Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ضمنی انتخاب سےمتعلق بیان پر ترجمان الیکشن کمیشن عہدے سےبرطرف

    ضمنی انتخاب سےمتعلق بیان پر ترجمان الیکشن کمیشن عہدے سےبرطرف

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کرنے پر ترجمان کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کردیں۔اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری نے اعلیٰ حکام کی ہدایات کے بغیر ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر نے ترجمان ہارون شنواری کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔

    اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا مؤقف ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش کیا گیا تھا،۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جتنے بھی اراکین مستعفی ہوں گے 60 روزمیں ضمنی انتخابات کرادیں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہی سال میں ضمنی اورعام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر ہم قانون کے پابند ہیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا، جتنے بھی اراکین مستعفی ہوں گے، تو 60 روز میں ضمنی انتخابات کرا دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پرتقریباً پانچ سے سات کروڑخرچ ہوگا، پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پرکم ازکم ساڑھے 22ارب کا خرچ آئے گا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک ہی سال میں ضمنی اورعام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر قانون کے پابند ہیں، مگر حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا جوہم نے کیا۔قانون کے مطابق اگر مشکل بھی ہے تو انتخابات کرائیں گے، اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں 411 حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانا ہوگا۔

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

  • وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف نیب مقدمات کی 2 انکوائریاں بند کرنے کی منظوری

    وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف نیب مقدمات کی 2 انکوائریاں بند کرنے کی منظوری

    اسلام آباد:وزیراعظم کیخلاف نیب مقدمات کی 2 انکوائریاں بند کرنے کی منظوری.اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف 2 مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دیں۔

    نیب قانون میں ترامیم کے بعد کرپشن انکوائریاں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف بھی دومقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات میں کہا گیا کہ 3 سالوں کے دوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، جس کے بعد چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔

    خیال رہے کہ نیب نے 2019 میں بہاولپور میں 14 ہزار 400 کینال سرکاری اراضی منتقل کرنے پر انکوائریاں شروع کی تھیں، نیب ملتان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شبہاز شریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے۔

    چیئرمین نیب نے سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھیجنے کی ہدایت کر دی، قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی کی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیو اتھارٹی کرے گی۔

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

  • انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    اسلام آباد:انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی ،اطلاعات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کیلئے رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زرصدارت اجلاس میں کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے 15ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو5 ارب روپے فوری طور پر فراہم کئے جائیں گے جبکہ باقی رقم قسطوں میں اداکی جائے گی۔

    دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ زرعی ٹیوب ویلز کیلئے ٹیرف16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13روپے یونٹ مقرر کردی گئی۔ اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔سرکاری پاورپلانٹس کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 93ارب43کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور دیدی گئی۔ یہ رقم31 ارب 14کروڑ روپے کی 3 اقساط میں ادا کی جائے گی۔

    کمیٹی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ اسکیم کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت ہاؤسنگ سیکٹرمیں قرضوں کی فراہمی کیلئے رسک کور فراہم کیا جائے گا۔ اسکیم کیلئے عالمی بینک ساڑھے8 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

  • عمران خان کہتے ہیں میں سندھ فتح کرنے آوں گا آ کرتو دکھائیں،شرجیل میمن کا چیلنج

    عمران خان کہتے ہیں میں سندھ فتح کرنے آوں گا آ کرتو دکھائیں،شرجیل میمن کا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ایک بہت بڑی تاریخ ہے،

    پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو جام میں عوام سے خطاب کیا، اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا،بینظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کے لئے قربانیاں دیں ہمیں فخر ہے آصف زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا،پیپلز پارٹی نے 55 سال سے پاکستان کے عوام کی ترقی کے لیے جدوجہد کی ہے،آئندہ بھی عوام کے حقوق کے لیے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا،بلاول بھٹو نے مشکل حالات میں فیٹف سے پاکستان کا نام نکلوایا ،قدرتی آفات کے دوران بلاول بھٹو نے پوری دنیا میں آپ کی آواز اٹھائی،دنیا کی تاریخ میں ایسا سیلاب کبھی نہیں آیا،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک غیر سیاسی شخص عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، 1992کاورلڈ کپ جیتنے کی خوشی ہم سب کو ہے، ٹیم میں 11کھلاڑی ہوتے ہیں،وہ شخص سمجھتا ہے ایک ہی کھلاڑی تھا،اس نے ہماری نوجوان نسل کو بدتمیزی پر لے آیا، یہ شخص ہماری نوجوان نسل کو اپنے ملک اور اداروں کیخلاف لے آیا،دیکھو عمران خان ٹنڈو جام میں بھی گو نیازی گو کے نعرے لگ رہے ہیں،یہاں پر بھی گھڑی چور کے نعرے لگ رہے ہیں،عمران خان کہتے ہیں میں سندھ فتح کرنے آوں گا آ کر تو دکھائیں،آپ سیلاب کے پیسے بھی کھا گئے، منی لانڈرنگ اس نے کی، ملک کے خزانے پر ڈاکے اس نے مارے،اس شخص نے گھڑی چور ی میں بھی ہیٹرک کی ، تم نے جعلی لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا، سیلاب کے پیسے لانگ مارچ پر لگا دئیے،عمران نیازی کہتا ہے کے میں سندھ فتح کروں گا۔میں کہتا ہوں تم آؤ تو سھی دیکھنا عوام کیا حالت کرتی ہے ،جب تم سندھ آوگے تو تمہیں انڈے اورٹماٹر پڑیں گے،عمران خان ہماری نوجوان نسل کو بدتمیزی پر لے آئے،

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

  • ویتنام پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا خواہش مند

    ویتنام پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا خواہش مند

    ویتنام پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا خواہش مند
    دونوں ملکوں کی تاجر برادری کی بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے اہتمام میں تعاون کریں گے،سہیل نثار
    ویتنام ہیڈ آف ٹریڈ مشن کی پائما کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں تعاون کی یقین دہانی

    ویتنام کی ہیڈ آف ٹریڈ مشن نگوین تھیڈیپ ہا نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ اور دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان رابطوں کو مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈ مشن پاکستانی برآمد کنندگان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا اور تجارتی نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ باہمی تجارت کو بڑھایا جاسکے۔ ویتنام کی ہیڈ آف ٹریڈ مشن نے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار کی سربراہی میں ثاقب نسیم،ثاقب گڈلک، فرحان اشرفی،الطاف ہارون اور حسن سہیل پر مشتمل وفد سے بات چیت میں دونوں ملکوں کی تاجربرادری پر زور دیا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا اہتمام کیاجائے اور ایسی اشیاء کی نشاندہی کی جائے جن کی پاکستان اور ویتنام میں برآمد اور درآمد کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے پاک ویتنام باہمی تجارت کو بڑھانے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔

    انہوں نے کاٹن یارن کی برآمدات اور ویتنام سے پاکستان کو پالیسٹر یارن، فائبر کی درآمدات کے اعداد و شمار کے ساتھ ایک تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن اور یارن ایسوسی ایشن آف ویتنام کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرے۔ پائما کے وفد نے ویتنام کی ہیڈ آف ٹریڈ مشن کے ساتھ دوطرفہ باہمی تجارت کے دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان، ویتنام کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تجارت میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔ وفد نے دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو قریب لانے اور بی ٹو بی میٹنگز کے انعقاد میں پائما کی طرف سے تعاون کو بھی یقین دلایا اور کہا کہ ویتنام تاجروں کی کراچی آمد اور تاجروں کے ساتھ بزنس میٹنگز، نمائشوں کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ 2016ء کےخلاف تمام درخواستیں خارج

    پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ 2016ء کےخلاف تمام درخواستیں خارج

    اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ 2016ء کے اسلا م کے خلاف ہونے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کردیں۔قائم مقام چیف جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 14 نومبر کو محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم خان ، سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ ، ڈاکٹراسلم خاکی و دیگر فریقین کی جانب سے دائر کی گئی پانچوں درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

    عدالت نے 45 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پنجاب میں خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے بنایاگیا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے، وفاقی شرعی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسلام عورتوں کے تحفظ اور بھلائی کا حکم دیتا ہے اور ہر قسم کے تشدد سے منع کرتا ہے۔
    فاضل بنچ نے فیصلے میں خطبہ حجتہ الوداع کے متعلقہ حصے کا بھی حوالہ دیا جس کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ اچھے سلوک کی تلقین کی ہے اور ہر قسم کے تشدد سے منع کیا ہے۔

    عدالت نے مزید قرار دیا کہ اسوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسوہ سے یہ بات واضح ہے کہ اپنے خاندان کی عورتوں کے ساتھ نیک سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔

    شرعی عدالت نے مزید قرار دیا کہ اسلام بیوی، بہن، بیٹی یا ماں پر کسی قسم کے گھریلو تشدد کو جائز قرار نہیں دیتا۔ اسلام وہ مذہب ہے جس نے عورت کو سب سے پہلے حقوق دیئے اور تحفظ عطا کیا ، اسلام میں کسی قسم کے گھریلو تشدد کی گنجائش نہیں۔ لہذا ایک اسلامی ریاست کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی کرے۔

    عدالت نے فیصلے میں قراردیا ہے کہ خواتین کے خلاف گھریلو تشدد ایک ظالمانہ رویہ ہے جس کی اسلام میں کسی طور گنجائش نہیں ہے۔ ہم پر نبیِ رحمتﷺ کے احکامات کی پابندی لازم ہے اور اس ضمن میں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے رہنما اصول متعین کرتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اہلِ خانہ اور خصوصاً اپنی خواتین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا حکم نبیِ رحمت ﷺنے فرمایا ہے۔احادیث مبارکہ اور قرآن و سنت کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشرہ میں گھریلو تشدد کے تدارک کے لئے یہ قانون ایک مثبت اقدام ہے۔ جو اس ضمن میں اسلامی اصولوں کے تحت حکومت کی طرف سے نہی عن المنکر کے لئے اٹھائے گئے اقدام میں آتا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب ویمن ایکٹ کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا تھا کہ متعلقہ قانون خلافِ اسلام ہے اور بنیادی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

  • بہت ہو گئی امریکی مخالفت، عمران خان کا قریبی ساتھی امریکی سفارتخانے پہنچ گیا

    بہت ہو گئی امریکی مخالفت، عمران خان کا قریبی ساتھی امریکی سفارتخانے پہنچ گیا

    بہت ہو گئی امریکی مخالفت، تحریک انصاف کا رہنما امریکی سفارتخانے پہنچ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے خلاف تحریک انصاف کا بیانیہ زمین بوس، تحریک انصاف کے رہنما امریکی سفارتخانے پہنچ گئے اور امریکی سفیر سے ملاقات کی،

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ہوئی ہے، فواد چودھری امریکی سفارتخانے میں گئے اور انکی امریکی سفیر سے ملاقات سفارتخانے میں ہوئی ، ملاقات تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی خواہش پر ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور امریکی سفیر کے مابین یہ ملاقات آج دن کو تین سے چار بجے کے درمیان ہوئی،

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ تحریک انصاف امریکہ کے خلاف تحریک چلا کر اب یوٹرن لے رہی ہے او رایک بارپھر اقتدار میں آنے کے لئے اب شاید امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کمزور ملکوں کی حکومتوں کو گرا کروہاں اپنی مرضی کی حکومتیں لاکرپھر ان کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرتاہے،عمران خان نے یہ ایک بیانیہ قوم کےسامنے رکھا تھا ،مگراب امریکی سفیر سے تحریک انصاف کے رہنما کی امریکی سفارتخانے میں ملاقات کے بعد یہ نظرآرہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں لچک آرہی ہے یا پھر اب انہوں نے امریکہ سے کرسی کے لئے مدد مانگنا شرورع کر دی ہے، ہر جلسے میں ایاک نعبد و ایاک نستعین سے تقریر شروع کرنے والے عمران خان ایسے لگتا ہے کہ اب امریکہ کے سامنے جھکنے کے لئے تیار ہیں،

    سابق امریکی سفیر سے عمران خان خود ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ امریکی سفیر سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں،  خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد بھی قبول کی ہے ۔ اس امداد پر عمران خان پر تنقید کی گئی تا ہم وہ خاموش رہے۔ اب  امریکیوں سے رابطے۔امداد کی قبولیت نے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

  • پنجاب ، دس ماہ میں ریپ کے 3088 ،بدفعلی کے 4503 واقعات

    پنجاب ، دس ماہ میں ریپ کے 3088 ،بدفعلی کے 4503 واقعات

    خواتین اور بچوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، مسرت چیمہ
    ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں خواتین اور بچوں پر تشد پرکے حوالے سے جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پراٹیکشن کمیٹی رافعہ کمال، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر عباس، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، این جی اوز کے نمائندگان، فیکلٹی ممبران اور طلبا ؤ طالبات نے شرکت کی۔

    اپنے خطاب میں مسرت چیمہ نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے خاتمے کیلئے قوانین پر سختی سے عملد رآمد ہونا چاہیے۔ خواتین کوامیر غریب، تعلیم یافتہ یا ان پڑھ ہر طرح کے افراد پر مشتمل سوسائٹی میں جنسی ہراسگی اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی عورت کو عورت ہونے کے طعنے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ ہماری بچیاں بہت باصلاحیت ہیں اگر انہیں مضبوط کرنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو ملک میں کبھی سیاسی و معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسگی اور تشدد کے مسائل کا سامنا ترقی یافتہ ممالک کو بھی ہے لیکن وہاں جزا اور سزا کا قانون موجود ہے۔

    رافعہ کما ل نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں سیمینارزا ورکشاپس کے ذریعے آگاہی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور شعبہ صحت کے تعاون سے خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات میں کمی لائیں گے۔ مرداور خواتین مل کر مہذب معاشرے کی تشکیل کرتے ہیں انٹرٹینمنٹ کے نام پر خواتین کو مظلوم دکھانے والے مائنڈ سیٹ کو بدلنا ہوگا۔

    سید کوثر عباس نے موضوع کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ دس ماہ میں پنجاب میں 3088 خواتین کے ساتھ ریپ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں 446 خواتین زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔ بچوں کے ساتھ بد فعلی کے 4503واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن1221 واقعات کے ساتھ لاہور سر فہرست ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں کیسز کا رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں آگاہی کے حوالے سے مضامین شامل ہونے چاہیے۔گھریلو تشدد کو روکنے کیلئے پولیس میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشد د کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے لئے مزید اقدامات کئے جانے چاہیے خواتین پرمختلف وجوہات کی بناء پر جسمانی، ذہنی، معاشی اور سیاسی تشد د کیا جاتا ہے۔ یہ صرف سماجی مسئلہ نہیں بلکہ صحت عامہ کا مسئلہ بھی ہے۔ کزن میرج، چائلڈ میرج کے رجحان میں کمی لانے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے طلباء طالبات کو نصیت کی وہ جو باتیں سیکھ کر جائیں اپنے اردگردلوگوں کو آگاہی فراہم کریں۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں:فرحت اللہ بابر

    ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں:فرحت اللہ بابر

    اسلام آباد:وفاقی شرعی عدالت کے قائمقام چیف جسٹس محمد انور نے استفسار کیا کہ کیا اللہ نے کہیں قرآن میں کہا ہے کہ جیسا آپ کو محسوس ہو رہا ہو آپ اپنی جنس تصور کر لیں ؟ جس پر سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے جواب دیا کہ ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں ہے۔

    ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے خلاف دائر کردہ درخواست میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور خواجہ سرا الماس بوبی نے استدعا کی تھی کہ درخواستوں پر سماعت کے دوران انہیں اپنے دلائل دینے کی اجازت دی جائے۔

    اسلام آباد میں وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربرا ہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے دلائل دیئے کہ ایکٹ کا اطلاق جنس تبدیل کرنے کے خواہش مند شادی شدہ جوڑوں پر نہیں ہو سکتا، غیر شادی شدہ پر کیسے لاگو ہو سکتا ہے؟ اس قانون سے پہلے ٹرانسجینڈرکمیونٹی کے حقوق کی پامالی کی جا رہی تھی، ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی بہتری کے لئے حکومت کونسے اقدام اٹھائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قانون میں سب سے بڑا اعتراض ٹرانسجینڈر کی تعریف پر اٹھایا گیا ہے۔ چیف جسٹس سید محمد انور نے استفسار کیا کہ کیا کسی کو 70 سال کی عمر میں بھی یہ خیال آسکتا ہے کہ میری جنس تبدیل ہو گئی ہے؟ کیا شادی شدہ عورت یا مرد کی بھی جنس تبدیلی ہو سکتی ہے؟۔ جس پر فرحت اللہ بابر نے جواب دیا کہ قانون اسکی اجازت نہیں دیتا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نادرا کے پاس ایسا کوئی طریقہ کار ہے جس سے شناختی کارڈ جاری کرنے سے پہلے جنس کا تعین ہو سکے۔ نادرا کے وکیل نے جواب دیا کہ جنس کا تعین کرنے کا نادرا کے پاس کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اللہ نے کہیں قرآن میں کہا ہے کہ جیسا آپ کو محسوس ہو رہا ہو آپ اپنی جنس تصور کر لیں؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں ہے، ہم جنس پرستی پاکستانی قانون کے مطابق جرم ہے۔وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت 7 دسمبر 2022 تک ملتوی کر دی گئی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

  • زیادتی کے بعد خواتین کو قتل کرنے والا ملزم 40 سال بعد ڈرامائی اندازمیں گرفتار

    زیادتی کے بعد خواتین کو قتل کرنے والا ملزم 40 سال بعد ڈرامائی اندازمیں گرفتار

    ٹورنٹو: کینیڈا میں 1983 کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی دو خواتین کے قاتل کو ڈی این اے کی مدد سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو پولیس نے 1983 میں ہونے والے دو خواتین کے اندھے قتل کا معمہ ڈرامائی انداز میں ڈی این اے کے ذریعے حل کرلیا۔ 61 سالہ شخص کو دہرے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

    معروف تاجر کی بیٹی اور فیشن ڈیزائنر 26 سالہ ایرن گلمور کو 1983 میں ان کے گھر میں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جہاں وہ اکیلی رہائش پذیر تھیں۔ اس کے چار ماہ بعد اسی علاقے میں 4 بچوں کی 45 سالہ ماں ٹائس کی لاش ملی تھی۔
    اُس وقت ہی کیس کی تفتیش کرنے والوں کا شک تھا کہ یہ دہرے قتل کی واردات ہے جس کے پیچھے ایک ہی شخص ہے تاہم خواتین کے اس اندھے قتل کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

    تاہم پولیس نے قتل کے شواہد کو محفوظ رکھا اور 2019 میں ان کو جینیاتی تجزیے کے لیے دوبارہ بھیجا جہاں ڈی این اے کی مدد سے ’’فیملی ٹریز‘‘ کا پورا ڈیٹا موجود تھا۔ یہ ڈیٹا خاندان رضا کارانہ طور پر جمع کراتے ہیں۔

    اتفاق سے قاتل کے خاندان کا ڈیٹا بھی موجود تھا جب جائے واردات سے ملنے والے شواہد کو فرانزک کے لیے بھیجا تو فیملی ٹری سے جوزف جارج سدرلینڈ کی شناخت ہوئی۔ پولیس نے اس شخص کی معلومات جمع کرنا شروع کیں۔تین سال کی مزید تلاش اور تفتیش کے بعد ٹورنٹو پولیس بالآخر اُس قاتل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جس نے 40 سال قبل دہرا قتل کیا تھا۔

    اگر ڈی این اے لیب میں قاتل کی فیملی ٹری نہیں ہوتی تو اس اندھے قتل کا معمہ کبھی حل نہیں ہوتا کیوں کہ ملزم کبھی بھی پولیس کے شک کے دائرے میں نہیں تھا۔

     

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف