کراچی: شمسی سوسائٹی میں بیوی اور تین بیٹیوں کے قتل کے کیس میں ملزم کے سرمایہ کاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملزم کی پولیس کو بیان دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی جس نے موبائل پر ٹائپ کرکے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا۔ ملزم تشویشناک حالت میں جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے، قتل کے بعد ملزم نے خود کُشی کی کوشش کی تھی۔
تفتیشی حکام کے مطابق انویسٹرز کا 164 کا بیان لیا جائے گا، ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے انویسٹرز کو قتل کے بعد کی تصویر بھیجی ہے جبکہ ملزم کے فون سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ملزم کو بیان دینے کے قابل ہونے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔
شہر قائد کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں تین بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے والے شخص نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اُس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی وجہ ڈپریشن اور قرض کو قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی میں واقع مکان میں یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار افراد قتل ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچ گئے، چاروں لاشوں اور زخم کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق بچیوں اور ماں کے گلے کٹے ہوئے تھے، مکان کی پہلی منزل پر یہ واقعہ پیش آیا، نیچے موجود والدہ کا کہنا ہے کہ اوپر مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو چھری کی مدد سے قتل کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی کرلیا، مقتولین میں ہما اور ان کی تین بیٹیاں، فاطمہ، نمرہ اور نیہا شامل ہیں، جائے واردات سے آلہ قتل چھری برآمد ہوگیا ہے، کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ ئی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے ملزم فواد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جس میں اُس نے بتایا کہ دوسروں سے قرض لے کر اپنا بزنس شروع کیا، اور پھر اُس میں نقصان اٹھانا پڑا جس کی وجہ سے قرض کے بوجھ تلے دب گیا تھا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ،جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے اپنے خطبات میں واضح فرمایا تھا کہ اس ملک میں قرآن و سنت کا نفاذ ہوگا، اورہمارا معاشی نظام مغربی اصولوں پر نہیں بلکہ اسلام کے اصولوں پر ہوگا۔ہمیں پاکستان میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے ساتھ بانی پاکستان کی فکر کے مطابق عمل درآمد کرنا ہوگا
شہر قائد کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ضرورت امر کی ہےکہ پاکستان کی تاجر برادری اس سیمینار کا حصہ بنا، سود کا مسئلہ صرف مذہبی قوتوں کا مسئلہ نہیں یہ پاکستان کے سب مسلمانوں کا ہے، آج کی تقریب بہت بڑی کاوش ہے،اقتدار میں آنا منزل نہیں ہے،اکابرین کی سود کے حوالہ سے جو آرا آئی ہیں اس حوالہ سے ہمیں انکو سامنے رکھتے ہوئے مؤثر انداز میں آگے بڑھنا ہو گا، مشکل یہ ہے کہ جب حکومت میں آتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ منزل حاصل کر لی، تجربات کے ساتھ کہتا ہوں کہ پارلیمانی سیاست میں اقتدار میں آنا منزل نہیں یہ آگے بڑھنے کا ایک حصہ ہے
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ شرعی عدالت نے سود کیخلاف فیصلہ دیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم سے بات کی ہے اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے ہماری معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی اسحاق ڈار جیسے ہی واپس آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آ گیا
دو ارب روپے کوئلہ کرپشن ریفرنس،عدالت نے ملزمان کو سنائی سزا
احتساب عدالت کراچی نے دو ارب روپے کوئلہ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرسابق صدرچیمبر آف کامرس گوہراللہ کو7سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم گوہر اللہ پر50 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پردوملزمان محمد سلیم اور حامد محمود کو چارچارسال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے ملزم محمد سلیم اورحامد محمود پرپچاس پچاس لاکھ روپے جرمانہعائد کیا،عدالت نے تین ملزمان حفیظ الرحمان،شکیل احمداورحاجی عبدالرزاق کو 55 سال قید کی سزا سنائی، ملزمان حفیظ الرحمان ،شکیل احمد اور حاجی عبد الرزاق پر 10’10 ملین جرمانہ عائد کیا گیا،
عدالت نے گوہر سمیت 6 ملزمان کو حراست میں لے کر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا،گوہر اللہ سمیت 6 ملزمان ضمانت پر رہا تھے ،سزا یافتہ 6 ملزمان 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیئے گئے، عدالت نے حکم دیا کہ سزایافتہ ملزمان کسی بھی مالیاتی ادارے سے کوئی لون نہیں لے سکتے ہیں ،
عدم شواہدکی بناء پرتین ملزمان سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریزسہیل اکبر کو بری کر دیا گیا،بری ہونے والے ملزمان میں سیکریٹری لیبر عبد الرشید سولنگی شامل ہیں عدم شواہد کی بناء پر سابق رکن سندھ اسمبلی فقیر داد کھوسو کو بھی بری کردیا، نیب حکام کے مطابق ملزمان پرکوئلہ کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں 2 ارب روپےسے زائدکی کرپشن کا الزام تھا،
امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اعلیٰ تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی کے حوالے سے بین الاقو امی کانفرنس کا افتتاح کردیا ہے.
پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اعلیٰ تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی کے حوالے سے بین الاقو امی کانفرنس کا افتتاح کیا ہے ۔ اس موقع پر یوٹا یونیورسٹی کے عہدیدار اور وفاقی وزیر برائے ترقی منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس کانفرنس کا موضوع ’’اکیسویں صدی میں اعلیٰ تعلیم کا کردار ‘‘ہے جبکہ تعلیم اور ملازمت کے درمیان بدلتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کانفرنس اس نکتہ کو زیر بحث لائے گی کہ جامعات کس طرح اس تغیر پذیر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نئے سرے سے صف بندی کر سکتی ہیں۔اس کانفرنس کا انعقاد ہائر ایجوکیشن سسٹم اسٹرینتھننگ ایکٹیویٹی ( ایچ اِی ایس ایس اے) کے تحت کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے لیے اعانت امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے۔
پاکستان کی16 سرکاری جامعات اور دیگر شراکت دار اس میں شامل ہیں جس کا مقصد جامعات میں ایسے موضوعات پر تدریس اور تحقیق کو پروان چڑھانا ہے جس کی عملی میدان میں ضرورت ہو اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے افراد کو ملازمتیں میسر آ سکیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سفیرڈونلڈ بلَوم نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان75 برس سے قائم دیرینہ شراکت کی تعریف کی اور کہا کہ ایک ایسے ملک میں جس کی آبادی کا60 فیصد سے زیادہ حص30 سال سے کم عمر کےنوجوانوں پر مشتمل ہو، امریکہ کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں کی مدد جاری رکھے تاکہ وہ اپنی قابلیت کو بھرپورانداز میں بروئے کار لا سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور
ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ اِی سی) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہا کہ ایچ ای سی گریجویٹ افراد کی ملازمتوں میں شمولیت کی شرح میں بہتری کے لیے ماہرین کی کھیپ تیار کرنے پر امریکی حکومت کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ امریکہ سے یوٹا ریاست کے سینیٹر کیتھ گرووَر نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا حتمی مقصد نوجوانوں کو ایسی کلیدی مہارتوں سے ہمکنارکرنا ہوتا ہے جن کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر افرادی قوت میں مثبت کردار ادا کرسکیں ۔
لاہور:بچا لو مائی باپ۔ پی ٹی آئی امریکہ کے قدموں میں ، منتیں ترلے ملاقاتیں بڑا سیاسی طوفان آنے والا ہے، یہ کہنا ہے مبشرلقمان کا جو کہ پاکستان کے سیاسی معاملات پر بہت زیادہ دسترس رکھتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پھر یوٹرن لینے شروع کردیئے ہیں، جوکل کو امریکہ کو برا بھلا کہتے تھے ، آج پھرامریکہ کے ساتھ پینگیں بڑھا رہے ہیں، کبھی وہ کہتے تھے کہ امریکہ پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے ،
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اب فواد چوہدری امریکی سفیر سے ملاقاتیں کررہےہیں، یہ کیا ہورہا ہے، انکا کہنا تھاکہ لگتا ہے کہ عمران خان نے اب پھر یوٹرن لے لیا ہے اور یہ یقین کرلیا ہے کہ امریکہ کےبغیر وہ آگے نہیں بڑھ سکتے،
اس حوالے سے مبشرلقمان نے سینیئرصحافی منیب فاروق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ دعوے جن کی بنیاد پر عمران خان نے ایک بیانیہ دیا تھا ، جس پر منیب فاروق نے کہا کہ ان لوگوں کی ذہنی حالت کیسی ہوگی کہ جو کہتے ہیں کہ ان کو بلا کر کہا گیا کہ نوازشریف چور ہے ،فلاں نے کرپشن کی اور فلاں نے ملک کو لوٹا،وہ لوگ پھر یہ باتیں اس طرح پھیلاتے رہے کہ حیرانی ہوتی ہے ، کہ یہ کیسے لوگ ہیں کس طرحکے صحافی ہیں کہ جو اس قسم کا بیانیہ بناتے ہیں
منیب فاروق کہتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ جو یہ بیانیہ لے کرپھر وی لاگ کرتےہیں ،اورپھراس کو آگےبڑھاتےہیں، ان کو چاہیے تھاکہ وہ پہلے یہ پتہ تو کرلیتےکہ یہ جو کچھ بتایا جارہا ہے کہ یہ درست بھی ہے یا کہ نہیں ، منیب فاروق نے مزید کہا کہ پھر اس قسم کا تاثر دیا جاتا ہے کہ تھمنل بھی ایسے ایسے اپلوڈ کیے جاتے ہیں کہ بندہ حیران رہ جاتا ہے، منیب فاروق نےکہا کہ چلو ایسا کرنا پڑتا ہے،لیکن اس حد تک نہیں جانا چاہیے ، اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ چلو میں ان چہروں کا بتادیتا ہوں جن میں چوہدری غلام حسین اور صابرشاکرجیسے لوگ شامل ہیں ، جس پرمنیب فاروق نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لے رہا مگرایسے بہت سے لوگ ہیں
منیب فاروق کا کہنا تھا کہ پھر ایسے لوگوں کو روکا نہیں گیا ، پیسے تو کمائے ہیں ، مگرایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،منیب فاروق نے کہا کہ جو صحافی کہتے ہیں کہ ان کو بلا بلا کر بتایا گیا کہ فلاں چور ہے اور فلاں کرپٹ ، ان کا یہ کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو روکنا چاہیے تھا مگرروکا نہیں گیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کی بات کرتے ہیں کہ وہ چور تھا تو جب حکومت نوازشریف کی ختم کی گئی تو اس قدر تو معاملات نہیں تھے جس حد تک بتائے جاتے ہیں
منیب فاروق کا کہنا تھا کہ جس طرح کے فیصلے کروائے گئے اور نوازشریف کو فارغ کیا گیا اور پھر عمران خان کا لایا گیا ، میں تو سوچتا ہوں کہ آخرت کو یہ جج صاحبان کیا جواب دیں گے اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ چھوڑیں آخرت کو ، جن لوگوں کو آخرت کی فکر ہی نہیں اور وہ خود اس گھڑےمیں گررہےہیں ان کا کیا لینا دینا آخرت سے ،
مبشرلقمان نے ایک موقع پر منیب فاروق کی ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کارکنان نے جس طرح جنرل باجوہ کے خلاف مہم چلائی یہ تو بہت ہی پریشان کن پہلو ہے، یہ ٹرولز کس طرح جنرل باجوہ کے خلاف عوام الناس کو اکساتے رہے ،جس پر منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان جو کہ پارٹی کے سربراہ ہیں ،ان کو چاہیے تھا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو وہ یہ کام کردیتے ،لیکن ان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ جنرل باجوہ کے خلاف یہ اقدام اٹھائیں کیونکہ جنرل باجوہ نے ان کے لیے بہت بڑے فیصلے کیے اور ان کو اقتدار میں لانے کےلیے بہت کچھ کیا ، دو ہزار اٹھارہ میں دیکھیں ، اس سے پہلے ہی عمران خان کےلیے سلسلہ شروع ہوچکا تھا ، ان کواقتدار میں لانے کے لیے ان کے سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کے لیے تمام غیر قانونی طریقے استعمال کیے گئے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس چیز کا بھی لحاظ نہیں رکھا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیرکوآرمی چیف لگانے کی مخالفت کی تھی
مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جب عاصم منیر سے اپنے پہلے بجٹ کی منظوری کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی توانہوں نے انکار کردیا تھا کہ یہ آپ کا کام ہیں میرا نہیں ، اور کچھ کرپشن بھی سامنے لانےکی وجہ سے عاصم منیر کو تبدیل کردیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ اس بات کے شاہد تو روکھڑی صاحب بھی ہیں جو کہ اس وقت اس سارے منظر نامے میں ساتھ تھے
منیب فاروق نے کہا کہ وہ فرح گوگی ، احسن جمیل اور مانیکا فیملی نے جوفائدے اٹھائے ہیں، اب بڑے بڑے ترجمان آجاتے ہیں ، ان کا کہنا تھا ڈی ایچ اے میں فرح گوگی کی آنیاں جانیوں سے کون واقف نہیں ، جو اختیارات اس کو حاصل تھے وہ کسی اور کونہیں تھے ، گھڑی کی طرح اور معاملات بھی ہیں جن کی چھان بین ہونا ضروری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کہہ گئے ہیں کہ عمران خان کی خاطرتین چارجرنیل بھی قربان ہوگئے ، اس پر مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ابھی اور بھی قربان ہونے والے ہیں ، منیب فاروق کا کہنا تھاکہ بہرکیف اب اس ملک کو چلنے دیا جائے جس طرح بھی ممکن ہو،یہ ملک اب مزید ایسے سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا
سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کے انتقال پر وزیر اعظم کا چین سے اظہار تعزیت
چین کے سابق صدر وکمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل جیانگ ژیمن 96برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق حکمران کمیونسٹ پارٹی ، پارلیمنٹ، کابینہ اور فوج کی طرف سے چینی عوام کے نام ایک خط میں انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کامریڈ جیانگ ژیمن انتقا ل کرگئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ جیانگ ژیمن ایک شاندار لیڈر تھے،ان کی موت ہماری پارٹی ، فوج اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔واضح رہے کہ جیانگ ژیمن 1989 سے 2002 تک چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری، 1989 سے 2004 تک سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین اور 1993 سے 2003 تک ملک کے صدر رہے۔
I extend my profound condolences on the sad demise of former President of China, Jiang Zemin. Late President was a wise leader and a statesman. In Pakistan, we fondly remember him as a great friend who made valuable contributions in strengthening Pakistan-China relations.
واضح رہے کہ 1989 میں جب انہوں نے ڈینگ ژیاؤپنگ کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا اس وقت چین اقتصادی جدیدیت کے ابتدائی مراحل میں تھا۔ تاہم جب وہ 2003 میں صدر کے منصب سے ریٹائر ہوئے اس وقت چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا رکن تھا۔ بیجنگ نے 2008 کے اولمپکس میں کامیابی حاصل کی تھی اور ملک سپر پاور کی حیثیت سے اپنے راستے پر گامزن تھا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وانگ یپنگ اور دو بیٹے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم کیس میں اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی
مدعی مقدمہ شوکت مقدم وکیل شاہ خاور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر کے وکیل عثمان کھوسہ کی جانب سے دلائل دیئے گئے ،وکیل عثمان کھوسہ نے کہا کہ کیس میں 9 ملزمان بری ہوئے 3 کو سزا ہوئی،9ملزمان کے بری ہونے سے 75 فیصد کیس یہ ثابت نہیں کرسکے ،کیا ظاہر جعفر کو فیئر ٹرائل ملا ہے اس حوالے سے معاونت کروں گا ،ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو کاپی کی نقول دیں لیکن اس نے دستخط نہیں کیے،
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس کا میڈیکل چیک اپ نہیں کیا گیا ؟ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ اگر کسی اسٹیج پر بھی پتہ چل جائے میڈیکل چیک اپ ضروری ہے، عدالت نے وکیل عثمان کھوسہ سے استفسار کیا کہ ویسے آپ کو کس نے ہائر کیا ہے؟ وکیل عثمان کھوسہ نے کہا کہ ظاہر جعفر کے والد جیل گئے اور وکالت نامے پر دستخط کروائے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر وکیل ہائر کر سکتا ہے تو کیسے اس قسم کے اعتراضات اٹھا سکتا ہے؟ اگر کورٹ نے جیل سے میڈیکل اپ چیک کرایا تو اس کے بعد آپ نے کوئی اعتراض اٹھایا ؟
وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ان کی درخواست ٹرائل کورٹ سے خارج ہوئی لیکن اس کو چیلنج نہیں کیا گیا،عدالت نے ظاہر جعفر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی آر میں کچھ دیر تھی؟ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں جہاں سے ڈیڈ باڈی ملے اس کو پراسیکیوشن نے دیکھنا ہے،آپ یہ کہہ رہے ہیں میں کچھ نہیں کہتا لیکن پراسیکیوشن کچھ ثابت نہیں کر سکی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کریمنل لامیں ہر ججمنٹ کا اپنا بیک گراؤنڈ ہوتا ہے
قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے
امریکی سفیر نے کہا کہ ایک مرتبہ جہاز کلیئرکر دیں اسکے بعد پابندی لگا دیں،طارق بشیر چیمہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی تحفظ خوراک کا اجلاس تلخ کلامی بڑھنے پر ملتوی کر دیا گیا
اجلاس میں جی ایم او سویا بین کی درآمد کا معاملہ زیر غور آیا،اجلاس میں سویا بین امپورٹرز کے نمائندے اور وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ میں تلخ کلامی ہوئی، طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ جی ایم او سویا بین پاکستان میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں،غیر قانونی طور پر درآمد کردہ جی ایم او سویا بین کے 9 جہاز پکڑے گئے ہیں،کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے سویابین کے جہاز پکڑے گئے ہیں،غلط کام میں کسی صورت حصہ دار نہیں بن سکتے، جی ایم او سویا بین کینسر پھیلانے کا سبب بن رہی ہے، اگر جی ایم او سویا بین 2015سے پاکستان آ رہی تھی تو یہ غیر قانونی تھی، قانون صرف غیر جی ایم او سویا بین امپورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے،جی ایم او سویا بین کے معاملے پر امریکی سفیر بھی مجھے ملنے آئے، امریکی سفیر نے کہا کہ وہ سویا بین کے جہازوں کی کلئیرنس کے لیے آئے ہیں، امریکی سفیر نے کہا کہ ایک مرتبہ جہاز کلیئر کر دیں اسکے بعد پابندی لگا دیں،کمیٹی چیئرمین بھی سویا بین امپورٹر کے وکیل بنے ہوئے ہیں،
یہ ہیں پی ڈی ایم حکومت کے وزیر خوراک طارق بشیر چیمہ جو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دوسروں کو مارنے کو دوڑ رہے ہیں۔ کیا سیاستدانوں کو اتنا جذباتی ہونا چاہیے pic.twitter.com/dLULAlbp4V
طارق بشیر چیمہ کے ریمارکس پر چیئرمین کمیٹی اور وزیر کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی،راؤ اجمل نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ کمیٹی اجلاس ختم کر دوں گا،میں کسی کا وکیل نہیں، پولٹری کی صنعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے،میرے اپنے بارہ میں سے دس پولٹری فارم بن ہو چکے ہیں،وفاقی وزیر کی جانب سے سویا بین امپورٹرکے نمائندے کو کمیٹی اجلاس سے نکالے کا مطالبہ کیا گیا ، تلخ کلامی بڑھی تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا
عمران خان نے قائداعظم کے 14 جون 1948 کے خطاب کو 14 اگست 1947 کا خطاب قرار دے دیا.
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی قائداعظم کے خطاب کی کچھ لائنز شیئر کیں۔
جناب عمران خان نے قائداعظم کے 14 جون 1948 کے خطاب کو 14 اگست 1947 کا خطاب قرار دے دیا جب کہ قائداعظم محمد علی جناح نے یہ خطاب 14جون 1948 کو آرمی اسٹاف کالج میں کیا تھا۔ https://t.co/7qNjhoOCs4
آپ کی یادداشت ۲۰۱۸ تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور انکےمستقبل تباہ کیے؟قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ آپکی سیاست آپکےہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی https://t.co/2yahxyn1xL
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے قائداعظم کے 14 جون 1948 کے خطاب کو 14 اگست 1947 کا خطاب قرار دیا جب کہ قائداعظم محمد علی جناح نے یہ خطاب 14جون 1948 کو آرمی اسٹاف کالج میں کیا تھا۔ جبکہ اس پر مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز شریف نے لکھا کہ؛ "آپ کی یادداشت ۲۰۱۸ تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور انکےمستقبل تباہ کیے؟قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ آپکی سیاست آپکےہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی”.
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب بلدیاتی اداروں کی معیاد یکم جنوری 2022کو ختم ہوچکی،الیکشن کمیشن تیسری دفعہ حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کرنے جارہا ہے، انتخابات کیلئے تاریخ پر صوبائی حکومت کے نمائندگان سے مشاورت کی جائے،نمائندہ پنجاب حکومت نے کہ کہ ڈرافٹ رولز کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں رکھے جائیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ رولز کی منظوری کے بعد اِن کی کاپیاں الیکشن کمیشن کو مہیا کی جائیں گی،
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروا چکا یا کروانے والا ہے، اسلام آباد الیکشن شیڈول دے چکا ہے،صرف پنجاب باقی جہاں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا،
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے تاخیری حربوں پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن دو مرتبہ حلقہ بندیوں کی تکمیل کر چکا ہے، ان حلقوں پر آنے والے اخراجات قومی خزانہ پر بوجھ ثابت ہوئے، صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ اور بار بار قانون میں ترامیم کی وجہ سے صوبہ میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا، الیکشن کمیشن کو تیسری مرتبہ حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی،