Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ ،موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کر دی گئی

    وزارت منصوبہ بندی نے سپریم کورٹ کو بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کی یقین دہانی کرا دی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ کے مقام پر انٹرچینج تعمیر کرنے کا حکم دیا ،وزارت منصوبہ بندی سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل کریگی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزارت یقین دہانی تو کراورہی ہے لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا،عدالت کے حکم کو 6 ماہ سے زائد گزر چکے ہیں،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت کی یقین دہانی پر این ایچ اے کو سمن کرتے ہیں،این ایچ اے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ دے،

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    قبل ازیں گزشتہ سماعت پر وفاقی وزیر احسن اقبال کو عدالت نے طلب کیا تھا،عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بھونگ انٹرچینج جہاں سپریم کورٹ کہے گی وہاں بنائیں گے،ہم چاہتے ہیں انٹرچینج صادق آباد کے قریب بنے تاکہ زیادہ لوگوں کو معاشی فائدہ ہو،صادق آباد کے قریب انٹرچینج بنے تاکہ ہندو مندر کو بھی فائدہ پہنچے،

  • بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

     ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتے تھے اور شہریوں سے بینک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پیسے ٹرانسفر کر لیتے تھے۔ ملزمان اب تک مختلف شہریوں سے 3 لاکھ 84 ہزار 730 روپے کا فراڈ کر چکے تھے۔

    ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال 3 موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد اکرم، عمران اکرم اور احسان الحق شامل ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل یا آن لائن بینکنگ نسبتاً ایک نیا رجحان ہے اور اس میں دن بدن اضافہ بھی ہو رہا ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹیل بینکنگ فروغ پا رہی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ سال کے پہلی سہ ماہی تک گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں ڈیجیٹل بینکنگ ٹرانزیکشنز میں چار فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو ساڑھے 29 کروڑ سے بڑھ کر تقریباً 31 کروڑ تک پہنچ گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    تاہم ڈیجیٹل بینکنگ ٹرانزیکشنز میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ان میں فراڈ اور بینکاری کے شعبے کے صارفین کو ان کی رقم سے محروم کرنے کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کی تصدیق پاکستان میں بینکنگ محتسب کے ادارے نے بھی کی ہے۔ اس ادارے کی رپورٹ کی مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کی وجہ سے اس ادارے میں درج ہونے والی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

  • عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وفاقی وزیر داخلہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ 55سال پرمحیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بار آور ہونے کے قریب ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی،عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات کا جرا ت و بہادری سے مقابلہ کیا،پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے،زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں، ہمیں بھی بطور جماعت، ریاست اور قوم اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،نوشتہ دیوار ہے کہ ملک کو آئندہ سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ حکومت کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو ملک، آئین اورجمہوریت زیادہ عزیز ہیں

    سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے نظریہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے شہادت پائی اور جنہوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لیئے وقف کردی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے تین آمروں کو شکست دیکر جمہوریت کو فتحیاب کیا۔ عوام کیلئے جان کیسے قربان کی جاتی ہے یہ حوصلہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی ورثہ ہے۔ کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی کے کارکن بھی بے مثال ہیں۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید بھی جھک کر جی سکتا تھا مگر وہ تاریخ کے ہاتھوں مرنا پسند نہیں کرتے تھے وہ تختہ دار بھی بڑے شان سے گئے اور تاریخ ساز بن گئے۔سرخ سلام ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو جس نے ملک اور قوم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر کبھی اف تک نہیں کی۔محترمہ بینظیر شہید نے ایک لڑکی ہوتے ہوئے اقتدار پر قابض ایک وحشی اور سفاک ٹولے کی مزاحمت کی وہ نہتی اور خالی ہاتھ تھی مگر ان کی جمہوری جدوجہد نے طاقتور آمروں کے بت پاش پاش کردیئے۔آج گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہے مگر ان کے قاتلوں کا کوئی نام نشان نہیں ہے۔

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو آج بھی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید یاد ہیں مگر انہیں سیاسی منظر ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا۔ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی پیروکار ہیں ہم میں اور ہمارے مخالفین میں ایک فرق ہے ہم جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں اور ہمارا ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کہتی تھیں کہ میرا دل اس وقت دکھی ہوتا جب میں اپنے ملک کے بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے رزق تلاش کرتے ہوئے دیکھتی ہوں میں شہید بی بی کی اس فکر مندی کوکبھی بھی بھول نہیں سکتا۔ آنے والا وقت میرے وطن کے ان بچوں کے بہترین مستقبل کا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کے خواب کی تکمیل کریں گے جو ان کا منشور ہے۔نوجوان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین کے قافلہ میں شریک ہو کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کے قافلے میں شامل ہو جائیں۔ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائد عوام بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کو حقیقت بنائیں گے۔ ہم پاکستان کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں۔ جہاں خواتین کو ہر شعبہ میں نمائندگی ہوگی انہیں معاشرے میں باوقار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو روزگار اور انہیں ترقی کی منزلیں طے کرنے کے موقع فراہم کرینگے اور ملک حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست ہوگی، ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی ملازمتوں اور ان سے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کسانوں کو ان کی محنت کا پھل ملے گا، پاکستان ذراعت میں خود کفیل ہوگا۔تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کریگی اور انشاء ﷲ جمہوریت مضبوط ہو گی۔

  • 2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    امریکا کے محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے منگل کو جاری کردہ اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اور اس کی فوج نے گذشتہ سال کے دوران میں مشرقِ اوسط کے ممالک کے ساتھ رابطے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ مشرق اوسط کے تعلق سے پینٹاگان نے دو’’اہم تبدیلیوں‘‘ پرروشنی ڈالی ہے جو چین نے 2021 میں کی تھیں۔وہ یہ کہ وہ ’’بیلٹ روڈ اقدام‘‘ کے بارے میں کس طرح آگے بڑھا ہے۔مشرقِ اوسط کے ممالک میں صحت عامہ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سبز توانائی کے مواقع کو ترجیح دینے کے لیے چین نے خاص طور پر عراق اور دوسرے ممالک کے ساتھ روابط کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    بیجنگ نے اپنے ’’ہیلتھ سلک روڈ‘‘(صحت شاہراہ ریشم)اور’’ڈیجیٹل سلک روڈ‘‘(ڈیجٹل شاہراہ ریشم) اقدامات کااضافہ کرتے ہوئے شریک ممالک کو کووِڈ 19کی ویکسینیں، ذاتی تحفظ کا سامان (پی پی ای) اوروبائی مرض سے نمٹنے کے لیے طبی امدادمہیا کی۔اس سے چین کو اپنی طبی مصنوعات کا بین الاقوامی مارکیٹ میں شیئربڑھانے،عالمی صحت عامہ کے رہنما کے طور پرکردارادا کرنے کے لیے اپنی بولی کومضبوط بنانے اور بیلٹ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے نئے منصوبوں کی ضرورت کی نشان دہی کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

    پینٹاگان کے مطابق:’’ڈیجیٹل سلک روڈ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے چین اپنی ٹیکنالوجی دوسرے ممالک تک پہنچاتا ہے، جس سے وہ اپنی ٹیکنالوجی کے معیارات کوبہتربنانے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہ اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کے لیے بھی عالمی معیارقائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘‘۔ ان میں سے کچھ طریقوں میں 5 جی نیٹ ورکس ،زیر سمندر کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز میں چینی سرمایہ کاری شامل ہے۔اس میں سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم ، مصنوعی ذہانت اور گھریلو استعمال اور برآمد کے لیے کوانٹم کمپیوٹنگ بھی شامل ہے۔

    پینٹاگان نے کہا:’’جیسا کہ بیجنگ کے اقتصادی مفادات براعظم افریقا، لاطینی امریکا، وسط ایشیا اور مشرق اوسط جیسے خطوں میں پھیل رہے ہیں، ہم عالمی سطح پر پاورپروجیکشن آپریشنز کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی توقع کرتے ہیں‘‘۔ رپورٹ کے مطابق چین دنیا میں اسلحہ مہیا کرنے والاپانچواں بڑا ملک ہے۔وہ سعودی عرب، سربیا، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قزاقستان، عراق اور پاکستان کو ڈرونز، آبدوزیں، بحری جہاز،زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم اور لڑاکا طیاروں سمیت روایتی ہتھیار فروخت کرتا ہے۔

    نیز’’چین اپنے بیرون ملک لاجسٹکس اوراڈوں کے انفراسٹرکچرکو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ فوج کو زیادہ سے زیادہ فاصلے پراپنی طاقت کوبروئے کارلانے اور برقرار رکھنے کی اجازت دے سکے‘‘۔ اس رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ چین کا عالمی فوجی لاجسٹک نیٹ ورک امریکی فوجی کارروائیوں میں خلل اندازہو سکتا ہے کیونکہ بیجنگ کے عالمی فوجی مقاصدواہداف بھی نمایاں ہورہے ہیں۔چینی فوج کا جیبوتی میں پہلے ہی ایک سپورٹ بیس ہے اور وہ مشرق اوسط اور شمالی افریقا میں اضافی تنصیبات کی تعمیرپرغور اورمنصوبہ بندی کر رہی ہے۔ان کے علاوہ جن ممالک پر غور کیا جا رہا ہے ان میں متحدہ عرب امارات، پاکستان، کینیا، سیشلز اوردیگرممالک شامل ہیں۔

    پینٹاگان کاکہنا ہے کہ چین اپنے توانائی کے ذرائع اورمہیّاکنندگان کو متنوع بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن افریقا اورمشرقِ اوسط سے درآمد کردہ تیل اور قدرتی گیس کی بھاری مقدارکے باوجود کم سے کم اگلے 15 برس تک تزویراتی سمندری راستوں کو محفوظ بنانا بیجنگ کی ترجیح ہوگی۔ محکمہ دفاع نے اس رپورٹ میں یہ بھی پیشین گوئی کی ہے کہ 2035ء تک چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد تین گُنا سے بڑھ جائے گی اور یہ تعداد 1500 تک ہوجائے گی۔

    پینٹاگان نے بیجنگ کوامریکا کے لیے سب سے بڑا اوراہم چیلنج قراردیا ہے اور چین کی فوج سے متعلق سالانہ رپورٹ میں اس کی جوہری اور روایتی افواج دونوں میں بہتری اور ترقی کی نشان دہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق’’محکمہ دفاع کا اندازہ ہے کہ (چین کے) آپریشنل جوہری ہتھیاروں کے ذخائر400 سے تجاوزکرچکے ہیں۔اگرچین نے اپنی جوہری توسیع کی یہی رفتار برقرار رکھی تو ، وہ ممکنہ طور پر 2035ء تک قریباً 1،500 وار ہیڈز کا ذخیرہ تیارکرلے گا‘‘۔

    تاہم،اس کے باوجود یہ تعداد امریکا اور روس کے جوہری ہتھیاروں کے مقابلے میں بہت کم ہوگی کیونکہ ان دونوں ممالک میں سے ہرایک کے پاس اس وقت کئی ہزار جوہری ہتھیارہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اپنے بیلسٹک میزائلوں کو جدید بنانے کے لیے بھی کام کررہا ہے۔یہ میزائل جوہری ہتھیاروں کو ہدف تک لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔چین نے2021 کے دوران میں 135 میزائلوں کی آزمائش کی تھی یا تجربات کیے تھے اور یہ تعداد بھی ‘باقی دنیا کے مجموعی میزائلوں سے کہیں زیادہ’ ہے۔

    اس کے علاوہ چین کی فضائیہ تیزی سے مغربی فضائی افواج کے ہم پلہ ہونے کے لیے پیش قدمی کر رہی ہے۔ایک سینیر دفاعی عہدہ دار نے امریکا کی اس رپورٹ کے اجراء سے قبل بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’چینی فضائیہ تمام محاذوں پربشمول سامانِ حرب ، آلات اور ہوابازوں کے ساتھ تیزی سے ترقی کررہی ہے‘‘۔ رپورٹ میں چین کی جانب سے بحرہنداور بحرالکاہل کے خطے میں اپنی فوج کو استعمال کرنے کے طریق کار کو ہدف بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نے ‘مزید زبردستی اور جارحانہ اقدامات کیے ہیں۔اس میں تائیوان کی طرف اشارہ ہے جہاں چین نے حالیہ مہینوں میں بعض فوجی مشقیں اور اقدامات کیے ہیں۔’

    اگست میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ان کے اس سفرنے چین کو مشتعل کردیا تھا۔اس نے 1990 کی دہائی کے بعد سے جزیرے کے آس پاس اپنی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جارحانہ مشقوں کے ساتھ ردعمل کا اظہارکیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے پیش رفت کررہے ہیں، لیکن سینیر دفاعی عہدہ دارنے کہا کہ اگرچہ تائیوان کے اردگرد چین کی فوجی سرگرمی میں کمی آئی ہے، لیکن یہ اب بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے اور بیجنگ ’’اسپیکر پیلوسی کے دورے کے بعد تائیوان کے ارد گرد فوجی سرگرمی کی سطح کے لحاظ سے ایک نئے معمول پرعمل پیرا ہے‘‘۔ ایک اوراعلیٰ عہدہ دار کا اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ ’’اگرچہ ہم ایک ممکنہ حملے کو نہیں دیکھتے ہیں لیکن یہ ظاہر ہے کہ تائیوان کے ارد گرد ڈرانے، دھمکانے اورزور زبردستی کی سرگرمی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے‘‘۔

  • کوئٹہ دھماکہ،وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم، وزیرداخلہ نے کی رپورٹ طلب

    کوئٹہ دھماکہ،وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم، وزیرداخلہ نے کی رپورٹ طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں دھماکے پر وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی ہے،

    وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ہونیوالی شہادت میں دلی دکھ اور رنج ہوا،پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کی ان مزموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کوئٹہ بلیلی چیک پوسٹ دھماکے کی مذمت کی ہے ،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے دھماکے میں شہادتو ں پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ بلیلی چیک پوسٹ دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے، بلوچستان حکومت سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے،دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو ہدف بنایا پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے،

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کیا جائے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلنداورعزم مضبوط ہے حملے میں ملوث عناصراور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    لڑکا ایک لڑکیاں پانچ،سب بنانا چاہتی تھیں ایک ہی لڑکے کوبوائے فرینڈ،ہوئی لڑائی،پھٹے کپڑے

  • آصف زرداری ملک میں بہتری کے لیے ہمیشہ سرپرائزز دیتے ہیں، شرجیل میمن

    آصف زرداری ملک میں بہتری کے لیے ہمیشہ سرپرائزز دیتے ہیں، شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ہے

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عوام سے رابطہ پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے ،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق سروے کے بعد رقم تقسیم کی جاتی ہے،سیلاب متاثرین کو بھی رقم کی تقسیم کے لیے سروے سے مدد لی جارہی ہے ورلڈ بینک کے ساتھ سندھ حکومت مل کر کام کررہی ہے سیلاب سے جن کے گھر تباہ ہوئے ان کو بھی امداد دی جارہی ہے ،جن متاثرین کے گھر جزوی اور مکمل تباہ ہوئے ان کو بھی سروے کے مطابق امداد دی جائے گی،سندھ حکومت سیلاب متاثرین کورقم کی تقسیم شفاف طریقے سے کررہی ہے سیلاب سے متاثرہ فصلوں پر ہم کاشتکاروں کو بیچ دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، کراچی میں ریلوے لائن کے لیے ورلڈ بینک سے ملکرکام کررہے ہیں،ائیرپورٹ اور دوردراز علاقوں میں جانے کے لیے بھی سستی کار سہولت متعارف کرا رہے ہیں ،ملک میں ایک مصنوعی حکومت موجود ہے ،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار کی سیاست کی ،حکومت کا خاتمہ ہمارا مقصد نہیں ،ٹریک پر لانا ہمارے عزائم میں شامل ہیں، اگر عمران خان نے ملک میں پھر انتشار کی سیاست کی تو یہ مناسب نہیں ہوگا ،آصف زرداری ملک میں بہتری کے لیے ہمیشہ سرپرائزز دیتے ہیں،

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

  • پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے بھتہ مانگنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

    پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے بھتہ مانگنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے بھتہ مانگنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا گیا

    سول لائنز انویسٹی گیشن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم عزیر عرف گلو بٹ نے کالعدم تنظیم کا رکن بن کر پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا،ملزم نے رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں،ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنززین عاصم نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے سادہ لوح شہریوں کے موبائل نمبرز پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا رکھے تھے،ملزم فیک واٹس ایپ سے لوگوں کو جعلی ڈگریاں، ویزے اور نادرا ڈیٹا سمیت کریمنل ریکارڈ کلیئر کروانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتا تھا،ملزم عزیر بٹ کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی سمیت متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں

    ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنززین عاصم کا کہنا ہے کہ مجرم خواہ کتنا ہی چالاک کیوں نا ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سنگین نوعیت کے کرائم میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    خواتین اور بچوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، مسرت چیمہ

  • پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

    پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

    پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے؛ مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی.

    پاکستان پیپلز پارٹی کا 55 دیں یوم تاسیس آج بروز بدھ 30 نومبر کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ جب کہ کراچی میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ یوم تاسیس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مرکزی اجتماع آج کراچی میں ہوگا۔ نشتر پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت آج ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یوم تاسیس سے متعلق تیاریاں اور انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی، جیالوں کو یوم تاسیس کی تقریب میں پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر سعید غنی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بدھ کو ورکنگ ڈے ہے، لوگوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے پلان ترتیب دیا ہے، اب ضلعی نہیں یوسی سطع کے قافلے شریک ہوں گے۔ صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پی پی خواتین ونگ کی طرف سے پروگرام ترتیب دیا ہے، بدھ کی شام چار بجے جلسہ منعقد ہوگا۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین شکنی کے خلاف جدوجہد کرتی ہی ہے، پیپلز پارٹی کے مشورے پر عمل ہوا تب ہی سلیکٹیڈ سے چھٹکارا ملا، 2007 میں سب جماعتوں نے بائیکاٹ کا ارادہ ظاہر کیا، اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے سب کو قائل کیا حالانکہ پیپلزپارٹی چاہتی تو ون تھرڈ میجارٹی لے سکتی تھی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام 55 ویں یوم تاسیس کی باب پاکستان پر ہونیوالی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں. پاکستان پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر سختی سے کار بند ہے۔ پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے۔ ہم نے مشکل ترین حالات کا جراَت اور بہادری سے مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا۔ اب ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ 55سالوں پر محیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے۔

  • یوم وفات، آسکر وائلڈ،معروف عائرش شائر

    یوم وفات، آسکر وائلڈ،معروف عائرش شائر

    پیدائش:16 اکتوبر 1854ء
    ڈبلن
    وفات:30 نومبر 1900ء
    پیرس
    مدفن:قبرستان بیر لاشیز
    طرز وفات:طبعی موت
    مقام نظر بندی:پینٹویلی جیل
    شہریت: متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ
    مملکت متحدہ
    جمہوریہ آئرلینڈ
    مادر علمی:میگڈالن کالج
    ٹرنیٹی کالج، ڈبلن
    پیشہ:شاعر، ڈراما نگار، افسانہ نگار، صحافی
    بچوں کے مصنف، ناول نگار
    مصنف، مصنف، نثر نگار
    عوامی صحافی، مضمون نگار
    مادری زبان:انگریزی
    زبان:انگریزی، فرانسیسی
    لاطینی زبان، قدیم یونانی

    آسکر وائلڈ (Oscar Wilde) ایک آئرش شاعر اور ڈراما نگار تھا۔ 1880 کی دہائی میں مختلف اقسام میں لکھنے کے بعد وہ ابتدائی 1890ء کے دہائی میں لندن کا سب سے مشہور ڈراما نگار تھا۔ آسکر وائلڈ کے والدین کا شمار ڈبلن کے اینگلو-آئرش دانشوروں میں کیا جاتا تھا۔ ان کا بیٹا اپنی ابتدائی زندگی میں ہی فرانسیسی اور جرمن کا ماہر بن گیا۔ آسکر وائلڈ نے پہلے ٹرنیٹی کالج، ڈبلن اور پھر میگڈالن کالج، اوکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی۔

    چند اقتباسات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ٭ بے وقوفی کے علاوہ اور کوئی گناہ نہیں۔
    ٭ اگرچہ ہم سب گٹر میں ہیں لیکن ہم میں سے بعض افراد ستارے دیکھ رہے ہیں۔
    ٭ ہر کوئی اپنی غلطی کو تجربے کا نام دیتا ہے۔
    ٭ اس دنیا میں دو ہی ٹریجیڈیاں ہیں، ایک اس چیز کا نام یاد کرنا جس کی آپ کو ضرورت ہو اور دوسرا اسے تلاش کر لینا۔
    ٭ میں ہر وقت خود کو حیران کرتا رہتا ہوں اور یہی وجہ زندگی کو زندہ رہنے کے قابل بناتی ہے۔
    ٭ خالص اور سادہ سچ شاید ہی کبھی خالص ہو لیکن سادہ پھر بھی نہیں ہوتا۔
    ٭ سر رابرٹ آپ اتنے امیر بھی نہیں کہ اپنا ماضی خرید کر لا سکیں۔ کوئی بھی اتنا امیر نہیں۔
    ٭ جلد یا بدیر ہمیں اپنے اعمال کی جوابدہی کرنی ہو گی۔
    ٭ جو اپنے لئے نہیں سوچتا وہ کبھی سوچتا ہی نہیں۔
    ٭ خودغرضی اپنی مرضی سے جینے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کو اپنی مرضی کے مطابق جینے دینا ہے۔
    ٭ صرف اچھے سوالات کے ہی اچھے جوابات ہوتے ہیں۔

  • کوئٹہ؛ پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 23 زخمی

    کوئٹہ؛ پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 23 زخمی


    کوئٹہ؛ پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 23 زخمی

    دھماکا کچلاک بائی پاس پر پولیس کے ٹرک قریب ہوا، جس میں متعدد اہل کار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکا بندی کردی ہے۔


    دھماکا کچلاک بائی پاس پر پولیس کے ٹرک قریب ہوا، جس میں متعدد اہل کار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکا بندی کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور اس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹرک میں سوار پولیس اہل کار پولیو مہم کے لیے ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی اور اس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔

    ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوئے تاہم بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق 16 پولیس اہل کاروں سمیت 22 افراد زخمی ہیں جب کہ 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
    https://twitter.com/NKMalazai/status/1597822472665018368
    ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوئے تاہم بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق 20 پولیس اہل کاروں سمیت 23 افراد زخمی ہیں جب کہ ایک بچے سمیت 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ نے بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔