Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان میں سول سرونٹس کی شفاف ترین میرٹ کی بنیاد پر تقرری ہوتی ہے. احسن اقبال

    پاکستان میں سول سرونٹس کی شفاف ترین میرٹ کی بنیاد پر تقرری ہوتی ہے. احسن اقبال

    احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سول سرونٹس کی شفاف ترین میرٹ کی بنیاد پر تقرری ہوتی ہے.

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سول سرونٹس کی شفاف ترین میرٹ کی بنیاد پر تقرری ہوتی ہے ، ملکی صنعتوں کو مسابقتی اور دنیا کے تقاضوں کے مطابق بناکر ہی ایکسپورٹ کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے ، افسران پیشہ وارانہ امور نمٹاتے ہوئے معاشی منیجر کی طرز پر سوچیں ، ٹیکس وصولی، سرمایہ کاری ، برآمدات اور بیرونی ترسیلات کے فروغ میں ہمارا معاشی علاج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو 117ویں این ایم سی کے افسران کے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے تربیتی دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سول سرونٹس کی شفاف ترین میرٹ کی بنیاد پر تقرری ہوتی ہے ، پاکستان کی سول سروس دنیا میں پیشہ وارانہ مہارت کی حامل تصور ہوتی ہے ، سوال یہ ہے کہ افسران کا انفرادی میرٹ نظام کی اجتماعی کارکردگی پر اثرانداز کیوں نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک تلاطم اور بے یقینی سے گزر رہی ہے ، ٹیکنالوجی، گلوبلائزیشن، عالمی تنازعات، آبادی اور موسمیاتی تبدیلی بڑی تبدیلیاں پیدا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظامی ڈھانچہ میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو 550 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا ، برآمدات پر انحصار ہی سے دنیا میں ترقی ممکن ہے ، پاکستان کا مستقبل اس بات پر ہے کہ پاکستان اپنی ایکسپورٹ 32 بلین ڈالر سے 100 بلین ڈالر کتنے سال میں کرتا ہے ، چین کے ساتھ تجارت کا حجم 32 بلین ڈالر ہے ، ہماری قومی ترجیح ایکسپورٹ کی طرف نہیں رہی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
    30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں
    ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نجی سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے ، پاکستان کی صنعتوں کو مسابقتی اور دنیا کے تقاضوں کے مطابق بناکر ہی ایکسپورٹ کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے ، افسران پیشہ وارانہ امور نمٹاتے ہوئے معاشی منیجر کی طرز پر سوچیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی، سرمایہ کاری ، برآمدات اور بیرونی ترسیلات کے فروغ میں ہمارا معاشی علاج ہے۔

  • سکردو، خصوصی بچوں کے اسکول میں گیس دھماکہ،وزیراعظم نے خصوصی حکم دے دیا

    سکردو، خصوصی بچوں کے اسکول میں گیس دھماکہ،وزیراعظم نے خصوصی حکم دے دیا

    سکردو میں خصوصی بچوں کے اسکول میں گیس دھماکہ،وزیراعظم نے خصوصی حکم دے دیا

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ 25نومبر 2022 کو اسکردو میں خصوصی بچوں کے اسکول میں گیس دھماکے کے واقعہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلباء کو ہر ممکن طبّی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے برنز سینٹر، پمز اسلام آباد کو احکامات جاری کر دئیے، طلبا کے علاج پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز برداشت کریں گے ؛ وزیراعظم آفس کی طرف سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں،

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سکردو میں دھماکے کی وجہ سے کئی طلبا جھلس کی زخمی ہو گئے تھے ، طلبا کا مقامی علاقوں میں علاج نہیں ہو پا رہا تھا جس کے بعد وزیراعطم شہباز شریف نے ان خصوصی بچوں کے علاج کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،اسلام آباد تک سفر نہ کر سکنے والے خصوصی بچوں کی لسٹ، میڈیکل رپورٹس اسلام آباد منگوائی جائیں گی اورپھر انہیں ضروری ادویات بھجوائی جائیں گی،

  • تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے استعفے دینے کا آغاز کردیا گیا

    تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے استعفے دینے کا آغاز کردیا گیا

    تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے استعفے دینے کا آغاز ہوگیا ہے.

    پی پی 224 لودھراں سے تحریک انصاف کے ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنا استعفی بھجوا دیا ہے جس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی نے فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ کب تک یہ استعفیٰ قبول کریں گے. انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ جماعت کی پالیسی کے مطابق میں اپنا استعفٰی دے رہا ہوں جسے فورا قبول کیا جائے. تاہم اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے باغی ٹی وی کے تحقیقاتی صحافی ملک رمضان اسراء نے عامر اقبال شاہ سے رابطہ کیا تو ان سے بات نہ ہوسکی.


    خیال رہے کہ ’آزادی مارچ‘ کے جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔  عمران خان نے صوبائی حکومتوں سے باہر نکلنے کی تاریخ تو نہیں دی تھی، لیکن کہا تھا کہ وہ تمام وزرائے اعلیٰ اور پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت شروع کر رہے ہیں اور جلد ہی اسمبلیوں سے نکلنے کا حتمی اعلان کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
    30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں
    جبکہ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ ’پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے اور جب وہ اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہو گی۔‘ گزشتہ اتوار کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ’ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔‘ 

  • اکتیسویں چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا 29 نومبر سے آغاز

    اکتیسویں چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا 29 نومبر سے آغاز

    اکتیسویں چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا 29نومبر سے آغاز

    پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی اور اسلام آباد پولو کلب انتظامیہ کے تعاون سے سرسبز و شاداب اسلام آباد پولو کلب میں 31 واں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ 2022 منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 29 نومبر سے 05 دسمبر 2022 تک کھیلا جائے گا۔ایونٹ پاکستان میں پولو کے کھیل کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    ٹورنامنٹ میں 06 ٹیمیں (پی اے ایف بلیو، پی اے ایف وائیٹ، آسیان، اے ایس سی رضوی، اے ایس سی احمد خان اور اے ایس سی والٹرز) شرکت کریں گی۔ اعلیٰ فوجی اور سول عہدیداران کے علاوہ پولو کے شائیقین کی ایک بڑی تعداد اس ٹورنامنٹ سے محضوض ہو گی۔ چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج پولو کپ 1985 میں پہلی دفعہ منعقد کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ پاک فضائیہ کے اسپورٹس کیلینڈر میں ایک اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ پولو کے شائقین ہر سال اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد پولو کے کھیل کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا باعث ہے اور یہ کھیلوں کے فروغ میں پاک فضائیہ کے عزم کا حقیقی مظہر ہے۔

  • اعظم سواتی کے معاملے پر پٹیشن دائرکر دی ہے، بابر اعوان

    اعظم سواتی کے معاملے پر پٹیشن دائرکر دی ہے، بابر اعوان

    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کے معاملے پر پٹیشن دائر کی ہے،

    بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 75 سالہ سینیٹر پر مقدمات بنائے گئے،سینیٹر اعظم سواتی نے عدالت میں کہا ان کی جان کو خطرہ ہے، جب اسمبلیاں چھوڑیں گے تو تقریبا 600 نشستوں پر انتخاب کرانا پڑے گا،پی ڈی ایم کے پاس ملک کو بچانے کا روڈ میپ نہیں ہے،آئین کے مطابق اسمبلیاں توڑنے کا اختیار وزرائے اعلیٰ کے پاس ہے،گورنروزیراعلیٰ کی اسمبلی تحلیل کرنےکی ایڈوائس پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہے، تحریک عدم اعتماد آئے تو اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنی ہوتی ہے، پنجاب میں اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کے نمبرزپورے نہیں ہیں،گورنر راج تک بات آ گئی ہے تو پھر میں تبصرہ نہیں کرتا،

    اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے متنازعہ بیانات پرملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجنے کے بعد مقدمات کا اندراج کا پتہ چلا ،سندھ ، بلوچستان میں متعدد مقدمات درج کئے گئے اصل تعداد معلوم نہیں ،قانونی حق کے استعمال کیلئے مقدمات کی تفصیل ملنا ضروری ہے

    واضح رہے کہ اعظم سواتی باز نہ آئے اور ضمانت پر رہائی کے باوجود اداروں کے خلاف تنقید کرتے رہے، اعظم سواتی نے پنڈی جلسے کے روز اداروں کے خلاف نہ صر ف خطاب کیا بلکہ ٹویٹ بھی کی، جس پر سائبر کرائم نے اعظم سواتی پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے

    اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہوئے اور یہ مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے،اعظم سواتی کےخلاف بن قاسم، شاہ لیطف ٹاون، درخشان،کلفٹن اور اورنگی ٹاون تھانوں مقدمات درج ہوئے۔درخشاں تھانے میں بھی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مدعی طارق آرائیں کے مطابق ٹوئٹ سے نفرت پھیل سکتی ہے، اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے مجھے انتہائی دکھ ہوا۔علاوہ ازیں اعظم سواتی کےخلاف کوئٹہ کے کچلاک پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • سیلاب سے پاکستان کے 90 سے زیادہ اضلاع متاثر ہوئے. شازیہ مری کی ایس آئی، سپین میں بریفنگ

    سیلاب سے پاکستان کے 90 سے زیادہ اضلاع متاثر ہوئے. شازیہ مری کی ایس آئی، سپین میں بریفنگ

    وفاقی وزیر شازیہ مری سوشلسٹ انٹرنیشنل (ایس آئی) میڈرڈ سپین میں منعقدہ 26ویں کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کررہی

    وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ و چیئرپرسن بینظیر انکم سپوٹ پروگرام شازیہ مری نے سوشلسٹ انٹرنیشنل (ایس آئی) میڈرڈ سپین میں منعقدہ 26ویں کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے. اس موقع پر شازیہ مری نے کانگریس کے شرکا کو پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کانگرس کے مندوبین کو بتایا کہ سیلاب سے پاکستان کے 90 سے زیادہ اضلاع متاثر ہوئے، صوبہ سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب میں 33ملین افراد متاثر ہوئے اور 1700افراد جاں بحق ہوئے اور معشیت کو 40ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
    30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں
    وفاقی وزیر شازیہ مری کی بریفنگ کی روشنی میں سوشلسٹ انٹرنیشنل نےموسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے شدید متاثر ہونے پر پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔سوشلسٹ انٹرنیشنل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام بالخصوص سب سے زیادہ غربت زدہ افراد کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامناہے جس کے لئے عالمی برادری کو پاکستان بھر پور حمایت و مدد ملتی رہنا چاہئے۔ اعلامیہ میں اس امر پر زور دیا گیا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے انصاف پر مبنی ایک ایسا لائحہ عمل طے کرے جس کے تحت تمام اقوام عالم کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے میں متناسب مدد فراہم کی جا سکے۔

  • غیر قانونی موبائل کی خرید و فروخت میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

    غیر قانونی موبائل کی خرید و فروخت میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز, موٹر سائیکل لفٹرز اور IR’s میں مطلوب ملزمان کیخلاف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا, ملزمان میں 10 مطلوب منشیات فروش, 1 جواری اور 1 گٹکاماوا سپلائر شامل ہیں, گرفتار ملزمان پولیس کو جاری کردہ IR’s اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے ملزمان سے چرس, کرسٹال, آئس اور گٹکا ماوا برآمد کیا گیا. ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ, نیپئر, کلاکوٹ, نبی بخش اور کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت راہول دانش, جلال, فضل الدین, عبدالغفار, نعیم عرف لمبو, یشوا, آصف, عابد , انیس,عزیز اللہ, عبدالستار عرف فوجی اور راحیل کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان عادی،پیشہ ور ہیں اور پولیس کو مختلف جرائم میں مطلوب تھے,

    گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
    1. ملزم عزیز اللہ اس سے قبل منشیات فروشی کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
    2. ملزم عابد اس سے قبل جوا کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

    ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے,ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    دوسری جانب غیر قانونی موبائل کی خرید و فروخت میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان سے 16 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، ملزمان کی شناخت شاہ رخ, رفیق, ریاض, آفتاب عالم, شعیب, عبدالشکور, محمد سلیم, علی حیدر, بابر اور عمر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے.ملزمان شاہ ولی اللہ روڈ پر کھلے عام موبائل فونز فروخت کررہے تھے.کھلے عام موبائل فونز کی فروخت کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا تھا.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے. ملزمان سے برآمدہ موبائل فونز کے متعلق CPLC سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے.

  • روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے پاکستانی وفد ماسکو روانہ

    روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے پاکستانی وفد ماسکو روانہ

    روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے۔

    دوسری جانب عالمی سطح پر ڈیزل کے بحران کے خطرات منڈلانے لگے ہیں ، شمالی نصف کرہ کے سرد موسم کے شروع ہوتے ہی ذخیرے ختم ہو رہے ہیں۔بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ڈیزل کا بحران کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہے گا بالکل عالمی بحران بننے کی طرف جا رہا ہے ۔ ایندھن کی طاقت، گھروں اور کاروباروں کو گرم کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹیز کے لیے بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بحری جہازوں، ٹرکوں اور ٹرینوں کے باعث اہم ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورکس کو سپلائی کی کمی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ڈیزل کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا جس طرح دنیا کی تقریباً تمام منڈیوں میں سپلائی کی کمی نے افراط زر کو مزید خراب کیا ہے اور ترقی کو نقصان پہنچایا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور قلت کے معاشی اثرات تباہ کن اثرات مرتب کر سکتے ہیں، جیسے افراط زر میں تیزی جو کہ گھرانوں اور کاروباروں پر بوجھ بڑھائےگی۔بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتیں عالمی منڈی میں طے شدہ خام تیل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ سپلائی کی رکاوٹوں کی وجہ سے، بہت سے بازاروں میں ڈیزل کی قیمتیں فی الحال بھاری پریمیم کی ڈیمانڈ کر رہی ہیں۔
    رائس یونیورسٹی کے بیکر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے انرجی فیلو مارک فنلے نے بلومبرگ کو بتایا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے امریکی معیشت کو 100 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ہماری معیشت میں جو بھی چیز اور ہر چیز حرکت میں آتی ہے،وہاں ڈیزل موجود ہے۔سامان کو ادھر ادھر منتقل کرنا ایک چیز ہے۔ یخ بستہ سردی میں ممکنہ طور پر منجمد ہونے والے لوگ دوسری چیز ہے۔امریکہ میں ڈیزل کی انوینٹری 1982 کے بعد سب سے کم سطح پر گر گئی تھی جب حکومت نے ایندھن کے اعداد و شمار کی اطلاع دینا شروع کی تھی۔

    سال کے اس وقت کے لیے سپلائی اب تک کی کم ترین سطح پر ہے۔انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، امریکہ کے پاس اب ڈیزل کی سپلائی صرف 25 دن ہے، جو 2008 کے بعد سب سے کم ہے۔ اور جب کہ انوینٹریز ریکارڈ کم ہیں۔رائٹرز کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار جان کیمپ نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قلت اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک معیشت میں مندی نہیں آتی۔2021 میں صدر بائیڈن کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے نیویارک کی بندرگاہ کی سپاٹ مارکیٹ میں امریکی ڈیزل کی قیمتوں میں 265 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکاہے۔ 2022 کے موسم بہار میں قیمتیں 5.37 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی تھیں اور اس کے بعد سے 3.51 ڈالر تک گر ی تھیں۔ امریکہ کے شمال مشرقی بازار ڈیزل کے حوالے سے سب سے زیادہ قلت میں ہیں، جہاں پچھلے کئی سالوں میں متعدد آئل ریفائنریوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس نے خطے میں موسم سرما میں گرم تیل اور جیٹ ایندھن کی فراہمی کی تصور کو بھی پیچیدہ بنا دیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق جبکہ یوکرین میں روس کی جنگ نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، موجودہ صورتحال جزوی طور پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ، آہستہ آہستہ ہونے والے واقعات کا نتیجہ ہے جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ امریکہ کے علاوہ شمال مغربی یورپ کو ڈیزل کی کم سپلائی کا سامنا ہے۔ آنے والے مہینوں میں روسی خام اور خام مصنوعات کی پابندیوں کے نفاذ کے بعد یورپ میں انوینٹریوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
    30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں
    عالمی برآمدی منڈیاں میں اتنی قلت ہو چکی ہیں کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک صنعت کے لیے ایندھن کی خریداری نہیں کر پا رہے جیسے کہ پاکستان۔ اطالوی آئل ریفائنر سارس ایس پی اے کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاریو سکافرڈی نے بلومبرگ کو بتایا کہ یہ یقینی طور پر ڈیزل کا سب سے بڑا بحران ہے جو میں نے کبھی دیکھا ہے۔عالمی سطح پر ڈیزل کی قلت کی وجہ بہت واضح ہےیہ جزوی طور پر وبائی مرض کووڈ 19کا کام ہے ، جب لاک ڈاؤن نے طلب کو ختم کردیا اور ریفائنرز کو اپنے کم سے کم منافع بخش پلانٹس کو بند کرنے پر مجبور کردیا لیکن فوسل فیول کے ریفائن سے دور ہونے والی منتقلی نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو بھی متاثر کیا ہے۔ 2020 کے بعد سے، یو ایس ریفائننگ کی صلاحیت 1 ملین بیرل یومیہ سے زیادہ تک سکڑ گئی ہے۔

    دریں اثنا، یورپ میں، شپنگ میں رکاوٹوں اور کارکنوں کی ہڑتالوں نے بھی ریفائنری کی پیداوار کو کم کیا ہے ۔دسمبر میں روسی خام تیل کی یورپ کے لیے پابندی سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ پھر فروری میں روسی ڈیزل پر پابندی براعظم کے لیے اور بھی افراتفری کو جنم دے سکتی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے کہا کہ پابندی کے نفاذ سے پہلے ہی تاجر گھبراہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس سال کے شروع میں، امریکہ نے روسی ڈیزل کی ترسیل روک دی تھی، جو کہ پچھلے سال مشرقی ساحل کو ایک بڑا سپلائر تھا۔

    یورپ کے بڑے آئل ریفائنر سارس کے سابق سی ای او سکافرڈی کا کہنا ہے کہ اگر روس اب سپلائی کرنے والا نہیں ہے، تو اس سے سسٹم میں ایک بڑی گڑبڑ پیدا ہو جائے گی، جسے ٹھیک کرنا واقعی مشکل ہو گا۔قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ گھریلو رسد کو بڑھانے کے لیے ڈیزل کی برآمدات کو روک سکتی ہے، لیکن اس کے مطلوبہ اثرات نہیں ہو سکتے کیونکہ ڈیزل عالمی سطح پر تجارت کی جانے والی شے ہے۔ امریکہ کی طرف سے کسی بھی برآمدی پابندی سے مارکیٹ میں غیر مطلوبہ اضافہ ہو گا۔

    مزدوروں کی ہڑتالوں نے یورپ بھر میں بڑی ریفائنریوں میں ڈیزل کی قلت کو بھی بڑھا دیا ہے۔انرجی اسپیکٹس لمیٹڈ میں ریسرچ کی سربراہ امریتا سین نے کہا کہ ڈیزل کی کمی عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی تنگی کو حل کرنے کا واحد طریقہ بالآخر نئی ریفائننگ صلاحیت کی ضرورت ہے۔آئل کمپنی شیورون کے سی ای او مائیک ورتھ نے گزشتہ موسم گرما میں بلومبرگ ٹی وی کو بتایا تھا کہ امریکہ میں کبھی بھی کوئی نئی ریفائنریز نہیں بنائی جائیں گی۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر مملکت، وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر مملکت، وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت اور وزیراعظم سے الگ الگ الوداعی ملاقات کی ہے.صدر مملکت عارف علوی سے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے ، صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور سپہ سالار خدمات کو سراہا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،

    بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے،وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی ہے وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا،وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،وزیر اعظم نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک آرمی، ملکی دفاع اور قومی مفادات کیلئے خدمات کو سراہا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخ کے ایک مشکل مرحلے پر پاک آرمی کی قیادت کی،دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلیدی کردار ادا کیا ،وزیراعظم نے جیو اکنامکس کی اہمیت کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کو سراہا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرکاری امور کی انجام دہی میں تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ،آرمی چیف نے قومی امور کی انجام دہی میں بھرپور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا.

    آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں،انکی جگہ پاک فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کریں گے، جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے،

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

  • پاکستان اور انڈونیشیا روایتی ادویات کی ترقی کے لئے ملکر کام کرسکتے ہیں.  ایڈم ایم ٹوگیو

    پاکستان اور انڈونیشیا روایتی ادویات کی ترقی کے لئے ملکر کام کرسکتے ہیں. ایڈم ایم ٹوگیو

    پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ایم ٹوگیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا روایتی ادویات کی ترقی کے لئے ملکر کام کرسکتے ہیں، اربوں ڈالر کی روایتی اور ہربل دوائیوں کی صنعت کو تحقیق اور ترقی دے کر فروغ دیا جاسکتا ہے، ہربل ادویات کے پائیدار استعمال کے لیے ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انڈونیشیا کے سفارتخانے اورکامسٹیک کے اشتراک سے کامسٹیک سیکرٹریٹ میں جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات کے پائیدار استعمال اور فوائد بارے بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ایران، انڈونیشیا اور برطانیہ سمیت بین الاقوامی سینٹر برائے کیمیکل اور بیالوجیکل سائنسز کراچی یونیورسٹی کے پروفسیرز اور ماہرین کے علاوہ پاکستان کی مختلف یونیوسٹیوں سے آنے والے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔
    انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے وباکے دوران اور اس کے بعد علاج کے روایتی طریقوں اور متبادل ادویات کے استعمال اور اعتماد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بعد بڑی دوا ساز کمپنیوں نے روایتی دوائیوں اور جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ دوائیوں کی صنعت میں نہ صرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ لوگوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب بھی کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
    30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں
    انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا جڑی بوٹیوں کی نعمت سے مالا مال ہیں، دونوں ممالک بڑے پلیٹ فارمز بنا کر ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر 80 فیصد افراد ہربل دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں، ہمیں ان ادویات کی ترقی کے لئے کوششیں کرنی چاہئے، ہربل اور روایتی ادویات کے استعمال کے فوائد اور لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ہربل ادویات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دونوں ممالک کو اقتصادی فوائد بھی حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے روایتی علم کو تسلیم کرنے کے علاوہ اس کو نصاب میں بھی شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی سائنس وٹیکنالوجی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کامسٹیک کے کورآرڈنیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں گزشتہ چند دہائیوں سے محفوظ، موثر اور ماحول دوست جڑی بوٹیوں کی ادویات میں دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے، ان میں سے زیادہ تر جڑی بوٹیوں کی ادویات مقامی ادویات کے نظام میں استعمال ہورہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک میں کئی ممالک صدیوں سے اس طرح کے روایتی علم کے تاریخی محافظ رہے ہیں، پاکستان اور انڈونیشیا جیسے بڑے اسلامی ممالک جڑی بوٹیوں کی ادویات کے سب سے بڑے ذرائع ہیں اور یہ عالمی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی ادویات اور روایتی علم میں دلچسپی روز بروز بڑھ رہی ہے تاہم اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں تحقیق پر مبنی سائنسی ترقی اور جڑی بوٹیوں کی تحقیق کے معیار کو جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامسٹیک او آئی سی کے رکن ممالک میں رابط بڑھانے کے ساتھ ساتھ روایتی اور ہربل دوائیوں کی صنعت کو ترقی دی جانی چاہئے۔ مقررین نے جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات کے پائیدار استعمال پر اپنے خیالات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں کی حفاظت اور ان کے استعمال کی آگاہی پر زور دیا۔

    بین لااقوامی سیمینار میں انڈونیشیا، بنگلہ دیش، جبوتی، مصر، آذربائیجان، گبون، سوڈان، نائجیریا ، مراکش، ایران، یوگنڈا، پاکستان اور ملائشیا سے 400 طلبہ و طالبات، محققین اور ادویات سازی سے کی صنعت سے وابستہ ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں انڈونیشیا سے آئے 14 طلبا سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور تدریسی و تحقیقی اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔