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    یاد رہے کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو اسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ چند سال پہلے افضال احمد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا جس کے باعث وہ مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے۔ اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد ڈراموں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اپنے عہدے سے ریٹائرڈ

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اپنے عہدے سے ریٹائرڈ

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اپنے عہدے سے ریٹائرڈ

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔جسٹس چودھری مسعود جہانگیر کے اعزاز میں لاہور ہائیکورٹ میں رسمی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے الوداعی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج ملک شہزاد احمد خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ سمیت دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔

    رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری امیر محمد خان، سیشن جج ہیومن ریسورس عبدالرشید عابد، ڈی جی کیس مینجمنٹ شازب سعید، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر، ایڈیشنل رجسٹرار شبیر حسین شاہ، ایڈیشنل رجسٹرار شہباز اشرف اور ایڈیشنل رجسٹرار رائے ظہور کھرل سمیت لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور سٹاف ممبران بھی الوداعی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔ جسٹس چودھری مسعود جہانگیر تمام افسران و سٹاف سے فرداً فرداً ملے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے دیگر فاضل جج صاحبان کے ہمراہ جسٹس چودھری مسعود جہانگیر کو گلدستہ دے کر رخصت کیا

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا